Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سابق امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل

    سابق امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل

    واشنگٹن :سابق امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل ،اطلاعات کے مطابق فیس بک نے ڈونلڈٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے بند کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کےمطابق فیس بک کمپنی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل کردیا ہے۔

     

     

    فیس بک کمپنی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس 7 جنوری سے مکمل طور پر معطل ہوجائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کے رولز کی شدید خلاف ورزی کی، کمپنی نے ہر پہلو کا جائزہ لے کر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔

    نائب صدر نے کہا کہ فیس بک نے خلاف ورزی سے متعلق نئی پالیسی نافذ کردی ہے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والی عوامی شخصیات بشمول سیاستدان پر جرمانے کیے جائیں گے۔فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں اکاؤنٹس کمپنی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیے۔

    جنوری میں فیس بک اور ٹوئٹر نےغیر معینہ مدت کے لیے ٹرمپ کے اکاؤنٹس کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے بعد معطل کردیے تھے۔ ٹوئٹر اور فیس بک نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے حامی کو حملے پر اکسانے کے لیے اپنے سوشل اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

  • بھارت سُن لے:کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے توبات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    بھارت سُن لے:کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے توبات چیت کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد:بھارت سُن لے:کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے توبات چیت کیلئے تیار ہیں،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کو ایک بار پھر پیشکش کی ہے کہ وہ اگر کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرے تو اس سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے بھارت کا کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا خبر ایجنسی رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہمیشہ سے بھارت کیساتھ مہذب اور آزاد تعلقات کی حمایت کی لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے ریڈ لائن عبور کی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے سے غربت ختم کرنے کیلئے باہمی تجارت کرنا ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ اگست2019ء میں ختم کی گئی کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی سے پہلے بھارت سے تعلقات معمول پر لے کر جانا کشمیریوں کے خون سے غداری ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت سے تجارت غداری ہوگی، ہم کشمیریوں کے خون سے یہ غداری نہیں کر سکتے

  • بھارت کےاندرجوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پرسخت تشویش ہے:دنیا حرکت میں آئے: دفتر خارجہ

    بھارت کےاندرجوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پرسخت تشویش ہے:دنیا حرکت میں آئے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد:بھارت کےاندرجوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پرسخت تشویش ہے:دنیا حرکت میں آئے:اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارت کے اندر جوہری مواد کی ممکنہ بلیک مارکیٹ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور ان کی روک تھام کے اقدامات پر زور دیتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین جوہری مواد کوغلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کے متقاضی ہیں۔ یہ واقعات بھارت میں جوہری مواد کے لیے غیر قانونی مارکیٹ کا اشارہ دیتے ہیں۔

    بھارت میں یورینیم کی سمگلنگ کے معاملے پر ذرائع ابلاغ کے استفسار پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں 6 کلوگرام یورینیم کی غیر قانونی فروخت کے ایک اور واقعہ کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ ریاست مہاراشٹر میں بھی گزشتہ ماہ 7 کلوگرام یورینیم کی فروخت کی کوشش کی گئی تھی۔

    ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اور رپورٹس سخت تشویش کا باعث ہیں۔ سلامتی کونسل کی قرارداد اور جوہری کنونشن جوہری مواد کے غلط استعمال کو روکتے ہیں۔ پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات پر زور دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوہری مواد کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ اس بات کا سراغ لگانا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ یورینیم کی فروخت کے پیچھے مقاصد کیا تھے؟

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے دو افراد کو 7 کلوگرام قدرتی یورینیم غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔

     

     

    ممبئی میں واقع ’’ہومی بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر‘‘ نے بھی تصدیق کی تھی کہ سمگلروں سے برآمد ہونے والی یورینیم انتہائی تابکار ہے جبکہ عالمی منڈی میں اس کی قیمت لگ بھگ 29 لاکھ ڈالر بتائی گئی تھی۔

    مہاراشٹرا پولیس نے ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں چند روز قبل اسٹنگ آپریشن کرکے جگر پانڈیا اورابوطاہر نامی دو سمگلروں کو گرفتار کیا۔

     

    بعد ازاں تابکار یورینیم کی تصدیق ہوجانے کے بعد ان دونوں افراد کے خلاف ممبئی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا جبکہ فی الحال اس یورینیم کی چوری سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

    پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت میں دونوں ملزمان کی پیشی کے بعد انہیں ریمانڈ پر انسداد دہشت گردی سکواڈ کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔

    بتاتے چلیں کہ بھارت میں خطرناک تابکار مواد کی چوری کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی 2016ء میں مہاراشٹرا پولیس نے ممبئی کے نواحی شہر ’’تھانے‘‘ سے تقریباً 9 کلوگرام یورینیم ضبط کی تھی

  • کیا حامد میر کا سوشل میڈیا بھارتی چلا رہے ہیں؟ بلاول نے دو دھاری تلوار چلادی ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا حامد میر کا سوشل میڈیا بھارتی چلا رہے ہیں؟ بلاول نے دو دھاری تلوار چلادی ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    کیا حامد میر کا سوشل میڈیا بھارتی چلا رہے ہیں؟ بلاول نے دو دھاری تلوار چلادی ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے پوچھا گیا کہ حامد میر کے نام سے ایک پیج بنا ہے جس کے ایڈمنز چار پاکستانی ہیں اور ایک بھارتی ہے اور یہ ویر فائیڈ بھی ہے . اس کے جواب میں مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ جو بھی مشہور شخصیت ہوتی ہے ان کے نام سے پیجز مشہور ہو جاتے ہیں اور ان پیجز سے ایسی ایسی باتیں شیئر کی جاتی ہیں جس سے اس شخصیت کا کوئی لینا دینا نہیں‌ہوتا.اور کئی دفعہ تو چیزیں کافی نقصان بھی کرتی ہیں .

    انکا کہنا تھا کہ میرے نام سے بھی کوئی دو سو کے قریب پیج ہیں ، فینز کلب یا سپیلنگ تبدیل کرکے نام رکھا جاتا ہے جس سے عام تاثر یہ ہوتا ہے کہ یہ اسی کا پیج یا آئی ڈی ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی حامد میر نے مختلف گروپس میں کہا ہے کہ میرے نام سے فیک اکاؤنٹ چل رہے ہیں‌اور ان میں سے ایک ویرفائیڈ بھی ہے . مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ فیس بک کیا کر رہی ہے اگر آپ کو پیچ ویر فائیڈ کرانا ہے تو آپ کو آئی ڈی کارڈ کی کاپیاں اور پاسپورٹ کی کاپیاں دکھانا پڑتی ہیں پھر بھی ویری فائیڈ کرانا بہت مشکل ہے ..

    اب ایک شخص جس کی تصویر بھی فیک ہے اس کو ویر فائیڈ کرا لیا جائے تو فیس بک کی گریڈیبلٹی کہاں گئی ہے . ان کا کہنا تھا کہ آپ اگر کوئی ای میل لینے جاتے ہیں‌تو پتہ چلتا ہے کہ وہ پہلے ہی بک ہو چکی ہے .

    ایسے انڈیا کے کئی لوگ بیٹھے ہیں جو فیک پیجز سے پاکستان کے خلاف کام کرہے ہیں . اور پاکستان کے لوگوں کے نام بھی استعمال کرتے ہیں اور اس طرح‌ کی کئی مثالیں بھی مل چکی ہیں. کہ بھارتی فیک اکاؤنٹ اور ویب سائیٹ سے کام کر رہے ہیں‌،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر حامد میر کا ایک غلط کام ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر غلط کام اس پر ڈال دیا جائے . بلکہ ہمارا یہ ٹرینڈ بنا ہوا ہے کہ کسی کی ایک غلط بات دیکھ کر اس پر سب کچھ تھونپ دیا جاتا ہے .

    اسی طرح یہ بھی چل رہا ہے کہ آئی دی بیچی جا رہی ہیں اور ان میں‌کسی کا ایک لاکھ فالورز ہے اور کسی کے دو لاکھ، لوگ اس پر پیسے کما رہے ہیں . اگر حامد میر خود کہہ رہا ہے تو یہ میرا اکاؤنٹ نہیں تو تسلیم کرنا چاہیے .

