Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

    عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

    عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے اینکر پرسن اور کالم نگار سلیم صافی نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم نواز یعنی پی پی پی اور ن لیگ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے . پہلے بھی خطرہ تھا اور نہ آج ہے .

    سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں‌ اکثر یہ بات کہا کرتا ہوں کہ جنہیں حکومت دلوائی گئی ہے ان کو حکومت کرنا نہیں آتی اور جن کو اپوزیشن سونپی گئی ہے ان کو اپوزیشن کرنا نہیں آتی .

    سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قسطوں میں اپوزیشن بن جاتی ہے اور قسطوں میں سہولت کار بن جاتی ہے. ان کا رویہ بھی اپوزیشن والا نہیں تھا . حکومت کو پہلے بھی اپنے آپ سے خطرہ تھا اور اب بھی خود سے خطرہ ہے .

    مبشرلقمان نے سلیم صافی سے سوال پوچھا کہ تازہ اطلاع ہے کہ وزیر اعظم ، صدر اور آرمی چیف کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے اور اسے ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے .عملہ تبدیل کردیا گیا ہے حتی کہ پائلٹ تک تبدیل کردیا گیا ہے .

    اس کے جواب میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حالیہ ریڈ الرٹ کے بارے میں مجھے تو علم نہیں‌ ہے آپ بہتر جانتے ہوں گے .لیکن ایک بات ہے کہ جس وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے میں شروع دن سے ایک موقف رکھتا ہو‌ں وہ یہ ہے کہ پاکستان میں انتظامی اور ملٹری طور پر تو اس بات کو دبادیا گیا ہے ہم نے طالبائزیشن پر قابو پالیا لیکن یہ صرف اطمینان دینے والی بات تھی .

    جب جب بھی افغانستان میں طالبان مضبوط ہوں گے پاکستان میں‌موجود ملی ٹینٹ عناصر کا حوصلہ بڑھے گا اور ان کو شہہ ملے گی اور اس کی مثال آج مل رہی ہے جیسے جیسے طالبان افغانستان میں‌ مضبوط ہورہے ہیں یہاں‌موجود عناصرکو بھی اخلاقی سپورٹ مل رہی ہے .

    جب تک اس مسئلے کے روٹ کازز کو ایڈریس نہیں‌کیا جائے گا تب تک یہ معمالہ ایسے ہی چلے گا. مبشرلقمان کی باقی اہم تبصرے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں .

  • چینی صدرکےبعد بورس جانسن بھی عمران خان کےفین      :پاکستان میں10ارب درخت لگانےکےعزم پرخراج تحسین

    چینی صدرکےبعد بورس جانسن بھی عمران خان کےفین :پاکستان میں10ارب درخت لگانےکےعزم پرخراج تحسین

    لاہور: چینی صدرکے بعد پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کاعزم، بورس جانسن کا عمران خان کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیات سے متعلق اقدامات کی دنیا بھی معترف ہو گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوم ماحولیات کے موقع پر وزیراعظم کو ان کی زبردست خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے۔ کیونکہ یہ قدرت کا انتقام ہے۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں بروقت کارروائی کرنا ہو گی۔ اس کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑھنے والے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور عالمی سطح پر 1.5 درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے لیے سب ممالک کو مل کر بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ فطرت کو بچایا جا سکے۔

    بورس جانسن نے کہا کہ اس تمام معاملے پر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہوا ہے۔ یہ بہت بڑی مہم ہے۔ میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں جو مینگرو درخت دوبارہ لگا رہے ہیں۔

    آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں رہنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے بڑی کوششیں کرنا ہوں گی۔ تاکہ ہم اپنے آئندہ والی نسلوں کے حوالے سے دنیا کی بچا سکیں

  • قومیت کا علمبرداروزیراعظم:عمران خان نے تمام تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کر دی

    قومیت کا علمبرداروزیراعظم:عمران خان نے تمام تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کر دی

    لاہور: قومیت کا علمبرداروزیراعظم:عمران خان نے تمام تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کر دی،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تقریبات اور پروگرامات میں اردو زبان استعمال کی جائے۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جن بھی تقریبات یا پراگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔

     

    اس سلسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں اور افراد کو وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے درکار اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر لکھا کہ وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام و تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی، عوام کی توہین مت کریں اور وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر نشر ہوں، تو وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔

  • ماضی میں جنگلات کاٹ دیئےگئے:زمینوں پرقبضےہوگئے    :میں ایسانہیں ہونےدوں گا:وزیراعظم کاتقریب سےخطاب

    ماضی میں جنگلات کاٹ دیئےگئے:زمینوں پرقبضےہوگئے :میں ایسانہیں ہونےدوں گا:وزیراعظم کاتقریب سےخطاب

    اسلام آباد:ماضی میں جنگلات ختم کردیئےگئے:زمینوں پرقبضےہوگئے:لیکن میں ایسانہیں ہونےدوں گا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے منعقعدہ کانفرنس سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان میں ماضی میں جنگلات کاٹ دیئے جاتے رہے اورپھران زمینوں پر قبضے کرلیئے گئے اوردوسری طرف حال ہے کہ کہ ابھی سے صوبے کہنے لگے ہیں ہمارا پانی چوری ہوگیا

    وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلی پر کبھی توجہ نہیں دی گئی جبکہ کورونا وائرس کی طرح ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کسی سرحدی حدبندی سے آزاد ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے تک پاکستان کی تاریخ میں صرف 64 کروڑ درخت لگائے گئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں پانچ برس کے اندر ایک ارب درخت لگائے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہماری خیبرپختونخوا میں حکومت بنی اور ایک ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا تو اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے ایسا منصوبہ تشکیل دینے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہماری نظروں کے سامنے سے ملک کے جنگلات کو ختم کیا گیا، جنگلات کی زمینوں پر قبضے کرلیے گئے اور تب کسی حکومت کو کوئی فکر لاحق نہیں تھی‘۔

    انہوں نے لاہور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کا تناسب غیرمعمولی طور پر بڑھ چکا ہے کیونکہ مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے سیکڑوں درختوں کو کاٹ دیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہمیں ایک موقع ملا کہ ہم آئندہ 10 برس کے دوران ایکو سسٹم کو بہتر کرلیں‘۔

    عمران خان نے کہا کہ ایک طرف ہوس ہے اور دوسری طرف انسانیت اور جب ان کے مابین توازن برقرار نہ رہے تو کنزیومرازم کی وجہ سے انسانیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا حوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آبی وسائل کی کمی کی طرف اشارہ کیا اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں صوبے ایک دوسرے پر پانی چوری کا الزام لگاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا 80 فیصد پانی گلیشیئر سے آتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہمارے گلیشیئر متاثر ہور ہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بالخصوص وہ ممالک جن کے آبی وسائل گلیشیئر سے منسلک ہیں وہ زیادہ متاثر ہوں گے اور پاکستان ان میں شامل ہے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارکس بنارہے ہیں ان کے لیے خصوصی گارڈز لگائے جائیں گے

  • پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے:چینی صدر

    پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے:چینی صدر

    اسلام آباد:پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے: اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کےساتھ مل کرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کر رہا ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے چینی سفیر نونگ رونگ کی طرف سے سنائے گئے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کیلئے ضروری ہے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی اور ایکو سسٹم میں تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی قوانین اور تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، دنیا نے تسلیم کیا پاکستان کو آئندہ نسلوں کی فکر ہے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے، قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے

  • پاکستان اورپاکستانیوں کےخوشخبری آگئی:ایف اےٹی ایف     پاکستان کی کاوشوں کی معترف:کامیابیوں‌ کی تفصیل جاری

    پاکستان اورپاکستانیوں کےخوشخبری آگئی:ایف اےٹی ایف پاکستان کی کاوشوں کی معترف:کامیابیوں‌ کی تفصیل جاری

    اسلام آباد:پاکستان اورپاکستانیوں کے خوشخبری آگئی :ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کاوشوں کی معترف:کامیابیوں‌ کی تفصیل جاری،اطلاعات کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور عمل درآمد کو تسلیم کرلیا۔

    پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے نے پاکستانی اقدامات اور عمل درآمد کی کوششوں کوسراہا ہے، جس میں ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستانی عمل درآمدرپورٹ میں پیشرفت کو تسلیم کرلیا ہے۔

    ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان نے سفارشات پر عمل کیلئے14 وفاقی اور 3صوبائی قوانین میں ترامیم کیں، جن سے نظام مضبوط اور مستحکم ہوا۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”367472″ /]

    اعلامیے کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ میوچل ایوالویشن رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق ’سفارشات پر پاکستان کی جانب سے عمل درآد فیٹف معاملات پر سنجیدگی کوظاہرکرتا ہے‘۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان انسدادمنی لانڈرنگ و دہشت گرد فنانسنگ کی شرط پر پورا اتر چکا ہے جبکہ 21 سفارشات پر غیر معمولی انداز میں عمل درآمد کیا گیا‘۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق 2019میں پاکستان نے10نکات پرعمل درآمد کیا تھا جبکہ تیس باقی تھیں، اب پاکستان 31 نکات پرعمل کرچکا جبکہ 9 باقی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان نے عمل درآمدر کی تکنیکی رپورٹ اکتوبر2020میں جمع کرائی تھی، جس پر اے پی جی نے غور کیا اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

    وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ ’ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، پاکستان نے اے پی جی میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ بھی جمع کرادی ہے‘۔

  • بغیر اجازت خاتون کے ساتھ ایسا کام ہوا کہ صدر مملکت بھی خاموش نہ رہ سکے

    بغیر اجازت خاتون کے ساتھ ایسا کام ہوا کہ صدر مملکت بھی خاموش نہ رہ سکے

    بغیر اجازت خاتون کے ساتھ ایسا کام ہوا کہ صدر مملکت بھی خاموش نہ رہ سکے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک کی بد انتظامی کے خلاف شکایت پر تحقیقات کا حکم دے دیا

    صدر عارف علوی نے شکایت پر مناسب کاروائی نہ کرنے اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے پر اظہارِ برہمی کیا صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کا شکایت پر انکوائری بند کرنے کے فیصلے کو بھی مسترد کردیا

    لاہور کی رہائشی کے بینک اکاؤنٹ سے 140000 کی رقم بغیر اجازت منتقل کی گئی شکایت پر بینکنگ محتسب نے مناسب تفتیش کے بغیر اور شکایت کنندہ کو سنے بغیر کیس بند کردیا شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کی تھی، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بینکنگ محتسب شکایت کنندہ کو سننے کا پورا موقع فراہم کرے، انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے سے معاشرے میں مایوسی اور ناامیدی پھیلتی ہے، بینکنگ کمپنیز آرڈیننس کی انکوائری کے متعلق شقوں کو نظر انداز کیا گیا، بینکنگ محتسب مناسب کاروائی، انکوائری اور انصاف کے تقاضے پورے کرے، فریقین کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کیا جائے،

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

  • سال 2021 کا بجٹ کیسا ہوگا:دلچسپ تفصیلات آنا شروع ہوگئیں‌

    سال 2021 کا بجٹ کیسا ہوگا:دلچسپ تفصیلات آنا شروع ہوگئیں‌

    اسلام آباد:سال 2021 کا بجٹ کیسا ہوگا:دلچسپ تفصیلات آنا شروع ہوگئیں‌،اطلاعات کے مطابق سال 2021 کے بجٹ کے حوالے سے جہاں ہرکوئی تجسس میں ہے وہاں‌ اس بجٹ کے مرکزی خدوخال کی تفصیلات منظرعام پرآنی شروع ہوگئی ہیں ،

    اس حوالے سے ملنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹ 25ارب 70کروڑ ڈالر اور امپورٹ 51 ارب 40 کروڑ ڈالر کا ہدف مقررکیا گیا ہے جبکہ بجٹ خسارے کے لیے ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے تمام تراقدامات کے باوجود مہنگائی کی شرح 8 فیصد تک کی جائیگی،آئندہ مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف 4.2فیصد مقرر کیا گیا ہے،

