Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ’علاقائی تنازعات کے حل کیلیے بامقصدعالمی حمایت ضروری ہے‘:آرمی چیف جنرل باجوہ کی جرمنی میں گفتگو

    ’علاقائی تنازعات کے حل کیلیے بامقصدعالمی حمایت ضروری ہے‘:آرمی چیف جنرل باجوہ کی جرمنی میں گفتگو

    برلن / راولپنڈی:’علاقائی تنازعات کے حل کیلیے بامقصدعالمی حمایت ضروری ہے‘:آرمی چیف جنرل باجوہ کی جرمنی میں گفتگو ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن واستحکام کا دار و مدار خطے کے ‏دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے علاقائی تنازعات اور چیلنجز کےحل کیلئے بامقصدعالمی حمایت ‏ضروری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جرمنی کے سرکاری دورے کے ‏دوران جرمن وزیرخارجہ سےملاقات کی جس میں پاکستان افغانستان کےخصوصی نمائندہ جرمنی ‏بھی شریک تھے۔

     

     

    ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا ‏گیا جب کہ باہمی تعاون کو فروغ دینےسےمتعلق امور بھی زیرغور آئے۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کےساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے ‏پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینےکاخواہاں ہیں۔

     

    جرمن وزیرخارجہ اور نمائندے نے خطےمیں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، ‏جرمنی کی جانب سےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی ‏کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل نےجرمن کمانڈ اور اسٹاف کالج سےخطاب بھی کیا جس ‏میں آرمی چیف نے پاکستان کی علاقائی، داخلی سیکیورٹی کے پہلوؤں، درپیش چیلنجز اور خطرات ‏سے نمٹنے کے حوالے بات کی۔

  • نریندرا مودی کی مقبوضہ کشمیرکے سابق وزرائے اعلیٰ  اور دیگر سے ملاقات کا ڈرامہ کشمیریوں نے مسترد کردیا

    نریندرا مودی کی مقبوضہ کشمیرکے سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر سے ملاقات کا ڈرامہ کشمیریوں نے مسترد کردیا

    سری نگر:نریندرا مودی کی مقبوضہ کشمیرکے سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر سے ملاقات کا ڈرامہ کشمیریوں نے مسترد کردیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی سابق وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں سے نئی دہلی میں ملاقات کی ہے۔

    نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت اہم آل پارٹی اجلاس شروع ہو گیا ہے جہاں جموں وکشمیر سے تمام مہمان پہنچ چکے ہیں۔

    نئی دہلی سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، وزیر اعظم کچھ منٹ پہلے اپنی رہائش گاہ پہنچے ، جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور جے اینڈ کے مرکزی دھارے کے رہنما پہلے ہی موجود تھے

    ذرائع کے مطابق ، نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، سابق وزیر اعلی جی این آزاد ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی ، پیپلز کانفرنس سمیت تمام مدعو (جے اینڈ کے قائدین) پی سی) کے چیئرمین سجاد غنی لون ، جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے سربراہ غلام احمد میر ، اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری ، سی پی آئی (ایم) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی ، کانگریس کے رہنما تارا چند ، بی جے پی قائدین رویڈر رائنا ، کویندر گپتا اور نرمل سنگھ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مودی نے کم از کم 14 جموں و کشمیر رہنماؤں کو سابق وزرائے اعلیٰ سمیت آل پارٹی اجلاس کے لئے مدعو کیا تھا ، جس کے بعد سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ گپکر ڈیکلیریشن (پی اے جی ڈی) میں مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے درمیان کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے

    ابھر بھارتی اورکشمیری میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نیا ڈرامہ رچانے جا رہی ہے، ملاقات میں سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللّٰہ کے علاوہ غلام نبی آزاد اور دیگر کشمیری رہنما بھی موجود تھے۔

    کل جماعتی کانفرنس کے نام پرجمع کیئے گئے کشمیری رہنماؤں کو کانفرنس کا کوئی ایجنڈا نہیں دیا گیا۔بھارتی وزیرِ اعظم نے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظر انداز کیا ہے اور اس کے کسی رہنما کو نہیں بلایا گیا۔

    اجلا س سے پہلے سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ مودی پر واضح کریں گی کہ کشمیر کے بارے میں یک طرفہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر میں امن اسی وقت بحال ہوگا جب یہ یک طرفہ فیصلہ واپس لیا جائے گا۔

  • مودی کی کشمیر کانفرنس ناکام

    مودی کی کشمیر کانفرنس ناکام

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر کانفرنس مکمل طور پر ناکام ہو گئی. تمام شرکا تقریبا تین گھنٹے کانفرنس میں موجود رہنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں.

    مودی نے کانفرنس کے شرکا کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کشمیر میں انتخابات کروانے کی ضرورت ہے.کانفرنس میں موجود شرکا نے کشمیر کی اگست 2019 کی پوزیشن بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا. محبوبہ مفتی نے مودی پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک کشمیر کی اصل پوزیشن بحال نہیں کی جائے گی کشمیر میں انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا

  • نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
    اسلام آباد ہائی کوٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کردیں

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا نوازشریف کی احتساب عدالت سے سزاوں کے خلاف دونوں اپیلیں خارج کی گئیں اسلام آبا د ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے فیصلہ سنایا نوازشریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رکھی گئی نواز شریف پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیئے جاچکے ہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف سرنڈر کے بعد اپیل کے لیے عدالت سے رجوع کریں نوازشریف واپس آئیں یا پکڑے جائیں تواپیل کرسکتےہیں

  • جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جو ہرٹاون دھماکہ پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائیں گے جو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے پاکستان کبھی کسی دباو میں نہیں آئے گا افغانستا ن بارڈ ر پر ہم نے چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد فینسنگ ہوگئی ہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہے پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیا ہے وہ ناکام ہوں گے پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے ،جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کا کام کرتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔

    قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

    جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

    جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

    لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

    دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

     

  • لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوہرٹاوَن دھماکہ، علامہ اقبال ائیرپورٹ سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا

    نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی جہاز کے ذریعے کراچی فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا، مشتبہ شخص کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حساس اداروں نے حراست میں لیا حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص کوتفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار کئے گئے شخص سے تحقیقاتی ادارے تفتیش کریں گے ،دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ملزم دھماکے مین استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک ہے،گاڑی کے مالک کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا

    دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی11 سال قبل گوجرانوالہ سے چھینی گئی تھی۔ گاڑی ایل ای بی9928 چھیننے کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے، پولیس نے گاڑی کا مقدمہ حافظ آباد کے رہائشی شکیل کے بیان پر درج کیا تھا گاڑی کے مالک شکیل نے ڈرائیور منظور کو دوست کو گاڑی دینے کے لیے بھیجا تھا ، جہاں 29نومبر2010کو صبح پونے10بجے3ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی تھی۔

    دھماکے کے بعد لاہور بھر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پولیس کی نفری کا علاقے بھر میں گشت جاری رہا دھماکے کے مقام پر پرغیرمتعلقہ شخص کوآنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی گئی تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی کوچیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت مل رہی ہے

    جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال گاڑی بابو صابو انٹر چینج سے داخل ہوئی گاڑی بدھ کی صبح 9 بج کر 40 منٹ کے قریب داخل ہوئی، بابو صابو ناکے پر گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ بھی ہوئی۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے گاڑی کے داخلے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے

    دوسری جانب جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا 40 سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کا کام کرتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔

    قبل ازیں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی لاہور تھانے میں انسپکٹرعابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں 7 اے ٹی اے، 3/4ایکسپلوزو ایکٹ سميت دیگر دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی میں گاڑی اور موٹر سائیکل استعمال کیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو دھماکہ ہوا تھا اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے

    جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

    جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

    جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

    لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

    دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

    جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

  • وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

    دونوں رہنما وَں میں پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمرا ن خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا وزیراعظم نےبل گیٹس کو کورونا چیلنجز سے نمٹنے کےلیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا. ،وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس فاوَنڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کےلیے اقدامات کی تعریف کی وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے انسداد پولیو کے لیے پاکستان کیساتھ تعاون پر اظہارتشکر کیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، رواں سال انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے، پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو مہم جاری ہے ،پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پر عزم ہیں ،بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاوَن کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے ،

    وزیراعظم اور بل گیٹس میں مشترکہ مقاصد پر تعاوَن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا بل گیٹس  نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف کی،بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہئے،ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم اعلان

    لوگوں کو الجھاؤ میں رکھنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، انسٹا گرام صارفین کی بل گیٹس پر کڑی تنقید

  • یک قلب دوجان:ترکی اورپاکستان :پاک ترک تعاون خطے میں استحکام کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گا:آرمی چیف

    یک قلب دوجان:ترکی اورپاکستان :پاک ترک تعاون خطے میں استحکام کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گا:آرمی چیف

    راولپنڈی:یک قلب دوجان:ترکی اورپاکستان :پاک ترک تعاون خطے میں استحکام کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گا:،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ملک ہے۔ پاکستان اور ترکی کا تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات ترکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کی۔

    اس دورے کے موقع پر آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع، ترکی کے کمانڈر جنرل سٹاف اور بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر ترکی کوششوں کو سراہا۔

     

    ان ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کےشعبوں میں بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان ، سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان ، سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    آرمی چیف کی دورہ آذربائیجان کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    باغی ٹی وی :آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا آذر بائیجان کا سرکاری دورہ آرمی چیف کی آذر بائیجان کے وزیرداخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں. ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا.

    آرمی چیف نے اس ملاقات کے موقع پر کہا کہ خطے کی صورتحال پر قریبی تعاون اور اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے.باکو میں ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون ، خطے کے امن و استحکام، توانائی اور تجارت میں تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں برادر ممالک کی ایک دوسرے تک رسائی کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے پاکستان اور آذر بائیجان کے مابین ہر سطح اور فورمز پر باہمی مفادات پر مبنی رابطوں میں اضافے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خطے کے بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات پاکستان اور آذر بائیجان کے قریبی تعاون اور چیلنجز سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

    ان ملاقاتوں میں آذر بائیجان کی قیادت نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہا اور خطے میں تنازعات کی روک تھام خصوصاً افغانستان میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزدورہ:  سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

    وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزدورہ: سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزدورہ:سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اندرونی و بیرونی ملکی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔

    انٹر سروسز انٹیلیجنس سیکریٹریٹ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت حال ہی میں قائم کردہ "قومی انٹلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی” کا خصوصی اجلاس ہوا۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد ، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے علاوہ شیخ رشید احمد ، وزیر داخلہ ، فواد چودھری ، وزیر اطلاعات و نشریات ، ’انٹلیجنس ایجنسیوں‘ ، انٹلیجنس بیورو اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

    اس موقع پر ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تناظر میں آئندہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عمران خان نے ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے ادارے کی ملک وقوم کے لیے خدمات پرخراج تحسین پیش کیا