    بلاول نے کہا ہے کہ اگر رائیونڈ کا وزیراعظم اس کو سزا بھی ملی ہوئی ہو تو اس کو چھوڑ دیا جاتا ہے .اور سندھ کے کسی لیڈر کو سزا ہوتی ہے تو اس کو جیل بھیج دیا جاتا ہے اس پر ان کا کہنا تھا کہ زرداری بھی کئی دفعہ باہر گئے ہیں . اور اگر اب بھی جانا چاہتے ہیں تو میں ابھی بھجوا دیتا ہوں‌.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ زرداری ایک زیرک سیاستدان ہیں ان کو ادراک ہے کہ ان کی سیاست پاکستان میں ہے . وہ جیل سے گھبراتے نہیں ہیں . میاں صاحب تو فورا باہر بھاگ جاتے ہیں ان کو پت بھی نکل آتی ہے . مچھر بھی لڑتا ہے . مختلف قسم کی بیماریوں کو پلان کرواتے ہیں‌ کہ اس کا علاج یہاں نہیں‌ ہے.

    لیکن بلاول کی بات کچھ حد تک درست بھی ہے کہ اگر یہ بات جی ایم سید کرتے تو کیا حال ہوتا . میاں نواز شریف سب سے بڑے صوبے کے ہیں تو اس کو فائدی بھی وہ اٹھاتے رہے ہیں .

  • چین کا ایغورمسلمانوں کی واپسی کے لیے پاکستان پردباو بڑھنے لگا

    چین کا ایغورمسلمانوں کی واپسی کے لیے پاکستان پردباو بڑھنے لگا

    پشاور:چین کا ایغورمسلمانوں کی واپسی کے لیے پاکستان پردباو بڑھنے لگا،اطلاعات کے مطابق چین نے پاکستان پردباوڈال رکھا ہےکہ وہ چین سے غیرقانونی ہجرت کرنے والیے ایغورمسلمانوں کوواپس چین بھیج دے

    اس حوالے سے ایشیاٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی صوبے سنکیانگ سے پاکستان ہجرت کرکے آنے والوں کے حوالے سے چین کو بہت سےخدشات لاحق ہیں‌

    اس حوالے سے پاکستانی حکام کی طرف سے اس قسم کی خبریں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں کہ چین ایغورمسلمانوں کودشمن کے ہاتھوں استعمال ہونے کے حوالے سے پریشان ہے

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ چین نے پاکستان پرواضح کردیا ہے کہ پاکستان میں موجود ایغورمسلمان وہ مشرقی ترکستان کی آزادانہ تحریک (ای ٹی آئی ایم) میں شامل ہوسکتے ہیں ، جو سنکیانگ میں آزاد ریاست کی تشکیل کا خواہاں ہے

     

     

    چین کویہ بھی خدشہ ہے کہ امریکہ اوریورپ ان ایغورمسلمانوں‌کے چین کے خلاف استعمال کرکے چین کی سلامتی کونقصان پہنچا سکتے ہیں‌

    پاکستان کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے ایشیاء ٹائمز کو بتایا ہے کہ حال ہی میں 2،000 سے زیادہ ایغور خاندان غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوئے ہیں ، جس کی زیادہ تر وجہ چینی ریاست کے جبر کی ہے۔ مغربی ناقدین نے کہا ہے کہ چین نے 10 لاکھ سے زیادہ ایغوروں کو نام نہاد "پیشہ ور” کیمپوں میں رکھا ہے۔

    حکام کے مطابق اس صورت حال نے پاکستان کوبہت مشکل میں ڈال رکھا ہے حالیہ آمد سے قبل وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 1950 سے اب تک لگ بھگ 2 ہزار ایغور خاندان پاکستان میں مقیم ہیں ، زیادہ تر وسطی پنجاب اور ملک کے شمالی حصوں میں کاروبار کررہے ہیں۔

    امیگریشن کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ایشیاء ٹائمز کو بتایا کہ حال ہی میں سکیورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے ذریعہ بیجنگ کے "بے حد دباؤ” کے جواب میں نئے ایغور پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے لئے ان کی حفاظت کے لئے اعلی حکام کو تعینات کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا ، "حکام نے یہ جاننے کے لئے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام ایغوروں کے بایومیٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے ،”

    اسی ذریعہ نے کہا کہ چین نے ترک نژاد گروہ کے لئے امیگریشن کے عمل کو پیچیدہ کردیا ہے ، جن کے چینی پاسپورٹ ضبط کردیئے گئے ہیں یا تجدید شدہ نہیں ہیں تاکہ ان کے لئے بیرون ملک سفر کرنا مشکل ہوجائے۔

    انہوں نے بتایا کہ سکریٹری داخلہ کے ماتحت ایک خودمختار ایجنسی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے حال ہی میں ایغور گھرانوں کی "مذہبی وابستگی اور خاندانی تاریخ” کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لئے ایک سروے کا فارم تقسیم کرنا شروع کردیا ہے تاکہ سنکیانگ سے نئے آنے والے والوں کی شناخت ہوسکے

