Baaghi TV

Category: تعلیم

  • محکمہ سکول نے سولہ سال تک کے بچوں کیلیے اہم ہدایت جاری کر دیں

    محکمہ سکول نے سولہ سال تک کے بچوں کیلیے اہم ہدایت جاری کر دیں

    تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولز میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

    مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق سولہ سال سے کم عمر کے طلبہ پر ہو گا پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا تمام اتھارٹی معلومات سکول سربراہان اور اساتذہ اس پر عمل کریں

    یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہو یہ منشیات کے استعمال اور سوشل میڈیا کے نقصانات کے پیش نظر کیا گیا ، یاد رہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات عام ہوتی جا رہی ہے منظم گروہ سکول ،کالج کے بچوں کو ٹارگٹ کر کے انہیں پیسے کا لالچ دے کے یہ کاروبار چلا رہے ہیں ،ان لوگوں کو مقامی پولیس کی معاونت حاصل ہوتی ہے

  • وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹیز کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

    وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے یونیورسٹیز کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں

       صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی زیرصدارت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سنڈیکیٹ کا 11واں اجلاس کمیٹی روم لاہور بورڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد،ممبران صوبائی اسمبلی و ممبران سینڈیکیٹ مسز سونیا،مسز فردوس ریحانہ،ممبران سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر طیب شاہین،مسز سارہ حیات،ڈاکٹر شاہدہ قاسم اور راحت افزاء، ہائیرایجوکیشن کمیشن، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مختلف ایجنڈا آئیٹمز سینڈیکیٹ میں منظوری کے لیے پیش کئے اوریونیورسٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں بارے بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت نہ صرف پنجاب بھر میں نئی یونیورسٹیاں بنائی گئی ہیں بلکہ پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں شعبہ تعلیم کو بالخصوص اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا یہاں تک کہ آج ان کے قیام کو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی انہیں مختلف قانونی اور انتظامی مسائل درپیش ہیں جن کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ خزانہ، قانون اور ہائیرایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انہیں درپیش قانونی اور انتظامی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کریں۔

  • مسلک سے بالاتر مفتی کورس کا نصاب مصر،سوڈان ، تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے

    مسلک سے بالاتر مفتی کورس کا نصاب مصر،سوڈان ، تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے

    جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام ’’مفتی کورس‘‘ کا اجراء،دو سالہ مفتی کورس کا نام’’ التخصص فی الفقہ‘‘ رکھا گیا ہے :ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلک سے بالاتر مفتی کورس کا نصاب مصر،سوڈان ، تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے،مفتی کورس کا نصاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں ترتیب دیا گیا ہے

    جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام دو سالہ مفتی کورس کا اجرا کر دیا گیا ہے ۔ دو سالہ مفتی کورس کا نام’’ التخصص فی الفقہ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ مفتی کورس کے حوالے سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسلکی سوچ سے بالاتراس مفتی کورس کے نصاب کو مصر،سوڈان اور تیونس کے سکالرز پڑھائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں حلال انڈسٹری فروغ پذیر ہے اور اس کےلئے کوالیفائیڈ شریعہ سکالرز کی ضرورت ہے ۔ ایک مسلمان زندگی میں مختلف نوع کے شرعی و فقہی مسائل سے دوچار ہوتا ہے جن کا تعلق حلال حرام،جائز ناجائز ، عقیدے اورا یمانیات سے ہوتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جسم کو لاحق بیماری کے علاج کےلئے کوالفائیڈ ڈاکٹر اور سرجن کا انتخاب کرتے ہیں اور نیم حکیموں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اسی طرح شرعی اور فقہی معاملات میں بھی کوالیفائیڈ سکالرز سے رجوع کرنا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیم حکیم خطرہ جان ہوتا ہے اسی طرح نامکمل فقہی علم رکھنے والا خطرہ ایمان ہوتا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے علم و تربیت کے شعبے میں ہمیشہ عصری تقاضوں اور ضروریات کو پیش نظر رکھا ہے مفتی کورس کا اجرا انہی علمی ،دینی کاوشوں کا تسلسل ہے ۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی فکری رہنمائی ، سرپرستی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی نگرانی میں سینئرز سکالرز نے بڑی عرق ریزی کے ساتھ مفتی کورس کے نصاب کو حتمی شکل دی ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ مفتی کورس کا نصاب ہر نوع کی مسلکی فکر سے بالاتر ہے اسے علمی ،تحقیقی بنیادوں پر ترتیب دیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ مفتی کورس کے فارغ التحصیل سکالرز دنیا کے ہر ملک اور خطے میں اپنی دینی،علمی،فقہی خدمات انجام دے سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عربی اور انگریزی زبانیں اس وقت اقتصادی اور علمی حوالے سے بین الاقوامی رابطے کی زبانیں ہیں ۔ مفتی کورس میں داخل ہونیوالے طلبہ کو مذکورہ زبانوں میں مہارت کےلئے خصوصی لیکچرز اور تربیت بھی دی جائے گی ۔

