Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت سے آنے والے سفارتی عملہ میں کورونا کی علامات

    بھارت سے آنے والے سفارتی عملہ میں کورونا کی علامات

    بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے بارہ ارکان گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان ارکان میں شامل ایک خاتون مسز منجو برجیش کو کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر واہگہ بارڈر پر موجود عملے نے روک لیا اور فوری طور پر پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ان کے پاس بھارت کی طرف سے کورونا منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھاتاہم واہگہ کے طبی عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسزمنجو برجیش میں کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

    بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ مسز منجو کو پندرہ روز کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق واہگہ حکام نے انہیں اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منجو برجیش کو اسلام آباد جانے کی اجازت دینے کی بجائے بھارت واپس کیوں نہیں بھیجا گیا۔ بھارت میں کورونا کی خطرناک قسم فنگس بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس کے باوجود اسے اسلام آباد بھیجنا حیران کن بات ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت سے گزشتہ روز 17 افراد نے پاکستان آنا تھا لیکن صرف 12 افراد پاکستان آئے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ باقی 5 افراد میں بھی کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جن کی وجہ سے انہیں بھارت میں کورونا منفی ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیااور وہ پاکستان نہ آسکے۔ 

    دریں اثناباغی ٹی وی نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آنے والے عملہ کے تمام ارکان اور ان کے اہل خانہ کو گھر میں ہی پندرہ روز کے لئے قرنطینہ کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے پاک بھارت سرحد بند کر رکھی ہے تاہم ویانا کنونشن کے تحت سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ کے لئے بارڈر کسی بھی کھولے جا سکتے ہیں۔  

  • پاکستان سے نکل جانے کے کیخلاف درخواست شہبازشریف نے واپس لے کرسب کوحیران کردیا

    پاکستان سے نکل جانے کے کیخلاف درخواست شہبازشریف نے واپس لے کرسب کوحیران کردیا

    لاہور : پاکستان سے نکل جانے کے کیخلاف درخواست شہبازشریف نے واپس لے کرسب کوحیران کردیا ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کی کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا، فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز کی جانب سے ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں وفاقی حکومت نے شامل کر دیا، نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

    شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیرتارڑ اورامجد پرویزایڈووکیٹ کی طرف سے درخواست میں‌ یہ عرض کی گئی ہے کہ عدالت نے 26مئی کے لیے عمل درآمد کیس میں نوٹسز جاری کررکھے ہیں لیکن ہم عمل درآمد سے متعلق درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، اس لیے عدالت درخواست واپس کرے، شہباز شریف کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو سماعت کریں گے

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام حکومت کی طرف سے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جس کے خلاف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے عدالت سے رجوع کیا تھا

  • بریکنگ:چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا:ہرطرف تباہی کی اطلاعات

    بریکنگ:چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا:ہرطرف تباہی کی اطلاعات

    بیجنگ: بریکنگ:چین 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا:ہرطرف تباہی کی اطلاعات ،اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے 109 عمارتیں زمین بوس ہوگئی جب کہ 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین زلزلے کے طاقتور جھٹکوں سے لرز اُٹھا۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے صوبے یننان کے سیاحتی علاقوں میں محسوس کیے گئے جہاں زلزلے کی شدت 6.4 ریکاڑ کی گئی۔

    یننان میں زلزلے کے جھٹکے میں 3 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ 190 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ پہاڑی علاقوں سے 20 ہزار سے زائد افراد جو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

    یننان میں زلزلے کے جھٹکوں کے کچھ دیر بعد صوبے چنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تاہم یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چنگھائی میں طاقتور زلزلے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ دو پل اور دو مرکزی شاہراہیں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ زیادہ شدت کے زلزلے کے باوجود یہاں نقصان کم ہوا۔

    واضح رہے کہ چین میں 2008 کو 7.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے میں 87 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2003 میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 268 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • نائیجرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں چل بسے

    نائیجرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں چل بسے

    نائیجرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏نائیجیرین ائیرفورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

