Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

    کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا خادو بھیو گینگ اور سبزوئی گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے،

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کا کہنا ہے کہ آپریشن تھانہ درانی مہر کے حدود کچے کے علاقے میں کیا جا رہا ہے، رینجرز پولیس نے کچے کے تمام تر راستے سیل دیئے

    آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری، آپریشن میں دونوں اطراف فائرنگ سے کچے کا علاقہ میدان جنگ بن گیا لوگ گھروں تک محدود ہوگئے

    پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں 4 اشتہاریوں سمیت 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،جن سے تفتیش جاری

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے مطابق آپریشن میں 600 رینجرز اور پولیس کے جوان بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید مشنری حصہ لے رہی ہے، اپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا،

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ اپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اورمغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا،

  • میہڑ:مختلف شہروں میں قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرپرائمری سکول ٹیچرزایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:مختلف شہروں میں قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرپرائمری سکول ٹیچرزایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)سندھ کےمختلف شہروں میں قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرپرائمری سکول ٹیچرزایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورے نعرے بازی

    پرائمری سکول ٹیچرا ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ کےمختلف شہروں میں بے گناہ قتل ہونے والے اساتذہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سیدعلی اصغرشاہ سکول سے پریس کلب تک اساتذہ نے پیدل مارچ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا

    اور پریس کلب کےسامنے نعرے بازی کی گئی ، انہوں نے کہاکہ سندھ کے اساتذہ غیرمحفوظ ہیں ،انہیں سرے عام قتل کیا جارہاہے، سندھ میں لا قانونیت عروج پر پہنچی ہوئی ہے،

    انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے روڈ راستے نوگوایریا بنے ہوئے ہیں بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے اراستہ کرنیوالے اساتذہ کو قتل کو کے تعلیم کو قتل کیا جارہاہے

    انہوں نے کہاکہ سندھ میں جوبھی اساتذہ قتل ہوئے ہیں انکے قاتلوں کو فوراََ گرفتار کرکے انکے ورثا ءکے ساتھ انصاف کیاجائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا اور پوری سندھ میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی،

    احتجاجی اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائےاوراساتذہ کے قاتلوں کوگرفتارکیا جائے.

  • 12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ  عائشہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار

    12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ عائشہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار

    پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی،12 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ عائشہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،آئی جی پنجاب نے آرپی او اور ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن، اے ایس پی کوٹ مومن پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ملزمان کمسن بچی عائشہ کو ڈنڈے اور راڈ سے تشدد کرتے رہے تھے، والدین سے ملاقات بھی بند کروا دی تھی، تشدد کی وجہ سے عائشہ کے جسم پر زخم بن گئے جن کا علاج نہ کروایا گیا، بدستورتشدد کیا جاتا رہا،کمسن عائشہ کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارنے پر ملزمان ڈیڈ باڈی گھر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے،کمسن مقتولہ کے والدین نے یکم مارچ 2024 کو پولیس کواطلاع دی

    پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی،خصوصی ٹیموں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور، ملتان، فیصل آباد، حافظ آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کئے، خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو لاہور اور حافظ آباد سے گرفتار کیا،ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے،

    جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

     اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

  • گھوٹکی:مغویوں کی بازیابی کیلئے شہریوں کا ایس ایس پی آفس  کے سامنے احتجاجی دھرنا

    گھوٹکی:مغویوں کی بازیابی کیلئے شہریوں کا ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)میرپور ماتھیلو میں مغویوں کی بازیابی کے لیے شہریوں کے ساتھ سیاسی سماجی شخصیات اور ورثاء کا ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

    ایک ماہ قبل ہندو نوجوان ریتک کمار اور عجب گل لغاری کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا جن کو ابھی تک گھوٹکی پولیس بازیاب نہیں کرا سکی ،ورثاء کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے بھاری تاوان کی رقم طلب کی ہے جو ہمارے دینے سے باہر ہے

    دھرنے کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے اورگھوٹکی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،

    احتجاجی دھرنے میں شریک شہریوں کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ورثاء اور وکلا برادری شامل تھی، دھرنے کی قیادت صحافی نصراللہ گڈانی، وکیل عبدالمجید جلبانی، وکیل امر دایو، اکبر لغاری راجیش کمار، جاوید لانگاہ، الھڈنو سمیجو، سکندر علی، فیاض کورائی، فراز شاہانی اور دیگر شامل ، دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آخری سانس تک دھرنا دیں گے

    تمام مغویوں کو بازیاب کروا کے ضلع گھوٹکی میں امن و امان کی فضاء قائم کی جائے

  • میرپورماتھیلو:سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی

    میرپورماتھیلو:سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ بارش متاثرین کیلئے قسط جاری کردی،بینک عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آرہا ہے،ہمیں یہاں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جان بوجھ کر گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے، متاثرین

    تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو: سندھ حکومت کی جانب سے افتزدہ بارشوں کے متاثرین کی قسط جاری کردی گئی

    سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے قسط سندھ بینک کے اشتراک سے دی جا رہی ہے ،متاثرین میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں بینک کے اطراف پر جمع ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ بینک عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے

    متاثرین نے الزم لگایا ہے کہ کسی کو بینک کے اندر بغیر مبینہ رشوت دئے نہیں چھوڑ رہے من پسند افراد کو چھوڑا جا رہا ہے، گھر نہیں سب بارشوں میں تباہ ہوگیا اب یہاں پر بینک والے لوٹ رہے ہیں، حصہ مانگ رہے ہیں، ہمیں یہاں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جان بوجھ کر گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے، بینک کے باہر ایجنٹ مافیا کا بازار سر گرم،

    متاثرین ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک عملے کے خلاف کارروائی کی جائے

  • ایک ہی خاندان کے  5 افراد کو قتل کرنے والے  3 مرکزی ملزمان گرفتار

    ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان گرفتار

    راولپنڈی،پولیس کی موثر کاروائی،ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے والے 3 مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    چونترہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 05افراد کو قتل کرنے والے 03مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں نعیم سلطان،وسیم سلطان اور شیر علی شامل ہیں،ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے 03افراد اور 02 معصوم بچیوں کو قتل کر دیا تھا،مقتولین میں عاطف،شجاع،ثاقب، انابیہ اور تابندہ شامل ہیں، ملزمان نے فائرنگ کرکے فلک شیر کو بھی زخمی کر دیا تھا،

    واقعہ کا مقدمہ رواں سال 8جنوری کو تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • سیالکوٹ: پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ: پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس کا خونی کھیل پتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مراد پور انسپکٹر محمد رزاق معہ ملازمان و فلیڈ سٹاف سکیورٹی برانچ نے دوران کاروائی ملزم عمر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے قبضہ سے1200 عدد پتنگیں برآمد۔

    ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں پتنگ مافیا کے خلاف کاروائی کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

    کریک ڈاؤن میں شامل پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

  • سیالکوٹ :سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

    سیالکوٹ :سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)سمبڑیال میں بیٹے نے حقیقی باپ کو آگ لگادی،ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا

    سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ میں ناخلف بیٹے نے آپس میں معمولی جھگڑے کی رنجش پر اپنے 56 سالہ حقیقی باپ کو آگ لگادی ہے جس کے نتیجہ میں ضعیف العمر باپ بری طرح جھلس گیا ہے، ریسکیو 1122 ٹیم نے متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، متاثرہ باپ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے


    سمبڑیال کے قصبہ بھوپالوالہ میں ناخلف بیٹے کے ہاتھوں حقیقی باپ کو آگ لگا کر جھلسانے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ارحم نامی ناخلف بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنے 56 سالہ حقیقی باپ محمود احمد ولد مشتاق احمد سکنہ چونڈہ کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں باپ مشتاق احمد بری طرح جھلس گیا

    جسے ریسکیو 1122 ٹیم نے فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ تھانہ سمبڑیال پولیس نے متاثرہ باپ کی درخواست پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔ تاہم فرار ہونے والے بیٹے کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

  • ڈھرکی:قدیمی قبرستان محمد پناہ میں سیوریج کاپانی چھوڑدیاگیا،قبرستان کاتقدس پامال

    ڈھرکی:قدیمی قبرستان محمد پناہ میں سیوریج کاپانی چھوڑدیاگیا،قبرستان کاتقدس پامال

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)ڈھرکی کاقدیمی قبرستان محمد پناہ میں سیوریج کاپانی چھوڑدیاگیا،قبرستان کاتقدس پامال
    چاردیواری نہ ہونے سے جانوروں نے کے ساتھ ساتھ نشیوؤں کے ڈیرے ڈال،شہرخموشاں کے باسیوں کی روحیں زندہ اہل اقتدارکی طرف دیکھنے لگیں

    ڈھرکی کا قدیمی قبرستان محمد پناہ منتخب نمائندگان اور مونسپل کمیٹی کے نااہل عملے کی عدم توجہ کی وجہ سے تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ،قبرستان کے اندر گندے نالوں اور گٹروں کا پانی چھوڑدیا گیا، چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ جانوروں ن کے ساتھ نشیوؤں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں

    قدیمی قبرستان کے ساتھ چلنے والا گندہ نالا اور گٹروں کا پانی قبرستان میں داخل ہونے سےکئی قبریں زمین بوس ہوگئی ہیں،قبرستان میں صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا بھی انتظام درہم برہم ہے

    قبرستان میں گندے نالوں اور گٹروں کا پانی داخل ہونے پر قبرستان میں قبریں زمین بوس ہونے پر لواحقین میں سخت غم وعصہ کی لہر پائی جارہی ہے

    قبرستان کی اس حالت پر دفن اپنے پیاروں کی قبریں محفوظ کرنے کے لئے لواحقین نے منتخب نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ قدیمی قبرستان کو مزید تباہی سے بچایا جائے

  • تنگوانی:نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی:نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر اسداللہ مٹھانی)نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی کے نواحی گائوں رسول آباد میں ملک برادری کے دو فریقین میں لڑائی کے نتیجے میں عاشق ملک شدید زخمی ہوگیا۔ دو فریقین بالاچ ملک اور ساجن ملک کے درمیان جھگڑے کے باعث لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال سے گاؤں میدان جنگ بن گیا،

    متاثرہ شخص کو تنگوانی سول ہسپتال لے جایا گیا ہے،مضروب کی ہسپتال میں تشویشناک حالت ہے، پولیس تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی سکی۔