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گرانٹس کی مد میں 994ارب روپےمختص ہوں گے،سول حکومت کے اخراجات کے لیے 510ارب روپے مختص ہونگے،جبکہ سبسڈی 530ارب اور ترقیاتی بجٹ کے لیے 900ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں،

    بجٹ میں پنشن کے لیے 480 ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں‌ جبکہ دفاعی بجٹ میں اضافہ کرکے 1330ارب روپے مختص کیے جاسکتے ہیں،

    بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کےلیے 3ہزار 105ارب روپے مختص کیے جائینگے،این ایف سی شیئر نکالے جانے کے بعد وفاق کے پاس 4 ہزار 462ارب روپے بچیں گے،

    صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3 ہزار 527 ارب روپے جاری ہوسکتے ہیں،آئندہ مالی سال میں قرضے جی ڈی پی کی 3.84 شرح تک پہنچ جائیں گے،

    آئندہ مالی سال کا بجٹ 3 ہزار 154ارب روپے کے خسارے کا بجٹ ہوسکتا ہے،آئندہ مالی سال میں بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا ہوگا،

  • حامد میر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،عدالت میں درخواست دائر

    حامد میر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،عدالت میں درخواست دائر

    حامد میر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،عدالت میں درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں قومی اداروں کیخلاف توہین آمیز گفتگوپر صحافی حامد میر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کےلیے درخواست دائر کر دی گئی ہے

    درخواست مقامی وکیل ندیم سرور کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان ,محکمہ داخلہ اورسنیر صحافی حامد میر کو فریق بنایا گیا ،درخواستگزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ حامد میر نے پاکستان کے حساس اداروں پر تنقید اور توہین آمیز زبان استعمال کی, درخواستگزار حامد میر قومی بغاوت کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں, حامد میر کے قومی اداروں کیخلاف زبان درازی پر وفاقی حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی. حامد میر میر کیخلاف وفاقی حکومت کا کاروائی نا کرنا خلاف قانون ہے,عدالت وفاقی حکومت کوحامد میر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

    واضح رہے کہ اسد طور پر حملے کے بعد اسلام آباد کے صحافیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حامد میر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا تھا ،حامد میر نے اداروں پر تنقید کی تھی، حامد میر کی گرفتاری کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین دن ٹرینڈ مسلسل ٹاپ پر رہا

    وہ بڑی خبریں جو میڈیا نہیں دے رہا،حامد میر میڈیا کی آزادی اور حکومتی خواہش، مبشر لقمان کا دو ٹوک پیغام

    حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    #حامد_میر_کو_گرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

    جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

    حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

    جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

    حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

    مارنا پیٹنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں ،حامد میر

    حامد میر سے اہم شخصیت کا رابطہ،ہم تمہارے ساتھ ہیں، اعلان

  • خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ہوگیا جو رواں سال حج کے موقع پر کعبہ کی زینت بنے گا

    خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ہوگیا جو رواں سال حج کے موقع پر کعبہ کی زینت بنے گا

    سبحان اللہ ،خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ہوگیا ، جو اس سال حج کے موقع پر کعبہ کی زینت بنے گا،ماشاءاللہ ،

    باغی ٹی وی :پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے صحابہ اکرم رضی اللہ تعالی و عنہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہر سال نو ذی الحج کو غلاف کعبہ (کسوہ) تبدیل کیا جاتا ہے-

    سیاہ رنگ اور قرآنی آیات سے سجے ہوئے غلاف کو ہر سال اسی تاریخ کو تبدیل کیا جاتا ہے، کیونکہ حجاج وہ دن حج کے اہم ترین رکن وقوف عرفہ کے لیے عرفات کے میدان میں گزارتے ہیں اور کعبے میں ہجوم نہیں ہوتا تاہم ہر سل کی طرح اس سال بھی خانہ کعبہ کی زینت بننے والا کسوہ یعنی غلاف کعبہ بن کر تیار ہو چکا ہے-

    غلاف کعبہ کی تاریخ:
    حضرت ابراہیم السلام علیہ السلام نے مکہ کی بے آب وگیاہ اور چٹیل وادی میں قدم رکھا تب سے آج تک بلکہ تا قیامت یہ ودای انسانوں کے لیے کعبہ اللہ اور مسلمانوں کے لیے قبلہ کا درجہ اختیار کر گئی۔

