Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو  کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مندر حملے کے ملزمان فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا

    عدالت نے شرپسندی پر اکسانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دندناتے پھرتے ملزمان ہندو کمیونٹی کیلئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، سپریم کورٹ نے کمشنر رحیم یار خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ،عدالت نے رحیم یار خان کے متاثرہ علاقے میں قیام امن کیلئے ویلج کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی عدالت نے آئی جی اور چیف سیکریٹری سے ایک ہفتے میں پیشرفت رپورٹ مانگ لی

    آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری سپریم کورٹ میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکریٹری کی سرزنش کی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مندر پر حملہ ہوا انتظامیہ اور پولیس کیا کر رہی تھی،آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ اے سی اور اے ایس پی موقع پر موجود تھے،انتظامیہ کی ترجیح مندر کے آس پاس 70 ہندو گھروں کا تحفظ تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کام نہیں کر سکتے تو انکو فوری ہٹا دیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ایک 8 سالہ بچے کی وجہ سے سارا واقعہ ہوا ،دنیا میں ملک کی بدنامی ہوئی پولیس نے سوائے تماشا دیکھنے کے کچھ نہیں کیا،

    جسٹس قاضی امین نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا کہ کیا کوئی گرفتاری کی گئی جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزیر اعظم نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں قانونی معاملہ ہم دیکھیں گے،جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوئی،چیف جسٹس نے کہا کہ واقعےکو 3 دن ہو گئے ایک بھی بندہ پکڑا نہیں گیا،جسٹس قاضی امین نے کہا کہ پھر پولیس خود ملزمان کی ضمانت اور صلح کروائے گی،سرکاری پیسے سے مندر کی تعمیر کی جائے گی،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ندامت دیکھ کر لگتا ہے ان میں جوش و ولولہ نہیں پنجاب پولیس میں پروفیشنل لوگ ہوتے تو معاملات حل ہو چکے ہوتے، مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس گزشتہ روز چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

    بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

    کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

    کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

    ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

    ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

  • لاہور میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،مبشر لقمان لیسکو حکام پر پھٹ پڑے

    لاہور میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،مبشر لقمان لیسکو حکام پر پھٹ پڑے

    لاہور میں مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،مبشر لقمان لیسکو حکام پر پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد لوڈ شیڈنگ، اور شدید گرمی میں بھی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا

    تبدیلی سرکار نے لوڈشیڈنگ میں سب حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اتنی زیادہ ہو رہی ہے کہ اگر بجلی جاتی ہے تو آنے کا نام ہی نہیں لیتی حکومت نے تعلیمی ادارے بھی کھول دیئے ہیں، کلاسز میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلبا کی بے ہوشی کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں اسکے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں ہو رہی

    لاہور میں لیسکو حکام جب چاہتے ہیں کسی بھی علاقہ کی بجلی بند کر دیتے ہیں اور جب کوئی صارف فون کرتا ہے تو نمبر مسلسل مصروف ملتا ہے یا اٹھایا نہیں جاتا ،ایسے میں صارفین کے دل سے واپڈا حکام کے لئے دلی دعائیں نکلتی ہیں

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل رات 11.30 بجے سے بجلی نہیں ہے جب بھی لیسکو والوں کو بلایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ پندرہ منٹ میں آ رہے ہیں لیکن نہیں آتے۔ لیسکو کے بنیادی عہدیدار بدعنوان، نااہل ہیں جو شہریوں اور ملک کو لوٹنے اور سب سے زیادہ نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں

    ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ہفتوں میں اوسطا بجلی زیادہ وقت پر نہیں آئی اور جب یہ ہوتی ہے تو وولٹیج کم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آلات کو نقصان پہنچتا ہے۔ لیسکو والےبنیادی طور پر بے شرم ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پر بھی لیسکو نے شہریوں کو بجلی نہیں دی اور لوڈشیڈنگ کی، ہمارے پاس 14 گھنٹے سے زیادہ بجلی نہیں ہے۔ لیسکو کے کرپٹ حکام کھلے عام رشوت مانگتے ہیں اور عام شہریوں کو بھاری بل بھیجتے ہیں۔ یہ بے رحم جونک ہیں جو حرام کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

    کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

    الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

    بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

    آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

  • وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سلامتی ،افغان صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس

    وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سلامتی ،افغان صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سلامتی ،افغان صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوئے، اجلاسوں میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی ایم او میجرجنرل نعمان زکریا ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وفاقی قانون فروغ نسیم سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کو صوبائی تین سرحدوں کی موجود سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ سرحدوں کی صورتحال سے متعلق بین الصوبائی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی سروے آف پاکستان کی مدد سے سرحدی مسائل حل کرے گی، کمیٹی ان علاقوں میں پولیس، سول انتظامیہ کی صلاحیت بڑھانے پر کام کرے گی۔

    اجلاس میں کم ترقیاتی علاقے ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کی ترقی کے لیے 5 سالہ حکمت عملی کی منظوری بھی دی گئی۔

    اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان 2014ء پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے نیشنل ایکشن پلان کو سائبر سکیورٹی اورانٹیلی جنس کے تناظر میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سول آرمڈ فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوشوں اور قربانیوں کو سراہا۔

  • مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنےکےقابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:برطانیہ”گل مُک ای گئی”:مبشرلقمان

    مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنےکےقابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:برطانیہ”گل مُک ای گئی”:مبشرلقمان

    لندن :مسٹرنوازشریف:آپ برطانیہ میں رہنے کے قابل نہیں:چلیں جائیں پاکستان واپس:بس گل مُک ای گئی:اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نواز شریف کی ویزہ توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ پاکستان کے معروف صحافی سینیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان کہتےہیں کہ اس حکم کےبعد علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

    سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتےہیں کہ نواز شریف کواس فیصلے شدید دھچکا لگا۔نوازشریف کے ویزے میں توسیع برطانوی حکومت نے منظور نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپیل کرنے کا حق تو دیا مگراگر اپیل بھی مسترد ہو جاتی ہے تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اس صورت میں نوازشریف کی کہانی بھی مُک ہی جائے گی

     

    یاد رہے کہ قائد ن لیگ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ وہ بیمار ہیں، لہذا نہیں علاج مکمل ہونے تک برطانیہ میں مزید قیام کی اجازت دی جائے۔ اب جمعرات کے روز برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے نے پاکستان کے سابق وزیراعظم کی ویزہ توسیع درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں چند روز کے اندر ملک چھوڑنے کی وارننگ کی ہے ۔

    ادھربعض ذرائع کے حوالے سے یہ چیز بھی سامنے آرہی ہے کہ ویزہ توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بھی نواز شریف کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں۔

    نواز شریف اب بھی برطانوی حکومت سے ویزہ توسیع سے انکار کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر یہ درخواست بھی مسترد ہو جائے تو پھر نواز شریف برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت جا سکتے ہیں۔ اگر عدالت سے بھی ان کیخلاف فیصلہ آئے تو پھر انہیں ہر صورت برطانیہ چھوڑنا ہو گا۔

    دوسری طرف اس حوالے سے قانونی ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کے فیصلے آنے میں 3،4 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، اس لیے اس عرصے کے دوران نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔

    یہاں یہ واضح رہے کہ حکومت پاکستان قائد ن لیگ نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی منسوخ کر چکی، اس لیے انہیں کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے کیلئے بھی حکومت پاکستان کی اجازت درکار ہے۔ حکومت پاکستان کی اجازت کے بنا نواز شریف برطانیہ سے کسی دوسرے ملک نہیں جا سکتے۔

  • مقبوضہ کشمیر:صورتحال تشویشناک:کشمیریوں کوبھارت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے: وزیراعظم

    مقبوضہ کشمیر:صورتحال تشویشناک:کشمیریوں کوبھارت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے: وزیراعظم

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر:صورتحال تشویشناک:کشمیریوں کوبھارت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے کردار کی تعریف کی اور اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 سال کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے، 5اگست 2019ء سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں تیزی آئی، مقبوضہ کشمیر کے لوگ یواین قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، بھارتی حکومت نے ڈھٹائی سے کشمیریوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل، تشدد کرکے معذور کیا گیا، بڑی تعدادمیں حریت پسند رہنماؤں کو بھی حراست میں لیاگیا، پیلٹ گن کےاندھا دھند استعمال سے کشمیری نوجوان بینائی کھو بیٹھے، ظلم کا ہر حربہ استعمال کر کے بھی بھارت کشمیریوں کی تحریک دبانےمیں ناکام رہا،

    وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر اورفلسطین کا معاملہ تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی ہے، اوآئی سی اور اقوام عالم اس معاملے پر کردار کریں۔

    انہوں نے ملاقات میں بھارتی رجیم اور ہندوتوا نظریے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کوبھارتی قبضے، جبر سے آزادی کے مطالبے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کوحق خودارادیت کیساتھ مذہبی آزادی سے بھی محروم کیا جا رہا ہے،

    او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے وفد سے بات کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اکثریت ، الگ شناخت کھونے کاخطرہ ہے، کشمیر کی تازہ صورتحال جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی، جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

    او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی حالیہ خدمات کو سراہتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اوآئی سی مضبوط اور مؤثر آواز کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے۔

  • چیف جسٹس آف پاکستان نےمندرجلانےکا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سب کولائن حاضرکرلیا

    چیف جسٹس آف پاکستان نےمندرجلانےکا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سب کولائن حاضرکرلیا

    اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نےمندرجلانےکا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کل سب کولائن حاضرکرلیا،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مندر واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہےسپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں مندر جلانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رحیم یار خان میں ہندو مندر جلانے کا ازخود نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ نے کیس کل ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

    چیف جسٹس نے ازخود نوٹس چیئرمین ہندو کونسل و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے بعد لیا۔ چیف سیکٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل سپریم کورٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

    قبل ازیں وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے:  آرمی چیف

    مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر امن ممکن نہیں۔

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے،

     

