Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں

    اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں

    اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ میرا اور انکی فیملی کی جائیداد پر ملزم نے قبضہ کر لیا ہے

    اداکارہ میرا نے باغی ٹی وی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ برطانوی شہری جس کا نام شاہد محمود ولد محمد اسماعیل ہے نے ہماری خاندان کی جائیداد پر قبضہ کیا ہے اسکے خلاف تھانے میں مقدمے درج کروا رکھے ہیں، ملزم نے دھوکہ دہی سے زمین نام کروا لی جبکہ اسکی ادائیگی بھی نہیں کی گئی،

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شاہد محمود اور انکے ساتھیوں نے ایم ایم آلم روڈ پر واقع ہمارے پلازے پر قبضہ کیا اور اس دوران ملزمان کے پاس اسلحہ تھا اور وہ جان لینے کی حد تک آگئے تھے۔ مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ملزم کے خلاف لاہور کے تھانوں‌ میں مقدمات درج ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ضمانت کروا لی ہے

    اطلاعات کے مطابق ملزم شاہد محمود کے خلاف نہ صرف لاہور بلکہ فیصل آباد کے تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں، ملزم پر دھوکہ دہی کے مقدمات ہے اور شاہد محمود پیشہ ور دھوکہ دینے والا ہے . پیپلز کالونی تھانہ فیصل آباد ،کوتوالی تھانہ، سول لائن میں تین الگ الگ مقدمات قائم ہوئے ہیں، لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ گلبرگ ٹو میں دفعہ 448،ت پ،506 ،380 کے تحت مقدمہ نمبر 1153/ 21 درج ہے .دوسرا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں دفعہ 406 کے تحت درج ہے، تھانہ غالب مارکیٹ میں ایک اور ایف آئی آر بھی درج ہے

    اداکارہ میرا کے مطابق ملزم نے دھوکہ دہی سے سارا کام کیا اور کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں کی، عدالت میں کیس زیر سماعت ہے،ملزم نے مبینہ طور پر غلط اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کی ہیں، مبینہ اطلاعات کے مطابق ملزم نے زمین کی رقم کی ادائیگی کے بغیر ہی رشوت دے کر جعلی ڈاکومنٹ بنوائے، اور انہیں عدالت پیش کیا، ملزم نے عدالت میں کہا کہ اس نے 3 کروڑ کی ادائیگی 22 اگست کو کیش کی صورت میں شفقت زہرا بخاری کو کی ہے لیکن دوسری جانب باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ملزم 20 اگست کو پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہو چکا تھا اور بیس اگست کو بیرون ملک روانہ ہونے کی وجہ سے ملزم نے شفقت زہرا بخاری کو کسی قسم کی نقد ادائیگی نہیں کی

    باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ملزم نے سازباز کر کے جعلی رسید بنوائی ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا گیا ہے ، ملزم نے اداکارہ میرا کی بہن اقصیٰ رباب کو پیسوں کی ادائیگی کرنی تھی وہ بھی نہیں کی ,ملزم کی جانب سے نہ صرف زمین پر قبضہ جعلی کاغذات بنا کر کیا گیا ہے بلکہ ملزم کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی‌ ہیں ،

    اداکارہ میرا نے باغی ٹی وی کے توسط سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے، انہیں قانونی تحفظ دیا جائے، پراپرٹی واپس دلوائی جائے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

  • عوامی حکومت مودی اور عمران کو بھگا کر جموں  کشمیر کے مسائل حل کرے گی.بلاول

    عوامی حکومت مودی اور عمران کو بھگا کر جموں کشمیر کے مسائل حل کرے گی.بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم کے لئے آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں

    آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے سلسلے میں ریلی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دھن گلی پہنچ گئے اس موقع پر بلاول زرداری کا پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بھر پور استقبال کیا، آزاد کشمیر پہنچنے پر بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کولاوارث نہیں دیکھ سکتا،پیپلزپارٹی دورمیں کشمیرمیں ترقیاتی کام ہوئے،حکومت کے کشمیریوں کے ساتھ سلوک پردکھ ہوتا ہے،مقبوضہ کشمیرکے عوام مودی کی بمباری کا مقابلہ کررہے ہیں،بھٹوشہید کا منشورلے کرگھرگھرجائیں گے،آپ کے مسائل صرف پیپلزپارٹی حل کرسکتی ہے،آزاد کشمیرمیں پیپلزپارٹی امیدوارکو وزیراعظم بنانا ہے، ہمارا عوام کے ساتھ 3 نسلوں کا رشتہ ہے،کشمیریوں نے ذوالفقاربھٹو اورمحترمہ شہید کا ساتھ دیا،آزادکشمیر کےعوام عمران خان کی نا اہلی کا مقابلہ کررہے ہیں،کشمیریوں کا ساتھ دینے کے لیے آیا ہوں،اگلے ماہ تیر پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت بنائیں، تاکہ آپ کی عوامی حکومت مودی اور عمران کو بھگا کر جموں و کشمیر کے مسائل حل کرے کشمیر کے نوجوانوں کو اگر روزگار ملا ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی نے دیا ہے۔عوام کو معاشی حقوق صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ملیں ہیں۔

  • جسےسبق یادتھااسےچھٹی نہ ملی:FATFکاپاکستان کوگرے لسٹ میں برقراررکھنےکااعلان:باغی ٹی وی کاخدشہ درست ثابت ہوا

    جسےسبق یادتھااسےچھٹی نہ ملی:FATFکاپاکستان کوگرے لسٹ میں برقراررکھنےکااعلان:باغی ٹی وی کاخدشہ درست ثابت ہوا

    برسلز:جسے سبق یاد تھا اسے چھٹی نہ ملی :ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے صدر نے کہا کہ مختلف ممالک سے متعلق معاملات پر بات کی گئی اور گھانا کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان بدستور گرے لسٹ میں رہے گا.

    ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ گھانا نے گرے لسٹ کے حوالے بہتر کام کیا ہے اور اس کو گرے لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بدستور نگرانی میں رہے گا. پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ فروری 2021 سے اب تک پاکستان نے 3 میں سے 2 اقدامات کر لیے، پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لیے ہیں.

    ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی پیش رفت پر اطمینان ہے، پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا ایف اے ٹی ایف کے مطابق یو این کے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی، پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہوگا

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی باغی ٹی وی حالات وواقعات اورپاکستان کے خلاف انٹرنینشل اسٹیبلشمنٹ اورلابنگ کی بنیاد پریہ خدشہ ظاہرکرچکا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملک کر پاکستان کے خلاف لابنگ کرے گا اورامریکہ کوشش کرے گا کہ جب تک پاکستان چین سے فاصلے کم نہیں کرتا پاکستان کومشکلات میں رکھنے کے لیے ایف اے ٹی ایف اوردیگرایسے فورم پرمشکلات میں رکھنے کی کوشش کرے گا اورپھرآج وہی کچھ ہوا جس کی باغی ٹی وی نے پشین گوئی کی تھی

  • دلی سرکار کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے تو یہ کام کرے، وزیر خارجہ

    دلی سرکار کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے تو یہ کام کرے، وزیر خارجہ

    دلی سرکار کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے تو یہ کام کرے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل دلی میں ایک بیٹھک ہوئی جس میں تقریباً 14 کے قریب کشمیری قائدین کو مدعو کیا گیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو ہوئی میری اطلاع کے مطابق اس ساڑھے تین گھنٹے کے اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا اوپن فلور بحث ہوئی کل کی بیٹھک میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا ان کا موقف سب کے سامنے ہے وہ ہمیشہ حق خود ارادیت کی بات کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کا مستقل حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے اس سے قبل 22 جون کو بھی ایک نشست ہوئی – اس نشست میں موجود کشمیری راہنماؤں نے باہمی مشاورت کے بعد ایک موقف اپنایا 24 کی نشست میں انہوں نے اسی موقف کا اعادہ کیا وزیر اعظم مودی نے اعتراف کر لیا کہ” دلوں کی دوری بھی ہے اور دلی سے دوری بھی ہے”

