Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11  شدید زخمی،حالت تشویش ناک

    لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک

    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں ایک مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق ، ایک خاتون اور 11 بچے شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق بچوں کو ایک کھلے میدان سے مارٹر گولا ملا، جسے وہ نادانی میں اٹھا کر گھر لے آئے گھر پہنچنے کے بعد گولہ اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا،ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو فوری طور پر قریبی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے تصدیق کی کہ 12 زخمیوں میں زیادہ تر بچے ہیں، جن میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

    دوسری جانب سٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام سٹاف کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہےاین ایس سٹی اسپتال کا کہنا ہے کہ اب تک 17 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے پانچ جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہیںم انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    129 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی علاقے میں مزید مارٹر شیلز کی موجودگی کا جائزہ لے رہا ہے واقعے پر مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

    راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ گرفتار

  • راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ  گرفتار

    راولپنڈی :گردے بیچنے والا گینگ گرفتار

    راولپنڈی:تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں، جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے اہلکار موقع پر پہنچے پولیس کے مطابق گھر کے اندر ایک شخص کو اسٹریچر پر بندھا ہوا پایا گیا، جسے فوری طور پر آزاد کرایا گیا،متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کی پیشکش کر کے بلایا گیا اور نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوشی کی حالت میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، جن کا مقصد گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

    راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق،پولیس نے موقع سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے ہیں، جب کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کے گردے فروخت کرنے میں ملوث رہا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور انہیں بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

    امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4 ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا

    حمزہ خان ویلنشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

  • امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4  ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4 ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    امریکی ریاست مونٹانا کے بار میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد سابق امریکی فوجی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مونٹانا ڈویژن آف کریمنل انویسٹی گیشن نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو صبح تقریباً 10:30 بجے دی آؤل بار نامی مقام پر پیش آیا تھا، جہاں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھےمشتبہ شخص کی شناخت 45 سالہ سابق فوجی مائیکل پال براؤن کے طور پر کی گئی ہے، عوامی ریکارڈز اور بار کے مالک ڈیوڈ گوئرڈر کے مطابق، براؤن بار کے بالکل ساتھ رہائش پذیر تھا۔

    https://x.com/GLFOP/status/1951404355707367641

    گوئرڈر (جو واقعے کے وقت موجود نہیں تھے) نے کہا کہ براؤن نے ایک بارٹینڈر اور 3 گاہکوں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا،وہ ان تمام لوگوں کو جانتا تھا جو اس بار میں موجود تھے، میں اس کی ضمانت دیتا ہوں، اس کا کسی سے کوئی مستقل جھگڑا نہیں تھا، میرا خیال ہے وہ اچانک ذہنی طور پر ٹوٹ گیا،اناکونڈا میں براؤن کے گھر کی تلاش ایک سواٹ ٹیم نے کی، جو کہ تقریباً 9 ہزار کی آبادی پر مشتمل جنوب مغربی مونٹانا کا شہر ہے، جو بوزمین شہر سے تقریباً 175 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

    مونٹانا کے سینیٹر اسٹیو ڈینز نے کہا کہ ایک بڑی سطح کی تلاش جاری ہے، جس میں ڈرونز کی مدد لی جا رہی ہے،براؤن کو آخری بار اناکونڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’مسلح اور خطرناک‘ ہے۔

    اناکونڈا-ڈئیر لاج کاؤنٹی لا انفورسمنٹ سینٹر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر براؤن کو دیکھا جائے تو اس کے ہرگز قریب نہ جایا جائے، جب کہ شہر کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور اپنے دروازے بند رکھیں،ایک امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ براؤن نے 2001 سے 2005 تک آرمر کرو مین کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ 2004 کے اوائل سے مارچ 2005 تک عراق میں تعینات رہے، براؤن نے 2006 سے 2009 تک مونٹانا نیشنل گارڈ میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

  • سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

    کراچی:سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا قتل ، ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔

    ویڈیو بیان،کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیادونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا،نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا-

    ملزم کا کہنا ہے کہ شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھااسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا، عمران آفریدی نے کہا کہ قتل میں نے اکیلے کیا، میرے کسی عزیز، دوست یا رشتہ دار کا اس جرم سے کوئی تعلق نہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے خاندان یا دوستوں کو تنگ نہ کریں۔

