Baaghi TV

Category: تعلیم

  • سرگودھا میں 3 نئے ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع کر دیئے گئے

    سرگودھا میں 3 نئے ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع کر دیئے گئے

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی )شہر میں 3 نئے ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ، اقدامات شروع کر دیئے گئے شہر بھر میں اس وقت لڑکوں کےلیے صرف ایک انبالہ کالج ہے 2 ہائر سیکینڈری اور 1 ڈگری کالج شامل ہے ضلع بھر میں اس وقت صرف 1 انبالہ ڈگری کالج ہے
    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال میں سرگودہا شہر میں 3 کالج بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 2 لڑکوں کیلیے اور ایک لڑکیوں کا کالج بنایا جائے گا جس کیلیے محکمہ ایجوکیشن نے اقدامات شروع کر دیے ہیں گورنمنٹ کالج سرگودہا کو ختم کر کے یونیورسٹی قائم کی گئی تھی جبکہ گورنمٹ نوازشریف کالج شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے اس طرف طلباء کا رجحان کم ہے

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ کو تعلیم کے بہتر معیار، سہولیات اور کارکردگی کے اعتبار سے پنجاب کے پہلے پانچ اضلاع میں لائیں گے، اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی حوصلہ شکنی، سکولوں کی چار دیواری، خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی ترجیحاََ از نو تعمیر اور پینے کے صاف پانی فراہمی جیسے کارکردگی اعشاریوں پر بھرپور توجہ دی جائے

    ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر افضل حیات تارڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قادر بخش، عارفہ جمیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران سمیت دیگر شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فرنیچر کی فراہمی، چار دیواری، صاف پانی کی فراہمی کے لیے دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں معیار تعلیم کی بہتری اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 14کارکردگی اعشاریوں کا تحصیل اور مراکز وائز تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکولوں میں دستیاب،عدم دستیاب سہولیات، حکومتی اہداف اور ا ن کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر متعلقہ افسران سے استفسار کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ضلع گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں 35ویں نمبر سے 11ویں نمبر پر لانے پر افسران کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جن اعشاریوں میں مقررہ اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکا ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنایا جاسکے اور ضلع کوپنجاب کے پہلے 5اضلاع میں لایا جاسکے۔ اجلاس میں امسال کے دوسرے کوارٹر اور مئی 2019تک کی کارکردگی اور ضلع کے تمام سکولوں، مراکز اور تحصیلوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گوجرانوالہ افضل حیات تارڑ نے بتایا کہ14کارکردگی اعشاریوں میں سے 12کو مقررہ اہداف کو حاصل کیا گیا، ایل این ڈی (اردو، انگلش، ریاضی)ٹیسٹ اور مقررہ کارکردگی اعشاریوں کے ڈیٹا کے معیار کے لیے مقررہ اہداف کو حاصل نہ کیا جاسکا۔ ضلع کے مجموعی سکولوں (1554) میں سے 1455کو وزٹ کیا گیا، افسران کے وزٹس اپریل میں 62فیصد اور مئی میں 75فیصد رہے، سکینڈری ونگ، ایلیمنٹری میل ونگ تحصیل صدر، وزیر آباد اور فیمیل ونگ تحصیل صدر اور کامونکی کو مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو مراکز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے ان پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ آئندہ کوارٹر میں ضلع کو مزید بہتر پوزیشن پر لایا جاسکے۔

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا ضلع کے تمام پولیس ملازمین کے دربار سے خطاب

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افتخار شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان کے دربار سے خطاب کیا۔ جس میں تمام تھانہ جات ، پولیس لائن ، ٹریفک سٹاف ، ایلیٹ فورس اور لیڈیز سٹاف کے عملہ نے شرکت کی۔ دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ ہم سب آئی جی صاحب پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری تنخواہوں میں اضافہ کی سمری منظور کروائی. یہ سب محکمہ کی فلاح اور بقاء کے لیے کیا گیا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی ڈیوٹی پہلے سے زیادہ نظم و ضبط ، چاک وچوبند، مستعدی، ایمانداری اور احسن طریقے سے کریں۔ تھانہ اور دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ جب کسی ستم رسیدہ شخص کو آپ اچھے طریقے سے ملتے ہیں تو اس کی آدھی پریشانی تو ویسے ہی حل ہو جاتی ہے۔ اپنے محکمہ اور وردی کے وقار کی حفاظت کریں اور اس کی نیک نامی کے لیے اچھے سے اچھے کام کریں تاکہ عوام میں ہمارا امیج مزید بہتر سےبہتر ہو سکے۔ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔ شر پسند عناصر پر کڑی سےکڑی نظر رکھیں۔ نقصِ امن میں حائل ہونے افراد کے خلاف فورا قانونی کاروائی کریں۔ ہمیں معاشرے میں امن برقرار رکھنے کے لیے عوام و الناس کی جان ومال کی حفاظت اور سماج دشمن عناصر کو پابندِ سلاسل کروانا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی، ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کرپشن کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • افتخار شہید پولیس لائن میں کمیونٹی پولیسنگ ورکشاپ کا انعقاد

