شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ذہین اور محنتی طلباء و طالبات ہی کسی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔اور یہ طلباء طالبات کامیاب معاشرے کی تشکیل میں اپنا اہم اور مضبوط کردار ادا کرتے ہیں
یہ بات خوش آئند ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے طلباء و طالبات نے لاہور ڈویژن میں STEMکے مقابلہ جات کے دوران 598ویڈیوز تیار کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود نے ایم سی گرلز ہائی سکول علامہ اقبال پارک میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ۔ ڈی ایم او میاں نذیر احمد۔ چیف آفیسر ایجوکیشن ملک منظور احمد۔ ڈی او ایجوکیشن قادر بخش،چوہدری محمد اسلم گجر ،چوہدری امان اللہ گجر،میاں شفیق طاہر، رانا احسان الحق، سید عامر شاہ،وسیم خان ، رانا محمد اشرف روبینہ نسرین،مسز غانیہ،رشید احمد چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر چوہدری شاہد گجر ، کریم بخش،محمد عارف صابری،خواجہ شجاعت، عبدالرحمن شاکر ،اور دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء و طالبات پر محنت کرنے والے اساتذہ کا رشتہ بڑے ادب واحترام کا ہےاور مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تخلیقی دماغ کے بچے کامیابیاں حاصل کرنے کے بغیر کسی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتے۔ وہ اپنی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے ہیں۔جو اپنی محنت کے بل بوتے پر ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں
تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر قدرتی آفات پنجاب میاں خالد محمود۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے STEMکے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ٹرافیاں اور اساتذہ کو تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے اور انکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔
Category: تعلیم
-

شیخوپورہ کے طلبہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی
-

سائیں تو سائیں، سائیں کی ایجوکیشن بھی سائیًں، حلیم عادل شاہ کا سندھ کے سکولوں کا دورہ
دورہ حلیم عادل شاہ نے غریب آباد گرلز سکول کا دورہ کیا – سکول میں بچے تو نہیں پہنچے لیکن بھینسیں پہنچ گئیں-حلیم عادل شاہ نےوعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ کے سکولوں سے جانوروں کو باہر نکالیں گے-
حلیم عادل شاہ نے اپنے دورے کے متعلق بتایا کہ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا کہ یکم فروری سے سندھ کے سکول کھل رہے ہیں، سکول تو نہیں کھلے لیکن بھینسیں سکولوں میں پہنچ گئیں ہیں – حلیم عادل شاہ نے سندھ کے سکولوں سے مایوس ہوتے ہوئے کہا "یہ ہے ہمارے سندھ کی ایجوکیشن، یہ ہیں ہمارے سندھ کے اسکول، یہ ہے ہمارے سندھ کی تباہی”-
حلیم عادل شاہ نے کہا کہ سعید غنی نے اعلان کیا کہ یکم فروری سے سندھ کے سکول کھل رہے، بچے پڑھ رہے ہیں- مجھے امید تھی کے بچے پڑھ رہےہوں گے- مگر افسوس، جب میں آج غریب آباد گرلز اسکول میں آیا تو مجھے آج بھی یہاں بھینسیں ملیں- افسوس کی بات ہےکہ سندھ کے ساٹھ لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں لیکن سکولوں میں بھینسیں، گدھے اورکتے بندھے ہوئے ہیں-سندھ میں ایجوکیشن کی ایمرجنسی لگی ہوئی ہے اور سکولوں میں بھینسیں بندھی ہوئی ہیں- مزید کہتے کہ سائیں تو سائیں، سائیں کی ایجوکیشن بھی سائیًں- سائیں کو مراد علی شاہ کو اور انکے وزیر تعلیم کوایوارڈ دینا چاہیے کہ انہون نے بچے سب پڑھا دیے ہیں اب بھینسیں پڑھا رہے ہیں-ان کو ایوارڈ ملناچاہیے بیسٹ چیف منسٹر اور بیسٹ ایجوکیشن منسٹر کا کہ بچےپڑھا نے کے بعد اب یہ بھینسیں پڑھا رہے ہیں- یہ اسکول کڑوڑوں کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں سینکڑوں کی تعداد سے بھینسیں بندھی ہوئی ہیں-
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1357935880707723267?s=20
سکول کا حال اوپر دی گئی ویڈیو میں صاف ظاہرہے- حلیم عادل شاہ نے وعدہ کیا کہ پورے سندھ میں ایک کمپین چلائیں گیں- جہاں بھی جانور بندھے ہونگے ور جو سکول بندہ ہونگے وہ کھلوائیں گے. بھینسوں کو جانوروں کو ختم کروا کر انشاءاللہ بچوں کو پڑھوائیں گے-
-

