Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان کی رپورٹ)وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف ان ایکشن

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے بتایا کہ یکم مارچ سے اب تک 11 ہزار 92 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، 228 ناجائز منافع خوروں، ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو 10 لاکھ 62 ہزار 500 کے جرمانے عائد کئے گئے

    701 ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے چھاپے مارے گئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف خلاف ورزیوں پر 6 مقدمات درج کرائے، 30 دکانوں، گوداموں کو سیل کیا گیا اور 36 افراد کو گرفتار کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک میں تاجر تنظیموں کو بھی حکومتی پالیسی پر سختی سےعملدرآمد کی تلقین کی ہے.

  • امریکا میں اسکول بس اور ٹرک  میں تصادم، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    امریکا میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    ایلینوائس: امریکی ریاست ایلینوئس کے شہر رشویل کی مرکزی شاہراہ میں اسکول بس اور ٹرک کے تصادم میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاستی پولیس کے کیپٹن جوڈی ہفمین نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایلینوئس کے مغربی علاقے میں رشویل کے قریب حادثہ صبح 11:30 بجے پیش آیا جب اسکول بس مرکزی شاہراہ میں منی ٹرک سے ٹکرا گئی، اس وقت اسکول بس میں 3 بچے سوار تھے، جن میں سے دو کی عمریں 3 سال اور ایک کی عمر 5 سال تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے سے آگ لگی اور سوار پانچوں افراد بشمول دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے تاہم یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ا سکول بس ضلعی شوئلر انڈسٹری اسکولز کی تھی جو رشویل میں قائم ہے تاہم اسکول انتظا میہ کی جانب سے اس پر ردعمل نہیں دیا گیا۔

    اسکول ڈسٹرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسکول دو روز (12 اور 13 مارچ) بند رہیں گے۔

    وقت کتنا گزر گیا پھر بھی ، میرے دل میں قیام اس کا ہے

    دستاویزات میں والدہ کا نام لکھنا بھی ضروری قرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

  • عدنان قتل کیس، ملزم کی نشاندہی پر سابق سینیٹر کے گھر سے پستول برآمد

    عدنان قتل کیس، ملزم کی نشاندہی پر سابق سینیٹر کے گھر سے پستول برآمد

    سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہوا پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

    مقدمہ متن میں تحریر ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر پستول سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا،ملزم دانش نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چوہدری عدنان کو ساتھی جنید کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا، واردات میں استعمال پستول چوہدری تنویر نے فراہم کیا تھا،ملزم کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد والد سہیل انجم کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر چلا گیا اور قتل میں استعمال پستول چوہدری تنویر کی رہائش گاہ کے اسٹور روم میں چھپایا تھا، واردات کی رات والد اور ساتھی کے ہمراہ چوہدری تنویر کے گھر گزاری۔

    واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر کے قریب قتل کیا گیا تھاچوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ چوہدری تنویر سمیت 5 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے،پولیس نے دو شوٹر عدنان اور دانش کو کراچی سے گرفتار کیا تھا، ملزمان کو کراچی سے پنڈی لایا گیا اور اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،دونوں ملزمان شوٹر ہیں اور انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چودھری عدنان کو نشانہ بنایا،

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • ملتان: 3 منزلہ عمارت منہدم،   خواتین اوربچے سمیت 9 افراد جاں بحق

    ملتان: 3 منزلہ عمارت منہدم، خواتین اوربچے سمیت 9 افراد جاں بحق

    ملتان میں محلہ جوادیاں کے قریب 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

    عمارت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا،ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ریسکیو ورکرز نے ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کیا،جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔

    رہائشی عمارت گرنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی،ابتدائی طور پر عمارت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے جس وقت عمارت گری وہ سحری کا وقت تھا،اس حوالے سے عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد فضاء میں مٹی و گرد پھیل گئی.

  • پیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کےخلاف گرینڈ آپریشن،60 مقدمات درج

    پیشہ ور گداگروں اور بھکاریوں کےخلاف گرینڈ آپریشن،60 مقدمات درج

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات پر پیشہ ور بھکاریوں کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈویژنل اور سرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سگنلز پر پیشہ ور بھکاریوں اور گداگروں کو فوری ہٹایا جارہا ہے، شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں کو گداگروں سے صاف کیا جائےگا، جعلی معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے،  04 روز 60 پیشہ وار گداگروں کے خلاف کارروائی، مقدمات درج کروا دئیے گئے  ،300 سے زائد بچوں اور بزرگوں کو وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا،

    عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے، ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا، حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی،غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا اخلاقاً جرم ہے، بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، سی ٹی او لاہور نے گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے.

