Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےآذربائیجان کی بحریہ     کےسربراہ کی ملاقات:پاکستان نےایک بڑی پیشکش کردی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےآذربائیجان کی بحریہ کےسربراہ کی ملاقات:پاکستان نےایک بڑی پیشکش کردی

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحریہ کے سربراہ کی اہم ملاقات:پاکستان نے ایک بڑی پیشکش کردی،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کو ترقیاتی اور دفاعی شعبے میں بھرپور اعانت ‏کی پیشکش کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری ‏افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع، تربیت اور ‏سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید سے آذربائیجان کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں مجموعی علاقائی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سےسفارتی و سیکیورٹی تعاون کو مزیدفروغ دینےکےعزم کا ‏اعادہ کیا گیا جب کہ آذربائیجان کےکمانڈرنےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں ‏کوسراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کو ترقیاتی اوردفاعی شعبےمیں ‏بھرپور اعانت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان سےدوستانہ تعلقات کو قدر کی ‏نگاہ سے دیکھتا ہے۔

  • میں‌ نے فوج اورملکی اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی اس پرمعافی مانگتاہوں:حامد میرنے معافی مانگ لی

    میں‌ نے فوج اورملکی اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی اس پرمعافی مانگتاہوں:حامد میرنے معافی مانگ لی

    لاہور:میں‌ نے فوج اورملکی اداروں کے خلاف نفرت پھیلائی اس پرمعافی مانگتاہوں:حامد میرنے معافی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق معروف اورمتنازعہ صحافی حامد میر نے اپنے گرد بڑھتے ہوئے گھیراو کے خطرات سے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ حامد میر کی طرف سے یہ معافی نامہ اسلام آباد اور راولپینڈی یونین آف جرنلسٹس اورنیشنل پریس کلب کی طرف سے پیش کیا گیا ہے ،

     

    اس معافی نامے میں حامد میر معافی مانگتے ہوئے کہتے ہیں کہ پچھلے دنوں‌ ان سے صحافی اسد طور کے معاملے تووہ فوج اوردیگرملکی اداروں کےخلاف ایسی گفتگو کرچکے ہیں کہ جن سے ان اداروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے

    حامد میر لکھتے ہیں‌کہ وہ فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس حوالے سے وہ فوج کی خدمات کا اظہاربھی کرچکے ہیں‌ لیکن پھر بھی ان سے بہت سی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں جس پرفوج اوردیگرسلامتی کے اداروں سے معافی کے طلب گار ہیں‌

  • 4 بڑوں کا فیصلہ ہوگیا، عمران خان کیا سوچ رہے ،73 سال میں سب سے بہترین معیشت

    4 بڑوں کا فیصلہ ہوگیا، عمران خان کیا سوچ رہے ،73 سال میں سب سے بہترین معیشت

    4 بڑوں کا فیصلہ ہوگیا، عمران خان کیا سوچ رہے ،73 سال میں سب سے بہترین معیشت

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ چڑیل آج اسلام آباد سے بڑی مخبریاں لے کر آئی ہے . ان کا کہنا تھا کہ آج کل وزیروں کی باتیں‌سننے کا کوئی فائدہ نہیں وہ تو اپوزیشن کی بیشنگ پر لگے ہوئے ہیں‌. کوئی اپنی وزارت بچانے کے چکر میں ہے .

    نہ ہی ان کو لوگوں‌کا درد اور خیال ہے . وزیر اعظم سے جو ملتا ہے اس کی بات میں‌کوئی دم ہوتا ہے . اس طرح وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں نے کہا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ 73 سال میں معیشت اتنی بہترنہیں ہے جتنی آج ہے . وزیرا عظم نے ایسی بات کیوں کہی ہے یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں . میں اس بات کو رد نہیں کرتا اور نہ ہی اس کی تائید کرتا ہوں . میں‌ صرف رپورٹ کر رہا ہوں‌کہ انہوں نے جو چند لوگوں سے ملاقات کے دوران بتائی . ان کا خیال ہے کہ ایسا اس لیے ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کم ہوا ہے . ان کا خیال ہے کہ جی ڈی پی گروتھ بڑھ رہی ہے جو کہ 3.9 کے حساب سے بڑھ رہی ہے

    لیکن ان کے اعداد و شمار پر کوئی اتفاق نہیں کرتا . اسی لیے آئی ایم ایف اس سے اتفاق نہیں کر رہا ہے جب ان کو یہ بتایا گیا کہ عالمی مالیاتی ادارے ان کے فگر سے اتفاق نہیں کر رہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں‌. ہمیں‌ یہ پتہ ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہماری معیشت کتنی اچھی ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین معیشت اس سے اتفاق نہیں کرتے لیکن عمران خان اس پر بضد ہیں‌. اسی طرح ان کے قریبی ساتھیوں نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ عثمان بزدار ، اعظم خان اور محمود خان کو اگر تبدیل نہں کریں گے نہ صرف پانچ سال پورے کرنا مشکل ہوجائے بلکہ اگلی دفعہ تو دور دور تک حکومت کرنا مشکل ہو جائے گا. .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ آپ کسی کے اوپر سوار ہو کر اس دفعہ بھی حکومت میں آجائیں گے
    .
    اس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بالکل نہیں ان تینوں میں کو تو کیا ایک کو بھی ہٹانا نہیں ہے اور یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا .انکا کہنا تھا کہ کون کون ان کو ہٹانا چاہتا ہے اور کیوں ایسا کہہ رہا ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کہ عمران خان اسی لیے کہہ رہے ہیں کہ وہ تصادم کے موڑ میں ہیں‌.اور جو ان کو بتاتا ہے کہ کرپشن ختم کرنے میں ان کو ہٹانا ضروری ہے لیکن وزیر اعظم نہیں مان رہے . جب کہا گیا کہ یہ لوگ آپ کی پارٹی کو ختم کر رہے ہیں اور نقصان پہنچا رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو یہ شنید تھا کہ بجٹ کے بعد ان کو شائد تبدیل کردیا جائے لیکن اب یہ خدشہ پیدا ہو چکا ہے کہ ایسا نہ ہوکہ اپنے ہی نئے کینیڈیٹ کے لیے پی ٹی آئی کے لوگ ووٹ نہ دیں اور اس سے بھی جاتے رہیں .

  • وزیراعظم عمران خان نے فخرسے قوم کا سربلند کردیا    :مخالفین نےبھی دل سےتسلیم کرلیا:دنیا بھرمیں چرچے

    وزیراعظم عمران خان نے فخرسے قوم کا سربلند کردیا :مخالفین نےبھی دل سےتسلیم کرلیا:دنیا بھرمیں چرچے

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے فخرسے قوم کا سربلند کردیا:مخالفین نے بھی دل سے تسلیم کرلیا:دنیا بھرمیں چرچے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایسا کام کردکھایا کہ جس کے بعد ان کے مخالفین بھی شیدائی اورفین ہوگئے ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیرخارجہ کا یہ کہہ کر فون سننے سے انکار کردیا کہ اگرامریکی صدر کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ خود مجھے فون کرے کسی دوسرے درجے کے امریکی نمائندے سے بات کرنا پاکستانی سربراہ مملکت کے سفارتی آداب کے خلاف ہے ،

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دفای تجزیہ کار اعجاز اعوان کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ اب جو بھی بات ہوگی وہ براہ راست امریکی صدر سے ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی سیکرٹری کا فون سننے سے معذرت کی گئی اور کہا گیا کہ پروٹوکول کے مطابق امریکی صدر خود ان سے رابطہ کریں۔ اعجاز اعوان کے مطابق عمومی طور پر پروٹوکول کے تحت کسی بھی اہم معاملے پر گفتگو کیلئے امریکی صدر خود وزیراعظم سے رابطہ کرتے ہیں، اسی لیے پیغام بھیجا گیا ہے کہ افغانستان سے انخلاء اور اس سے متعلقہ معاملات کیلئے امریکی صدر خود وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کر کے بات چیت کریں۔

    وزیراعظم کی طرف سے اس دلیرانہ جواب کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پاکستانیوں کے سرفخرسے بلند ہوگئے ہیں اوراب تو ان کے مخالفین بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کی قیادت کو تسلیم کرچکے ہیں اوراس وقت سوشل میڈیا پروزیراعظم کے دلیرانہ موقف کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے ،

  • کسانوں کے ساتھ وہ کچھ نہیں ہوگا جو پہلی حکومتوں میں ہوتا رہا ، وزیر اعظم کی یقین دہانی

    کسانوں کے ساتھ وہ کچھ نہیں ہوگا جو پہلی حکومتوں میں ہوتا رہا ، وزیر اعظم کی یقین دہانی

