Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  آئندہ  بجٹ اورملکی معیشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ بجٹ اورملکی معیشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

    اسلام آباد :وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ بجٹ اورملکی معیشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس،اطلاعات کےمطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ بجٹ اورملکی معیشت کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے

    اس اہم اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، فواد چوہدری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، تیمور سلیم جھگڑا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

    یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے پارٹی کی سینئر قیادت سے تجاویز طلب کی گئی ہیں‌

    اجلاس میں تفصیلی طور پر ملکی معیشت، مہنگائی کو روکنے کیلئے حکمت عملی اور آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا جس میں تمام تر توجہ شرح نمو میں اضافے پر ہوگی،
    آئندہ مالی سال میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز تر کرکے نئے منصوبوں کا اجراء کیا جائے گا جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے جی ڈی پی کا حجم بڑھے گا اور محصولات میں اضافہ ہوگا

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے تاہم حکومت کی جامع پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت کا پہیہ رواں ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وباء کے باوجود حالیہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے پہلے محصولات کی شرح پچھلے سال اپریل سے تقریباً دُوگُنا ریکارڈ کی گئی.

    اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو مہنگائی کو روکنے کیلئے بنائی گئی جامع حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا.

    وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ہدایت دی کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی شرح کو روکنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے

  • پاکستان میں شدت پسندی اوریورپی یونین کا وار:      وزیراعظم نےآج اہم اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان میں شدت پسندی اوریورپی یونین کا وار: وزیراعظم نےآج اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد:پاکستان میں شدت پسندی اوریورپی یونین کا وار:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کے معاملے پراجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں وزیرخارجہ، مشیرتجارت، وزیرمذہبی امور، وزیرداخلہ سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پرنظرثانی کی قراردادپرغورہوگا جبکہ یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد 6 کے مقابلے میں 681 قرارداد پاس کی تھی

  • خداکاواسطہ ہے:ڈاکٹرزاورمیڈیکل ٹیم کاساتھ دیں جوکورونا          کےخلاف تمہارے لیےفرنٹ لائن پرلڑرہےہیں‌:مبشرلقمان

    خداکاواسطہ ہے:ڈاکٹرزاورمیڈیکل ٹیم کاساتھ دیں جوکورونا کےخلاف تمہارے لیےفرنٹ لائن پرلڑرہےہیں‌:مبشرلقمان

    لاہور:خدا کا واسطہ ہے : ڈاکٹرزاوران کےساتھیوں کا ساتھ دیں،جوکورونا کےخلاف تمہارے لیے فرنٹ پرلڑرہےہیں‌:اطلاعات کے مطابق سینیئرصحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے پاکستانیوں اورہندوستانیوں سے بالخصوص اوردنیا بھرسے بالعموم ایک بہت بڑی درخواست کردی ہے

     

    وہ کہتے ہیں‌ کہ ان حالات میں جبکہ کورونا نے ساری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہےاوردنیا کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے اگرہم نے حکمت عملی ، جانثاری اوراحتیاط سے کام نہ لیا توپھربہت بڑے سانحے کا شکارہوسکتے ہیں

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میری ہندوستان اور پاکستان میں ہر ایک سے پُرجوش اپیل ہے کہ براہ کرم طبی عملے اور ڈاکٹروں کی مدد کریں جو انتہائی خطرناک حالات میں انسانیت کی انتھک مدد کر رہے ہیں۔

     

    مبشرلقمان ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ تھوڑا سا اشارہ ٹھنڈے پانی کی بوتل پیش کرکے بھی ان کے حوصلے بلند کرنے میں بہت آگے جایا جا سکتا ہے۔ اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر چلنا ہوگا۔

  • این سی او سی نے نئی  ہدایات  جاری کردیں

    این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

    این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

    این سی و سی نے یوم علیؓ، اعتکاف، شب قدر اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق یوم علیؓ پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور یوم علیؓ پر کورونا علامات والے افراد کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

    این سی او سی نے ہدایت کی کہ یوم علیؓ کی مناسبت سے مجالس آن لائن ہوں یا پھر آؤٹ ڈور منعقد کی جائیں اور علما، ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے.