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

     شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • تنگوانی: مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    تنگوانی: مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    تنگوانی، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر اسد اللہ مٹھانی) مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    رمضان کے قریب آتے ہی گراں فروشوں کی من مانی شروع ہوگئی، سحر و افطار میں استعمال کی جانے والی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
    سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں،نہ ریٹ لسٹیں آویزاں ہیں اور نہ ہی انتظامیہ کہیں دکھائی دیتی ہے

    ضلع کشمور اور کندھ کوٹ شہر میں چکن 600 روپے فی کلو گرام فروخت ہورہاہے لیکن ادھر تنگوانی شہر میں اسی مرغی کا گوشت 660روپ فی کلو گرام فروخت کیاجارہاہے۔

    ایک طرف بدامنی کے عالم میں غریب لوگ روزگار کے لیے شہر نہیں جا سکتے، شہرمیں بدامنی انتہاکوپہنچی ہوئی ہےدوسری طرف ڈاکوؤں سے بچ جانے والے شہری گراں فروشوں سے لٹنے لگے ہیں

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے لہٰذا انہیں منافع خوروں سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اس ماہ مقدس میں سکون کا سانس لے سکیں ۔

  • سیالکوٹ:بدامنی،ڈکیتی،راہزنی،ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارنے پرعوام کااحتجاج

    سیالکوٹ:بدامنی،ڈکیتی،راہزنی،ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو گولیاں مارنے پرعوام کااحتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی ،راہزنی اور شہریوں کو ڈاکوؤں کی جانب سے گولیاں مارنےکے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے

    تھانہ صدر کے علاقہ اڈا گھنہ میں ٹائروں کو آگ لگا کر پسرور سیالکوٹ روڈ 4 گھنٹے سے ٹریفک کے لئے بند کر دی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے

    سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے شہری جہاں اپنے قیمتی مال زر سے محروم ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ڈاکوئوں کی گولیوں کا بھی نشانہ بن رہے ہیں

    چند دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر متعدد شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ہیں، کئی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور کئی ہسپتالوں میں زندگی و موت کی کشکمش میں مبتلا ہیں

    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے

  • نوری آباد: گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار

    نوری آباد: گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری کی رپورٹ) گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار،میرپورخاص میں تعینات ڈی ایس پی لیگل احمد کریم جیلانی کی گاڑی سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد ہونے پر جامشورو کے قریب سے حراست میں لیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کو گٹکا اور دیگر منشیات ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم حکام نے جامشورو کے قریب گرفتار کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ڈی ایس پی کریم جیلانی کے خلاف فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو وردی میں جرم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایسے افسران چاہیے جو عوام کی جان و مال عزت اور آبرو کی حفاظت کا جذبہ رکھتے ہوں۔

  • ننکانہ :شہرمیں اب ڈاکو  راج،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام

    ننکانہ :شہرمیں اب ڈاکو راج،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)شہرمیں اب ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں،پولیس سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام، شہری پریشان

    گذشتہ رات کوہ نور موبائل شاپ پر چوری کی واردات تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چور ی، چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کمرے توڑ کر ڈی وی آر ساتھ لے گئے ،سیکیورٹی پر مامور گارڈ کو اپنے ساتھ گن پوائنٹ پر کر لے گئے، مانگٹانوالہ روڈ پر سیکیورٹی گارڈ کو کھیتوں میں پھینک دیا

    اس واردات سے پہلے وکی موبائل شاپ پر چوروں نے تالے توڑنے شروع کیےتو دکان کے مالک نے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا اور شور مچانا شروع کر دیا جس کی وجہ سے چور بھاگ نکلے

    دکاندار نے 15 پر کال کی پولیس موقع پر پہنچنے کے بجائے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی

    ننکانہ سٹی میں چوری کی واردات عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون یونین اور عوام نے مل کر بیری والا چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا،دھرنے کے باعث ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں

    جب تک چوروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا ڈی ایس پی ننکانہ نے موجودہ صورتحال دیکھ کر معاملے کو ہینڈل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر چوروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے

    ڈکیتی کی واردات کی جگہ پر کرائم سین والوں نے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس نے عوام الناس کے مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کر کے راستے کھول دیے گئے.

  • والدین پر تشدد  کرنیوالا ناخلف بیٹا گرفتار

    والدین پر تشدد کرنیوالا ناخلف بیٹا گرفتار

    راولپنڈی: پولیس نے والدین پر تشدد اور گالم گلوچ کرنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ،متاثرہ خاتون نے درخواست میں کہا کہ میرا بیٹا بالاج مجھ پر اور اپنے والد پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے۔

    ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

    مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

    قبل ازیں گزشتہ روز بہاولنگر میں سفاک بیٹے نے باپ کو سر بازار چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، قتل کی واردات پرانی سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں پیش آئی، ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا، باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر نے تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

    چینی صدر کی نومنتخب پاکستانی ہم منصب کو مبارکباد

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری