Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستانی سیاسی شخصیات کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراج تحسین

    پاکستانی سیاسی شخصیات کی جانب سے سید علی گیلانی کو خراج تحسین

    حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پرپا کستانی معروف سیاسی شخصیات کی جانب سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر پوری پاکستانی قوم شدید صدمے سے دو چار ہے اور سوشل میڈیا پر جہاں عوام اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے وہیں ملک کی سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی گہرے رنج میں مبتلا ہیں-

    سینیٹر عون عباس بپی نے کشمیری بزرگ رہنماء سید علی گیلانی صاحب کی وفات پراظہار افسوس کیا کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی تحریک آزادی کے سپہ سالار تھے، جنہوں نے پرامن جدوجہد کے ذریعے تحریک آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھا۔

    سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ سید گیلانی کے مغفرت اور درجات بلندی کے لئے دعا گو اور سوگوران سے ہمدری کا اظہار کرتا ہو ں سید علی گیلانی مرحوم کی کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ نے تمام عمر کشمیریوں کی حق خوداردیت اور آزادی کے لئے جدوجہد کی۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نےحریت رہنماء سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتی ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی بھارتی ظلم و جبر کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹے رہے سید علی گیلانی تحریک آزادی کے روح رواں تھے سید علی گیلانی نے اپنی زندگی تحریک آزادی کے لیے وقف کی،پوری قوم سید علی گیلانی کی بہادری اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے-

    کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی زندگی نوجوانوں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے مشعل راہ ہے، سید علی گیلانی کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں-

    چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی رحلت پر پوری پاکستانی قوم صدمے سے دوچار ہے سید علی گیلانی عزم و ہمت کا پیکر اور ظلم و استبداد کے خلاف استقامت کی نشانی تھے انکی رحلت ہمارے لئے دکھ کا باعث ہے مگر انکی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے.

    سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

    شہریار خان آفریدی نے کہا کہ سرینگر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کے گھر پر دھاوا بولا ہے اور سید علی گیلانی کو جبرواستبداد میں تنہائی میں دفنانے کی سازش کی جارہی ہے بھارتی قابض حکومت کو انتباہ کررہے ہیں کہ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والے سید علی گیلانی کے جنازے کو بلڈوز نہ کرے-

    شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے سید علی گیلانی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور قیادت کشمیری عوام اور سوگوار خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارتی قابض فوج کو انتباہ کرتا ہوں کہ سید علی گیلانی اور عوام کے درمیان خلیج بننے کی کوشش نہ کرے.

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

    شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیری عوام جوق در جوق سید علی گیلانی کے جنازے میں شرکت کریں بھارتی استبدادی کارروائیوں کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کو تیار ہیں-

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سید علی گیلانی کی کشمیری قوم کے لیے پیش کی جانے والی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا-

    اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک بہادر، نڈر اور اپنے اصولوں پر کاربند رہنے والے حریت رہنما تھے علی گیلانی نے علالت کے باوجود قید و بند کی طویل صوبتعین برداشت کیں ہیں سید علی گیلانی کی آواز کو دنیا بھر میں سنا جاتا تھا ان کی جدو جہد آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم سید علی گیلانی کو گزشتہ اور موجود صدی کے عظیم لیڈر کے طور پر یاد رکھا جائے گا-

    وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے جذبہ حریت کو تادیر یاد رکھا جائے گا،علی گیلانی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کی ہے بھارتی افواج کے اوچھے ہتھکنڈے سید علی گیلانی کے جذبہ آزادی اور تحریک حق خودارادیت کے آگے کبھی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکے سید علی گیلانی عظیم حریت پسند رہنما تھے کشمیری عوام آج ایک عظیم لیڈر اور پاکستان ایک وفادار دوست سے محروم ہو گئے ہیں-

    اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی-

    حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

    وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بھی تحریک آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہا کہ کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے تحریک آ زادی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    وزیر ریلوےاعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئے سید علی گیلانی نے ہمیشہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی برصغیر آج عظیم لیڈر سے محروم ہو گیا۔

    اعظم خان سواتی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب انشاء اللہ جلد پورا ہوگا اللہ تعالیٰ گیلانی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے آمین۔

    بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کشمیری رہنما بزرگ سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :جدوجہد آزادی کشمیر کا نڈر اور بے باک قائد جس نے اپنی پوری زندگی اس لازوال جدوجہد کے دوران جیل اور نظر بندی میں گزار دی اور جیل میں ہی انتقال کرگئے پاکستان میں مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی نماز جنازی ادا کی جائے گی 1- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے اوقات :

    1- آج 2 ستمبر، بروز جمعرات تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ بعد از نماز ظہر (نماز 1:30pm) منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب خطاب اور نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

    2- غائبانہ نماز جنازہ حریت رہنما سید علی گیلانی آج بروز جمعرات شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ شام 05:00 بجے ادا کی جائے گی-

    3- آج جمعرات 2 ستمبرpm 02:30 اسلام آباد میں بمقام نیشنل پریس کلب میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی-

    4- کراچی میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نما ز جنازہ آج 5 بجے شام نیو ایم اے جنا ح روڈ نذد ادارہ نور حق میں ادا کی جائیگی۔

  • آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

    آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

    مظفر آباد:وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے،سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھےسید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی-

    بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری کیساتھ مقابلہ کیا ،سید علی گیلانی کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے کشمیری قوم سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل حاصل کریں گی-

    وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے-

    حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

    وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

    ترجمان وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ آزادکشمیر میں سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ منایا جائے گا آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں آج سید علی گیلانی کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی-

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

    کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

  • طالبان حکومت کا سربراہ کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا

    طالبان حکومت کا سربراہ کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا

    طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نئی افغان حکومت کے سربراہ ہوں گے جب کہ صدر یا وزیر اعظم ان کے نیچے رہ کر کام کرے گا۔

    باغی ٹی وی : افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق طالبان کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ امان اللہ سمنگانی کا کہنا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخوندزادہ آئندہ افغان حکومت کے بھی سربراہ ہوں گے۔

    طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

    امان اللہ سمنگانی کے مطابق نئی حکومت کے قیام اور کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ہم جس حکومت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں وہ لوگوں کیلئے ایک ماڈل ہوگی، ہبت اللہ اخوندزادہ کی حکومت میں موجودگی پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے، وہی حکومت کے سربراہ ہوں گے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں سنا جائے گا۔

    وادی پنجشیر میں طالبان کی بڑی پیش قدمی کا دعویٰ

    افغان تجزیہ کار حسن حق یار کے مطابق نئے سسٹم کا نام جمہوریہ یا امارت کی بجائے اسلامی حکومت ہوگا۔ ملا ہبت اللہ صدر نہیں بلکہ افغانستان کے قائد ہوں گے، صدر یا وزیر اعظم کا عہدہ ان کے نیچے ہوگا۔

    طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو غیر ملکی دورے کی اجازت دیدی، ٹیم کس ملک کے دورے پر جائے گی؟

  • قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

    بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ہے جبکہ تدفین کی تیاری بھی جاری ہے-

    باغی ٹی وی : سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

    حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت شدید ناساز تھی سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات تھیں تاہم کشمیری تحریک کے عظیم لیڈر سید علی گیلانی صاحب آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے دنیا سے رخصت ہو گئے-

    بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

    سید علی گیلانی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگادیا گیا ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔شہریوں کے گھر وں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے نیشنل ہائی وے روڈ بیمینہ ، سرینگر پر آنسو گیس کی شدید گولہ باری جاری ہے –


    سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد سری نگر کی ایک مسجد سے آزادی کے نعرے بلند کئے گئے جس پر بھارتی قابض افواج اور فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی قابض بھارتی فوج نے رہائشگاہ کا گھیراو کر لیا۔


    آئی جی پی کشمیر پولیس کے مطابق سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر صرف رشتہ داروں کو خاندان سے ملنے کی اجازت ہوگی-


    قابض انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین آدھے گھنٹے میں کر دی جائے اگر علی گیلانی کی تدفین فوری نہیں کی گئی تو نامعلوم مقام پر دفنا دیں گے-

    حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

    وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

  • سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

    سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

    پاکستانی سیاسی و معروف شخصیات نے سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےحریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا کہا سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیاسید علی گیلانی عمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے وہ ایک باہمت، نڈر اور مخلص رہنماء تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے-


    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورآزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی مرحوم کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا-

