Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • تونسہ : دولت مند خاوند نے غریب باپ کی بیٹی کاحمل ضائع کراکر ظلاق دے دی۔ متاثرہ والد کیساتھ پریس کلب پہنچ گئی

    تونسہ : دولت مند خاوند نے غریب باپ کی بیٹی کاحمل ضائع کراکر ظلاق دے دی۔ متاثرہ والد کیساتھ پریس کلب پہنچ گئی

    تونسہ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگار عمران لنڈ ) دولت مند خاوند نے غریب باپ کی بیٹی کاحمل ضائع کراکر ظلاق دے دی۔ متاثرہ والد کیساتھ پریس کلب پہنچ گئی
    تفصیل کے مطابق تحسین بی بی دختر غلام حسین قیصرانی جوکہ بیٹ موچی والا بستی منجوٹھہ کی رہائشی ہے اس کے والدین نے اس کی شادی ٹبی قیصرانی کے ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان وقاص ولد اشرف قیصرانی سے کی، وقاص نے اپنی زوجہ تحسین بی بی کو تقریباً چھ سات ماہ اپنے گھر میں رکھا اور اس پر تشدد کرتا رہا ،

    لڑکی کے والدین چونکہ غریب اور کمزور تھے اس لئے وہ یہ ظلم برداشت کرتی رہی اسی دوران وہ حاملہ ہو گئی، تحسین بی بی کے خاوند وقاص نے اسے طلاق دینے کی ٹھان لی جب اس نے دیکھا کہ یہ تو حاملہ ہے کل کو اگر اس کا بچہ پیدا ہو گیا تو وہ میری جائیداد کا وارث ہوگا، وقاص نے اپنا بچہ ضائع کرانے کےلئے تحسین بی بی کو کسی بہانے ملتان لے گیا اور کسی پرائیویٹ ہسپتال میں لے جاکر اسے نشے کے انجیکشن لگوا کر اس کا اسقاط حمل کروایا

    کچھ عرصہ اسے گھر میں رکھنے کے بعد تحسین بی بی کو گھر سے نکال دیا اور اسے طلاق بھجوا دی، آج دونوں مظلوم باپ بیٹی روتے ہوئے پریس کلب تونسہ شریف میں آئے اور ظلم کی یہ داستان سنائی اور کہا کہ ہمیں انصاف دلایا جائے،ٹی ایچ کیو تونسہ شریف ہسپتال جاکر تحسین بی بی نے میڈیکل رپورٹ بنوائی جس میں واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ تحسین بی بی کا حمل ضائع کیا گیا ہے ،متاثرہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف دینے کی اپیل کی ہے.

  • ننکانہ :حکومت پنجاب کا ملازمین سے نارواسلوک،پیرا میڈیکس بھی سراپا احتجاج

    ننکانہ :حکومت پنجاب کا ملازمین سے نارواسلوک،پیرا میڈیکس بھی سراپا احتجاج

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پیرا میڈیکس اینڈ پنجاب ہیلتھ سپورٹ اسٹاف نے ریلی نکالی اور حکومت پنجاب کے ملازمین کیساتھ ظالمانہ رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔پیرا میڈیکس اینڈ پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

    احتجاج کے باعث او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے،ملازمین نے دفاتر کو بھی تالے لگا دیے،مظاہرین نے ایل پی آر اور پنشن قوانین میں پنجاب حکومت کی طرف سے ملازمین دشمن ترامیم فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ملازمین نے پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز پر %35 تنخواہ رننگ بیسک پر بڑھانے اور پینشن 17 فیصد بڑھانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

    ملازمین نے لیو انکیشمنٹ قانون میں ترمیم کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا اگر ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا

  • ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران گرفتار

    ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی صدر میں کارروائی دو کسٹم آفیسر گرفتار کر لئے گئے،

    ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی ہے کسٹم آفییسر یاور اور طارق محمود کو گزشتہ رات صدر سے گرفتارکیا گیا تھا ایف ائی اے نے ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران کو گرفتار کرلیا،دونوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا،طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام اباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے متحدہ عرب امارات کے 6 ہزار ایک سو درہم بھی برآمد ہوئے،دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 19/23 درج کیا گیا ہے ملزمان مختلف کسٹمز افسران کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے،کسٹم کی چیک پوسٹوں سے ماہانہ کی بنیاد پر 40 سے 60 ملین وصول کیے جاتے رہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    واضح رہے کہ کسٹم کے دو افسر پچھلے ایک ہفتے سے لاپتہ تھے ، اس حوالہ سے سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈہ بھی کیا جا رہا تھا تا ہم اب حقائق سامنے آئے،دونوں آفیسر کرپشن میں ملوث تھے جنہیں کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے،

  • فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر ہوئی واردات

    فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر ہوئی واردات

    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لفیٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق نجف حمید نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ انہوں نے گھر میں ملازم رکھے تھے، ملازمین گھر سے ایک کروڑ سات لاکھ روپے نقد اور آئی فون موبائل چوری کر کے لے گئے، نجف حمید کا کہنا تھا کہ جس دن واردات ہوئی وہ گھر میں نہیں تھے اور علاج کے لئے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رگئے ہوئے تھے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ تھانہ نیلہ میں درج کیا گیا ہے،ملازمین کے نام عاشق حسین اور مقصود بتائے گئے ہیں جن کا تعلق لیہ اورچکوال سے ہے واقعہ 6 اپریل سے 24اپریل کے درمیان کاہے اور مقدمہ 13جولائی کو ہوا

  • دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک،دوسرا فرار

    دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک،دوسرا فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے حوا گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‌، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہو گیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ملزم کی شناخت انتہائی مطلوب دانش عرف ملا عرف عبدالکریم ولد عبدالغفار کے نام سے ہوئی۔ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی مختلف فہرستوں اور I.Rs میں بھی شامل تھا۔ملزم اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیت گینگ ،اسٹریٹ کرمنلز کو سہولت فراہم کرتا تھا۔ملزم متعدد مقدمات میں اشتہاری و مفرور ہے، جبکہ قبل از بھی 21 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ سمیت 6 رکنی گروہ گرفتار
    ڈسٹرکٹ سٹی: منشیات فروشی ،سپلائی میں ملوث ملزمہ سمیت 6 رکنی گروہ اور 5 غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندے گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے 3.45 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ اور کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کی شناخت نعیما, اسد علی, جہانزیب, حبیب جان, عمران عرف راڈو, دوست محمد عرف راڈو, محمد داؤد , عبدالمالک, داؤد شاہ, رستم اور خیال محمد کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو دوران ٹارگٹڈ کارروائی اور پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کے گرفتار کیا گیا.ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • میرپورخاص:محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اقدامات انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    میرپورخاص:محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اقدامات انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اقدامات اور جملہء تمام تر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ ڈویژن بھر میں حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے گا – ڈی آئی جی
    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر صاحب کی زیر صدارت محرم الحرام میں، فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں رینج کے تینوں اضلاع سے، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءِ کرام ، پیس کمیٹی کے ممبران ، امام بارگاہوں کے منتظمین، مجالس و جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر جناب ڈی آئی جی میرپورخاص نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے علمائے کرام ، پیس کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس و مجالس سے محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس، اور جلوسوں کی سیکیورٹی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    مزید تمام شرکاء سے فرداً فرداً سیکیورٹی انتظامات، ممکنہء خطرات اور مجالس و جلوس کے شیڈول پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ڈی آئی جی میرپورخاص نے تمام شرکاء کو سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    ڈی آئی جی میرپورخاص نے مزید کہا کہ، محرم الحرام کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پلان کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، جلوسوں کی گذرگاہوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، مجالس اور جلوسوں سے قبل امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی (B.D) بم ڈسپوزل سوئیپنگ کی جائے گی، خواتین کی مجالس پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا، ذاکرین کو مجالس میں بیان کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔

    مزید جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کیں کہ، منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز سے رابطے میں رہیں اور اطراف کے علاقوں میں بالباس سادہ پولیس اہلکار تعینات کریں، جو مجلس اور جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں ایسے شرپسند عناصر پر نظر رکھیں، جو انتشار پھیلا نے کا باعث ہو ۔

  • پشاور؛ متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

    پشاور؛ متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ

    پشاور کے متنی پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جبکہ 10 دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن متنی پشاور پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور ابھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے حملے کو ناکام بنا دیا ،پولیس ترجمان کے مطابق متنی میں پولیس اسٹیشن پر جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا، پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی دہشت گرد پسپا ہوئے اور فرار ہوگئے

    ترجمان خیبرپختونخوا پولیس نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ پشاور پولیس نے ہمیشہ دلیری سے مقابلہ کیا ہےہم دہشتگردوں کی ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جنوری میں پشاور میں تلاشی کے دوران مشکوک افراد کی فائرنگ شروع کردی تھی اور یہ پشاور کے علاقے متنی بازار میں تلاشی کے دوران مشکوک افراد کی فائرنگ سے تھانہ متنی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ متنی بازار میں تلاشی کا عمل جاری تھا کہ مشکوک افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ پولیس نے بتایا تھا کہ ایس ایچ او تھانا متنی عمران الدین دائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    یاد رہے کہ اس میں فائرنگ سے مشکوک افراد کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا تھا زخمی ملزم سلمان اور ایک ساتھی نورعلی شاہ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ باقی افراد فرار ہوگئے تھے