    حال ہی میں چین سے فرار ہونے والے بیشتر ایغوروں نے اپنی شناخت چھپا رکھی ہے اور سرکاری شناخت سے بچنے کے لئے ملک کے گنجان آباد شہری علاقوں میں خفیہ مقامات پر آباد ہوگئے ہیں۔

    ایغور برادری کے ممبران جنہوں نے پہلے پاکستان ہجرت کی تھی اور شہریت حاصل کی تھی ، نے مبینہ طور پر انہیں بڑی حد تک تصفیہ کرنے میں مدد کی ہے۔

    پاکستان نے ایغور مہاجروں کو شہری کا درجہ دیا ہے جن کے آبا و اجداد 60 اور 70 کی دہائی کے آخر میں پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔ وہ اب بین شادیوں کے ذریعہ پاکستانی معاشرے میں مکمل طور پر ضم ہوچکے ہیں ، روانی سے اردو بولتے ہیں اور روایتی پاکستانی لباس پہنتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیجنگ کے اسلام آباد پر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کی زیادہ سے زیادہ نگرانی ، جانچ پڑتال اور ہراساں کرنے کے ذریعہ ایغور تارکین وطن کے لئے معاملات کو مشکل بنا دیا ہے۔

  • سندھ میں گورنرراج ؟ ایم کیوایم وفد کی وزیراعظم سےاہم ملاقات:بجٹ منظورکروائیں گے:وفد کی یقین دہانی

    سندھ میں گورنرراج ؟ ایم کیوایم وفد کی وزیراعظم سےاہم ملاقات:بجٹ منظورکروائیں گے:وفد کی یقین دہانی

    کراچی:ایم کیوایم وفد کی وزیراعظم سے اہم ملاقات:بجٹ منظورکروائیں گے:وفد کی یقین دہانی،اطلاعات کے مطابق آج ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے اورتمام ترتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے

    اس اہم ملاقات میں وزیراعطم نے ایم کیوایم کے وفد کوخوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تمام گزارشات سنیں اوریہ بھی کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے

    ایم کیوایم وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے دوران کراچی اور حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غور کیا جائے گا

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے،وزیراعظم کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی ترقیاتی ضروریات اورمسائل کا ادراک رکھتی ہے

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے بجٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا

    ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کراچی اور حیدر آباد کی ترقیاتی ضرویات اور مسائل سے آگاہ کیااس کے علاوہ کراچی کے مسائل ، ترقیاتی ضروریات اور بجٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی اوروزیراعظم عمران خان کی حکومت پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا

    یاد رہے کہ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نےوزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ پی پی حکومت صوبے میں اپنی من مانیاں کررہی ہے اوراس وقت امن وامان کی صورت حال بہت خراب ہے اس لیے ضروری ہے کہ گورنرراج لگا کرفی الوقت معاملات کو وفاق سے چلائیں تاکہ سندھ کی صورت حال معمول پرآسکے

  • وزیرداخلہ شیخ رشید اچانک اہم مشن پربذریعہ ہیلی کاپٹرجنوبی وزیرستان پہنچ گئے

    وزیرداخلہ شیخ رشید اچانک اہم مشن پربذریعہ ہیلی کاپٹرجنوبی وزیرستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید اچانک ہیلی کاپٹرپرجنوبی وزیرستان پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اہم مشن پر بذریعہ ہیلی کاپٹرجنوبی وزیر ستان کے علاقےوانا پہنچ گئے

    جنوبی وزیرستان سے اہم ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نےآئی جی ایف سی خیبرپختونخواساؤتھ ہیڈکوارٹرزوانا کا اہم دورہ کرکے وہاں کے حالات سے آگاہی حاصل کی

    اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اوردعا کی

    یاد رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سیکورٹی فورسز کی خدمات پران کوخراج تحسین پیش کرنے اورعلاقے میں جاری امن مشن کا جائزہ لینے کے لیے وانا پہنچے ہیں

  • آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

    آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

    آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کرتے ہیں

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شرح نمو کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، بجٹ سےمتعلق وزیراعظم اورترجمانوں کے بیانات حقیقت سے دور ہیں ،عام آدمی بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہے،وزیراعظم اوران کی اے ٹیمز کے لیے مشکل وقت ختم ہوگیا ہے،وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے،ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بے روز گاری پی ٹی آئی دور میں ہوئی ،وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو عام آدمی کا احساس نہیں ہم بجٹ کا انتظار کررہے ہیں،عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کررہے ہیں وزیراعظم کی بیان بازی سے پتہ چلتاہے کہ انہیں عام آدمی کے حالات کا پتہ نہیں، ہم وزیراعظم کے بجٹ کا استعمال کررہے ہیں،وزیراعظم عرب ممالک سے امداد کیوں مانگ رہے ہیں؟ امید ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کرینگے، امیدہے پاک فوج کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی 175 فیصد اضافہ کرینگے،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے 3سال قبل کہا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، وزیرخزانہ نے خود کہاہے کہ آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل غلط تھی،احتساب کے نام پر مذاق کیا جارہاہے عمران خان نے خود کہا تھا دو نہیں ایک پاکستان ہو، آج جو کچھ احتساب کے نام پر ہورہا ہے وہ انصاف نہیں انتقام ہے، وزیراعظم اور دوستوں پر الزام لگے تو کچھ نہ ہو، اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے نواب شاہ کے صدر پرالزام لگے تو 3 سال جیل میں رہے، رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود باہر بھیجا جاتا ہے یہاں آئین اور قانون کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جارہا ہے،سکھر کے قائد حزب اختلاف کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب کا ہو تو ضمانت مل جاتی ہے،وزیراعظم کی بہن پرالزام لگے توکچھ نہ ہو،یہ کس قسم کا ایک پاکستان ہے؟ عوام آپ کے ایم این ایز کو گریبان سے پکڑیں گے، ہم عوام کی طاقت پر بھروسہ رکھتے ہیں،

  • بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 جون کو سماعت کرے گا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر تین رکنی بینچ میں شامل ہیں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا

    سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 11 جون کو سماعت کرے گا جسٹس مظہر عالم اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہونگے ٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں

    مقتول ہندوؤں کے خاندان کی شریمتی مکھنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے بھارت میں ایک ہی خاندان کے11 پاکستانی ہندوؤں کو زہر کا ٹیکا لگا کرقتل کیا گیا تھا

    وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

    پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون بھارت میں بہا، بھارت جواب دے،فواد چودھری کی ہندو کونسل کے دھرنے میں شرکت

    بھارت میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

    بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل،سپریم کورٹ میں کس کی ہوئی طلبی؟

    واضح رہے کہ 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔

    ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور کے گاؤں بھادر فقیر کلوئی کے رہائشیوں کے 11 افراد کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں RSS اور BJP کے غنڈوں نے پولیس کی سرپرستی می ں19 اگست2020 رات کو تین بجے گھر میں گھس کر زہریلے انجکشن لگاکر قتل کردیا ہے اس طرح کی تفصیل شہداد ہور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ھوئے شریمیتی مکھی بھیل نے بتائی ھے مکھی بھیل نے بتایا کہ 2012 میں اسکا والد والدہ اور دیگر گیارہ افراد روزگار کے سلسلے میں بھارت چلے گئے تھے جنھیں گزشتہ روز بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے رات تین بجے پولیس کی سرپرستی میں گاؤں میں داخل ھوکر زہریلے انجیکشن لگاکر قتل کردیا ھے اور اب ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو فون پر دہمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا ورنہ بھارت میں تمام خاندان کو قتل کردینگے

  • پاکستان اور مصر کی افواج کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر

    پاکستان اور مصر کی افواج کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں اختتام پذیر

    پاکستان اور مصر کی آرمی کی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے مشقوں کا معائنہ کیا پاکستان اور مصر کی آرمی کی سکائی گارڈ ز ون مشقیں قاہرہ میں ہوئیں یہ دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی پہلی مشقیں ہیں جن میں دو ہفتوں پرمشتمل مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں۔ مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کے دوران جارحانہ اورفوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں

    ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکا مظاہرہ کیا گیا اِگلا میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکا مظاہرہ بھی کیاگیا۔ کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی مشتر کہ ایئر ڈیفنس مشقوں میں مصر میں تعینات پاکستانی سفیرساجد بلال ، ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان ، ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشنز پی اے ایف ، بحرین کے آبزرور بریگیڈ جنرل عماد اور دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے حصہ لینے والے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج