Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کپتان کے ایمان نے رنگ دکھا دیا:اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں

    کپتان کے ایمان نے رنگ دکھا دیا:اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں

    ریاض/اسلام آباد: اسلامو فوبیا کےخلاف عالمی دن، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لےآئیں ،اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ دن ہر سال 15 مارچ کو منانے کی قرارداد پاکستان نے پیش کی۔ اس امر کا اعلان جنرل سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن العثیمین نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کیا۔

     

    پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان روکنے کےلیے وزیر اعظم نےآواز اٹھائی۔ پاکستان نے اسلاموفوبیا پر 15مارچ کو عالمی دن منانےکی قرارداد پیش کی۔ قراردار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کو عالمی سطح پرمنانے کےلیےاو آئی سی کاوشیں کر رہی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے15مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔

     

    انھوں نے کہا کہ او آئی سی گروپ کے زیر اہتمام 17مارچ کو نیویارک میں اجلاس ہو گا۔ اسلامو فوبیا کے رجحان سےمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کا دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی، ہم بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہیں۔

     

    درایں اثناء ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چودھری نے "اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن” منانے کی پھر بھرپور حمایت کی۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان یہ دن عالمی سطح پر منانے کیلئے او آئی سی کی کاوشوں کیساتھ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے اسلاموفوبیا کے خلاف بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے آواز اٹھائی۔ او آئی سی کے 47 ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ہوئی۔

     

    پاکستانی قرارداد پر 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا منانے کی منظوری دی گئی۔ او آئی سی کی جدوجہد اربوں مسلمانوں کے جذبات کی عکاس ہے۔ پاکستان آج کا دن اسلاموفوبیا کیخلاف منانے کیلئے او آئی سی کیساتھ کھڑا ہے۔

     

    او آئی سی گروپ اسلاموفوبیا کے خلاف 17مارچ کو نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گا۔ زاہد حفیظ چودھری نے کہا اسلاموفوبیا کے باعث دنیا بھر میں مسلم اقلیتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ اسلاموفوبیا کے باعث پرامن اور بردبار دنیا کا مستقبل خطرے میں ہے۔

     

    پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر ثقافتوں اور تہذیبوں میں بہتر تعلق کیلئے کوشاں رہا۔ انہوں نے کہا یہ دن منانے کا مقصد اسلام اور اسلامی اقدار کی بہتر تفہیم پیدا کرنا ہے۔ ہم عالمی برادری کو ہم آہنگی اور تعاون کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم پرامن بقائے باہمی، بین المذاہب اور ثقافتی ہم آہنگی کیلئے پرعزم ہیں۔

  • سوات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خطرناک دہشتگرد ہلاک

    سوات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خطرناک دہشتگرد ہلاک

    سوات :سوات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خطرناک دہشتگرد ہلاک،اطلاعات کے مطابق سوات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کانجو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مکرم مارا گیا جبکہ ایک دہشت گرد پکڑا گیا۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سویلین راہ گیر شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سوات سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

    دونوں دہشت گرد اسکولوں کو تباہ کرنے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

  • رحمان ملک نے سات سینیٹرز کے حوالے سے پی ڈی ایم پر سوال اٹھا دیے

    رحمان ملک نے سات سینیٹرز کے حوالے سے پی ڈی ایم پر سوال اٹھا دیے

    رحمان ملک نے سات سینیٹرز کے حوالے سے پی ڈی ایم پر سوال اٹھا دیے

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق آصف زرداری کا بیان حقائق پر مبنی ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا بیان بڑا واضح اور جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے سی اے سی کے فیصلے کو پی ڈی ایم کے سامنے رکھا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی کی ایک سپریم باڈی ہے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہیں نہیں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ گیا ہے، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا آئندہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو معلوم کرنا ہوگا کہ وہ سات سینیٹرز کون تھے جنہوں نے غفور حیدری کو ووٹ نہیں دئیے، ان سات سینٹرز کی شناحت نہ کی گئی تو مستقبل میں پھر پی ڈی ایم کا مسئلہ پیش آئیگا، پیپلزپارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کو سب سے بڑھ کر جانتی ہے، جمہوریت کیلئے پیپلزپارٹی کی قربانیاں سے زیادہ اور بڑھ کر ہیں،جمہوریت کی خاطر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادتیں دئیے، آصف علی زرداری سے زیادہ قید اور تکالیف کسی نے نہیں اٹھائے ہیں، پیپلز پارٹی آج بھی زیر عتاب ہے، آج بھی ہمارے خلاف کیسز چل رہے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو نہیں پایا گیا تو پورا ملک پی ڈی ایم بن کر سڑکوں پر نکلے گا، آج ہر ٹریفک اشارے پر درجنوں لوگ بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں، مہنگائی میں مزید اضافہ اور روپے کی قیمت میں کمی ہوگی

  • ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی جگہ نئے ایئرچیف کی تقرری کردی گئی

    ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی جگہ نئے ایئرچیف کی تقرری کردی گئی

    اسلام آباد :ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی جگہ نئے ایئرچیف کی تقرری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق سبکدوش ہونے والے پاکستان کے ائیر چیف مارشل مجاہد انورکی جگہ ائیرمارشل ظہیر احمد بابر پاکستان کے نئے ائیر چیف مقررکر دئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کے لیے ظہیر احمد بابر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ائیر مارشل ظہیر احمد بابر تین سال کے لیے پاکستان ائیر فورس کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نئے ائیر چیف کی تقرری کی منظوری دے دی۔

    اس سے قبل ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاندارکیریئر کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کیسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگارشہدا پر حاضری دی جبکہ اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    اس سے قبل صدرمملکت کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کےدوران ‘نشان امتیاز’ ملٹری سے نوازا

  • یااللہ تیراشکرتوہی نگہبان:کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    یااللہ تیراشکرتوہی نگہبان:کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    کراچی:یااللہ تیراشکرتوہی نگہبان:کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی،اطلاعات کےمطابق پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا تھا، پرواز پر 162 مسافر سوار تھے ، مسافروں کو لاوئنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کیلئےمتبادل جہازمہیاکردیاگیا ، پرواز پی کے368 سہ پہر4 بجے کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ جہاز کے دائیں انجن کے بلیڈ ٹوٹنے کے آثار ہیں ، تفصیلی نقصان کا جائزہ بورواسکوپ کی مدد سے لیا جائے گا

    خیال رہے ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کے روک تھام کا موثر نظام کا نا ہونا ایسے واقعات کی سبب بنتے ہیں ، فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہوچکےہیں‌ جن کی وجہ سے فضائی سفرکرنےوالوں نے حفاظتی تدابیراختیارکرنے پرزور دیا ہے ،

    آج کے واقعہ کے بعد بھی مسافرحفاظتی اقدامات کی امید رکھتےہیں مگراس پرکب عمل ہوگا کچھ نہیں کہا جاسکتا

  • وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرلاہورپہنچ گئے:استقبال کس نےکیا اورکس نےکیوں نہیں کیا ؟اہم خبرآگئی

    وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرلاہورپہنچ گئے:استقبال کس نےکیا اورکس نےکیوں نہیں کیا ؟اہم خبرآگئی

    لاہور:وزیراعظم ایک روزہ دورہ پرلاہورپہنچ گئے:استقبال کس نےکیا اورکس نےکیوں نہیں کیا ؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔لیکن ان کے استقبال کے لیے بڑے بڑے لوگ نہ پہنچ سکے

    ذرائع کے مطابق آج جب وزیراعظم لاہور دورہ کے دوران وزیراعلیٰ سیکرٹیرٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا ہے۔

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ملاقات میں صوبہ پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    ملاقات میں صوبے کی انتظامی صورتحال پر بھی گفتگو کرتے ہوئے و کوویڈ کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ملاقات میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

    یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ وزیراعلیٰ‌ کو وزیراعظم نے صوبے میں بڑی تبدیلی کا اشارہ بھی دے دیا ہے ، یہ تبدیلی عثمان بزدار کی ہوگی یا پھربیوروکریسی میں زلزلے آئیں گے اس حوالے سے ابھی واضح نہیں ہوسکا

  • شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟

    شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟

    شیخ رشید احمد نے عوام کوسنائی خوشخبری، نواز شریف بارے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو24 گھنٹوں میں اجازت دے سکتے ہیں، نواز شریف اس پاسپورٹ پر صرف پاکستان آسکیں گے،پہلے بھی کہا تھا اسلام آباد آئیں گے تو قانون کا احترام کریں گے،فضل الرحمان سےکہا تھا کہ آپ سے ہاتھ ہوگا ،بیرون ملک کئی برسوں سے تعینات افسران کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کیاہے،6 مہینے سے ملک کا کوئی کونہ نہ چھوڑا جہاں انہوں نے جلسہ نہ کیا ہو،کورونا کی وجہ سے وزیراعظم نے جلسے منسوخ کیے ہیں،اپوزیشن6ماہ سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہی ہے، وزیراعظم نے کرونا کی وجہ سے جلسے ملتوی کیے ہیں پی ڈی ایم سےکہوں گا کہ اسمبلی میں آئیں ٹھنڈ کےروزے گزریں گے، سیاست میں سکون آیا ہے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایکٹو ہو کر کام کریں ڈھائی سال گزر گئے ہیں، حکومت کا بڑا حصہ گزر چکا ہے،عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ ہے، اللہ کے حکم سے ان سے نہیں گرے گا،ہمیں بنیادی ضرورتوں کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے ،ملک میں دو ڈیم بننے جارہے ہیں، بجلی سستی ہوگی، روزگار ملے گا، کویتی ویزے پاکستانیوں کے لیے جلد کھلنے جا رہے ہیں 192ممالک میں ویز ہ آن لائن کر دیا،قطر کے ساتھ ایل این جی کی ڈیل ہوئی ہے،مسلم لیگ ن میں2سیاسی سوچ کے گروپ موجود ہیں، اور خاندان کے اندر ہی ہیں آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ رکھ کر کھیلتے ہیں

  • ہم امریکہ کے غلام نہیں، نہ ہی انکے پیچھے چلنے کے پابند ،ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے .جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ہم امریکہ کے غلام نہیں، نہ ہی انکے پیچھے چلنے کے پابند ،ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے .جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ہم امریکہ کے غلام نہیں، نہ ہی انکے پیچھے چلنے کے پابند ،ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے .جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست مسترد کرنیکا مطالبہ کر دیا،عدالتی کاروائی ٹیلی ویژن پر دکھانے سے بہت سے مسائل پیدا ہونگے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بھارتی سپریم کورٹ سمیت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیس کا حوالہ بھی دیا،سپریم کورٹ کی کاروائی عوام تک پہنچانے کیلئے میڈیا موجود ہوتے ہیں،میڈیا نمائندگان آسان زبان میں عدالتی کارروائی عوام تک پہنچاتے ہیں،میڈیا کے ہوتے ہوئے براہ راست کارروائی دکھانے کا کوئی جواز نہیں,

    ڈپٹی اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت میں کہا کہ ججز مقدمہ سمجھنے کے لیے سوالات کرتے ہیں۔ ججز کے سوالات سے عام آدمی سمجھنے کی بجائے کنفوژ ہو گا۔ ججز کے کنڈیکٹ پر پارلیمنٹ میں بھی بحث نہیں ہو سکتی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے فلوریڈا کی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلوریڈا کی عدالت نے ٹرائل کی براہ راست کوریج کی مخالفت کی۔

    ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی عدالتوں میں بہت مدد کرتی رہی ہوں ،میرے شوہر ہائیکورٹ چیف جسٹس تھے تو ان کی مدد کرتی تھی،پہلے کبھی تصویر نہیں بنی تھی ،اب عدالت آتے جاتے میری ویڈیو بنائی جاتی ہیں ،ایف بی آر جاتی تھی تب بھی میری ویڈیو بنائی جاتی تھی ۔ عمران خان اور وزیر قانون نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،جسٹس فائز کو راستے سے ہٹانے کیلئے غیرقانونی اقدامات کئے،میرے ساتھ حکومتی عہدیداروں کا رویہ تضحیک آمیز ہے ۔

