Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • نوری آباد: کوٹری میں 11 سالہ لڑکے  کی  تشدد زدہ لاش برآمد

    نوری آباد: کوٹری میں 11 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)کوٹری میں 11 سالہ لڑکے کی تشدد شدہ لاش برآمد
    ڈی ایس پی کوٹری کے مطابق سائٹ بستی کے علاقے سے 11 سالہ لڑکے گلزار ببر کی تشدد لاش برآمد ہوئی ہے ،اطلاع کے بعد نعش کو سول ہسپتال کوٹری منتقل کیا گیا،لڑکے کی نعش پر تشدد کی نشانات تھے،

    ڈی ایس پی کوٹری نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کی بعد بچے کی موت کا پتا چل سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا

  • ڈی آئی خان :محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ایڈیشنل ایس پی کا پروآ سرکل کا دورہ

    ڈی آئی خان :محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ایڈیشنل ایس پی کا پروآ سرکل کا دورہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نواز مغل ) محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ افتخار شاہ نے پروآ سرکل کا دورہ کیا ،ڈی ایس پی پروآ سرکل عالمگیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے،ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ نے مختلف امام بارگاہوں ، تھلہ جات اور جلوسوں کے راستوں و سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، انہوں نے تھلہ جات کے متولیان سے بھی ملاقات کی ، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے محرم الحرام کو پرامن انداز میں اختتام پذیر کرینگے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کی دیگرخبریں

    ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی،2 منشیات فروش گرفتار،1010 گرام چرس اور 755گرام آئس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے بدوران ناکہ بندی موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر FB_1706 کو چیکنگ کی غرض سے روکا، موٹر سائیکل پر سوار محمد جمال ولد محمد اقبال قوم خاکی سکنہ بستی درکھانوالی کے قبضہ سے 380 گرام آئس،کلیم اللہ ولد محمد بخش قوم بھٹی سکنہ نزد زکوڑی قبرستان کے قبضہ سے 375 گرام آئس جبکہ موٹرسائیکل کی چیکنگ کرنے پر 1010 گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے

    ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالا موٹرسائیکل، چھینی نقد رقم 32500 روپے،1عدد موبائل فون اور آلہ تخویف برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ ڈیرہ ٹان پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او فہیم عباس ڈھانڈلہ نے ملزم رحمن اللہ کی نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالا موٹر سائیکل 125/CG نمبرFR-8146 ،چھینی گئی رقم مبلغ 32500 روپے،1عدد ٹچ موبائل اور آلہ تخویف پسٹل 30بور بلا نمبر معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی۔

  • اوچ شریف : بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی،گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

    اوچ شریف : بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی،گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی موسلا دھار بارش سے شہر میں جگہ جگہ گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی
    اوچ شریف شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش رحمت کے بجائے اوچشریف کے شہریوں کے لیے زحمت بن گئی، گٹر ابل پڑے گٹروں کا پانی گھروں میں داخل شہر کی گلیاں ، سڑکیں گندے جوہڑ تالاب میں تبدیل، بارش سے شہر بھر کی گلیاں ، سڑکیں تالاب بن گئیں سارا شہر جل تھل ہو گیا

    بارش نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا جو کہ مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہر کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، اختر کالونی، امیر آباد، اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن ،عمر ٹاؤن، محلہ گیلانی سمیت شہر کی اندرون گلیاں تالاب بن گئیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

    شہر کی رابطہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے دیگر شہر کی رابطہ شاہراہیں بھی متاثر ہیں ایک طرف بارش اور دوسری طرف سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے شہر کا نکاسی آب ڈرینج سسٹم تباہ حال ہے گندے پانی کی وجہ سے شہر میں تعفن پھیلنے اور مچھروں کی افزائش کا خدشہ ہے شہریوں کا ڈی سی بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

  • اوچ شریف :محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچیں

    اوچ شریف :محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دکانداروں کی لوٹ مارجاری، غریب متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود، پرائس کنٹرول کمیٹی نے چپ سادھ لی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