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور عثمان بزدار کے مابین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان سے متعلق اہم گفتگو
لاہور5فروری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بیرسٹرخالدخو رشیدکی ملاقات.
باہمی دلچسپی کے امور، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال. وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار. دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے معصوم لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت
پنجاب حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب. پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سیکرٹری عثمان احمد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے. معاہدے کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان حکومت کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم ڈویلپ کرنے میں معاونت فراہم کرے گا. پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ویب پورٹل تیار کرنے میں تعاون کرے گا. وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی. گلگت بلتستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پہلے سے بڑھ کر تعاون کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب کے نرسنگ کالجوں میں تربیت فراہم کرنے کا اعلان
گلگت بلتستان کے پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسوں کو پنجاب میں تربیت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے کوٹے کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی۔میڈیکل کالجوں میں کوٹے کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام ہمارے بہن بھائی ہیں۔پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے ہر ممکن تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ہم کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے عوام کے انمٹ رشتے کو جدا نہیں کر سکتی۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ مودی سرکار نے اپنے ہاتھ معصوم کشمیر کے قیمتی لہو سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔عثمان بزداربیرسٹر خالد خورشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی ”شانٹی“ پہنائی
بیرسٹر خالد خورشید کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پولو میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی۔
انشاء اللہ جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔عثمان بزدار
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے جو کچھ ممکن ہوا، کریں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا
گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت کے گراں قدر تعاون پر شکرگزار ہیں۔بھارت کی شرانگیزیاں پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ مودی سرکار اندرونی خلقشار کا شکار ہے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیر کاز کیلئے متحد ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ -

انفارمیشن ٹیکنالوجی ضرورت وقت ،ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے پیشرفت
ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل اور پروفیسر عدنان چیرمین اے پی پی آئی و ممبر پاکستان امن کمیٹی کی ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آمد ، ڈائریکٹر جنرل ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سے ملاقات ہوئی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک میں آئی ٹی کے حوالے سے پیشرفت اور آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
ارفع ٹیکنالوجی پارک میں پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیز آئی ٹی کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں، ڈی جی ارفع پارک۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل پنجاب ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمے ڈیجیٹلائز کررہے ہیں،
ارفع کریم کی آج سالگرہ پر پاکستانی قوم ارفع کریم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، پروفیسر عدنانانفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، آئی ٹی پروفیشنلز کی استعداد کار بڑھانی ہے۔ نئی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے اضافہ سے زیادہ آئی ٹی پراڈکٹ برآمد کی جاسکیں گی، ناصر سلمان
حکومت پنجاب ہائر ایجوکیشن کی سفارشات پر ایمرجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمبڑیال میں بنا رہی ہے،
ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا ، میٹرو بس پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو سید عزیر شاہ نے میٹرو بس آپریٹنگ سسٹم پر بریفننگ دی۔ -

تعلیمی اداریے کھلتے ہی سفری اعداد و شمار میں اضافہ یومیہ ایک لاکھ 75 ہزارسے زائد مسافر
بی آر ٹی پشاور یومیہ مسافروں کے سفری اعداد و شمار میں نمایاں اضافہ, صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں اضافہ ہوا۔ یومیہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد مسافر بی آر ٹی میں سفر کر رہے ہیں۔ بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں آئندہ دنوں مزید اضافہ متوقع ہے. شہریوں کو بہترین سفری سہولت دی جارہی ہے۔30 نئی بسیں جلد بی آر ٹی پشاور پہنچ جائینگی۔ مزید فیڈر روٹس سمیت ایکسپریس روٹ پر اضافی بسیں بھی چلائی جائنینگی۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں اور عملے سے تعاون کریں-
-

