Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ امتحانات کیلئے این او سی جاری:وفاقی وزیرتعلیم نے تصدیق کردی

    برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ امتحانات کیلئے این او سی جاری:وفاقی وزیرتعلیم نے تصدیق کردی

    اسلام آباد:برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ امتحانات کیلئے این او سی جاری:وفاقی وزیرتعلیم نے تصدیق کردی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے برٹش کونسل کو جولائی-اگست میں ‘خصوصی’ او لیول امتحانات لینے کے لیے نو اوبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) جاری کردیا۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ‘ہم نے آج برٹش کونسل کو ایک این او سی جاری کردیا ہے اور 26 جولائی سے 6 اگست تک خصوصی او لیول امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے او لیول کے طلبہ کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے/ ایف ایس سی کی تعلیم شروع کرنے میں سہولت ہوگی۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ‘جولائی میں اس طرح کے امتحان کی مثال نہیں ہے اور میں خوش ہوں کہ کیمبرج نے انتظامات کرلیے ہیں’۔

    وزیر تعلیم نے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر کو لکھا گیا خط بھی شیئر کیا، جس میں کہا گیا کہ ایجنسی ’26 جولائی 2021 سے 6 اگست 2021 تک ذیلی امتحان سیریز شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر بااختیار ہے تاہم کووڈ-19 کی تمام موجودہ ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری ہے’۔

    شفقت محمود نے ٹوئٹرپر کہا کہ وبا نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن خاص کر تعلیم زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے سخت فیصلے لے رہے ہیں، ہر فیصلے کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں لیکن ہمارے لیے طلبہ کا مفاد ہر وقت عزیز ہے’۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر امتحانات ملتوی کردیے تھے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے اپریل کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ 15 جون تک ملک میں امتحانات نہیں ہوں گے کیونکہ ملک میں کووڈ-19 کے باعث کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

     

    یہ بھی یاد رہے کہ اس موقع پرجب ایک طرف کورونا وائرس کی تباہیاں ہرطرف پھیل رہی تھیں اورطالبعلموں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی پریشان تھے تواس موقع پرمعروف صحافی مبشرلقمان نے قدم آگے بڑھاتے ہوئے این سی او سے کے چیئرمین سے درخواست کی تھی کہ خدارا اپنے نونہالوں کی زندگیوں سےنہ کھیلیں اورجب تک وبا میں کمی نہیں آتی یہ امتحانات ملتوی کردیئے جائیں

     

    اس پر وفاقی وزیر اور این سی اوسی کے چیئرمین اسد عمر نے یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ضرور اس حوالے سے مثبت جواب دیں گے اورپھرانہوں نےمبشرلقمان کے ساتھ کیئے ہوئے وعدے کو نبھایا اورامتحانات ملتوی کردیئے تھے

    پھر اس کے بعد وفاقی وزیرتعلیم نے بھی اسی تناظرمیں او اور اے لیول امتحانات ملتوی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا جو اس وقت شروع ہوچکے تھے تاہم انہوں نے کہا تھا یہ امتحانات اب اکتوبر اور نومبر میں ہوں گے۔

    تاہم اب کورونا وبا میں کمی آنے پردوبارہ امتحانات کا شیڈول دے دیا گیا ہے

  • علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

    علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

    علی طفر رپورٹ حکومت پھنس گئی ، عمران خان حیران شہزاد اکبر پریشان ، سیاسی کھیل کا نیا چیمپئن سامنے آگیا

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک طرف جہاں اپوزیشن کی دھینگا مشتی چل رہی ہے وہاں حکومت کی ہر چال اس کے گلے کی ہڈی بن رہی ہے . حکومت نے جہانگیر ترین کے احتساب کو اس لیے کرنے کی اجازت دی کہ لوگ کہیں‌گے کہ خان نے ایسا احتساب کیا ، ایسا احتساب کیا کہ اپنے قریبی ساتھ کو بھی معاف نہیں کیا.

    یوں ان کی بلے بلے ہوجائے گی. کیا پتہ تھا کہ یہاں تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے اور آگے سے ترین کی ریڈی میڈ چال سے ان کو منہ کی کھانی پڑ جائیں‌گے .