    عثمان بزدار نے کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم جرات مند اور بہادر کشمیری رہنما تھے سید علی گیلانی مرحوم نے آزادی کشمیر کے لئے بےپناہ قربانیاں دیں بھارتی ظلم و ستم اور پابند سلاسل کے باوجود سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے جدوجہد آزادی کشمیر کا سنہری باب کا خاتمہ ہوا ہے آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی کی عظیم خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔


    وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے موت آئ تو مر جاؤں گا۔۔میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا-


    سراج الحق نے سید علی گیلانی کی وفات پر افسوس کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی گزشتہ اور اس صدی کےعظیم مجاہدآزادی، سب سےبڑے پاکستانی اور دنیا بھر کےحریت پسندوں کےلیےامید و حوصلےکا مرکز تھے۔ پاکستان آج اپنے سب سےوفادار بیٹے سےمحروم ہوا ہے۔ بھارتی سامراج کے سامنے ان کی جدوجہد تاریخ میں ایک ضرب المثل کے طور پر ہمیشہ موجود رہےگی-


    انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنے پیچھے لاکھوں آزادی کے متوالوں کو چھوڑا ہے جو ان کا مشن جاری رکھیں گے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کے جس خواب کو سید علی گیلانی نے پوری زندگی سینے سے لگائے رکھا، وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ان شاء اللہ


    سراج الحق نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ آج ہر شہر اور قصبے میں قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے-


    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا کہا سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے-سید علی گیلانی کی زندگی جہدِ مسلسل کا ایک استعارہ تھی-


    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں مقیم بالخصوص آزاد و مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے-

    واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان نے بھی سید علی کی وفات پر گہرے دکھ کا اطہار کیا اور پاکستانی پرچم آج سرنگوں رہےگا اور سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا-

    سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

  • افغانوں کو تنہا نہ چھوڑیں شاہ محمود قریشی کی عالمی برادری کو تنبیہہ

    افغانوں کو تنہا نہ چھوڑیں شاہ محمود قریشی کی عالمی برادری کو تنبیہہ

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل کہہ رہا تھا کہ امن عمل، مذاکرات اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سکائی نیوز کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم ذمہ دارانہ انخلاء کا مطالبہ کر رہے تھے تاکہ عدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہوہماری خواہش تھی کہ انخلاء کے ساتھ ساتھ افغان عوام کے ساتھ انگیجمنٹ جاری رکھی جائے –

    مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عجلت میں انخلاء،افغان عوام کو تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے،یہی وہ غلطی تھی جو نوے کی دہائی میں کی گئی ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری اس غلطی کو نہ دہرائے اور افغانوں کو تنہا نہ چھوڑے-

    عالمی برادری کو افغان طالبان کو انگیج رکھنا چاہیے،وزیر خارجہ

    انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی کے ساتھ ساتھ عالمی دہشت گرد تنظیموں کو اپنی موجودگی بڑھانے کا موقع مل سکتا ہے طالبان قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات حوصلہ افزا ہیں عالمی برادری میں ان بیانات کے حوالے سے اعتماد کا فقدان ہے-

    وزیر خارجہ نے کہا کہ میری رائے میں عالمی برادری کو چاہیے کہ اعتماد کی بحالی کیلئے انہیں جانچ لیں اگر وہ اپنے بیانات کی عملی طور پر پاسداری کرتے ہیں تو ان پر اعتماد کیا جائے طالبان کو بھی ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور روایات کا احترام یقینی بنانا ہوگا –

    شیخ رشید سے جاپانی سفیر کی ملاقات، مترجم افغانیوں کے انخلا میں پاکستان سےمدد کی درخواست

    انہوں نے کہا کہ افغانوں کی انسانی و مالی معاونت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اقتصادی طور پر دیوالیہ نہ ہو پائیں، دیوالیہ ہونے کی صورت میں نتائج مزید خطرناک ہو سکتے ہیں، یہ مت بھولیے کہ لاکھوں افغان مہاجرین پچھلی چار دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہیں-

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چیئرمین پی آئی اے کو مبارکباد

    شاہ محمود نے کہا کہ طالبان کی کابل آمد سے افغان مہاجرین کے اندر وطن واپسی کی امید کا پیدا ہونا اور ان کی جانب سے مسرت کا اظہار، فطری بات ہے، پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے-