    پرائس کنٹرول کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد صرف بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اوچ شریف کی سبزی منڈی میں کم ناپ تول معمول بن چکا ہے،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد بااثر گروہ سرگرم عمل ہیں ان میں ملوث کارروباری افراد کے خلاف مارکیٹ کمیٹی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت منڈیوں میں اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کروانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے دیہی و شہری علاقوں میں قائم چھوٹے دکانداروں کو وقتاً فوقتاً جرمانے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بجھوا دیتے ہیں جو کہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ضلعی حکومت نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے منڈیوں میں چھاپے مارکر بڑے مگر مچھوں اور ناجائزمنافع خوروں کو پکڑے تاکہ منڈیوں میں سبزی و پھل مناسب داموں پر فروخت ہو سکیں

    دکانداروں کو منڈی سے مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب ہو ں تاکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر سبزی و پھل کی فراہمی ممکن ہو سکے، آڑھتیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ طلب و رسد کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی و پھلوں کے نرخ مقرر نہیں کرتی اور ہمیں مجبوری کے تحت اپنے حساب سے سبزی و پھل فروخت کرنے پڑتے ہیں، اگر مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ اس سلسلہ میں دلچسپی لے تو شہریوں کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

  • اوچ شریف :نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس گئے،دوران ڈکیتی مُزاحَمَت پر نوجوان قتل

    اوچ شریف :نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس گئے،دوران ڈکیتی مُزاحَمَت پر نوجوان قتل

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار)اوچ شریف تھانہ کی حدود میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مسسل اضافہ ہوگیا شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا ۔

    اوچ شریف تھانہ کی حدود کے نواحی علاقے بستی لاشاری میں ڈکیتی کے دوران قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جو کہ نامعلوم ڈاکوؤں ڈکیتی اور لوٹ مار کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا جوان بیٹا بابر جاں بحق ہوگیا۔

    واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف منتقل کر دیا۔نوجوان بابر کے قتل پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور متاثرہ گھر میں صف ماتم بچھ گئی-

  • چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    چھینی و چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس ڈی پی او سعید آباد مسرور احمد جتوئی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر محمد نواز گوندل کی اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی گئی،کراچی کے مختلف اضلاع سے چھینی و چوری کی گئیں موٹر سائیکلوں کے جعلی کاغزات تیار کرکے موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت 1- منور ولد عبدالوارث اور 2- شاہزیب ولد غلام حیدر کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ دو موٹرسائیکلیں اور جعلی کاغذات برآمد ہوئے۔

    ملزمان کے قبضے برآمدہ موٹرسائیکل KPL-5335 تھانہ سرسید کی حدود سے چھینی گئی ہے جسکا مقدمہ 498/23 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرسید میں درج ہے۔جبکہ برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KPE-7772 تھانہ تھانہ اجمیر نگری کے مقدمہ 459/23 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے (اقدام قتل) کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے مورخہ 22 جولائی 2023 کو عبداللّٰہ گبول گوٹھ میں شہری نصیب اللّٰہ پر چھری کے وار سے حملہ کرکے اسے زخمی کیا۔واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 316/2023 بجرم دفعہ 324/34 شہری کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔ایس ایچ او گلشن معمار نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزمان میں خاطر ولد محمد اسحاق اور ظفر اللّٰہ ولد امجد اللّٰہ شامل ہیں۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

     

  • سیالکوٹ: محرم الحرام مجالس،جلوسوں کی سکیورٹی ودیگر تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: محرم الحرام مجالس،جلوسوں کی سکیورٹی ودیگر تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس عزا اور جلوسوں میں سکیورٹی ، صفائی سمیت تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، سیلاب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، جموں توی ، نالہ ڈیک کے متاثرہ علاقوں میں فوری ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغی ٹی وی کے رپورٹر شاہد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 0529250011 ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب ، دریائے توی اور تمام برساتی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ ایام میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے ، نالہ بھیڈ کی صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نالہ پلکھو کے بند کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی جسے فوری مرمت کیا گیا اور علاقہ مکین نقصانات سے محفوظ رہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں 22 ریلیف کیمپس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور کسی ہنگامی حالت میں فوری ایکٹو کر دیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، سیالکوٹ پرفارمنس کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ ہے، بڑے سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹرز پر معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں ۔ تاہم مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیمانڈ اور سپلائی پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کھدائی کرنے والی کمپنیوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ گلیوں ، سڑکوں کی مرمت کریں۔

