Baaghi TV

Category: تعلیم

  • سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی سے کافی توقعات ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

    سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی سے کافی توقعات ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

    صدر عارف علوی نے ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کی بطور ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی تعیناتی کردی۔
    صدر مملکت نے یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے تجویز کردہ پینل میں شامل تین امیدواروں کے تفصیلی انٹرویو لیےگئے ۔ پینل میں ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر محمد بلال خان بھی شامل تھے. بورڈ آف گورنرز کی سفارشات اور تفصیلی انٹرویو کے بعد میرٹ پر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹّی کی تعیناتی کی گئی.ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں سستی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی سے کافی توقعات ہیں،ورچوئل یونیورسٹی کی مدد سے انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ ملک کے کسی بھی حصے سے کم خرچ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

  • سرکاری سکولز اضافی کمروں سے محروم

    سرکاری سکولز اضافی کمروں سے محروم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ادارہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خصوصی گرانٹ سے محکمہ بلڈنگز کے حکام کی غفلت کی بناء پر سرکاری سکولوں میں بروقت اضافی کمروں کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوسکا جس پر حکومت پنجاب کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع کے سرکاری سکولوں میں کمروں کی شدید کمی کے باؤجود طلباء اور طالبات درختوں کے سائے تلے اور کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کے پیش نظر حکومت پنجاب اور فارن کامن ویلتھ ڈیپارٹمنٹ آفس جس کو ڈی ایف آئی ڈی کا نام بھی دیا جاتا ہے کا حکومت پنجاب کے ساتھ ایسے سکولوں کی ضرورت بڑی حد تک پورا کرنے کی خاطر کمروں کی تعمیر کا معاہدہ ہوا تھا تاکہ تعلیمی اداروں کا انفراسٹکچر بہتر بنایا جاسکے تین ماہ قبل کمروں کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کرنے کے لیے محکمہ بلڈنگز کے ایگزیکٹیو انجینئروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں تو انہوں نے یقین دھانی کروائی کہ اضافی کمروں کی تعمیر کا کام 31 دسمبر 2020ء تک مکمل ہو جائے گا

    مگر بڑی تھوڑی تعداد میں سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر کا کام مکمل ہوسکا حالانکہ بین الاقوامی ادارہ کی طرف سے دی جانے والی گرانٹ میں سے 90 فیصد رقم محکمہ بلڈنگز کے ایگزیکٹیو انجینئروں کے اکاؤنٹس میں بھیج دی گئی تھی اس کے باؤجود اضافی کمروں کی تعمیر کا کام محکمہ بلڈنگز کے افسروں کی غفلت کی بناء پر 13 اضلاع شیخوپورہ بہاونگر بہاولپور ڈیرہ غازی خان فیصل آباد جھنگ قصور میانوالی مظفر گڑھ اوکاڑہ رحیم یار خان راجن پور اور پاکپتن شریف میں مکمل نہیں ہوسکا جس پر حکومت پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ذریعے محکمہ بلڈنگز کے متعلقہ ایگزیکٹیو انجینئروں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس بارے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو اور محکمہ فنانس پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ بلڈنگز کے چیف انجینئروں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اضافی کمروں کی تعمیر کا کام ترجیہی طور پر مکمل کیا جائے

  • سی ای او ایجوکیشن  کا شاندار اعلان

    سی ای او ایجوکیشن کا شاندار اعلان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع شیخوپورہ کے کسی بھی گورنمنٹ سکول کا بچہ بورڈ پوزیشن لے گا تو اس طالبعلم اور اس کے ٹیچرز کو ھم کیش پرائز دیں گے۔یہ بات منظور احمد ملک نے داخلہ مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ نور شاہ میں اہل علاقہ کے اجتماع سے کہی۔

    انہوں نے لوگوں کو ترغیب دی کہ بچوں کو گورنمنٹ سکول میں لایا جائے جہاں اساتذہ زیادہ قابل اور عمارتوں میں زیادہ سہولیات ہیں۔ زیادہ داخلہ کرانے پر کونسل ممبران کے لیے چیمپئن ایوارڈ کا بھی اعلان کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او فیروزوالہ بختیار احمد رانا نے سکول میں بچوں کے لیے خوشگوار تعلیمی ماحول کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