    حضرت ابراہیم علیہ السلام اوران کے شیر خوار نے اپنی ام ھاجر کے ساتھ وادی میں قدم رکھا۔ ابراہیم علیہ السلام کے چلے جانے کے بعد ھاجرہ اپنے شیر خوار کے لیے پانی کی تلاش میں اس وادی میں چکر لگانے لگیں۔ اچانک ننھے اسماعیل کی ایڑھی کے نیچے سے پانی کا ایک فوارا پھوٹ پڑا۔ اسے زم زم کا نام دیا گیا اور وہ آج تک جاری وساری ہے۔

    حضرت ابراہیم علیہ السلام مکہ واپس ہوئے تو اس وقت ان کے بیٹے اسماعیل کی عمر 30 سال ہو چکی تھی۔ طبری اور تاریخ الامم الملوک کے مطابق دونوں باپ بیٹے نے اللہ کے حکم سے خانہ کعبہ کی بنیادیں کھڑی کیں۔ تاریخی کتب میں وارد ہے کہ انہوں‌ نے کعبہ کا غلاف بھی تیار کیا۔ اس وقت کعبہ ایک چھوٹی سے عمارت تھی۔ ‘تُبع’ بادشاہ نے غلاف کعبہ تیار کیا۔ پہلی بار خانہ کعبہ میں دروازہ لگایا۔ تاریخی کتب کے مطابق ‘تبع’ نے چمڑے کا غلاف تیار کرایا جس کا گہرا بھورا رنگ تھا۔

    تاریخی روایات کے مطابق کعبہ شریف کے غلاف کے رنگوں کی تعداد سات تک ملتی ہے۔ خاکی، سرخ، سفید، زرد، سبز، سیاہ اور سنہری رنگوں کے غلاف بنائے گئے۔ سیاہ غلاف کعبہ شریف کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک استعمال ہوا۔

    عض اوقات ایک ہی وقت میں ایک سے زاید رنگوں کا غلاف بھی بنا۔ ایک بنیادی رنگ اور دوسرا اس کی تزئین وآرائش کے لیے استعمال کیا گیا۔ سیاہ کپڑے پر سنہرے رنگ کا دور اسلام کے بعد کا دور ہے۔ سیاہ کپڑے پر قرآنی آیات یا دیگر مقدس عبارات تحریر کی جاتیں۔ اس وقت غلاف کعبہ کے دو رنگ سفید اور سرخ استعمال اس کی تزئین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ یمنی کپڑے کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے۔

    غلاف کعبہ کے خالص ریشمی کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کے اوپر تلے مختلف پرت بنائے جاتے ہیں اور یہ اچھا خاصہ وزنی ہوتا ہے جسے اٹھانا آسان نہیں رہتا۔

    خانہ کعبہ پر غلاف رکھنے کا عرصہ بھی مختلف رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ہر سال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماضی میں بعض دفعہ غلاف کعبہ کو سال میں تین تین بار بھی تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔

    غلاف کعبہ کی تبدیلی کی مشہور تاریخوں میں یوم عاشور، یکم رجب، 27 رمضان، یوم الترویہ اور قربانی کا دن زیادہ مشہور ہیں۔

    جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فاتح مکہ کی حیثیت سے شہر میں داخل ہوئے تو اس وقت قریش مکہ کا تیار کردہ غلاف کعبہ کی زینت تھا۔ آپ صلی اللیہ علیہ وسلم نے اسے تبدیل نہیں کیا بلکہ اسے باقی رکھا گیا۔ جب خانہ کعبہ میں خوشبو چھڑکنے والی ایک خاتون کے ہاتھوں غلاف کعبہ کا کچھ حصہ جل گیا تو آپ نے سفید اور سرخ رنگ کا یمانی کپڑے کا نیا غلاف بنوایا۔

    آپ صلی اللیہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے خلفا حضرت ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے سفید رنگ کا غلاف کعبہ تیار کرایا۔ اسے قباطی کا نام دیا جاتا تھا۔ یہ بہت پتلا کپڑا تھا جسے مصر میں تیار کیا جاتا تھا۔

    حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں بیت المال سے سال میں دو بار غلاف بنایا اور تبدیل کیا جاتا۔ ان کے دور میں تبدیلی کے بعد پہلا غلاف شیبہ بن عثمان الحجی کے پاس رکھ دیا جاتا تھا۔

    فاطمی دور میں کسوہ زرد رنگ کا رہا۔ محمد بن سبکتگین کے دور میں زرد ریشمی کپڑے کا غلاف بنایا گیا۔ عباسی خلاف ناصر نے سبز ریشم اور اس کے بعد سیاہ ریشم استعمال کیا جو آج تک جاری ہے۔

    سعودی دور سے پہلے صدیوں تک کسوہ کے لیے کپڑا مصر سے آتا رہا۔ شاہ عبدالعزیز کے دور میں کسوہ کے لیے الگ محکمہ قائم کیا اور پہلی بار اس کے لیے کپڑا مکہ میں بننا شروع ہوا۔ بعد میں اس کا کارخانہ ام الجود منتقل کردیا گیا۔ اس کارخانے میں پانی کو پاک کیا جاتا ہے جس سے کسوہ میں استعمال کیے جانے والے ریشم کو دھویا جاتا ہے۔

    ریشم کو بعد میں سیاہ اور سبز رنگوں میں رنگا جاتا ہے اور خصوصی کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں۔ سوتی کپڑے کو بھی اسی طرح دھویا اور رنگا جاتا ہے۔

    کسوہ کا سوتی استر بھی دھویا جاتا ہے اورغلاف کے باہر والے حصے کے لیے ریشم کو سیاہ اور اندرونی کو سبز رنگ دیا جاتا ہے۔ ہر کسوہ کے لیے 670 کلوگرام قدرتی ریشم کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ریشم اور سوت کے دھاگوں کی مضبوطی کا معیار یقینی بنانے کے لیے ان پر مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں تا کہ وہ موسمی حالات اور خراب ہونے کے عمل کا مقابلہ کر سکیں چاندی کا پانی چڑھے دھاگوں پر بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے تا کہ ان کی موزونیت اور اعلیٰ معیار کو یقنی بنایا جا سکے۔

    جہاں تک مشینوں پر کپڑے کی تیاری کی بات ہے تو متعلقہ کمپلیکس میں جدید جیکارڈ میشینیں لگائی گئی ہیں جو قرآنی آیات کی بنائی اور سیاہ ریشمی کپڑا تیار کرتی ہیں جس پر آیات اور دعائیں درج ہوتی ہیں۔

    غلاف کعبہ پران مشینوں کے ذریعے قرآنی آیات اور دعائیں کاڑھی جاتی ہیں۔ اس غرض سے ریشم کے علاوہ سونے کے تار استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ مشینیں فی میٹر 9986 دھاگے استعمال کرتی ہیں، تاکہ کسوہ کو ریکارڈ مدت میں تیار کیا جاسکے۔

    غلاف کعبہ کی لاگت کا تعلق تاریخی طور پر مکے کے حکمرانوں کی مالی حیثیت سے رہا ہے۔ لیکن ہر حکمران نے اچھے سے اچھا غلاف بنوانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے لیے یمنی اور مصر کا قبطی کپڑا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ کعبے کو قالین جیسے کپڑے سے بھی ڈھکا جاتا رہا ہے۔

    حج کے موقع پر روایتی غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھادیا جاتا ہے اور نیچے کی جگہ کو سفید سوتی کپڑے سے ڈھک دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کسوہ کی صفائی برقرار رکھنا اور اسے پھٹنے سے بچانا ہے۔ ماضی میں ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں کہ عازمین حج تبرک کے طور پر اس کا ٹکڑا کاٹ لیتے تھے۔ اب اس کی ممانعت ہے۔

    پرانے غلاف کو اتار کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے۔ اسے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے مسلمان رہنماؤں اور خاص اداروں کو بطور تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔ بعض نجی ویب سائٹس پر کسوہ کے ٹکڑے فروخت کے لیے پیش کیے جاتے ہیں –