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ جو ہندوستان کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں بہت خوشحالی آئے گی ان بیانات کے بعد یہ سارے دعوے خاک میں مل گئے میری نظر میں کل کی نشست گفتن، نشستیں، برخاستن سے زیادہ کچھ نہیں تھی میری نظر میں یہ ایک ناٹک تھا کیونکہ پچھلے دو سال میں کشمیریوں پر جو ظلم و جبر کیا گیا اس سے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی اس خفت کو مٹانے کیلئے یہ کوشش کی گئی پہلے دعویٰ کیا گیا کہ وہاں حالات بالکل معمول پر ہیں کل کی نشست میں موجود کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کیا کشمیری کشمیر کی آئینی حیثیت کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں یہ بات بھی سنائی دی کہ یہ یک-طرفہ اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج ہو چکے ہیں اور ابھی تک ان پر فیصلہ نہیں ہوا واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے مطالبات پر کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا کشمیریوں کو کہا گیا کہ مناسب وقت پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کریں گے یہ ایک مبہم سی بات ہے – کیا ابھی اس مناسب وقت کا انتظار باقی ہے؟ سامنے آنے والے بیانات میں اعتماد کا فقدان دکھائی دیا میری اطلاعات کے مطابق یہ بھی کہا گیا کہ اگر دلی سرکار کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے تو کشمیر کی ریاستی حیثیت اور خودمختاری کی بحالی لازم ہے اجلاس کے بعد منظر عام پر آنے والی گفتگو سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ کشمیری لوگ غم و غصے اور کرب کی حالت میں ہیں اور اپنی تضحیک محسوس کر رہے ہیں ان کی گفتگو سے یہ تاثر بھی ملا کہ دلی سرکار نے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد جو تاثر دیا کہ ان سے خوشحالی آئے گی صورت حال اس کے برعکس نکلی کشمیریوں کی معیشت تباہ ہو گئی ذہنی اذیت کے علاوہ کشمیریوں کو زیادہ مالی نقصان ہوا ایک شخصیت نے تو یہاں تک کہا کہ 50 فیصد صنعت بند ہو چکی ہیں کشمیر کی قیادت جیلوں میں ہے بنیادی حقوق سلب ہیں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جبر کے تمام ہتھکنڈے آزمائیے گیے لیکن کشمیریوں کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکااس اے پی سی میں کشمیری، سیاسی قیدیوں کی رہائی، ماورائے عدالت قتل کا خاتمہ اور غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کرتے دکھائی دیئے یہ مطالبات وہ کشمیری کر رہے ہیں جو گذشتہ ادوار میں دلی کے ساتھ اقتدار میں شریک رہے ہیں میری نظر میں کل کی نشست ناکام، بے سود اور بے مقصد تھی کشمیری آج بھی اپنی خودمختاری کا مطالبہ کرتے ہیں وہ علاقائی تناسب میں تبدیلی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں کشمیری اپنے بچوں کی ملازمتوں کیلئے تحفظ کے طلبگار ہیں

    کشمیری قیادت جیلوں میں، مودی کا ڈرامہ نہیں چلے گا، مشعال ملک کا اے پی سی پر ردعمل

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

    اپوزیشن اراکین ایوان میں کس کی ویڈیوز بنا رہے تھے؟ قریشی کا تہلکہ خیز انکشاف

    مودی کی جانب سے کشمیر پر اے پی سی، وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    محبوبہ مفتی کا مودی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ،کہا بھارت کشمیر پر پاکستان سے بھی کرے بات

    پاکستان بارے بیان کیوں دیا؟ محبوبہ مفتی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

  • افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان  پر قبضے کی کوشش کی تو…وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو…وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو…وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان نے نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو دیا ہے جس میں پاک امریکا تعلقات میں نئے باب پر زور دیا گیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں منتخب حکومت کو ہی تسلیم کرے گا افغانستان کی عوام کی منتخب کردہ حکومت کو ہی تسلیم کرینگے،مودی ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں ،پاکستان اور بھارت میں معمول کے تعلقات سے دونوں کو فائدہ ہو گا ،ہم نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلاپاکستان کے امریکہ کے ساتھ ہمیشہ قریبی تعلقات رہے ہیں ریاستوں کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہوتے ہیں،پاکستان 22 کروڑ آبادی والا ملک ہے، امیدہے مستقبل میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئیگی، ہم امریکا سے اپنے تجارتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں امریکی اتحاد ی ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں نے پاکستان کو نشانہ بنایا دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان نے بہت سی قربانیاں دیں ،

    باز آ جائیں کوئی بھی غیر ملکی فوجی افغانستان میں قابل قبول نہیں، افغان طالبان

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیشہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتا رہا ،امریکا کے مطالبے پر پاکستانی حکومت نے بساط سے بڑھ کر کام کیا مستقبل میں اعتماد اور مشترکہ مقاصد کی فضا کو پروان چڑھانا ہو گا پاکستان کی جعفرائی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا سے پہلے سیاسی تصفیہ ہونا چاہیے پاکستان افغانستان میں کوئی خانہ جنگی نہیں چاہتا پاکستان نے ہی افغان طالبان کو امریکا سے بات چیت کے لیے رضا مند کیا پاکستان طالبان پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ جنگی فتوحات پر زور نہ دیں ماضی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی سرحد نہیں تھا،افغانستان اور پاکستان کی خفیہ ادارے ایک دوسرے سے تعاون کر رہی ہیں بھارت کے مقابلے امریکہ سے اچھے تعلقات ہیں، افغان طالبان نے طاقت کے زور پر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی تو ہم سرحد سیل کردیں گے ماضی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی سرحد نہیں تھی

    افغانستان کے لیے ایران کے نمائندہ خصوصی کی وزیر خارجہ سے ملاقات

  • جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں.،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی گئی

    اجلاس میں پنجاب میں امن عامہ کی صورتحال اوردیگرمعاملات کا جائزہ لیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہارکیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کینے تحقیقات کو سا ئنٹفک اندازسے آگے بڑھانے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاوَن دھماکے میں ملوث دہشت گرد سزاکے حقدار ہیں ،

    دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے کے الزام میں گرفتار ڈیوڈ سے رابطے میں رہنے والے دو مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،دھماکے میں استعمال گاڑی لینے والے شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،ڈیوڈ سے رابطے میں رہنے والے دو ملزمان میں سے ایک کو لاہور اور دوسرے کو خیبر پختونخواہ سے پکڑا گیا گیا ہے، دھماکے میں استعمال کار کو بابو صابو پر چیک کرنے والے پولیس اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے

    گرفتار ملزم ڈیوڈ پال کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کراچی کے علاقے محمود آباد کا رہائشی ہے رات گئے ڈیوڈ پال کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ بھی مارا گھر کی تلاشی کے دوران چند دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں تا ہم کوئی گرفتاری نہیں کی گئی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ بحرین میں سکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے، ملزم ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سے کراچی پہنچا تھا۔ ڈیوڈ نے ڈیڑھ ماہ کے دوران 3 بار لاہور کا دورہ کیا اور 27 دن مقیم رہا ملزم کے لاہور میں قیام کے دوران مختلف افراد سے رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں تفتیشی ٹیموں کو جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت مل گئے ہیں جن سے پتہ چلا کہ دھماکے کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کی گئی تھی جب کہ شواہد کی روشنی میں دھماکے میں ملوث ایک شخص کے علاوہ ماسٹر مائنڈ اور تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے

    دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی ڈرائیور نے پار کی اور اسکے بعد چوک یتیم خانہ جہاں گاڑیوں کے اڈے ہیں وہاں گیا اور کسی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوا، پولیس نے اس ضمن میں اڈوں سے بھی ریکارڈ لے لیا ہے

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے ،جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کا کام کرتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔

    قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

    جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

    جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

    لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

    دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

  • سندھ حکومت کا کمال، بجٹ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

    سندھ حکومت کا کمال، بجٹ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

    سندھ حکومت کا کمال، بجٹ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر آغاسراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا

    سندھ اسمبلی نے بجٹ 2021-22کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شورشرابہ کیا سندھ اسمبلی اجلاس پیر کی دوپہر 2بجے تک ملتوی کردیا گیا

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا پیپلزپارٹی کےساتھ غیر اعلانیہ مک مکا اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے لئے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا پیپلزپارٹی نےآئندہ مالی سال کے لئے بجٹ کی منظوری چند منٹوں میں سندھ اسمبلی سے لے لی

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والو ں سے کسی نے احتجاج کا حق اور اسمبلی میں مائیک نہیں چھینا، جمہوریت پیپلز پارٹی کی ہی ترجیح ہےجس میں سب کو بولنے کو حق ہو،وفاق جو سندھ کے ساتھ کر رہا ہے اس پر حلیم عادل شیخ خاموش ہیں پی ٹی آئی کے وزرا کا وطیرہ ہے صبح اٹھتے ہی پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں،

    ایم کیو ایم رہنما محمد حسین کا کہنا تھا کہ جس عجلت میں بجٹ پاس کیا اس کی مثال نہیں ملتی ،اپوزیشن کے کسی ممبر کو تقریرنہیں کرنے دی گئی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ایوان میں تقریر نہیں کرسکے،حکومت سندھ نے بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نہیں رکھا،سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسی بجٹ میں بھی نظر آئی،سندھ اسمبلی کا سیاہ بجٹ ہے،طریقہ کار کے مطابق اجلاس 4گھنٹے چلنا تھا،عجلت کے ساتھ 5 منٹ میں بجٹ پاس ہوا تمام رولز کو توڑا گیا،پیپلز پارٹی قیادت جھوٹ بول رہی ہے کہ کراچی کیلئے پیسے رکھے گئے

    ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ اسمبلی میں احتجاج ڈنکے کی چوٹ پر کیا،اپوزیشن لیڈر اکیلے اسپیکر سے ملاقاتیں کررہے ہیں،پی ٹی آئی کے 13 اراکین کی طرف سے بجٹ پر تقریر ہوئی،ہمارے احتجاج کی وجہ سے وزیراعلی ٰ ،ناصر شاہ اور سعید غنی تقریر نہیں کرسکے اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا کہ میں تقریر نہیں کرنے دونگا ہم نے ایوان میں کوئی تحریری طور پر کوئی تجویز نہیں دی،

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ کا اتفاق رائے سے منظور ہونا پیپلزپارٹی کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے،صوبائی بجٹ میں عوام کے مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے،پیپلزپارٹی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے،اپوزیشن کا رویہ قابل افسوس تھا،اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کی تقاریر نہیں ہوئیں

    سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آج سندھ اسمبلی میں جمہوری اقدار کا انتقال ہوگیا،ہم نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے بات کی اور سمجھانے کی کوشش کی،ایم کیو ایم کا اپنا طریقہ تھا ہمارا اپنا طریقہ ہے،ہم نے تقاریر کے ذریعے اپنی بات پہنچانے کا فیصلہ کیا،ایم کیو ایم نے احتجاج کا طریقہ اپنایا،یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے،شہبازشریف سے ہماری مخالفت لیکن اسپیکر نے انھیں بات کرنے کا موقع دیا،ہم مراد علی شاہ اور دیگر کے اصل چہرے سامنے لائیں گے،آپکی جمہوریت میں صرف آپ کے اکاؤنٹ میں اضافہ ہوا ہے،قومی اسمبلی میں یہ گدھوں پر بات کرتے ہیں آخر کونسی رشتہ داری ہے آپکی؟پیپلز پارٹی نےسندھ کے عوام سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا،

    وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

    حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

    بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

    عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

    قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

  • امن کے دشمنوں کا ایک اور وار، بلوچستان میں ایف سی کانوائے پر حملہ، پانچ اہلکار شہید

    امن کے دشمنوں کا ایک اور وار، بلوچستان میں ایف سی کانوائے پر حملہ، پانچ اہلکار شہید

    امن کے دشمنوں کا ایک اور وار، بلوچستان میں ایف سی کانوائے پر حملہ، پانچ اہلکار شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امن کے دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے،ضلع سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں نے ایف سی کے دستے پرحملہ ہوا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں حملہ سبی کے علاقے سنگان میں ہوا شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصرعباس، بشیر احمد اور سپاہی نوراللہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی اورمالی نقصان ہوا۔

    دہشتگردوں کے فرار کا راستہ روکنے اور گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے فرار کے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے تحفظ اوردفاع کے لیے پرعزم ہیں بلوچستان میں لازوال قربانیوں سے حاصل کردہ امن و استحکام کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف چند روز قبل بھی آپریشن ہوا تھا،ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں جاری رہتی ہیں

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں امن دشمنوں کا وار،خواتین اساتذہ کی گاڑی پر حملہ

     

  • سیاست کی صفوں میں طوفان آنیوالا ہے، آصف زرداری ناممکن کو ممکن کرنے لاہور پہنچ گئے

    سیاست کی صفوں میں طوفان آنیوالا ہے، آصف زرداری ناممکن کو ممکن کرنے لاہور پہنچ گئے

    سیاست کی صفوں میں طوفان آنیوالا ہے، آصف زرداری ناممکن کو ممکن کرنے لاہور پہنچ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج کافی دنوں بعد بڑی خبریں آئی ہیں، آصف زرداری کا لاہور مشن ہے کیا، کیسے جنوبی پنجاب محاذ دوبارہ گرم ہونے والا ہے، دو سال پہلے ہی جنرل الیکشن کی تیاری شروع کیوں ہو گئی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز والے احتجاج کر رہے ہیں، فلور ملز والے احتجاج کر رہے ہیں، قلت ہو سکتی ہے، سندھ میں گیس کی قلت ہے، لاہور میں پانی کے بلوں میں اضافے کی منظوری دے دیا ہے، آئل، فلور والے اضافی ٹیکسز کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں، بجٹ میں کہا گیا تھا کہ کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے لیکن لگائے گئے اور بجٹ منظور ہونے سے پہلے اسکے ثمرات عوام تک آ گئے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نظر آ رہے ہیں، مریم جب پیشی ہو تو میڈیا میں نظر آتے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی خاموش ہیں، ن لیگ اور پی ٹی آئی سے ہٹ کر ایک تیسری بڑی سیاسی قوت ہے پیپلز پارٹی، آصف زرداری آئندہ انتخاب میں سرپرائیز دینے کی پیشنگوئی کر رہے ہیں، چودھری پرویز الہی سے ہونے والی گفتگو آئندہ الیکشن کے حوالہ سے پیغٍام دیتی ہے، زرداری نے کہا کہ آپ ہمارے بھی اتحادی تھے اور اس حکومت کے، اب پتہ تو چل گیا ہو گا، آنیوالے انتخاب میں پی پی سرپر ائیز دے گی، جلد جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات پی پی میں شامل ہوں گی، پرویز الہیٰ نے ملاقات میں بلاول کی تعریف کی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کو ووٹ دینے کا حق اس کے بڑے دوررس نتائج مرتب ہوتے ہیں، دنیا میں اٹھاسی لاکھ پاکستانی آبادی ہیں، اب ان میں شاید اضافہ یا کمی ہوئی ہو گی، چالیس یا پچاس لاکھ نئے ووٹرز ہوں گے جو بیرون ملک میں ہوں گے،مقبولیت میں کمی بیشی کو دیکھیں تو شہروں میں مہنگائی کی وجہ سے ووٹر متاثر ہوا اسلئے حکومت کی امیدوں کا محور سمندر پار پاکستانی ہیں، یہی صورت باقی رہ گئی ہے جس سے وہ حکومت بنا سکتے ہیں ورنہ شاید کے پی میں حکومت اس بار نہ بنا سکیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب جو بات کر رہے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں نقب لگائیں گے، تحریک انصاف نے صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر تین سالوں میں محض سیکرٹریٹ کا لارا دیا گیا، لوگ ایک نئی سیاسی جماعت کو آزمانے کے موڈ میں تھے، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کی بڑی فتح تھی مگر اب شائد تحریک انصاف جیتی ہوئی نشستیں بھی حاصل نہ کر سکے، اب نئی منزلوں کی جانب اڑان ہو گی، جنوبی پنجاب محاذ کے لوگ کہیں اور جائیں گے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں پی پی کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے، پنجاب میں توجہ جنوبی پنجاب ہے، کے پی کی بات کریں تو وہان کی عوام زیادہ اپنے اوپر کسی کو مسلط نہیں کرتی، زرداری صاحب کی سیاسی جادوگری چل سکتی ہے، پی پی اگلے الیکشن میں نوے کے قریب سیٹیں لے گئیں تو باقی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنا سکتی ہے. اسوقت حکومت کیمپ میں تھرتھلی مچی ہوئی ہے