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کے حکم سے پنجاب بھر کے اضلاع میں کمیونٹی پولیسنگ کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس میں ایک پروفیشنل ٹیم پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ سے افتخار شہید پولیس لائن شیخوپورہ میں دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان کو ملٹی میڈیا لیکچرز کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کے متعلق آگاہی دی گئی

  • سابق وائس چانسلرسرگودہا یونیورسٹی پچھلے آٹھ ماہ سے پابند سلاسل ریاستی ادارے خاموش

    سابق وائس چانسلرسرگودہا یونیورسٹی پچھلے آٹھ ماہ سے پابند سلاسل ریاستی ادارے خاموش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا ڈاکٹر اکرم چوہدری کو جوڈیشل کیے ہوئے آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر تاحال ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا انہیں نیب نے اختیارت کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا تھا مگر ابھی تک ان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی اسے نیب کا قصور سمجھیے یا ریاست کا یا نظام عدل کا سقم یا پھر بد نصیبی مگر خقیقت یہ ہے کہ قوم کا مخترم استاد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ڈاکٹر اکرم چوہدری آٹھ سال تک یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ہیں بنیادی طور پر استاد ہیں یونیورسٹیاں کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ڈاکٹر صاحب کے دور میں یونیورسٹی آف سرگودہا نے بہت ترقی کی اور انہوں نے سرگودہا جیسے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو شعور دیا بہت سی انقلابی اصطلاحات کیں مگر بد قسمتی سےتبدیلی سرکار کے آتے ہی انہیں پابند سلاسل کردیا گیا اور تعلیم کا فروغ بھی جرم ٹھرا سرگودہا کی عوام آج بھی ان کی خدمات کی معترف ہے اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ استاد کے رتبے کو سمجھتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کیا جائے گورنر پنجاب اس معاملے کا فوری نوٹس لیں

  • حافظ آباد جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی انتخابات مکمل

    افظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) جمعیت علمائے پاکستان ضلع حافظ آبا دکے انتخابات یہاں جامعہ سلطانیہ میں مولانا غلام مصطفےٰ سلطانی کی سرپرستی اور مرکزی نائب صدر ابو یاسر اظہر حسین فاروقی کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جس میں قاری خلیل احمد نقشبندی صدر، مولانا ملک مختار احمد نقشبندی نائب صدر، صاحبزادہ مدثر حسین وٹو سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر جے۔یو۔پی کیمرکزی نائب صدر ابو یاسر اظہر حسین فاروقی، اور دیگر صوبائی راہنماؤں علامہ حافظ نصیر احمد نورانی، مرزا تجمل بیگ اور مفتی تصدق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ نہیں ہوگا اسوقت تک عوام کی قسمت کاستارہ نہیں چمکے گا۔ ہم قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اور وطن عزیز میں جب تک آقا کریم ﷺ کا نظام نافذ نہیں ہوگا اسوقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • حج آپریشن 2019ء کے لئے سرگودھا روڈ میں قائم کئے جانے والے حاجی کیمپ میں تمام تر انتظامی و حفاظتی اقدامات جلد مکمل کرنے کہ ہدایت

    فیصل آباد، حج آپریشن 2019ء کے لئے کوآپریٹو کالج سرگودھا روڈ میں قائم کئے جانے والے حاجی کیمپ میں تمام تر انتظامی وحفاظتی اقدامات کو بروقت مکمل کیا جائے اس سلسلے میں متعلقہ محکمے مربوط انداز میں کام کریں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد نے ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر کے ہمراہ ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں حج آپریشن کے سلسلے میں مختلف محکموں کے ذمہ انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی ڈائریکٹر حج ذکاء اللہ باجوہ بھی موجود تھے جبکہ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان سمیت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی،سول ڈیفنس،پنجاب وٹریفک پولیس،میونسپل کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے،ریسکیو1122،کوآپریٹو کالج،سپیشل برانچ،کسٹم،پی آئی اے،سول ایوی ایشن،پی ٹی سی ایل،فیسکو،سوئی گیس اور دیگر محکموں /اداروں کے افسران نے شرکت کی۔صدر اجلاس نے کہا کہ حاجی کیمپ میں تمام تر سیکورٹی آلات کی موجودگی،پولیس فورس کی تعیناتی،شہری دفاع کے رضاکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکارچوکس انداز میں ڈیوٹی دینے کے لئے تمام تر انتظامات شروع کردیں۔انہوں نے حاجی کیمپ میں صفائی ستھرائی،پانی کے چھڑکاؤ،سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور دیگر ضروری سہولیات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حاجی کیمپ میں عازمین حج کی دیکھ بھال اور آرام کا خصوصی خیال رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔انہوں نے فیسکو کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی،واسا کو سیوریج نظام کی درستگی کے لئے اقدامات کرنے،فیصل آباد پارکنگ کمپنی کو پارکنگ کے بہترین انتظامات،محکمہ صحت کو ڈیوٹی روسٹر تیار کرنے کی بھی تاکید کی۔ڈائریکٹر حج نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی عازمین حج کے لئے انتظامات مثالی ہونے چاہیں۔انہوں نے حاجی کیمپ میں بجلی کی سپلائی کے لئے سٹینڈبائی جنریٹرز کا بندوبست رکھنے،موسم سرگرما کے پیش نظر ائیر کنڈیشنڈ کا انتظام کرنے اور تمام متعلقہ محکموں کو اپنے ذمہ ٹاسک ذمہ داری سے ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنا فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ ان سے کوآرڈینیشن کویقینی بنایا جاسکے۔