    مبشر لقمنان کا کہنا تھا کہ جے کے ٹی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں‌نے بیرسٹر علی ظفر کو تحقیق کرنے کا کہا کہ پتہ کریں کہ واقعی جہانگیر ترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ؟ . اس رپورٹ میں‌ ایسا کیا ہے جو حکومت کے ناک میں‌دم کرسکتا ہے اور وزیر اعظم کے احتساب کے بیانیے کا جنازہ نکال سکتا ہے .

    یہ رپورٹ باقاعدہ نہیں دی گئی لیکن اس کے خاص نکات وزیر اعظم کو سنا دیے گئے ہیں . اس رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین پر عائد الزامات کے واضح ثبوت نہیں ہیں . جبکہ ان پر اور ان کے بیٹے پر ایف آئی آر کاٹ کر انہیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر علی ظفر ، شہزاد اکبر اور وزیر اعظم یہ سب موجود تھے اس میں‌ بیرسٹر علی ظفر کے سوالات کے شہزاد اکبر جواب دیتے رہے . جس میں‌ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پر ایف آئی آر شوگر کمیشن کی سفارشات پر کاٹی گئیں‌. اور یہ ان تمام ناموں پر کاٹی گئی جبکہ شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل اس معاملے پر ایک پیچ پر نظر آئے .

    ان کا کہنا تھا کہ اب صورت حال یہ ہے کہ جہانگیر ترین اس رپورٹ کو منظر عام پر لانا چاہتے ہیں جبکہ حکومت اس کو چھپانا چاہتی ہے . اگر یہ رپورٹ منظر عام پر آجاتی ہے تو اس سے ترین کے کیس پر شاید اثر نہ پڑے لیکن اس سے عوامی رائے میں فرق ضرور پڑے گا. جبکہ حکومت کے لیے یہ زہر قاتل ثابت ہوگی .

    اپوزیشن یہ کہے گی یہ لوگ اپنے مخالفین اور اپوزیشن کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں‌اور اپوزیشن کے ساتھ یہ ہونا ہی تھا . عمران خان کے اینٹی کرپشن منترے کا جنازہ نکل جائے گا. اور حکومت کا احتساب کا نعرہ ایک مذاق بن جائے گا.

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اگر ان کو ترین سمیت تمام لوگوں کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تو یہ معاملہ دو ہفتے میں حل ہو جائے گا. ایک طرف تو عمران خان ترین کو گرفتار نہ کرنے کا تاثر دے رہے ہیں تو دوسری طرف طاقتور حلقے بھی ان کو گرفتار کرنے کا گرین سگنل نہیں‌دے رہے . ان کے مطابق اس سے کاروباری حلقوں پر منفی اثر پڑے گا. جو کہ پہلے ہی ڈرے ہوئے ہیں اور ملک میں‌معیشت کا برا حال ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب اس حوالے سے شوگر کمیشن کیس پر ہونے والی پیش رفت کا اندازہ لگا سکتےہیں . اب فائلیں‌دبائی جائیں گی .کہانیاں میڈیا کی زینت بنیں‌گی ، دوسری طرف ہم نظر دوڑائیں تو پارٹی کے اندر بھی دھینگا مشتی جاری ہے . اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ لوگ جو نہ صرف دوسری پارٹیوں پر تیر چلا رہے ہیں بلکہ اپنی پارٹی پر بھی چھریاں چلا رہے ہیں‌.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جو پہلے چپ تھیں‌اب وہ میدان میں‌ آگئی ہیں‌ اور اپوزیشن پی پی پی کے ساتھ بیان بازی کر کے اپنے سینئراور شہباز شریف کو سبوتاز کر رہی ہیں . مولانا کا خیال ہے کہ کھیل وہ کھیلا جائے جس میں وہ اہم کھلاڑی ہوں‌ ورنہ نہ وہ کھیل ہو اور نہ وہ ہوں‌ گے .

  • ٰجنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزگیرکی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    ٰجنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزگیرکی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات

    اسلام آباد:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزگیرکی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات:زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کے مطابق آج شام وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جناب ولکان بوزکیر نے آج اہم ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں COVID-19 وبائی امراض کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی ، پائیدار ترقی اور معاشی بحالی کی کوششوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے ایجنڈے جیسے فلسطین ، جموں و کشمیر تنازعہ ، افغان امن عمل اور جرم ، بدعنوانی اور رشوت ستانی سے غیر قانونی مالی بہاؤ جیسے اہم اشیا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے فلسطین کے بارے میں جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے میں جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزگیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد امن عمل کی بحالی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک منصفانہ اور پائیدار حل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ ن۔

    وزیر اعظم نے کثیرالجہتی کے لئے پاکستان کی مضبوط وابستگی پر زور دیا کہ اقوام متحدہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے زیراہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی ہراس کو دور کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی ساتھ ترقی پذیر ممالک کی معاشی بحالی کی کوششوں اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 2030 کی تاریخ تک مدد کی غرض سے قرضوں کے حوالے سے ریلیف دینے پر بھی زوردیا

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر بوزکیر نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے ایوان صدر کے دوران اہم بین الاقوامی سیاسی اور سماجی و معاشی امور کو حل کرنے کے لئے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    یاد رہےکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر 26 سے 28 مئی 2021 ء کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

    یہاں اس بات کا ذکرکرنا بھی بہت ضروری ہے کہ ولکان بوزگیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کرنے والے پہلے ترک شہری۔ سابق سفارتکار اور ایک سینئر سیاستدان ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اگست 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • صدرجنرل اسمبلی والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس:شاہ جی نے توکمال ہی کردی

    صدرجنرل اسمبلی والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس:شاہ جی نے توکمال ہی کردی

    اسلام آباد:صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس:شاہ جی نے توکمال ہی کردی،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جواندازاختیارکیا وہ صدرجنرل اسمبلی کوکبھی بھی نہیں بھولے گا

    اس پرمسرت موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے آج ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے جناب والکن بوذکر کے منصب سنبھالنے سے قبل ان کی میزبانی کا شرف حاصل کیا

    شاہ جی نے اس موقع پر کہا کہ آپ کا یہ دورہ بھی تادیر یاد رکھا جائے گا کیونکہ آپ نیویارک میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کے بعد تشریف لائے ہیں،سلامتی کونسل میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد او آئی سی، عرب گروپ،اور نیم آپ کی جانب دیکھ رہے تھے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلایا، ہم صدر جنرل اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں تھے کہ سیز فائر کی خبر سامنے آئی

    آپ نے وہاں تقریر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا جو غیر عمومی تھا، ہمارا نیویارک آنے کا ابتدائی مقصد سیز فائر کے حوالے سے ہمیں حاصل ہوا

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر اسرائیلی ہٹ دھرمی کے متعلق کہا کہ لیکن ابھی چنگاری سلگ رہی ہے ،اس موقع پر ہم آپ سے اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے توقع رکھتے ہیں کہ آپ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کیلئے "امن عمل” کا آغاز کریں گے

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ اپنا قائدانہ کردار ادا کریں

    ان کا کہنا تھا کہ اسی حوالے سے کل وزیر اعظم عمران خان کی جنرل سییسی کے ساتھ بہت سود مند گفتگو ہوئی اور میں نے آج صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

    شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر صدر جنرل اسمبلی کومخاطب ہوتےہوئے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال میں گہری مماثلت ہے ،دونوں جگہ آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کا مسئلہ درپیش ہے

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر دونوں جگہوں پر نہتے لوگوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کشمیر میں بھی یہی ہو رہا ہے

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری پوچھتے ہیں کہ ہم سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر کہاں ہیں؟

    میں نے صدر جنرل اسمبلی کو افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سے آگاہ کیا ،استنبول پراسس، کے حوالے سے استنبول میں پاکستان، افغانستان، ترکی کے مابین سہ فریقی اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی

    آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے آج پاکستان کو مسائل کا موجب نہیں بلکہ مسائل کے حل کا حصہ سمجھا جاتا ہے ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالے سے بھی ہماری گفتگو ہوئی

