Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • 2021 کی سب سے بڑی خبر، محمد بن سلمان اور ایران، خیالات بدل گئے، اہم انکشافات، مبشر لقمان کی زبانی

    2021 کی سب سے بڑی خبر، محمد بن سلمان اور ایران، خیالات بدل گئے، اہم انکشافات، مبشر لقمان کی زبانی

    2021 کی سب سے بڑی خبر، محمد بن سلمان اور ایران، خیالات بدل گئے، اہم انکشافات، مبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے ایک دھماکہ خیز انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے ایران سے صلح کا اشارہ دے دیا ہے۔ یہ خواب ہے یا حقیقت اور یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے اس پر ہم تفصیل سے بات کریں گے لیکن آپ کو چند اہم خبروں سے آگاہ کر دوں کہامریکہ نے افغانستان میں اپنے غیر ضروری اسٹاف کو فوری طور پر کابل ایمبیسی چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم نامہ بائیڈن کے ستمبر میں افغانستان چھوڑنے کے اعلان کے بعد سامنے آ یا ہے۔ ابھی تک افغانستان میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی ہیں جبکہ نیٹو نے بھی امریکہ کے ساتھ افغانستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جبکہ اس صورتحال میں افغانستان میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کی توقع کی جا رہی ہے۔امریکہ، برطانیہ اور نیٹو کی افواج رواں سال گرمیوں میں افغانستان سے نکل رہی ہیں۔برطانوی چیف آف ڈیفینس سٹاف نے حال ہی میں کہا تھا کہ یہ وہ نتیجہ تو نہیں جس کی ہمیں امید تھی۔فغانستان میں صورتحال کے غیر یقینی کروٹ لینے سے یہ حقیقی خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ 20 برس میں دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کر کے جو کچھ حاصل کیا گیا ہے وہ بالکل بے کار چلا جائے گا۔ طالبان ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے جا رہے ہیں اور القاعدہ اور نام نہاد دولت اسلامیہ نامی تنظیم کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔ اب جب کہ مغرب کے فوجی وسائل افغانستان میں دستیاب نہیں ہوں گے تو دہشت گرد عناصر کا افغانستان میں سدباب کیسے ممکن بنایا جائے گا؟یہ وہ سوچ ہے جو پاکستان کے فیصلہ سازوں کی نیندیں حرام کیئے ہوئے ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اب اس بات کا چرچہ شروع ہو گیا ہے کہ پاکستان اب اپنا مشرقی بارڈر بھارت کے ساتھ محفوظ بنا کر مغربی سرحدوں پر زیادہ توجہ دے گا، اور ان دہشت گرد تنظیموں کے جھتے کو پاکستان سے دور رکھنے کی کوشش کر ے گا۔

    دوسری طرف سری لنکا کی کابینہ نے سرے عام برقعہ پہننےپر پابندی لگا دی ہے، کوئی بھی پبلک مقامات پر اپنے منعہ کو کپڑے سے نہیں ڈھانپ سکتا چاہے وہ مسلمانوں کا برقعہ ہی کیوں نہ ہو۔ سر لنکا کی کا بینہ نے اسے نیشنل سیکیورٹی کنسرن قرار دیتے ہوئے پابندی لگائی ہے جبکہ یہ انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی ہے اس سے پہلے ہم نے دیکھا تھا کہ سر ی لنکا مسلمانوں کو دفنانے کی بجائے انہیں زبردستی جلانے پر بضد ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ ہم سری لنکا کو بھارت سے دور کرنے اور چین کے قریب کرنے کے چکر میں بہت سے ہیومن رائٹس پر آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں لیکن کسی بھی مسلمان کو اس کی مذہبی آزادی سے محروم کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے ہمیں آواز اٹھانی چاہیے۔جبکہ سب سے بڑی خبر یہ ہے کہسعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان نے اپنے دیرینہ دشمن ایران کے لیئے ایک صلح پسند رویہ اختیار کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ جس میں ان
    کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے اور ہم تہران کے ساتھ اچھے اور خاص تعلقات چاہتے ہیں۔ اور یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان عراق میں خفیہ بات چیت کی خبریں سامنے آ ئی ہیں
    دونوں ممالک مشرق وسطہ میں بڑے جارحانہ طریقے سے ایک دوسرے کے خلاف کام کر رہے ہیں اور ایران کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا لہجہ پہلی مرتبہ نرم ہوا ہے۔ماضی میں محمد بن سلمان ایران اور ایرانی لیڈرز کے لیئے بڑی سخت زبان استعمال کر چکے ہیں۔ اور دونوں ممالک ایک دوسرے سے خطے میں بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ دوہزار سولہ میں شیعہ رہنما شیخ نمر کی پانسی کے بعد ایران میں سعودی ایمبیسی پر حملے کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات بہت زیادہ کشیدہ ہو گئے تھے۔

