Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کندھ کوٹ :جانو اندھڑگروپ کے سرغنہ سمیت8 ڈاکو ہلاک

    کندھ کوٹ :جانو اندھڑگروپ کے سرغنہ سمیت8 ڈاکو ہلاک

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)کشمور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، خوف اور دہشت کی علامت جانے والا اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ، تین ساتھیوں سمیت ہلاک اور ڈاکو شہزادہ دشتی اور بھوری شر زخمی پولیس کا کچے گیہل پور میں مقابلہ ،

    پولیس کی فائرنگ میں 8 بدنام ڈاکو مارے گئے، تین زخمی، فائرنگ میں مارے جانے والے 5 ڈاکوں کی شناخت جانو اندھڑ ،سومر شر،نظرو شر اور مشیرو اندھڑ، شہزادو دستی ہوئے ہے اور 3 کی شناخت کی جا رہی ہے

    ہلاک ڈاکو جانو انڈھڑ نے دوسال قبل ماہی چوک پر نو افراد کو قتل کیا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز جاری کرکے حکام کو دھمکیاں دیتا تھا۔کچے کے علاقے میں رات گئے پنجاب اورسندھ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ کی ہلاکت عمل میں آئی۔

    اندھڑ گینگ کے سرغنہ نے اکتوبر 2021 میں رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی تھی۔

    جانو نامی انڈھڑ گینگ کا سرغنہ متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور اشتہاری ملزم ہونے کے علاوہ وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی دھمکیاں دے چکا تھا۔

    مارے جانے والے ڈاکو جانو انڈر پر زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام سندھ حکومت نے رکھا ہوا تھا تاحال پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

  • گھریلو ملازمہ پر تشدد،کمسن بچی اور والد کا بیان ریکارڈ

    گھریلو ملازمہ پر تشدد،کمسن بچی اور والد کا بیان ریکارڈ

    گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کا معاملہ،پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مضروب بچی اور اس کے والد کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے۔ ملزمہ نے یکم اگست تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو مصدقہ میڈیکل رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ جرم میں شریک تمام افراد کی چھان بین کی جارہی ہے۔ تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جارہی ہے۔ چائلڈ لیبر قانوناً جرم ہے. ایسے کسی بھی واقعہ کا کسی کو علم ہو تو پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

    متاثرہ بچی کے ملزم کو ضمانت ملنے پر افسوس ہے ، شزا فاطمہ خواجہ
    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان شزا فاطمہ خواجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رضوانہ کو انصاف دلانے میں ناکام ہوئے تو کل ہماری بچیوں کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، متاثرہ بچی کے ملزم کو ضمانت ملنے پر افسوس ہے ،چاہے وہ کوئی بھی ہو، سیاستدان ہو، یا کوئی بھی، ناقابل برداشت ہے کہ بچی پر اس طرح وحشیانہ تشدد کیا جائے اور پھر ملزم کو ضمانت مل جائے، ہمارا معاشرہ، مزہب کہتا ہے کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں، جنگ میں بھی دشمن کی بیٹیوں کا خیال رکھا جاتا ہے

    دوسری جانب کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ خوف کے مرض کا شکار ہوگئی ہے، رضوانہ ہسپتال میں داخل ہے اور جب کوئی اسکے قریب آتا ہے تو وہ چیختی اور چلاتی ہے کہ مجھے نہ مارو، والدین قریب آتے ہیں تو وہ انکو دیکھ کر بھی مسکرا نہیں پاتی، کمسن بچی کے سر کے زخم میں کیڑے ہیں، سر کا انفکیشن آنکھوں میں اتر گیا ہے، گردے اور جگر بھی متاثر ہوئے ہیں،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • سرگودھا: فائرنگ کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    سرگودھا: فائرنگ کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار) فائرنگ کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    مورخہ 25 جولائی 2023 کو تھانہ بھلوال سٹی پولیس کو دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع ملی تھی،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے فورا موقع پر پہنچ کر وقوعہ میں ملوث ملزمان طاہر اور ساجد سکنائے چک 5 جنوبی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    ڈی پی اوسرگودھا نے ایس ڈی پی او بھلوال کو مقدمہ کی نگرانی اور مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دے دیا ،ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی شخص کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں۔