  • کوروناوائرس کے خاتمہ تک وباء کے خلاف جنگ جاری رہے گی, ڈاکٹریاسمین راشد

    کوروناوائرس کے خاتمہ تک وباء کے خلاف جنگ جاری رہے گی, ڈاکٹریاسمین راشد

    صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی مقامی ہوٹل میں یونیسف کے تعاون سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے انتظامات کے حوالہ سے جامع منصوبہ بندی کیلئے پروگرام ”سیف کیمپس“ کی لانچنگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں، سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن سارہ اسلم،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر خالدمسعودگوندل،وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹراصغرزیدی،علماء کرام ودیگرسرکاری محکمہ جات کے افسران،پروفیسرزاور ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے افتتاحی کلمات پیش کئے اورپروگرام کی لانچنگ کی افادیت بیان کی۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا لانچنگ تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
    ڈاکٹریاسمین راشدکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے کوروناوبا ء کے خلاف انتہائی موئثرطریقے سے جنگ لڑی ہے۔انتہائی عمدہ آگاہی تقریب منعقدکرنے پر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکوشاباش دیتی ہوں۔
    حکومت پنجاب نے 2020میں کوروناوباء کے مریضوں کے علاج پر14ارب روپے کی خطیررقم خرچ کی ہے۔پنجاب میں 19نئی بی ایس ایل لیول تھری لیبز قائم کی گئی ہیں۔ گذشتہ روزکابینہ اجلاس میں مزید 4نئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کسی بھی وباء کے تدارک میں تشخیص کا کردارسب سے اہم ہوتاہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناکاشکارمریضوں کا مفت علاج جاری ہے۔اللہ تعالی کے فضل وکرم سے باقی ممالک کی نسبت پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث کم اموات ہوئی ہیں۔ کوویکس کے تعاون سے پاکستان کی 20فیصدآبادی کیلئے ڈیڑھ کروڑ مفت کوروناویکسین جلدآجائے گی۔آج آگاہی سیمینارکے انعقادکابنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں بچوں کو حفاظتی تدابیرکے ذریعے کوروناوباء سے بچانا ہے۔ والدین تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پر پورااعتمادکرکے اپنے معصوم بچوں کو تعلیم کی خاطربھیج رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کو کوروناوباء سے بچانے کیلئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم بھرپورکرداراداکررہے ہیں۔ پاکستان میں زیادہ آبادی نوجوان طبقے پر مشتمل ہے۔پاکستانی قوم نے اب تک کوروناوباء کا ڈٹ کرمقابلہ کیاہے۔کیمپس کو بچوں کیلئے محفوظ بناناتعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔کوروناوباء کے تدارک کیلئے محکمہ صحت محکمہ تعلیم کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہے۔ تعلیمی اداروں میں اساتذہ طالبعلموں سے کوروناوباء سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدکروائیں۔بچے کلا س روم میں ماسک پہننے،سماجی فاصلوں اور ہاتھ بارباردھونے کو یقینی بنائیں. حفاظتی تدابیراپناکرہم 90فیصدکوروناوباء پرقابوپاسکتے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر بہت بڑی تعدادمیں کوروناکے مریض صحتیاب ہورہے ہیں۔ آج پاکستان کے مستقبل معصوم بچوں کو خطرناک وباء کوروناسے بچانے کے عہدکادن ہے۔کوروناوائرس کے خاتمہ تک وباء کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔صوبائی وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسرہمایوں کا تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
    راجہ یاسرہمایوںنے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی انتھک محنتوں کے باعث آج تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے قابل ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔۔

  • عظمی رباب نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لئےکارکردگی ایپ متعارف کروا دی

    عظمی رباب نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لئےکارکردگی ایپ متعارف کروا دی

    عظمی رباب ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لئےکارکردگی ایپ متعارف کروا دی۔
    اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو براہ راست ایڈیشنل چیف سیکریٹری آفس میں مانیٹر کیا جائے۔
    ارم بخاری کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی مانیٹرنگ مختلف سیکٹرزکی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے روزانہ، ماہانہ اور سیزنل بینادوں پر کی جائے گی۔ مہینے کے آخر میں تمام اضلاع کی پرفارمنس رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو پیش کی جائے گی۔تمام اضلاع میں افسران کی فیلڈ انسپیکشن کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ایپ میں مختلف رنگوں کی مدد سے معلومات ملیں گی کہ اس وقت متعلقہ اے سی کس فیلڈ وزٹ پر موجود ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی خاص ہدایت پر کاکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ایپ کو بنایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو میپ پر لوکیٹ کر کے موقع پرویڈیو لنک کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا۔
    ایپ کے ذریعے افسران کے ساتھ ساتھ اضلاع کی کارکردگی کو بھی جانچنے میں مدد ملے گی۔