    انہوں نے کہاکہ جدید ذراءع تحقیق کے استعمال کی ٹریننگ مفتی کورس کے تدریسی پروگرام کا جزو لاینفک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ الشہادۃ العالمیہ یا اس کے مساوی ایچ ای سی کی منظور شدہ ڈگری ہولڈرز داخلہ کےلئے اہل ہیں ۔ حتمی داخلہ کےلئے ٹیسٹ اور انٹریو ہو گا ۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاکہ اپنی نوعیت کے اس منفرد اور پہلے کورس کے داخلے کی نشستیں محدود ہیں ،امیدواروں کےلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہے ۔ مزید معلومات کےلئے جامعہ کی ویب ساءٹ;WWW.COSIS.EDU.PK وزٹ کریں ۔ براہ راست 03358583588 نمبرپر فون کر کے معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

  • حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    فیسوں میں کمی ، یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافہ اور پی ایم ایس قانون کا خاتمہ ، جمعیت نے اپنے مطالبات پیش کردئیے ،نجی یونیورسٹیز کی من مانیاں کنٹرول کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنائےجائے ، ناظم اعلیٰ جمعیت
    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو راست اقدام اٹھائیں گے ، حمزہ صدیقی

    لاہور(نمائندہ باغی ٹی وی) اسلامی جمعیت طلبہ نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف سات نکاتی مطالبات پیش کردئیے ہیں ، مرکزی سیکرٹریٹ میں خطاب کے دوران ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے گزشتہ تین سالوں کے دوران فیسوں میں اضافے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی گرانٹ میں کٹوتی فیسوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ، تحریک انصاف کے 800 دنوں نے پوری قوم کے طرح طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بھی جاری رکھا ہوا ہے ، حمزہ صدیقی نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم کئے گئے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافے کے علاوہ یونیورسٹیز میں ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ناظم اعلیٰ جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے فنڈز کٹوتی ، جامعات میں نشستوں کی کم تعداد اور داخلوں میں میرٹ کی پامالی کے باعث نجی جامعات کی من مانیاں جاری ہیں ،

    حکومت پرائیویٹ یونیورسٹیز کی نکیل کسنے کیلئے ایک اتھارٹی بنائی جائے، اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم پر ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ۔ حمزہ صدیقی نے پی ایم سی قانون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کالا آرڈیننس ہے ، جس نے اقربا پروی کو فروغ دیا، اس کے باعث پاکستان کے نوجوان ڈاکٹرز ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔مزید برآں جمعیت نے ضلعی سطح پر یونیورسٹیز کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں رحیم یار خان سے گورنر ہاوس لاہور تک روڈ کاررواں چلایا گیا، جس میں پنجاب بھر کے سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے ، جمعیت نے دیگر صوبوں میں بھی ایسے ہی کاررواں چلانے کا عندیہ بھی دیا