  • بریکنگ نیوز، لاہور دھماکے کا پول کھل گیا، تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    بریکنگ نیوز، لاہور دھماکے کا پول کھل گیا، تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک انتہائی بریکنگ نیوز لے کر آ رہا ہون، سنیں گے تو ہوش اڑ جائیں گے ،ا سکا تعلق کل کے اندوہناک واقعہ سے ہے جو جویر ٹاؤن لاہور میں ناکے کے اوپر دھماکہ ہوا ہے، کالی گاڑی میں ،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ دعا میں شریک ہوں، پولیس اہلکار جو کل زخمی ہوا اسکی حالت تشویشناک ہے، وہ وینٹی لیٹر پر ہے، اللہ اسکو شفا دے، صحت دے ، آمین، ڈیوٹی دیتے ہوئے زخمی ہوا، اسکے اہلخانہ کو بھی اللہ صبر دے، جو اہم خبر ہے کہ پاکستان کے اندر پتہ نہین کتنی ایجنسیز ہیں، انکے کیا فنڈ، گاڑیاں، سیف ہاؤسز اور بنگلے ہیں لیکن یہ پتہ ہے کہ یہ گاڑی گوجرانوالہ میں 2010 میں چھینی گئی، اسکی ایف آئی آر ہوئی، 11 سال پہلے گاڑی چھینی گئی اور ہمارے ذہنوں میں ڈالا ہوا کہ جب گاڑی چھنتی ہے تو علاقہ غیر میں چلی جاتی ہے اور اسکو ٹوٹے ٹوٹے کر کے بیچ دیا جاتا ہے یا وہیں چلایا جاتا ہے، یا چھیننے والے کا فون آ جاتا ہے کہ اتنے پیسے دے دو اور گاڑی واپس لے لو، گیارہ برس قبل گاڑی چھینی گئی، لاہور گوجرانوالہ کے درمیان کئی بار نظر آئی کیونکہ سیف سٹی ہے، سی ٹی ڈی کے کیمرہ ہیں اور تصویریں میچ ہو رہی ہیں، اتفاق کی بات ہے کہ گاڑی کا رنگ بھی وہی ہے اور رنگ بھی نہیں بدلا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بابو صابو انٹرچینج پر لاہور میں داخل ہوتے وقت کی تصویر ہے جہاں اسی آدمی کو اسی حلیے میں، اسکی ٹوپی وہی ہے، وہی شلوار قمیض ہے، گاڑی بھی وہی ہے جس کی چیکنگ ہو رہی ہے، پولیس والا اسکے کاغذات چیک کر رہا ہے، ڈگی نہیں چیک کررہا ہے، میری پولیس ذرائع سے بات ہوئی وہ کہتے ہیں کہ جو ویڈیو ہے اس میں پتہ چلتا ہے کہ اس نے پیسے دے کر ناکے سے گاڑی نکالی، پولیس کا بیان ہے ڈگی کھولی ہی نہیں کیونکہ اس نے کہا کہ ڈگی کھلتی نہیں، چوبیس گھنٹے سے زیادہ ہو گئے واقعہ کو اور اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ اس