اسکول میں بچے تو نہیں بھینسیں پہنچ گئیں!
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا دادو کے گرلز ہائی اسکول غریب آباد کا اچانک دورہ
پی ٹی آئی رہنما رجب شاہانی، غلام حیدر سیال، عامر ابڑو و دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اسکول کھلنے کے اعلان بعد اسکول میں بچے نہ پہنچے سینکڑوں بھینسیں پہنچ گئیں۔
کروڑوں کے بجیٹ سے بننے والا دادو کا اسکول مویشیوں کے باڑی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کچھ ماہ قبل بھی حلیم عادل شیخ نے اسکول میں مویشیوں کی نشاندہی کی تھی۔جس کے بعد اسکول مویشیوں سے خالی کروایا گیا نااہلی کے باعث دوبارہ مویشی اسکول پہنچ گئے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے سندھ کے نااہل وزیر کی وجہ سے تعلیم تباہ ہوچکی ہے۔ تعلیم سب کے لئے کا قانون ہونے کےباوجود سندھ میں ساٹھ لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ سندھ میں ہزاروں اسکول مویشوں کے باڑوں اور وڈیروں کی اوطاقوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ سندھ کے ستر فیصد سرکاری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔وزیر اعلی سندھ اور ان کی نااہل ٹیم سندھ کو تباہ کر رہی ہے۔ کرونا کے بعد اسکول کھل گئے ہیں آج ہم یہ چیک کرنے آئے تھے۔ اسکول میں بچے تو نہ پہنچ سکے البتہ مویشی ضرور پہنچ گئے ہیں۔ آج ہم یہاں دادو سے مویشیوں کو علامتی طور پر نکالتے ہیں سندھ بھر کے اسکول مویشیوں سے خالی کروائیں گے۔ سعید غنی کو ایوارڈ دیا جائے بچوں کو پڑھانے کے بعد اب بھینسیں بھی پڑھا رہے ہیں۔ نااہل ٹیم کے سربراہ بلاول زرداری بھی نااہل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان پی ڈی ایم کی تحریک سے فارغ ہوگئے ہوں تو تھوڑا دھیان ادھر بھی دے دیں۔ سندھ کے وسائل کو لوٹ کر مسائل پیدا کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان وفاق کے خلاف بغلیں بجانے کے بجائے سندھ کی عوام کے مسائل حل کرائیں۔ کرپش، چوری ، لوٹ مار کرنے والے موجودہ حکومت میں بچ نہیں سکتے حساب دینا ہوگا۔
سندھ میں کرمنل گورنرس اور چوروں کی حکومت چل رہی ہے۔ خیرپور تھانے میں دلہہ دلہن کو اٹھا کر لے جایا جاتا ہے۔ دو لاکھ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دلہہ دوران حراست فوت ہوگیا۔ پیپلزپارٹی پولیس کے ڈنڈے پر حکومت چلا رہی ہے۔ سندھ میں کرپٹ افسران کو دوبارہ نوکریاں پر لگا دیا گیا۔ سندھ میں گورنمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ جاتے جاتے تمام رہ جانے والے غیر قانونی کام کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے ان افسران کو ہٹانے کے بجائے ترقیاں دے دی ہیں۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے سندھ کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کو ہم نے کہہ دیا ہے سندھ کی عوام کو رلیف دلوائیں گے پ پ نے تباہ کر دیا ہے۔ سندھ میں 13 سالوں میں 7 ہزار 88 ارب روپے سندھ حکومت نے خرچ کئے۔ 16 سو ارب روپے صرف ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے۔ 12 سو ارب روپے کرپشن کی نذر ہوگئے ہیں آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں آچکا ہے۔
اگر اتنی رقم خرچ ہوجاتی تو آج سندھ گل گلزار ہوتا۔ آج سندھ میں صحت، تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں۔ ایمبولنس تک عوام سے دور رکھی گئی ہیں۔ اسمبلی میں ایسی قانون بنانے گئے جس سے ان کو اپنا فائدہ تھا۔ اعجاز شاھ کو پروموشن دی گئی ان کے لئے ایک الگ قانون پاس کروایا گیا۔ بچل راھوپوٹو سمیت اپنے فرنٹ مینوں کو پروموشن دی گئی۔ ای اینڈ رولز کے تحت کرپٹ افسران کو سندھ سے خاتمہ ہونے والا ہے سندھ کے افسران ہوشیار رہیں وزیر اعلیٰ کے غیر قانونی کام نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ جانے والے ہیں افسران کو یہیں رہنا ہے ۔ 15 گریڈ کے افسران کو ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسران لگانے کے لئے وزیر اعلیٰ نے لکھا ہے۔ جس میں زیادہ تعداد باجاریوں اور راہوپوٹو کی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ تاریخ کے نااہل وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ترجمان وفاقی حکومت کی فکر چھوڑیں سندھ حکومت کی خیر منائے۔ وزیر اعظم کے حکم کے منتظر ہیں کسی بھی وقت عدم اعتماد کی تحریک لاکر سندھ سے پ پ حکومت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ سندھ کے وسائل کو لوٹ کر مسائل پیدا کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔
-