  • لاہور ہائیکورٹ نے چئیر مین ایچ ای سی اور سیکرٹری مزہبی امور کو کل طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے چئیر مین ایچ ای سی اور سیکرٹری مزہبی امور کو کل طلب کر لیا

    تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیمات کو نصاب کا لازمی حصہ بنانے کیلئے اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری مذہبی امور کو کل طلب کر لیا ،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے التمش سعید کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی
    عدالت نے متعلقہ حکام کے پیش ہونے پر برہمی کا اظہار کیا

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ بچوں کو قرآنی تعلیمات دے کر معاشرے کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے،قرآنی تعلیمات کو نصاب میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،

  • گستاخانہ خاکوں کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکی ریلی۔

    گستاخانہ خاکوں کے خلاف مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکی ریلی۔

    رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب کے قصبہ بچیکی میں تعلیمی اداروں کے طلباء بھی فرانس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔طباء کا حکومت پاکستان سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر نے کا مطالبہ کیا۔
    تفصیلات کے مطابق فرانس کی طرف سے نبی رحمت ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے اشاعت کے خلاف بچیکی میں مختلف تعلیمی اداروں کی طرف سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت معروف عالم دین مولانا ضیاء السلام قمر نے کی۔جبکہ ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباءاساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکاء نے فرانس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ریلی جب مین اڈہ چوک پہنچی تو سماجی تنظیم عزم پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ریلی گرلز ڈگری کالج چوک سے شروع ہو ئی جو مختلف راستو ں سے ہوتی ہوئی واپس اسی جگہ اختتام پذیر ہو ئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ضیاء السلام قمر نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ایک ایک مسلمان نبی رحمت ﷺ کی حرمت پر کٹ مرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی گستاخ رسول ﷺ کی حرکت کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا اس لئے حکومت پاکستان فی الفور فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔انہوں نے شرکاء سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں تاکہ اسے مسلمانوں کے جذبات کا احساس ہو سکے۔

  • یونیورسٹی آف تربت میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کر دیا گیا

    یونیورسٹی آف تربت میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کر دیا گیا

    کوئٹہ۔ یونیورسٹی آف تربت مین کیمپس میں دو نئے شعبوں کا اضافہ کر دیا گیا، ترجمان یو او ٹی کے مطابق نئے متعارف کردہ شعبوں سوشالوجی اور ہسٹری میں درس و تدریس کا آغاز نئے تعلیمی سال میں جنوری 2021 سے ہوگا ، دونوں شعبوں میں داخلے کے لئے فارمز کی وصولی شروع کر دی گئی

    یونیورسٹی آف تربت میں سوشالوجی اور ہسٹری شعبوں کے آغاز سے علاقے میں نوجوانوں کو ان دو سبجیکٹس میں اعلی تعلیم کے مواقع مقامی سطح پر میسر آئیں گے،یونیورسٹی آف تربت میں سوشالوجی،  ہسٹری سمیت دیگر شعبوں میں چار سالہ بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے

    یونیورسٹی آف تربت کے پنجگور اور گوادر کیمپس میں بھی بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے بی ایس پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹر میڈیٹ یا مساوی امتحان میں 45 فیصد نمبرز کے حامل امیدوار داخلے کے اہل ہونگے ،

  • اسلام آباد کی یونیورسٹیز میں کورونا کے باعث تشویشناک صورتحال

    اسلام آباد کی یونیورسٹیز میں کورونا کے باعث تشویشناک صورتحال

    نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز اسلام آباد میں متعدد طلباء کے کورونا ٹیسٹ مثبت،ذرائع
    طلباء کے علاوہ انتظامیہ کے افراد بھی کورونا کا شکار، متعدد طلباء کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے یونیورسٹی کو چند روز پہلے دو دن کے لیے سیل بھی کیا گیا تھا،

    تاہم اب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس اہم مسلئے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کے لئیے یونیورسٹی میں طلباء کی کم تعداد کو یقینی بنانے کے لئیے ۵٠ فیصد طلباء کے لیے ان کیمپس جبکہ ۵٠ فیصد کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراح کیا جا رہا تھا،

    تاہم اب بروز پیر سے یونیورسٹی کو روگیولر کرنےکا اعلان کر دیاگیا ،ریگیولر کلاسز کی وجہ سے 12 ہزار سے زائد طلباء بیک وقت یونیورسٹی جائیں گئے ،
    یونیورسٹی میں ایس او پیز کی بھی دھجیاںبکھیری جا رہی ہیں ،

    جبکہ دوسری جانب اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 14 روز کیلئے بند کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

  • دارارقم سکول ننکانہ میں اساتذہ کے لیے پروقار عشائیہ کا اہتمام

    دارارقم سکول ننکانہ میں اساتذہ کے لیے پروقار عشائیہ کا اہتمام

    ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
    داد ارقم سکول ننکانہ صاحب میں کووڈ-19 آن لائن ورکنگ کرنے والے اساتذہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ریجینل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ صاحب اور حافظ ڈاکٹر ساجد صاحب تھے۔
    حافظ ڈاکٹر ساجد صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کی تخلیق اس لیے کی وہ اس کی عبادت کرے اور اس کے احکامات کو بجا لائے۔
    ریجینل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ صاحب نےگفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کو اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی تلقین کی۔تقریب کے آخر میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کیے گئے۔

  • عالمی یوم اساتذہ

    عالمی یوم اساتذہ

    ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
    #سلام_یا_استاذ
    ۵ اکتوبر
    #عالمی_یوم_اساتذہ

    کسی بھی طالب علم کی زندگی میں استاد کا ایک اہم مقام ہوتا ہے۔ جہاں ماں باپ بچوں کی جسمانی نشو و نما میں حصہ لیتے ہیں تو وہیں استاد ذہنی ترقی میں۔ آج کا دن استاد کی انہیں عنایتوں کے لیے خراج تحسین پیش کرنے کا ہے. آج دار ارقم سکول ننکانہ کیمپس کے سٹوڈنٹس نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا.

    ریجینل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔اللہ تعالیٰ ہمارے محسن اساتذہ اور تمام معماران قوم کو سداخوش وخرم اور سلامت رکھے اور سب کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین

    اے دوستو! ملیں تو بس اک پیام کہنا
    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

    کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا
    میں کچھ نہ جانتا تھا، سب کچھ مجھے سکھایا
    اَن پڑھ تھا اور جاہل ، قابل مجھے بنایا
    دنیا ئے علم و دانش کا راستہ دکھایا
    اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا
    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

    مجھ کو خبر نہیں تھی، آیاہوں میں کہاں سے
    ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسمان سے
    پہنچا دیافلک تک استاد نے یہاں سے
    واقف نہ تھا ذرا بھی، اتنے بڑے جہاں سے
    مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام، کہنا
    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

    جینے کا فن سکھایا،مرنے کا بانکپن بھی
    عزت کے گر بتائے ، رسوائی کے چلن بھی
    کانٹے بھی راہ میں ہیں ،پھولوں کی انجمن بھی
    تم فخرِ قوم بننا اور نازشِ وطن بھی
    ہے یاد مجھ کو ان کا ایک اک کلام، کہنا
    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

    جو عِلم کا عَلم ہے، استاد کی عطا ہے
    ہاتھوں میں جو قلم ہے، استاد کی عطا ہے
    جو فکر تازہ دم ہے، استاد کی عطا ہے
    جو کچھ کیا رقم ہے، استاد کی عطا ہے
    اُن کی عطا سے چمکا، حاطبؔ کا نام، کہنا
    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا

    اے دوستو! ملیں تو بس اک پیام کہنا
    استادِ محترم کو میرا سلام کہنا