Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں:ن لیگ کی کیاحیثیت:بلاول بھٹونے شاہد خاقان عباسی کا نوٹس پھاڑکرپھینک دیا

    سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں:ن لیگ کی کیاحیثیت:بلاول بھٹونے شاہد خاقان عباسی کا نوٹس پھاڑکرپھینک دیا

    کراچی: سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں:ن لیگ کی کیاحیثیت:بلاول بھٹونے شاہد خاقان عباسی کا نوٹس پھاڑکرپھینک دیا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ زیر بحث آیا۔

    اس اہم اجلاس میں ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شرکا کو شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور پھر اسے پھاڑ کر پھینک دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجے گئے تھے جس کے بعد اے این پی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔اے این پی نے بھی شوکازنوٹس کومستردکردیا تھا

  • اناللہ وانا الہ راجعون:اس قوم کامستقبل کن کےہاتھوں‌ میں  :دین اسلام سےمتعلق اعلی جج کے ریمارکس پرردعمل آگیا

    اناللہ وانا الہ راجعون:اس قوم کامستقبل کن کےہاتھوں‌ میں :دین اسلام سےمتعلق اعلی جج کے ریمارکس پرردعمل آگیا

    لاہور:اناللہ وانا الہ راجعون: اس قوم کا مستقبل کن کے ہاتھوں‌ میں:دین اسلام کے بارے میں اعلی جج کے ریمارکس پرپاکستانی بول اٹھے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہراشرفی نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا ہےکہ اس ملک کا اللہ ہی حافظ جہیں جہاں دین اسلام کے حوالے سے بڑے بڑے لوگوں‌ میں‌ لاعلمی اورجہالت ہو، طاہراشرفی کہتے ہیں کہ ‘جج صاحب! کاش آپ نے آئینِ پاکستان پڑھا ہوتا تو آپ یہ بات نہ کرتے’

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ‘گزشتہ دنوں ایک معزز جج نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پہلے ہے اسلام بعد میں ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘مجھے دکھ کے ساتھ یہ بات کہنی پڑ رہی ہے کہ جج صاحب آپ قانون دان ہیں، کاش آپ نے آئین پاکستان پڑھا ہوتا تو آپ یہ بات نہ کرتے’۔

    کسی جج کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے اور آپ کہتے ہیں آئین سب کو حق دیتا ہے، اسلام معاذاللہ سب کو حق نہیں دیتا، آپ کو یہ بات کہتے ہوئے خیال آنا چاہیے کہ اسلام وہ دین ہے، جو انسان تو انسان حیوانات، نباتات کا بھی حق رکھتا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ نے غیر مسلموں کو جو حق دیا اور وہ حق جب سے یہ دنیا قائم ہوئی کسی نے نہیں دیا۔

    طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو اس حوالے سے غور و فکر کرنی چاہیے اور اگر ہم بات کریں گے تو کہا جائے گا کہ توہین عدالت ہوئی لیکن اگر کوئی توہینِ اسلام کرے گا تو مجبوراً ہمیں بات کرنی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے نبی ﷺ کا کلمہ پڑھا ہے، کسی سیاستدان، جج یا مولوی کا نہیں پڑھا اور یہ جہالت پر مبنی بات ہے کہ اگر کہا جائے کہ اسلام سب کو حقوق نہیں دیتا آئین سب کو حق دیتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین ہمارے بڑوں، علما و مشائخ نے بنایا ہے اس کی پہلی دفعہ یہی ہے کہ یہ آئین قرآن وسنت کے تابع ہے یہاں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہوسکتا۔

    طاہر اشرفی نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ملک کے متفقہ مسائل کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کریں، میں اُمید کرتا ہوں کہ چیف جسٹس اس حوالے سے ضرور ایکشن لیں گے یہ حکومتی علما کا نہیں پورے امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ آئین پاکستان تو سب کو حق دیتا ہے اور اسلام بعد ہے تو میں ایسے شخص کے لیے یہی کہوں گا کہ وہ دین اسلام اور آئین پاکستان سے لاعلم ہے اور جاہل ہے۔

  • ایک ترین پوری  پی ڈی ایم پر بھاری ن لیگ اور پی پی پیچھے پیچھے ؟ ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک ترین پوری پی ڈی ایم پر بھاری ن لیگ اور پی پی پیچھے پیچھے ؟ ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    ایک ترین پوری پی ڈی ایم پر بھاری ن لیگ اور پی پی پیچھے پیچھے ؟ ، سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں سوال جہانگیر ترین نے اب تحریک انصاف پر تنقید کرنا شروع کرد دی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اس وقت ہدف کا نشانہ ہیں . ان کو اور ان کے بیٹے کو خاص طرح سے نشانہ بنایا جارہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ان کے انکے بیٹے بہوؤں اور بیٹیوں کے اکاؤنٹ فریز کردیے ہیں.

