Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بٹن دبانے سے نیا پاکستان نہیں بنے گا،مشکل سے نکل گئے، وزیراعظم کا دعویٰ

    بٹن دبانے سے نیا پاکستان نہیں بنے گا،مشکل سے نکل گئے، وزیراعظم کا دعویٰ

    بٹن دبانے سے نیا پاکستان نہیں بنے گا،مشکل سے نکل گئے، وزیراعظم کا دعویٰ

    وزیراعظم عمران خان نے لودھراں تاملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن وبحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 گنا زیادہ سڑکیں بنائی ہیں اقتدار میں آئے تو کہنا شروع ہوگیا کہ کہاں ہے نیا پاکستان جب تک این آر او نہیں ملتا تنقید جاری رہے گی لوگوں کو تاثر دی گئی کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان سامنے آئے کوئی بھی معاشرہ جدوجہد کے بغیر بہتر نظام کی جانب نہیں جاسکتا، قائداعظم نے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھا . 1947 کے بعد ملکی نظام بدلنے کے لیے جدوجہد جاری ہے،ہرجگہ مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جن کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے،، مافیاز کا واحد مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے ،کہا جا رہا ہے کہ حکومت کو گرا دو،ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں اس لیے حکومت گرانے کے لیے دباوَ ڈال رہے ہیں،ہم نے ڈھائی سال بہت صبر سے کام لیا، پہلا سال معاشی استحکام ،دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزرا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت سے نکل گئے ہیں اب ترقی کا دور ہوگا،صنعتوں کو کھڑا کیا،کسانوں کوپیسے دے رہےہیں،معیشت بہترہورہی ہے،کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں جا رہے ہیں،یوتھ کا آئی ٹی میں پوٹینشل زیادہ ہے،ماضی میں ڈیمز ،ماحولیات اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے پہلی بار ملک میں 10ارب درخت لگارہے ہیں،پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں،ہم مزید کی نشاندہی کریں گے،بہت جلد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی ملے گی،تعمیراتی شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے اورلوگوں کو روزگار مل رہاہے ہم نے عدالت سے بینک کاقانون کلیئر کراویا اوراب لوگوں کوقرضے مل رہے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا میں بھارت سے بہترین اقدامات کیے ،

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

    پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کے لئے پروازوں کا آغاز

    پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا

  • پاکستان بدل رہا ہے۔ اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے،وزیراعظم

    پاکستان بدل رہا ہے۔ اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔ اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کے حصول کے بعد اصلاح و تنظیمِ نو کو مرکزِ ترجیح بناتے ہوئے اب پوری رفتار سے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر کی صورت میں ڈھالنے کا وقت ہے۔ دیگر بڑے شہر بھی قوی عزم، شفافیت اور جدت و ایجاد کے سہارے خوددار و خود کفیل معاشی نمو کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

    ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی کیجانب رخ موڑتی معیشت اورہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے نتائج مختلف شعبوں سے برآمد ہورہے ہیں۔ پاکستان بدل رہا ہے۔ دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑا CDA جسے2017 میں 5.8 ارب کے خسارے کا سامناتھا رواں مالی سال 73 ارب کا سرپلس سمیٹے گا جبکہ26 ارب پہلے سے کھاتوں میں موجود ہیں۔بہت خوب ٹیم سی ڈی اے!

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

    پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کے لئے پروازوں کا آغاز

    پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا

  • مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ
    سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو نا اہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے سلمان مجاہد بلوچ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا پی ایس پی سربراہ کے خلاف ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے درخواست دائر کی تھی کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نااہلی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ مصطفٰی کمال کےالیکشن کمیشن میں جمع کرائے کاغذات نامزدگی جھوٹ پر مبنی تھے مصطفٰی کمال کو پی ایس پی چیئرمین کی حیثیت سے کام سے روکا جائے، آج عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عہدہ نہیں تو کیسے نااہل قرا ردیں؟ عدالت نے سلمان مجاہد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 199 پڑھیں بتائیں یہ درخواست کیسے سنیں؟سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال کو 2002 میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا،عدالت نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں ، تو درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟،جب کاغذات نامزدگی جمع ہوئے اس وقت اعتراض ہو سکتا تھا،کامیابی کے بعد بھی ٹریبونل میں اپیل ہوسکتی تھی مگر اب وقت نہیں ، ایڈووکیٹ سلمان مجاہد نے کہا کہ پاناما کیس میں مثال موجود ہے،عدالت نے کہا کہ پاناما کیس میں منتخب وزیراعظم اور رکن اسمبلی کیخلاف معاملہ تھا۔

    سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،عدالت قراردے کہ مصطفی کمال صادق وامین نہیں رہے،عدالت نے کہا کہ جب حلف نامہ جمع کرایا گیا اس وقت چیلنج کرنا چاہئے تھا،وکیل نے کہا کہ مصطفی کمال مختلف عہدوں پررہے مگر درخواست گزار نے کبھی اعتراض نہیں کیا،ایڈووکیٹ حسان صابر نے کہا کہ کبھی ریٹرننگ افسریا ٹریبونل میں کوئی درخواست نہیں دی، درخواست قابل سماعت نہیں مسترد کی جائے،

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

     

  • خورشید شاہ نے بھی سپریم کورٹ میں یوٹرن لے لیا

    خورشید شاہ نے بھی سپریم کورٹ میں یوٹرن لے لیا

    خورشید شاہ نے بھی سپریم کورٹ میں یوٹرن لے لیا

    سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق نے خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی خورشید شاہ نے عدالت عظمیٰ سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے ، وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ ہارڈ شپ اور ٹرائل میں تاخیر پر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔سپریم کورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ خورشید شاہ کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرے

    جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ضمنی ریفرنس آئے گا کیا تفتیشی افسر کو معلوم ہے کہ ضمنی ریفرنس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے جلد ہی ضمنی ریفرنس آئے گا ضمنی ریفرنس کا مطلب ہے کہ فرد جرم دوبارہ عائد ہو گی فرد جرم دوبارہ عائد ہوتی ہے تو ازسر نو ٹرائل ہو گا دو سال بعد ازسر نو ٹرائل کا مطلب ہے کہ ہارڈ شپ نقطے پر ضمانت پکی ہے لگتاہے کہ نیب ملزمان کی ملی بھگت سے سب کچھ کرتا ہے ،نیب کے ان اقدامات کا مقصد ملزمان کو فائدہ پہنچانا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزعدالت نے خورشیدشاہ کے وکیل کو ان کے مشورے کے بعد عدالت کو آگاہ کرنے کیلئے کہا تھا ۔

    قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

    واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

  • پاک بھارت لائن آف کنٹرول فائربندی معاہدے کے 100 دن مکمل، بھارتی آرمی چیف کا دورہ

    پاک بھارت لائن آف کنٹرول فائربندی معاہدے کے 100 دن مکمل، بھارتی آرمی چیف کا دورہ

    بھارتی فوج کے سربراہ ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان فائربندی کے تازہ معاہدے کے سو دن مکمل ہونے پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقعہ پر بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے فائربندی جذبے تسلسل کے ساتھ جاری رہی اور پاکستان نے اپنی ذمہ داری آئندہ بھی پوری کی تو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو بھارت اپنے کچھ فوجی دستوں کو فعال علاقے سے واپس بلاسکتا ہے۔ تاہم تمام فوجی دستوں کو اکٹھے واپس نہیں بلایا جاسکتا۔

  • شہباز ترین اور بزدار سب جا سکتے ہیں مگر کہاں ،ایئر بلیو جلد تاریخ کا حصہ بنے جارہی

    شہباز ترین اور بزدار سب جا سکتے ہیں مگر کہاں ،ایئر بلیو جلد تاریخ کا حصہ بنے جارہی

    شہباز ترین اور بزدار سب جا سکتے ہیں مگر کہاں ،ایئر بلیو جلد تاریخ کا حصہ بنے جارہی

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت خبروں کا بھونچال آیا ہوا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت پنجاب حکومت کو کافی پریشانی لگ رہی ہے کہ اس وقت بجٹ پاس کیسے کرایا جائے . اگر بجٹ پاس نہیں‌ہوتا تو حکومت آئینی طور پر نہیں رہے گی ، اور کوئی اور پارٹی حکومت بنا سکتی ہے .