  • اسلامک لاء کے موضوع پر ورکشاپس منعقد کروانے کا کیا مقصد ہے؟

    اسلامک لاء کے موضوع پر ورکشاپس منعقد کروانے کا کیا مقصد ہے؟

    وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافتخار احمد کا کہنا ہے کہ اسلامک لاء کے موضوع پر ورکشاپ کا مقصد طلباء اور متعلقہ افراد کوشرعی قوانین سے روشناس کرانا ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ19فروری 2021)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی زیر صدارت نواب اللہ نواز خان لاء کالج میں گومل یونیورسٹی اور شریعہ اکیڈمی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے ”اسلامک لاء ” کے موضوع پر22،23 اور 24 فروری 2021کو ہونیوالی تین روزہ ورکشاپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلریونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر خیر الزمان،ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹویو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان، پرنسپل لاء کالج عائشہ رسول ،ڈائریکٹر انسٹیٹیویٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر اللہ نور خان، ڈپٹی رجسٹرار لیگل سیل سراج خان ‘پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1،پرنسپل فرنٹیئر لاء کالج’پرنسپل لقمان لاء کالج سمیت لاء کالج کے اساتذہ بھی شریک تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا کام تعلیم کیساتھ ساتھ تحقیق اور تربیت دینا ہے۔ یونیورسٹیاں تحقیق کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہیں اوریونیورسٹی میں ورکشاپ کروانے کے انعقاد کا مقصد طلباء اور علاقہ کے لوگوں کو آگاہی اور شعور فراہم کرنا ہے۔ پرنسپل لاء کالج عائشہ رسول نے میٹنگ میں ممبران کو بتایا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی شریعہ اکیڈمی کے معروف سکالرز ڈاکٹر عطاء اللہ خان وٹو،ڈاکٹر حبیب الرحمن، سمیع الرحمن ،حافظ احمد وقاص و دیگر اس موقع پر شریعہ اسلامک لاء کے حوالے سے لیکچر دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ سے نہ صرف گومل یونیورسٹی کے لاء کالج کے طلباء بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک و دیگر مضافات سے تعلق رکھنے والے قانون سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد شرعی قوانین سے مستفید ہو گی۔ میٹنگ میں ورکشاپ کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو ورکشاپ میں اپنے مقررکردہ کاموں کوسرانجام دیںگی۔ واضح رہے کہ ورکشاپ سے مستفید ہونے کیلئے لاء کالج میں رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جہاں طلبائ’ وکلاء اور قانون سے وابستہ لوگ خود کو رجسٹرڈ کروا رہے ہیں۔

  • ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے, چودھری پرویز الہی

    ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے, چودھری پرویز الہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایف سی کالج کے نئے ریکٹر ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن اور رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) نیئر فردوس کی ملاقات ہوئی اس ملاقات میں ایف سی کالج میں جاری مختلف پروگرامز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری پرویزالٰہی نے ایف سی کالج میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کیلئے تجاویز دیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے نئے ریکٹر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی
    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے۔ بطور وزیراعلیٰ اقلیتوں کو نہ صرف تعلیمی ادارے واپس کیے بلکہ پہلی بار وزارت قائم کی اور چرچز کی مرمت کیلئے فنڈز بھی مختص کیے۔ شہبازشریف نے اقلیتوں کے معاملات کے حل میں کافی مشکلات پیدا کیں۔ دس سال تک مشنری اداروں کی زمینوں پر قبضہ کیے رکھا۔ بطور سپیکر پنجاب اسمبلی اب دوبارہ کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر سکولوں، کالجز اور پراپرٹی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا۔ گجرات یونیورسٹی سٹیٹ آف دی آرٹ درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ گجرات یونیورسٹی میں دیگر تعلیمی کورس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی دی جا رہی ہے۔
    ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن ننے کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان کی کرسچن کمیونٹی اوراقلیتی برادری کے حوالے سے آپ کے اقدامات جان کر بہت اچھا لگا۔ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے میدان میں ایف سی کالج کو مزید بلندیوں پر لے کر جائیں۔
    اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈیں بھی پیش کیں

