شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منظور احمد ملک نے ضلع شیخوپورہ کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سکول کے گیٹ سے لے کر کلاس رومز تک COVID 19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں سکول کے طلبہ و طالبات اور سٹاف فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ہر حال میں کریں۔ COVID19 اور انسداد ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سکول کے مین گیٹ اور سکول کے احاطہ میں بینرز لگائے جائیں ۔ہر سکول کا صفائی کا نظام ہر لحاظ سے بہترین ہو ۔سکول کی عمارت کی چھتوں، پانی کی ٹینکی اور واش رومز کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے
طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں کی بندش کے دوران ان کا ہونے والا تعلیمی نقصان کور ہو سکے ۔ سکول کے ٹیچرزسکول لگنے سے 15 منٹ پہلے آ ئیں اور چھٹی کے 15 منٹ بعد سکول سے جائیں اور ۔سکول میں موجود تمام ریکارڈ کی فوری طور پر جلد بندی کروائی جائے
Category: تعلیم

سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت

سی ای او ایجوکیشن کی سختی سے ہدایت
شیخوپورہ (محمد فہیم شاکر سے )چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن منظور احمد ملک نے ضلع شیخوپورہ کے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سکول کے گیٹ سے لے کر کلاس رومز تک COVID 19 کے SOPs پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اس سلسلہ میں سکول کے طلبہ و طالبات اور سٹاف فیس ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال ہر حال میں کریں۔ COVID19 اور انسداد ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سکول کے مین گیٹ اور سکول کے احاطہ میں بینرز لگائے جائیں ۔ہر سکول کا صفائی کا نظام ہر لحاظ سے بہترین ہو ۔سکول کی عمارت کی چھتوں، پانی کی ٹینکی اور واش رومز کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے
طلباء و طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کرونا وائرس کے باعث سکولوں کی بندش کے دوران ان کا ہونے والا تعلیمی نقصان کور ہو سکے ۔ سکول کے ٹیچرزسکول لگنے سے 15 منٹ پہلے آ ئیں اور چھٹی کے 15 منٹ بعد سکول سے جائیں اور ۔سکول میں موجود تمام ریکارڈ کی فوری طور پر جلد بندی کروائی جائے

ایچی سن :جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں مبشر لقمان کی خصوصی شرکت
پاکستان کے صف اول کے صحافی اور سینئیر اینکر پرسن مبشر لقمان ایچی سن میں جرنلزم کے حوالے سے پروگرام میں خصوصی شرکت کریں گے-
باغی ٹی وی : ایچی سن طلباء کا گروپ اس ہفتے زوم ویبنار پر صحافت کے حوالے سے پروگرام کی میزبانی کرے گا ویبنار 5 جون بروز ہفتہ پاکستان وقت کے مطابق شام آٹھ بجے ہوگا۔
جس میں صحافت کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے لئے ویبینار ،میں پاکستان کے اعلی صحافی ،مبشر لقمان خصوصی شرکت کریں گے-
ویبنار کے لئے معزز اسپیکر مبشر لقمان (80 کا بیچ) 80 کی دہائی میں ایچی سن کے طالبعلم رہ چکے ہیں ، جو صحافت اور میڈیا کی دنیا میں 15 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے تجربہ کار صحافی ہیں ۔

مبشر لقمان صحافت کے حوالے سے طلباء کو رہنمائی فراہم کریں گے –سینئیر صحافی کی جانب سے صحافت اور میڈیا کے بارے میں معلومات سے مستفید ہونے کے لئے ویبنار کےمندرجہ ذیل ایونٹ برائٹ لنک کا استعمال کرتے ہوئے شامل کرسکتے ہیں-
https://www.eventbrite.com/e/aitchison-alumni-speaker-series-journalism-with-mr-mubasher-lucman-tickets-157730112011
ویبنار کیلئے زوم لنک: https://zoom.us/j/93790746665؟pwd=b0J6N0VZeWhMSDVUSnNKK2VwYnlIQT09

