Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ایف آئی اے کی کاروائی،سنگین جرائم اور جعلی ویزے، 4 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،سنگین جرائم اور جعلی ویزے، 4 مسافر گرفتار

    سنگین جرائم اور جعلی ویزے پر 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا

    ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں،سنگین مقدمات اور جعلی ویزے میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں سہیل انجم, محمد اشرف، عبدالعزیز اور محمد سرور شامل ہیں،ملزم سہیل انجم اور محمد اشرف پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے،ملزم سہیل انجم کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کا تعلق سوات سے ہے،ملزم سہیل انجم کے خلاف سال 2012 میں صدر پولیس اسٹیشن چکوال میں مقدمہ درج تھا،ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد اشرف کا تعلق ناروال سے ہے۔ملزم کے خلاف رواں سال تھانہ شاہ غریب ناروال میں مقدمہ درج کیا گیا،بعد ازاں ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم عبدالعزیز اور محمد سرور کے پاسپورٹ پر جنیوا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ملزمان نے جنیوا میں رہائش پزیر ایجنٹ سے 35 ہزار روپےفی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے۔ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا

    غیر قانونی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،مسافر ایجنٹوں سمیت گرفتار
    ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ائرپورٹ پر کاروائی کی،بیرون ملک جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی نشاندہی پر ائرپورٹ پارکنگ سے 4 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ملزمان فلائٹ نمبر FZ356 سے بوسنیا جا رہے تھے۔ملزمان کے پاسپورٹ پر بوسنیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔گرفتار ملزمان میں یاسین افضل، عبدالاحد، فہد علی، محمد قادر، محمد ناظم، نوید احمد شامل ہیں،بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا
    arrest

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • یتیم خانے میں بھی بچے محفوظ نہ رہے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    یتیم خانے میں بھی بچے محفوظ نہ رہے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، یتیم خانوں میں بھی بچے محفوظ نہ رہ سکے،

    پنجاب کے شہر چنیوٹ میں کمسن بچے کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آ گئی، پولیس نے ویڈیو بارے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ سیف اللہ ولد مظہر قوم کمہار، یتیم خانہ جھمرہ روڈ چنیوٹ میں بطور استاد ڈیوٹی دے رہا ہے،نے طالب علم ندیم جس کی عمر 13 چودہ برس ہے کے ساتھ نازیبا حرکات کی ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، مزید تحقیقات پر پتہ چلا کہ ویڈیو کم از کم چھ سات ماہ پہلے کی ہے، پولیس افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    گرفتاری کے بعد جمشید دستی بھی ہو گئے بیمار، کونسی بیماری؟

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    fir

  • چترال :وادی آرکاری میں سڑک سے برف  ہٹاتے ایکسکیویٹرالٹ گیا، آپریٹر جاں بحق

    چترال :وادی آرکاری میں سڑک سے برف ہٹاتے ایکسکیویٹرالٹ گیا، آپریٹر جاں بحق

    چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)وادی آرکاری میں سڑک سے برف ہٹاتے ایکسکیویٹرالٹ گیا، آپریٹر جاں بحق، جاں بحق ہونے والا اپریٹر بوڑھے والدین سمیت پورے خاندان کا واحد کفیل تھا، متاثرہ خاندان نے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

    امیر ولد غلام شاہ جو ایک نجی ایکسکیویٹر کا آپریٹر تھا آرکاری کی سڑک سے برف ہٹانے کی غرض سے سڑک پر جارہا تھا ،دوران کام ایکسکیویٹرکے اچانک پھسل جانے سے بمقام شور آرکاری وہ مشین الٹ گئی،جس کے نیچے آکرآپریٹر امیر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا اپریٹر بوڑھے والدین سمیت پورے خاندان کا واحد کفیل تھا، اسکے فوت ہونے کی وجہ سے خاندان شدید متاثر ہو چکا ہے۔

    سابق ناظم یونین کونسل شغور عبدالمجید نے ہمارے نمائندے کو فون پر بتایا کہ اس کی درخواست پر ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال سے کہا تھا کہ وادی آرکاری کی سڑک سے برف ہٹائی جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہو۔ اس دوران ایکسکیویٹر مشین اچانک الٹ گئی اور نوجوان آپریٹرامیر اس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔

    عبدالمجید کا کہنا ہے کہ امیر کا والد غلام شاہ جو ایک بیمار آدمی ہے اب اس کیلئے دوائی لانے والا بھی کوئی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید برف باری کے باعث وادی آرکاری بری طرح متاثر ہوئی تھی ،وہاں جانے والے تمام راستے بند تھے۔ خواتین، بچوں، بوڑھوں اور طلباء و طالبات کو سکول، کالج جانے یا لوگوں کو ہسپتال جانے میں نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وادی میں راستے بند ہونے کی وجہ سے اشیائے خوردنوش کی بھی شدید قلت پیدا ہوئی ہے اور وہاں کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں جو حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    عبدالمجید نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم امیر کے خاندان کے ساتھ مالی مددکریں اور وادی آرکاری کا راستہ جلد سے جلد کھولنے کے ساتھ ساتھ وہاں امدادی سامان بھی پہنچایا جائے تاکہ لوگ فاقہ کشی بچ سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ وادی میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مریض چترال ہسپتال آنے کی کوشش کرتے ہیں مگر راستے بند ہونے کی وجہ سے یہ لوگ ان برفانی تودوں کے اوپر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں جوبہت ہی خطرناک ہے.

  • اوچ شریف:شہر میں چوروں  کا راج، شہری گھروں میں قید

    اوچ شریف:شہر میں چوروں کا راج، شہری گھروں میں قید

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر میں چوروں کا راج، شہری گھروں میں قید،اوچ شریف چوروں لٹیروں ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا امیر،غریب، شہری، دیہی علاقہ جات کے شہری کوئی بھی محفوظ نہ رہ،اقانون کے رکھوالے خواب غفلت سے بیدار نہ ہو سکے۔

    پولیس کی جانب سے ہر چورکو کھل کر کھیلنے کی اجازت دیدی غریبوں کی آہیں فریاد بھی تھانہ اوچ شریف کی بے حس پولیس افسران کو نہ جگا سکی علاقہ بھر میں روزانہ کی بنیادوں پرہونیوالی وارداتیں کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

    روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی پے در پے وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر خوف و ہراس کی کیفیت میں رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

    ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء کی ناقص کارکردگی ک پر شہر ی سراپا احتجاج بن گئے۔تھانہ اوچ شریف شہر و نواحی علاقوں میں چوریوں اور چھیناجھپٹی کی مسلسل ہونے والی وارداتوں نے علاقہ بھر کے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے اورعلاقہ بھر کے شہری اپنی دکانوں گھروں و دیگر املاک کی حفاظت کیلئے شدید فکر مند نظر آنے لگے۔

    ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور علاقہ بھر کو چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کر م پرچھوڑ دیا گیا ہے۔ قانون کے رکھوالوں نے عوام کو تحفظ دینے کی بجائے آنکھیں بند کرلی ہیں پولیس کارکردگی صفرہو چکی ہے،پولیس کی جانب سے گشت کا انتظام انتہائی ناقص ہے۔

    گذشتہ پانچ دنوں میں چوری کی لا تعداد وارداتیں ہو گئی ہیں۔ ان پانچ دنوں میں اوچ شریف عباسیہ روڈ السادات پیٹرولیم کے نزدیک خواجہ زاہد کریانہ مرچنٹ کی دکان میں چوری کی واردات لاکھوں روپے سمیت سامان چوری

    گذشتہ شب چور عرفان الیکٹرک شاپ پر چوری کی واردات بجلی کی موٹریں سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء چور کلے اڑے ،شہریوں عبدالحمید،محمد نواز،مرید حسین،عطا محمد،محمد شہزاد،عبدالشکور،نبی بخش،اللہ وسایا نے علاقہ بھر میں چوری و نقب زنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہری بلا خوف و خطر زندگی گزار رہے تھے لیکن تھانہ اوچ شریف پولیس کی کام چوری و عدم دلچسپی کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں نے ہمارا سکون برباد کر دیا ہے۔

    چوروں نے ہماری نیندیں حرام کر دی ہیں۔کوئی رات خالی نہیں جب چوروں نے عوام کو نہ لوٹا ہو،انہوں نے کہا کہ پولیس گشت نہ ہونے سے چوروں اور ڈاکوؤں میں اضافہ ہوا ہے اور ان چوروں ڈاکوؤں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔

    شہریوں نے ڈی پی او بہاول پور ،آر پی او بہاول پور ،آئی جی پنجاب، ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لیتےہوئےنااہل،نکمے،کام چور پولیس آفیسران کے فوری تبادلہ جات کرتے ہوئے ذمہ دار،قابل،دیانت دار پولیس آفیسران،اہلکاران تعینات کرنے اور شہریوں کے فوری جان و مال کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے

    دوسری جانب تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے پاس پولیس نفری بہت کم ہے شہر میں مزارات سمیت انٹر چینج اور وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول کے لئے بھی پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں ان وارداتوں کو روکنے کے لیے مزید نفری تعینات کی جائے تاکہ ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکا جا سکے.

