Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پہلے بھی بیٹی اور بیٹوں نے مروایا ہے، اب بھی ببلو اور ڈبلو مروائیں گے، اس کا مطلب یہ کہ نواز شریف نے بیماری کا بہانہ کر کے ملک سے فرار اختیار کیا ہے، پاکستان کی عدالتوں سے جھوٹ بولا ہے، لاء افورسمنٹ سے جھوٹ بولا ہے، ریاست اور حکومت سے جھوٹ بولا ہے، سب سے بڑھ کر اپنے ہی رپوٹرز کے ساتھ جھوٹ بولا ہے، جو نواز شریف کہتے تھے کہ ووٹ کو عزت دو، نوازشریف نے ہی ووٹ کو سب سے زیادہ بے عزت کیا ہے، ووٹرز کے دل توڑے ہیں، ببلو کی باتوں نے نواز شریف کے سیاسی اثاثے کا بیڑا غرق کردیا ہے.

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ مریم باپ کے حد تک ٹھیک ہے، جب وہ نواز شریف کہتی ہے تو میں اس پر بات کروں گا، مریم نے پوری پارٹی کو دفن کردیا ہے، سب گھر والے مریم سے لڑ چکے ہیں، اسکی کسی سے نہیں بنتی ہے، عمران خان تین سال پہلے ہی کہا تھا کہ ہماری مین آف دی سیریز مریم نواز ہوگی، سیاست بہت مشکل کام ہے، چوبیس گھنٹے لوگوں کیلئے حاضر ہونا پڑتا ہے، کام ہو یا نہ ہو، غمی، خوشی میں بھی، سیاست دان کی زندگی عوام کیلئے وقف ہوجاتی ہے، سیاست دان کا کام بہت مشکل کام ہے، الیکشن جیت کر جو گھر بیٹھ جاتے ہیں ان کے لیے مستقبل میں مشکل ہوتی ہے، مریم کو پتہ ہی نہیں ہے کہ سیاست کیا ہے، عون چوہدری کے استعفیٰ‌کی وجہ ترین گروپ چھوڑنا نہیں ہے، اسے اپنی شادی مہنگی پڑی ہے، ترین گروپ بڑا ہوگا.

  • ایف آئی اے کی کارروائی، کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانیوالے 2 افراد گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانیوالے 2 افراد گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائمز نے اسلام آباد میں کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے گروہ کے 2 رکن کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم امجد خان کورونا ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو فراہم کیا جاتا تھا۔

     

    ملزم سرٹیفکیٹ بنا کر آن لائن پیسے وصول کرتا تھا۔ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ کی شکایات این سی او سی سے موصول ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    کورونا ویکسی نیشن سینٹر سے ڈیٹا نادرا کو ارسال کیا جاتا ہے اور کورونا ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ نادار سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سرٹیفکیٹ کی فیس100 رکھی گئی ہے۔

  • افغان طالبان کا 24 گھنٹے میں 2 صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ:ہتھیارڈالنے والوں کے لیےرابطہ نمبرز جاری

    افغان طالبان کا 24 گھنٹے میں 2 صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ:ہتھیارڈالنے والوں کے لیےرابطہ نمبرز جاری

    کابل :افغان طالبان نےافغان فوجیوں کوسرنڈرکے لیےرابطہ نمبرز جاری کردیئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت افغانستان کی صورت حال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اوراس وقت افغان طالبان 90 فیصد سے زائد علاقے پرقبضہ کرچکے ہیں

    طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے گھمسان کی جنگ کے بعد افغانستان کے صوبے نمروز کے زرنج اور جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول حاصل کرلیا اور اب گورنر ہاؤس جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے نمروز کے نائب گورنر حاجی نبی براہوی نے بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد طالبان نے صوبائی دارالحکومت زرنج پر قبضہ کرلیا جب کہ افغان فوج پسپائی اختیار کرتے ہوئے ضلع دلارام تک محدود ہوگئی۔

     

    ان حالات میں افغان طالبان کی طرف سے رابطہ نمبرز جاری کیئے گئے ہیں تاکہ سرنڈرکرنے والے افغان فوجی کسی دیریا رکاوٹ کی وجہ سے سرنڈرکرنے میں دیرنہ کردیں اورپھرکسی خطرے کا شکار ہوجائیں

    ادھر نمروز پولیس نے شکوہ کیا ہے کہ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے لیے فوج نہیں بھیجی گئی اور نہ ہی پولیس کے تازہ دم دستوں سے ہماری مدد کی گئی تاہم نمروز کے نائب گورنر کا دعویٰ ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے طالبان کا قبضہ چھڑوالیا جائے گا۔