    سرینا عیسیٰ نے کہاک ہ اپنی رقم سے خریدی جائیدادراتوں رات میرے شوہر کی بنادی گئی ،عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہوں،سریناعیسیٰ نے کہاکہ فروغ نسیم نے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عہدے کا ناجائز استعمال کیا،کبھی وزیر کبھی وکیل فروغ نسیم عدالت کے ساتھ کھیل رہے ہیں ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ اس وقت براہ راست نشریات درخواست پر سماعت ہورہی ہے ،سرینا عیسیٰ نے کہاکہ کیس میں فریق تھی نہ ہی مجھے کوئی نوٹس جاری کیاگیا۔جون 2020 تک کے میرے ٹیکس ریکارڈ تک رسائی حاصل کی گئی ،فروغ نسیم، انور منصور ایک دوسرے کو جھوٹا کہتے رہے،شہزاداکبر نے نوکری شروع کی توان کی تنخواہ 35ہزارتھی،شہزاداکبر سے 22 سال پہلے سے نوکری کررہی ہوں ۔شہزاد اکبرآج امیر آدمی ہیں کبھی اثاثے ظاہر نہیں کئے ،شہزاداکبر کے حوالے سے ہر سچ پر پردہ ڈالا جارہا ہے،نیب ،ایف بی آر اور ایف آئی اےف اے شہزاداکبر کے معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جواب الجواب کیلئے روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ حکومتی سوشل میڈیا بریگیڈ میرے خلاف جھوٹ بول رہی،سوشل میڈیا پر انسان اکیلا اپنا دفاع نہیں کر سکتا،مجھے برا بھلا نہیں کہا جارہا بلکہ پوری سپریم کورٹ کو برا بھلا کہا جا رہا ہے،میڈیا کی آزادی سلب کی جارہی ہے،جو کچھ میں یہاں بولتا ہوں اس کے برعکس چلایا جاتا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قاضی صاحب ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے،ایک بندے سے سن کر اگلا بندہ بتاتے ہوئے آدھی بات بھول جاتا ہے،امریکہ میں عدالتی کاروائی براہ راست نہیں بلکہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم امریکہ کے غلام نہیں نہ ہی انکے پیچھے چلنے کے پابند ہیں،ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے ہمارا رہنما قائد اعظم محمد علی جناح ہے،امریکہ میں عوام کے حقوق جس انداز میں دیئے جاتے ہیں وہ سب جانتے ہیں،

    میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل

    2019 سے مشکل میں،وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس میں خود دیئے دلائل

    مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    کیا گورنر پنجاب کو بیرون ملک سے اس لیے لایا گیا کہ وہ جمہوریت تباہ کریں ؟ عدالت

    جسٹس قاضی فائز عیسی‌ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کر کے 19 جون کے عبوری حکم کو ختم کرے،درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے اہل خانہ کے خلاف کارروائی تفصیلی فیصلے سے پہلے ہی شروع کر دی،ایف بی آر کی درخواست گزار کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، حکومتی تحریری دلائل پر جواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے،

    قبل ازیں 18 جولائی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان بارکونسل نےنظر ثانی درخواست دائرکردی تھی

    پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 19جون کےفیصلےپرنظرثانی کرے،درخواست میں صدر مملکت ،وزیراعظم اوروفاقی وزیرقانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل،مشیراحتساب شہزاد اکبر کوبھی فریق بنایا گیا ہے سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کےتوسط سے نظرثانی درخواست دائرکی گئی،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست منظور کرلی،سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایف بی آر جسٹس قاضی عیسیٰ کی اہلیہ کو پراپرٹی سے متعلق 7 روز میں نوٹسز جاری کرے،ایف بی آر کے نوٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرکاری رہائشگاہ بھجوائے جائیں،ہر پراپرٹی کا الگ سے نوٹس کیا جائے،ایف بی آر کے نوٹس میں جج کی اہلیہ اور بچے فریق ہوں گے،ایف بی آر حکام معاملے پر التوا بھی نہ دیں،انکم ٹیکس 7 روز میں اس کا فیصلہ کرے.

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ان لینڈ ریونیو کا کمشنر تمام فریقین کو سنے گا،انکم ٹیکس کمشنر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،ایف بی آر 7 دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کو رپورٹ جمع کرائے ،چیئرمین ایف بی آر تمام تر معلومات سپریم جوڈیشل کونسل کو فراہم کرے گا،فیصلہ فل کورٹ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے سنایا

    قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟

  • بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 21طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

    طیارہ حادثہ میں گروپ کیپٹن ہلاک ہو گیا ہے،بھارتی طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، طیارے نے وسطی بھارت کے ایک ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی

    قبل ازیں رواں برس چھ جنوری کو بھی بھارت کا ایک مگ 21 تباہ ہوا تھا بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہواتھا،رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔

    گزشتہ برس 27 نومبر کو بھی بھارت کا طیارہ تباہ ہوا تھا،دو سالوں میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔

    واضح رہے کہ دو برس قبل 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی.

