Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بیلجئیم کے وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    بیلجئیم کے وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: بیلجئیم کے وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سے بیلجئیم کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اس اہم گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان سے سفارتی اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کی انخلا کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

    بیلجیئم کے وزیراعظم نے پاکستان کی مدد اور سہولت کو سراہا اور عمران خان کو بیلجیم کے دورے کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانوں کی حفاظت،سلامتی اور افغانستان میں استحکام انتہائی اہم ہے۔ امن اور مفاہمت جامع سیاسی حل کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔ بین الاقوامی برادری میں افغانستان کے لوگوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

  • صحافیوں کوہراساں کرنے کے‌خلاف ازخود نوٹس کے اختیار کا جائزہ لیں گے: قائم مقام چیف جسٹس

    صحافیوں کوہراساں کرنے کے‌خلاف ازخود نوٹس کے اختیار کا جائزہ لیں گے: قائم مقام چیف جسٹس

    اسلام آباد: صحافیوں کوہراساں کرنے کے‌خلاف ازخود نوٹس کے اختیار کا جائزہ لیں گے: اطلاعات کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے کیس میں ازخود نوٹس کے دوبارہ جائزے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالت اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا اس طرح ازخود نوٹس لیا جاسکتا ہے یا کہ نہیں ،

    سپریم کورٹ ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار، صدر سپریم کورٹ بار کو عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

    پاکستان میں صحافیوں کو ہراساں کرنے پر ازخود نوٹس کے دوبارہ جائزے کے کیس میں سپریم کورٹ نے اہم سوال اٹھا دیا کہ ازخودنوٹس لینے کا اختیار کس انداز میں استعمال ہوسکتا ہے؟

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ’ابھی صرف اس نقطے کا جائزہ لیں گے کہ ازخود نوٹس اس انداز میں بھی ہو سکتا ہے۔‘

    قائم مقام جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پیر کو پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ لارجر بینچ نے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار، صدر سپریم کورٹ بار کو عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

    عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ازخود نوٹس پر دو رکنی بینچ کےحکم نامے پر عملدرآمد روکتے ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”408451″ /]

     

    20 اگست کو صحافیوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے صحافیوں پر ہونے والے حملوں اور مقدمات کی پیش رفت رپورٹس، سیف سٹی پراجیکٹ کی فوٹیج اورخرچے کی تفصیلات طلب کی تھیں۔اس کے علاوہ وزارت اطلاعات سے ایک سال کے اشتہارات اور اس سے مستفید ہونے والوں کی تفصیلات بھی طلب کیں۔

    دوسری طرف آج سماعت کرتے ہوئے عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ازخود نوٹس پر دو رکنی بینچ کےحکم نامے پر عملدرآمد روکتے ہوئے سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی

    یاد رہےکہ چیف جسٹس گلزار احمد بیرون ملک دورے پر ہیں اور موسٹ سینئیر جج ہونے کی وجہ سے جسٹس عمر عطا بندیال قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔

    انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس لینے کے اگلے روز 21 اگست کو اس معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا کہ کیا سپریم کورٹ میں سوموٹو لینے کا جو طریقہ کار ہے اس پر عمل کیا گیا ہے یا ہر جج اس طرح اپنی عدالت میں سوموٹو لے سکتا ہے یا یہ اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہے۔

    واضح رہے کہ سوموٹو کے لیے درخواست رجسٹرار آفس دی جاتی ہے جس کے بعد چیف جسٹس اس درخواست پر سوموٹو لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بینچ تشکیل دیتے ہیں۔

    پیر کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’20 اگست کو دیا جانے والا حکم روایات سے ہٹ کر ہے۔ صحافیوں نے ایک جج کے کمرہ عدالت میں درخواست دی۔ انہوں نے ادارے پر اعتبار نہیں کیا اور طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا جبکہ جج نے غیرمعمولی اختیارات کو استعمال کیا ہے۔‘

  • آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرزپاکستان کودیے دیئے گئے

    آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرزپاکستان کودیے دیئے گئے

    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرزپاکستان کودیے دیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے۔

    ادھر اپنی کامیابی بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں آئی ایم ایف نے معاشی استحکام کے لیے بہت کوششیں کیں ، آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق آج تاریخی دن ہے اور رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لیے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا اور عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی۔

    اعلامیے کے مطابق رکن ممالک اِس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاہم قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کریں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کو منتقل کی گئی رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔یہ رقم آئی ایم ایف نے کورونا سے نمٹنے کیلئے رکن ممالک کو جاری کی ہے جس کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق اس رقم کی منتقلی سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ جائیں گے۔وزارت خزانہ ذرائع نے بتایاکہ اِس قرض کے ساتھ کوئی شرط نہیں رکھی گئی اور شرح سود بھی انتہائی کم ہے، ابھی اس کی واپسی کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا جبکہ یہ قرض آئی ایم ایف کی طرف سے دیے پروگرام کا حصہ بھی نہیں۔

  • افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریزسری لنکا کی بجائے پاکستان میں کرانےکا اعلان

    افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریزسری لنکا کی بجائے پاکستان میں کرانےکا اعلان

    لاہور:افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریزسری لنکا کی بجائے پاکستان میں کرانےکا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے قومی میدانوں میں کھیلی جائے گی۔

    ترجمان افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی میزبان میں ہونے والی سیریز سری لنکا کی بجائے اب پاکستان میں ہو گی۔ سری لنکامیں لاک ڈاؤن کےباعث سیریزمنتقل ہوئی، افغانستان کے 4 کھلاڑیوں کو پہلے ہی پاکستان کے ویزے جاری ہو چکے ہیں، سیریز کی میزبانی افغانستان کرے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں کھیلی جانے تھی، اس سیریز کے دوران گرین شرٹس نے افغانستان کی میزبانی میں سیریز کھیلنی تھی۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے جانی تھی۔

    کرک انفو کے مطابق تمام میچز 3 سے 9 ستمبر تک ہی کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم رواں ہفتے پاکستان پہنچے گی اور میچز کن میدانوں میں ہو گا اس کا اعلان افغانستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کو پیشکش کی تھی اس سیریز کی میزبانی افغانستان ہی کرے اور یہ سیریز متحدہ عرب امارات یا پاکستان میں کروائی جائے جس کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔

  • وادی پنجشیراب پھرافغان طالبان کی فتح کے سامنے آہنی دیواربن گئی:گردونواح میں گھمسان کی جنگ

    وادی پنجشیراب پھرافغان طالبان کی فتح کے سامنے آہنی دیواربن گئی:گردونواح میں گھمسان کی جنگ

    کابل:وادی پنجشیراب پھرافغان طالبان کی فتح کے سامنے آہنی دیواربن گئی:گردونواح میں گھمسان کی جنگ افغان صوبے پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی سربراہی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں دونوں جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں۔

     

     

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجشیر میں طالبان اپنے سب سے زیرک کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ قومی مزاحمت فرنٹ کی سربراہی سابق شمالی اتحاد کے مقتول امیر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں۔

    فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ قومی مزاحمتی فرنٹ نے طالبان کے 300 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب طالبان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت کاروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

     

    اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کے بعد ملک کے نائب صدر امر اللہ صالح نے نگراں صدر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پنجشیر میں ہی پناہ لی ہے اور اب وہ احمد مسعود کے ساتھ مل کر طالبان کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

    امراللہ صالح نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ طالبان پنجشیر وادی کے داخلی راستوں پر جمع ہوگئے ہیں۔ قومی مزاحمتی فرنٹ نے درۂ سالانگ بند کر دیا ہے اور یہ وہ علاقے ہیں جہاں آنے سے گریز کرنا چاہیے۔ طالبان اندر داخل ہوئے تو انھیں اندراب وادی کی طرح پنجشیر میں بھی بھاری نقصان اُٹھانا پڑے گا۔

     

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے درۂ سالانگ بند کرنے کے امراللہ صالح کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر مکمل طور پر طالبان کے محاصرے میں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ مذاکرات سے معاملات حل ہوجائیں۔

    ترجمان طالبان نے اپنے بیان میں صوبہ بغلان کے ضلع بنوں، پل حصار اور دہ صلاح پر قبضے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    ادھر عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو میں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہا ہے کہ میرے ساتھ صرف پنجشیر کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورے افغانستان کے لوگ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    دوسری جانب احمد مسعود کے انٹرویو سے قبل طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں طالبان جنگجوؤں کو افغان فوجی سازومامان کے ساتھ پنجشیر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں بغلان کے بعد پنجشیر واحد صوبہ جہاں اب تک طالبان فتح حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ تخار، کپیسا، پروان اور نورستان کی سرحدوں متصل پنجشیر کی آبادی 17 لاکھ 3 ہزار ہے اور صوبائی دارالحکومت بازارک سمیت ساتوں اضلاع پر شمالی اتحاد کا کنٹرول ہے۔

  • سعودی وزیرخارجہ اورشاہ محمود قریشی کے درمیان اچانک رابطے کی ضرورت کیوں پیش آئی

    سعودی وزیرخارجہ اورشاہ محمود قریشی کے درمیان اچانک رابطے کی ضرورت کیوں پیش آئی

    اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ اورشاہ محمود قریشی کے درمیان اچانک رابطے کی ضرورت کیوں پیش آئی ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیر خارجہ نے او آئی سی کی جانب سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مستقل مندوبین کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پرامن افغانستان ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ افغان قائدین، افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اجتماعیت پر مبنی سیاسی تصفیے کی جانب آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو اور افغانوں کی معاشی معاونت کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

    انہوں نے سعودی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے ورکرز اور میڈیا نمائندگان کے انخلا میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت سے آگاہ کیا۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

  • دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کریں گے        طالبان رہنما

    دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کریں گے طالبان رہنما

    رہنما طالبان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون کی پاسداری کرکے ایک مثال قائم کریں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا "الجزیرہ ” کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں طالبان رہنما عبدالقہار کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق میں کوئی ابہام نہیں ہے دوسروں پر قانون لاگو کرنے سے پہلے خود قانون ساز قانون کی پاسداری کرکے ایک مثال قائم کریں گے-


    انہوں نے کہا تاکہ عوام ہمیں دیکھ کر قانون پر عمل کریں کسی جرم میں ملوث ہونے کی صورت میں اپنے نمائندگان کو پہلے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے-

    عبدالقہار بلخی نے کہا کہ میرا نہیں خیال لوگ ہمیں دہشت گرد سمجھتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک اصطلاح ہے جس کی بنیاد امریکہ نے رکھی اور ان کے خلاف جانے والے ہر شخص کو دہشت گرد قرار دے دیا-

    افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی طالبان رہنماعبدالقہار بلخی

    واضح رہے کہ اسی انٹرویو میں طالبان رہنما عبدالقہار کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں افغانستان میں ہر حال میں ایک جامع حکومت بنائی جائے گی امریکہ سے بھی بات چیت جاری ہے لوگ جس طرح کابل ائیر پورٹ پر جمع ہو رہے ہیں انتہائی افسوسناک ہے چونکہ ہم نے عام معافی کا اعلان کیا ہے سینئیر آفیسرز سے ملاز م تک میرا خیال تھا کہ حالات قابو میں رہیں گے لیکن لوگوں میں خوف اور افراتفری کی یہ صورتحال ہماری توقع کے برعکس ہے-

    طالبان رہنما نے کہا کہ جس تیزی سے حالات بدلے وہ سب کیلئے حیران کن تھا ہمارا کابل میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں تھا کیونکہ ہم سیاسی حل کے حامی تھے جامع اور مشترکہ حکومت قائم کرنا چاہتے تھے لیکن جب ہم کابل میں داخل ہوئے تو سکیورٹی فورسز نے ہتھیار ڈال دیئے اور حکمران ملک چھوڑ کر بھاگ گئے تو ہمیں مجبوراً انتظامات سنبھالنے پڑے انٹر افغان مذاکرات کا مقصد شہریوں کے حقوق کا خلاصہ کرنا ہے-

  • امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے     امریکی صدر

    امید ہے 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے اور ڈیڈ لائن بڑھانی نہیں پڑے گی اگر ڈیڈ لائن بڑھانے سے متعلق غیر ملکی رہنماؤں کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔

    مکہ مکرمہ: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوگی

    وائٹ ہاؤس سے ٹیلی وژن پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹے سے کم عرصے میں 11 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور 14 اگست سے اب تک 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں جبکہ امریکی شہریوں کے علاوہ اتحادی ممالک کے شہریوں ، اور افغان ساتھیوں کی بھی مدد جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قطر، جرمنی اور کویت سمیت 2 درجن سے زائد ممالک اس مشن میں ساتھ دے رہے ہیں ۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا فیصلہ درست تھا، اب بھی نہیں تو کب انخلا کرتے؟ کیا مزید 10 برس بعد کرتے ؟ کابل میں سکیورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے، حالات بگڑ سکتے تھے،20برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں فواد عالم

    انہوں نے کہاکہ افغان جنگ میں15 کروڑ ڈالرز سے30 کروڑ ڈالرز یومیہ خرچ ہوتا رہا ہے اب طالبان کو بنیادی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اتحاد اور عوام کی خدمت کیسے کرتے ہیں ۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کی فرزند پاکستان،شہیداسلام:کیپٹن کاشف کی نمازہ جنازہ میں‌ شرکت

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی فرزند پاکستان،شہیداسلام:کیپٹن کاشف کی نمازہ جنازہ میں‌ شرکت

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی فرزند پاکستان،شہیداسلام:کیپٹن کاشف کی نمازہ جنازہ میں‌ شرکت،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج راولپنڈی میں وطن عزیز کی خاطرقربان ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کی

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران ، کیپٹن کاشف شہید کے خاندان اوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرزند پاکستان ، شہید اسلام کیپٹن کاشف شہید کوخراج تحسین پیش کیا ، کیپٹن کاشف شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کےعلاقے توبوگچک میں فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہو گئے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • چینی سفیرایک بارپھرشیخ رشید کوملنے ان کے گھرپہنچ گئے:اہم گفتگو،دنیا کواہم پیغام بھی دے دیا

    چینی سفیرایک بارپھرشیخ رشید کوملنے ان کے گھرپہنچ گئے:اہم گفتگو،دنیا کواہم پیغام بھی دے دیا

    راولپنڈی:چینی سفیرایک بارپھرشیخ رشید کوملنے ان کے گھرپہنچ گئے:اہم گفتگو،دنیا کواہم پیغام بھی دے دیا،اطلاعات کے مطابق چینی سفیر شیخ رشید کے بیلی بن گئے ، تھوڑے ہی عرصے میں دوسری بارشیخ رشید کوملنے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے ، ادھر اس ملاقات میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین میں تعاون وترقی کو دہشت گروں ہاتھوں یرغمال نہیں بننےدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پا کستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ آج وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں شیخ رشید احمد نے چینی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو ظہرانہ دیا۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤن نے افغانستان اورخطےکی صورتحال سےمتعلق بات چیت کی، ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنائیں گے،

     

    چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں، پاکستان اور چین کے باہمی تعاون اور ترقی کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

    چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، چینی شہریوں اور کمپنیوں کے لئےسکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کیا جائے۔

    اس موقع پروزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتے حالات کے پیش نظر ہمارا خطہ اور زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے، افغانستان میں پائیدار امن خطے کے ترقی اور دنیا کی سلامتی کے لئے اہم ہے، پاکستان افغان امن اور وہاں مستحکم حکومت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، وزارت داخلہ افغانستان سے نکلنے والوں کو بھر پور معاونت دے رہی ہے۔