سربراہ پاک بحریہ کی بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف
پاک بحریہ کے سربراہ کی بحریہ یونیورسٹی کے 44 ویں بورڈ آف گورنر ز اجلاس کی صدارت
چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی نے بحریہ یونیورسٹی ہیڈ آفس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے 44 ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری مختلف منصوبہ جات زیر بحث لائے گئے۔ نیول چیف جو بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین بھی ہیں نے اعلیٰ اخلاقی اقدار پر مبنی معیار ی تعلیم سے طلباء کی صلاحیتیں نکھارنے پر یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے یونیورسٹی کے وژن اور مقاصد سے ہم آہنگ تعلیمی معیار میں بہتری اور میری ٹائم تحقیق میں نئے پروگرامز متعارف کروانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی تعریف کی۔ بحریہ یونیورسٹی میری ٹائم تحقیق میں پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس کا مقصد اس شعبے میں تحقیق کے فروغ سے ملکی بحری معیشت میں بہتری لانا ہے۔
بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بورڈ ممبران بشمول سینئر نیول آفیسرز، سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، فنانشل ایڈوائزر پلاننگ منسٹری آف فنانس، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اور دیگر اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی بطور نیول چیف اور بورڈ چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا یہ پہلا اجلاس تھا۔
-

پولیس کے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیےتعلیمی شعبے کی شمولیت ایک بڑی ترجیح!
ایچ ای سی اور نیشنل پولیس بیورو کا پولیس اصلاحات میں تعلیمی شعبے کا کردار بڑھانے پر اتفاق
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور نیشنل پولیس بیورو نے پولیس اور ملک کے اعلٰی تعلیمی اداروں کے مابین تعاون بڑھانے اور متعلقہ تحقیق کے ذریعے پولیس میں اصلاحات کے حوالے سے معنی خیر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تعلیمی شعبے کے مؤثر کردار کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ضمن میں ایچ ای سی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو، وزارت داخلہ، ڈاکٹر سید اعجاز حسین نے ایک دستاویز پر دستخط کیے۔
پولیس کے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتی عزم کے مطابق پولیس اصلاحات اور پالیسی ساز فیصلوں میں تعلیمی شعبے کی شمولیت ایک بڑی ترجیح کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس معاہداتی دستاویز کے ذریعے ایچ ای سی اور نیشنل پولیس بیورو محققین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تحقیقی منصوبوں کے لیے تعاون کو فروغ دیں گے تاکہ تعلیمی اداروں کی تحقیقی استعداد کو بڑھایا جاسکے اور محتاط تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے اصل مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔
اس تعاون کے تحت جامعات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ نیشنل پولیس بیورو کے ساتھ مل کر مشترکہ ورکشاپس، سیمینارز، گروپ ڈسکشنز،اور مقابلہ جات کے انعقاد کے علاوہ طلباء کی کمیونٹی ورک میں شرکت کے لیے اقدامات اٹھا سکیں۔
ایچ ای سی انڈرگریجوایٹ طلباء کے لیے ترتیب دیے جانے والے لازمی جنرل ایجوکیشن کورسز میں عوامی تحفظ، عمومی پولیس قوانین، مجرمانہ کاروائیوں کی چارہ جوئی، اور بنیادی دستوری حقوق سے متعلق مواد شامل کرے گا۔
اسی طرح نیشنل پولیس بیورو طلباء کو جہاں اور جب ممکن ہو بغیر معاوضہ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا۔ بیورو رازداری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی تحقیق کے لیے جرائم پر مبنی ڈاٹا بھی مہیا کرے گا۔
-

