Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان مسلم لیگ کےممبران اسمبلی،وزراء اورسینیٹرز       نےاپنی تنخواہیں فلسطینی بھائیوں کےلیے وقف کردیں

    پاکستان مسلم لیگ کےممبران اسمبلی،وزراء اورسینیٹرز نےاپنی تنخواہیں فلسطینی بھائیوں کےلیے وقف کردیں

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے ممبران اسمبلی،وزراء اورسینیٹرزنےاپنی تنخواہیں فلسطینی بھائیوں کےلیےقائم ریلیف فنڈمیں جمع کرانےکااعلان کردیا :چوہدری پرویزالٰہی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے بہت بڑا اعلان کردیا ہے

    چوہدری پرویزالٰہی نے اس حوالے سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے اعلان کیا کہ مجھ سمیت تمام ارکان پنجاب اسمبلی اپنی تنخواہ فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے:

    اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے بھی اس نیکی کے کام میں اور بھی بہت بڑا اعلان کیا اور کہا کہ مرکز میں ہماری پارٹی کے وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹر بھی اپنی اپنی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے،یہ فلسطینی بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنا ہمارا فرض ہے

    اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بیت السلام ادارہ جس کی فلسطین تک پہنچ ہے ان کا اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر ہاتھ بٹائیں

    اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے اس کام کو اوروسعت دیتے ہوئے تمام پاکستانی غیور عوام، اپنی پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر اپنے فلسطینی بھائیوں کی امداد کریں

    چوہدری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی ہمارے کلمہ گو مسلمان بھائی ہیں: ہم تمام اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے دامن سے وابستہ ہیں

  • کپتان کی پالیسیوں کی پزیرائی اور بڑی کامیابی ، پاکستان ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل

    کپتان کی پالیسیوں کی پزیرائی اور بڑی کامیابی ، پاکستان ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل

    لاہور: کپتان کی پالیسیوں کی پزیرائی اور بڑی کامیابی ، پاکستان ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل ،اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، انشااللہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

     

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ پاکستان کو ایمازون پر رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ، اس سے انشااللہ پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں انقلاب آئے گا، اس کا کریڈٹ وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت کی۔

     

    https://twitter.com/razak_dawood/status/1395600168850952195

    دوسری جانب مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ آج ایمازون نےتصدیق کردی ہے کہ پاکستان کو ایمازون سیلر لسٹ میں شامل کیا جا چکا ہے، ایمازون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے نوجوان نسل، خواتین اور کاروباری افراد کی نئی نسل کے لیے وسیع مواقع کھلیں گے۔

     

     

    یاد رہے پاکستان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے ای کامرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایمازون سیلر لسٹ میں پاکستان کو ڈالنے پر رضا مند ہوگیا ہے ، ایمازون کے ساتھ پچھلے ایک سال سے بات چیت جاری تھی جس کے ثمرات اب آنا شروع ہوئے ہیں، اس اقدام سے ایس ایم ای کمپنیز، نوجوانوں اور خواتین سرمایہ کاروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

  • ‏اسرائیلی فورسزکی ایک بارپرمسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ، جنگ بندی خطرے میں

    ‏اسرائیلی فورسزکی ایک بارپرمسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ، جنگ بندی خطرے میں

    ‏اسرائیلی فورسزکی ایک بارپرمسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ، جنگ بندی خطرے میں

    باغی ٹی وی : ‏اسرائیلی فورسز نے ایک بارپرمسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پرشیلنگ کی ہے ، ‏اسرائیلی فورسزنےخواتین اوربچوں پرربڑکی گولیاں اورشیل فائرکیے ، صہیونی فوج کی جانب سے حملے کے بعد سیزفائر خطرے میں پڑ گیا ہے اسرائیلی فورسز مسجد اقصی میں گھس گئیں۔ نمازیوں پر آنسو گیس اور گرنیڈز سے حملہ بھی کردیا. اسرائیلی حملے نے رات کو ہی طے ہونے والے سیزفائر کو خطرے میں ڈال دیا ہے.


    دوسری طرف آج صبح ہی اسرئیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا عمل ہوا تھا کہ اس کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوجیوں نے اس کو خطرے میں ڈال دیا ہے .

