Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قصور: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

    قصور: پتوکی کے علاقے ناروکی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے ناروکی کی رہائشی 13سالہ طیبہ گھریلو ملازمہ تھی اور لوگوں کے گھروں میں کام کاج نہیں کرنا چاہتی تھی جب کہ والدہ کام کروانے پر باضد تھی اور انکار کرنے پر والدہ نے بچی پر تشدد بھی کیا جس پر طیبہ 2 روز سے کام پر نہیں جارہی تھی،دلبرداشتہ 13 سالہ طیبہ نے اپنے بھائی کو بھی بتایا کہ وہ خودکشی کرنے جارہی ہے اور بچی نے گھر میں اکیلی ہونے کا فائدہ اٹھا کر مبینہ اپنے ہی دوپٹے سے پھندا لے کر درخت سے لٹک گئی۔

    نجی خبررساں ادارے آج نیوز کے مطابق بچی کے ماموں نے بتایا کہ طیبہ کے والد نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور کئی سالوں سے گھر نہیں آیا، جس وجہ سے بچی کی والدہ اور بھائی محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔

    رمضان پیکج: وزیرِ اعلیٰ سندھ کی فی خاندان 5000 روپے نقد دینے کی منظوری

    تھانہ سٹی پولیس اور کرائم سین کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروا رہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا قتل-

    نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

    نکی ہیلی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار

  • اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف شہر میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، گلی محلوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ پتنگیں اور ڈوریں بھی فروخت ہو رہی ہیں، پولیس اور انتظامیہ خاموش، پتنگ بازی سے حادثات رونما ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش ، ارباب اختیار سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    اوچ شریف شہر اور گردونواح میں پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی اور پتنگ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن پولیس اور انتظامیہ نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے باعث پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

    خونی شوق ثابت ہونے والی پتنگ بازی عروج پر ہے جہاں سرشام آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے رنگین ہو جاتا ہے جس میں دھاتی ڈور کا استعمال کیا جاتا ہے جو جان لیوا ہے جس سے ملک بھر میں کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے جس کے باعث پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے تاہم انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے یہ خونی کھیل جاری ہے

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی اوچشریف کے نواحی علاقے پتی کھیارہ کا مقامی صحافی شہزاد اعوان دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اس خونی کھیل کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    پنجاب کے ضلع قصور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں درندہ صفت شخص نے نہ صرف خواتین کو عزتوں کو پامال کیا بلکہ انکا مال بھی بٹور گیا اور نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    مقدمہ تھانہ کھڈیاں میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، درج مقدمہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک برہنہ ویڈیو وائرل ہوئی جو محمد یوسف ولد شوکت علی کی تھی،وہ نامعلوم عورت کے ساتھ برہنہ حالت میں بدکاری کر رہا تھا،سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیو قبضے میں لی گئی،دریافت کرنےپر پتہ چلا ویڈیو میں بدکاری کرنے والا شخص محمد یوسف ہی ہے اور وہ اکیلا نہیں بلکہ اور لوگ بھی اسکے ساتھ ملے ہوئے ہیں،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    واقعہ کا ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے نوٹس لے لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے والا کھڈیاں خاص کا شخص لاکھوں ہڑپ کر گیا۔ملزم محمد یوسف خواتین کو ہنی ٹریپ کرکے گھر بلوا کر ان کی عزت لوٹتا، اس دوران انکی ویڈیوز بھی بناتا، پھر ان ویڈیو سے خواتین کو بلیک میل کرتا تھا، خواتین سے زیادتی کے بعد یوسف خفیہ طور پر ان کی ویڈیوز بھی بناتا رہا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا موبائل فرانزک کے لئے لاہور بھیج دیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

  • ڈاکٹر عبد القدیر خان  ٹرسٹ کے جعلی جنرل سیکرٹری اور جعلی ٹرسٹیز  کیخلا ف مقدمہ درج

    ڈاکٹر عبد القدیر خان ٹرسٹ کے جعلی جنرل سیکرٹری اور جعلی ٹرسٹیز کیخلا ف مقدمہ درج

    رائے عنصر علی اسسٹنٹ کمشنر نے ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد لاہور کو ایک درخواست دی جس میں شوکت بابر ورک، محمد سہیل اور سعید احمد وغیرہ کو ملزم نامزد کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ورک نے (بطور ایکٹنگ چیئرمین ٹرسٹ ) ایک بوگس اور جعلی ڈیڈ تیار کر کے دھوکہ دہی سے رجسٹرڈ کروا لی تھی اور اس رجسٹریشن کے لیے ایک جعلی ریزولیوشن بنائی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرسٹیز نے ڈاکٹر اے کیو خان کے اختیارات بطور چیئرمین ختم کر دیے تھے اور شوکت بابر ورک کو (نام نہاد) ایکٹنگ چیئرمین بنا دیا گیا تھا۔