    ادھر حکومت کی سوچ ہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ کو کسی نہ کسی طرح رام کیا جائے تاکہ ان کا بجٹ پاس ہو جائے اور حکومت اس سلسلے میں کافی متحرک ہے اور ان ناراض لوگوں کو وعدے بھی دے رہی ہے اور ان کے فنڈز وغیرہ بھی بحال کرنے جارہی ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو یہ علم ہوا کہ جہانگیر ترین حکومت گرانے پر مصر ہے توپھر حکومت نے فیصلہ کیا ہے ک جہانگیر ترین کو گرفتار کیاجائے گا اور یہ گرفتاری بنا کسی پروٹوکول کے ہوگی. جہاں پنکھا بھی نہیں ہوگا مچھر بھی ہوگا اور گرمی بھی بہت ہوگی . اس سے حکومت جہانگیر ترین کو باور کرائے گی کہ وہ کتنی تکلیف میں آسکتے ہے .

    ان کہنا تھا کہ ایک میدان سج چکا ہے اور وفاق حکومتی گرانے کا پروگرام نہیں ، بلکہ پنجاب حکومت گرائی جائے . لگتا ہے کہ وفاقی بجٹ آسانی سے پاس ہوجائے گا.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ شہباز شریف کو حکومت وہ ریلیف دینے نہیں‌جارہی جس کی امید کی جارہی تھی .جب نیب نے کہا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے کوئی ثبوت نہیں ملے . اور پھر ہائی کورٹ نے انہیں‌باہر جانے کی اجازت دی . لیکن حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا . اب نیب نے ان کو پھر پندرہ جنون کو طلب کیا ہے . اور پھر کسی اور کیس میں ان کو دھر لیا جائے .

    حکومت کا شہباز شریف کو باہر رکھنے سے نقصان ہو رہا ہے اور ان کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے . کبھی ان کو برطانوی مل رہے ہیں اور کبھی چینی سفیر مل رہے ہیں . اس لیے حکومت نہیں‌چاہتی کہ وہ اور مضبوط ہوں‌ . ادھر شہباز شریف پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے لیے جگہ بنا رہے ہیں .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا لگتا ہے کہ شاہین ایئر ویز کی طرح ملک کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی ایئر بلیو بھی بند ہونے جا رہی ہے . ایئر بلو کے مالک ان کو بند کرنے جارہے ہیں‌. ان کا کہنا تھا کہ اور یہ کووڈ کی وجہ سے نہیں‌ ہے بلکہ اس سے پہلے ہی 2018 میں ان کے مالک طارق چوہدری نے ایئر بان کے نام سے یوکے میں‌رجسٹرڈ کرائی یوں ایئر بلیو تاریخ ہونے جا رہی ہے . یہ ایئر بان یور پ سے آپریٹ کرے گی .

  • پاکستان نے جون میں بھارتی سکھ جتھوں کی آمد پر پابندی لگادی

    پاکستان نے جون میں بھارتی سکھ جتھوں کی آمد پر پابندی لگادی

    پاکستان نے سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیو کی 415 ویں اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 182 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی سکھ جتھوں کی پاکستان آمد کے اجازت نامے منسوخ کردئے ہیں۔

    گورو ارجن دیو کی برسی کی تقریبات 16 جون سے اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات 27 جون کو لاہور میں منائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامراحمد نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ این سی او سی کا ہو گا۔

    ڈاکٹر عامر احمد نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جب کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ بھارتی سکھ جتھوں کی پاکستان آمد سے بھارتی وائرس پاکستان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ دونوں تقریبات میں شرکت کے لئے ہرسال بڑی تعداد میں بھارتی سکھ پاکستان پہنچتے ہیں۔ 