    یہ تو باکل انتقام اور نشانہ بازی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ای سی سی نے چینی کے نرخ مقرر کیے ہیں اور عثمان بذدار نے اجازت دی ہے آپ نے اگر اکاؤنٹ فریز کرنے ہیں تو عثمان بزدار کے فریز کریں . اسی طرح کیبنٹ کے ممبر جو اس میں شامل ہیں ان کے اکاؤنٹ فریز کریں . ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سارے ممبران کابینہ اس مین شامل نہیں ہیں. لیکن جتنے موجود ہیں ان کے اکاؤنٹ تو فریز کریں .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے کھانے پر جو لوگ آئے ہیں نہ آنے والے بہت زیادہ ہیں اور بیس پچیس کو میں جانتا ہوں . ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈر لگتا ہے . اگر جہانگیر ترین نے کچھ کرنا ہوتا تو وہ کر چکے ہوتے . وہ اب بھی موقع دیے ہیں کہ عمران خان سنبھل جائیں . اب انہوں نے تیس بندوں کی رٹن پیٹشن دی ہے لیکن اب بھی عمران خان نے اعظم خان اور شہزاد اکبر کی سننی ہے تو پھر تو سب ملیا میٹ ہوگیا ہے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جو شاہ محمود قریشی یہ کہہ رہے ہیں کہ پارٹی کو بلیک میل کیا جارہا ہے . جبکہ یہ درست بات نہیں ہے ، اصل میں وہ جہانگیر ترین سے اپنی پرانی گرج نکال رہے ہیں . جو کہ ان کے مطابق ہے کہ شاہ محمود قریشی کو صوبائی الیکشن ہرایا گیا اور ان کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے سے روکا گیا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین خود نااہل ہونے کے بعد پارٹی کو حکومت بنوا کر دی ان کے قد کا اب بھی کوئی آدمی نظر نہیں آتا

    ورنہ جسے خود اقتدر نہیں ملنا وہ کہاں پارٹی کے لیے اتنا کچھ کرتا ہے . جہانگیر ترین نے جتنے لوگون کو پارٹی میں شامل کیا اور ان سے جو وعدہ وعید کیا کسی نے بھی کوئی گلہ نہیں کیا . اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا اپنے بندوں پر کتنا اثر ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سب ہی شوگر ملیں کسانوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں لیکن جہانگیر ترین شوگر مل کسانوں کو سب سے پہلے پیسے دیتی ہے ان کو لٹکاتی نہیں ہے . ان کے ٹرکون کو باہر کھڑی نہیں رکھتی کہ گنا سوکھ جائے اور اس کو وزن کم ہو جائے . میں نے اس بارے انسویسٹی گیشن کی ہوئی ہے . پھر اتنا پرانا منی لانڈرنگ کا کیس اب کھولنے کی سمجھ نہیں آتی .
    اب سبھی لوگ ن لیگ پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہمارے دروازے کھلے ہیں. پہلے یہ سبھی اے ٹی ایم مشین کہتے تھے . اب کہاں گئی اے ٹی ایم مشین .

  • ڈسکہ الیکشن:ن لیگ کی زبردست مگرخطرناک مہم :جیتے سیاستدان مگرہاروہ گئے جوجان سے ماردیئے گئے

    ڈسکہ الیکشن:ن لیگ کی زبردست مگرخطرناک مہم :جیتے سیاستدان مگرہاروہ گئے جوجان سے ماردیئے گئے

    لاہور:ڈسکہ الیکشن:ن لیگ کی زبردست مگرخطرناک مہم :جیتے سیاستدان مگرہاروہ گئے جوجان سے ماردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی امیدوار نے بڑے مارجن سے یہ نشست جیت لی ہے اوردوسری طرف پی ٹی آئی پراس کے کیا اثرات پڑے ہیں یہ اس وقت اہم نہیں ہیں ،

