Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گوجرہ :ای این ٹی سرجن سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کی بجائے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف

    گوجرہ :ای این ٹی سرجن سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کی بجائے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف

    گوجرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبد الرحمن جٹ سے) ای این ٹی سرجن سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کی بجائے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف
    تفصیل کے مطابق سول ہسپتال گوجرہ میں تعینات منہ زور ڈاکٹر سعید نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا سول ہسپتال میں مبینہ سرکاری خزانہ کو چونا لگانے کے ساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی سول ہسپتال کے ساتھ دھڑلے سے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے لگاہے

    دور دراز سے آئی عوام سارا دن ذلیل و خوار ہوکر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہوگئے ،بد قسمتی سے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر رانا محمد سعید کچھ عرصہ قبل سول ہسپتال گوجرہ میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ لوگ اپنے ناک کان اور گلے کا علاج کروا سکیں مگر موصوف ہسپتال میں حاضری لگا کر اپنے پرائیویٹ ہسپتال جو کہ سول ہسپتال کے بالکل ساتھ پرائیویٹ کلینک میں جا کر بھاری فیس لے کر مریضوں کو چیک کرتے ہیں مریض سول ہسپتال میں دھکے کھاتے ہیں ایم ایس سے شکایت کرنے پر وہ کہتے ہیں کہ وہ میری بات نہیں سنتا

    کسی کا آپریشن کرنا ہو تو پرائیویٹ کرنے کا ہی کہتے ہیں اور جواب ان کا یہ ہوتا ہے کہ سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ لائٹ ہے نہ اوزار ہیں اگر کوئی اپنی غربت بیان کرے تو پھر موصوف کا جواب ہوتا ہے کہ دو تین ہزار خرچ کر لو اور البرکت ہسپتال میں آ جاؤ میں صحت کارڈ پر کر دیتا ہوں یعنی دونوں ہاتھوں سے عوام کو چھرا پھیرنے میں مصروف عمل ہیں

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہسپتال میں سہولیات نہیں ہیں تو ڈاکٹر سامان و دیگر سرجن ایک ہفتے میں دس سے پندرہ آپریشن کیسے کرتے ہیں غریب عوام کاڈپٹی کمنشر ٹوبہ ٹیک سنگ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈی ڈی ایچ او ڈی ایچ او وزیراعلی پنجاب صوبائی وزیر صحت کا اس ڈاکٹر کےخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

  • گوجرہ :پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ

    گوجرہ :پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ

    گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ سے) پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ
    گوجرہ میں انجمن پٹواریاں کی مجموعی طور پر قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری،

    خلیق الزماں پٹواری سرکل سٹی گوجرہ ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان ٹوبہ ٹیک سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں اور لیو انکیشمنٹ کا سابقہ طریقہ کار اور سابقہ شرح بحال کی جائے

    سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں میں وفاق کی طرح اضافہ کیا جائے انجمن پٹواریان کا کہناہے کہ جب تک موجودہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرے گی انشااللہ نہ صرف قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ ہم روڈ پر آکر پرامن احتجاج کا اعلان بھی کرتے ہیں جبکہ آج سارا دن تحصیل آفس گوجرہ مکمل طور پر بند رہا

  • تنگوانی: کشمور میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا

    تنگوانی: کشمور میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) کشمور میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا
    تفصیلات کےمطابق کشمور شہر میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے، 3 مزدور کشمور شہر کے ممتاز کباڑی کے ملازم احمد، علي اصغرعلي اوروقاص بھٹی پنجاب کے علی پور کے رہائشی تھے جو سردارو روڈ پر کباڑی کے نئی گودام سے اغوا ہوئے ہیں ۔

    ممتاز کباڑی نے مزدوروں کے اغواء ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کشمور پولیس نے نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے جبکہ ممتاز کباڑی نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی اس کے 2 ٹریکٹر ایک سردارو روڈ سے دوسرا مزاری گاؤں سے ڈاکو چھین گئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں ہوئے اور اب میرے 3 ملازم اغوا کئے گئے ہیں

  • اوکاڑہ :پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ :پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار
    اوکاڑہ میں مختلف مقامات پر چوری کی وارداتیں تھانہ اے ڈویژن کی حدود گلشن آرائیاں کی رہائشی خاتون معراج بی بی کے رقبہ ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ سے 3 ملزمان وقاص، کاشفاور عبدالزاق لاکھوں روپے مالیت کا بجلی کاٹرانسفارمر اور الیکٹرک موٹر چوری کر کے لے گئے- فیض آباد کے رہائشی محنت کش ظہورالحق کی سائیکل اکبر روڈ سے نا معلوم ملزم چوری کر کے لے گیا-