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، نے خلوص نیت کیساتھ، افغانستان میں قیام امن کی عالمی کاوشوں میں معاونت کی الزامات لگانے والوں کو یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہیئے کہ طالبان پہلے سے افغانستان میں موجود تھے طالبان قیادت دوحہ میں مذاکرات کر رہی تھی، افغانستان کے چالیس سے پنتالیس فیصد علاقہ پر طالبان کی عملداری، پہلے سے تھی-

    پیپلز پارٹی کا حکومت سے افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

  • وزیراعظم کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلقہ معاملات پر جائزہ اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود ، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ رواں مالی سال 2021-22 کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے 168 منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گۓ ہیں۔ان منصوبوں میں 29 ارب روپے مالیت کے 128 جاری منصوبے جبکہ 12 ارب روپے مالیت کے 40 نئے منصوبے شامل ہیں۔

    وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جاری اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

    ملکی وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کی غرض سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اعانت سے چلنے والے وظائف کے پروگرام کا جائزہ لینے کی ہدایت
    وزیر اعظم کی صوبوں میں وفاقی حکومت کی معاونت سے چلنے والی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلیٰ معیار تعلیم کو یقینی بنانے اوروفاق کی جانب سے مہیا کردہ مالی وسائل کے بہترین استعمال کے حوالے سے نظام مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی-

    نظام تعلیم اور یونیورسٹیوں کے حوالے سے بھی جزا و سزا کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی پالیسیوں کا موثر طریقے سے نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

    وزیر اعظم نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی نظام کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم و ہنر سے آراستہ کرکے موجود مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے-

  • بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

    بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

    سری نگر: بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون-

    باغی ٹی وی : حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت شدید ناساز تھی سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات تھیں تاہم کشمیری تحریک کے عظیم لیڈر سید علی گیلانی صاحب آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے دنیا سے رخصت ہو گئے-

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا انتقال سری نگر میں ہوا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کی رحلت کی تصدیق خاندان کے ایک فرد نے کی ہے۔

    سید علی شاہ گیلانی ،مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما ، کا تعلق ضلع بارہ مولہ کے قصبے سوپور سے ہے 29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے 88 سالہ سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کشمیر کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے حامی تھے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے رکن رہے جبکہ انہوں نے جدوجہد آزادی کے لیے ایک الگ جماعت "تحریک حریت” بھی بنارکھی ہے جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہے۔

    بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی معروف عالمی مسلم فورم "رابطہ عالم اسلامی” کے رکن ہیں۔ حریت رہنما یہ رکنیت حاصل کرنے والے پہلے کشمیری حریت رہنما تھے ان سے قبل سید ابو الاعلی مودودی اور سید ابو الحسن علی ندوی جیسی شخصیات برصغیر سے "رابطہ عالم اسلامی” فورم کی رکن رہ چکی ہیں۔

    مجاہد آزادی ہونے کے ساتھ ساتھ وہ علم و ادب سے شغف رکھنے والی شخصیت بھی تھے اور علامہ اقبال کے بہت بڑے مداح ہیں۔ وہ اپنے دور اسیری کی یادداشتیں ایک کتاب کی صورت میں تحریر کی جس کا نام "روداد قفس” ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بھارتی جیلوں میں گزارا۔

    پاکستان کے 73یوم آزادی کے موقع پر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانِ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔ یہ اعزاز پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں عطا کیا۔ یہ اعزاز اسلام آباد میں حریت رہنماؤں نے وصول کیا۔

  • پیپلز پارٹی کا حکومت سے افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    پیپلز پارٹی کا حکومت سے افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات ہیں اور پاکستان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے پیپلز پارٹی ہمیشہ قومی معاملات مشترکہ اجلاس بلا کر یکجہتی پیدا کرتی تھی-

    بلاول بھٹو کی ہدایت پرپنجاب میں پی پی کی تنظیم سازی، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر ارکان…

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کا کوئی متبادل نہیں، ساری دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے پارلیمان کی آواز ہے پیپلز پارٹی کے دور میں پارلیمان کی شراکت دار فعال تھی، اس شراکت داری کو بحال کرنے کی ضرورت ہے-

    انہوں نے کہا کہ مہاجرین اور دیگر معاملات پر گفت و شنید ہونی چاہئے افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پیپلز پارٹی حکومت میں افغانستان میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی طے ہوئی تھی-

    بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں، فی یونٹ حیران کن اضافے کا امکان