ناکے کو ہو گئے، پھر وہ جوہر ٹاؤن آیا اور دھماکہ ہوا، کہا جا رہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول تھا لیکن اسکا اثر اتنا زیادہ تھا کہ کئی گھروں کے کھڑکیاں شیشے ٹوٹ گئے اور چار لوگ شہید ہو گئے، ایک پولیس والا زخمی بھی ہوا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بابو صابو پر اسکو روک لیا گیا تھا سمجھیں یہ پولیس کے سامنے تھا، پولیس کے پاس تھا ، اسوقت یہ نہتا تھا ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی سامنے نظر نہیں آر ہی، اسکی ڈگی نہیں کھولی گئی اور چوبیس گھنٹے ہو گئے اسکی سی ٹی ڈی والے فوٹیج نہیں ریلیز کر رہے کیونکہ اس میں اپنے پولیس والوں کا نام آتا ہے، پنجاب پولیس کا نام آتا ہے، فوٹیج ریلیز ہو گی تو پتہ چلے گا کہ واقعی پیسے اس نے دیئے، کس وجہ سے اسکو جانے دیا، میری اور آپکی گاڑی کھڑی ہو جائے اور ڈگی نہ کھلے تو آگے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ ایسے نہیں جا سکتے، اس آدمی کو کیسے جانے دیا، گاڑیوں کے پرچے کیوں کرتے ہیں جبکہ چیسز نمبر، انجن نمبر فوری چیک نہیں کر سکتے، سیف سٹی کس لئے ہے، ایک وائرلس پر اگر گاڑی کو چیک نہیں کر سکتے کہ نمبر پلیٹ اصلی ہے یا جعلی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہو گا کہ کل کا دھماکہ پولیس کی غفلت ہے اور ان تمام اداروں کی جو مامور تھے، سی ٹی ڈی ابھی تک ویڈیو منظر پر نہیں لائی، وہ کون عوامل ہیں جو چھپا رہے ہیں معاملے کو، انٹرنیشنلی پاکستان خبروں میں آ گیا کہ لاہور جیسا سیف شہر اس میں لوگوں کو ہلا کر دن دہاڑے رکھ دیا گیا ہے، اتنے کلو کوئی مواد لے کر چلتا ہے ، بابو صابو انٹرچینج پر اکیس جون کو گاڑی آئی اور روکی گئی، اسکی چیکنگ کی گئی، کاغذات چیک ہوئے پھر اسی گاڑی کو آگے جانے دیا گیا،کوئی سوال کرے کہ اسوقت جو میٹریل ہے وہ اس میں نہیں ہو گا، ہو سکتا ہے نہ ہو، میں کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن یہ کہہ سکتا ہوں کہ گاڑی کی صحیح تلاشی نہیں لی گئی، پوری ویڈیو کو سامنے نہیں لایا جا رہا، ہو سکتا ہے اسکو تلف یا ایڈٹ کر دیا جائے، یہ دیر میری سمجھ سے باہر ہے.