    منصور اباد کے رہائشی عرفان کی موٹر سائیکل کمپنی پارک کے باہر سے نامعلوم چوری کر کے لے گئے-چک نمبر 43 فور ایل کے رہائشی قربان کی موٹر سائیکل فیصل آباد روڈ سے نا معلوم چوری لے گئے-تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود چک نمبر 55 ٹو ایل کے رہائشی عرفان کا 60 ہزار روپے مالیت کا بکرا نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے-

    تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نا معلوم ملزمان چک نمبر 10ون ار کے رہائشی غلام رسول کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے-چک نمبر 2ون ایل کے رہائشی ارشد کی موٹر سائیکل سبزی منڈی رینالہ سے نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے-تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود موضع کھرل کلاں کے رہائشی مشتاق کی موٹر سائیکل نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے

    تھانہ بصیرپور کی حدود مو ضع رکن پورہ کے رہائشی یوسف ولد احمد دین کے گھر سے نا معلوم ملزمان 2 موٹر سا ئیکلیں چوری کر کے لے گئے ۔56 اے ڈی سے سرفراز رمضان کا موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی پپلی پہاڑ زخیرہ سے دن دیہاڑے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے صرف مقدمات درج کر لئے ہیں لیکن چوروں ڈاکوؤں کو ٹریس کرکے پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے –
    اوکاڑہ کے شہریوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

  • کشمور:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری، تیغانی قبیلے کے 26 افراد پولیس اہلکاروں کے اغواء اور قتل کامقدمہ درج

    کشمور:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری، تیغانی قبیلے کے 26 افراد پولیس اہلکاروں کے اغواء اور قتل کامقدمہ درج

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) کشمور میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری، تیغانی قبیلے کے 26 افراد پولیس اہلکاروں کے اغواء اور قتل کامقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق کرم پور کے تھانے میں سردار تیغو خان تیغانی،عبدالنغی تیغانی اس کے قبیلے کی 26 افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں کو اغواء اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کیFIR درج،

    اغوا ہونے والے ایس ایچ او سمیت پولیس کی3 اہلکار ابھی تک ڈاکوؤں کی پاس یرغمال ہیں، ضلع کشمور میں ڈاکوؤں کا راج ہے جبکہ کئی دنوں سے کشمور پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں تیغانی قبیلے کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئئ ہے جبکہ آپریشن کا اب تک کوئی بھی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ہے

    دوسرے طرف ایس ایس پی عرفان علی سمو کے حکم پر کرم پور تھانے میں سردار تیغو خان تیغانی عبدالغنی اور اس کے خاندان کہ 26 افراد کے خلاف ایس ایچ او گل محمد مہر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو اغواء اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کی ایف ائی ار درج کی گئی ہے

    پولیس اہلکاروں کو اغواء ہوئے 5 دن گزر گئے ہیں جو ابھی تک ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں اور ڈسٹرکٹ کشمور کا امن وامان تباہ ہوچکا ہے آئے روز بڑھتی ہوئی بدامني عروج پر پہنچ گئی ہے-

  • گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی ،اغواء اور قتل کی وارداتیں ،شہریوں کااحتجاج

    گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی ،اغواء اور قتل کی وارداتیں ،شہریوں کااحتجاج

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی ،اغواء اور قتل کی وارداتیں ،شہریوں کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق خوشحال ضلع گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی اوراغوا کی وارداتوں نے شہریوں کاسکوں تباہ کر دیا۔ اغواء اورقتل روز کا مرہ کا معمول بن گیا،گذشتہ روز گھوٹکی کی شہباز کالونی سے لغاری برادری کے دو معصوم بچوں 12 سالہ سلمان لغاری اور 9 سالہ کلثوم کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے بچوں کی لاشیں نہرو شاہ قبرستان میں پھینک دیں

    جس پر میرپورماتھیلو میں جروار مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نعرے لگائے۔ میوو گبول، الطاف بزدارنے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی گھوٹکی معصوم بہن بھائی سلمان لغاری اور کلثوم لغاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ضلع گھوٹکی میں امن و امان بحال کیا جائے کہ گائوں والے اور شہرمیں رہنے والے شہری اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گذار سکیں۔

  • سیشن کورٹ میں گولیاں چل گئیں، خاتون سمیت دو افراد قتل

    سیشن کورٹ میں گولیاں چل گئیں، خاتون سمیت دو افراد قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ میں گولیاں چل گئیں، خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو گئی