    پاکستان کے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث بین الاقوامی مسافر پروازوں میں 80 فیصد کمی کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کے ایس او پیز بھی بدل دیے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حکومت پاکستان اپنی حکمت عملی کے حوالے سے کئی نئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے پروازوں سے متعلق معیاری حفاظتی ضوابط میں چند بنیادی تبدیلیوں کا اعلان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیا اور اس سلسلے میں ایک نیا ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر )این سی او سی( نے ہفتے کے روز ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کے کووڈ انیس کے پھیلاؤ کے خلاف تازہ ترین اقدامات کے بارے میں لکھا تھا، ”کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری کووڈ انیس کے عالمی اور علاقائی سطح پر مسلسل پھیلاؤ اور کیسز میں اضافے کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی فضائی سفر 5 تا 20 مئی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    این سی او سی کے مطابق جمعتہ الوداع کے لیے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کر کے آئیں۔ صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے اور وضو خانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔

    شب قدر پر بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد مسجد نہ آئیں۔

  • وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ:لوگوں کےمسائل جانے

    وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ:لوگوں کےمسائل جانے

    اسلام آباد:وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ:لوگوں کےمسائل جانے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے، وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے، وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار اور مارگلہ روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کو بھی چیک کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی

  • الیکڑانک ووٹنگ مشین کےاستعمال پر شہباز شریف نے اپنا موقف پیش کردیا

    الیکڑانک ووٹنگ مشین کےاستعمال پر شہباز شریف نے اپنا موقف پیش کردیا

    الیکڑانک ووٹنگ مشین کےاستعمال پر شہباز شریف نے اپنا موقف پیش کردیا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نےالیکڑانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی تجویزمستردکردی.پاکستانی الیکشن کمیشن اسےناقابل عمل قراردےچکاہے،شہبازشریف.ایک فردکی خواہش یاحکم پرایسےاہم قومی کام انجام نہیں پاتے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کاحساس کام پوری قوم کی منشااور اعتمادسےہوتاہے،عوام کی امنگوں کامحورپارلیمان ہےجسے3سال سےتالا لگایاہواہے،

    ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کانظام تمام دنیانےمستردکیا،انتخابی اصلاحات فریقین کی مشاورت اورعوامی رائےسے ممکن ہوتی ہیں،ن لیگ نے2018میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےتاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں،

    شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے انتخابی اصلاحات کی تھیں.انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں،ہمارے دور میں ہونے والی انتخابی اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا.سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے.جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز،میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او کاشورکرکےان کی توہین کی گئی،

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے نہیں،انتخابی اصلاحات ہم کرسکتے ہیں،سیاسی مخالفین کو ساتھ لے کر چلنے،ان کی تجاویز کو اپنانے کا حوصلہ ہے،الیکٹرانک ووٹنگ کے بجائےتباہ معیشت،منہگائی،بے روزگاری سے مرتی عوام کی فکر کریں.

  • بھارت:اترپردیش میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 700 ٹیچرز کورونا سے ہلاک

    بھارت:اترپردیش میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 700 ٹیچرز کورونا سے ہلاک

    نئی دہلی:بھارت:اترپردیش میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے 700 ٹیچرز کورونا سے ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے 700 سے زائد اساتذہ کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اترپردیش کی اساتذہ یونین کے ترجمان ڈاکٹر آر پی مشرا نے انکشاف کیا ہے کہ اتر پردیش میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی انجام دینے والے 700 سے زیادہ اساتذہ کی کورونا سے موت ہوچکی ہے اگر ووٹوں کی گنتی کو موخر نہیں کیا گیا تو مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

    بھارت میں کورونا کی ہولناکی کے باجود ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جو اپریل کے پہلے ہفتے سے شروع ہو کر گزشتہ روز ختم ہوا اور اب گنتی کا عمل جاری ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں 15 ہزار سے زائد اسکول ٹیچرز نے انتخابی عملے کے طور پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

  • سپریم کورٹ میں کرونا وبا از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں کرونا وبا از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ میں کرونا وبا از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا

    چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 5 مئی کو کیس کی سماعت کریگا اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز،چیف سیکریٹریز سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں

    واضح رہے کہ گزشتہ برس کرونا پر از خود نوٹس سپریم کورٹ نے لیا تھا جس پر کئی سماعتیں بھی ہوئی تھیں اور کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات بارے عدالت کو آگاہی دی گئی تھی، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ میں کہا کہ منافع خوروں نے کورونا کے مریضوں کی ادویات ذخیرہ کرلی ہیں،ادویات کو مہنگے داموں فروخت کیا جاریا ہے،کورونا مریضوں کےلیے گیس سلنڈر بھی مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں،غیرقانونی اقدام کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،سپریم کورٹ نے کورونا سے بچاوَ کے حفاظتی سامان مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ،ادویات، آکسیجن سلنڈر اور دیگرآلات مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی،عدالت نے کورونا وائرس سے متعلق تمام طبی آلات، ادویات مناسب قیمت پریقینی بنانے کی ہدایت کی،عدالت نے کورونا وائرس سے متعلق طبی آلات، ادویات کی ترسیل بھی یقینی بنانے کا حکم دیا

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ڈریپ امریکہ اور یورپ میں رجسٹرڈ ادویات کی پاکستان میں جلد رجسٹریشن یقینی بنائے،عدالت نے رجسٹریشن کے عمل سے آئندہ سماعت پر ڈریپ سے رپورٹ طلب کرلی،کوروناپر یکسیاں پالیسی بنانے کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی طلب کر لی