  • اوچ شریف شہر و مضافات میں رمضان المبارک کا تقدس پامال، سرعام ہوٹل کھل گئے

    اوچ شریف شہر و مضافات میں رمضان المبارک کا تقدس پامال، سرعام ہوٹل کھل گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر و مضافات میں رمضان المبارک کا تقدس پامال ہونے لگا ،انتظامیہ خاموش تماشائی، اوچ شریف شہر میں المدینہ عباسیہ المکہ ہوٹلوں کے آگے پردہ لگا کر رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے جگہ جگہ ہوٹل کھلے ہیں متعدد ہوٹل والوں کے ساتھ ساتھ پکوڑا سموسہ فروش ، دہی بھلے ، فروٹ چاٹ فروش مل کر رمضان المبارک کا تقدس پامال کرنے میں مصروف ،

    گذشتہ کئی برس سے رمضان آرڈی نینس کے تحت سر عام ہوٹلوں کو کھول کر ماہ صیام کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جاتی تھی لیکن اس سال اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد فیصل کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اوچ شریف شہر بھر میں جگہ جگہ ہوٹل کھلے دکھائی دیتے ہیں جہاں پر لوگ سر عام کھا پی کر نہ صرف رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں بلکہ روزہ داروں کے جذبات کو بھی مجروح کر رہے ہیں۔

    ہوٹلوں کے لاوہ سموسہ پکوڑا فروش ، جوس کارنر ، دہی بھلے ، فروٹ چاٹ یہاں تک کہ چائے بنانے والے بھی ریڑھیوں پر اپنی دکانیں کھول لیتے ہیں جس سے روزہ خوروں کی چاندی ہو جاتی ہے اور وہ بلا خوف و خطر کھاتے پیتے نظرآتے ہیں

    متعدد ہوٹلز اور دکانوں پر کھانا بھی دیدہ دلیری کے ساتھ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ بالکل خاموش دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے ہوٹلز مالکان بلاخوف و خطر اپنے ہوٹلزکھول کر کھانے تیار کرکے فروخت کر رہے ہیں

    شہریوں محمد عبداللہ مستوئی، محمد شریف مستوئی ،عبد الصمد مستوئی نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر ہوٹلز مالکان اور ماہ صیام کا تقدس پامال کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور رمضان المبارک کا تقدس پامال ہونے سے بچایا جائے.

  • تین خطرناک اشتہاری اور مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    تین خطرناک اشتہاری اور مطلوب ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے تین خطرناک اشتہاری اور مطلوب ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے مزید 3 ملزمان کومتحدہ عرب امارات سےگرفتار کرلیاسلطان خان نامی اشتہاری ڈی جی خان پولیس کو 2021ء سےقتل کےمقدمہ میں مطلوب تھا جبکہ دوسرا ملزم علی شیر فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا جس نے گزشتہ برس شہری کو گولی مار کر قتل کیا تھا، تیسرا گرفتار ہونے والا اشتہار ی ملزم بلال ندیم ہے جو سیالکوٹ پولیس کو فراڈ کے مقدمے میں مطلوب ہے-

    گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا اور اسپیشل آپریشنز سیل نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزمان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقلی کروائی، سب انسپکٹر چمن شہزاد کی قیادت میں اسپیشل آپریشن سیل کی ٹیم تینوں اشتہاریوں کو لے کر پاکستان روانہ ہوگئی ہے اور انہیں اگلے چند گھنٹوں میں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دیا جائے گا، مذکورہ گرفتاریوں کے بعد رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی۔

    روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے،صدر پیوٹن

    اُدھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاریوں کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    دبئی ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر گرفتار

  • گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تیز کردیا،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی، یکم مارچ سے اب تک 14 ہزار 9 سو 40 سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 293 اوور چار جنگ پائی گئیں،

    14 لاکھ 49 ہزار سے زائد جرمانہ جبکہ 07 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے، 58 افراد کو گرفتار کروا گیا اور 38 دکانوں وگوداموں کو سیل کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی، 12 سے 15 بنیادی اشیاء اور ضروریات زندگی کی چیزوں کے حکومتی نرخوں پر عمل نہ کرنے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات

    ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کریٹیکل مارکیٹوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھیں،

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نگہبان رمضان ریلیف پیکج کی تقسیم میں تیزی لائی گئی ہے،12 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں تک رمضان پیکیج پہنچایا جاچکا ہے،
    آئندہ چند روز میں مزید تیزی لائی جائے گی اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا.

