Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

    ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

    ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

    سکھر، ملت اورسرسیدایکسپریس میں تصادم ،جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی ،50سے زائد زخمی سامنے آئے ہیں

    ڈہرکی ٹرین حادثہ،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا انفارمیشن ڈیسک کو سرسید ایکسپریس میں بکنگ کرانے والوں کی تفصیل فراہم کر دی گئی ہیں ،انفارمیشن ڈیسک کے مطابق بکنگ لسٹ میں سے مسافروں کی تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے،سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی،ٹرین حادثے میں شروع کی 3 سے6 بوگیاں متاثر ہوئیں، شروع کی بوگیاں فیصل آباد سے ٹرین کا حصہ بنتی ہیں،حادثے میں زیادہ متاثر ہونے والے افراد کا تعلق فیصل آباد سے ہے،

    ٹرین میں سوار ایک زخمی مسافر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا،کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا ،مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعدبوگی الٹ گئی بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی،

    دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کی وجوہات سے متعلق جلدی بیان نہیں دیا جاسکتا،ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں ،ٹرین حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ماضی میں کسی بھی محکمے میں کام نہیں ہوا، ہر کام زیرو سے شروع کررہے ہیں سعد رفیق کے کیے گئے گناہوں پرپر اعظم سواتی کیسے استعفٰی دیں؟

    وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثےپراظہار افسوس کیا اور کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں،

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ٹرین حادثہ بڑا سانحہ ہے ،تین سال سے ہر ادارہ پٹری سے اترا ہوا ہے ایک سال میں ٹرین کے 137حادثات ہوئے، حکومت خاموش ہے ،پاکستان ٹرین حادثات میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے، ذمہ دار کون ہے ؟اتنی بڑی تعداد میں حادثات حکومت کی نا اہلی ہے

    خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

     حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

     

  • ٹرین حادثہ، پاک فوج بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئی

    ٹرین حادثہ، پاک فوج بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئی

    ٹرین حادثہ، پاک فوج بھی ریسکیو کے لئے پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے کی امدادی کارروائیوں کیلئے پاک آرمی اور رینجرز کے جوان بھی پہنچ گئے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ملٹری ڈاکٹر عملہ پنو عاقل سے جائے حادثہ پر ایمبو لینس کے ساتھ پہنچا ، ضروری امدادی بحالی کیلئے انجینئرنگ وسائل بھی متحرک ہیں ، راولپنڈی سے یو ایس اے آر کا عملہ ہیلی کاپٹر میں سندھ روانہ کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کی منتقلی کیلئے ملتان سے دو ہیلی کاپٹرز روانہ کئے گئے ہیں ۔ زخمیوں کو ان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جلد از جلد ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

    واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 30 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

  • بادشاہ اگرآم توڑےتواس کےحواری باغ اجاڑدیں گے:پہلے        اس ملک میں یہی کچھ توہوتارہا:وزیراعظم عمران خان

    بادشاہ اگرآم توڑےتواس کےحواری باغ اجاڑدیں گے:پہلے اس ملک میں یہی کچھ توہوتارہا:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: بادشاہ اگرآم توڑے تواس کے حواری باغ اجاڑدیں گے:پہلےاس ملک میں یہی کچھ توہوتا رہا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب سربراہانِ ریاست وحکومت اور ان کے وزرا بدعنوان ہوں تو ممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور ان کا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔

    وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کہا کہ جب نچلی سطح کے حکام رشوت لیتے ہیں تو اس سے عام شہریوں کیلئے مسائل پیدا ہوتے ہیں کیونکہ رشوت کا پیسہ ایک طرح سے ان پر محصول کی مانند ہے، مگر جب سربراہانِ ریاست، حکومت اور ان کے وزرا بدعنوان ہوتے ہیں تو ممالک قرض کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں اور ان کا دیوالیہ نکل جاتا ہے۔

     

    وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر جوبائیڈن کا حالیہ ”میمورنڈم آن ایسٹبلشنگ دی فائیٹ اگینسٹ اینٹی کرپشن از اے کوریونائٹڈ سٹیٹیس نیشنل سیکورٹی انٹرسٹ“ کا اقتباس بھی شئیر کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن نے اپنے سینئر افسران کو اسلوب حکمرانی میں بہتری، ناجائز مالیات کی تمام صورتوں کا مقابلہ کرنے، بدعنوان عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور کرپشن کے تدارک کیلئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی استعداد کار میں بہتری کیلئے مختلف ایجنسیوں اور اداروں کا جائزہ عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

     

     

    اس یاداشت کے پیراگراف اول میں بتایا گیا ہے کہ ”بدعنوانی عوامی اعتماد کو زنگ آلود، موثر وفعال اسلوب حکمرانی کو اپاہج، منڈیوں کو مسخ اور خدمات کی منصفانہ فراہمی کو متاثر کرتی ہے۔ بدعنوانی سے ترقی کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے اور قومی کمزوری میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ انتہا پسندی اور نقل مکانی کا ذریعہ بھی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں آمرانہ اورمطلق العنان حکمران بدعنوانی کے ذریعہ جمہوریتوں کو کمزوربناتے ہیں۔ جب لیڈرز اپنی قوم اور عوام سے چوری کرتے ہیں تو ایسے میں چند امرا کا طبقہ قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑاتے ہیں۔ معیشت کی ترقی کا عمل سست رفتار، عدم مساوات میں اضافہ اور حکومت پر اعتماد میں تیزی سے کمی آتی ہے۔

  • ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے چینی صدر کی پیشکش قابل تعریف ہے:وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

    ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے چینی صدر کی پیشکش قابل تعریف ہے:وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

    اسلام آباد:ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے چینی صدر کی پیشکش قابل تعریف ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تناؤ کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

     

    اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے بھرپور پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

     

    انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے زوال پذیر ماحولیات سے نمٹنے کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تناؤ کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے ان کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں

  • عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

    عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

    عمران خان کی جان کو خطرہ ہائی الرٹ عملہ تبدیل، پاکستان منجدھار میں پھنس گیا،سنئے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے اینکر پرسن اور کالم نگار سلیم صافی نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم نواز یعنی پی پی پی اور ن لیگ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے . پہلے بھی خطرہ تھا اور نہ آج ہے .

    سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں‌ اکثر یہ بات کہا کرتا ہوں کہ جنہیں حکومت دلوائی گئی ہے ان کو حکومت کرنا نہیں آتی اور جن کو اپوزیشن سونپی گئی ہے ان کو اپوزیشن کرنا نہیں آتی .

    سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قسطوں میں اپوزیشن بن جاتی ہے اور قسطوں میں سہولت کار بن جاتی ہے. ان کا رویہ بھی اپوزیشن والا نہیں تھا . حکومت کو پہلے بھی اپنے آپ سے خطرہ تھا اور اب بھی خود سے خطرہ ہے .

    مبشرلقمان نے سلیم صافی سے سوال پوچھا کہ تازہ اطلاع ہے کہ وزیر اعظم ، صدر اور آرمی چیف کی سیکیورٹی کو خطرہ ہے اور اسے ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے .عملہ تبدیل کردیا گیا ہے حتی کہ پائلٹ تک تبدیل کردیا گیا ہے .

    اس کے جواب میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حالیہ ریڈ الرٹ کے بارے میں مجھے تو علم نہیں‌ ہے آپ بہتر جانتے ہوں گے .لیکن ایک بات ہے کہ جس وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے میں شروع دن سے ایک موقف رکھتا ہو‌ں وہ یہ ہے کہ پاکستان میں انتظامی اور ملٹری طور پر تو اس بات کو دبادیا گیا ہے ہم نے طالبائزیشن پر قابو پالیا لیکن یہ صرف اطمینان دینے والی بات تھی .

    جب جب بھی افغانستان میں طالبان مضبوط ہوں گے پاکستان میں‌موجود ملی ٹینٹ عناصر کا حوصلہ بڑھے گا اور ان کو شہہ ملے گی اور اس کی مثال آج مل رہی ہے جیسے جیسے طالبان افغانستان میں‌ مضبوط ہورہے ہیں یہاں‌موجود عناصرکو بھی اخلاقی سپورٹ مل رہی ہے .