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیر انسانی محاصرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

  • دنیا بھرمیں کشمیریوں کےلیےآوازاٹھائی اوراٹھاتا رہوں گا:آزادی دلا کررہوں‌ گا: وزیراعظم

    دنیا بھرمیں کشمیریوں کےلیےآوازاٹھائی اوراٹھاتا رہوں گا:آزادی دلا کررہوں‌ گا: وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارت کےغیر قانونی اقدام کو آج 2 سال ہو گئے ،

     

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2سال میں دنیا نےبھارتی افواج کا کشمیرمیں تاریخی ظلم دیکھا ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوانسانی حقوق تنظیموں نےپیش کیا، فوجی محاصرےکےباوجودحق خود ارادیت کی جدوجہدغیرمتزلزل ہے۔

     

    وزیراعظم نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں بر بریت ہندو توا نظریےسےمتاثرہے ، آج بھارت اپنی بدمعاشی سےخطے کے استحکام کو تباہ کر رہا ہے ، بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،

    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیریوں کےلیےآواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنےتک آوازاٹھاتارہوں گا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا ، انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

  • مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو دو سال مکمل:دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاج جاری

    مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو دو سال مکمل:دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاج جاری

    سری نگر: مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو دو سال مکمل:دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاج جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے غیر قانونی اقدامات کو دو سال بیت گے۔ پاکستان میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی، جس میں صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، شبلی فراز اور اعظم سواتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا، مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم آج بھی جاری ہیں، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے، آگ سے کھیل رہا ہے، بھارتی سازشوں کے باوجود پاکستان مستحکم ہو رہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے بھارت کے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کیا ہے، کشمیریوں کی آزادی تک ساتھ کھڑے ہیں، اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل لاکھوں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری مودی کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھارتی حکومت کے اقدامات کو مسترد کر دیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج ایک سال بعد بھی پاکستان کے عوام، صدر، وزیر خارجہ اور کابینہ کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، پوری کابینہ آج ریلی میں شریک ہوئی، ہم نے اپنی خارجہ پالیسی کشمیر کے اردگرد بنی ہے، ہم نے کشمیر کیلئے 4 جنگیں لڑی ہیں، مقبوضہ کشمیر کیلئے ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں۔

    فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو نئی جلا ملی، برطانیہ کے پارلیمان، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر میں دوبارہ سے بحث ہوئی، مسئلہ کشمیر ہمارے لئے علاقے اور زمین کا نہیں بلکہ لہو اور جسم کا مسئلہ ہے، ہمارے کشمیریوں سے رشتے ناطے ہیں، کشمیری ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے بھارتی آئین کے مطابق 370 اور 35 اے سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ مل گیا تھا۔ بھارتی آئین میں ان دونوں شقوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی غیر ریاستی باشندہ زمین اور جایئداد خرید نے کا قانونی حق نہیں رکھتا تھا۔ بھارتی آئین میں ان شقوں کی موجودگی میں سرکاری نوکریاں کا حق صرف کشمیریون کو حاصل تھا جو ان سے چھین لیا گیا۔

    اس قانون کے مطابق بھارتی لوگ مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہری نہیں بن سکتے تھے۔ بھارتی آئین میں ان شقوں کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ریاستی اسمبلی اپنے شہریوں کے لئے الگ قانونی سازی بھی کرسکتی تھی۔

    بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5 اگست 2019 کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے 370 اور 35 اے کو ختم کر کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اس کی توثیق کروا دی۔ یوں بھارت نے ایک مسلم اکثریتی ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنے آغاز کر دیا۔

  • مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے یومِ استحصال:مذمت کا سلسلہ جاری : بھارت پریشان

    مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے یومِ استحصال:مذمت کا سلسلہ جاری : بھارت پریشان

    اسلام آباد:مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے یومِ استحصال:مذمت کا سلسلہ جاری : بھارت پریشان،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے فوجی محاصرے کو دو برس مکمل ہونے کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منا رہی ہے ۔

    یاد رہےکہ پانچ اگست 2019ء کو مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔اس اقدام کے فوری بعد کشمیریوں کی آواز کودبانے کےلیے مظالم کا ایک طویل سلسلہ شروع کردیا تھا

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کیخلاف بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کیلئے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت سمیت تمام بڑے شہروں میں ایک میل کی یکجہتی واکس کا انعقاد کیا جائے گا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد میں واک کی قیادت کریں گے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اس سلسلےمیں واک کے شرکا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، ایک منٹ کیلئے ٹریفک رک جائے گی اور سائرن بجائے جائیں گے۔

    ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن چینلز ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائیں گے۔

    ادھر اسلام آباد میں دوسرے صوبائی دارالحکومتوں کی مرکزی شاہراہوں پر پوسٹر اور بل بورڈز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرح‌مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرمیں بھارت کے قبضے کے خلاف یوم استحصال منانے کا سلسلہ شروع بھی ہوچکا ہے اوراس سلسلے میں دنیا بھرمیں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں‌