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

    کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

    کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

    صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

    تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

    کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

    کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

    سرکاری کٹس سے ٹیسٹ مثبت،پرائیویٹ سے منفی کیوں؟ چیف جسٹس نے بھی اٹھائے سوالات

    پاکستان میں یہ بہت بڑا مافیا ہے،حکومت میں فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں، چیف جسٹس

    عدالت نے سندھ حکومت کو مہنگی گاڑیاں خریدنے سے روک دیا تھا

  • این اے 249 الیکشن، ن لیگی رہنما کو مل گئی بڑی کامیابی

    این اے 249 الیکشن، ن لیگی رہنما کو مل گئی بڑی کامیابی

    این اے 249 الیکشن، ن لیگی رہنما کو مل گئی بڑی کامیابی

    الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی

    این اے 249 ضمنی انتخاب میں دوبارہ گنتی کے حوالہ سے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو مقرر کر دی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج سے متعلق امتناع کا حکم دے دیا ہے چیف الیکشن کمشنر لاہور میں ہیں،حکم امتناع کا فیصلہ 2 رکنی کمیشن کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا ہے ، مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا کہ آر او نے ہماری تمام دراخواستیں مسترد کردی ہیں جو کہ آر او کا متعصب ہونا واضع کرتا ہے۔ کچھ پریذائیڈنگ آفسران پر تحفظات ہیں جبکہ فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج بھی فرق ہیں ،حلقے کے تمام پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی کی جائے

    مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہمیں آر او نے پولنگ اسٹیشن کے حساب سے رزلٹ سمری فراہم نہیں کی، ہمیں آر او کی جانب سے فارم 45 فراہم نہیں کیے گئے ،ہم نےآراوسے واٹس ایپ نتائج کی وصولی کے وقت کی رسید مانگی، نہیں دی گئی،آر او نے ہماری ساری درخواستیں مسترد کرکے واضح جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے ، آدھے سے زیادہ فارم 45 پر آر او نے دستخط نہیں کیے، تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کرائی جائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں نتائج کو حتمی شکل دینےسے روکا جائے،

    قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آر او نے ابھی تک مفتاح اسماعیل کومہر لگا فارم 45 نہیں دیا، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے عملے کو یر غمال بنایا ہوا ہے،ہمیں فارم 45 کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی ،چیف الیکشن کمشنردوبارہ گنتی کرانے کا اختیاررکھتے ہیں،اب ہم چیف الیکشن کمیشن کے پاس گئے ہیں،امید رکھتے ہیں چیف الیکشن کمشنر ایکشن لیں گے،اس وقت صوبائی الیکشن کمیشن یرغمال بنا ہوا ہے،پریزائیڈنگ افسرنے آدھے سے زیادہ فارم 45 پر دستخط نہیں کیے،ہمارے پاس تمام شواہد موجود ہیں،

    بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا

    کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟

    این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام

    کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا

    واضح رہے کہ کراچی حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی سیٹ چھین لی پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک کے نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے ہیں

  • وزیراعظم عمران خان نے بالآخراپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

    وزیراعظم عمران خان نے بالآخراپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی

    اسلام آباد: جب تک پرانے انتخابی طریقہ کارکونہیں بدلیں گے،اعتراضات آتےرہیں گے،وزیراعظم عمران خان نےاپوزیشن کودعوت دے دی ،اطلاعات کے مطابق کراچی الیکنش کے نتائج کے بعد ن لیگ اورپی پی کی طرف سے اٹھنے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑی دعوت دے دی ہے ،

     

     

    عمران خان نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ، کم ٹرن آؤٹ کے باوجود ، تمام جماعتیں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں اور دھاندلی کا دعویٰ کررہی ہیں۔ حال ہی میں ڈسکہ میں اور سینیٹ انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ در حقیقت ، 1970 کے انتخابات کے علاوہ ، ہر انتخاب میں دھاندلی کے دعووں نے انتخابی نتائج کی ساکھ پر شکوک و شبہات پیدا کیے ہیں۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی انتخابات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدرٹرمپ کی ٹیم نے 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج پر بہت زیادہ اعتراضات کیئے لیکن انتخابی عمل میں استعمال ہونے والی ٹکنالوجی میں ایک بھی بے قاعدگی نہیں ملی۔ ایک سال سے ہم اپوزیشن سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمارے موجودہ انتخابی نظام کی اصلاح میں مدد کریں۔

     

     

    وزیراعظم نے اس مسئلے کے حل کے اپوزیشن کوپیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت پرعزم ہے اور ہم اپنے انتخابات میں شفافیت اور ساکھ لانے اور اپنی جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اپنے انتخابی نظام میں اصلاحات لائیں گے۔