  • تنگوانی ، گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا

    تنگوانی ، گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی اورگردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا
    تنگوانی میں بارش کے باعث روڈ راستے تالاب کے شکل مین تبدیل ہو چکی ہیں جبکے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، تنگوانی کےمختلف سرکاری دفاتروں میں بہی برساتی پانی داخل ہوگیا ہے

    شہر کے گلی محلوں روڈ راستوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں اور کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے ،جبکہ تیزہواکے ساتھ بارش نے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا،بجلی اور موبائل سروس بند ہوجانے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے،شہریوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد پانی نکالنے کی اپیل کی ہے

  • قصور: سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا

    قصور: سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرغنی محمود قصوری) سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا
    سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو قصور پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا،انڈین شہری کو پانی سے نکالا،کھانا کھلایا اور مہمان نوازی کی
    پولیس تحفظ مرکز قصور نے گنڈا سنگھ دریائے ستلج کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو ایدھی سنٹر لاہور منتقل کر دیا ہے

    دو روز قبل دریائے ستلج کی بے رحم موجوں کے باعث گونگا بہرہ شخص انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا جسے پانی سے نکالا گیا ،پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق گمشدہ گونگا بہرہ آدمی جو کہ اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر تھا انڈین شہری ہے ،جس نے اشاروں سے بتایا کہ وہ ایک انڈین شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا ہے

    پولیس تحفظ مرکز کی طرف سے گمشدہ شخص کو کپڑے دیئے گئے اور کھانا کھلایا گیااور بعد ازاں گمشدہ شخص کی مہمان نوازی کے بعد اسے ایدھی سنٹر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ شحض کو انڈین حکام کے حوالے کیا جائے گا-

  • گوجرخان :5 سالہ بچی رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے جاں بحق

    گوجرخان :5 سالہ بچی رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے جاں بحق

    گوجر خان ،باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم) کمسن بچی کی جھولوں پر جانے اور والدہ کا دوپٹہ اوڑھے رکھنے کی معصوم خواہش گھر کی دہلیز سے چند قدم دور اسکی موت کا باعث بن گئی،اپنے ہی باپ کے رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے سے الجھ کرموقع پرجاں بحق،

    بچی جنازہ کے بعد سپرد خاک،علاقہ بھرکی فضاسوگوار،یہ افسوسناک واقعہ ہاؤسنگ سکیم 2 گوجر خان میں پیش آیا جہاں کے رہائشی محنت کش رکشہ ڈرائیور سید فدا حسین شاہ کی انتہائی لاڈلی بچی پانچ سالہ سیدہ زینب فاطمہ نے موت سے ایک دن قبل جھولوں پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا،

    والد نے اگلے روزجانے کاوعدہ کیااور حسب وعدہ اگلے ہی روز سر شام گھرپہنچااوراپنی بیوی، دونوں بیٹوں اور تینوں بیٹیوں کو رکشہ میں سوار کر کے نجی فیملی پارک کی طرف روانہ ہوا،گھر سے چند قدم دور بچی نے رکشہ سوار بہن بھائیوں کوشغلاََ آنکھیں بند کرنے کا کہا اور اسی اثنا میں اسکا دوپٹہ رکشہ کی چین میں پھنسااوروہ آناً فاناًالجھ کر رکشہ کی چین میں پھنس کر موقع پر جاں بحق ہو گئی

  • ڈی آئی خان ۔ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں -فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان ۔ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں -فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل)۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے بات چیت۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں –

    ان کاکہنا تھا کہ آج ملک میں امن ہے ، امید ہے محرم الحرام پُر امن طور پر گزرے گا،یہ امن ہمارے جوانوں کی بیش بہا قربانیوں سے ممکن ہوا،امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جارہا ہے،پارہ چنار میں زمین کے مسئلے کو حل نہ کرنے سے مسائل پیدا ہوئے تھے ۔ ہم اس امن کو آگے لے کر چلیں گے
    فیصل کریم کنڈی نے مختلف امام بارگاہوں پر حاضری دی

  • ڈی آئی خان :ٹانک میں معروف وکیل پر پولیس تشدد ،لہو لہان حالت میں ہسپتال منتقل

    ڈی آئی خان :ٹانک میں معروف وکیل پر پولیس تشدد ،لہو لہان حالت میں ہسپتال منتقل

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ٹانک کے بازار میں سٹی تھانہ کی حدود میں معروف وکیل حیات اللہ برکی پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے اور ان کو لہو لہان حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا ہے ٹانک کے وہ وکلاء سراپا احتجاج ہیں
    ٹانک میں معروف وکیل حیات اللہ برکی پر پولیس تشددلہو لہان حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹانک منتقل پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد انتہائی سفاکانہ فعل ہے،وکلا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک میں سراپا احتجاج،

    احتجاج جاری مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر ضلع بھر میں شہری کھلے عام ڈبل سواری پر سواری کر رہے ہیں مگر وکلاء کے ساتھ یہ رویہ قابل مذمت ہے اور افسوسناک ہے وکلاء کا کہنا ہے کہ حیات اللّٰہ تشویش ناک حالت میں اور ان کو اس طرح بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کے سر پر شدید چھوٹیں آئی ہیں

    وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس موٹر سائیکل پر پابندی کے حوالے سے بالکل سنجیدہ نہیں ہے، وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پابندی کی آڑ میں ایک معروف وکیل کو گالم گلوچ اور اس کے بعد تشدد ایک افسوسناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، وکلاء برادری جلد ہی لائحہ عمل ترتیب دے گی
    دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ سٹی سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا

  • اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی

    اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی
    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی ، فوڈ سیفٹی ٹیم کا شہزار پارک میں واٹر پلانٹ پر چھاپہ، 750 لٹر پانی کی جعلی بوتلیں ضبط، مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج، واٹر پلانٹ بند کردیا گیا-

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
    اوکاڑہ کے علاقے شہزاد پارک میں جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جارہی تھی۔ غیر معیاری پانی شہر بھر میں سپر سٹورز اور کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانی کی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا۔

    اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

  • کوئٹہ:حاجی ماجر کا بیٹےجو بیگناہ قتل ہوا،ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں احمد خان غبیزئی

    کوئٹہ:حاجی ماجر کا بیٹےجو بیگناہ قتل ہوا،ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں احمد خان غبیزئی

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان )حاجی ماجر کا بیٹےجو بیگناہ قتل ہوا،ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں احمد خان غبیزئی
    تفصیل کے مطابق احمدخان غبیزئی نے کہا ہے کہ شہید محب اللہ حاجی ماجر کا بیٹا تھا جو فیض اللہ کے ہاتھوں نا حق شہید ہوا ، ہم غبیزئی قوم اس واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

    گذشتہ 20 سالوں میں یہ واقعات جن میں چوری ، راہزنی ، ڈکیتی ، غنڈہ گردی ، ظلم اور بد کاری میں فیض اللہ نے کی ہیں اور بھاری نقصان پہنچا یا ہے غبیزئی قوم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہم فیض اللہ کے ہر غلط کام کی مذمت کرتے ہیں اور لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ فیض اللہ کے تمام غلط کاموں کو غبیزئی قوم سے منسوب نہ کیا جائے ۔ شہید کا خاندان ہمارے دوست اور مشران ہیں ۔ ہم غبیزئی قوم اس غم کی گھڑی میں برابر کی شریک ہیں۔ ہم فیض اللہ سے لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید محب اللہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