    اہم یہ ہےکہ آخرن لیگ نے کون سی حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے وہ پچھلے الیکشن میں ہاررہی تھی لیکن اس باروہ بڑی واضح برتری کے ساتھ جیت گئی

    اس حوالے سے این اے 75 میں پچھلے چند ہفتوں‌ سے ہونے والی سیاسی مہم جوئی کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات ماننا پڑے گی کہ ن لیگ نے یہ نشست بڑی حکمت عملی سے محنت سے جیتی ہے

    اس حکمت عملی میں بڑے حیران کن ، پریشان کن اورخطرناک اموربھی سامنے آئے ہیں ،ن لیگ نے اپنی انتخابی حکمت عملی جس طرح طئے کی وہ کوئی دوسری جماعت پاکستان میں نہیں کرسکتی اوراس کا سارا کریڈٹ بہرکیف مریم نوازکوہی جاتا ہے

    مریم نواز نے ڈسکہ انتخابات کے لیے جوپیٹرن ڈیزائن کیا اورجن نقاط پرمہم شروع کی وہ قابل فخربھی ہیں اورقابل فکر بھی ، اس حلقے میں بنیادی طورپردوجماعتوں‌کے درمیان مقابلہ تھا ، تیسرے نمبرتحریک لبیک تھی لیکن اس کی پوزیشن اس قدرکمزورتھی کہ اسے اس مقابلے میں برابرکا حصے دارنہیں قرارنہیں دیا جاسکتا

    باغی ٹی وی کو ڈسکہ این اے 75 سے ملنے والی مصدقہ رپورٹس اوراطلاعات میں بڑی خطرناک قسم کی معلومات ملی ہیں‌جن کو قارئین تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے
    سب سے پہلے ن لیگ کی انتخابی حکمت عملی کی طرف آتے ہیں جس کی وجہ سے ن لیگ یہ الیکشن جیتی ہے

    ن لیگ نے پچھلے ضمی الیکشن سے پہلے ہی کچھ اموراورکچھ اصول طئے کرلیے تھے جن کی بنیاد پرحکمران جماعت کے امیدوار کی کریڈبلٹی کومتاثرکرکے الیکشن جیتنا مقصود تھا
    ہرمحلے کی سطح پرکمیٹی بنائی گئی ،ہراس ووٹرپرنظررکھی گئی ن لیگ نے اس حوالے سے یہ طئے کیا تھا کہ جوپی ٹی آئی کے ووٹ پکے ہیں‌ان سے ووٹ مانگا جائے لیکن ان پروقت ضائع نہ کیا جائے اوراگلے ووٹرتک رسائی کی جائے ، ن لیگ کوجس کے بارے میں گمان تھا کہ ایسا ووٹرجومتزلزل ہے اوروہ اپنا فیصلہ نہیں کرپارہا اس کا پیچھا کرنے کوفرض قراردیا تھا

    اس کا فائدہ یہ ہوا کہ ن لیگ نے بہرکیف ایسے ووٹروں‌کواپنا ہم نوا بنانے میں کامیابی حاصل کرلی

    سب سے پہلا اوربنیادی جو نقطہ ووٹرکے سامن پیش کیا گیا وہ ملک میں بے لگام مہنگائی کا تھا ، جسے اس انداز سے بیان کیا گیا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ووٹروں کی اکثریت اس ایشوپرحکومت سے ناراض نظرآئے اوراس دوران ووٹرکون لیگ کے دورکے سہانے خواب بھی دکھائے جاتے رہے اوربتائے گئے اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی وعدے کیے گئے کہ ن لیگ جب آئے گی تویہ ساری مہنگائی ختم کردکھائی جائے گی جس کے لیے نوشین افتخارکوووٹ دینا ہم پرفرض واجب بنتا ہے اوراس نقطہ نے بہت سےووٹروں کوشیر پرمہرلگانے پرمجبورکیا

    اس حوالے سےملک میں آٹے چینی اورپٹرول بحران کا ذمہ دارقراردے کرلوگوں‌کوپی ٹی آئی امیدوارسے بہت دروکردیا تھا