    محمد بن سلمان نے یہ انٹرویو ایک ٹی وی کو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے حالات خراب ہوں ، بلکہ اس کے برعکس ہم چاہتے ہیں کہ ایران میں ترقی ہو اور پورا خطہ اور دنیا ترقی اور Prosperity
    کی جانب گامزن ہو۔تہران کے جوہری، میزائل پروگرام اور خطے میں مختلف پراکسیوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مسئلہ ایران کا منفی رویہ ہے سعودی عرب علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تہران کےمنفی رویے کا حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہم ان مسائل کا حل نکال لیں گے اور ایران کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات استوار کریں گے جس سے تمام فریقین کو فائدہ ہو گاجیسا میں نے بتایا کہ اس سے پہلے محمد بن سلمان سے جب بھی ایران کا ذکر کیا جاتا تھا تو جواب میں محمد بن سلمان کا لہجہ بہت سخت رہا اور وہ تہران پر خطے میں عدم تحفظ بڑھانے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔لیکن آپ دیکھیں کہ ایک طرف امریکہ مشرق وسطہ سے نکل رہا ہے دوسری طرف پاکستان بھارت سے صلح کر رہا ہے اور اب تو انتہا ہی ہو گئی ہے کہ سعودی عرب ایران سے صلح کی باتیں کر رہا ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ امریکہ کی ترجیحات کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی ترجیحات تبدیل ہو رہی ہیں۔ سعودی عرب کو اپنی حفاظت خود کرنے اور اپنے معاملات ٹھیک کرنے کا پیغام دے دیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان بھی امریکہ کے افغانستان سے نکلنے پر پریشان ہے اور اپنے دشمنوں میں کمی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کسی نئے میدان جنگ کی دنیا تیاری کر رہئ ہے اور پرانی روشوں کو مٹا رہی ہے۔سعودی اور ایرانی عہدیداروں نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیےعراقی وزیراعظم کی مدد سے اسی ماہ عراق میں براہ راست مزاکرات کیئے ہیں۔ جس میں یمن میں جاری جنگ، امریکہ سے جوہری معاہدے پر مزاکرات سمیت دیگر چیزیں زیر غور آئی۔ محمد بن سلمان نے امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے اندرونی معاملات میں کسی دباؤ یا مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔ جبکہ بائیڈن انتظامیہ سے جن معاملات پر اختلاف ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    یمن کے تنازع کو سعودی عرب اور ایران کے مابین ایک ’پراکسی وار‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو اس خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی جنگ ہےیمن کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کوئی ریاست اپنی سرحدوں پر مسلح ملیشیا کا وجود برداشت نہیں کر سکتی اس کے ساتھ ساتھ وہ حوثی باغیوں سے نہ صرف مزاکرات پر زور دے رہے ہیں جبکہ انہیں مزاکرات کی آفر بھی کی گئی ہے جس کا ابھی تک حوثی باغیوں نے جواب نہیں دیا ہے۔ اس حوالے سے جب سوال کیا گیا کہ مزاکرات کا فیصلہ بھی تہران نے کرنا ہے یا حوثی باغیون نے تو محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ حوثی یمن سے تعل رکھتے ہیں اور عرب نسل سے ہیں انہیں اپنے ملک کے مفادات کو مقدم رکھنا چاہیے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان کے تہران کے ساتھ بہت گہرے تعلقات ہیں۔اس وقت دنیا کی سیاست اور ورلڈ آرڈر بڑی تیزی سے بدل رہا ہے اور ان حالات میں ہم توقع کر سکتے ہیں کہ جب امریکہ چین سے اپنی جنگ لڑنے میں مصروف ہے تو اس کے اتحادیوں کے اپنے اپنے خطے میں اپنی سیکیورٹی اور اپنے مسائل کے حل کے لیئے خود نہ صرف سوچنا ہو گا بلکہ اقدامات بھی کرنے پڑیں گے۔ ایران اور سعودی عرب کی اس ڈویلپمنٹ کو اپ اسی کھیل کی ایک کڑی سمجھ سکتے ہیں۔

