Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پڈعیدن: علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

    پڈعیدن: علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

    نوشہروفیروز،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 2بوگیاں نوشہروفیروز کے شہر پڈعیدن کے قریب پٹری سے اترگئیں جس کی وجہ سے اپ ٹریک بند ہو گیا۔

    علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ جارہی تھی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈی ایس ریلوے کے مطابق ریلیف ٹرین کو حادثے کےمقام پر پہنچنے میں 2 گھنٹے لگیں گے جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

  • تلہ گنگ:سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    تلہ گنگ:سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    تلہ گنگ، باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک )سابق صوبائی وزیر پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے تلہ گنگ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان، سابق صوبائی وزیر چودھری محمد ریاض گوجر خان، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن، سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ، سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان، سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض جیلانی، کرنل ریٹائرڈ عابد خان نیازی سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

  • تنگوانی :جسقم  کے کارکنوں نے کارونجھر جبل بیچنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

    تنگوانی :جسقم کے کارکنوں نے کارونجھر جبل بیچنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی پریس کلب میں جسقم تنگوانی کے کارکنوں نے کارونجھر جبل کے بیچنے کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
    تفصیلات کے مطابق جسقم تنگوانی کے کارکنوں روپلو باجکانی،فائق ، منصور ملک اور دوسرے نے ہاتھوں میں پلی کارڈ اٹھا کر پریس کلب تنگوانی میں کارونجھر جبل کے بیچنے والے کے خلاف نعرہ لگاتے رہے انھوں مزید کہا کہ قومی ادارے بیچنے والے شرم وحیاء کروسندھ حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی

    تنگوانی کے قریب 8 سالہ لڑکا نہرمیں ڈوب کر جاں بحق
    تنگوانی شہر کے قریب راجواہ میں 8 سال بچہ گل ملک ڈوب کر ہلاک ہوگیا ، ماں صدمے سے نڈھال اور غشی کی کیفیت طاری

  • سیالکوٹ :ڈکیتی کی واردات،مسجد ڈیوٹی پرموجود اہلکارکا ڈاکوؤں سے مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہری ہلاک

    سیالکوٹ :ڈکیتی کی واردات،مسجد ڈیوٹی پرموجود اہلکارکا ڈاکوؤں سے مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہری ہلاک

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی واردات،مسجد ڈیوٹی پرموجود اہلکارکا ڈاکوؤں سے مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیرہلاک
    سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ روڈ گوجرانوالہ کے رہائشی محمد عارف جو نجی بنک سے 15 لاکھ 45 ہزار رقم لے کر نکلا تو دو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے رقم چھینی اسی دوران قریبی مسجد پر سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوئوں پر فائرنگ کی جو ڈاکو جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جوابی فائرنگ سے قریبی کھڑا 27 سالہ محمد تعظیم جو کہ پی ٹی سی ایل کا ملازم تھا سر میں گولی لگنے سے جانبحق ہو گیا۔

    ڈاکوؤں نے واردات کے بعد شہابپورہ پل کے نیچے سے عامر شکیل نامی شہری سے موٹرسائیکل اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھینی اور پرانی موٹرسائیکل پھینک کر عامر شکیل کی موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی طارق محمود اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی مقتول محمد تعظیم تین بچوں کا باپ تھا اور جوگو چک چپراڑ روڈ کا رہائشی تھا۔ترجمان پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:مشہورمارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ:مشہورمارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)مشہورمارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ میں آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات سیالکوٹ کی مشہور مارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ نزد کمانوالہ میں آگ لگ گئی۔ آگ ویلڈنگ کے کام دوران شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے حال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

    ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں8 ریسکیو وہیکلز نےآپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 نے ڈیڑھ گھنٹے کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

    بقول مالک آگ لگنے سے تقریبا 5کروڑ روپے مالیت کا فرنیچر اور کارپیٹ وغیرہ جل گیا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے 15کروڑ مالیت کے سامان اور ریسٹورینٹ کو بچا لیا گیا۔

  • سرگودھا: 4 اگست یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں پروقار تقریبات

    سرگودھا: 4 اگست یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں پروقار تقریبات

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک شاہنواز جالپ سے)4 اگست یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں پروقار تقریبات
    4 اگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودھا میں یادگارِشہدا ء پر سلامی دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آر پی اوشارق کمال صدیقی، کمشنر محمد اجمل بھٹی، ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے شہداء کو جذبے سے بھرپور سلام پیش کیا، یادگارِشہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

    الحمراآرٹس کونسل میں یومِ شہداء کے حوالے سے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شہدا کے ورثاء نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی، کمشنر محمد اکمل بھٹی،ڈی پی او محمد فیصل کامران ودیگر افسران نے شرکت کے علاوہ صدر چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران ، سیکرٹری بار اور سول سوسائٹی نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