    ن لیگ کی طرف سے الیکشن مہم میں صورت حال اس بار مخلتف تھی ، مریم نواز کی بجائے حمزہ شہبازمہم چلارہے تھے اوردوسری طرف پی ٹی آئی کے امیدوار کو پارٹی کی مقامی قیادت کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا تھا اورتین سے چارایسے رہنما جوٹکٹ کے خواہش مند تھے جب ان کو ٹکٹ سے محروم کردیا گیا تو پھران کی طرف سے عدم دلچسپی اوربیک دی ڈورووٹروں کواپنی مرضی کرنے کے پیغام کا دیا جانا بھی ایڈدوانس شکست عثمان ڈار اورعمران خان کومبارکباد تھی، جبکہ اسجد ملہی کے مقابلے میں آنے والی نوشین افتخارکی شخصیت متاثرکن تھی اوران کے خاندان کاپنا اثربھی ہے اورپھروالد مرحوم کی وجہ سے ہمدری کا ووٹ بھی ان کا ملا

    اس بارحمزہ شہباز نے مہم کی نگرانی کی توانہوں نے ن لیگ کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز،سینیٹرز،کاروباری شخصیات اورحتی کہ ملک بھر سے سیاسی ورکروں کوخصوصی ہدایت کی گئی کہ جن کے بھی ملنے والے اورجاننے والے حلقہ این اے ڈسکہ 75 میں رہائش پزیرہیں وہ ان تک پہنچیں ان کو ن لیگ کے لیے ووٹ دینے پرمجبورکریں اورپھران کولمحہ بہ لمحہ ساری رپورٹ بھی دی جائے

    ن لیگ کی طرف سے یہ پہلوبھی ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافے کا سبب بنا اورپھرڈسکہ کی عوام نے دیکھا کہ رات کی تاریکیوں میں ن لیگی ایم این ایز، ایم پی ایز،سینٹرزاوردیگرکاروباری شخصیات اپنے اپنے جاننے والوں کے گھروں‌تک پہنچے اوران سے شہبازشریف اورنواز شریف کی طرف سے سلام کا پیغام سنا کرووٹ لینے کی درخواست کی اورپھروہاں سے اس وقت تک نہیں اٹھے جب تک کہ یقین دہانی نہیں ہوگئی کہ یہ ووٹ نوشین افتخار کا ہے

    اس بار ن لیگ کی طرف سے اس قسم کی مہم سے بہرکیف میں توحیران ہوں کہ کس قدرمنظم مہم جوئی کرکے پچھلے ضمنی الیکشن میں 10 ہزارکی لیڈسے ہارنے والی نوشین افتخار16ہزارکی لیڈ سے جیت گئی اوراس کا سہرہ حمزہ شہباز کوہی جاتا ہے

    اب آتے ہیں ایسے امورکی طرف جوانتخابی مہم کا ایک منشورتھا ، جس میں سب سے پہلے نوازشریف کومظلوم بناکرپیش کرنا ، اس کی حکومت کوختم کرنے کوجرم قراردینا ، اس کے خلاف مقدمات قائم کرنے کوسیاسی انتقام باورکرانا اورایسے ہی شریف خاندان کے خلاف نیب میں‌کیسزکوجھوٹ اوربے بنیاد قراردے کر ووٹر کو حکومت سے دورکرنا اورن لیگ کے قریب کرنا تھا

    اس مہم کا سب سے خطرناک پہلویہ تھا کہ پورے حلقے سے کارکنوں کوایسے ووٹرکی نشاندہی کا کہا گیا تھا جو فوج اورعدلیہ کے حوالے سے متضاد نظریات رکھتے تھے، انتخابی مہم کے دوران کو یہ باورکرانے کی بھرپورکوشش کی گئی کہ جب تک فوج کوآئینہ نہیں دکھایا جائےگا ملک میں جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکے گی

    اس حلقے میں سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے پراپیگنڈہ کیا گیا اورپھرفیلڈ میں ن لیگی ورکرزجب ووٹ لینے جاتے تووہ یہ اعدادوشماراس انداز سے بیان کرتے کہ سننے والے کی ہمدردیاں بلا شبہ ن لیگ کو مل جاتی تھیں وہ اعدادشمارکچھ اسطرح بیان کیے گئے ، سوشل میڈیا پریہ مہم چلائی گئی کہ فوج اس ملک کا سارا بجٹ کھاجاتی ہے اورالزام سیاستدانوں آجاتا ہے پھرفیلڈ میں ن لیگی ورکرزانہیں خود ساختہ پوسٹوں کا حوالہ دیکرلوگوں‌کوفوج کے خلاف اکساکرووٹ لینے میں کافی حد تک کامیاب رہے

    اس مہم میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی ذہنی صلاحیتوں‌کو اختلاف کے باوجود سلام کہنا پڑے گا جنہوں نے ووٹرکی نفسیات کواپنے کنٹرول میں لانے کے لیے بہت سے نقات کے تحت یہ مہم شروع کروائی تھی اس میں ایک مہم عمران خان کے خلاف پراپگینڈہ بھی شامل تھی

    اس مہم میں‌ مریم نواز کی ہدایت پرحلقے میں مذہبی اتحادیوں خصوصا مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مدارس کے طلبا اورعلماسمیت دیگرکارکنوں نے عمران خان کویہودی ثابت کرنے پراپنا فوکس کررکھا تھا ، اوریہ ن لیگ کا سب سے کارگرہتھیار تھا جس نے ہراس عام ووٹرکواپنی طرف کھینچا جوغربت ، بے روزگاری اورسیاسی اختلافات کے باوجود مذہب کوہی اپنی اقدارسمجھتا ہے

    اس دوران سوشل میڈیا کے ذریعے ، مساجد میں علمانے خطبات کے ذریعے اورپھرکارنرمیٹنگزکے ذریعے ہرگلی ہرمحلے کے ہرووٹرتک یہ تاثردیااوروہ کامیاب بھی رہے یہ تاثردینے میں کہ عمران خان یہودیوں‌کا ایجنٹ ہے اور اس کی بیوی بچے بھی یہودی ہیں‌ یوں‌ یہ ایک ایسا ایشو تھا جس سے ہردوسرا ووٹرمتاثرہوا اوراس نے اپنا ووٹ عمران خان کودینے سے معذرت کرلی اوریہ تاثردیا کہ وہ یہودی وزیراعظم یا یہودیوں‌ کی حمایت سے آنے والے وزیراعظم عمران خان کوکبھی بھی ووٹ نہیں‌دے گا

    اس کے ساتھ ساتھ ان مذہبی اتحادیوں نے یہ تاثربھی دیا کہ عمران خان ملک میں قادیانیوں کوآباد کررہا ہے اوروہ فیس بک اورسوشل میڈیا پروہ پوسٹیں‌ لوگوں‌کودکھائی گئیں جون لیگ کے سوشل میڈیا سیل نے ڈیزائن کی تھیں‌کہ عمران خان ملک میں قادیانیوں‌ کوقوت بخش رہا ہے ان کو بڑے بڑے عہدوں‌پرتعینات کررہا ہے پھراس حوالے سے چند ایسی شخصیات کو حوالہ بھی دیا جاتا رہا جوبہرکیف واقعی قادیانی تھے ان کے حوالے سلیکشن کے دروان کچھ معلومات سامنے آئی تھیں مگرجب عمران خان کو پتہ چلا کہ واقعی قادیانی ہیں توان کو قبول کرنے سے انکارکردیا تھا

    ن لیگ کے ان مذہبی اتحادیوں نے قادیانیوں کے حوالے سے پراپگینڈہ کرکے ہراس ووٹرکےدل میں عمران خان کے خلاف نفرت پیدا کردی جنہوں‌ نے قادیانی کا لفظ یا نام توسنا ہوگا لیکن اسے قادیانیت کے نظریات کے بارے میں‌ دور کا بھی علم نہیں‌ ہوتا

    یوں وزیراعظم عمران خان کے خلاف مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل کی طرف سے قادیانیت کے حوالے سے ایسے خود ساختہ الزامات اوربہتانوں کو بنیاد بنا کرووٹرکواسجد ملہی سے دوررکھ کرن لیگ کی نوشین افتخار کے قریب کردیا

    اس کے بعد مریم نواز کے سوشل میڈیا سیل نے جوختم نبوت کے حوالے سے عمران خان کی حکومت کے خلاف مہم چلارکھی تھی اس سیل کی طرف سے سوشل میڈیا مہم کے ذریعے پھیلائی جانے والی پوسٹوں کولوگوں‌کودکھا دکھا کران سے یہ عہد لیا گیا کہ وہ ختم نبوت کے دشمن کوکبھی ووٹ نہیں‌ دیں‌ گے تویقینا اس حوالے سے دوسری آپشن ن لیگ ہی تھی جس نے اس بنیاد پرفائدہ اٹھایا

