Baaghi TV

Category: تعلیم

  • قصور:میاں رفیع ہاوسنگ سکیم میں علم کی روشنی کا ایک نیا مرکز ،مقامی آبادی خوش

    قصور:میاں رفیع ہاوسنگ سکیم میں علم کی روشنی کا ایک نیا مرکز ،مقامی آبادی خوش

    قصور:میاں رفیع ہاوسنگ سکیم میں علم کی روشنی کا ایک نیا مرکز کھل گیا ہے، اطلاعات کے مطابق قصورشہرمیں قادرآبادروڈ پرواقع نئی ہاوسنگ سکیم میں آبادعوام الناس کے بچوں کی کوچنگ اور بنیادی تعلیم کےلیے ایک سینٹرکھول دیا گیا ہے

    یہ سینٹرکالونی کے نئے باسیوں کی ذاتی کوشش سے شروع کیا گیا ہے، جس میں مقامی بچوں کو بہترین بنیادی تعلیم دی جاتی ہے ، ذرائع کےمطابق میاں رفیع ہاوسنگ سکیم قصور میں یہ سینٹرفی الحال کالونی کےمرکزی دروازے کے ساتھ کالونی کے اندر کھولا گیا ہے

    دوسری طرف مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ وہ اس کوشش سے بہت متاثر ہیں ، مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ وہ بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بہت پریشان تھے تاہم اس ابتدائی کوشش سے ان کو بہت زیادہ تسلی ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس تعلیمی سینٹرکو وقت کے ساتھ ساتھ وسعت دینے کا بھی پروگرام ہے ، یہ سینٹرایک پرفضامقام پرواقع ہے جہاں بچوں کوتعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح بھی میسر ہے

  • طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک سہولیات ہی سہولیات،خیبرپختونخواہ چھا گیا

    طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک سہولیات ہی سہولیات،خیبرپختونخواہ چھا گیا

    پشاور:طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک کیا سہولیات دی جائیں گے؟یہ بھی بتادیا گیا،کے پی چھا گیا خیبرپختونخواہ کے محکمۂ تعلیم نے ذہین اورنادارطالب علموں کواسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے 200 طلبا کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا جو میرٹ‌ اصول کے تحت دی جائیں گی۔

     

    بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان

    رپورٹ کے مطابق اسکالر شپ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا داخلہ ٹیسٹ 26 جنوری 2020 کو لیا جائے گا، جس کے لیے امیدواروں کی عمرکی حد 11 سے 13 سال مقررکی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو 7 ویں سے 12 ویں جماعت تک مفت تعلیم دی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا کہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کو صوبے کے 10 معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی۔

     

    پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل، پروفیشنل ڈگری کس لئے؟

    یاد رہے کہ گزشتہ برس خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں ہر مہینے حکومت کی جانب سے 500 روپے ماہانہ بطور وظیفہ دیے جارہے ہیں۔حکومت نے یہ قدم لڑکیوں میں خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لیے اٹھایا تھا۔

    بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا

  • احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبرتک توسیع کردی گئی

    اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انڈرگریجوطالب علموں کوخوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ احساس انڈرگریجوایٹ پروگرام کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے

    ذرائع کےمطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کے ذریعے طالب علموں کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں داخلوں کی تاریخ میں 24 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے ، جلدی کری پہلے آئیں پہلے پائیں ،

    یادرہےکہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نےاحساس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑ ے سکالر شپ پروگرام سے دو لاکھ نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی ۔سکالر شپ پروگرام میں پچاس فیصد حصہ خواتین کے لئے رکھا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہر سال پچاس ہزار نوجوانوں کو سکالر شپ دی جائیں گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنایا جائے گا۔

  • تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

    تعلیم میں سیاست نہیں چلے گی!بنوں: سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر ہیڈ ماسٹر معطل

    پشاور:حکومت کے پی نے صوبے کے تعلیمی نظام کو سیاست سے پاک کرنے کے عزم کودہراتے ہوئے بنوں کے سرکاری اسکول میں سیاسی جلسے پر خیبرپختونخوا حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

    ذرائع کےمطابق بنوں کے ایک سرکاری اسکول میں 4 روز قبل اے این پی رہنماء ایمل خان کے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس پر خیبرپختونخوا حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی تھی۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کردیا۔

    کے پی کے مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش نے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں سیاسی جلسے کا انعقاد افسوسناک ہے۔مشیر تعلیم نے خبردار کیا کہ دوبارہ کسی بھی اسکول کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو متعلقہ ہیڈ ماسٹر، پرنسپل سمیت ڈی ای او کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • طلبہ یونین کی بحالی سے تصادم کا راستہ بند ہوگا، شہیر سیالوی

    طلبہ یونین کی بحالی سے تصادم کا راستہ بند ہوگا، شہیر سیالوی

    اسلام آباد : طلبہ یونین کی بحالی سے تصادم کا راستہ بند ہوگا، شہیر سیالوی،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی وقت کی ضرورت ہے،طلباء یونین کی بحالی سے لڑائیوں‌میں کمی بھی آئے گی اور نوجوان طلبا کو ملکی حالات کو سمجھنے میں مدد بھی ملے گی

    اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی کہتے ہیں‌کہ بائیں بازو والی جماعتوں کی کوششیں رنگ لائیں یا ہماری، جب یونین الیکشن کا میدان سجے گا، جیت ہماری ہی ہوگی، انجمن طلباء اسلام نے 80 کی دہائی میں کلین سویپ کیا،

    جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ…

    اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ دائیں بازو والی جماعتیں متحد ہوکر سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قتل و غارت گری کیخلاف ہیں، طلبہ یونین کی بحالی سے جمہوری راستہ کھلے گا اور لڑائی کا کلچر کم ہوگا، انتظامیہ نیوٹرل ہو تو ختم بھی ہوسکتا ہے، انہوں نے اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے سانحہ کی مذمت کی۔

  • چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی

    چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی

    لاہور:چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے سخت سردی کی وجہ سےصوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،

    ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبری سنادی

    ذرائع کےمطابق حکومت پنجاب نے نہ صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے بلکہ نجی تعلیمی اداروں کے لیے سردی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ پنجاب کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک سردی کی چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 6 جنوری سےدوبارہ کھلیں گے۔

    جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ…

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔ تاہم بعد میں چھٹیوں کو سردموسم اورشدید دھند کی وجہ سے 15 جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    شاہ جی مانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کررہا…

  • ایک، دو، تین نہیں بلکہ کتنی تعطیلات کا اعلان ہو گیا؟ طلبا کے چہروں پر خوشی

    ایک، دو، تین نہیں بلکہ کتنی تعطیلات کا اعلان ہو گیا؟ طلبا کے چہروں پر خوشی

    ایک، دو، تین نہیں بلکہ کتنی تعطیلات کا اعلان ہو گیا؟ طلبا کے چہروں پر خوشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات شیڈول کے مطابق 24 سے 31 دسمبر تک ہونگی، یکم جنوری سے سکولوں میں حاضری ہو گی.

    ایک ہفتہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سردی یا دھند میں اضافے کے باعث چھٹیوں میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے کیونکہ گزشتہ برس حکومت نے چھٹیوں میں اضافہ کر دیا تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پنجاب بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔ تاہم سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے اسے 15جنوری تک بڑھانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اگر موسم میں امسال بھی شدت ہوئی اور سردی میں اضافہ ہوا تو اس برس بھی چھٹیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے.

    قبل ازیں وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020ء کیلئے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020ء کے دوران عیدالفطر اور عیدالاضحی پر تین، تین تعطیلات ہوں گی، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات میں کوئی ردوبدل چاند کی رویت کے حوالہ سے کیا جا سکتا ہے۔

  • ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک اتھارٹی عاصمہ ناز اور ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے ٹریفک کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں بائی پاس چوک میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام ڈرائیور حضرات سے خطاب کرتے ہوئے ان کو ٹریفک کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہدایات کہ اپنی گاڑیوں کی مینٹیننس، گاڑیوں کے آگے پیچھے فوگ لائٹس، اوررفلکیٹر لگوائے،اوور لوڈنگ اور ٹرک کی باڈی سے سامان باہر نہ ہو۔ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے لائسنس یافتہ ڈرائیور حضرات ہی گاڑی چلانے کے اہل ہونگے اورنہ ہی کوئی ڈرائیور حضرات اپنی جگہ کوئی ہلپر یاامدادی کو گاڑی چلانے دے گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کو عمل میں لایاجائیگا۔ہمارا مقصد عوام الناس اور ڈرائیور حضرات میں ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ ایکسڈنٹ کی روک تھام اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو ہرصورت میں ممکن بنایا جائے۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک اتھاڑنی عاصمہ ناز نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ سٹودنٹ سیفٹی مہم کے سلسلہ میں ڈی پی او شیخوپورہ کی ہدایت پر شہر بھرکے مختلف سکولوں وکالجوں کے باہر کھڑی گاڑیوں،رکشہ،وموٹر سائیکل سوار کو موقع پر جاکر چیک کرنے کے بعدوارننگ دی۔کہ اپنی گاڑیوں کو درست کروالیں۔ اوور لوڈنگ کرنے والوں اور کم عمر ڈرائیور حضرات اوران کے مالکان کے خلاف سوموار سے کریک ڈاون کا آغاز کیا جائے گا۔

  • اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا

    اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا

    لاہور:اوپن یونیورسٹی نے سب کچھ اوپن کردیا،اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا رازداری پر مبنی امتحانی نظام بری طرح فلاپ ہوگیا، بلیک لسٹ افراد کی تقرریوں کے باعث پانچ سوالیہ پرچے امتحان سے پہلے آؤٹ ہوگئے۔

    امریکی بحریہ کےائیربیس پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی

    ذرائع کےمطابق امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی پرچے آؤٹ ہو جانے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے کوئی انکوائری نہیں کرائی گئی۔ اوپن یونیورسٹی کے ایک مہینے میں بی اے انگریزی کے دونوں سوالیہ پرچے امتحان شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہوئے۔ بی اے اردو کا پرچہ، ایم اے کے سوالیہ پرچے سیکریسی میں خامیاں ہونے کے باعث آؤٹ ہوئے۔ سوالیہ پرچے آؤٹ ہونے پر طلباء میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

    اینٹی کرپشن نےنومبرکے مہینےمیں‌ کیا کھویا کیا پایا، سب کچھ خود ہی بتادیا

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلیک لسٹ افراد کو امتحانی ڈیوٹیوں پر تعینات کرنے کے باعث پرچے آؤٹ ہو رہے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات رانا سہیل کی ناقص منصوبہ بندی اور نااہل امتحانی عملے کو تعینات کیا گیا ہے اس کے باوجود کنٹرولر امتحانات کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ آؤٹ ہونے والے پرچوں کو صرف ری شیڈول کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی

  • میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب کی تمناکےدنیابھرمیں چرچے

    میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب کی تمناکےدنیابھرمیں چرچے

    پکتیکا:میری خواہش ہے کہ میری بیٹی ڈاکٹربن کراپنے گاوں کی خدمت کرے ،خان صاحب کی تمناکےدنیابھرمیں چرچے، اطلاعات کےمطابق ایک حقیقی زندگی کا ہیرو میا خان، جنہوں نے اپنی بیٹی کو تعلیم دلانے کے لیے ہرممکن کوشش کی اور مزید کوشش کو جاری رکھا ہوا ہےاوراب اپنی بیٹی کے لیے کیا خواب دیکھ رہا ہے وہ بھی بتادیئے

     

    دوبئی جانے والے ساتھ کیا لے کرجاسکتے ہیں اورکیا نہیں لے کرجاسکتے،پہلے ضرورپڑھ لیں

    افغانستان سے ذرائع کے مطابق پکتیکا کے وسطی شرنہ کے رہائشی میا خان جو غریب اور ان پڑھ ہے پر اپنی بیٹی کوسکول لانے کے لئے موٹرسائیکل پر روزانہ 12 کلو میٹر کا سفر کرتے ہیں۔میا خان روز 12 کلو میٹر کی محنت صرف اس لیے کرتے تاکہ ان کی بیٹی تعلیم حاصل کریں اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھے۔

     

    رینجرز کی کارروائی، 20 ایسے ملزمان گرفتارجوتھےبرق رفتار

    میا خان اپنی بیٹی کو تعلیم کی گرز سے روز سکول لے کر جاتے ہیں اورسکول کی چھٹی تک اُن کا سکول کے باہر کچھ گھنٹے انتظار بھی کرتے تاکہ بیٹی کو گھر ساتھ لے کر جائیں۔میا خان نے بتایا کہ “میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ اپنے بیٹوں کی طرح اپنی بیٹی کو بھی تعلیم دوں۔”میا خان چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی اپنے گاؤں کی خاتون اول ڈاکٹر بن جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے سے متاثر ہو کر میکسیکن جوڑا مسلمان ہوگیا

    واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ہیرو میاخان جو خود تعلیم یافتہ نہیں ہیں اورغریب بھی لیکن تعلیم سے کی قدرو قیمت اور تعلیم کی اہمیت کو اچھے سے جانتے ہیں۔تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے میاخان اس حد تک محنت کرتے ہیں تا کہ ان کی بیٹیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے قابل بن جائے اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