  • سیالکوٹ:میونسپل کارپوریشن کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالا نوسربازگرفتار

    سیالکوٹ:میونسپل کارپوریشن کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالا نوسربازگرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف سیالکوٹ )میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورنے والا نوسر باز گرہ سرغنہ سمیت رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان حوالات جوڈیشل کردیا

    تھانہ صدر کے علاقہ بٹر میں رہائشی مقامات پر تعمیر شدہ بلڈنگ کے نقشے چیک کرنے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو میونسپل کارپوریشن کا آفیسر ظاہر کرکے رشوت بٹورنے والا نوسر باز گرہ تھانہ صدر پولیس کی گرفت میں آگیا

    ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ قیصر بشیر گھمن نے کارروائی کرتے ہوئے اشفاق گھمن اور اسکے ساتھی ذوالفقار کو شہری سے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

    قبل ازیں ملزمان شہر سیالکوٹ میں مختلف مقامات پر شہریوں کے ساتھ نوسر بازی اور بلیک میلنگ کرکے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں

    تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا ایس ایچ او تھانہ صدر قیصر بشیر گھمن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، نوسربازوں اور قانون کی خلاف وزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے گا

  • جعلی کاسمیٹکس پروڈکٹس کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    جعلی کاسمیٹکس پروڈکٹس کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،جعلی پروڈکٹس کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

    گرفتار ملزمان میں اعتبار خان اور حسیب جان شامل ہیں، ملزمان رجسٹرڈ کاسمیٹکس کمپنی کی جعلی پراڈکٹس کی فروخت میں ملوث تھے ملزمان کو حسن ابدال سے گرفتار کیا گیا چھاپہ مار ٹیم میں سب انسپیکٹر وسیم احمد اور اے ایس آئی سمیع نیازی شامل تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،

    دوسری جانب ڈائریکٹر ملتان زون خالد انیس کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،جاری کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم محمد جہانگیر گرفتار ملزم محمد جہانگیر سے 70 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ملزم کے قبضے سے 49 لاکھ سے زائد مالیت کے لین دین سے متعلق حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون برآمد ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا تعین کیا جارہا ہے۔

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میں ملتان سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت میں پہلے نمبرپرآگیا

    ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میں ملتان سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت میں پہلے نمبرپرآگیا

    بلوچستان سے ڈیرہ غازیخان کے راستے غیرقانونی سمگل شدہ سگریٹ کی سپلائی بی ایم پی اور کسٹم اہلکاروں کے گٹھ جوڑ سےپورے پنجاب کوبلاخوف وخطرجاری ہے ،سالانہ ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کےدعوؤں کے باوجود بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میں ملتان سمگل شدہ سگریٹ کی فروخت میں پہلے نمبرپرآگیا

    غیرقانونی سمگل شدہ سگریٹ بلوچستان سے ڈیرہ غازیخان بارڈرملٹری پولیس کی سرحدی چیک بواٹہ ،گاجی تھل اور راکھی گاج میں تعینات بی ایم پی اہلکاروں کی ملی بھگت اورکسٹم حکام کی آشیرباد سپلائی جاری ہے

    جنوبی پنجاب میں ملتان غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں غیر قانونی سگریٹ کا حجم 60 فیصد تک پہنچ گیا ہے، بغیر ٹیکس ادا کئے سگریٹس کی مارکیٹ میں سرعام فروخت جاری ہے۔

    ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی مقامی فیکٹریز میں ناکام نظر آتے ہیں،جنوبی پنجاب میں 80 روپے سے لے کر 130روپے کے سگریٹ برانڈ فروخت ہورہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت128روپے مقرر ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹئیرٹو سگریٹ پیکٹ پرایکسائزڈیوٹی اور سیلز ٹیکس 120 روپے مقرر ہے۔

    غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری میں ملتان کا نام بھی سر فہرست ہے،متعلقہ ادارے غیر قانونی سگریٹ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں ناکام نظر آتے ہیں۔ پابندی کے باوجودمقامی سگریٹ انڈسٹری کی جانب سے انعامی سکیمیں بھی جاری کی جا رہی ہیں۔