    اس حلقے میں اسے بڑھ کربھی ایسے حالات دیکھنے کوملے جن پرافسوس ہی کیا جاسکتا ہے ، ن لیگ کی اتحادی مذہبی جماعت کے طلبا اورعلما لوگوں کووزیراعظم کی اہلیہ کے حوالے سے بھی گمراہ کرتے نظرآئے ، ان کی طرف سے مختلف مجالس اورکارنرمیٹنگوں میں‌ جہاں اس مسلک کے قریب جانے والے لوگ بیٹھتے تھے تو ان کویہ تاثردے کرپی ٹی آئی کے امیدوارسے دوررکھنے کی چال چلی گئی کہ بشریٰ بی بی قبرپرست ہیں اوروہ درباروں کو مانتی ہیں اورعمران خان بھی اس کے پیچھے پیچھے درباروں پرجاکرایسی ہی حرکات کرتے ہیں

    یہ وہ پہلو ہیں جو کہ انتہائی خوفناک اورخطرناک ہیں‌ جن کا مداوا ہونا بہت ضروری ہے ، یہ پہلو بڑے خطرناک ہیں اس موقع پرمذہبی طبقہ اگرانصاف سے کام نہیں لے گا توپھراس ملک کی تباہی میں جتنے ذمہ داردوسرے طبقات قراردیئےجاتے ہیں یہ طبقہ سب سے بڑا مجرم اورذمہ دار ہوگا ،جوہمیشہ سے اپنے آپ کوغیرمقلد کہتے تھکتے نہیں تھے انہوں نے سیاسی تقلید کی تمام حدیں‌ پارکردیں اورایک شخص کی خاطرپورے معاشرے کوداغدارکرنے کی کوشش کی ،

    یہ الیکشن یہ سیاست تو ہوتی رہے گی مگرجو کام نہیں ہونے کے ہیں‌ وہ جوبیان ہوچکے ہیں وہ ہیں ، جیتنے والے جیت کراسمبلی میں پہنچ گئے مگرجونفرت کا بیج بویا گیا اس کی فصل ڈسکہ کی عوام کاشت کرے گی ، کئی توپہلے ہی سیاسی فرقہ واریت کی وجہ سے یہ فصل کاٹ چکے دونوجوان نوازشریف اورعمران خان کی لڑائی میں مارے گئے اورآج ان کے گھروں میں ماتم ہے اس کا مداوا کون کرے گا ، اگریہ ہی حال رہا اس ملک کی سیاست میں نفرت اورانتقام کا توپھرقوم لڑتی رہے گی مرتی رہے گی ، کوئی لندن پہنچ جائے گا توکوئی دبئی چلا جائے گا

  • موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم عمران خان نے وہ کام کردکھایا کہ امریکہ دیکھتارہ گیا ،کپتان نے حساب چکا دیا

    موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم عمران خان نے وہ کام کردکھایا کہ امریکہ دیکھتارہ گیا ،کپتان نے حساب چکا دیا

    اسلام آباد :موسمیاتی تبدیلی وزیراعظم عمران خان نے وہ کام کردکھایا کہ امریکہ دیکھتارہ گیا ،کپتان نے حساب چکا دیا:وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایسا کام کردیا ہے کہ امریکہ کی ساری شرارتیں اورسازشیں‌ دم توڑگئیں ،کپتان نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو عالمی کانفرنس میں‌ مدعونہ کرنے کا حساب چکا کرقوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ،

    اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ایک ایسا خط اورایسی شخصیت کے نام لکھا ہے کہ جس کا امریکہ بھی مرہون منت ہے، یہ شخص جسے دنیا بل گیٹس کے نام سےجانتی ہے، بل گیٹس کو اپنے خط میں کہا ہے کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، پاکستان کاربن کی کمی کیلئےتوانائی کے متبادل منصوبے شروع کررہا ہے، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں، پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کیخلاف ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے خط وخطابت جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بعد بل گیٹس کو بھی خط لکھا، عمران خان نےموسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے خط میں عزم دہرایا کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو خط لکھتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاو کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

    بل گیٹس کولکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کاربن کی کمی کیلئے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کررہا ہے۔ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی خط لکھا تھا جس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں‌کے اثرات اورپھرپاکستان کی طرف سےبہترین حکمت عملی اپنانے کا ذکر کیا تھا ،