    کسانوں کے ساتھ وہ نہیں ہوگا جو پہلی حکومتوں میں ہوتا رہا ، وزیر اعظم کی یقین دھانی

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان سے کسانوں کی ملاقات ہوئی .وزیراعظم نے کہا کہ نصاف کرنےو الی قوم اوپر جائے گی،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازاہے،چینی کی انڈسٹری میں ایک مافیا بیٹھ گیا تھا جو مہنگی چینی بیچتا تھا،بدقسمتی سے ملک میں اور بھی جگہوں پر مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں.حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے،ماضی میں کسانوں کو گنے کے پیسے نہیں مل رہے تھے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میری جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تھی،مافیا ملک میں ہر طرح سے فائدہ اٹھا تا ہے،کاٹن کے علاوہ تمام ریکارڈ فصلیں ہوئیں حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں، مافیا ٹیکس بھی نہیں دیتا تھا اور کسانوں کو پیسہ بھی ادا نہیں کرتا تھا،پوری دنیا میں سب سے تیزی سے آگے جانے والا ملک چین ہے،

    ہم نے اب ایگری کلچر کو بھی سی پیک میں ڈال دیا ہے. لارج اسکیل انڈسٹری میں ہماری بہت اچھی گروتھ ہوئی ہے،چاہتے ہیں کہ انڈسٹری کے فائدے میں بھی اضافہ ہو،ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کسانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،
    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ میری ٹیم کسانوں سے رابطے میں رہے گی،ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ،ماضی کی حکومتوں نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ،اقتدارمیں آئےتودیکھاچینی کی قیمت بڑھ رہی تھی.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کوگنےکی پوری قیمت نہیں مل رہی تھی،شوگرمافیامہنگی چینی بیچتااورکسانوں کوپوری قیمت نہیں دیتاتھا،ایف آئی اےنےشوگرمافیاکی انکوائری کی توانہیں دھمکیاں ملیں،شوگرمافیاکےخلاف بلاامتیازتحقیقات کی گئیں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےاورجگہوں پربھی شوگرمافیاجیسےلوگ بیٹھےہیں.حکمرانوں کی کرپشن ملک تباہ کردیتی ہے،جب حکمران پیسہ بناتےہیں توملک کبھی ترقی نہیں کرسکتے،ہماری حکومت میں کسانوں کوبروقت پیسےاداکیےگئے،
    کسانوں سےمسلسل ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہےگا،زرعی شعبہ پاکستان کوترقی یافتہ ممالک میں شامل کرسکتاہے،زراعت سےمتعلق چین کی ٹیکنالوجی سےبھی فائدہ اٹھائیں گے،

    اس موقع پر معاون خصوصی جمشید چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان نےذاتی مفادکیلئےکسانوں کااستحصال کیا، ماضی میں کسانوں سےسرکاری ریٹ سےکم نرخ پرگناخریداگیا،سابق حکمرانوں نےکسانوں کااستحصال کیا. 2018میں گنےکےکاشتکاروں سے 80ارب روپےلوٹےگئے،

    کسان رہنما خالد کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے 80 سے 90ارب روپے کاشتکاروں کو ملے.زرعی اراضی می پی ایچ کی سطح کو کمر کرنے کیلئے جپسم رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے،73سالوں میں پہلی بار کسانوں کے مفادات کا سرکاری سطح پر تحفظ کیا گیا،

    کسانوں کو کھادوں پر سبسڈی دینے کی ضرورت ہے،آئندہ سال بہترفصل کیلئےڈی اےپی کی قیمت کم کی جائے.

  • ایک اور تھپڑ، فرانسیسی صدر بھی شہری کے تھپڑ سے نہ بچ سکے

    ایک اور تھپڑ، فرانسیسی صدر بھی شہری کے تھپڑ سے نہ بچ سکے

    ‏ایک اور تھپڑ، فرانسیسی صدر بھی شہری کے تھپڑ سے نہ بچ سکے

    فرانسیسی صدر میکرون کو شہری نے تھپڑ ماردیا ‏سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص کو حراست میں لے لیا

    خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے ڈروم پہنچنے پر فرانسیسی صدر بیریئر کے پیچھے موجود شہریوں سے ‏ملاقات کر رہے تھے کہ اس دوران استقبال کے لیے موجود شہری نے ان کے چہرے پر تھپڑ دے ‏مارا جس کے بعد تھپڑ مارنے والے شہری کو حراست مین لے لیا گیا ہے

    دوسری جانب فرانسیسی صدر تھپڑ کھانے کے بعد موقع سے چلے گئے ، انہیں سخت سیکورٹی میں دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا

    واضح رہے کہ فرانس نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کی تھی، جس کے بعد مسلم دنیا میں ردعمل دیکھنے میں آیا تھا، فرانسیسی صدر کو تھپڑ کیوں مارا گیا اور کس نے مارا،مارنے والے کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی،

  • بچیوں کی لاشیں دیکھ کر پوتیاں یاد آ گئیں، ہم ذمہ دار ہیں، اعظم سواتی کا بڑا اعلان

    بچیوں کی لاشیں دیکھ کر پوتیاں یاد آ گئیں، ہم ذمہ دار ہیں، اعظم سواتی کا بڑا اعلان

    بچیوں کی لاشیں دیکھ کر پوتیاں یاد آ گئیں، ہم ذمہ دار ہیں، اعظم سواتی کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے شیخ زید اسپتال رحیم یارخان کادورہ کیا

    اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنائیں گے ریلوے کے کرپٹ افسران کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے کل تک رپورٹ مرتب کر کے اور ذمہ داروں کا تعین ہوگا،وزیراعظم کو ٹرین حادثے سے متعلق حقائق سے آگاہ کر دیا ہے سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک بوسیدہ ہو چکا ہے جائے حادثے پر رات بھر رہا ہوں ریسکیو اور ریلوے عملے کو سلام پیش کرتا ہوں ہم واقعے کے ذمہ دار ہیں سگنل سسٹم کی ناکامی اور بروقت اقدام نہ اٹھانے سے حادثہ ہوا،سر سید ایکسپریس کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا، جس وقت ایمرجنسی بریک استعمال ہوا اس وقت تک تاخیر ہو چکی تھی، سگنل سسٹم پر 20 ارب روپے خرچ ہوئے ابھی تک مکمل فعال نہیں ہو سکا اب تک ٹرینوں کو جھنڈی کے ذریعے چلا رہے ہیں 1971کا بنا ہوا ٹریک 30 سال بعد تبدیل ہونا تھا جو نہ ہوا ذمہ دار کون ہے؟ ٹریک تیار کروں یا ایم ایل ون کا انتظار کروں وزیر اعظم اور اسد عمر کو بتا دیا ،

    وفاقی وزیر ریلوے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بچیوں کی لاشیں دیکھ کرپوتے پوتیاں یاد آئیں،

    ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

     حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

    ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

    ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں پچاس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، حادثہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر ادارے ریسکیو و ریلیف کے لئے موقع پر پہنچے، شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا اور انکا علاج معالجہ کیا گیئا

  • زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے، وزیراعلیٰ سندھ

    زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے، وزیراعلیٰ سندھ

    زخموں پر نمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے، وزیراعلیٰ سندھ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ ناانصافیوں ازالہ کیا جائے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ وزیراعظم کو 6 صفحات پرمشتمل خط لکھا جس میں ناا نصافیوں کا ذکرکیا،ہمارے اعتراضات دور نہیں کیے گئے پنجاب،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں پرخوشی ہے،وفاق نے 7سے بڑھا کر15ارب روپے ترقیاتی فنڈزبڑھادیئے،وفاق نے پنجاب کے لیے سندھ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز دیا، کراچی حیدرآباد موٹروے کے معاملے سے سب آگاہ ہیں،پنجاب اور دیگر صوبوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہمیں بھی ترقیاتی کاموں کے لیے 25فیصد حصہ دیں،نیشنل اکنامک کونسل کے 8 ممبران ہوتے ہیں ،آئین کے مطابق ملک بھر سے 13 افراد ہوتے ہیں،سال میں 2بار اجلاس ہوتےہیں لیکن وہ وقت پر نہیں ہوتے کراچی لاہور موٹر وے بننی تھی،لاہور سے سکھر تک موٹر وے بنائی گئی،روڈ نیٹ ورک بہتر ہوتا ہے تو معیشت میں بہتری آتی ہے،7اعشاریہ ایک ارب روپے نیشنل ہائی وے کی لاگت بتائی گئی ہمارا کوئی نیا پراجیکٹ این ایچ اے میں نہیں رکھا گیا،کوشش ہےہمارا روڈ نیٹ ورک بہترہو،وفاق کواب خط لکھنا چھوڑ دیا، آخری خط میں لکھا تھا شاید میں بہرے لوگوں سےبات کررہا ہوں،زخموں پرنمک چھڑکنا کوئی وفاقی حکومت سے سیکھے ،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سند ھ کے لوگوں کوسزادی جارہی ہے،کسی نے کہا تھا سندھ توہمارانہیں ناانصافی کرنے والوں کوسندھ کے عوام نہیں چھوڑیں گے،

