اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید اچانک ہیلی کاپٹرپرجنوبی وزیرستان پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اہم مشن پر بذریعہ ہیلی کاپٹرجنوبی وزیر ستان کے علاقےوانا پہنچ گئے
جنوبی وزیرستان سے اہم ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نےآئی جی ایف سی خیبرپختونخواساؤتھ ہیڈکوارٹرزوانا کا اہم دورہ کرکے وہاں کے حالات سے آگاہی حاصل کی
اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اوردعا کی
یاد رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سیکورٹی فورسز کی خدمات پران کوخراج تحسین پیش کرنے اورعلاقے میں جاری امن مشن کا جائزہ لینے کے لیے وانا پہنچے ہیں
آئی ایم ایف بجٹ مسترد، فوج کی تنخواہوں میں 175 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کرتے ہیں
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شرح نمو کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، بجٹ سےمتعلق وزیراعظم اورترجمانوں کے بیانات حقیقت سے دور ہیں ،عام آدمی بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہے،وزیراعظم اوران کی اے ٹیمز کے لیے مشکل وقت ختم ہوگیا ہے،وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے،ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بے روز گاری پی ٹی آئی دور میں ہوئی ،وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو عام آدمی کا احساس نہیں ہم بجٹ کا انتظار کررہے ہیں،عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کررہے ہیں وزیراعظم کی بیان بازی سے پتہ چلتاہے کہ انہیں عام آدمی کے حالات کا پتہ نہیں، ہم وزیراعظم کے بجٹ کا استعمال کررہے ہیں،وزیراعظم عرب ممالک سے امداد کیوں مانگ رہے ہیں؟ امید ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کرینگے، امیدہے پاک فوج کے سپاہیوں کی تنخواہوں میں بھی 175 فیصد اضافہ کرینگے،
بلاول زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے 3سال قبل کہا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، وزیرخزانہ نے خود کہاہے کہ آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل غلط تھی،احتساب کے نام پر مذاق کیا جارہاہے عمران خان نے خود کہا تھا دو نہیں ایک پاکستان ہو، آج جو کچھ احتساب کے نام پر ہورہا ہے وہ انصاف نہیں انتقام ہے، وزیراعظم اور دوستوں پر الزام لگے تو کچھ نہ ہو، اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے نواب شاہ کے صدر پرالزام لگے تو 3 سال جیل میں رہے، رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود باہر بھیجا جاتا ہے یہاں آئین اور قانون کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جارہا ہے،سکھر کے قائد حزب اختلاف کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر پنجاب کا ہو تو ضمانت مل جاتی ہے،وزیراعظم کی بہن پرالزام لگے توکچھ نہ ہو،یہ کس قسم کا ایک پاکستان ہے؟ عوام آپ کے ایم این ایز کو گریبان سے پکڑیں گے، ہم عوام کی طاقت پر بھروسہ رکھتے ہیں،
سپریم کورٹ میں بھارت میں 11 پاکستانیوں کے قتل سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10 جون کو سماعت کرے گا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر تین رکنی بینچ میں شامل ہیں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا
سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 11 جون کو سماعت کرے گا جسٹس مظہر عالم اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہونگے ٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں
مقتول ہندوؤں کے خاندان کی شریمتی مکھنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے بھارت میں ایک ہی خاندان کے11 پاکستانی ہندوؤں کو زہر کا ٹیکا لگا کرقتل کیا گیا تھا
واضح رہے کہ 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔
ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور کے گاؤں بھادر فقیر کلوئی کے رہائشیوں کے 11 افراد کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں RSS اور BJP کے غنڈوں نے پولیس کی سرپرستی می ں19 اگست2020 رات کو تین بجے گھر میں گھس کر زہریلے انجکشن لگاکر قتل کردیا ہے اس طرح کی تفصیل شہداد ہور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ھوئے شریمیتی مکھی بھیل نے بتائی ھے مکھی بھیل نے بتایا کہ 2012 میں اسکا والد والدہ اور دیگر گیارہ افراد روزگار کے سلسلے میں بھارت چلے گئے تھے جنھیں گزشتہ روز بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے رات تین بجے پولیس کی سرپرستی میں گاؤں میں داخل ھوکر زہریلے انجیکشن لگاکر قتل کردیا ھے اور اب ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو فون پر دہمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا ورنہ بھارت میں تمام خاندان کو قتل کردینگے