  • پاکستان،چین اورافغانستان کی معاشی ترقی باہم منسلک ہے :سیکیورٹی چیلنجزملکرحل کرنےہوں‌:شاہ محمودقریشی

    پاکستان،چین اورافغانستان کی معاشی ترقی باہم منسلک ہے :سیکیورٹی چیلنجزملکرحل کرنےہوں‌:شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد:پاکستان،چین اورافغانستان کی معاشی ترقی باہم منسلک ہے،درپیش سیکیورٹی چیلنجزبھی مل کرحل کرنےہوں‌:اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ افغانستان میں پائیدارامن وسلامتی کے نتیجے میں خطے میں باہمی رابطوں اوراقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ پاکستان، چین اور افغانستان کی امن، خوشحالی اور معاشی ترقی باہم منسلک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا سے سنگین سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کے ہمیشہ سے چین اور افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط تر کرنے کیلئے کوشاں رہا ہے۔

    جمعرات کو چین، افغانستان، پاکستان سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کے غور وخوض سے سہہ ملکی تعاون مزید مضبوط ہوگا اور روابط کے نئے دروازے کھلیں گے۔

    سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان چین، افغانستان اور پاکستان سہہ ملکی فورم کو ہمیشہ نہایت اہمیت دیتا آیا ہے تاکہ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون اور اشتراک عمل بڑھایا جاسکے،ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم تینوں ممالک کی امن، خوش حالی اور معاشی ترقی باہم منسلک ہے۔

    سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چار سال قبل تینوں ممالک نے سہہ ملکی فورم کی تشکیل کے خیال پر غور کیا تھا تاکہ افغانستان اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کی مشترکہ کوششیں کی جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے،

     

    سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کو باہم جوڑنے اور بامعنی منصوبہ جات کے ذریعے معاشی ترقی میں اضافہ ممکن ہو۔اس وقت سے ہم نے بتدریج، مرحلہ وار لیکن ثابت قدمی سے اس فورم کے ذریعے آگے کی طرف کامیاب پیش رفت کی ہے۔

    سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا ہمارا اجلاس ایک اہم وقت پر ہورہا ہے۔ امریکہ اور نیٹو افواج پہلے ہی افغانستان سے انخلاء شروع کرچکی ہیں۔ اس کے اہم مضمرات ہیں۔ہماری نظر میں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء سے جہاں سنگین سکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔

    سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہاں افغانستان میں امن و مفاہمت اور داخلی تنازعات کے خاتمے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے۔اس لئے ہمیں دیکھنا ہے کہ وقوع پذیر صورت حال سے موثر انداز میں نبردآزما ہونے، افغانستان اور خطے میں پائیدار امن وسلامتی کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہم تینوں ہمسایہ ممالک، کس طرح مل کر کام کرسکتے ہیں۔

    سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین اور افغانستان ایسے خطے میں واقع ہیں جو بے پناہ مواقع سے مالا مال ہے جن کے ذریعے باہمی مفاد میں معاشی اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دیاجاسکتا ہے،جغرافیائی طورپرتینوں ممالک تاریخی شاہراہوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں جو مشرق ومغرب اور شمال و جنوب استوار ہیں۔

    سہ ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن وسلامتی کے نتیجے میں ایسا سازگارماحول پیدا ہوگا جو خطے کو باہم ملانے اور معاشی تعاون کو گہرا کرکے اس کی حقیقی صلاحیت کو پروان چڑھانے کا موجب بنے گا،جدت اور ٹیکنالوجی کی پیش رفت کے ذریعے ایک دوسرے پر انحصار فروغ پائے گا۔وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ سہہ ملکی اجلاس کے ایجنڈے پر موجود تمام نکات پر ہماری معروضات تعمیری، نتیجہ خیز اور بامعنی ثابت ہوں گی۔

  • اسحاق ڈارکی معاشی غلطیاں عمران خان کوبھگتنا پڑیں:ن لیگ کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی :شوکت ترین