    دوسری جانب دو روز کی گھمسان کی جنگ کے بعد طالبان نے افغان صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔ افغان صدر کے اتحادی وار لارڈ عبد الرشید دوستم کے گھر کو نذر آتش کردیا گیا۔

    ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نمروز میں پولیس نے پسپائی اختیار کی یا ہتھیار ڈالا ہے۔ اس حوالے سے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔ 2016 کے بعد طالبان پہلی بار کسی صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پانچ برس قبل 2016 میں طالبان نے افغان صوبے قندوز کے دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا لیکن جلد ہی اتحادی افواج نے قبضہ واگزار کرالیا تھا تاہم اب طالبان ہلمند، قندھار اور ہرات کے صوبائی دارالحکومتوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

  • اسلامی تعاون تنظیم کےانسانی حقوق کمیشن وفد کا کنٹرول لائن کا دورہ:بھارتی جارحیت کا جائزہ لیا

    اسلامی تعاون تنظیم کےانسانی حقوق کمیشن وفد کا کنٹرول لائن کا دورہ:بھارتی جارحیت کا جائزہ لیا

    راولپنڈی :اسلامی تعاون تنظیم کےانسانی حقوق کمیشن وفد کا کنٹرول لائن کا دورہ:بھارتی جارحیت کا جائزہ لیا ،اطلاعات کے مطابق آج اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) کے وفد نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اوروہاں بھارتی جارحیت کا جائزہ لیا

    ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے آج چریکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔وفد کو ایل او سی کے ساتھ موجودہ سکیورٹی صورت حال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

    وفد کوان علاقوں میں بھارتی جارحیت اورگولہ باری سے محفوظ رکھنے کےحوالے سے کیئے گئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر او آئی سی کے ارکان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین ، دیہات کی دفاعی کمیٹیوں کے ارکان اور سول انتظامیہ سے بھی بات چیت کی۔

    اس موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ پاک فوج کے سیکورٹی حکام نےبھارتی جارحیت سے متاثرہ سرحدی علاقوں کی زمینی حقیقت کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا

  • شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سکیورٹی چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سکیورٹی چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سکیورٹی چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کا ایک اور جوان فرض پر قربان ہو گیا، شمالی وزیرستان میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران پاک فوج کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے ہیں۔ فورسز کا دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

  • نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں، نور مقدم کے مخالف جو لابی ہے وہ بہت پیسے والے ہیں، جب پیسے والے لوگ ہوتے ہیں ان کے دوست بھی ہوتے ہیں، اگر انہوں زیادہ کیا تو میں ان کے نام بھی لینا شروع کردوں گا، ظاہر کے والدین کی ضمانت ہوجائے گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ لیگلی پراسیکیوشن یہ ثابت نہیں کرسکتی کہ اس قتل میں ن کا ہاتھ تھا کہ نہیں، انصاف اس دن ہوگا جب اس کی لاش عبرت کے طور پر باہر ٹانگی جائے،

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد ایک ایڈئزر کو فارغ کردیا گیا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ کے جانے کا بھی کسی کو نہیں‌ پتہ تھا، گیارہ ستمبر کوامریکہ نے افغانستان سے انخلاء کرے گا، وزیراعظم نے خود کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو کرائے کے قاتل کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایڈوائزر کی فون کال نہ آنے والی ٹویٹ کرنے والے کو فارغ کردینا چاہیے، پاکستان وار زون ہے، امریکہ کو چاہیے کہ بارڈر کھلوا دے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنا اس میں فارن آفس کی کمزوری نہیں ہے، یہ چائنیز کے خلاف ہے، نوے فیصد عوام نے سائنوفارم ویکسین لگوائی ہے، اس وجہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے، کراچی میں عوام کو پکڑ پکڑ کر ویکسین لگائی جارہی ہے، کراچی میں ویکسین نایاب ہوگئی ہے، جب نئی آئیگی تو پھر لگادیں گے، اس سے سندھ حکومت کو داد دیں، ویکسین نایاب اس وقت ہوگی جب لگائی جا رہی ہوگی، ایک دوسرے الزام لگائیں گے تو الیکشن جیتیں گے، الیکشن میں اترنے کیلئے ایک دوسرے پر الزام لگایا جارہا ہے، شہباز شریف پر ایک نیا کیس شروع کردیا گیا ہے جس سے مسلم لیگ ن والے میدان میں آگئے ہیں، شہباز شریف اگلے الیکشن کیلئے بڑے بھائی کا راستہ ہموار کرتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے، یہ ان کا حق ہے.

  • اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    لاہور: صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم سے ابتدائی تفتیش کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے علاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ موقع سے پکڑے جانے والے ملزم ناظم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کے قتل میں گرفتار ملزم ناظم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں سوا 8 بجے آ یا اور اسے سیکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا۔

    ملزم نے کہا کہ اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مدثر دو بار میرے قریب سے گزرے اور جب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ان کے ساتھ تھے۔

    ملزم ناظم نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آ گیا اور وزیراعلیٰ گاڑی میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر پر فائرنگ کر دی۔ جس پستول سے فائر کیا اس کا لائسنس تھا اور 40 ہزار کا خریدا تھا۔

    ملزم نے کہا کہ منشا نامی شخص کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہوں اور مبشر کے قتل کی منصوبہ بندی خود کی تھی۔

    ادھر مقتول مبشر کھوکھر کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی جس کے مطابق بائیں آنکھ پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج ہے کہ مبشر کھوکھر کو بائیں آنکھ پر گولی قریب سے ماری گئی، جو آر پار ہو گئی۔

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ملک اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں پیش آیاعینی شاہد کے مطابق وزیرِ اعلیٰ واپسی کیلئے کار میں بیٹھے ہی تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ وزیرِ اعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر رونما ہوا گولیاں لگنے سے مبشر کھوکھر اور افضل نامی شخص زخمی ہو گیا، مبشر کھوکھر کو ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

    فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈیفنس میں فارم ہاؤس میں منعقد ہونے والی دعوتِ ولیمہ منسوخ کر دی گئی دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا یقینی بنائی جائے۔

    کورونا کے وار مسلسل جاری: ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق

  • نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    لاہور: نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کا بھائی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی گاڑی کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے باعث نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں بھائی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق شہباز گل نے بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کے دوران تقریب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس سے نامزد صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر المعروف ملک گوگا جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے میں شہری بھی زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

     

     

    شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود تھے، شادی کی تقریب میں فائرنگ کے وقت صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ اہم شخصیات کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

     

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعلی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں اور رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا۔ بدقسمتی سے اسد کھوکھر کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

     

     

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، فائرنگ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کر لی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائے۔ سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی جامع انکوائری جائے اور گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی اسد کھوکھر کو دوبارہ صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ اسد کھوکھر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کردہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    پنجاب کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی ایم پی اے اسد کھوکھر کو پنجاب میں وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ   :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

    اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

    لاہور: اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب کےدوران قاتلانہ حملہ:وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی ،اطلاعات کے مطابق نامزد وزیر پنجاب اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،

    پولیس حکام کے مطابق اس فائرنگ سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریب سے نکلتے ہی پیش آیا۔

    ولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر بیٹے کی ولیمے کی تقریب میں فائرنگ سے بھائی مبشر کھوکھر شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص بھی زخمی ہوگیا ہے، مبشر کھوکھر اور نامعلوم شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ پنجاب تقریب سے جانے کیلئے نکل رہے تھے، یہ قاتلانہ حملہ اسد کھوکھر کے بھائی پر کیا گیا تھا، فائرنگ ہوتے ہی بھگڈرمچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس سے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا کہ تقریب میں پہنچی ہی تھی کہ فائرنگ کے واقعے کا پتا چلا ، میں تقریب میں پہنچی تو ایک جیپ تیزی سے وہاں سے گئی،

    شادی کی تقریب میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب، اسد کھوکھر سمیت تمام شخصیات محفوظ ہیں۔

  • وزیراعظم اورآرمی چیف کاکورہیڈکوارٹر پشاورکا دورہ  :وزیراعظم نےیادگارشہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    وزیراعظم اورآرمی چیف کاکورہیڈکوارٹر پشاورکا دورہ :وزیراعظم نےیادگارشہداپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    راولپنڈی :وزیراعظم اور آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ:وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹر آمد پر وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں پاک افغان بارڈر کی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا جبکہ جاری آپریشنز، پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب، قبائلی اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے موثر بارڈر مینجمنٹ نظام پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ موثر بارڈر کنٹرول اور داخلی سلامتی کے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گورنر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