گرمیوں کی چھٹیوں اور پیپرز کے حوالے سے وزرا تعلیم کا اجلاس آج ہو گا
وزرا تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے-
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وزرا تعلیم کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں اہم فصلے کئے جائیں گے، اجلاس میں ہونے والے متوقع فیصلے:
جماعت اول سے جماعت ہشتم تک کو اگلی کلاس میں پروموٹ کر دیا جائے گا، جماعت نہم اور گیارہویں کو بھی پرموٹ کرنے پر غور ہو گا-
اجلاس میں جماعت دہم اور بارہویں کے صرف سائنس مضامین یا لازمی مضامین کے پیپرز لینے پر غور ہو گا، گرمیوں کی چھٹیاں جولائی میں کرنے پر بھی غور ہو گا-
اجلاس میں نیا تعلیمی سال کب شروع ہو اس پربھی غور ہو گاحتمی فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

مانسہرہ پولیس کی بڑی کاروائی کار لفٹنگ گروہ گرفتار
مانسہرہ پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ کے ملزمان گرفتار24قیمتی گاڑیاں برآمد ڈی پی او مانسہرہ آاصف بہادر کی سربرائی میں مانسہرہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔مانسہر ہ پولیس کی یکے بعد دوسری بڑی کاروائی ڈکیت گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرنے کے بعد بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کرلی گئی۔
ملزمان الطاف حسین ولد فقیر محمد قوم اعوان سکنہ چونا کاری ایبٹ آباد ، ندیم عرف پپو ولد محمد بشیر قوم اعوان سکنہ سیاں دا کٹھہ نیلے پیر ، شبیر احمد ولد نذیر احمد قوم کالی مسوال سکنہ سکیرا رام پشاور ، فضل رازق ولد گل کس قوم مہمند سکنہ مین چغلپورہ پشاورکو گرفتار کرکے ملزمان سے1سرف گاڑی،4گاڑیاں XLI، 9گاڑیاں مہران،4کیری ڈبے،2عدد XEموٹرز،1ہنڈہ گاڑی اور 1عدد GLIگاڑی اور 2عدد سوزکی گاڑیاں برآمد کرکے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
حکومت کی جانب سے امتحانات کے اعلان کے بعد طلباء کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل گئیطلباء کی جانب سے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج فیض آباد کے مقام پر جاری ہے طلباء کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی کی گئی، طلبا کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی وزراء تعلیم کرونا وائرس کے پیش نظر فیصلے پر نظر ثانی کریں طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسسز ہوئی ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہی لیئے جائیں کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں سمیت نجی اکیڈمز بھی بند رہی،درسگاہیں بند ہونے سے امتحانات کی تیاری نہیں کر سکے،
کورونا کے باعث تعلیمی اداروں بند، رہے ۔۔تعلیم آن لائن رہی تو پیپر کیوں دیں ۔۔پیپر بھی آن لائن لئیے جائیں ۔۔دسویں گیارویں اور بارویں جماعت کے طلبا ء کا فیض آباد پل پر احتجاج pic.twitter.com/vldEelWP3R
— Syed Sultan Shah (@SyedSul10285426) May 29, 2021
طلباء کی جانب سے اسلام آباد جانے والے راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا طلباء کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی
دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا
فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت
ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ
فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟
اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے
سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی
ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے
لاہورسمیت پنجاب میں نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھول دئیے گئے ہیں-
پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز، ڈینٹل کالجز اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز سکولز بھی کھل گئے ہیں –
محکمہ ہیلتھ کئیر کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر ،بی ڈی ایس کے طلبہ کلاسز میں آسکیں گے-
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ بھی میڈیکل کالجز میں جا سکیں گے-
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرپنجاب نے مزید ہدایت کی کہ طلبہ کو ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بٹھایا جائے-

پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں
پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں-
باغی ٹی وی :پاکستان کےمختلف شہروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں تاہم اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کوئٹہ اور کراچی سمیت سندھ بھر میں میں بھی تعلیمی ادارے بند ہیں-
بہاولنگر، قصور، چکوال سمیت پنجاب کے16 اضلاع میں آج سے اسکولمیں تعلیمی سلسلہ جاری ہو گیا چنیوٹ، حافظ آباد، جھنگ، جہلم، نارووال شامل، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب، پاکپتن، راجن پور میں بھی اسکول کھل گئے، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، وہاڑی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں-
خیبر پختونخوا کے21 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے مہمند، خیبر، شانگلہ، باجوڑ، مالاکنڈ، چترال لوئر اور چترال اپر شامل، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اپر، کوہستان لوئر میں بھی تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ،تورغر، کالائی پالس، اورکزئی، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی اور جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی اسکول کھل گئے ۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں کی بندش پہ غور و خوص کرنے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امتحانات سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔
اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے سمیت تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں اساتذہ اوراسٹاف کی ویکسینیشن کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔
امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا

امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں کے فیصلے کیلئے اہم اجلاس آج ہوگا
کورونا وائرس کےباعث تعلیمی اداروں کی مزید بندش اورامتحانات کے شیڈول اور گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چاروں صوبوں، گلگت اور آزادکشمیر کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔
اجلاس میں امتحانات سے متعلق حتمی فیصلے سمیت تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔
شفقت محمود کی زیرصدارت اجلاس میں اساتذہ اوراسٹاف کی ویکسینیشن کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔

چینی مقررہ قیمت پرنہ ملنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری
چینی مقررہ قیمت پرنہ ملنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں قطاروں میں چینی مقررہ قیمت پرنہ ملنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا گیا
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت کو کوئی ٹھوس بات نہیں بتائی گئی کہ چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیا گیا ہے، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کیسے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، حکومت مارکیٹ میں 85 روپے کلو چینی کی فراہمی کو یقینی بنائے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت پر پابندی نہ لگانے کی استدعا کی،سیکریٹری انڈسٹریز اور کمشنر لاہور نے عدالت میں تحریری طور پر یقین دہانی کروائی،عدالت کو یقین دہانی کروائی گئی کہ 85 روپے کلو فروخت کو یقینی بنایا جائے گا،عدالت نے 21 جولائی پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی
قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بھی رمضان بازار میں چینی کی خریداری کے لئے لائنوں کی وجہ سے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزراکی کوئی کارکردگی نہیں صرف مخالفین پرالزامات لگاتے ہیں،رمضان میں مائیں،بہنیں اوربزرگ ایک کلوچینی کیلئے قطارمیں کھڑے ہیں، جو چینی ن لیگ دورمیں 52روپےکلو تھی اس وقت رعایتی قیمت83روپے ہے.عام بازار میں چینی کی قیمت105سے110روپےکلوہے،.ماوَں ،بہنوں اور بزرگوں کی ایک کلو چینی کےحصول کیلئےقطاریں لگی ہیں،
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
جہانگیر ترین کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور شریف فیملی کو دیا ایک ساتھ بڑا جھٹکا
دوسری جانب تمام رمضان بازاروں میں شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے اسٹالز کے باہر بھی کرسیاں لگا دی گئی ہیں.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ مردو خواتین پر سکون انداز میں آکر کرسیوں پر بیٹھتے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیںرمضان بازاروں میں بزرگ شہریوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں.چینی کے تمام اسٹالز پر بھی بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں.رمضان بازاروں میں پنکھے لگائے گئے ہیں.ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں کی سہولیات کے لئے زبردست انتظامات کئے ہیں.تا کہ شہریوں کو رمضان بازاروں میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے
آپ نے عوام کو بھکاری بنا دیا . چینی کی خریداری کے لیے لمبی لمبی لائنیں نہیں لگنی چاہیے،ہائیکورٹ