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ وزیراعظم اگلے چند دنوں تک دنیا کی دیگراہم شخصیات کو خط لکھ کرموسمیاتی تبدیلیوں‌کے اثرات اورخطرات سےآگاہ کریں گے

    یاد رہے کہ امریکہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں پاکستان کوجان بوجھ کرمدعو نہیں کیا گیا تاکہ پاکستان کوامریکی کی دوری کااحساس ہولیکن عمران خان نے امریکی سازشوں کو جوتے کی نوک پرمارتےہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالےسے بڑا کام کردکھایا ہے

  • ’احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام‘ رمضان المبارک سے قبل  وزیر اعظم کا پروگرام کو مزید پھیلانے کا اعلان

    ’احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام‘ رمضان المبارک سے قبل وزیر اعظم کا پروگرام کو مزید پھیلانے کا اعلان

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ’احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام‘ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مزید تین شہروں تک وسعت دینے کا آج اعلان کریں گے۔

    احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے ان مزدوروں ، دیہاڑی داروں اور کم اجرت ورکروں کو مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا جو احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک رسائی نہیں کرسکتے۔ ورچوئل افتتاحی تقریب میں وزیرا عظم عمران خان خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ اور پارلیمنٹرین کے ہمراہ فیصل آباد، لاہور اور پشاور میں متعدد ٹرک کچنز کے ذریعے’ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘پروگرام کے تحت کھانے کی مفت فراہمی کی سروس کا افتتاح کریں گے۔

    ہر ٹرک مخصوص سروس پوائنٹس پر روزانہ 1500سے 2000افراد کو کھانا تقسیم کرے گا ۔ کھانا کی تیار ی اور فراہمی ٹرک کچن سے ہی ہوگی۔

    وزیر اعظم نے احساس کے تحت 10مارچ 2021کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں دیہاڑی داروں کودن میں دو بار مفت کھانے کے ڈبے فراہم کرنے کیلئے ٹرک کچن کے تصور سے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔جس کے تحت 37827 افراد کو کھانا تقسیم کیا جاچکا ہے۔جس کو اب مزید تین اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے۔تین مزید اضلاع میں توسیع سے ان افراد میں کھانا تقسیم کیا جائیگا جنہیں احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔احساس کوئی بھوکا نہ سوئے وزیر اعظم عمران خان کا سال 2021کا وژن ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سال 2021کیلئے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کوئی شخص خالی پیٹ نہیں سوئے گا ۔ مفت کھانے کی فراہمی سے غریب، مستحق، مزدور اور اجرت پر کام کرنے والوں کو مشکل سے کمائی جانے والی رقم اپنے بچوں اور گھرانوں کے کھانے پر استعمال کرنے میں مدد ملے گی ۔صحت بخش کھانے کی فراہمی کیلئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے ٹرک کچن معیاری کھانا پکانے کے آلات سے لیس ہے ۔ رواں سال کےآخر تک مرحلہ وار اس پروگرام کو مزید شہروں تک وسعت دی جائے گی۔

  • امریکا نے اپنی خصلت دکھا دی ، مودی کو بھی نہ بخشا

    امریکا نے اپنی خصلت دکھا دی ، مودی کو بھی نہ بخشا

    امریکا نے اپنی خصلت دکھا دی ، مودی کو بھی نہ بخشا

    باغی ٹی وی : امریکا کسی کا دوست نہیں ، مودی کو بھی دغا دیا گیا . بھارت نے امریکی بحری بیڑے کی اجازت طلب کیے بغیر سمندری حدود اور خصوصی اقتصادی زون میں داخل ہونے پر اعتراض کیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحری جہاز نے بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں گشت کیا۔امریکی بحری بیڑے کی آمد اور بنا اجازت کے اس کی حدود میں داخل ہونے پر بھارت نے امریکہ سے احتجاج کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ کی وزارت کے ترجمان اریندام باغچی نے کہا ہے کہ کہا ہم نے اپنے خصوصی اقتصادی زون سے امریکی بحری جہاز کے گزرنے کے حوالے سے سفارتی ذرائع کے ذریعے امریکی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ا یو ایس نیوی نے بحرِ ہند میں بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں مشقیں کیں۔ واشنگٹن نے اس سے پہلے انڈیا کو بتانا بھی گوارہ نہ کیا۔

    امریکا نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے مشقیں کرنے کا حق بھی حاصل ہے اور آزادی بھی۔ ساتویں بیڑے نے اس کارروائی کی انجام دہی کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔

    جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام آپریشنز بین الااقوامی قانون کے مطابق کئے گئے، جہاں بھی قانون کی اجازت ہو گی امریکی جہاز جائیں گے اور کارروائی کریں گے۔ ایسا انھوں نے پہلے بھی کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

    امریکی مشقوں کے بعد مودی سرکار تلما کر رہ گئی، شرمندگی کے مارے واشنگٹن سے رابطہ کیا اور بھارتی مؤقف سے آگاہ کیا

  • پاکستان کو 2040 تک دنیاکی 23 ویں بڑی معیشت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،امریکی انٹیلیجنس  رپورٹ

    پاکستان کو 2040 تک دنیاکی 23 ویں بڑی معیشت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

    واشنگٹن :اگرپالیسیوں میں تسلسل رہا تو پاکستان 2040 تک دنیاکی 23 ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے،امریکی انٹیلیجنس کونسل کی رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کونسل کی عالمی رجحان سے متعلق رپورٹ کے مطابق پاکستان 2040ء تک دنیا کی 23 ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کا موجودہ جی ڈی پی رینک 39 ہے اور 2040ء تک یہ دنیا کی 23 ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2035ء تک کراچی دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن جائےگا ۔رپورٹ کے مطابق 2030ء سے 2040ءکے دوران عالمی اقتصادی سرگرمی کا رجحان ایشیا کی طرف رہے گا۔

    امریکی انٹیلی جنس کونسل کا کہنا ہےکہ امریکا چین کشیدگی شدت اختیار کرسکتی ہے،اس کی وجوہات فوجی طاقت میں تبدیلی، آبادی، ٹیکنالوجی اورگورننس ماڈلز پر تقسیم شامل ہوں گی۔

    اس سے پہلے امریکی پالیسی سازوں نے بھی یہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان اگلے چند سالوں تک عالمی سپربننے جارہی ہے

  • این اے 75 ضمنی الیکشن: ووٹوں کی گنتی جاری، مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی پر برتری

    این اے 75 ضمنی الیکشن: ووٹوں کی گنتی جاری، مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی پر برتری

    سیالکوٹ: این اے 75 ضمنی الیکشن: ووٹوں کی گنتی جاری، مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی پر برتری: ،اطلاعات کے مطابق این اے 75 میں ایک مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی جاری ہے اور آخری اطللاعات تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر 20ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 75 کی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار کے درمیان مقابلہ ہوا۔

    این اے 75 کے حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا۔ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا جبکہ پر امن پولنگ ہوئی۔

    ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، 315 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی نے 76844جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار نے 97844 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کو 20ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کچھ ایسی گفتگو شروع کردی ہے جس سے صاف ظاہرہورہا ہےکہ انہوں‌نے یہ شکست تسلیم کرلی ہے اورشفاف الیکشن کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو دیا ہے

  • بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی ICAO نے پاکستان کا اہم دورہ عین وقت پرملتوی کردیا

    بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی ICAO نے پاکستان کا اہم دورہ عین وقت پرملتوی کردیا

    کراچی: بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی ICAO نے پاکستان کا اہم دورہ عین وقت پرملتوی کردیا،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی (ایکاؤ) نے پاکستان کا اہم دورہ ملتوی کر دیا ، دورے کے ملتوی ہونے کی خبروں نے پی آئی اے کو بہت زیادہ دھچکا دیا ہے ، یہ دورہ سول ایوی ایشن کے آڈٹ کے سلسلے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کی آڈٹ ٹیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے سیفٹی اقدامات پر تحفظات کی کلیئرنس کے سلسلے میں 5 جولائی کو پاکستان پہنچنا تھا،

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کی آڈٹ ٹیم نے پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر میں اضافے کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا، سی اے اے نے ایکاؤ کا دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    سی اے اے کے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار نے بتایا کہ ایکاؤ سے ہم نے درخواست کی ہے کہ آن لائن بھی آڈٹ کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں اتھارٹی نے ایکاؤ کو ای میل ارسال کی ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاؤ کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

    نادر شفیع کا کہنا تھا کہ ایکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے اقدامات پر مبینہ طور سے 80 فی صد اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر دسمبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا خصوصی آڈٹ کیا جائے۔