    اسحاق ڈارکی معاشی غلطیاں عمران خان کوبھگتنا پڑیں:ن لیگ کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی :شوکت ترین

    اسلام آباد:چورمچائےشور:اسحاق ڈار کی معاشی غلطیاں عمران خان کوبھگتنا پڑیں:قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سابق دور میں قرضے لے کر معیشت بہتر دکھائی گئی۔ اسحاق ڈار جو کچھ کر گئے اسے موجودہ حکومت نے بھگتا۔ اسحاق ڈار کی معاشی غلطیاں وزیراعظم عمران خان کو بھگتنا پڑیں۔

    اسلام آباد میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق حکومت تباہی کے دہانے معیشت چھوڑ کر گئی۔ ن لیگ کے فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ سابق حکومت نے پاور منصوبوں میں پلاننگ نہیں کی تھی۔

    وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ان کی ڈھٹائی کے کیاکہنے کہ ایک طرف ملک کومعاشی طورپرتباہ کردیا دوسری طرف اپنی غلطیوں کوعمران خان کے کھاتے میں ڈال کرپراپیگنڈہ بھی کررہے ہیں ، ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے

    شوکت ترین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث گروتھ کم ہوئی، حالانکہ ان کے دور میں گروتھ میں اضافہ قرض لینے سے ہوا جبکہ روپے کی قدر کو مصنوعی طریقہ سے روکنے سے تاریخی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔ اسحاق ڈار نے معیشت کے ساتھ جو کیا، وہ سب نے دیکھا۔ عمران خان کی حکومت نے گزشتہ حکومت کا خسارہ سنبھالا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث بھی ملکی معیشت کو دھچکا لگا لیکن اس کے باوجود موجودہ حکومت اقتصادی شرح نمو 4 فیصد تک لے آئی۔

  • استعفوں کے آپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے ،مولانا فضل الرحمان

    استعفوں کے آپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے ،مولانا فضل الرحمان

    استعفوں کے آپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے ،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنے مقاصد کے لیے قوانین لائے جارہے ہیں

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عام آدمی سے حقوق چھیننے جارہے ہیں پاکستان کےلیے ہم نے بھی قربانیاں دی ہیں،پی ڈی ایم کوتوڑنے میں بھی ان لوگوں کا کردار ہے،پی ڈی ایم قوم کی آواز بن گئی تھی،پیپلزپارٹی حکومت کی آلہ کار بنی ہرپارٹی نے اپنا انتخابی مفاد دیکھنا ہوتا ہے ی ڈی ایم قوم کی آواز بن گئی تھی،ہم نے پیپلزپارٹی کے لیے راستے بند نہیں کیے ،پیپلز پارٹی نے کچھ ایسے فیصلے کیے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچا،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اجتماعی طور پراستعفے نہیں دیئے تو حکومت طویل مدت تک چلے گی،استعفوں کے آپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے، 4جولائی کو سوات میں تاریخی جلسہ کریں گے حکومت بجٹ سے متعلق غلط بیانی سے کام لے رہی ہے،جی ڈی پی سے متعلق حکومت عوام کوگمرا ہ کررہی ہے،

    عمران خان نے جب بل پھاڑا تو یونٹ 8 روپے کا تھا،اب 28 روپے، بل دوں یا نہیں؟ راجہ پرویز اشرف کی اسمبلی میں تنقید

    قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی ہاتھا پائی، اپوزیشن ہماری جمہوریت پرسیاہ دھبہ ہے،اسد عمر

    لوٹوں کو ہمیں لیکچر دینے کا کوئی حق نہیں،بازار سے شرم ملتی تو ان کو لے کر دے دیتا۔ راجہ پرویز اشرف

    ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

    نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

    نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

    نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    رینٹل پاورکرپشن کیس، احتساب عدالت نے دیا راجہ پرویز اشرف کو بڑا جھٹکا

    معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہیے،راجہ پرویز اشرف کا پی ڈی ایم کو پیغام