  • ماضی میں پارٹی  ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی بڑی غلطیاں  کیں،وزیراعظم

    ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی بڑی غلطیاں کیں،وزیراعظم

    ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی بڑی غلطیاں کیں،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں کہ کو ن سے علاقے خوبصورت ہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران تو اپنی گرمی اورسردی کی چھٹیاں باہر گزارتے ہیں ،ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی بڑی غلطیاں کیں ،ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتا رہتا ہوں،کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں،گلگت بلتستان کااصل پوٹنشل سیاحت ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں ،اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ ملک سے باہربھیجتے ہیں، 5سال میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کیے جائیں گے ،اسکردو اور چلاس میں اسپتالوں کو بہتر کررہے ہیں ، بجلی کے نظام کے لیے 9منصوبے،سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے ہیں، گلگت بلتستان میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر غورکریں گے ،گلگت بلتستان کو پیکج دینا چاہتا تھا جس سے یہاں ترقی آئے. ہمارے حکمران چھٹیوں پرلندن جاتے ہیں. ہمارے حکمران کے بچے باہر،جائیدادیں باہر. انہیں پتہ ہی نہیں پاکستان میں کتنے خوبصورت علاقے ہیں .

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کمیونٹی نظام اتنا مضبوط ہے کہ یہاں ہرمسئلہ لوگ حل کرتے ہیں گلگت بلتستان کی خوبصورتی نے ہمیشہ مجھے مسحور رکھا، سوئٹزر لینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے،جب تک بڑے لوگوں کا احتساب نہیں ھوگا پاکستان میں خوشحالی نہیں آئگی۔

  • جھوٹ بولتے ہیں پھر یہ لوگ اپنے آپ کو کھلاڑی کہتے ہیں ،عدالت برہم

    جھوٹ بولتے ہیں پھر یہ لوگ اپنے آپ کو کھلاڑی کہتے ہیں ،عدالت برہم

    جھوٹ بولتے ہیں پھر یہ لوگ اپنے آپ کو کھلاڑی کہتے ہیں ،عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد نیشنل کرکٹ گراؤنڈز انتظامیہ سے متعلقہ دو پٹشنر کی غلط بیانی کا انکشاف سامنے آیا ہے

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جرمانہ عائد کر کے توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گراؤنڈز انتظامیہ کے دعویداروں کی جانب سے عدالت کو دھوکہ دینے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ برہم ہو گئے،عدالت نے کرکٹ گراؤنڈز انتظامیہ کے دونوں پٹشنرز پر2،2 لاکھ جرمانے عائد کر دئیے کرکٹ گراؤنڈ انتظامیہ کے دونوں دعویدار پٹشنرز کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے ایک درخواست گزار نے غلط بیانی اور دوسرے نے سی ڈی اے کا لیٹر ردوبدل کرکے جمع کرایا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سارے کرکٹ گراؤنڈ قبضہ گروپس کے پاس ہیں ، درخواست گزار وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ پٹشنر کھلاڑی ہیں اس لیے معاف کردیں ،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کا المیہ ہے کہ یہاں کھلاڑی بھی یہ کام کرتے ہیں،کھلاڑیوں کے حوالے سے دنیا میں اسٹینڈرڈ ہیں وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے،اس طرح مس لیڈ کرنے پر ہائی کورٹ پہلی تاریخ پر اسٹے دے دیتی تو پھر کیا ہوتا؟یہ شرمندگی ہے اس کے لیے بھی جس نے درخواست دی ،اگر آپ چاہتے ہیں ہائی کورٹ سی ڈی اے کا دفتر بن جائے تو ایسا نہیں ہو گا سی ڈی اے نے جس طرح یہ گراؤنڈز غیر قانونی ایوارڈ کیے درخواستوں کو مسترد کیا ایک کیس میں بھی غلط بیانی کی گئی دوسرے کیس میں ٹمپرڈ لیٹر لگایا گیا ہے،یہ جھوٹ بولتے ہیں پھر یہ لوگ اپنے آپ کو کھلاڑی کہتے ہیں،

  • خبردار،لاہوریئے ہو جائیں ہوشیار، مکمل لاک‌ ڈاؤن کا اعلان ہو گیا

    خبردار،لاہوریئے ہو جائیں ہوشیار، مکمل لاک‌ ڈاؤن کا اعلان ہو گیا

    خبردار،لاہوریئے ہو جائیں ہوشیار، مکمل لاک‌ ڈاؤن کا اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کی جانب سے گائیڈ لائن کے بعد کمشنر لاہور نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

    کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور شہر میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا،لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروباری مراکز بند رہیں گے، ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس اور ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رہیں گے ،کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہئے کہ دو روز کے لئے ضروری اشیاء کی آج ہی شاپنگ کر لیں، دو روز تک گھر رہیں اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

    کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

    لاہور شہر میں کورونا وائرس مزید 18 اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا کے مزید 1085 نئے مریض سامنے آئے ہیں،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1237 کرونا مریض مریض داخل ہیں۔ کورونا وائرس کے 265 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

    قبل ازیں ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شادمان رمضان بازار کا دورہ /انتظامات کا جائزہ لیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کدو، آلو، گاجر، ٹماٹر، پیاز اور سیب کی قیمتوں کا ازخود جائزہ لیا.ان سٹالز پر کھڑے ہو کر خرید و فروخت کا معائنہ کیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے آٹا اور چینی کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا.چینی 65 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے.آٹا کے مقدار اور وزن کو بھی چیک کیا.شادمان بازار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا.سماجی فاصلے اور ماسکس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا.بازار انتظامیہ کسی بھی شہری کو بغیر ماسک بازار میں داخل نہ ہونے دے.کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے.

  • پی ٹی آئی حکومت ملک کی سب سے کرپٹ سرکار،چند پھونکوں کی مارہے، بلاول کا دعویٰ

    پی ٹی آئی حکومت ملک کی سب سے کرپٹ سرکار،چند پھونکوں کی مارہے، بلاول کا دعویٰ

    پی ٹی آئی حکومت ملک کی سب سے کرپٹ سرکار،چند پھونکوں کی مارہے، بلاول کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ سرکار قرار دے دیا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی، عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا،عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی، احتساب کو ہتھیار بنا کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے والے عمران خان کو تاریخ کے کوڑے دان میں بھی جگہ نہیں ملے گی، صدر زرداری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیلئے ان کے خلاف جعلی ثبوت ڈھونڈنے کا ٹھیکہ غیرملکی فرم کو دینے والوں نے خود اس ادارے کو اربوں روپے جرمانہ ادا کیا،کرپشن کے جھوٹے الزامات کی مہم جوئی، مقدمات اور تحقیقات میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے قوم کے اصل مجرم ہیں، کیا یہ سیاسی انتقام نہیں کہ تحقیقات میں پی ٹی آئی وزرا اور مشیروں پر کرپشن ثابت ہوئی مگر محض الزام کی بنیاد پر صرف خورشید شاہ قید میں ہیں،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن تو صرف ایک بہانہ ہے، عمران خان کا اصل مقصد احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لے کر اپنے اقتدار کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے،اگر کرپشن کے جھوٹے الزامات کی رٹ لگانے والوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالا گیا تو بدعنوانی کی ہوشربا داستانیں سامنے آئیں گی، عمران خان کے خلاف صرف فارن فنڈنگ کے ایک کیس کا فیصلہ آجائے تو قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے، احتساب کا نعرہ تو عمران خان کا ایک کیموفلاج ہے کہ جس کی آڑ لے کر سلیکٹڈ وزیراعظم مافیاز کی سرپرستی کرتے ہیں، عمران خان کے سرمایہ دار دوستوں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، عمران خان کے احتساب کے غبارے سے اسی دن ہوا نکل گئی تھی کہ جب وزیراعظم نے کالا دھن سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم دی، سوال تو اٹھیں گے کہ گندم، چینی، پیٹرول اور ادویات کے بحرانوں سے اربوں روپے بنانے والے عناصر کو عمران خان نے کس ڈیل کے تحت ڈھیل دی، پی ٹی آئی 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی اور اتنی کرپشن کردی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت چند پھونکوں کی مار ہے،

  • جسٹس منظور احمد ملک کے کونسے فیصلے کی اقوام متحدہ نے دنیا کو مثال دی؟

    جسٹس منظور احمد ملک کے کونسے فیصلے کی اقوام متحدہ نے دنیا کو مثال دی؟

    جسٹس منظور احمد ملک کے کونسے فیصلے کی اقوام متحدہ نے دنیا کو مثال دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس منظور احمد ملک کی ریٹائرمنٹ،سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جسٹس منظور احمد ملک کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جسٹس منظور احمد تاریخی فیصلوں میں ایک ذہنی امراض میں مبتلا قیدیوں کا ہے،جسٹس منظور احمد ملک کا یہ فیصلہ عدلیہ کی تاریخ میں رہنمائی کرتا رہے گا جسٹس منظور  احمد ملک کے فیصلے کی اقدام متحدہ کے ماہرین نے بھی تعریف کی ہے،یو این نے جسٹس منظور احمد ملک کا یہ فیصلہ دنیا کو بطور نظیر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے،جسٹس منظور احمد ملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،جسٹس منظور احمد ملک کی کامیاب عملی زندگی کے اختتام پر انکو مبارک باد پیش کرتا ہوں،

    اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس منظور ملک نے وکالت کے دور سے ہی فلاحی کاموں کا آغاز کیا، جسٹس منظور ملک نے ضرورت مندوں کیلئے فری لیگل ایڈ سوسائٹی قائم کی، جسٹس منظور ملک فوجداری معاملات کے بہترین وکیل رہے ہیں ذہنی معذوروں سے متعلق جسٹس منظور ملک کا فیصلہ تاریخی ہے، جسٹس منظور ملک نے بطور جج وکلا اور سائلین سے شفقت والا رویہ اختیار کیا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس میں جسٹس منظور ملک فریقین کو تحمل کی تلقین کرتے رہے،امریکی سپریم کورٹ میں بھی ججز کے خیالات مختلف ہوتے ہیں، جسٹس منظور ملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    سیکرٹری سپریم کورٹ بار خوشدل خان نے کہا کہ جسٹس منظور ملک نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ 30 ہزار مقدمات کا فیصلہ کیا،جسٹس منظور ملک نے سپریم کورٹ میں 20ہزار مقدمات سنے اور نمٹائے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کے فیصلے نے عدلیہ کی آزادی کو مزید مضبوط کیا،جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کے فیصلے نے ظلم و ستم کی طاقتوں کو شکست دی،عدالت پر اکثر انتظامیہ نے اپنے مقاصد کیلئے دباؤ ڈالا، جسٹس منظور ملک کی انصاف کی فراہمی میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا، اگر کسی ایماندار جج کو انتظامیہ کے کہنے پر ہٹایا جاتا ہے تو دوسرے ججز کو ہٹانے کا دروازہ کھل جائے گا،

    جسٹس منظور ملک نے کہا کہ فوجداری مقدمات کی وکالت ہمیشہ سے میرا شوق تھا،میں سمجھتا ہوں کہ مجھے فوجداری مقدمات سے متعلق عہدے کیلئے ہی بنایا گیا انصاف کی فراہمی میں بار کی مکمل معاونت رہی،ساتھی ججز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا،جج کے طور پر کیرئیر آسان نہیں تھا،2009میں جج بنا تو 3 ماہ بعد اہلیہ کی وفات ہوگئی،عدالتی اسٹاف کا مشکور ہوں ان کے بغیر فرائض انجام نہیں دے سکتا تھا،

  • ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، پی پی نے میدان مار لیا

    ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، پی پی نے میدان مار لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی

    پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

    دوسری جانب الیکشن میں تمام پارٹیوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے اور نتائج تاخیر سے آنے پر الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا جس پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتائے ہم کارروائی کریں گے قانون کے مطابق سنا جائے گا دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ویسے کمال کر دیا الیکشن کمیشن نے۔ 10گھنٹے گزر گئے کراچی میں چند ہزار ووٹوں کا رزلٹ نہ دے سکے۔ اور تو اور ہر پارٹی دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔ کوئی ایک نہیں جو رزلٹ سے خوش ہو۔ ٹرن آؤٹ صرف 9.6 %. رمضان میں اور کرونا کی خطرناک صورتحال میں الیکشن کروانا سمجھ سے باہر ہے۔

  • خدانےآج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی:جوسب جان کر     بھی ووٹ کوعزت دےرہی ہے:اسحق ڈارپرنیٹونوازیاں

    خدانےآج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی:جوسب جان کر بھی ووٹ کوعزت دےرہی ہے:اسحق ڈارپرنیٹونوازیاں

    اسلام آباد:خدااس قوم کی حالت نہیں بدلتے:سلام ہوایسی قوم پرجوسب جان کربھی ووٹ کوعزت دےرہی ہے:نیٹوافسرسے رشوت لینے والے رہنما اوراس کے رہنما کی نوازشوں کے باوجود قوم پرانی ڈگرپرچل رہی ہے ،