  • کپتان کا گلگت بلتستان :سیاحت کے میدان میں انقلاب آگیا :نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا

    کپتان کا گلگت بلتستان :سیاحت کے میدان میں انقلاب آگیا :نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا

    اسلام آباد /گلگت بلتستان:کپتان کا گلگت بلتستان :سیاحت کے میدان میں انقلاب آگیا :نارتھ ایئر کو سول ایوی ایشن سے لائسنس مل گیا ا،طلاعات کے مطابق کرونا کی وباء کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیاحت کے فروغ کے لیے حالیہ لانچ ہونے والی ایئر لائن ’نارتھ ایئر‘ کو لائسنس دے دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھاتے ہی ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروخت دینے کی بات کی تھی۔ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اس حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نارتھ ایئر کو ٹورازم پروموشن اور ریجنل انٹی گریشن (ٹی پی آر آئی) کا لائسنس دے دیا ہے۔ مستقبل قریب میں نارتھ ایئر کی گلگت، اسکردو، گوادر اور چترال کے لیے پروازیں چلیں گی۔

     

     

    گلگت سے باغی ٹی وی کے نمائندہ عبدالستاربلتی کے مطابق ابتداء میں ایئر لائن کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے گلگت بلتستان کے لوگوں‌ کوبہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اوراس وجہ سے سیاحت میں اضافہ ہوگا اوراس علاقے کے غریب لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع حاصل ہوسکتے ہیں

    عبدالستاربلتی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ان فیصلوں کی بدولت علاقے میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے اورلوگوں نے اس حکومت سے اپنی امیدیں بھی وابستہ کرلی ہیں‌

    عبدالستاربلتی کہتے ہیں‌ کہ اگلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سے بھی براہ راست نارتھ ایئرلائنز اپنی پروازوں کواڑانے کا منصوبہ رکھتی ہے

     

    باغی ٹی وی کے رپورٹرعبدالستاربلتی کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز اسلام آباد سے گلگت ، دوسری پروازاسلام آباد سے اسکردو ، تیسری پرواز اسلام آباد سے چترال اورچوتھی پرواز اسلام آباد سے گوادر کے لیے جایا کرے گی

     

    عبدالستاربلتی کے مطابق نارتھ ایئرہنزہ وادی کے ایک معروف بزنس مین نظیم الامین کا منصوبہ ہے اوروہ علاقے کی عوام کے لیے بہترین سفری سہولیات بہم پہنچانے کی خواہش رکھتے ہیں

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ لانچ ہونے والی اس ایئرلائن کا ہیڈ آفس قائم کردیا گیا ہے۔ ابتداء میں نارتھ ایئر کی چاروں پروازیں اسلام آباد سے اڑان بھریں گی۔

  • متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے،صدر جنرل اسمبلی کا پیغام

    متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے،صدر جنرل اسمبلی کا پیغام

    متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے،صدر جنرل اسمبلی کا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وولکن بوزکر نے اسلام آباد میں ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے سیکڑوں جانیں گئیں،

    صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وولکن بوزکر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن تک جنرل اسمبلی چین سے نہیں بیٹھے گی .کورونا کی وجہ سےدنیا بھر کی معیشت کونقصان پہنچا .مسئلہ کشمیر کا بخوبی علم ہے ،متنازع علاقے کی حیثیت کو بدلنے سے گریز کیا جائے ،جنوبی ایشیا میں خوشحالی کا انحصار پاک بھارت تعلقات پر ہے،مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں خوشحالی کے لیے ضروری ہے،کورونا نے دنیا میں بڑے مسائل کوجنم دیا،ان مسائل کاحل مشترکہ لائحہ عمل سےہی ممکن ہے،یواین جنرل اسمبلی نےفلسطین کی صورتحال پراجلا س بلایا .شاہ محمود قریشی نے فلسطینیوں کےحقوق کیلئے مضبوط مؤقف اپنایا،اس وقت مذاکرات کی ضرورت ہے تا کہ اسرائیلی قبضے کوختم کیا جا سکے،متنازع کشمیر اتنا ہی اہم ہےجتنا مسئلہ فلسطین ،پاکستان اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں اہم کردارادا کررہا ہے،ہمیشہ فریقین پرزوردیا زمینی حقائق کوتبدیل نہ کیا جائے،افغانستان میں امن کی بحالی بھی ضروری ہے پاکستان نے کئی ملین افغان مہاجرین کوپناہ دے رکھی ہے،امدادنہ ہونے کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا پاکستانیوں نے مصیبت کی گھڑی میں افغان مہاجرین کو پناہ دی،پاکستان اورافغانستان کو جدا نہیں کیا جا سکتا،افغانستان میں امن،پاکستان اورعلاقائی ترقی کیلئےلازم ہے،پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا، کوروناویکسین امیراورغریب ممالک کی یکساں ضرورت ہے،مشرق وسطیٰ میں 2 ریاستوں کا قیام امن کے لیے ضروری ہے پاکستان اقوام متحدہ کی امن فوج میں اہم کردار ادا کررہا ہے پاکستانی فوج اقوام متحدہ کے امن مشن میں اہم کردار ادا کررہی ہے آج ہم سب امن کی جانب دیکھ رہے ہیں ہمیں خطے میں بدامنی کی فضا کو ختم کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا،

    وولکن بوزکر  نے پیسے کی غیرقانونی منتقلی کے معاملے کو جنرل اسمبلی میں پیش کرنے پر عمران خان کو تحسین پیش کیا

    اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

    ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

    مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

    جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

    تین روزہ دورے پر کونسی اہم شخصیت آج آ رہی ہے اسلام آباد؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا

    صدر جنرل اسمبلی کی وزارت خارجہ آمد، قریشی سے ملاقات،ہوںگے مذاکرات

    صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

  • عدالت ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور کسی کو نہیں چھوڑے گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    عدالت ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور کسی کو نہیں چھوڑے گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    عدالت ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور کسی کو نہیں چھوڑے گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    گستاخانہ خاکوں کے حوالہ سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی. عدالت نے عدالتی معاونین کو عدالتی فیصلوں کے حوالوں سے معاونت کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ ایسے لوگوں معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں. عدالت زمہ داروں کا تعین کرے گی اور کسی کو نہیں چھوڑے گی حکومت سائبر کرائم کیسوں میں اپنی زمہ داری پورا نہیں کر رہی. اگر کسی کیس میں سرکار مدعی ہونے کے باوجود نوٹس نہین لیتی تو عدالت کو آگاہ کریں عدالت اس ایشو پر فیصلہ دے گی. اگر کسی ایسی چیز کو نیٹ پر آپ لوڈ کر دیا جائے جو پاکستان میں جرم ہو تو اس جرم کی ذمہ داری کس پر عائد ہو گی. یا تو اس وہیب سائٹ کو بلاک کر دیا جاہے یا ذمہ دارون کے خلاف کاروائی عل میں لائی جانا چاہیے.

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    عدالتی معاون نے عدالت میں کہا کہ پاکستانی قوانین کی روشنی میں زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہو سکتی ہے. عدالت نے ایف آئی اے سمت دیگر فریقین کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا رکھا ہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ریاست مدنیہ کا تعرہ کافی نہیں عمل بھی ضروری ہے چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ وفاقی حکومت آئین کا سہارہ لے کر تو بچ جائے مگر آخرت میں شاید نہ بچ سکے چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ وفاقی حکومت پب جی پر پابندی لگا سکتی ہے تو ایسے خاکوں پر کیوں نہیں لگا سکتی

  • صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    صدر جنرل اسمبلی کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں مسئلہ فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین سے متعلق جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کیلئے کاوشوں کی تعریف کی. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے سیز فائر پہلا مقصد تھا جس میں کامیابی ملی، قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا،پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے،افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا گیا وزیر خارجہ نے کوروناسے نمٹنے کیلئے صدر جنرل اسمبلی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا اس وبا سے مکمل چھٹکارے کیلئے ضروری ہے سب کو محفوظ بنایا جائے۔

