Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چودھری نثارحلف نہ اٹھا سکے، جاتے جاتے دیا اہم شخصیت کو پیغام

    چودھری نثارحلف نہ اٹھا سکے، جاتے جاتے دیا اہم شخصیت کو پیغام

    چودھری نثارحلف نہ اٹھا سکے، جاتے جاتے دیا اہم شخصیت کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی چوھدری نثار آج حلف نہ اٹھا سکے

    سپیکر پنجاب اسمبلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے چودھری نثار حلف نہ اٹھا سکے اور واپس چلے گئے، واپسی پر چودھری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورہمیشہ سے دوسرا گھر رہا ہے،قومی اسمبلی سیٹ پر ناکام ہوا یا ناکام کیا گیا .الیکشن میں 34 ہزار کی لیڈ سے ممبر صوبائی منتخب ہوا، حکومت ایک آرڈیننس لانےکی کوشش میں ہے،حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی،ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کر دیا،آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں ،حلف نہیں ہوسکتا، پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتےہیں،

    چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی کھیل کاحصہ نہیں ہوں،اپنے حلقے میں متحرک ہوں ،سیاسی معاملات پرزیادہ تبصرہ نہیں کرناچاہتا،اس ملک کو مفاہمت کی ضرورت ہے،پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کے خلاف عدالت جائیں گے،2 دن بعدحلف اٹھانے پھر آوَں گا،سیاست سے 3 سال دور رہنے کے بعد حلف اٹھانے بارے ذاتی طور پر فیصلہ کیا ،ملک کو تقسیم نہیں متحد کرنے کی ضرورت ہے،

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    حلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ حکومت نے کیا تھا،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کرلی ،اسحاق ڈارکی سینیٹ اور چودھری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے،آرڈیننس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ 60 دن میں حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی الیکشن کمیشن ایسے منتخب نمائندے کو فوری ڈی نوٹی فائی کرے گا،

    واضح رہے کہ چوھدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تا ہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے، ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں ،گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ووٹ نہیں دینے آئے تاہم اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلف نہ اٹھانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دے گا اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں گے

    چوھدری نثار کی پنجاب اسمبلی میں "اہم شخصیت” سے ملاقات

  • وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

    وزیرداخلہ شیخ رشید اوروزیرخزانہ شوکت ترین بھی ہمراہ تھے وزیراعظم عمران خان کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کیا.وزیراعظم عمران خان کوملکی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا

    باخبر ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان کو اہم امور پر بریفنگ دی ،وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی بریفنگ میں ساتھ رہے وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر چکے ہیں

    جاری اعلامیہ کے مطابق فوادچودھری،وزیرداخلہ شیخ رشید اوروزیردفاع پرویزخٹک بھی ہمراہ تھے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضابھی ہمراہ تھے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ،ایئرچیف اورنیول چیف بھی شرکا میں شامل تھے،وزیراعظم نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجزکےخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر ہوئی بات

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    ملکی مو جودہ صورتحال،وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک

  • احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے،وزیراعظم عمران خان

    احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے،وزیراعظم عمران خان

    احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس کی ٹیم کو بہترین کردار پر تحسین پیش کرتا ہوں ،

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے لاک ڈاوَن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا،احساس پروگرام کے تحت مستحق طبقے کی مدد کی گئی ،احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے کورونا میں احساس پروگرام دنیا کا چوتھا کامیاب پروگرام تھا ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیرسے نیچے ہے، خواتین کو فنانشل سسٹم میں لانے سے غربت تیزی سے کم ہوتی ہے،احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا،کمزور طبقے کو نظر انداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا،

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب کے دوران احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں سے بات چیت کی ، احساس پروگرام کا ذمہ دار ڈاکٹر ثانیہ کو بنایا گیا ہے، کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کی غریب عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف دیا گیا اور نقد کیش مستحق افراد کو دیا گیا جس کی باقاعدہ رجسٹریشن کی گئی اور اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ یہ امداد مستحق تک ہی پہنچے