    ادھر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ میں شہری باہر نکل آئے۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد رات بھر غزہ میں جشن کا سماں رہا ۔ اہل غزہ نے اسے مزاحمت کی جیت قرار دیا ۔ غزہ کی پٹی میں جشن کا ماحول دیکھا گیا جہاں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ریلیاں بھی نکالیں۔ فلسطینیوں کے عسکریت پسند گروپ حماس نے بھی فوری ردعمل میں کہا ہے کہ وہ بھی جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے اقوام عالم کی فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے رک گئے ہیں حماس اور اسرائیل جنگ بند کا اقوام عالم نے خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے بھی کہا ہے گیارہ دن کی مہلک دشمنی کے بعد جنگ بندی خوش آئند ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے متاثرین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ امن بحال کرنے میں مصر اور قطر نے اقوام متحدہ کی خصوصی معاونت کی۔

    فلسطین کی جانب سے گذشتہ 11 روز میں اسرائیل پر 4300 راکٹ داغے گئے تھے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث شہری گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے تھے اور عیدالفطر کے موقع پروہ عیدکی تقریبات بھی نہیں منا سکے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 11 روزہ اسرائیلی جارحیت میں 232 فلسطینی شہید ہوئے شہدا میں 65 بچے اور 40 خواتین شامل ہیں جب کہ 1900 شہری زخمی ہوئے ہیں

  • اسرائیل مردہ باد ریلی کے اختتام پر بلوچستان میں دھماکہ، اہم شخصیت بال بال بچ گئی

    اسرائیل مردہ باد ریلی کے اختتام پر بلوچستان میں دھماکہ، اہم شخصیت بال بال بچ گئی

    اسرائیل مردہ باد ریلی کے اختتام پر بلوچستان میں دھماکہ، اہم شخصیت بال بال بچ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں امن کے دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے

    بلوچستان کے علاقے چمن میں دھماکہ ہوا ہے شہیدساجدخان مہمند روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں پانچ افرادجاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے دھماکا جے یوآئی نظریاتی کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی قریب ہوا،زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

    اطلاعات کے مطابق اسرائیل مردہ باد مظاہرے کے اختتام پر دھماکہ ہوا، اس مقام پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا اور جب لوگ وہاں سے واپس جانے لگے تو دھماکہ ہو گیا ۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا ۔

  • تنازع کشمیر پر بات چیت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے،وزیراعظم

    تنازع کشمیر پر بات چیت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے،وزیراعظم

    تنازع کشمیر پر بات چیت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے جاپان میں ہونے والی فیوچر آف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا کو بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں اور کورونا وائرس نے غریب ممالک کو سب سے زیادہ متاثر کیا جس سے غربت میں اضافہ ہوا اور بیروزگاری بڑھی۔ کورونا ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کو بڑھانا چاہیے، ہمیں یقینی بنانا ہےکہ کورونا ویکسین جلد از جلد سب کےلیے ہرجگہ دستیاب ہو۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ترقی اورخوشحالی کے بے شمار مواقعے ہیں ایشیائی ملکوں میں معاشی تعاون، تجارت اورسرمایہ کاری میں شراکت کے بھی بے شمار مواقع ہیں، ایشیا کے مسائل اور تنازعات کو اقدار، روایات اور مقامی مفادات کے تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے اور امید کرتے ہیں ایشیا میں امن وسلامتی کودرپیش خطرات حل ہو جائیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے فلسطین کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا.وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہوگا اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے تنازع کشمیر پر بات چیت کے لیے سازگار ماحول ضروری ہے ۔پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی پرامن تعلقات کا خواہاں ہے خطےمیں تنازعات کے حل کے بغیر ہم ترقی کی صلاحیت سے پوری طرح مستفید نہیں ہو سکتے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں افغان جماعتیں وسیع البنیاد سیاسی تصفیے کے لیے تعمیری کوششیں کریں گے اور پاکستان کو توقع ہے افغانستان میں تشدد میں تیزی سےکمی آئے گی میرا شروع سے مؤقف رہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے افغان فریقین کے مابین امن کے فروغ کی کوششوں کو دوگنا کیا جائے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

    یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

  • حیران ہوں فیصل واوڈا کو ابھی تک جوتے کیوں نہیں پڑے؟ صوبائی وزیر

    حیران ہوں فیصل واوڈا کو ابھی تک جوتے کیوں نہیں پڑے؟ صوبائی وزیر

    حیران ہوں فیصل واوڈا کو ابھی تک جوتے کیوں نہیں پڑے؟ صوبائی وزیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک سینیٹر فیصل واوڈا پر برس پڑے

    صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو فیصل واوڈا جیسے فضول اور گھٹیا انسان سے ہے، عمران خان کی کشتی ڈبونے میں اسکا کردار ہے، اسکو جوتے پڑنے چاہئے، میں حیران ہوں کہ ابھی تک اسکو جوتے کیوں نہیں پڑے فیصل واوڈا کا سیاست میں کچھ لینا دینا نہیں

    فیصل واوڈا کے خلاف نہ صرف تحریک بلکہ دیگر جماعتیں بھی آواز بلند کر چکی ہیں، فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کے خوف کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیا، فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی سیٹ پی ٹی آئی ہار چکی ہے اور پیپلز پارٹی نے اس سیٹ کو جیتا ہے

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

  • جب تک بڑوں کو نہیں پکڑیں گے کرپشن پر قابو نہیں پا سکتے، وزیراعظم

    جب تک بڑوں کو نہیں پکڑیں گے کرپشن پر قابو نہیں پا سکتے، وزیراعظم

    جب تک بڑوں کو نہیں پکڑیں گے کرپشن پر قابو نہیں پا سکتے، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ 2 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

    وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے کراچی اوربیجنگ میں ہونے والی ورچوئل تقریب میں شریک ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ2 کا افتتاح کردیا.اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یونٹ ٹوسے 1100میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،پاکستان کوسب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے،ملک کیلئے کلین انرجی بہت ضروری ہے،پاورپلانٹ چین کے اشتراک سے لگایا گیا ہے .گلوبل وارمنگ میں ایسے منصوبے کسی نعمت سے کم نہیں،چین سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں،چین نے بہت کم عرصےمیں غربت سمیت دیگرمسائل پرقابو پایا،چین کے ساتھ ہر سطح کے تعلقات ہیں، چین کے ساتھ عوام کا بھی جذباتی لگاؤ ہے،چین کے ساتھ پاکستان کا تعلق ایسا ہے جونچلی سطح تک پہنچ چکا ہے جب تک طاقتورقانون کے نیچے نہیں آئے گا ترقی ممکن نہیں،چین نے کئی لوگوں کو کرپشن پرسخت سزائیں دی ہیں،ہم اس لیے کرپشن پرقابونہیں پاسکے کیونکہ ہم صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑتے ہیں .زرعی شعبے میں بھی چین سے مدد لے رہے ہیں پاورپلانٹ سے نوجوانوں کو تکنیکی تربیت دینے میں مدد ملے گی سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے،لوگوں کوغربت سے نکالنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے،خوشی ہے ایسے ملک سے دوستی ہے جس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، پاکستان اورچین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،

    کے ٹونیوکلیئرپاورپلانٹ جدید ترین نوعیت کاجنریشن تھری نیو کلیئرپاورپلانٹ ہے .کے ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ حفاظت اورسیفٹی کے جدیدترین انتظامات سے آراستہ ہے .پلانٹ کی آپریشنل مدت 60سال ہے جسے مزید 20سال تک بڑھایا جا سکتا ہے گیارہ سومیگاواٹ کا کے ٹو نیوکلیئرپلانٹ سٹیٹ آف دی آرٹ جنریشن تھری نیوکلیئرپاورپلانٹ ہے جس میں سلامتی اور حفاظت کے سٹیٹ آف دی آرٹ انتظامات ہیں اور پلانٹ کا کام کرنے کاعرصہ ساٹھ سال ہے جس کومزیدبیس سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

    وزیر توانائی عمر ایوب سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    حکومت چینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کواولین ترجیح دے گی،وزیراعظم

    100 ملین ڈالرز سے چین پاکستان میں کیا کرنے جا رہا؟ چینی سفیر نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

    پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کا بڑا اعلان

  • پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کا بڑا اعلان

    پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کا بڑا اعلان

    پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کا بڑا اعلان

    پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو خطوط لکھے ہیں

    چینی وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین دوست اور ہمسایے ہیں، سفارتی تعلقات میں دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد، معاشی تعاون اور عوامی تعلقات کو بڑھایا، کورونا کے دوران پاکستان اور چین نے ایک دوسرے کی مدد کی، سی پیک سے ترقی کے نئے راستے کھلے، مشترکہ مستقبل کے نئے دور میں ہم دونوں ممالک اور لوگوں کے فائدے کے کام کر سکتے ہیں، چین پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم جزو سمجھتا ہے، اگلے 70 سال میں اس تعلق کو مزید بلندیوں پر لے کر جانا چاہتے ہیں،

    چینی وزیراعظم نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور کہا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے،

    وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم کے نام اپنے خط میں انہیں اپنی، حکومت اور پا کستان کے عوام کی طرف سے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 21 مئی 1951 وہ دن ہے جب پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات باقاعدہ استوار ہوئے، یہ ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اور قیادتوں اور حکومتوں نے اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے بہت کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات آزمودہ اور باہمی احترام، اعتماد اور ہم آہنگی کی پائیدار اقدار پر استوار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں سفارتی تعلقات کی سالگرہ کو بہتر طریقے سے منانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اس سے ہمارے عوام پاک چین تعلقات کی گہرائی، وسعت اور ولولے کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کے قابل ہونگے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم دسمبر 2019ء کے بعد سے کووڈ۔19 کی صورتحال سے نمٹنے کے سلسلے میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں ۔ چین کی طرف سے فراہم کی گئی ویکسین اور طبی آلات نے پاکستان میں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم علاقائی اور عالمی سطح پر اس وبا سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سی پیک منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کا عزم کئے ہوئے ہے، اس سے خطے میں ترقی کے بے تحاشا مواقع اور راستے کھلیں گے

    وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیراعظم میں رابطہ،بڑا اعلان کر دیا

     چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

    وزیر توانائی عمر ایوب سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    حکومت چینی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت کی فراہمی کواولین ترجیح دے گی،وزیراعظم

    100 ملین ڈالرز سے چین پاکستان میں کیا کرنے جا رہا؟ چینی سفیر نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

    پاک-چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستانی اور چینی صدور کے مابین مبارکبادی خطوط کا تبادلہ ہوا ہے.دونوں صدور نے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 70 سال مکمل ہونے پر عوام اور حکومتوں کو مبارکباد دی. صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے، مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں، پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، صدر شی جنپنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی،چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی فراہمی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا، پاکستان پاک- چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مثالی منصوبہ بنانے کیلئے پرعزم ہے،

    صدر شی جنپنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین بُنیادی مسائل اور مفادات پر ساتھ ساتھ ہیں، دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی اور اعتماد چٹان کی طرف مضبوط ہے، پاک چین دوستی دونوں اقوام کا سب سے اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے، دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری سے شاندار نتائج ملے، پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور خطے میں خوشحالی آئی، میں پاکستان- چین دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہوں،دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں،

  • بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ ہو گیا ہے

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ 21 دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارے کا پائلٹ حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے بھارتی فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری طیارے کو اڑا رہے تھے کہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث طیارہ صوبہ پنجاب کے علاقے موگا میں گر کر تباہ ہوا

    بھارتی فضائیہ کا کہناہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کے قریب عام افراد کے جانے پر پابندی لگا دی گئی

    سال2021 میں بھارتی طیارہ تباہ ہونے کا یہ تیسرا حادثہ ہے قبل ازیں مارچ2021 میں بھی ایک مگ21 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔قبل ازیں رواں برس چھ جنوری کو بھی بھارت کا ایک مگ 21 تباہ ہوا تھا بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہواتھا،رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔

    گزشتہ برس 27 نومبر کو بھی بھارت کا طیارہ تباہ ہوا تھا،دو سالوں میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ دو برس قبل 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی.

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.

    واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے

    گزشتہ برس ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا تھا، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

  • فلسطین کے تنازعے کو "عرب امن اقدام” کے تحت حل کیا جائے:سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان

    فلسطین کے تنازعے کو "عرب امن اقدام” کے تحت حل کیا جائے:سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان

    نیویارک: ‏فلسطین کے تنازعے کو "عرب امن اقدام” کے تحت حل کیا جائے:سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا جنرل اسمبلی میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق آج فلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اہم اجلاس میں سعودی وزیرخارجہ نے پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں عالمی امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا

    ذرائع کےمطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں‌ کہا کہ فلسطین کے تنازعے کو "عرب امن اقدام” کے تحت حل کیا جائے.

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتا ہے.

    فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مرکز ہے.جب تک فلسطینیوں کو ان کی زمینیں واپس نہیں مل جاتیں سعودی عرب فلسطین کے ساتھ ہے.

    سعودی عرب مشرقی یروشلم سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے اسرائیلی اقدام کو سختی سے مسترد کرتا ہے.اسرائیل کی اشتعال انگیزی سے تنازعے میں شدت پیدا ہوئی.

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب اس موقع پرپاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے