Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شوری کےذریعے نظام حکومت چلایا جائے توسرتسلیم خم:افغان طالبان نےاحمد مسعود کا مطالبہ تسلیم کرلیا

    شوری کےذریعے نظام حکومت چلایا جائے توسرتسلیم خم:افغان طالبان نےاحمد مسعود کا مطالبہ تسلیم کرلیا

    کابل: شوری کےذریعے افغانستان کا نظام حکومت چلایا جائے توسرتسلیم خم:افغان طالبان نےاحمد مسعود کا مطالبہ تسلیم کرلیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے سینئر وفد کی پنج شیر میں احمد مسعود سے ملاقات ہوئی، مذاکرات کا اگلا دور کابل میں ہوگا۔ طالبان ملک چلانے کیلئے 12 رکنی کونسل کے قیام پرغور کر رہے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق احمد مسعود کے مشیر فہیم دشتی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں معاملے کے افہام وتفہیم سے حل ہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی نظام کے قیام پر غور وخوض جاری ہے۔جس کے لیے پورے ملک کی عوام کے نمائندگی کے لیے شوریٰ‌ کا قیام ضروری ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان 12رکنی کونسل کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔ اعلیٰ کونسل ملک کا نظم و نسق چلائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے سات نام فائنل کر لئے ہیں جن میں ملا عبدالغنی برادر، خلیل الرحمان حقانی، طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب، سابق وزیراعظم
    گلبدین حکمت یار اور سابق صدر حامد کرزئی شامل ہیں۔

    طالبان کی جانب سے کونسل کے قیام کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ حکومت کے قیام سے قبل طالبان نے ملک کا نظام چلانے کے لئے مختلف شعبوں کے سربراہ کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ملا عبدالقیوم ذاکر کو عبوری وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ صدر ابراہیم کو عبوری وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ گل آغا قائم مقام وزیر خزانہ ہونگے۔

    دوسری جانب قطری نمائندہ خصوصی کے بعد ایرانی سفیر کی سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ افغان خواتین کے وفد اور مختلف صوبوں کے عمائدین نے بھی سینئر افغان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

  • "خان جی چھا گئے او”:وزیراعظم کو روسی صدرولادی میرپوتن کا فون،افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا

    "خان جی چھا گئے او”:وزیراعظم کو روسی صدرولادی میرپوتن کا فون،افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا

    اسلام آباد::خان جی چھا گئے او”:وزیراعظم کو روسی صدر کا فون،افغانستان میں پاکستان کے کردارکوسراہا ،اطلاعات کے مطابق روسی صدرولادی میر پوتن نے وزیراعظم عمران خان کوفون کیا ہے اورافغانستان میں امن کی بحالی کے لیے کردار کو سراہا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں ‏رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کی گئی، علاقے میں تیزی سےبدلتی ‏صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں نے وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ساتھ ہی دونوں ‏کاروباری تعلقات اور توانائی شعبےمیں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعظم نے پاک روس گیس پائپ لائن منصوبےکی جلد تکمیل کی خواہش کااظہار کیا اور ‏افغانستان کی بدلتی صورتحال پر مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ‏روس کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    روسی صدر سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اورعلاقائی استحکام ‏کیلئےضروری ہے جامع سیاسی تصفیہ ہی افغانستان کے مستقبل کاضامن ہے افغان عوام کی ‏سیکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کوافغان عوام کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا عالمی برادری ‏افغانستان میں معاشی استحکام کیلئےکردار ادا کرے افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے ‏کےاقدامات کرنا ہوں گے افغانستان کےمعاملےپرسہ فریقی طریقہ کار کو اہم سمجھتےہیں۔

  • مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

    مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

    مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی افغان طالبان کے سامنے جھکنے کو تیار ہو گئے ہیں

    کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت سرکار پریشان تھی کہ اب کیا کرنا چاہئے، بھارتی وزیراعظم مودی نے اس ضمن میں ایک ہنگامی اجلاس بھی بلایا تھا ،مودی سرکار نے اجلاس میں کشمیر کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور افغانستان سے بھارتی شہریوں کے انخلا کی بھی بات چیت کی تھی، اب بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار طالبان کے سامنے جھکنے کے لئے تیار ہے

    باخبر ذرائع کے مطابق مودی اور اسکی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان حکومت بنا لیتے ہیں تو انکے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کئے جائیں گے تا ہم افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا، اس ضمن میں مودی کو اسکے مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کو دیکھ کر پھر ہی بھارت کوئی فیصلہ کرے،مودی سرکار ضرورت پڑنے پر طالبان حکومت سے رابطہ کرے گی اور ممکنہ طور پر یہ رابطہ کسی دوسرے ملک کے ذریعے بھی ہو سکتا ہے، مودی کی خواہش ہے کہ طالبان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جائیں تا کہ بھارت کو کوئی خطرہ نہ ہو ،دوسری جانب مودی کو اسکے ایڈوائیزر محتاط رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں،

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

    حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

    طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

    امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

    افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

    افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

  • موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی  جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم

    موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم

    موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مراد راس نے تعلیم پر بہت تفصیلی بریفنگ دی،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آپ نے وہ کام کیے جو کسی نے نہیں کیے،عثمان بزدار اچھے کاموں میں اپنا نام لانا ہی نہیں چاہتے بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں،ماضی کی حکومتیں چھوٹے کاموں کی بھی بہت تشہیر کیا کرتا تھیں ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم پر کسی نے زور دیا ہی نہیں، عثمان بزدار اچھے کام کررہے ہیں لیکن لوگوں کوپتہ ہی نہیں چلتا،سابقہ حکومتیں کام کی بجائےذاتی تشہیرکرتیں تھیں،ماضی کی حکومتوں نےآنےوالی نسلوں کانہیں سوچا،ہمیشہ سوچتا ہوں آپ وہ کام کررہے ہیں جوکوئی صوبہ نہیں کررہا ،عثمان بزدار چپ کرکے کام اورلوگ تنقید کرتے رہتے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یکساں نصاب ماضی میں ہونا چاہیے تھا لیکن نہیں کیا گیا،سابقہ حکومتیں کام کی بجائے ذاتی تشہیرکرتی تھیں،ماضی میں ڈیم بنانے پر بھی توجہ نہیں دی گئی، انگریزوں نے ایک خاص کلاس بنانے کیلئے مختلف نظام تعلیم رائج کیے ،میں ایچی سن کالج سے پڑھا ہوں،جب میں باہرگیا تو مجھے محسوس ہوا کہ مجھے اپنے کلچر اوردین سے دور کیا گیا،ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کے مستقبل کا کیا بنے گا،جب ہم آزاد ہوئے تھے تو ہمیں سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دینا چاہیے تھی جن قوموں نےترقی کی ہےوہاں یکساں نظام تعلیم ہے، ایک چھوٹی سی کلاس کیلئے انگلش میڈیم ہے باقی لوگوں کیلئے اردومیڈیم ہے،انگلش میڈیم سسٹم ذہنی غلامی لایا،انگریزوں کا سسٹم تبدیل کرنے کی بجائے ہم نے انہیں مزید بڑھایا ،ہمیں آنے والی آئندہ نسلوں کیلئے سوچنا چاہیے،

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی

    خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستان کا صدرامریکا جاتا توامریکی صدرایئرپورٹ پرلینے آتے تھے،انگلش میڈیم سسٹم نےہمیں مغربی کلچرکا غلام بنا دیا،ماضی کی حکومتوں نے بہتر گورننس سسٹم پر بھی توجہ نہیں دی،تھوڑے سے لوگوں کوانگریزی پڑھانے کی بجائے سب کوپڑھائیں ،ماضی کی کسی حکومت نے نہیں سوچا کہ مستقبل کا کیا بنے گا مغرب تعلیم میں ہم سے آگے نکل گیا ہے،ماضی کی حکومتوں کی نظر صرف ہمیشہ آنے والے الیکشنز پر ہوتی تھی،فنکشن میں انگریزموجود نہیں ہوگا لیکن وہاں بھی انگریزی میں بولنا شروع ہوجاتے ہیں ،پارلیمنٹ اورسینیٹ میں کچھ لوگ انگریزی بولناشروع ہو جاتے ہیں،ایف بی آرمیں آٹومیشن لانے کی کوشش کررہے ہیں،اپنی کابینہ کو ای گورننس پر لے آئے ہیں ہماری حکومت 10ارب درخت لگا رہی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں اپنے بچوں کوتربیت دینے کی بھی ضرورت ہے،مینارپاکستان میں جوہوا اس سے تکلیف ہوئی،مغرب میں عورت کی اتنی عزت نہیں جوہم یہاں کرتے تھے،جوحرکتیں ہورہی ہیں یہ ہمارے کلچراوردین کا حصہ نہیں ہے،موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ،ہمیں اپنے بچوں کو سیرت النبی ﷺ سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے،قرآن بھی ہمیں کہتا ہے کہ آپ ﷺ کی زندگی سے سیکھو،بچوں کی تربیت ہونا بہت ضروری ہے ،جوتباہی دیکھ رہے ہیں بچوں کی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہے،

  • صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ

    صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ

    راولپنڈی: صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ ،اطلاعات کے مطبق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انھیں پاک فوج کی آُپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت کا استقبال کیا، انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

     

     

    بعد ازاں صدر مملکت اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے اور ملکی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    صدر مملکت کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ سائبر سکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، ملکی سلامتی کیلئے اس کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔

  • افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوگیا

    افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا افغانستان کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔

    چیرمین سینٹ سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میں بلایا جائے گا۔

    اسد قیصر سے صحافی نے سوال کیا کہ دنیا بھر کے پارلیمان میں افغانستان کا معاملہ زیر بحث ہے، پاکستان میں کیوں نہیں؟۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملے پر ان کیمرا سیشن کرائی تھی، ہ مارا ارادہ ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، ہم مشترکہ اجلاس یا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے،

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اس ملک میں ہریالی اور سرسبز اورشاداب پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، آج یہاں پر 15ہزار پودے لگائے ہیں، عمران خان ماحولیات کیلئے خاص قسم کی سوچ ، جذبہ رکھتے ہیں عمران خان 10سال کیلئے سوچتا ہے اور اپوزیشن بدقسمتی سے 10مہینے بعدکاسوچتی ہے۔

    افغانستان کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کیلئے پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار سے زائد شہید ہوئے ، ہم نے امریکاکے اتحادی ہونے کی بڑی قیمت ادا کی

  • اسرائیل افغانستان میں کیا خطرناک کھیل کھیلتا رہا :اسرائیلی اخبارکے چونکا دینے والےانکشاف

    اسرائیل افغانستان میں کیا خطرناک کھیل کھیلتا رہا :اسرائیلی اخبارکے چونکا دینے والےانکشاف

    اسرائیلی فوجی دستے کچھ عرصے کے لیے انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کرنے کے لیے افغانستان میں تعینات رہے ہیں-
    باغی ٹی وی ایک اسرائیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے 20 سال کے دوران طالبان کے خلاف اپنی جنگ میں کئی اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔


    اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ” نے پیر کے روز شائع رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسرائیل نے کبھی بھی افغانستان میں اپنی افواج کو زمین پر تعینات کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن افغان جنگ میں براہ راست حصہ لینے والے ممالک خاص طور پر برطانیہ ، جرمنی ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے اسرائیلی ساختہ جنگی ہتھیار استعمال کیے۔ اگرچہ اسرائیلی فوج کے افغانستان میں کسی جنگی مشن میں حصہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا مگر ذرائع سے یہ پتا چلا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستے کچھ عرصے کے لیے انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کرنے کے لیے افغانستان میں تعینات رہے ہیں۔

    افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں روسی صدر

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی دفاعی کمپنیاں گذشتہ برسوں کے دوران افغانستان میں اپنی مصنوعات کے استعمال کے بارے میں خاموش رہی ہیں۔

    ڈرون اور میزائل
    اسرائیل نے افغانستان میں غیر ملکی افواج کو جو ہتھیار سپلائی کیے ہیں ان میں اسرائیلی ساختہ سپائیک میزائل کے علاوہ انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے لیے ڈرون بھی شامل تھے۔

    اس فہرست میں ہلکی فوجی ٹیکٹیکل گاڑیاں (MRAP) بھی شامل ہیں جو کہ اسرائیلی ساختہ اور اور بارودی سرنگوں سےبچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان گاڑیوں نے اتحادی افواج کو زیادہ کثافت والے علاقوں میں محفوظ طریقے سے چلنے میں مدد فراہم کی تھی۔

    رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کا ڈرون سسٹم افغانستان میں غیر ملکی افواج کے زیر استعمال رہنے والے اسرائیلی ہتھیاروں میں شامل رہا ہے۔

    ہتھیاروں کا بڑا سپلائر

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل طالبان کے خلاف جنگ میں "ڈرون کا بڑا سپلائر” تھا۔ اسرائیل نے یہ طیارے آسٹریلیا ، کینیڈا ، چلی ، کولمبیا ، فرانس ، جرمنی ، بھارت ، میکسیکو ، سنگاپور اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک کو فروخت کیے ہیں۔

    سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

    اخبار لکھتا ہے کہ جرمن فضائیہ نے 2010 میں افغانستان میں اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے تیار کردہ "Heron TP” ڈرونز کا استعمال کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ’ہیرون ٹی پی‘ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کا ایک جدید ترین روبوٹک آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں 40 گھنٹے تک پے لوڈ فضا میں رکھنے کی گنجائش ہے۔ زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن کی گنجائش11،685 پاؤنڈ اور پے لوڈ 2،204 پاؤنڈ ہے۔ ان کا استعمال جاسوسی ، جنگی مشنوں اور معاون طیاروں کے طور پر کیا جاتا رہا ہے۔ یہ دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل بھی لے جا سکتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمن پائلٹوں کو اسرائیل میں تربیت دی گئی کہ وہ بغیر پائلٹ ڈرونز کیسے چلائیں۔ انہیں ان کی نگرانی کی ٹریننگ دی گئی۔ کینیڈین اور آسٹریلوی پائلٹوں نے افغانستان میں اسرائیلی ہیرون 1 طیارے بھی استعمال کیےیہ طیارے سیٹلائٹ اور انفراریڈ فوٹو الیکٹرک سینسر کے سلسلے میں ڈیٹا لنک سے لیس ہیں۔

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ مجاہد

    Heron 1s نہ صرف جنگی حالات میں زمینی افواج کو جاسوسی ، قافلے اور گشت میں مدد دینے ، نقل و حرکت کے پروفائل بنانے اور طویل مدتی نگرانی کی صلاحیت فراہم کرتا ہے بلکہ وہ فضا سے دھماکہ خیز مواد کو ٹریک کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے کئی طیارے افغانستان میں گر کر تباہ ہوئے۔

    اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ لیکن صرف یہی نہیں تھا جو افغانستان میں استعمال کیا 2005 کے بعد سے افغانستان میں آسٹریلوی فوج نے اسرائیلی "ایلبٹ سسٹمز” کے تیار کردہ "سکائی لارک 1” ڈرون بھی استعمال کیے ہیں۔

    طالبان کا خوف: سابق افغان آرمی چیف بھی فرار ہونے والوں میں شامل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    رپورٹ ے مطا بق ساڑھے سات فٹ کا یہ ماڈل فوجیوں کی جانب سے ٹیکٹیکل نگرانی اور قریبی رینج کے انسداد دہشت گردی کے مشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہےان طیاروں کو ایک یا دو سپاہی لانچ کر سکتے ہیں.یہ عمارتوں کی چھتوں پر یا بکتر بند فوجی ٹرکوں کے عقبی حصے سے چلائے جاتے ہیں یہ ڈرون آپریٹرز کو پرواز کے بعد براہ راست ویڈیو کوریج فراہم کرتے ہیں۔

    10-15 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ ، منی یو اے وی کے پاس ایک غیر معمولی پرسکون برقی موٹر ہے اور مشاہدے کی شاندار صلاحیت ہے جو فوجیوں کو بصیرت سے باہر کی ذہانت فراہم کرتی ہے ، مختلف مشن منظرناموں میں ان کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔

    پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے عراق میں بھی فوجی مشن کے دوران اسکائی لارک استعمال کیے تھے-

    اسرائیلی میزائل

    ڈرون کے علاوہ اسرائیلی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹم کے سپائیک ’این ایل او ایس‘ میزائل افغانستان میں برطانوی اور کینیڈین فوجی اہلکار استعمال کرتے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں نے طالبان کے خلاف لڑائیوں میں فعال کردار ادا کیا۔ اگرچہ برطانوی آرمی نے ان کے استعمال کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے 2014 میں ان میزائلوں کے استعمال کا عوامی سطح پر اعتراف کیا تھا۔