    نائجیرین آرمی چیف طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے. لیفٹیننٹ جنرل جنرل ابراہیم عطا ہر کے طیارے کو حادثہ کڈونا ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا

    ایوان صدر نے بتایا کہ نائیجیریا کے آرمی چیف ، لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطاہیر جمعہ کو شمالی ریاست کڈونا کے سرکاری دورے پر طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے ، فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ کڈونا ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے ،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں آرمی جنرل کے علاوہ دیگر فوجی افسران بھی ہلاک ہوگئے۔

    نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اس حادثے کو ایک "ہلاکت خیز زخم” قرار دیا اور کہا کہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا جب ہماری مسلح افواج ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کا خاتمہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    یہ حادثہ نائیجیریا کی فضائیہ کا مسافر طیارہ ابوجا ہوائی اڈے کے بالکل نیچے گرنے کے تین ماہ بعد پیش آیا جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ انجن فیل ہو جانے کی وجہ سے اس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہوگئے۔

  • نورالحق قادری کاامام مسجد اقصیٰ سےرابطہ،وزیراعظم          کا خصوصی پیغام پہنچایا:بھر پورحمایت کی یقین دہانی

    نورالحق قادری کاامام مسجد اقصیٰ سےرابطہ،وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا:بھر پورحمایت کی یقین دہانی

    اسلام آباد:نور الحق قادری کا امام مسجد اقصیٰ سے رابطہ،وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا: پاکستان کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ سعید سے ٹیلی فونک گفتگو کی اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا

    وزیرمذہبی امور پاکستان پیر نورالحق قادری نے کہا کہ انہوں نےاس موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور ان کی آزادی کی تحریک کے ساتھ ہیں ، ان شا اللہ فتح آپ کا مقدر ہوگی ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائيل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ، بہت جلد آپ کی اقتدا میں مسجد اقصٰی میں نماز ادا کریں گے۔

    مسجد اقصٰی کے امام نےکہا کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں سے بہت محبت کرتی ہے اور فلسطین پر اسرائيل کا قبضہ تسلیم نہيں کرتی۔انہوں نےکہا کہ فلسطینی ثابت قدم ہیں اور کمربستہ ہیں اور پاکستان کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

  • حسن نواز کے دفتر کے سامنے مبینہ حملہ پر اسکارٹ لینڈ یارڈ کا موقف بھی آ گیا

    حسن نواز کے دفتر کے سامنے مبینہ حملہ پر اسکارٹ لینڈ یارڈ کا موقف بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن نواز کے دفتر کے سامنے حملہ پر اسکارٹ لینڈ یارڈ کا موقف بھی آ گیا

    اسکارٹ لینڈ یارڈ کے مطابق پولیس کو سٹیفن ہاؤس کے باہر مشکوک سرگرمی کی رپورٹ کی گئی رپورٹ کیا گیا چار مشکوک افراد دفتر کے باہر کار میں موجود ہیں،کسی قسم کے حملے ، تشدد یا کسی کے زخمی ہونے کے ثبوت نہیں ملے،

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کوٹیلی فون کیا ہے،اور لندن میں دفتر پر ہونیوالے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا،شہباز شریف نے نواز شریف سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں.شہباز شریف نے نواز شریف کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر لندن میں ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے،لندن میں ہونیوالے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

    اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

  • نقاب پوش واقعی نواز شریف پر حملہ کرنے آئے تھے؟ایسی حقیقت سامنے آئی کہ شہباز بھی دنگ رہ گئے

    نقاب پوش واقعی نواز شریف پر حملہ کرنے آئے تھے؟ایسی حقیقت سامنے آئی کہ شہباز بھی دنگ رہ گئے

    نقاب پوش واقعی نواز شریف پر حملہ کرنے آئے تھے؟ایسی حقیقت سامنے آئی کہ شہباز بھی دنگ رہ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر حملے کی کوشش کی حوالہ سے اطلاع ملی ہے کہ حملہ نواز شریف پر نہیں تھا

