Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سمبڑیال: بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

    سمبڑیال: بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد
    سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں ڈرگ انسپکٹر نے دوران کاروائی بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹور سے بھاری مقدار میں ممنوعہ جنسی ، نشہ آور ادویات برآمد کر لیں،

    چیکنگ ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور دھمکیاں دینے پر تھانہ سمبڑیال میں میڈکل سٹور مالک سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل ڈرگ انسپکٹر سمبڑیال ابوبکر چیمہ نے نواب میڈکل سٹور سے دوران چیکنگ بھاری مقدار میں ان رجسٹرڈ ممنوعہ جنسی اور نشہ آور ادویات برآمد کرکے میڈیکل سٹور کو سیل کرکے چالان ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیا ہے

    جبکہ تحصیل ڈرگ انسپکٹر نے دوران چیکنگ ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینے پر میڈیکل سٹور مالک حسن وغیرہ 7 ملزمان کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے ۔

  • اوچ شریف:ہیڈ پنجند کے مقام پر سرکاری اراضی پر قبضہ، دکانیں اورمکان تعمیر کرنےکا انکشاف

    اوچ شریف:ہیڈ پنجند کے مقام پر سرکاری اراضی پر قبضہ، دکانیں اورمکان تعمیر کرنےکا انکشاف

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے ہیڈ پنجند کے مقام پر سرکاری اراضی پر قبضہ‘ دکانیں‘ مکان تعمیر کرنیکا انکشاف ، عوامی وسماجی حلقوں میں شدید تشویش ، قابضین سے سرکاری رقبہ واگذار کراتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ ۔

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے ہیڈ پنجند کے مقام پر محکمہ انہار کی ملکیتی اربوں روپے کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ لیے ہیں جہاں دکانیں و مکان تعمیر کرلئے گئے ہیں ایکسین اور ایس ڈی او محکمہ انہار ہیڈ پنجند اور تحصیلدار، پٹواری سمیت دیگر ریونیو افسران قابضین سے مل گئے ہیں

    ہیڈ پنجند نلکہ اڈا کے مقام پرہیڈ پنجند کی ملکیت اربوں روپے کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا نے عمارتوں کی تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں اب تک سرکار کی اراضی پرمتعددکانیں ومکانات تعمیر کیے جاچکے ہیں جبکہ کئی کئی کنال رقبوں پر حدبندیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے مبینہ اطلاع کے مطابق متعدد سرکاری پلاٹس پر قبضے ہوچکے ہیں

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سرکار کی ملکیت اس اراضی پر کیے جانے والے ناجائز قبضوں میں ریونیو افسران سمیت دیگر حکام ملوث ہیں جو قبضے کیے جاچکے ہیں ان کا حصہ ان افسران تک پہنچایا جاچکا ہے ان میں سے چند قبضہ گروپوں نے قبضہ جمانے کے بعد قیمتی پلاٹ فروخت کرڈالے ہیں اور چند نے قبضہ جمانے کے بعد وہاں پختہ تعمیرات قائم کرلی ہیں جن میں ہوٹل، دکانیں ، مکانات وغیرہ شامل ہیں

    اس مافیا میں زیادہ تر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں جنہیں بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائیوں سے گریز کیا جاتا ہے۔متعلقہ حکام اول تو قبضہ مافیا کی سرگرمیوں کی طرف سے چشم پوشی اختیار کرلیتے ہیں تاہم عوامی دباؤ پر محض خانہ پری یا کاغذی کارروائی کے طور پر لیٹر جاری کیے جاتے ہیں جو سرخ فیتے کی نذر ہوجاتے ہیں

    قبضہ مافیا کے بعض گروپوں کو بااثرسیاسی جماعتوں کی سرپرستی بھی حاصل ہوتی ہے جو سیاسی جماعتوں کی ریلیوں ، جلسے اور جلوسوں میں ان کے پرچم اٹھائے شریک ہوتے ہیں اور ان جماعتوں کومبینہ طور پر فنڈز بھی مہیا کرتے ہیں جبکہ ان کی سیاسی خدمات کے عوض سیاسی جماعتیں ان قبضہ گروپوں کومکمل طور سے مدد فراہم کرتی ہیں