    جب تک اس مسئلے کے روٹ کازز کو ایڈریس نہیں‌کیا جائے گا تب تک یہ معمالہ ایسے ہی چلے گا. مبشرلقمان کی باقی اہم تبصرے جاننے کے لیے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں .

  • چینی صدرکےبعد بورس جانسن بھی عمران خان کےفین      :پاکستان میں10ارب درخت لگانےکےعزم پرخراج تحسین

    چینی صدرکےبعد بورس جانسن بھی عمران خان کےفین :پاکستان میں10ارب درخت لگانےکےعزم پرخراج تحسین

    لاہور: چینی صدرکے بعد پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کاعزم، بورس جانسن کا عمران خان کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیات سے متعلق اقدامات کی دنیا بھی معترف ہو گئی۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوم ماحولیات کے موقع پر وزیراعظم کو ان کی زبردست خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    اپنے ایک ویڈیو بیان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے۔ کیونکہ یہ قدرت کا انتقام ہے۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں بروقت کارروائی کرنا ہو گی۔ اس کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑھنے والے درجہ حرارت کو کنٹرول کیا جا سکے اور عالمی سطح پر 1.5 درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس کے لیے سب ممالک کو مل کر بڑے پیمانے پر کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ فطرت کو بچایا جا سکے۔

    بورس جانسن نے کہا کہ اس تمام معاملے پر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہوا ہے۔ یہ بہت بڑی مہم ہے۔ میں انہیں سیلوٹ پیش کرتا ہوں جو مینگرو درخت دوبارہ لگا رہے ہیں۔

    آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں رہنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے بڑی کوششیں کرنا ہوں گی۔ تاکہ ہم اپنے آئندہ والی نسلوں کے حوالے سے دنیا کی بچا سکیں

  • قومیت کا علمبرداروزیراعظم:عمران خان نے تمام تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کر دی

    قومیت کا علمبرداروزیراعظم:عمران خان نے تمام تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کر دی

    لاہور: قومیت کا علمبرداروزیراعظم:عمران خان نے تمام تقریبات میں اردو زبان کے استعمال کی ہدایت کر دی،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تقریبات اور پروگرامات میں اردو زبان استعمال کی جائے۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان جن بھی تقریبات یا پراگراموں میں شرکت کریں، ان میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے۔

     

    اس سلسلے میں کہا گیا کہ متعلقہ اداروں اور افراد کو وزیراعظم کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے درکار اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر لکھا کہ وزرا اور سرکاری افسران کو بھی ہدایات جاری کی جائیں گی کہ اپنا پیغام و تقاریر اپنی قومی زبان میں عوام تک پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری عوام کی زیادہ تعداد انگریزی زبان نہیں سمجھتی، عوام کی توہین مت کریں اور وزیراعظم چاہتے ہیں جب بھی کوئی عوام سے جڑا پیغام یا تقاریر نشر ہوں، تو وہ ہماری قومی زبان اردو میں ہوں۔

  • ماضی میں جنگلات کاٹ دیئےگئے:زمینوں پرقبضےہوگئے    :میں ایسانہیں ہونےدوں گا:وزیراعظم کاتقریب سےخطاب

    ماضی میں جنگلات کاٹ دیئےگئے:زمینوں پرقبضےہوگئے :میں ایسانہیں ہونےدوں گا:وزیراعظم کاتقریب سےخطاب

    اسلام آباد:ماضی میں جنگلات ختم کردیئےگئے:زمینوں پرقبضےہوگئے:لیکن میں ایسانہیں ہونےدوں گا،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے منعقعدہ کانفرنس سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان میں ماضی میں جنگلات کاٹ دیئے جاتے رہے اورپھران زمینوں پر قبضے کرلیئے گئے اوردوسری طرف حال ہے کہ کہ ابھی سے صوبے کہنے لگے ہیں ہمارا پانی چوری ہوگیا

    وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی تبدیلی پر کبھی توجہ نہیں دی گئی جبکہ کورونا وائرس کی طرح ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کسی سرحدی حدبندی سے آزاد ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے تک پاکستان کی تاریخ میں صرف 64 کروڑ درخت لگائے گئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں پانچ برس کے اندر ایک ارب درخت لگائے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہماری خیبرپختونخوا میں حکومت بنی اور ایک ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا تو اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے ایسا منصوبہ تشکیل دینے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہماری نظروں کے سامنے سے ملک کے جنگلات کو ختم کیا گیا، جنگلات کی زمینوں پر قبضے کرلیے گئے اور تب کسی حکومت کو کوئی فکر لاحق نہیں تھی‘۔

    انہوں نے لاہور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کا تناسب غیرمعمولی طور پر بڑھ چکا ہے کیونکہ مختلف منصوبوں کی تکمیل کے لیے سیکڑوں درختوں کو کاٹ دیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہمیں ایک موقع ملا کہ ہم آئندہ 10 برس کے دوران ایکو سسٹم کو بہتر کرلیں‘۔

    عمران خان نے کہا کہ ایک طرف ہوس ہے اور دوسری طرف انسانیت اور جب ان کے مابین توازن برقرار نہ رہے تو کنزیومرازم کی وجہ سے انسانیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا حوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آبی وسائل کی کمی کی طرف اشارہ کیا اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں صوبے ایک دوسرے پر پانی چوری کا الزام لگاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا 80 فیصد پانی گلیشیئر سے آتا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ہمارے گلیشیئر متاثر ہور ہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بالخصوص وہ ممالک جن کے آبی وسائل گلیشیئر سے منسلک ہیں وہ زیادہ متاثر ہوں گے اور پاکستان ان میں شامل ہے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارکس بنارہے ہیں ان کے لیے خصوصی گارڈز لگائے جائیں گے

  • پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے:چینی صدر

    پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے:چینی صدر

    اسلام آباد:پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے: اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کےساتھ مل کرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کر رہا ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے چینی سفیر نونگ رونگ کی طرف سے سنائے گئے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کیلئے ضروری ہے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی اور ایکو سسٹم میں تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی قوانین اور تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، دنیا نے تسلیم کیا پاکستان کو آئندہ نسلوں کی فکر ہے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے، قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے

  • پاکستان اورپاکستانیوں کےخوشخبری آگئی:ایف اےٹی ایف     پاکستان کی کاوشوں کی معترف:کامیابیوں‌ کی تفصیل جاری

    پاکستان اورپاکستانیوں کےخوشخبری آگئی:ایف اےٹی ایف پاکستان کی کاوشوں کی معترف:کامیابیوں‌ کی تفصیل جاری

    اسلام آباد:پاکستان اورپاکستانیوں کے خوشخبری آگئی :ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کاوشوں کی معترف:کامیابیوں‌ کی تفصیل جاری،اطلاعات کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور عمل درآمد کو تسلیم کرلیا۔

    پاکستان کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے نے پاکستانی اقدامات اور عمل درآمد کی کوششوں کوسراہا ہے، جس میں ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستانی عمل درآمدرپورٹ میں پیشرفت کو تسلیم کرلیا ہے۔

    ایشیا پیسفک گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان نے سفارشات پر عمل کیلئے14 وفاقی اور 3صوبائی قوانین میں ترامیم کیں، جن سے نظام مضبوط اور مستحکم ہوا۔

     

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”367472″ /]

    اعلامیے کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایشیاپیسفک گروپ میوچل ایوالویشن رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق ’سفارشات پر پاکستان کی جانب سے عمل درآد فیٹف معاملات پر سنجیدگی کوظاہرکرتا ہے‘۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان انسدادمنی لانڈرنگ و دہشت گرد فنانسنگ کی شرط پر پورا اتر چکا ہے جبکہ 21 سفارشات پر غیر معمولی انداز میں عمل درآمد کیا گیا‘۔

    وزارتِ خزانہ کے مطابق 2019میں پاکستان نے10نکات پرعمل درآمد کیا تھا جبکہ تیس باقی تھیں، اب پاکستان 31 نکات پرعمل کرچکا جبکہ 9 باقی ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان نے عمل درآمدر کی تکنیکی رپورٹ اکتوبر2020میں جمع کرائی تھی، جس پر اے پی جی نے غور کیا اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

    وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ ’ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، پاکستان نے اے پی جی میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ بھی جمع کرادی ہے‘۔