  • ڈی جی خان : ویسٹ مینجمنٹ  نے وڈور روڈ بستی باڈا کو فلتھ ڈپو بنادیا

    ڈی جی خان : ویسٹ مینجمنٹ نے وڈور روڈ بستی باڈا کو فلتھ ڈپو بنادیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان) وڈور روڈ بستی باڑا ویسٹ مینجمنٹ کے شکنجے میں پھنس گیا ہے ویسٹ منیجمنٹ والوں نے پورے ڈی جی خان کا کوڑا کرکٹ بستی باڑا کے روڈ کے پاس ڈالنا شروع کر دیا ہے یہ امد و رفت والا روڈ ہے اور اس روڈ پر 24 گھنٹے لوگوں کا گزر ہوتا رہتا ہے اس روڈ کے پاس گنجان اباد گاؤں بسے ہوئے ہیں روڈ کے نزدیک گندگی کی وجہ سے یہاں سے گزرنا تو دور سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے

    ذرائع کے مطابق اس گندگی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بہت حد تک بڑھ گیا ہے ویسٹ منیجمنٹ والے یہاں پر ہسپتال کا ہر طرح کا ویسٹ بھی ڈالتے ہیں ویسٹ مینجمنٹ والے یہاں پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے بعد اس کو اگ لگا کر تلف کرنا بھی گوارا نہیں کرتے

    گند اٹھانے والے لوڈر مزدہ اور ٹرالیوں کے ڈرائیور صاحبان بغیر کورنگ کے کھلے عام روڈ پر گندگی پھیلاتے ہوئے وہاں سے گزرتے ہیں پورے سٹی سے یہ مزدے اور ٹرالیاں گند کو بغیر ڈھانپے شہر کے مختلف علاقوں اور کالونیوں میں سے گزرتے ہوئے بستی باڈا روڈ پر اتے ہیں بغیر کورنگ کے گند اٹھانے کی وجہ سے بہت بار یا ویسٹ روڈ پر ہی گر جاتا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والی عوام کو بہت بار مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے

    مقامی شہریوں اور علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ڈیرہ غازی خان میں ناکام ہو چکا ہے ان لوگوں کو شہریوں کی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم شہر کو صاف کرنے کے لیے ائی تھی نہ کہ شہر اور دیہی علاقوں میں بیماریاں پھیلانے کے لیے شہریوں نے ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج جواد الحسن گوندل سے اپیل کی ہے کہ ان معاملات پر سختی سے نظر ثانی کریں تاکہ عام عوام اس گندگی کی وجہ سے کسی موزی مرض کا شکار نہ ہو

  • ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ

    ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ

    ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے

    شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے اکرم ابڑو اور اسکا بیٹا شہریار ابڑو جاں بحق ہو گئے ہیں،گاڑی میں سوار 4 افراد زخمی ہویے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا

    پولیس کےمطابق ملزموں نے گاڑی پر تیس گولیاں برسائیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کےمطابق گاڑی محمد اکرم ابڑو کے نام پر رجسٹرڈ ہے

    ڈی آئی جی ساوتھ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کا واقعہ کا ذاتی دشمنی لگتا ہے۔ڈیفنس میں کار پر فائرنگ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سمیت 2 افرادجاں بحق ہوئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا جاں بحق افرادکی شہریار عالم اوراکرم ابڑو کے نام سے شناخت ہوئی،68 سالہ اکرم ابڑووکیل اور سندھ بار کونسل کے رکن بھی ہیں اکرم ابڑو کا تعلق سندھ کے ضلع جیکب آباد سے ہے ،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے نائن ایم ایم اور 222 رائفل کا استعمال کیا، گاڑی پر 3 اطراف سے فائرنگ کی گئی،گاڑی پر 30 سے زائد گولیوں کے نشانات موجود ہیں،

    ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ ابریز علی عباسی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گاڑی پر فائرنگ ہوئی اپنے گھر سے براستہ خیابان شمشیر آرہے تھے کہ تعاقب کرنے والوں نے نشانہ بنایا گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، دو شدید زخمی ہوئے دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ایک شخص بچ گیا ہے دو قسم کے ہتھیار کم از کم استعمال ہوئے بڑے ہتھیار اور نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں،کرائم سین کو طلب کرلیا ہے عینی شاہدین کے بیانات لئے جائیں گے متاثرہ فیملی سے رابطہ میں ہیں، اسلم ابڑو سے سینئیر کمانڈ رابطے میں ہیں لگتا یہی ہے کہ ایک سے زائد موٹر سائیکل پر سوار ملزم تھے، مزید تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا

    اکرم ابڑو، شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشتگردی، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ،وزیرِ خارجہ بلاول
    پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشتگردی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ،اسلم ابڑو سمیت سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ اکرم ابڑو شہید اور شہریار ابڑو شہید کو بلند درجات عطا فرمائے ، بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کی،

    ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،سازش کے تحت قتل کیا گیا،بھائی کے قتل پر ایم پی اے اسلم ابڑو کا بیان
    ایم پی اے اسلم ابڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت بھائی خیابان شمشیر سے جیکب آباد جانے کے لئے نکلا، سفید کرولا گاڑی تھی جس میں چار بندے تھے، دو بندے موٹر سائیکل پر تھے، مسجد عائشہ قریب فائرنگ کی، 50 راؤنڈ چلائے انہوں نے، پانچ بندوں کے پاس کلاشنکوف کوف تھی ایک کے پاس پستول تھی،میرا بھتیجا گاڑی چلا رہا تھا بھائی ساتھ بیٹھا تھا، ٹارگیٹ میرا بھائی اور بھتیجا تھے،پیچھے بیٹھنے والوں کو گولی پار کرکے لگی ہے،سب کچھ بڑی پلاننگ کے ساتھ ہوا ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں،یہ سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے،پولیس ہم سے تعاون کررہی ہے، سی ایم صاحب سے فون پر بات ہوئی ہے،

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • ڈی جی خان :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے  روڈ پرسپیڈ بریکرسے حادثات معمول بن گئے

    ڈی جی خان :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے روڈ پرسپیڈ بریکرسے حادثات معمول بن گئے

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی( شاہد خان )ڈی جی خان :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے روڈ پرسپیڈ بریکرسے حادثات معمول بن گئے
    تفصیل کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے والے روڈ پر بنایا جانے والا روڈ بریکر لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا، رات کے وقت ان روڈ بریکر کی وجہ سے بہت سے حادثات رونما ہو چکے ہیں ان روڈ بریکر کے ساتھ کوئی سٹریٹ لائٹ بھی نہیں لگی ہوئی جس کی وجہ سے رات کو یہاں سے گزرنے والے بائیک کار بہت بار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں

    ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والوں نے اگر یہاں پر روڈ بریکر بنانا تھا تو سلوپ کنڈیشن میں بناتے اور روڈ بریکر کے ساتھ سٹریٹ لائٹ بھی لگواتے ہیں تاکہ عام عوام حادثات کا شکار نہ ہو لیکن یہ روڈ بریکر بہت بڑے جمپ کی طرح بنے ہوئے ہیں رات کے وقت یہ روڈ بریکر اندھیرا ہونے کی وجہ سے بالکل نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے یہاں پر رات میں گزرنے والی عوام کافی بار حادثات کا شکار ہو چکی ہے لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والوں پر یہ حادثات کوئی اثر انداز نہیں ہوسکے کیونکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف تو دن میں ڈیوٹی کر کے چلا جاتا ہے نقصان تو عام عوام کا ہوتا ہے جو رات کو وہاں سے گزر رہے ہوتے ہیں یا جو بیچارے ایمرجنسی میں کہیں جا رہے ہوتے ہیں وہ بہت بار ان حادثات کا شکار ہو چکے ہیں

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان حادثات کا شکار ہونے والے لوگوں اور شہریوں نے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ سے یہ اپیل کی ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والے روڈ پر نظرثانی کریں یہاں پر موجود روڈ بریکر کو سلوپ کروائیں اور روڈ کے نزدیک سٹریٹ لائٹ کا انتظام کروائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہری ان ناگہانی حادثات سے بچ سکیں-