    افغانستان سے انخلا، اسرائیل کی شمولیت کا انکشاف

    سپائیک این ایل او ایس 39 انچ کوچ میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور اسے براہ راست حملے یا مڈ کورس نیویگیشن میں صرف ٹارگٹ کوآرڈینیٹ کی بنیاد پر چلایا جا سکتا ہے۔ یہ میلوں لمبی دوری کے پوشیدہ اہداف کو پن پوائنٹ کی درستگی ، نقصان کی تشخیص اور ریئل ٹائم انٹیلی جنس کے حصول کے قابل بناتے ہیں۔

    اس کی رینج 25 کلومیٹر ہے۔ اور متعدد وار ہیڈز جیسے گرمی پی بی ایف ( دھماکے ) اور پی بی ایف/ایف شہری اور اعلی شدت کے تنازعات کے لیے موزوں ہے۔ میزائل ، جو مختلف پلیٹ فارمز پر نصب کیا جا سکتا ہے ، گنر کو اسٹینڈ آف رینج پر اہداف پر حملہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور ہڑتالوں کے بعد ریئل ٹائم انٹیلی جنس اور نقصان کی تشخیص حاصل کرتا ہے۔

    افغانستان میں اسرائیلی کردار صرف ہتھیاروں کے نظام تک محدود نہیں تھا۔ سنہ 2019 میں ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایاگیا تھا کہ اسرائیلی افواج افغانستان میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کے لیے کابل بھیجی گئی تھیں-

    ایران کی خبر رساں ایجنسی تاسنیم کے مطابق ، اسرائیلی فوجیوں نے مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے شندند میں امریکی فضائیہ کے ایک اڈے سے آپریشن کیا۔ ایرانی سرحد سے اور خلیج فارس کے ارد گرد ایرانی نقل و حرکت پرانٹیلی جنس معلومات اکٹھی کر رہی تھی-

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    اس وقت روسی "سپوتنک” ایجنسی نےکہا تھا کہ اسرائیلی "امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے جھنڈے تلے” کام کر رہے تھے روسی "سپوتنک” ایجنسی اسرائیلی امور کے ایک ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی افواج وہاں تعینات امریکی افواج کے فریم ورک کے اندر کام کر رہی تھیں۔ اسرائیل کی افغانستان میں فوجی سرگرمیوں کی افغان حکومت کی طرف سے باقاعدہ منظوری دی گئی تھی اور حکومت کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بارے میں علم تھا تاہم اس حوالے سے اسرائیل اور افغانستان کی حکومتوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    مغربی افواج کے افغانستان سے نکل جانے اور طالبان کے ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے ساتھ طالبان نے کچھ امریکی ڈرون سمیت جدید امریکی ہتھیار بھی قبضے میں لیے ہیں۔ چونکہ کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی نے کئی سال قبل افغانستان میں اپنا جنگی مشن ختم کردیا تھا اس لیے اسرائیلی ڈرون یا جنگی ہتھیاروں کے طالبان کے ہاتھ لگنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

  • قانون کے نفاذ میں ناکامی پر کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں ؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    قانون کے نفاذ میں ناکامی پر کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں ؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    قانون کے نفاذ میں ناکامی پر کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں ؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچی آبادیوں کا سروے کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی معاونین اور اٹارنی جنرل کے نامزد نمائندے پر مشتمل کمیشن جائزہ رپورٹ جمع کرائے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے احکامات جاری کیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر سسٹم صحیح چل رہا ہو تو تجاوزات نہیں ہو سکتیں،ای الیون میں نالے پر تعمیرات سے تباہی ہو گئی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ سیلاب کے خدشے کے باعث کنارے پر بیٹھنے والوں کو علاقہ چھوڑنے کا نوٹس دیا ،

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یقینی بنانا تھا کہ 1400 اسکوائر میل کے علاقہ میں کوئی غیر قانونی تعمیر نہ ہو، جو نالے کنارے آباد ہیں یہ تو ان کی اپنی سیفٹی کے لیے بھی خطرہ ہے، دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کیسے ہو گی؟ تمام ادارے صرف مراعات یافتہ طبقے کے لیے کام کر رہے ہیں، کیا اسلام آباد پبلک کے لیے ہے یا صرف ایلیٹ کے لیے؟ یہاں صرف ایلیٹ کلاس کے لیے کام کیا جا رہا ہے،صرف چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے سارا سسٹم کرپٹ کر دیا گیا،اسلا م آباد میں دو مختلف قانون ہیں، دارالحکومت میں یہ سسٹم کی ناکامی ہے،آئینی عدالت کا کام کمزور طبقوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے، قانون کی نظر میں طاقتور اور کمزور سب برابر ہیں،اگر آپ نے کوئی ایکشن لینا ہے تو کسی امتیازی سلوک کے بغیر لیں،کورٹ نے ڈیکلیئر کیا ہے کہ بڑے آدمی کی چیز کو ریگولرائز نہ کریں، عدالت نے کہا کہ بلا تفریق قانون کا نفاذ کریں، بتائیں کہ سی ڈی اے نے اپنی ذمہ داریاں کیوں نہیں نبھائیں؟ قانون کے نفاذ میں ناکامی پر کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں اور کس کے خلاف کارروائی کریں؟دس تسلیم شدہ کچی آبادیوں میں کتنے لوگ رہائش پذیر ہیں؟ کیا الاٹمنٹ لیٹرز د یئے ہیں؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آگئی :24 گھنٹوں میں 5 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آگئی :24 گھنٹوں میں 5 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تیزی آگئی :24 گھنٹوں میں 5 کشمیری نوجوان شہید ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے سری نگر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ آج صبح سوپور میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

    بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سری نگر اور سوپور میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران مسلح نوجوانوں نے گرفتاری دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تھی۔

    ادھر کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معصوم اور نہتے نوجوانوں کو بھارتی فوج نے اپنی بربریت کا نشانہ بنایا۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا جا رہا ہے۔

    مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارتی فوج نے وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل معمول کی بات بن گئے ہیں تاہم غیور کشمیری اپنے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

  • جو کام شہباز شریف نہ کر سکے وہ بزدار کر رہا ہے، وزیراعظم

    جو کام شہباز شریف نہ کر سکے وہ بزدار کر رہا ہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسپیڈ کے نام سے مشہور شہباز شریف جو کام نہ کر سکے وہ بزدار کر رہا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے کورونا سے متعلق ہمارے اقدامات کو سراہا ،اسمارٹ لاک ڈاؤن پر ہمارا مذاق اڑایا گیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اب سب اپنا رہے ہیں،رکھ جھو ک جنگل بہترین منصوبہ ہے،پہلی دفعہ پلان کر کے رکھ جھوک جنگل میں 1 کروڑ درخت لگائیں گے،میں نے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے،نئی نسل کیلئے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے،عہد کرنا ہے کہ ملک کو سر سبز اور شاداب بنانا ہے،لاہورمیں زیادہ عرصہ قیام پزیررہا لیکن اب اس شہر کو تباہ کیا گیا،لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامنا ہے،ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں،عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے،دریائےراوی پر بیراج بنانے سے زیرزمین پانی کا لیول بلند ہوگا،سن کر خوف آتا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی سطح اس حد تک بلند ہو چکی ہے کہ بچوں اور ضعیفوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح بھی کم ہو رہی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر یہ منصوبہ مشکل نہ ہوتا تو جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بن جاتا پنجاب اسپیڈ کے نام سے مشہور شہباز شریف بنا لیتے لیکن وہ نہیں بنا سکے اب عثمان بزدار کی حکومت یہ منصوبہ اس لیے بنائے گی کہ اتنے بڑے منصوبے اس وقت کامیاب ہوتے ہیں کہ جب انسان پختہ ارادہ کرلے کشتیاں جلا کر جائیں یعنی واپسی کا کوئی راستہ نہ ہو اور ٹھان لے کہ جو بھی ہوجائے ہمیں اس منصوبے کو مکمل کرنا ہے

    قبل ازیں وزیرا عظم عمرا ن خان ایک روز ہ دورہ پر لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رکھ جھوک روانہ ہوئے اورو ہاں پودا لگا کر سمارٹ جنگل کا افتتاح کیا اس موقع پر عمران خان کو سمارٹ جنگل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی اس موقع پر موجود تھے

    جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

    نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    جہانگیرترین کولیڈرمانا لیکن وہ اس قابل نہیں، نذیر چوہان کا رہائی کے بعد یوٹرن

    وزیراعظم نے گورنر ہاؤس میں اہم شخصیت کو طلب کر لیا