  • تعلیم بن گئی کاروبار، اساتذہ ہوگئے خوار،انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی

    تعلیم بن گئی کاروبار، اساتذہ ہوگئے خوار،انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع بھر میں قائم 1294 سے زائد نجی سکولز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان اداروں کی انتظامیہ فروغ تعلیم کے نام پر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے اور مختلف حربوں سے بچوں کے والدین سے آئے روز بھاری رقوم بٹوری جارہی ہیں جس سے تعلیمی ادارے تجارتی سنٹر بن کر رہ گئے ہیں

    بعض سکولز 2ہزار تا 25سوروپے تک نہ صرف ماہانہ فیسیں وصول کررہے ہیں بلکہ سٹیشنری اور یونیفارمز کی مد میں الگ لوٹا جارہا ہے مگر اس سب کے باوجود ٹیچنگ سٹاف اوردیگر نان ٹیچنگ سٹاف کو معمولی تنخواہوں پر بھرتی کررکھا ہے اور سارے سال کی کمائی براہ راست سکولز مالکان کی جیبوں میں جار ہی ہے جبکہ اکثریتی سکولوں میں مذکورہ سٹاف کی اوسطاً ماہانہ تنخواہ6تا8ہزار بتائی گئی ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اجرات پالیسی کے تحت کم از کم تنخواہ 17ہزار 500روپے ہونی چاہئے مگر لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو معمولی تنخواہوں پر ملازم رکھا گیا ہے جس میں محکمہ لیبر کے بعض فیلڈ انسپکٹر ز براہ راست ملوث ہیں جو اعلیٰ افسران کی طرف کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوا کر خود تو بھتہ وصول کرکے جیبیں گرم کررہے ہیں مگر سٹاف کی تنخواہوں کا معاملہ دبانے میں سکولز انتظامیہ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس پر اساتذہ تنظیموں کے بار بار احتجاج کرنے اور اصلاح و احوال کی اپیلوں کے باوجود کچھ بن نہ پڑا ہے جس سے ایک طرف سٹا ف مایوسی کا شکار ہے

    دوسری طرف اساتذہ تنظیمیں بھی اعلیٰ افسران کو درخواستیں لکھنے پر مجبور ہیں مگر ہر بار انکوائری میں فیلڈ افسران پھر سے سب اچھا کا راگ الاپ کر سکولز انتظامیہ سے اپنی وفاداری نبھاتے دکھائی دیتے ہیں جس کے باعث لیبر ڈیپارٹمنٹ کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرا ٓمد میں مکمل ناکام ثابت ہوا ہے، کرونا وبا کے ایام میں اچھی شہرت کے حامل تعلیمی اداروں نے اساتذہ کو نصف تنخواہیں ادا کی ہیں قابل غور بات یہ ہے کہ 50 اساتذہ کے سٹاف پر مشتمل تعلیمی اداروں میں بھی نصف سے زیادہ تدریسی سٹاف ایسا ہے کہ جن کی تنخواہیں مقررہ حکومتی معیار کے مطابق نہیں ہیں اور پندرہ ہزار روپے سے بھی کم ہیں ستم بالائے ستم تو یہ ہے کرونا وبا کے ایام میں اس کا نصف ادا کیا جاتا رہا ، سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک استاد ساڑھے سات ہزار روپے میں اپنے گھر کا خرچہ کیسے چلاتا رہا ہوگا، دوسری طرف لیبر ڈیپارٹمنٹ ہی کو ان سکولز کو لیبر ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرنا ہوتا ہے اور اس کی شرائط میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی تنخواہوں کا بھی ذکرلازم قرار ہے

    مگر اس سب کے باوجود رجسٹریشن کے وقت مبینہ طور پر بھاری رشوت کے بدلے قوائد و ضوابط کی پرواہ کئے بغیر رجسٹریشن کردی جاتی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایسا نوٹیفکیشن جاری کرے جس سے فیسوں کی حد مقرر ہو اور سٹاف کی تنخواہیں بھی واضح طور پر مقرر کی جائیں فقط فائلوں کا پیٹ بھرنے کی حد تک معاملہ محدود نہ ہو تاکہ تعلیمی استحصال اوراس مقدس پیشہ کو کاروبار بنانے کا سلسلہ بند ہوسکے جبکہ شہری حلقوں اور اساتذہ تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سکولز انتظامیہ سمیت محکمہ لیبر کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے

  • ڈائریکٹر لیگل وفاقی نظامت تعلیمات کو قانون کا کوئی علم نہیں، چیف جسٹس

    ڈائریکٹر لیگل وفاقی نظامت تعلیمات کو قانون کا کوئی علم نہیں، چیف جسٹس

    صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس صوبوں کو بھیجنے سے روک دیا گیا۔بڑی تعداد آئی خواتین اساتذہ کمرہ عدالت میں خوشی سے نہال ، خوشی سے رونا شروع کردیا ۔استاتذہ کو واپس صوبوں میں بھیجنے کا وفاقی نظامات تعلیمات کا فیصلہ معطل ہو گیا۔ آرڈر معطلی کے بعد استاتذہ کے پاس اسکول جانے کا راستہ کھل گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے گیارہ دسمبر 2020 کا فیصلہ معطل کیا۔
    عدالت، "بادی النظر میں وفاقی نظامت تعلیمات کا حکمنامہ برقرار نہیں رہ سکتا، آئندہ سماعت پر ڈی جی وفاقی نظام تعلیمات نو مارچ کو طلب۔ وفاقی نظام تعلیمات بتائیں کہ ایسا حکمنامہ کیوں جاری کیا گیا”
    چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ استاتذہ نے ڈی چوک پر دھرنا بھی دیا تھا۔ویڈ لاک پالیسی کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے اساتذہ کل سے اسکول جاسکیں گے ، اساتذہ کو صوبوں میں واپسی کے احکامات معطل ، حکم امتناعی جاری۔ ڈائریکٹر لیگل وفاقی نظامت تعلیمات کو قانون کا کوئی علم نہیں،ڈائیرکٹر لیگل اس عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں، اس طرح کے یکطرفہ فیصلوں سے ااساتذہ ڈی چوک بیٹھنے ہر مجبور ہوئے ، آئندہ سماعت پر ڈی جی ذاتی حیثیت میں طلب۔ڈی جی آکر وضاحت کرے کہ 2006 یا اسے پہلے سے کام کرنے والی اساتذہ کو کیوں دربدر کیا جارہا ہے۔

  • وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی ننکانہ صاحب آمد,

    وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی ننکانہ صاحب آمد,

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیمی میدان میں سب سے آگے ہے،حکومت پاکستان سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے طلباءو طالبات کو کورونا سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر)پیر اعجاز احمد شاہ نے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی پراجیکٹ کے مقابلہ کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلزایم سی ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی صولت حیات وٹو،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم احسن فریدسمیت محکمہ تعلیم و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

    تقریب میں وفاقی وزیر انسداد منشیات پیر اعجاز احمد شاہ نے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی پراجیکٹ کے مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پوزیشن ہولڈرز بچوں انعامات تقسیم کیے۔ اور سکول کے بچوں کی جانب سے لگائے گئے انجینئرنگ سائنس ٹیکنالوجی کے سٹالوں کا جائزہ بھی لیا۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈ (ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ کو کسی نے گرفتار نہیں کیا،پولیس نے اسلحہ رکھنے کی اطلاع پر انکوائری کی بعد میں چھوڑ دیا، الیکشن میں ہوا بنانے کے لیے یہ واردات ہوتی ہے اگر گرفتار ہوتے تو پانچ منٹ بعد چھوٹتے کیوں؟وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسے نہ چل سکیں،پی ٹی آئی حکومت چاہتی ہے کہ اوپن بیلٹنگ ہو تاکہ پتہ چل سکے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اعتراضات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہے،راہول گاندھی نے بھی اپنی تقریر میں بھارت میں کسانوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے کا کہا ۔بعدازاں وفاقی وزیر انسدادمنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجازاحمد شاہ نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول نبی پور پیراں کو ہائی سکول کا درجہ ملنے پرنئی عمارت کے لیے آٹھ کنال جگہ کی الاٹمنٹ دی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے اینٹ لگاکر سکول کی نئی عمارت کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر پیر اعجاز احمد شاہ نے شہر ننکانہ صاحب کے نوجوانوں کے لیے بنائے گئے کرکٹ گراﺅنڈ کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیااور جلد ازجلد کام کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