اے این ایف کے امتحانی مرکز سے دو نوسرباز گرفتار،
کراچی: اے این ایف کے امتحانی مرکز سے دو نوسرباز گرفتار، دونوں اے این ایف کے اے ایس آئی کے لئے ہونے والے امتحان میں کسی اور کی جانب سے پیپر دے رہے تھے، دونوں ملزمان کی شناخت جمیل ڈایو اور تنویر احمد کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 عدد شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا، ملزمان فارم فوٹوشاپ کر کے امتحانی مرکز میں داخل ہوئے، ملزم تنویر احمد سول انجینر جبکہ جمیل ڈایو وزارت خارجہ کا ملازم ہے، ملزمان کو اے این ایف انٹیلیجنس کی ٹیم نے شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔ ۔
-

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کونسی غلط پالیسی ملک کے تعلیمی نظام کی تباہی کا باعث بن رہی ہے؟
مورخہ31جنوری 2021
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایک غلط پالیسی ملک کے تعلیمی نظام کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے’ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا پاکستان اکیڈمی آف سائنسز میں لیکچر دیتے ہوئے خطاب
ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ31جنوری2021)ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس سیکشن10(c)کے تحت پابند ہے کہ یونیورسٹیوں کو پوچھ کر پالیسی واضع کرے مگر ون مین شو سے چیزیں خراب ہو رہی ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کون ہے جو سارے نظام کو درہم برہم کرنا چاہتا ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ وائس چانسلرز کمیٹی بھی اس میں کوئی خاطر خواہ کردار ادانہیں کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز میں ”پاکستان کے ہائیر ایجوکیشن سیکٹرمیں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بڑھتے مسائل” کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا فیلو بننے کے بعد اپنے پہلے لیکچر میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے کسی اعزاز اور خوشی سے کم نہیں کہ میں قوم کے تخلیق کاروں کے درمیان موجود ہوں۔ جنہوں نے سائنس، ٹیکنالوجی،زراعت، دفاع سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ہمیشہ قومی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ اعلیٰ معیار تعلیم کے بغیر سائنس اور ٹیکنالوجی کا کوئی وجود نہیں۔اعلیٰ تعلیم معاشرے میں سماجی اور معاشی تبدیلی کے حوالے سے انجن کا کردار ادا کرتی ہے۔ جس پر اکیڈمی کو خصوصی توجہ دینا کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ پاکستان بھی ترقی پزیر ممالک کی صف اول میں کھڑا ہے جس میں اعلیٰ تعلیم کیلئے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن کی زیر صدارت 2002میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مجاز ادارے کا آغاز کیا۔ جس کا اولین مقصداعلیٰ تعلیم کے نفاذ سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا تھا جیسے کہ ہارڈ ورڈ ،ایم آئی ٹی، کالٹیک اوراسٹینفورڈجیسی نامور یونیورسٹیوں سے امریکہ کو فائدہ ہواہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو خیبرپختونخوا کے وائس چانسلر زنے غیر یقینی صورتحال سے بچنے کیلئے کہا تھا کہ دو سالہ پروگرام کو 2020کی بجائے2023تک توسیع دیدی جائے مگر ان کی سفارشات کو ملحوظ خاطرنہ لاتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن نے تین ماہ کی توسیع دیتے ہوئے یہ کہا کہ 2020 کو عالمی وباء کوروناوائرس کا سال قرار دیتے ہوئے اس سال کو 15ماہ تک بڑھا رہے ہیں-
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مروجہ پالیسی جو 18سال کی کاوشوں کے بعد وجود میں آئی اس کو بیک جنبش قلم ختم کرنا اور نئی پالیسی کو بغیر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے لاگو کرنا ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس سیکشن 10(c)کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایک غلط پالیسی ملک کے تعلیمی نظام کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