  • تنگوانی:کشمور کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس کی ڈیل ،ایس ایچ او بازیاب،دوسرے اہلکار بدستور یرغمال

    تنگوانی:کشمور کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس کی ڈیل ،ایس ایچ او بازیاب،دوسرے اہلکار بدستور یرغمال

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)کشمور کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس کی ڈیل ،ایس ایچ او بازیاب،دوسرے اہلکار بدستور یرغمال
    تفصیل کے مطابق معتبر ذرائع کی مطابق کشمور کے کچے کے ڈاکوؤں اور پولیس میں ڈیل کے تحت ایس ایچ او کشمور گل محمد مھر بازیاب۔بقایا ساتھی بازیاب نہ ہو سکے۔

    مطابق پانچ روز قبل ایس ایچ او گل محمد مہر کو ساتھیوں سمیت کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کے رکھا تھا جس کی بازیابی کے لیے کشمور پولیس کے اعلیٰ افسران دن رات سرداروں وڈیروں اور پولیس کے بڑے اہلکاروں کے تحت ڈاکوؤں کے ساتھ بازیابی کیلئے بات چیت چل رہی تھی جس کے نتیجے میں آج ایس ایچ او کشمورگل محمد مہر تو بازیاب ہو گیا لیکن ابھی تک ان کے ساتھیوں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا-

  • قصور:دریائے ستلج کے  سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسی عوام کیلئے موبی لنک کی موبائل سروس بحال

    قصور:دریائے ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسی عوام کیلئے موبی لنک کی موبائل سروس بحال

    قصور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو سے) قصور کے دیہاتی علاقے دھوپ سڑی ، چندہ سنگ، پکھی ونڈ، ماہی والا، سہجرہ اور نگر کے علاقے کو موبائل سروس دینے کیلئے موبی لنک کا ایک ہی ٹاور ہے جو کہ ( دھوپ سڑی گاؤں میں لگا ہوا ہے ) دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہےاور دو دن سے جنریٹر کی سپلائی پر چل رہا ہے قریب تھا کہ فیول کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے موبائل سروس معطل ہو جاتی اور سیلاب میں پھنسی عوام کا رابطہ ریسکیو کی ٹیم سے منقطع ہو جاتا اور اپنی لا چارگی کی اطلاع نہ دے پاتے۔

    عین اسی وقت موبی لنک کی ٹیم جس میں طارق نوید سندھو ، نور خان ، شہباز احمد اور محمد یعقوب نے ریسکیو کے تعاون سے تلوار پوسٹ سے کشتی لے کر ٹاور کے جنریٹر کیلئے فیول پہنچایا اور دھوپ سڑی گاؤں میں لگے ٹاور کی سروس کو بلا تعطل بحال رکھا۔ جس پر ریسکیو ٹیم اور رینجرز کے افسران نے ٹیکنیکل ٹیم کو شاباش دی۔ موبی لنک کی سروس کو بحال رکھنے کیلئے ہائر مینجمنٹ جس میں واجد طفیل ، احمد سلیط ، ذین اکبر کی خصوصی کاوش شامل ہے۔

  • ننکانہ : ڈاکڑرز کا ہتک آمیز رویہ اور ہراساں کرنے پرنرسز سراپا احتجاج

    ننکانہ : ڈاکڑرز کا ہتک آمیز رویہ اور ہراساں کرنے پرنرسز سراپا احتجاج

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکڑرز کا ہتک امیز رویہ معمول بن گیا,نرسز سراپا احتجاج ,وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں تعینات معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے اور آۓ روز سٹاف نرسز ان کے اس ہتک آمیز رویےکا نشانہ بن رہی ہیں اور گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات سٹاف نرسز نے شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹر ایاز کے خلاف ایم ایس آفس کے باہر اپنے مطالبے اور ہراسمنٹ کیے جانے کے خلاف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایاز کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

    ہتک آمیز رویے ,ہراسمنٹ اور بدتمیزی کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوۓ ڈاکٹر کو فوری معطل کر کے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ سٹاف نرسز کی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گۓ تو تمام نرسز کام چھوڑ دیں گی ایک سٹاف نرس کا کہنا تھا کہ جس طرح وومن میڈیکل آفیسر نے اپنے خاوند ڈاکٹر کو بلوا کر سٹاف نرس کو ہراساں کیا ہے اگر اسی طرح ہم لوگ بھی اپنے گھر والوں کو بلوائیں تو مزید مسائل جنم لیں گے ہماری یہاں پر کوئی بھی بات سننے والا نہیں ہے

    ہماری ایڈمنسٹریشن ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین سے گذارش ہے کہ فوری طور پر آۓ روز ہونے والے ہراسمنٹ کے واقعات کا نوٹس لیں تاکہ کوئی مزید بڑا واقعہ نہ رونما ہو جاۓ-