    صدر جنرل اسمبلی کے صدر، وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے والکن بوذکر پہلے ترک ڈپلومیٹ ہیں جو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت کے منصب پر متمکن ہوئے قبل ازیں گزشتہ شب صدر جنرل اسمبلی پاکستان پہنچے تو ایئر پورٹ پر سینئر حکام نے صدر جنرل اسمبلی وولکان بوزکیر کا استقبال کیا

    اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

    ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

    مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

    جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

    تین روزہ دورے پر کونسی اہم شخصیت آج آ رہی ہے اسلام آباد؟ دفتر خارجہ نے بتا دیا

    صدر جنرل اسمبلی کی وزارت خارجہ آمد، قریشی سے ملاقات،ہوںگے مذاکرات

  • شرم کی بات ، بڑے افسران تنخواہیں لیکر اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں. چیف جسٹس

    شرم کی بات ، بڑے افسران تنخواہیں لیکر اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں. چیف جسٹس

    شرم کی بات ، بڑے افسران تنخواہیں لیکر اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں. چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں گولڈن ہینڈ شیک اسکیم سے متعلق اسٹیٹ بینک کی اپیل پر سماعت ہوئی

    اسٹیٹ بینک کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ،دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد اسٹیٹ بینک کی انتظامیہ پر برہم ہو گئے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسران نے دیگر ملازمین کے بجائے اپنی تنخواہیں بڑھا دیں ، اسٹیٹ بینک کی پوری انتظامیہ کو فارغ کرنا چاہیے تھا،اسٹیٹ بینک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، اتنا بڑا نقصان بینک انتظامیہ کی نااہلی سے ہوا ،اس طرح کے معاملات سامنے آتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے،شرم کی بات ہے بڑے افسران تنخواہیں لیکر اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکیل سے سوال کیا کہ ادارے کو بعد میں کتنے روپے ادا کرنے پڑے .وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ اسٹیٹ بینک کو 2بلین روپے ادا کرنے پڑے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے نقصان کے بعد آپ کے کسی آفسر کو اثر ہی نہیں ہوا ہوگا .وکیل ملازمین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے وکیل نے تو متعلقہ دستاویزات ہی نہیں لگایا ہے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ جیسے سینئر وکیل سے ہم یہ امید نہیں کرتے تھے،

    اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، سب کا پیسہ پاکستان آنا چاہئے، ملک ریاض بول پڑے

    بحریہ ٹاؤن میں جنسی زیادتی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، پولیس کا ملزم کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

    سرکاری زمینوں پر50،50منزلہ عمارتیں بن گئیں،سب قبضے ختم کروائیں، چیف جسٹس

    کرونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا،اقساط جمع کرانا ممکن نہیں،بحریہ ٹاؤن کی عدالت میں اپیل

    بحریہ ٹاؤن کی سپریم کورٹ میں جمع رقم پر حق کس کا؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیا تجویز دے دی؟

    سرکاری زمین پر قبضے روکنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    اعتماد اٹھ گیا تولوگ عدالتوں میں آنے کی بجائے بندوقیں اٹھائیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  • ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل، بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں،وزیراعظم

    ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل، بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں،وزیراعظم

    ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل، بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں،وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہری پور آمد ہوئی ہے

    ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے ایک ارب واں پودا لگا دیا ،وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں 10 بلین ٹری کی تقریب میں شرکت کی ،تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پروگرام کی کامیابیوں پربریفنگ دی

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 5جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو کلائیمٹ چینج سے متاثر ہوا ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے آئندہ نسلوں کے لیے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں پاکستان میں جنگلات کی کھٹائی ہورہی ہے جو تشویشناک بات ہے بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا، پاکستان کلائیمٹ چینج سے متاثر ہوا ہے،درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے آئندہ نسلوں کےلیے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    یہ کام کئے بغیرپاکستان میں دولت نہیں بڑھ سکتی،وزیراعظم کا بلین ٹری ہنی پروگرام سے خطاب

    بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

    خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

    نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    بلین ٹری منصوبہ ناکام بنانے میں پی ایچ اے ملوث،لاہور میں درخت لگانے کی بجائے کاٹنے لگے