    لندن میں حسن نواز کے دفتر پر نقاب پوشوں کا حملہ یا ناصر بٹ کا ذاتی تنازعہ؟ ناصر بٹ کا نام سامنے آ رہا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ناصر بٹ کا اپنا کوئی قانونی معاملہ ہے جس پر نقاب پوش حملہ آور آئے اور اسکو نواز شریف پر حملے کی کوشش قرار دے دیا گیا.اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ ریکوری یونٹ والے آئےتھے،اور ن لیگ نے اسے نواز شریف پر حملے کی کوشش کہہ دیا،ریکوری یونٹ والے آئے تو ناصر بٹ نے گھر میں داخل افراد کو باہر جانے کا کہا ناصر بٹ نے مبینہ نقاب پوشوں سے کہا کہ یہ میرا گھر ہے آپ یہاں داخل نہیں ہوسکتے، مبینہ اطلاعات کے مطابق ناصر بٹ کا عمران نامی شخص سے گاڑی کے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کوٹیلی فون کیا ہے،اور لندن میں دفتر پر ہونیوالے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا،شہباز شریف نے نواز شریف سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں.شہباز شریف نے نواز شریف کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر لندن میں ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے،لندن میں ہونیوالے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

    اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

  • ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا گیا اور آج پھر…مریم نواز کا اپنے والد پر حملے کی کوشش پر ردعمل

    ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا گیا اور آج پھر…مریم نواز کا اپنے والد پر حملے کی کوشش پر ردعمل

    ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا گیا اور آج پھر…مریم نواز کا اپنے والد پر حملے کی کوشش پر ردعمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اپنے والد نواز شریف پر حملے کی کوشش کے بعد میدان میں آ گئی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے.نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

    اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

  • نواز شریف پر لندن میں‌ حملے کی کوشش،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    نواز شریف پر لندن میں‌ حملے کی کوشش،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    نواز شریف پر لندن میں‌ حملے کی کوشش،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پرحملے کی کوشش پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر مذموم حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے،لندن پولیس اور متعلقہ حکما اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں حملے کی نیت سے زبردستی غنڈوں کا گھس آنا انتہائی قابل مذمت ، شرمناک او ر تشویشناک امر ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ قائد محمد نوازشریف اس حملے میں محفوظ رہے ،ان نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر محمد نوازشریف پر مذموم حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،لندن مسلم لیگ (ن) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکی لندن میں محمد نوازشریف پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف پاکستان کے عوام کے دل میں بستے ہیں، یہ حملہ عوام پر حملہ ہے،عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قائد پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائےاور عبرت کی مثال بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے، مذموم اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے قائد محمد نوازشریف اور ان کے ساتھی نہ پہلے گھبرائے، نہ اب گھبرائیں گے، اللہ تعالی کا صدشکر ہے کہ محمد نوازشریف محفوظ رہے۔

    ادھر نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے.نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

    اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

  • لندن میں گھر میں گھس کر نواز شریف پر حملے کی کوشش

    لندن میں گھر میں گھس کر نواز شریف پر حملے کی کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے

    مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

    اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

    واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

    شہباز شریف نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پرحملے کی کوشش پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر مذموم حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے،لندن پولیس اور متعلقہ حکما اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں حملے کی نیت سے زبردستی غنڈوں کا گھس آنا انتہائی قابل مذمت ، شرمناک او ر تشویشناک امر ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ قائد محمد نوازشریف اس حملے میں محفوظ رہے ،ان نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر محمد نوازشریف پر مذموم حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،لندن مسلم لیگ (ن) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔

    دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکی لندن میں محمد نوازشریف پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف پاکستان کے عوام کے دل میں بستے ہیں، یہ حملہ عوام پر حملہ ہے،عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قائد پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائےاور عبرت کی مثال بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے، مذموم اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے قائد محمد نوازشریف اور ان کے ساتھی نہ پہلے گھبرائے، نہ اب گھبرائیں گے، اللہ تعالی کا صدشکر ہے کہ محمد نوازشریف محفوظ رہے۔