  • اساتذہ کے احتجاج کے بعد اسلام آباد کی اہم ترین یونیورسٹی بند

    اساتذہ کے احتجاج کے بعد اسلام آباد کی اہم ترین یونیورسٹی بند

    اساتذہ کے احتجاج کے باعث کامسٹیس یونیورسٹی کو جمعہ تک بندکردیاگیا،احتجاجی اساتذہ نے مین کیمپس کے مرکزی دروزے کوتالے لگاکربندکردیا،ساتوں کمیسز میں میں احتجاج ،طلبہ کے پیپر منسوخ کردیئے گئے ،وفاقی وزیرنے سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کووزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدیدکامسیٹس یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیااسلام آباد مین کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیاساتوں کیمسز میں بائیکاٹ سے 40 ہزار طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا۔یونیورسٹی کی بندش اورفیکلٹی کے احتجاج کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوٹس لے کر اکیڈمک سٹاف ایسوسی کے نمائندوں کو بلا لیا اور ان سے ملاقات کی ۔احتجاجی فیکلٹی کاکہناتھاکہ یونیورسٹی کو قیام سے اب تک ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے، فیکلٹی ریکٹر، رجسٹرار، ڈین تمام عہدے عارضی تقرریوں سے چلائے جارہے ہیں، فیکلٹی انٹرم سیٹ اپ فیکلٹی کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، فیکلٹی کی ترقیاں گزشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیںہمیں جاب کنفرمیشن لیٹرز دیے جائیں، اکیڈمک سٹاف نے مطالبہ کیاکہ یونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے۔فواد چوہدری کاکہناتھاکہ فوری طور پر اساتذہ کو مستقل کرنا ممکن نہیں فیکلٹی کے اسرار پر وفاقی وزیر نے سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔کامسیٹس یونیورسٹی جمعہ تک بند کردی گئی طلباء کے امتحانات نہ ہوسکے۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جمعہ تک یونیورسٹی بندرکھنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    محمد اویس

  • یورپی یونین کے نمائندہ کا مطفرگڑھ میں مختیارمائی گرلز سکول کادورہ

    یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین نے مظفرگڑھ میں مختار مائی گرلز سکول اور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور سکول کی کمپیوٹر لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز اور دیگر آئی ٹی آلات فراہم کیے.یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین نے اپنی اہلیہ سونیا کاؤیئن اور بیٹے کے ہمراہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے میروالا میں مختار مائی ویلفیئر فاونڈیشن اور تنظیم کے تحت چلنے والے گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کا دورہ کیا.یورپی یونین کے سفیر نے مختار مائی گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کی لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز سمیت دیگر آئی ٹی کے آلات تقسیم کیے.یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین کو مختار مائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.اس موقع پر مختار مائی گرلز سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین اور انکی اہلیہ سونیا کاؤیئن کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار بنانا یورپی یونین کی پالیسی ہے.علاقے کی بچیوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے مختار مائی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.ان کا کہنا تھا کہ مختار مائی خواتین کی خودمختاری کی سب سے بڑی مثال ہیں.تقریب میں مختار مائی گرلز سیکنڈری کے بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں بھی پیش کیے.

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا ایک اور اچھا قدم

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ جات میں محرران اور نائب محرران کی تقرری کے لیے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں تحریری امتحان لیا۔ امتحان ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل ، اے ایس پی سٹی توحید الرحمن،ڈی ایس پی لیگل احسان الہی اور اے ایس پی یو ٹی عبدالحنان کی نگرانی میں لیا گیا۔ میرٹ پر امتحان پاس کرنے والے امیدوران کو تھانہ جات میں پوسٹنگ دی جائے گی۔