    ہمارے معاشرے میں کردار کشی سب سے آسان کام بن چکا ہے، فضیلہ قاضی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے خیابانِ راحت میں واقع قرآن اکیڈمی کے باہر خواجہ شمس الاسلام کو اُس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب وہ اپنے بیٹے دانیال الاسلام کے ہمراہ نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد مسجد سے نکل رہے تھےپولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیض الاسلام کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا ہے، جس میں قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کو 6 ركنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہےسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) شعبہ تفتیش جنوبی، ایس پی کلفٹن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کیماڑی اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کلفٹن، اسٹیشن پاؤس آفیسر (ایس ایچ او) درخشاں اور تفتیشی افسر بھی کمیٹی کے ممبر ہیں،یہ 6 رکنی کمیٹی وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی حملہ آور کی گرفتاری سے لے کر سزا دلوانے تک کیس پر کام کرے گی،ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

    ایرانی صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

  • کالا شاہ کاکو: اسلام آباد ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 27 مسافر زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

    کالا شاہ کاکو: اسلام آباد ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 27 مسافر زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر) لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین اسلام آباد ایکسپریس کالاشاہ کاکونالہ ڈیک کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کم از کم 27 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ایک مسافر ٹرین کے نیچے دب گیا ہے۔

    حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی حالت انتہائی خراب بتائی جا رہی ہے اور حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو اس حادثے کا ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

    ریلوے حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

    مزید تفصیلات آتے ہی شامل کی جائیں گی۔

  • قصور:دریائےستلج میں طغیانی، ولیے والا گاؤں کو شدید خطرہ

    قصور:دریائےستلج میں طغیانی، ولیے والا گاؤں کو شدید خطرہ

    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نوید سندھو)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد قصور کے ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک سے بھی بڑھ گیا ہے۔ اس غیر معمولی اضافے نے دریائے ستلج کے کنارے آباد ولیے والا گاؤں کے لیے شدید خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ولیے والا گاؤں کا حفاظتی بند دو سال قبل ہی بہہ چکا تھا، جس کی وجہ سے گاؤں اس وقت قدرتی آفات کے سامنے غیر محفوظ ہے۔ حالیہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی امسال گاؤں کے دریا برد ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    دوسری طرف حکام نے آئندہ دنوں میں مزید پانی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ شہریوں کو بھی محتاط رہنے اور دریائی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل:6ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

    راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل:6ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

    راولپنڈی کی مقامی عدالت نے جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم سمیت 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کر دی-

    گرفتار مرکزی ملزم سمیت 6 ملزمان کو ڈیوٹی سول جج مس ثمرہ وحید کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزمان کے وکلا نےجسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، گرفتار ملزم رکشہ ڈرائیور خیال محمد اعترافی بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند ہو گیا،عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا-

    کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ وحید نے کی، جہاں پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان سے وہ تکیہ برآمد کرنا باقی ہے جو خاتون کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا،عدالت نے پولیس کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے ملزمان مانی گل، عرب گل، ظفراللہ، عصمت اللہ، ضیا الرحمن اور صالح محمد عرف سلیم گل کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر واپس پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور انہیں 4 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے سیاہ کپڑوں سے چہرہ ڈھانپنے پر استفسار کیا، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے اور چہروں کو میڈیا سے چھپانے کے لیے ڈھانپا گیا ہے عدالت نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کے چہروں سے نقاب ہٹانے کا حکم دیا علاوہ ازیں وکلائے صفائی کو مقدمے کی فائل کا مطالعہ کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔

    رکشہ ڈرائیور خیال محمد نے عدالت کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بننے پر آمادگی ظاہر کی پولیس رپورٹ کے مطابق سدرہ بی بی کی لاش ملزم مانی گل کے لوڈر رکشے میں منتقل کی گئی، جب کہ خیال محمد نے ابتدائی طور پر مرکزی ملزمان کے ساتھ تعاون کیا، ملزم رکشہ ڈرائیور خیال محمد کا اعترافی بیان آج ریکارڈ کروائے جانے کا امکان ہے۔

    عدالت نے رکشہ ڈرائیور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جب کہ 6 دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا –

    واضح رہے کہ حافظہ قرآن 21 سالہ سدرہ کے قتل کا واقعہ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں پیش آیا تھا، خاتون کے پہلے شوہر ضیاالرحمٰن نے مبینہ طور پر قتل کو چھپانے کے لیے تھانہ پیرو دھائی میں مقدمہ درج کروایا تھا،21 جولائی کو تھانہ پیر ودھائی میں درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ضیاالرحمٰن نے موقف اپنایا تھا کہ اس کی شادی 17 جنوری 2025 کو سدرہ سے ہوئی تھی، مدعی نے اپنی اہلیہ پر طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، تھانہ پر ودھائی میں درج ایف آئی آر میں لڑکی کے عثمان نامی شخص سے مبینہ تعلق اور غیر شرعی نکاح کا بھی ذکر کیا گیا ہے،مدعی نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا تھا کہ راولپنڈی کی فوجی کالونی کا رہائشی عثمان اس کی بیوی سدرہ کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے اور غیر شرعی طور پر اس سے نکاح بھی کرلیا ہے، مدعی نے پولیس سے اپنی بیوی کو بازیاب کرانے کی استدعا کی تھی۔

  • اوچ شریف: بستی لکھویرا میں جھکا ہوا بجلی کا پول موت کا پیغام، واپڈا کی سنگدل غفلت پر شہری سراپا احتجاج

    اوچ شریف: بستی لکھویرا میں جھکا ہوا بجلی کا پول موت کا پیغام، واپڈا کی سنگدل غفلت پر شہری سراپا احتجاج

    اوچ شریف (باغی ٹی وی/نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف کے نواحی علاقے مانک نوشہرہ کی بستی لکھویرا میں ایک خطرناک حد تک جھکا ہوا بجلی کا پول علاقہ مکینوں کے لیے موت کا سایہ بن گیا ہے۔ اس پول پر نصب ہائی وولٹیج مین سپلائی کی تاریں اور بجلی کے میٹر نہ صرف قریبی گھروں کو مسلسل خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ کسی بھی وقت ایک بڑے سانحے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق پول کی بنیادیں مکمل طور پر کھوکھلی ہو چکی ہیں، سریے زنگ آلود ہو کر باہر نکل چکے ہیں اور یہ کسی بھی لمحے زمین بوس ہو کر درجنوں جانیں نگل سکتا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی بار واپڈا حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں، مگر افسوسناک حد تک کسی قسم کا کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

    اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واپڈا پر مجرمانہ غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واپڈا حکام کو انسانی جانوں کی کوئی پروا نہیں۔ شہریوں نے میڈیا کے سامنے چیخ چیخ کر سوال اٹھایا کہ کیا متعلقہ ادارے صرف اس وقت جاگیں گے جب کوئی خونریز حادثہ پیش آ جائے گا؟

    بستی لکھویرا میں اس صورتحال کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ بچے اسکول جانے سے ہچکچا رہے ہیں، بزرگ گھروں سے نکلنے سے گریزاں ہیں جبکہ خواتین ہر وقت کسی بھی ممکنہ حادثے کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں۔

    مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور خطرناک پول کی فوری مرمت یا تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اس جان لیوا خطرے کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو آئندہ پیش آنے والا کوئی بھی سانحہ مکمل طور پر واپڈا کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہوگا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

  • اوچ شریف:دفعہ 144 گیا بھاڑ میں،جھانگڑہ پل کے قریب دریائے ستلج میں نہانے کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف:دفعہ 144 گیا بھاڑ میں،جھانگڑہ پل کے قریب دریائے ستلج میں نہانے کا سلسلہ جاری

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان)جھانگڑہ پل کے قریب دریائے ستلج میں متعدد افراد کی جانب سے خطرناک طریقے سے نہانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جو ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کے جاری کردہ حفاظتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر سخت پابندی عائد کی تھی، اور خبردار کیا تھا کہ ایسی لاپرواہی سنگین حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق متعدد نوجوانوں کو نہ صرف نہاتے دیکھا گیا بلکہ وہ گہرے پانی میں خطرناک انداز میں تیراکی کرتے بھی نظر آئے، جس سے کسی بڑے حادثے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے اور نگرانی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور نہر و دریا کے کناروں پر پولیس یا رینجرز تعینات کیے جائیں تاکہ کسی ممکنہ سانحے سے بچا جا سکے۔

    تاہم، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس سے شہریوں میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔ یہ صورتحال شہری تحفظ کے حوالے سے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہی ہے۔

  • شوہر کے سامنے مبینہ طور پر 4 افراد کا بیوی کے ساتھ ریپ،دو ملزمان ہلاک

    شوہر کے سامنے مبینہ طور پر 4 افراد کا بیوی کے ساتھ ریپ،دو ملزمان ہلاک

    لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں مسجد کے قاری کی بیوی کو اُس کے سامنے 4 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دونوں چہل قدمی کےلئے نکلے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ملزمان میں اویس اور ارشاد شامل ہیں

    دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا،ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا،پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.