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احساس پروگرام کے 12 ہزار ملنے کی خوشی میں سبزی فروش نے کیا سبزی مفت دینے کا اعلان

  • گیلانی نااہلی کیس،کس نے التوا مانگ لیا؟

    گیلانی نااہلی کیس،کس نے التوا مانگ لیا؟

    گیلانی نااہلی کیس،کس نے التوا مانگ لیا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    معاون وکیل نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے وکیل کے ماموں کا انتقال ہوگیا ہے، کمیشن مختصر سی تاریخ دے، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ چاہیں یوسف رضا گیلانی کے پورے دورکا التوا لے لیں، کیا یوسف رضا گیلانی کے وکلا التوا کی مخالفت کرتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی

    واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح ہے کہ علی حیدر گیلانی جو ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچانے کیلئے اراکین کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سامنے آئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرے۔

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

    کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چیلنج کر دیا ہے

  • بھارت میں کورونا کے بعد کالی پھپھوندی سے متاثرہ ہزاروں مریضوں کی آنکھیں نکال دی گئیں

    بھارت میں کورونا کے بعد کالی پھپھوندی سے متاثرہ ہزاروں مریضوں کی آنکھیں نکال دی گئیں

    ممبئی: بھارت میں کوروناکے ہزاروں مریضوں کی آنکھیں نکال دی گئیں:وائرس کا دیگرملکوں میں پھیلنے کاخدشہ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ایک نئی مصیبت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے ہزاروں مریض اپنی آنکھوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

    بھارتی عوام کووڈ -19 سے تو نبرد آزما تھے ہی لیکن اس کے بعد پھیلنے والی ’کالی پھپھوندی‘ جیسی ہلاکت خیز بیماری کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لیے آپریشن کر کے ان کی آنکھیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس بارے میں ریاست راجستھان کے سرکاری اسپتال میں موجود ڈاکٹر اکشے نائر کے مطابق کالی پھپھوندی کے مریض کی زندگی بچانے کے لیے ہمارے پاس صرف ایک ہی حل ہوتا ہے کہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مریض کی ایک یا دونوں آنکھیں نکال دی جائیں

     

    ڈاکٹر اکشے نائر کہ اگر اس سے متاثر پورے حصے بشمول جلد، اعصاب، آنکھ کے پپوٹے کو کاٹ کر نہیں نکالا جائے تو پھر یہ وائرس دماغ تک پہنچ جاتا ہے اور اس کے بعد ہمارے پاس مریض کی جان بچانے کا کوئی راستہ نہیں بچتا۔

    کورونا سے پہلے سال میں اس بیماری کے تین، چار کیسز سامنے آتے تھے لیکن اب روزانہ 6 افراد اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ صرف راجستھان میں ہی 15 سو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی عمر 20 سال سے بھی کم ہے۔

     

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق کالی پھپھوندی کورونا میں مبتلا اور اس سے صحت یاب ہونے والے ہزاروں مریضوں کو متاثر کررہی ہے جب کہ اس ہلاکت خیز بیماری کا کوئی موثر علاج نہ ہونے اور ادویات کی قلت کی وجہ سے بیماری کو دماغ تک پھیلنے سے روکنے کے لیے ہزاروں مریضوں کی آنکھوں کے ڈیلے اور پتلیاں نکال دی گئی ہیں۔

     

    بھارت کی بہت سی ریاستوں میں اسپتال کالی پھپھوندی سے متاثرہ مریضوں سے بھر چکے ہیں جب کہ اس بیماری میں مبتلا 60 فیصد مریضوں کی ایک یا دو آنکھیں نکال دی گئی ہیں۔ ریاست راجستھان کے اسپتالوں میں متعدی بیماری میوکور مائیکوسس کے 100 مریضوں کی موجودگی کے باعث کالی پھپھوندی کو وباؤں کے ایکٹ 2020ء کے تحت وبا قرار دے دیا گیا ہے۔

  • اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا

    اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا

    اسلام آباد: اپوزیشن تونہ مانےمگردنیاعمران خان کی کپتانی کومان گئی:ایسی میزبانی مل گئی کہ امریکہ بھی دیکھتا رہ گیا ،اطلاعات کےعالمی برادری پاکستان کو ماحولیاتی قیادت دینے پر تیار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو ماحولیاتی قیادت دینے پر رضامندی ظاہر کردی گئی ہے ،

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلی مرتبہ پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز مل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کے لئے منتخب ہو گئے ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے کلیدی خطاب کریں گے، جب کہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صرف 4 عالمی شخصیات کا چناؤ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کر دی، سعودی عرب کے ساتھ ماحولیات سے متعلق4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ اب سعودی عرب میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی اور معاون خصوصی ملک امین اسلم کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پرسعودی عرب نے پاکستان کو ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کی، سعودی عرب نے ماحولیات سے متعلق 4 اہم شعبوں میں شراکت داری کا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

  • حکومت جاتی ہے تو جائے، اپنی نہیں کمزوروں کی جنگ لڑرہا ہوں:کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

    حکومت جاتی ہے تو جائے، اپنی نہیں کمزوروں کی جنگ لڑرہا ہوں:کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، وزیراعظم

    اسلام آباد:حکومت جاتی ہے تو جائے، اپنی نہیں کمزوروں کی جنگ لڑرہا ہوں:کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی سے بلیک میل نہیں ہوں گے اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات، بجٹ اور احتساب کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی نہیں اس ملک کے کمزوراوربے بسوں کی جنگ لڑرہےہیں ، عمران‌خان نے کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھاکہ حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آزادکشمیرکے انتخابات کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے آزادکشمیر انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی۔

  • بنگلہ دیش نےاسرائیل کوتسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا:    پاسپورٹ اوردیگرمعاملات پرعائدپابندیاں ختم کرنےکافیصلہ

    بنگلہ دیش نےاسرائیل کوتسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا: پاسپورٹ اوردیگرمعاملات پرعائدپابندیاں ختم کرنےکافیصلہ

    لاہور:ایک طرف فلسطینیوں پراسرائیلی کے مظالم عروج پردوسری طرف بنگلہ دیش اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق ایک طرف اسرائیلی ظالم افواج کی طرف سے فلسطینیوں پربمباری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اورپچھلے 12 دنوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید کرکے بھی اسرائیل کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا کہ دوسری طرف بنگلہ دیش نے امت مسلمہ کے دلوں پروارکردیا ہے

    ذرائع کے مطابق امریکہ اوربھارت کی خواہش پربنگلہ دیش نے اسرائیل کوتسلیم کرنے کےلیے تیاریاں شروع کرنے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات پرعمل درآمد بھی کروانا شروع کردیا ہے

    اس حوالے سے موصول ہونےوالی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام نے امیگریشن حکام کوہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اسرائیل کوناپسندیدہ فہرست سے خارج کرکے پسندیدہ ملکوں کی فہرست میں شامل کردیا جائے

    بنگلہ دیش نے اسرائیل کے پاسپورٹ پرقدغن لگانے اور خارج کرنے کی ایک شق کو ہٹا رہا ہے ، بنگلہ دیشی میڈیا نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی ہے کہ ممکنہ طور پر دنیا کے تیسرے سب سے بڑے مسلمان آبادی والے ملک سے یہودی ریاست یعنی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے جارہا ہے

    ویکلی بلٹز ویب سائٹ کے مطابق ، حال ہی میں جاری کردہ ای پاسپورٹ کے مطابق "یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لئے موزوں ہے” اور اب اس کے علاوہ اضافی دو الفاظ نہیں ہیں "سوائے اسرائیل کے ،” جیسا کہ ماضی کا معاملہ تھا۔

    محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ایوب چودھری نے صرف اتنا کہا کہ یہ اقدام "حکومتی فیصلے” کے بعد عمل میں آیا ہے۔

    دوسری طرف اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ایشیا اور بحر الکاہل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گیلڈ کوہن نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور بنگلہ دیشی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ کیا۔

    "بہت اچھی خبر! بنگلہ دیش نے اسرائیل پر سفری پابندی ختم کردی ہے۔ "یہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور میں بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آگے بڑھے اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے تاکہ ہمارے دونوں لوگوں کو فائدہ ہو اور خوشحال ہوسکے۔”

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسرائیل اورسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی باریہ انکشاف کرچکے تھے کہ ایشیا کا ایک بہت بڑا ملک اسرائیل کوتسلیم کرنےجارہا ہے اوربہت بڑے ملک سے مراد آج بنگلہ دیشی حکام کی طرف سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کے بعد سامنے آگیا ہے اوروہ ہے "بنگلہ دیش”

  • اسرائیلی جارحیت:نوازشریف خاموش،دیارغیرمیں جائیدادیں       اوراسرائیلیی کمپنیوں سےشیئرز:خطرناک انکشافات

    اسرائیلی جارحیت:نوازشریف خاموش،دیارغیرمیں جائیدادیں اوراسرائیلیی کمپنیوں سےشیئرز:خطرناک انکشافات

    اسلام آباد:’اسرائیلی جارحیت پر نوازشریف خاموش رہے، وجہ بیرون ملک جائیدادیں اوراسرائیلیی کمپنیوں سے شیئرہیں :انکشاف کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری کے دوران دنیابھرکے مسلمان جس طرح بے چین اوردکھی رہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،

    اس کلچر کی تاریخ بھی نہیں ملتی جب ایسے مسلمان بھی دنیا نے دیکھے کہ جن کے دل مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، اس کے اسباب بہت زیادہ ہیں

    اسی دوران جب فلسطینیوں‌پراسرائیلی بمباری جاری تھی تووزیراعظم پاکستان نے اس پرسخت ایکشن لیتے ہوئے امت مسلمہ کوجگانےکے لیے دن رات سفارتکاری کی اورمعاملے کوفوری حل کرنے پرزوردیا، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ میں اس مسئلے پر بحث بھی وزیراعظم خان کی کوششوں کی بدولت ہے

     

    https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1396381822523777024

    اس دوران کچھ مصلحت پسند سیاستدانوں نے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ، جن میں شریف فیملی سرفہرست ہے ، نوازشریف اورشہبازشریف کی طرف سے پاکستانی میڈیا میں بیان دلوا کر یہ تاثردیا گیا کہ وہ بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں مگرجب لندن میں مسلمان اوربڑی تعداد میں پاکستانی میاں نوازشریف کے پاس پہنچےاوردرخواست کی کہ اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے اس میں شرکت فرمائیں تونوازشریف نے صاف انکارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج نہیں کرسکتے ،

    نوازشریف نے یہ انکار کیوں کیا بہت سے ایسی وجوہات سامنے آئیں ہیں کہ جن کودیکھ کرپاکستانی دنگ رہ جاتے ہیں مگرکچھ ایسی وجوہات جوہرکسی کی سمجھ میں اتی ہیں ان کا تذکرہ فواد چ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شیئرز ہیں۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، ظلم، تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں

  • چوہدری نثاروزیراعلیٰ پنجاب کی شرط پرحلف اٹھارہےہیں؟بزدارکوکون سی وزارت دی جائےگی؟اہم خبروں کا بازارگرم

    چوہدری نثاروزیراعلیٰ پنجاب کی شرط پرحلف اٹھارہےہیں؟بزدارکوکون سی وزارت دی جائےگی؟اہم خبروں کا بازارگرم

    لاہور:چوہدری نثاروزیراعلیٰ پنجاب کی شرط پرحلف اٹھارہےہیں؟بزدارکوکون سی وزارت دی جائےگی؟اہم خبروں کا بازارگرم،اطلاعات کے مطابق سابق وزیرداخلہ اورریاست اورریاستی اداروں کو عزت دینے کے حوالے سے مشہورسیاسی شخصیت چوہدری نثار کل پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا رہے ہیں اوراس حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں جاری ہیں‌

    ایک طرف ش لیگ کے سربراہ شہبازشریف کوشاں ہیں کہ چوہدری نثار اگر ن لیگ میں نہیں جانا چاہتے توش لیگ میں آجائیں ، اس حوالے سے چوہدری نثارکودعوت وپیغام کا سلسلے کے ذریعے تیارکرنے کی کوششیں جاری ہیں

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف چوہدری نثار کو پارٹی میں لینے کے حوالے سے بالکل تیار نہیں بلکہ اپنے خاص دوستوں میں بیٹھ کرچوہدری نثار کی ذات پربہت زیادہ کیچڑاچالتے ہیں اوریہ کہتے ہیں کہ چوہدری نثارایک سازشی شخص ہے جس کی وجہ سے وہ اقتدار سے محروم ہوئےہیں‌

    ادھر یہ بھی خبریں بڑی تیزی سے گردش کررہی ہیں کہ چوہدری نثار اج بھی ایک باوقارسیاستدان کی حیثیت سے تمام ریاستی اداروں میں قدرکی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی خواہش کے باوجود ان کے دوراقتدار میں چوہدری نثآر کے خلاف کوئی مقدمہ یا سازشی کھیل پنپ نہ سکا

    ان کے بارے میں ان کےدوستوں ، رشتہ داروں اورمقتدراداروں کے سربراہان کا یہ حسن ظن ہے کہ چوہدری نثارسیاست ، دولت حتیٰ کہ جان بھی قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اس ملک ، ملک کی عوام ،سیکورٹی اداروں اوردیگرمقتدراداروں سے بے وفائی نہیں کرسکتے ،کیونکہ وفا ، محبت اورقربانی ان کے خون میں شامل ہے

    ادھر لاہور،اسلام اباد میں یہ بھی خبریں پھیل رہی ہیں کہ چوہدری نثاراگرپنجاب کے وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو وہ آنے والے وقتوں میں ن اورش لیگ میں اپنے حامیوں کوکھینج کواپنے ساتھ ملا لیں گے جس کا لامحالہ فائدہ چوہدری نثار اورجس جماعت کی وہ حمایت کریں گے اس کو ہوگا

    یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اسی فارمولے کے تحت ہوسکتا ہے کہ چوہدری نثار کوعثمان بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ‌پبجاب لگا کرعثمان بزدار کوجنوبی پنجاب کے صوبے کا عبوری وزیراعلیٰ لگایا جاسکتا ہے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگرچوہدری نثارپنجاب کے وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو آنے والے الیکشنوں میں عمران خان کومشکلات کے باوجود 2018 کے انتخابات سے زیادہ سیٹیں دلواسکتےہیں ، ہوسکتا ہے کہ اسی فارمورلے عمل ہورہا ہو اورآنے والے اگلے چند ہفتوں میں اس پرعمل ممکن ہوسکے

    دوسری طرف بعض سیاسی جماعتوں‌کے قائدین کے تبصروں کے جواب میں چوہدری نثار کہتے ہیں سوچ اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

    سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسمبلی سے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ حلف اٹھانے کا فیصلہ عوام کے ساتھ مشاورت سے کیا، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اورمیدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی، سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات اورمحرکات کو کنٹرول کرنا ہے، عوام کو کورونا سے بچانا بھی حلف لینے کی وجہ بنا۔ یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چودھری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 سے بطور آزاد امیدوارجیتے تھےتاہم انہوں نے تاحال حلف نہیں اٹھایا۔