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.

    واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے

    گزشتہ برس ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا تھا، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

  • بات چیت سے مسئلہ کشمیر کے حل سے دونوں ملکوں کو بہت فائدہ ہوگا،وزیراعظم

    بات چیت سے مسئلہ کشمیر کے حل سے دونوں ملکوں کو بہت فائدہ ہوگا،وزیراعظم

    ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ،بھارت کشمیریوں کو حق دے ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روزہ اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا آغاز ہو گیا ہے

    وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی ڈائیلاگ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،وزیراعظم عمران خان نے ایڈوائزری پورٹل کا اجرا کردیا ،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل سیکیورٹی پر ڈیبیٹ کی بہت ضرورت ہے، موسمی تبدیلی پر پانچ چھ سال پہلے کوئی بات نہیں کرتا تھا، نیشنل سیکیورٹی کے اہداف بہت وسیع ہیں،سیکیورٹی فورسز نے قربانی دے کر ہمیں محفوظ بنایا،ہمیں فخر ہے کہ بلین ٹری سونامی کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے،ہماری غربت سب سے بڑا چیلنج ہے،ہماری سب سے زیادہ توجہ غریب کو اوپر لانے پرہے .جس ملک میں تھوڑے سے لوگ امیر اورغریبوں کا سمندر ہو وہ ملک محفوظ نہیں ہوتا، کرنسی گرتی ہے تو ہر چیز پر اثر پڑتا ہے، منہگائی بڑھتی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنے قربانی دے ہمیں محفوظ بنایا، علاقائی امن کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کا ہو گا، علاقائی کے امن کے بغیر اپنی جغرافیائی اہمیت کا فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا،سماجی تحفظ یقینی بنانے کیلئےاحساس پروگرام لائے،مالیاتی خسارے کی وجہ سے ہماری کرنسی متاثرہوئی،غذائی تحفظ ایک اہم مسئلہ ہے جس کا پوری دنیا کو سامنا ہے، بلین ٹری منصوبے اور احساس پروگرام کو بین الاقوامی پذیرائی ملی،نائن الیون کے بعد ملک بڑی مشکلات سے گزرا ہے،چین نے35سال میں70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،ٹارگٹڈ سبسڈی سےغریب لوگوں کو فائدہ ہوگا،انرجی کے ذرائع ایران سے پوری ہو سکتی ہے،افغانستان میں امن کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں،بائیڈن انتظامیہ بھی سمجھتی ہے جنگ مزید نہیں چلنا چاہیے کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے،بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے،ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،بھارت کے ساتھ ہمارا ایک ہی ایشو ہے وہ ہے کشمیر کا ایشو، 5 اگست کے واقعے سے دونوں ملکوں کے درمیان مکمل بریک ڈاؤن ہوگیا،ہمیں امید ہے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملے گا،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا بھارت کیلئے اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا پاکستان کے لئے،بات چیت سے مسئلہ کشمیر کے حل سے دونوں ملکوں کو بہت فائدہ ہوگا، ہم تو کوشش کریں گے، لیکن ہندوستان کو پہلا قدم لینا پڑے گا،

    ہمارے پاس 12 موسم، جو کسی کے پاس نہیں،کونسے 3 بنیادی چیلنجز درپیش ہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    ڈائیلاگ قومی سلامتی ڈویژن اور قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کے تھنک ٹینک کے زیراہتمام ہورہا ہے سیکیورٹی ڈائیلاگ دو روزکیلئے نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں ہورہا ہے مشاورتی پورٹل سے قومی سلامتی پر تھنک ٹینک اور یونیورسٹیاں پالیسی سفارشات شیئر کر سکیں گی وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ موجودہ اور سابق عہدیداران اورمقامی وعالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کریں گے،اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی۔