    اہم ذرائع نے نیٹو افسرکے حوالے سے انکشاف کیا ہےکہ ن لیگ کی حکومت میں نیٹو کے سینئر آفیسر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،

    ذرائع نے نیٹو افسر کے حوالے سے انکشاف کیا ہےکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے نیٹو کے آفیسر سے سرمایہ کاری کیلئے رشوت مانگی تھی ۔

    سینئر صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ن لیگ کی حکومت میں سابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا کے سب سے بڑے فوجی اتحاد نیٹو کے آفیسر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے رشوت مانگی تھی۔

    دوسری طرف سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں کس کے ہاتھوں میں اپنا لہو تلاش کروں۔اس ملک کے اپنے لوگ ہی اس کی بربادی کے ذمے دار ہیں۔

    قاضی سعید نے انکشاف کیا کہ جب یہ اطلاع اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو دی گئی تو اُنہوں نے اس بات کو سیریس نہیں لیا۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرصحافی سعید نے نیٹو کے آفیسرز کا نام بھی بتایا،

    سینئرصحافی سعید نے کہا کہ stefano pontecorvo نامی آفیسر نے پاکستان میں واسپا سکوٹر کا پلاٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس سے پاکستان کی مقامی آبادی کو روزگار میسر آنا تھا،

    تاہم ن لیگ نے سرمایہ کاروں سے ہی رشوت مانگ کر، اس منصوبے کو مٹی میں ملا دیا، جس کے بعد واسپا نے پاکستان میں پلانٹ لگانے یا کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ واپس لے لی

  • ‘بشیرمیمن جوبھی بات کررہا ہےجھوٹ اورلغو ہے’اوربھی شگوفےشرانگیزیاں کریں گے:عمران خان

    ‘بشیرمیمن جوبھی بات کررہا ہےجھوٹ اورلغو ہے’اوربھی شگوفےشرانگیزیاں کریں گے:عمران خان

    اسلام آباد:‘بشیرمیمن جوبھی بات کررہا ہےجھوٹ اورلغو ہے’اوربھی شگوفےشرانگیزیاں کریں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے ‏جھوٹ اور لغو ہے بشیر کو اس سےپہلےکوئی خاص جانتا تک نہیں تھا۔

    وزیراعظم عمران خان سے میڈیا اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی جس میں گفتگو ‏کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشیر میمن نےآصف زرداری جےآئی ٹی کیسز پر ایک باراپ ڈیٹ کیا ‏تھا لیکن میں نے کبھی کسی کے بارے میں کیسز بنانےکا نہیں کہا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ابھی اوربھی ایسے شگوفے شرارتیں کرنے کے لیے مداری کے ہاتھ میں پڑے ہیں وہ اپنے عیبوں پرپردہ ڈالنے کےلیے بڑے بڑے ڈرامے کھیلیں گے لیکن حکومت کسی کے دباومیں نہیں آئے گی

    وزیراعظم عمران خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ کابینہ میٹنگ میں ضرور کہا کہ خواجہ آصف ‏کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیے جب کہ جہانگیرترین کےمعاملےمیں انصاف ہوگا۔

    وزیراعظم نے واضح کیا کہ شوگراسکینڈل کی تحقیقات کرنےوالی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی ‏ڈاکٹر رضوان کوہٹایا نہیں ابوبکر خدابخش بھی ان کے ساتھ ہوں گے، معاملےمیں شہزاداکبر کو بھی ‏سائیڈلائن نہیں کیاگیا، علی ظفردیکھیں گے کہ کہیں کوئی اثرورسوخ تواستعمال نہیں کررہا۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل بشیرمیمن کے منی لانڈرنگ گینگزسے تعلقات ثابت ہوچکے ہیں اوربشیرمیمن ان سےفائدہ بھی لے چکے ہیں‌

  • پاکستان میں کوریا کے سفیر  سہ سنگپیوکی آرمی چیف سے اہم ملاقات

    پاکستان میں کوریا کے سفیر سہ سنگپیوکی آرمی چیف سے اہم ملاقات

    راولپنڈی: پاکستان میں کوریا کے سفیر سہ سنگپیوکی آرمی چیف سے اہم ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کوریا کے سفیر سہ سنگپیونے آج آرمی چیف سے اہم ملاقات کی ہے

    اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے میں امن و استحکام کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام، افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    کوریائی سفیر نے افغان امن عمل میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