    مخالفین نے سیشن کورٹ میں گولیاں برسا دیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،گولیاں لگنے سے ایک عورت اور ایک مرد کی موت ہو گئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مسلح افراد نے نو فائر کئے، اور فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد فائرنگ کرنیوالوں کو گرفتار کر لیں گے،

    سیشن کورٹ لاہور میں مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 02 افراد کے جاں بحق ہونے کا معاملہ ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

    اس سے قبل ماہ اپریل میں اسلام آباد میں ہی ایسا واقعہ پیش آیا تھا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں گولیاں چل گئیں، زیر حراست ملزم کو قتل کر دیا گیا ،واقعہ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش آیا، جہاں پولیس حراست میں ملزم کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا، پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد کچہری میں ہتھکڑیاں لگے ملزم کو ذاتی دشمنی پر 4 گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

  • ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے  کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

    ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب کی جانب سے دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں قائم کئے گئے ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپس میں انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ریسکیو 1122عملہ عوام الناس کو احساس تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت ہائی الرٹ ہے۔

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع قصور کو ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لئے ننکانہ صاحب سے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی 4 واٹر ریسکیو ٹیمیں بمعہ کشتیاں اور فلڈ فائیٹنگ سازو سامان کے ساتھ روانہ ہو چکی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ مشکل میں گھرے ہوئے لوگوں کی بروقت مدد کو یقینی بنایا جائے گا اور ریسکیورز پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو شاندار انداز میں سرانجام دیں گے

  • گھوٹکی۔گزشتہ روز لاپتہ کمسن بہن بھائی کی قبرستان سے لاشیں برآمد

    گھوٹکی۔گزشتہ روز لاپتہ کمسن بہن بھائی کی قبرستان سے لاشیں برآمد

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں گذشتہ روز لاپتہ کمسن بہن بھائی کی قبرستان سے لاشیں برآمد
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شہباز کالونی کے رہائشی بہن بھائی 9 سالہ بچی کلثوم اور 11 سالہ سلمان گھر کے باہر سے غائب ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والوں 2 معصوم بچوں کی قبرستان سے لاشیں برآمد،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ضلع گھوٹکی میں آئے دن معصوم بچوں پر ظلم اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، جیسے ضلع کا کوئی وارث ہی نہیں-

    گذشتہ 2 دن کے اندر تین معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ضلع گھوٹکی شہباز کالونی کے دو 2 معصوم بہن بھائی سلمان لغاری اور کلثوم لغاری کو گھر کے باہر سے اغواء کر لیا گیا والدین نے پورا علاقہ چھان مارا مگر بچے نا مل سکے والدین گھوٹکی تھانے پر گئے مگر پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے والدین کی بات نہ سنی جس سے والدین پریشانی سے نڈھال گھر لوٹ گئے ،ورثاء کی تلاش کے بعد آج ان معصوم بچوں کی لاشیں نہرو شاہ قبرستان سے ملی متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس اور علاقہ مکین قبرستان سے دونوں لاشیوں کو اپنی تحویل میں لےکر ہسپتال منتقل کردیا

    اس غمگین واقعہ پر پورے ضلع گھوٹکی کی عوام سوگ وار شہریوں نے اس غمگین واقعہ کو دیکھ کر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی کا امن بالکل تباہ ہو چکا ہے ہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی سندھ ڈی ائی جی سکھر سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع گھوٹکی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائےل

  • اوکاڑہ : متوقع سیلابی صورتحال ، تمام ادارے مربوط انداز میں انتظامات کو مکمل کریں- ذیشان حنیف

    اوکاڑہ : متوقع سیلابی صورتحال ، تمام ادارے مربوط انداز میں انتظامات کو مکمل کریں- ذیشان حنیف

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد زیشان حنیف نے کہا کہ ضلع میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں انتظامات کو مکمل کریں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے احسن انداز میں نمٹا جا سکے۔ دریائے ستلج اور دریائے راوی کے بیڈ میں عارضی قیا م گاہوں رہائش پذیر لوگوں کے انخلا کو مکمل کر نے کے لیے متعلقہ افسران فوری اقدامات کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دریائے ستلج اور دریائے راوی کے منتخب مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت، محکمہ ریونیو پولیس، سول ڈیفینس، ریسکیو1122کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ جبکہ رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پلان تیار کر لیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت دریائے راوی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔ جبکہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریا میں 67ہزار 740کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔ جبکہ سلیمان کی ہیڈ ورکس پر پانی 31ہزار 69کیوسک ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد زیشان حنیف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے ستلج اور دریائے راوی میں نگرانی کا عمل جاری رکھیں اور تمام متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں اقدامات کریں۔