پاکستان اور مصر کی آرمی کی مشترکہ ایئرڈیفنس مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے مشقوں کا معائنہ کیا پاکستان اور مصر کی آرمی کی سکائی گارڈ ز ون مشقیں قاہرہ میں ہوئیں یہ دونوں ممالک کی آرمی ایئرڈیفنس کی پہلی مشقیں ہیں جن میں دو ہفتوں پرمشتمل مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں۔ مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کے دوران جارحانہ اورفوری ردعمل کی مشقیں بھی کی گئیں
ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق مشقوں کی اختتامی تقریب میں مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکا مظاہرہ کیا گیا اِگلا میزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کی فائرپاورکا مظاہرہ بھی کیاگیا۔ کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی مشتر کہ ایئر ڈیفنس مشقوں میں مصر میں تعینات پاکستانی سفیرساجد بلال ، ایئر وائس مارشل عبدالمعید خان ، ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشنز پی اے ایف ، بحرین کے آبزرور بریگیڈ جنرل عماد اور دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آ ر کے مطابق کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے حصہ لینے والے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
بٹن دبانے سے نیا پاکستان نہیں بنے گا،مشکل سے نکل گئے، وزیراعظم کا دعویٰ
وزیراعظم عمران خان نے لودھراں تاملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن وبحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 3 گنا زیادہ سڑکیں بنائی ہیں اقتدار میں آئے تو کہنا شروع ہوگیا کہ کہاں ہے نیا پاکستان جب تک این آر او نہیں ملتا تنقید جاری رہے گی لوگوں کو تاثر دی گئی کہ بٹن دباتے ہی نیا پاکستان سامنے آئے کوئی بھی معاشرہ جدوجہد کے بغیر بہتر نظام کی جانب نہیں جاسکتا، قائداعظم نے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھا . 1947 کے بعد ملکی نظام بدلنے کے لیے جدوجہد جاری ہے،ہرجگہ مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جن کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے،، مافیاز کا واحد مقصد اپنے مفادات کا تحفظ ہے خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے ،کہا جا رہا ہے کہ حکومت کو گرا دو،ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں اس لیے حکومت گرانے کے لیے دباوَ ڈال رہے ہیں،ہم نے ڈھائی سال بہت صبر سے کام لیا، پہلا سال معاشی استحکام ،دوسرا کورونا سے نمٹنے میں گزرا،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت سے نکل گئے ہیں اب ترقی کا دور ہوگا،صنعتوں کو کھڑا کیا،کسانوں کوپیسے دے رہےہیں،معیشت بہترہورہی ہے،کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے فیز میں جا رہے ہیں،یوتھ کا آئی ٹی میں پوٹینشل زیادہ ہے،ماضی میں ڈیمز ،ماحولیات اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے پہلی بار ملک میں 10ارب درخت لگارہے ہیں،پاکستان میں سیاحت کے بہترین مقامات ہیں،ہم مزید کی نشاندہی کریں گے،بہت جلد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ترقی ملے گی،تعمیراتی شعبے کی سرگرمیوں میں اضافہ ہواہے اورلوگوں کو روزگار مل رہاہے ہم نے عدالت سے بینک کاقانون کلیئر کراویا اوراب لوگوں کوقرضے مل رہے ہیں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا میں بھارت سے بہترین اقدامات کیے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔ اسلام آباد کو مثالی شہر بنائیں گے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کے حصول کے بعد اصلاح و تنظیمِ نو کو مرکزِ ترجیح بناتے ہوئے اب پوری رفتار سے اسلام آباد کو ایک مثالی شہر کی صورت میں ڈھالنے کا وقت ہے۔ دیگر بڑے شہر بھی قوی عزم، شفافیت اور جدت و ایجاد کے سہارے خوددار و خود کفیل معاشی نمو کا اہتمام کر سکتے ہیں۔
ترقی کیجانب رخ موڑتی معیشت اورہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کےنتائج مختلف شعبوں سےبرآمد ہورہےہیں۔پاکستان بدل رہاہے۔ دیوالیہ پن کےکنارےپر کھڑا CDAجسے2017 میں 5.8 ارب کےخسارےکاسامناتھا رواں مالی سال 73 ارب کاسرپلس سمیٹےگاجبکہ26 ارب پہلےسےکھاتوں میں موجودہیں۔بہت خوب ٹیم سی ڈی اے!
ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی کیجانب رخ موڑتی معیشت اورہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے نتائج مختلف شعبوں سے برآمد ہورہے ہیں۔ پاکستان بدل رہا ہے۔ دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑا CDA جسے2017 میں 5.8 ارب کے خسارے کا سامناتھا رواں مالی سال 73 ارب کا سرپلس سمیٹے گا جبکہ26 ارب پہلے سے کھاتوں میں موجود ہیں۔بہت خوب ٹیم سی ڈی اے!
مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ
سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو نا اہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے سلمان مجاہد بلوچ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا پی ایس پی سربراہ کے خلاف ایم کیوایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے درخواست دائر کی تھی کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نااہلی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا
درخواست میں کہا گیا تھا کہ مصطفٰی کمال کےالیکشن کمیشن میں جمع کرائے کاغذات نامزدگی جھوٹ پر مبنی تھے مصطفٰی کمال کو پی ایس پی چیئرمین کی حیثیت سے کام سے روکا جائے، آج عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی
گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عہدہ نہیں تو کیسے نااہل قرا ردیں؟ عدالت نے سلمان مجاہد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 199 پڑھیں بتائیں یہ درخواست کیسے سنیں؟سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال کو 2002 میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا،عدالت نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں ، تو درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟،جب کاغذات نامزدگی جمع ہوئے اس وقت اعتراض ہو سکتا تھا،کامیابی کے بعد بھی ٹریبونل میں اپیل ہوسکتی تھی مگر اب وقت نہیں ، ایڈووکیٹ سلمان مجاہد نے کہا کہ پاناما کیس میں مثال موجود ہے،عدالت نے کہا کہ پاناما کیس میں منتخب وزیراعظم اور رکن اسمبلی کیخلاف معاملہ تھا۔
سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،عدالت قراردے کہ مصطفی کمال صادق وامین نہیں رہے،عدالت نے کہا کہ جب حلف نامہ جمع کرایا گیا اس وقت چیلنج کرنا چاہئے تھا،وکیل نے کہا کہ مصطفی کمال مختلف عہدوں پررہے مگر درخواست گزار نے کبھی اعتراض نہیں کیا،ایڈووکیٹ حسان صابر نے کہا کہ کبھی ریٹرننگ افسریا ٹریبونل میں کوئی درخواست نہیں دی، درخواست قابل سماعت نہیں مسترد کی جائے،
سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق نے خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی خورشید شاہ نے عدالت عظمیٰ سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے ، وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ ہارڈ شپ اور ٹرائل میں تاخیر پر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔سپریم کورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ خورشید شاہ کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرے
جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور ضمنی ریفرنس آئے گا کیا تفتیشی افسر کو معلوم ہے کہ ضمنی ریفرنس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے جلد ہی ضمنی ریفرنس آئے گا ضمنی ریفرنس کا مطلب ہے کہ فرد جرم دوبارہ عائد ہو گی فرد جرم دوبارہ عائد ہوتی ہے تو ازسر نو ٹرائل ہو گا دو سال بعد ازسر نو ٹرائل کا مطلب ہے کہ ہارڈ شپ نقطے پر ضمانت پکی ہے لگتاہے کہ نیب ملزمان کی ملی بھگت سے سب کچھ کرتا ہے ،نیب کے ان اقدامات کا مقصد ملزمان کو فائدہ پہنچانا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزعدالت نے خورشیدشاہ کے وکیل کو ان کے مشورے کے بعد عدالت کو آگاہ کرنے کیلئے کہا تھا ۔
خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے
نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے
بھارتی فوج کے سربراہ ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان فائربندی کے تازہ معاہدے کے سو دن مکمل ہونے پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقعہ پر بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے فائربندی جذبے تسلسل کے ساتھ جاری رہی اور پاکستان نے اپنی ذمہ داری آئندہ بھی پوری کی تو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی فضا کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو بھارت اپنے کچھ فوجی دستوں کو فعال علاقے سے واپس بلاسکتا ہے۔ تاہم تمام فوجی دستوں کو اکٹھے واپس نہیں بلایا جاسکتا۔
شہباز ترین اور بزدار سب جا سکتے ہیں مگر کہاں ،ایئر بلیو جلد تاریخ کا حصہ بنے جارہی
باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت خبروں کا بھونچال آیا ہوا ہے
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت پنجاب حکومت کو کافی پریشانی لگ رہی ہے کہ اس وقت بجٹ پاس کیسے کرایا جائے . اگر بجٹ پاس نہیںہوتا تو حکومت آئینی طور پر نہیں رہے گی ، اور کوئی اور پارٹی حکومت بنا سکتی ہے .
ادھر حکومت کی سوچ ہے کہ جہانگیر ترین کے گروپ کو کسی نہ کسی طرح رام کیا جائے تاکہ ان کا بجٹ پاس ہو جائے اور حکومت اس سلسلے میں کافی متحرک ہے اور ان ناراض لوگوں کو وعدے بھی دے رہی ہے اور ان کے فنڈز وغیرہ بھی بحال کرنے جارہی ہے .
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو یہ علم ہوا کہ جہانگیر ترین حکومت گرانے پر مصر ہے توپھر حکومت نے فیصلہ کیا ہے ک جہانگیر ترین کو گرفتار کیاجائے گا اور یہ گرفتاری بنا کسی پروٹوکول کے ہوگی. جہاں پنکھا بھی نہیں ہوگا مچھر بھی ہوگا اور گرمی بھی بہت ہوگی . اس سے حکومت جہانگیر ترین کو باور کرائے گی کہ وہ کتنی تکلیف میں آسکتے ہے .
ان کہنا تھا کہ ایک میدان سج چکا ہے اور وفاق حکومتی گرانے کا پروگرام نہیں ، بلکہ پنجاب حکومت گرائی جائے . لگتا ہے کہ وفاقی بجٹ آسانی سے پاس ہوجائے گا.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ شہباز شریف کو حکومت وہ ریلیف دینے نہیںجارہی جس کی امید کی جارہی تھی .جب نیب نے کہا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے کوئی ثبوت نہیں ملے . اور پھر ہائی کورٹ نے انہیںباہر جانے کی اجازت دی . لیکن حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا . اب نیب نے ان کو پھر پندرہ جنون کو طلب کیا ہے . اور پھر کسی اور کیس میں ان کو دھر لیا جائے .
حکومت کا شہباز شریف کو باہر رکھنے سے نقصان ہو رہا ہے اور ان کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے . کبھی ان کو برطانوی مل رہے ہیں اور کبھی چینی سفیر مل رہے ہیں . اس لیے حکومت نہیںچاہتی کہ وہ اور مضبوط ہوں . ادھر شہباز شریف پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے لیے جگہ بنا رہے ہیں .
مبشر لقمان کا کہنا تھا لگتا ہے کہ شاہین ایئر ویز کی طرح ملک کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی ایئر بلیو بھی بند ہونے جا رہی ہے . ایئر بلو کے مالک ان کو بند کرنے جارہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اور یہ کووڈ کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے ہی 2018 میں ان کے مالک طارق چوہدری نے ایئر بان کے نام سے یوکے میںرجسٹرڈ کرائی یوں ایئر بلیو تاریخ ہونے جا رہی ہے . یہ ایئر بان یور پ سے آپریٹ کرے گی .