    اس طرح جعل سازی اور دھوکہ دہی سے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر لاہور، رائے عنصر جس کے پاس سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن کا بھی چارج تھا 26 اکتوبر 2021 کو شوکت ورک نے جعلی کاغذات تیار کر کے دھوکہ دہی اور فراڈ سے ٹرسٹ ڈیڈ رجسٹرڈ کروائی تھی۔جب تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ شوکت بابر ورک کی جانب سے داخل کی جانے والی ڈیڈ جعلی اور بوگس کاغذات کی مدد سے تیار شدہ نکلی اور محمد سہیل، شوکت بابر ورک اور سعید احمد کے پاس کسی قسم کا اختیار نہیں تھا کہ وہ بذریعہ ریزولیوشن ڈاکٹر قدیر خان کے اختیارات ختم کرتے۔جس کے بعد سب رجسٹرار گلبرگ ٹاؤن کی درخواست پر ایف آئی آر نمبر 497/2024 تھانہ نصیر آباد نزد چلڈرن ہسپتال فیروز پور روڈ لاہور مزکورہ بالا تینوں افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔

    شوکت بابر ورک اور اسکے ساتھی لوگوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے ڈاکٹر قدیر کا نام استعمال کر کے چندے بھی وصول کرتے رہے ہیں۔ شوکت بابر ورک پاکستان ٹیلیویژن میں کام کرتا رہا ہے اور اس کو ایک ملازم کی ہائیکورٹ میں رٹ پیٹیشن کے نتیجہ میں ہائی کورٹ کے حکم سے پی ٹی وی سے نکال دیا گیا تھا اور اس کے بعد سپریم کورٹ سے بھی شوکت بابر ورک کی اپیل 2005 میں خارج ہو گئی تھی۔

    ڈاکٹر قدیر اصل میں نواز شریف تھے، تن تنہا بم بنانے سے بٹن دبانے تک سب کچھ اپنے ہاتھوں سے کیا، ارشاد بھٹی کی نواز شریف کے فینز پر تنقید

    ڈاکٹر قدیر کا وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا خط منظر عام پر آ گیا

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے میری داڑھی کی توہین کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ، صدیق الفاروق

    بتایا جائے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قانونی طور پر کس کس سے ملنے کی اجازت ہے؟ سپریم کورٹ

  • مقروض والد نے تین بچوں سمیت خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

    مقروض والد نے تین بچوں سمیت خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مقروض والد نے تین بچوں سمیت خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

    واقعہ نارتھ کراچی میں پیش آیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق واقعے میں عارف نامی شخص اس کی 4 اور 5 سالہ بیٹیاں اور 3 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

    عارف کی ساس نے بتایا کہ عارف لوگوں کا مقروض تھا، تینوں بچے اس کی پہلی بیوی سے ہیں جو فوت ہو گئی، عارف نے دوسری شادی کر رکھی ہے،عارف اور بچے دوسری بیوی کے ساتھ رہ رہے تھے،عارف کے بیٹے امان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا باپ ذہنی طور پر پریشان تھا،عارف سول اسپتال جبکہ تینوں بچے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیر علاج ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، غریب آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے،ایک طرف روزمرہ کی اشیا خورو نوش کی قیمتیں زیادہ ہوئی تھیں تو وہیں بجلی و گیس کے بلوں نے بھی شہریوں کی چیخیں نکلوا دی ہیں،

    تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

    آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

    بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

    عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن

  • سیالکوٹ:مویشی چور ملزم گرفتار،چوری شدہ مویشی برآمد

    سیالکوٹ:مویشی چور ملزم گرفتار،چوری شدہ مویشی برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی و ی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)مویشی چور ملزم گرفتار،چوری شدہ مویشی برآمد

    ڈی ایس پی سی آئی اے محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مویشی چوری میں ملزم گرفتار کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور چوری شدہ مویشی بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں

    انہوں نے بتایا کہ ملزم نے غریب خاتون کی دو بھینسیں اور بچھڑے ڈیرے سے چوری کئے تھے، ملزم نے ایک بھینسیں فروخت جبکہ دیگر مویشیوں کو اپنے ڈیرے پر باندھ رکھا تھا

    ملزم نےاپنے حقیقی بھائی اور بھانجے سے ملکر واردات کی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم تک پہنچے ہیں ملزم کے قبضہ سے بھینسیں برآمد کر لی گئیں ہی دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

  • اوچ شریف: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بکری چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    اوچ شریف: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بکری چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بکری چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،ساتھی فرار،اہل علاقہ نے درگت بنا کر پولیس بلا لی،ملزم گرفتار، مقدمہ درج،

    تفصیل کے مطابق موضع بیٹ احمد بستی کالڑہ کے رہائشی محمد سلیم نے میڈیاکو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا آہٹ کی آواز سن کر جاگ گیا اور دیکھا کہ ایک کس ان کی قیمتی بکری چوری کر کے لے جا رہا تھا جسے گواہان کی مدد سے بکری سمیت قابو کر لیا جبکہ اس کے دیگر دو نامعلوم ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے

    اہل علاقہ نے ہاتھ آئے چور کی خوب چھترول کی اور پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس نے چور کو گرفتار کر لیا ،جس کا نام ظفر اقبال رامے ولد عبد الرشید سکنہ مامون آباد معلوم ہوا سمیت دو نامعلوم افراد کے خلاف بکری چوری سمیت برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیا

    واضح رہے کہ گرفتار ملزم ظفر اقبال رامے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نائب صدر بھی ہے

    جبکہ دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ معاملہ کسی خاتون کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کا ہے جسکو مبینہ سیاسی دباؤ کے باعث بکری چوری کا بنا دیا گیا ہے،

    رات گئے تھانے میں مذکورہ ملزم کو چھڑوانے کے لیے سفارشیوں کا تانتا بندھا رہا اور ایک مقامی سیاسی شخصیت نے بھی پورا زور لگایا، مگر مقامی پولیس نے ایف آئی آر دیکر ملزم کو پابند سلاسل کردیا،

    آخری اطلاعات آنے تک پولیس دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے اور اس واقعہ بارے سوشل میڈیا پر واویلا مچا ہوا ہے۔

  • اوکاڑہ:ریسکیو 1122ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوا

    اوکاڑہ:ریسکیو 1122ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن میں منعقد ہوا

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 13580کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3652ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7568غیر متعلقہ اورمس کالز، 2322 معلوماتی،20رونگ کالزاور 18فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب126کالز فی دن ہے۔

    3652 ایمرجنسیز میں 829روڈ ٹریفک حادثات، 2416میڈیکل، 29آگ لگنے کے واقعات،81کرائم اور297متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 900افراد متاثر ہوئے جن میں 11 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ452 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور437متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 29واقعات ہوئے جن میں 3کمرشل ایریا،2رہایشی علاقے اور 24 واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (07)،گیس لیکج(01)، موم بتی(01)، فائرورکس (01)، نامعلوم (01)، دیگر(09) اور لاپرواہی (09) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ23 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 1405ایمرجنسیز پر3.30 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے1411 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 358مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔

    188مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ170افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

  • گو جرہ :ایلومینیم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی 4 مزدور جھلس گئے

    گو جرہ :ایلومینیم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی 4 مزدور جھلس گئے

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار چوہدری عبدالرحمان جٹ سے)ایلومینیم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی چار مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے پینسرہ روڈ کوریاں سٹاپ کے نزدیک قائم پاک ایلومینیم فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    فیکٹری میں بھٹی کی تیاری کے دوران اچانک گیس لیکج کی وجہ سے چنگاریاں اٹھیں اور آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا

    آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں17 سالہ ابوبکر، 21 سالہ شہریار ، 24 سالہ نور محمد اور 18 سالہ محمد ندیم شامل ہیں

    تمام زخمیوں کو ریسکیوں ٹیموں نے ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ منتقل کر دیاہے –

  • سیالکوٹ :ایڈیشنل ایس پی، ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پیز اورجملہ ایس ایچ اوز کی کرائم میٹنگ

    سیالکوٹ :ایڈیشنل ایس پی، ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پیز اورجملہ ایس ایچ اوز کی کرائم میٹنگ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیووچیف شاہد ریاض سے)ایڈیشنل ایس پی، ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ اور ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ او ز سے کرائم میٹنگ کی، اچھی کارکردگی کی بناء پر افسران میں ش چیک تقسیم کیے گئے.

    ڈی پی او سیالکوٹ نے پتنگ مافیا، منشیات فروشی جیسے جرائم پر قابو پانے، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری، مال مسروقہ کی ریکوری کے سلسلہ میں مقدمات کی نوعیت کے مطابق ڈیڈ لائنز مقرر کرکے دیے گئے

    ٹائم فریم کے اندر ٹارگٹ کو مکمل کرنے اور مقدمات کو میرٹ پریکسو کرنے کے احکامات جاری کئے