    تقریب میں شہدا کو ملی نغموں اور بچوں کی تقاریر کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ سرگودھا پولیس اپنے شہدا کی وارث ہے۔ شہداء کے ورثاء کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جارہا ہے۔کمشنر محمد اجمل بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں میں شہادت کا جزبہ قابلِ ستائش ہے۔ کسی عظیم مقصد کے لیے ہی جان قربان کی جاسکتی ہے۔سروس کے دوران وطن پر مر مٹنے کے جذبے کو قریب سے دیکھا ہے۔

    آرپی او شارق کمال صدیقی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ دو دن قبل تھانہ مکڑوال کے علاقے میں اشتہاریوں سے مقابلہ کے دوران ہیڈ کنسٹیبل محمد علی نے جام شہادت نوش کیا ہے اور یوں ایک تازہ پھول اس گلدستے میں شامل ہوا ہے ۔ ہر شہادت ہمارے جذبے کو مزید بلند کرتی ہے۔ ہم اپنے خون سے امن وامان برقرار رکھنے کے عہد پر قائم ہیں۔

    2017 سے قبل شہید ہونے والے سرگودھا پولیس کے شہداء کی فیملیز میں پلاٹ کی تقسیم کی جا رہی ہے ابتدائی طور پر آٹھ فیملیز میں پلاٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں جو آئندہ دنوں میں تمام شہدا کو پلاٹ دیے جائیں گی۔آر پی او شارق کمال صدیقی،کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے شہداء کی فیملیز میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔آخر میں پولیس شہداء کے خاندانوں کو پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

  • گوجرخان : بیول کے علاقہ میں سابق کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان : بیول کے علاقہ میں سابق کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )بیول کے علاقہ میں سابق کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    تھانہ گوجرخان کے علاقہ جبر روڈ بیول میں قتل کی لرزہ خیز واردات سابق کونسلر چوہدری محمد شکیل کو ڈاکخانے کے پاس فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    مقتول بیول کے سابق کونسلر اور علاقہ کی ہردلعزیز شخصیت تھے ،گوجرخان پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے قتل کی واردات جمعرات کی شام کو رونما ہوئی ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

  • تنگوانی : یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

    تنگوانی : یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی میں یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی
    تفصیلات کے مطابق آج تنگوانی میں قومی امن کامیٹی کے جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت محمد سچل شیخ، الٰہی بخش،حضور بخش،خادم حسین ،علی گوہر،شعبان نندوانی اور دیگر رہنماؤں کے قیادت میں نکالی گئی ۔

    جبکہ نادرا چوک سے وین اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی ہے،دوسری جانب ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پینا فلیکس اٹھا کر پاکستان کشمیر کے حق میں نعرے بلند کئے ۔

  • میہڑ:بڑھتی بدامنی،پولیس کے خلاف شہری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:بڑھتی بدامنی،پولیس کے خلاف شہری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بڑھتی بدامنی،پولیس کے خلاف شہری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق میہڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری اتحاد کے چئرمین نیاز علی برڑو اور ڈاکٹر غلام عباس مہیسر کی قیادت میں دوسرے دن بھی سول سوسائٹی کادعاچوک سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،پولیس کے خلاف نعرے بازی،ضلع دادو اور تعلقہ میہڑمیں بدامنی پر قابو پانے کیلئے ایس ایس پی دادو عبدالخالق پیزادہ کو ہٹانے کامطالبہ
    یہ بھی پڑھیں
    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرےبازی

    میہڑ: بدامنی پولیس کیخلاف شہری دوسرے بھی دن تپتی دھوپ میں احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

  • لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالا غیرملکی باشندہ گرفتار

    لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنیوالا غیرملکی باشندہ گرفتار

    لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ،آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والے غیرملکی باشندے کو گرفتار کرلیا

    ملزم کو گلبرگ لاہور سے گرفتار کیا گیا ،ملزم کا نام جیان لی یانگ ہے اور پاکستان میں آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کا سربراہ ہے ،ملزم نے دوران تفتییش سینکڑوں لوگوں سے فراڈ کا اعتراف کیا ،ملزم نے بہت سے پاکستانی شہریوں اپنے پاس اس کام کے لیے ملازم رکھا ہوا تھا ملزم دس ماہ سے پاکستان میں یہ کام کر رہا تھا آن لائن لون ایپ کے ذریعے شہری کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

    دوسری جانب قرضہ ایپلی کیشن اسکینڈل .وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ غیر قانونی قرض ایپلی کیشن کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی،ہدایات پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے،اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں،پی ٹی اے کے اقدامات میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے،فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں،صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے کہ وہ اس طرح سے بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ بن سکیں، عوام بھی ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں،

    کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

    بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    ایزی لون ایپ کمپنی کی بلیک میلنگ کے مزید کیس رپورٹ