    خاص طور پر برسراقتدار جماعتیں بیوروکریسی کو ان کے معاملات سے چشم پوشی اختیار کرنے کی ہدایت کرتی ہیں جس سے عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سرکار کی ملکیتی اراضی قابضین سے واگزار کروانے کے لیے ازخودنوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • تنگوانی:ضلع کشمور میں ڈاکوکا  راج برقرار,سکول ٹیچر قتل

    تنگوانی:ضلع کشمور میں ڈاکوکا راج برقرار,سکول ٹیچر قتل

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)ضلع کشمور میں ڈاکوکا راج برقرار، تنگوانی کے قریب سکول جاتے ہوئے ٹیچر سے ڈکیتی کی کوشش کی گئی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سرکاریسکول کے ٹیچر اللہ رکھیو کوشدید زخمی کردیا تھا

    زخمی ٹیچر زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدکرمپور ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا،

    سکول ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی اپنی ڈیوٹی کر کےسکول سے گھر واپس جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی، جس پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کیا جسے کرم پور ہسپتال لیجایا گیا مگر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

    یاد رہے کہ تین روز قبل مقتول ٹیچر نے ڈاکو راج سے تنگ ہو کر ہتھیار اٹھا کر اسکول جانے کی ویڈیو وائرل کی تھی ،جس میں انہوں نے کہا تھاکہ
    بدامنی سے تنگ ہو کر بیٹے کے ساتھ ہتھیار اٹھا کر سکول جا رہا ہوں

    آئے روز اغوا برائے تاوان ،قتل، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میںاضافہ ہو رہا ہے،بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکارہیں، خوف کے مارے اساتذہ، طلباء اور شہریون کا ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی سے فوری طور پر نوٹس لیکر قتل ہونے والے ٹیچر کی قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

    دوسری جانب ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سےاساتذہ نے کل سکول نہ جانے اور بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

  • اوچ شریف:مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت،فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    اوچ شریف:مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت،فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر اور گردونواح میں رمضان کے مہینے میں دودھ ، دہی کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر بااثر دودھ فروشوں نے مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ دودھ فروش ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ مختلف دکانوں پر فروخت کرنے میں مصروف ہیں جو شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا باعث بن رہے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بزرگ شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر اعلیٰ حکام سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ملاوٹ مافیا باز نہ آئے اوچ شریف شہر وگردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے، دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کوئی پرسان حال نہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے

    اوچ شریف کے مختلف علاقوں الشمس چوک، غوث اعظم چوک، علی پور روڈ، حسینی چوک, ٹینکی چوک و دیگر علاقوں میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے،ایک ہی پل میں امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے اور مختلف علاقوں محلوں اور گلیوں میں من پسند قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔

    باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے

    ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ملاوٹ سے پاک دودھ ڈھونڈنا ان کے لئے جوئے شیر لانے کے برابر ہے ،مقدس مہینے میں مارکیٹ میں سر عام کیمیکل اور پاوڈر ملا دودھ فروخت ہو رہا ہے لیکن فوڈ اتھارٹی سمیت کوئی ادارہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں وہ جائیں تو کہاں جائیں ۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا جائزہ لے کر سخت کارروائی کرکے پانی وکیمیکل ملا دودھ و دہی فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے کیخلاف ایکشن لیا جائے.

  • میہڑ: پولیس کی سرپرستی میں رمضان المبارک کاتقدس پامال ہونے لگا

    میہڑ: پولیس کی سرپرستی میں رمضان المبارک کاتقدس پامال ہونے لگا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) پولیس کی سرپرستی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تقدس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سموسہ فروش، ڈرنک کارنر وجوس کی دکانیں اور ہوٹل سرعام روزہ خوری کرانے میں ایک دوسرے سے سبقت لیے ہوئے ہیں۔

    رمضان آرڈیننس پر کوئی عمل نہیں ہوسکا ،ہوٹلوں اور دیگر اشیاء فروشوں کو میہڑ پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں نے ریٹ مقرر کرکے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کھلے عام ہوٹل ،سموسے پکوڑے بیچنے والوں کھلی چھٹی دی ہوئی ہے

    عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • گوجرہ:پلاسٹک کی خالی بوری باردانہ لوڈ ٹرک،بجلی کی تاریں چھونے سے آگ کی لپیٹ میں آگیا

    گوجرہ:پلاسٹک کی خالی بوری باردانہ لوڈ ٹرک،بجلی کی تاریں چھونے سے آگ کی لپیٹ میں آگیا

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)پلاسٹک کی خالی بوری باردانہ سے لوڈ ٹرک بجلی کی تاروں سے چھو جانے کی وجہ ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا باردانہ جل راکھ ہو گیا ٹرک کو بھی شدید نقصان پہنچا

    معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 303 ج ب کا ٹرک ڈرائیورمحمد نوید ٹرک نمبری 4480 بی آر ڈی پر ٹوبہ روڈ فلور ملز سے پلاسٹک کی خالی بوریاں لوڈ کرکے محلہ آفتاب ٹاؤن آرہا تھا کہ راستے میں بجلی کی تاروں سے چھو جانے سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی

    ٹرک ڈرائیور ٹرک بھگا کر میونسپل کمیٹی کے سامنے لے آیا جہاں پر ریسکیو 1122 اور میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا

    آگ کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کا خالی باردانہ جل گیا ٹرک کو بھی شدید نقصان پہنچا ،اطلاع پا کر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان احمد ڈوگر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام کارروائی کی نگرانی کرتے رہے.

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ جہاں ٹرک کوآگ لگی وہیں سامنے گورنمنٹ گرلز کالج واقع ہے اور اسی وقت بچیوں کو چھٹی ہوئی تھی جو بروقت کارروائی کی وجہ سے کسی بڑے حادثہ سے بچ گئیں.

  • ڈسکہ :گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدمکے چیمہ سے نوجوان کی تشدد شدہ  نعش برآمد

    ڈسکہ :گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آدمکے چیمہ سے نوجوان کی تشدد شدہ نعش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ادمکے چیمہ سے نوجوان کی تشدد شدہ نعش برآمد ، نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ، نوجوان کی عمر 23 سال ہے

    چوکیدار نے صبح جب سکول کھولا تو نعش دیکھ کر پولیس کو کال کی ، پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں

    ادھر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ڈیڈباڈی دیکھ کر بچوں سمیت علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،
    ———————-
    بڈیانہ میں ڈینگی سے 30 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

    پسرور بڈیانہ کا رہائشی عثمان سلیم کی تین ماہ قبل شادی ہوئی ،جسے ڈینگی بخار ہوا تو نجی ہسپتال لے جایا گیا ،جہاں نوجوان کئی روز بعد زندگی کی بازی ہارگیا.
    ———————
    سیالکوٹ :فرحان نامی شہری کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ اورا چوک کے قریب دو مسلح ڈاکو اسکی موبائل کی دکان پر اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور 2 لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے رابطہ پر ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • سیالکوٹ:تھانہ مرادپورپولیس کی کارروائی،اقدام قتل3ملزمان گرفتار،بہاولنگر سے خاتون بازیاب

    سیالکوٹ:تھانہ مرادپورپولیس کی کارروائی،اقدام قتل3ملزمان گرفتار،بہاولنگر سے خاتون بازیاب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ مراد پور پولیس نے اقدام قتل کے دو مقدمات میں ملوث تین ملزمان ۔شادی شدہ خاتون کو بہاولنگر سے بازیاب کروا لیا گیا

    ترجمان سیالکوٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مراد پور پولیس نے انسپکٹر ایس ایچ او میاں عبدالرزاق کی سربراہی مین مختلف سنگین واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے،موضع باہو بھٹی سے حضر نامی ملزم نے شادی شدہ 29 سالہ خاتون ندا کو اغوا کیا جسے ضلع بہاولنگر سے بازیاب کروایا گیا اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے

    اسی طرح اقدام قتل کے واقعات میں عبدالرحمان اور ندیم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے جمیل اور عدنان جبکہ خانیوال کے رہائشی عبدالقدیر کو چھریاں مارنے والے محمد حسین کو بھی گرفتارکیا گیا ہے.

  • بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    جوس پلا کر اغواء کرکے اسلام آباد لیجا کر گردے نکالنے والے گروہ کا رکن گرفتار کر لیا گیا

    گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کی،ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن عاطف معراج کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر عباس و پولیس ٹیم نے انسانی گردے فروخت کرنے والےگینگ کے رکن کو گرفتار کیا،گرفتار ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کیساتھ ملکر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد لیجاتے تھے،ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے

    متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لیجانے کیلئے گاڑی میں بٹھایا،ملزمان نے گاڑی میں مدعی مقدمہ کو جوس پلا کر بیہوش کیا۔ملزمان لوگوں کو اپنے پاس بلاتے پھر اغواء کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے،ڈاکٹر ظفر گردے نکال کرملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا۔ایس پی اخلاق الله تارڑنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے 04 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 50/60 ہزار روپے دیتے تھے۔ملزمان متاثرہ شخص سلیم کو اغواء کرکے گردہ نکال کر رفوچکر ہو گئے۔متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس ٹیم گرفتاری کیلئے کوشاں ہے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزیدتفتیش جاری ہے،

    مدعی کی جانب سے درج مقدمہ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان بحریہ ٹاؤن پنڈی کے ہسپتال میں گردے نکالنے کا کام کرتے ہیں،بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال لے جا کر بیہوشی کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے اور گردہ نکال لیا جاتا ہے،مدعی سلیم مسیح نے ایف آئی آرتھانہ گلشن اقبال لاہور میں درج کروائی ہے.

    لاہور میں گردہ نکالنے والا گروہ پکڑا گیا،90 افراد کے گردے نکال کر لاکھوں میں بیچے

    امریکا میں انسان میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کامیاب

    اُوچ شریف: گردے میں پتھری کا علاج صرف ماہر ڈاکٹر سے کرایا جائے -ڈاکٹرامجد سپرا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    gurday

  • خود کو چیئرمین نیب بتانے والا جعلساز بھائی سمیت گرفتار

    خود کو چیئرمین نیب بتانے والا جعلساز بھائی سمیت گرفتار

    نیب کی کاروائی، خود کو چیئرمین نیب بتانے والے اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا،

    نیب لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو چیئرمین نیب بتانے والے جعلساز اور اس کے بھائی کو گرفتار کر لیا،ترجمان نیب کے مطابق ملزمان شہریوں کو نیب کے سینئر افسر بن کر بلیک میل کرتے تھے، مذکورہ ملزمان کے خلاف شکایات آنے پر انٹیلی جنس ونگ نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے.ملزمان سگے بھائی ہیں جو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو ڈرا کر پیسے بٹورتے تھے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے

    قبل ازیں چکوال کے رہائشی حامد اقبال کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا جو کہ خود کو نیب افسر ظاہر کر کے سرکاری محکموں کو جھانسا دے رہا تھا۔حامد اقبال نیب افسر کے طور پر واپڈا آفس چکوال سے ناجائز فائدہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ شک ہونے پر واپڈا حکام نے نیب کو آگاہ کیا تو معلوم ہوا کہ حامد اقبال نیب کا ملازم نہیں تھا اور جھانسا دینے کی کوشش کر رہا تھا۔نیب نے مقامی پولیس کو باضابطہ شکایت درج کرائی جس کے نتیجے میں حامد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ ایسے مشکوک افراد کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں یا براہ راست نیب کو دیں۔

    چیئرمین نیب پر دفتر میں خاتون کو جنسی حراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ رانا ثناء اللہ

    نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

    سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

    قبل ازیں نیب کراچی نے کارروائی کرکے جعلی چیئرمین، ڈی جی نیب بن کر عوام کو لوٹنے والے نوسرباز گرفتار کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروہ کے رکن عامر حسین کو گرفتار کیا، ملزم پر جعلی چیئرمین،ڈی جی نیب کراچی بن کر عوام لوٹنےکاا لزام پرہے