  • شکریہ پاک فوج، مبشر لقمان نے سول حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا

    شکریہ پاک فوج، مبشر لقمان نے سول حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا

    شکریہ پاک فوج، مبشر لقمان نے سول حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو و ریلیف کا کام ماضی کی طرح سب سے زیادہ پاک فوج نے کیا

    پاک فوج نہ صرف متحرک رہی ،زخمیوں، لاشوں کی ہسپتالوں میں منتقلی کا کام کیا بلکہ مسافروں کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا، ریلیف کیمپ بھی لگایا گیا جس میں مسافروں کو موقع پر سہولیات دی گئیں

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاک فوج کے کام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین کے مہلک حادثے کے متاثرین کو بچانے کے لئے پاک فوج کا شکریہ۔پاک فوج کے جوان ریلوے ٹریک کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں .مبشر لقمان نے سوال اٹھا یاکہ کیا ہماری سول حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں کیا وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تھی؟

    پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل آئی،قدرتی آفت ہو یا کوئی بھی حادثہ ،پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں بھی نام کمایا اور ہمیشہ بڑھ کر کام کیا، سیلاب، زلزلے،حادثات کی صورت میں پاک فوج کے جوان شہریوں کی مدد کے لئے سب سے پہلے پہنچ جاتے ہیں، جہاں بھی سول حکومت ناکام ہوتی ہے وہاں پاک فوج مدد کے لئے پہنچتی ہے،سخت ترین موسم میں بھی پاک فوج نہ صرف سرحدوں کے دفاع بلکہ خدمت کے جذبے سے بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹے

    ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

     حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

    ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

    ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں پچاس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، حادثہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر ادارے ریسکیو و ریلیف کے لئے موقع پر پہنچے، شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا اور انکا علاج معالجہ کیا گیئا

  • ٹرین حادثہ،ریسکیو،ریلیف آپریشن مکمل ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتائیں مزید تفصیلات

    ٹرین حادثہ،ریسکیو،ریلیف آپریشن مکمل ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتائیں مزید تفصیلات

    ٹرین حادثہ،ریسکیو،ریلیف آپریشن مکمل ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتائیں مزید تفصیلات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو و ریلیف آپریشن مکمل ہو چکا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریلوے ٹریک پر بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرین سے انجن کی بوگیاں ہٹا دی گئی ہیں ۔ ضروری مرمت و بحالی کے بعد ریلوے ٹریک کو کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ زید اسپتال رحیم یار خان اور سی ایم ایچ پنو عاقل سمیت مختلف اسپتالوں میں 98 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے جن کا علاج معالجہ جاری ہے

    دوسری جانب ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے نام سامنے آئے ہیں جاں بحق افراد میں لاہورکے احمد ولد محمد رمضان، ننکانہ صاحب کے عاطف شہزاد ولد عاطف لطیف، راولپنڈی کے رب نواز ولد سجاول شاہ، خوشاب کے قیصر اقبال ولد ظفر اقبال اور رحیم یارخان کی دعا فاطمہ ولد شہزاد، لودھراں کی مائی سائرہ ولد شہزاد، شہروز ارشد ولد ارشد، مقدس ولد عمران، محمد اسلم ولد محمد یاسین، شبرین ولد محمد یاسین روبینہ، محمدعلی اور لودھراں کے سمیع اللہ ولد ابراہیم، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طاہرہ پروین، مومنہ ولد میاں رازق، محمد چاند ولد رزاق، فیصل آباد کی مس عالم ولد صداقت، وہاڑی کے محمد انور ولد عبدالحفیظ،حریم اورشہلا ولد حضورخان اور کراچی کے خالد بن ولید شامل ہیں

    ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

     حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

    ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

    ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں پچاس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، حادثہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر ادارے ریسکیو و ریلیف کے لئے موقع پر پہنچے، شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا اور انکا علاج معالجہ کیا گیئا