وزیراعظم عمران خان نے چینی ساختہ کورونا ویکسین کا پہلا شاٹ لگوا لیا ہے ، ان کا کہناتھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ، ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے ۔
Category: اہم خبریں
-

عمران خان نے چینی ساختہ کورونا ویکسین لگوا لی
-

عالمی حالات پرنظرہے:پاکستان کونئےچیلنجزکاسامناکرتے ہوئےخطےکی خوشحالی کیلئےآگےبڑھنا ہے:آرمی چیف
اسلام آباد :عالمی حالات پرنظرہے :پاکستان کونئے چیلنجزکاسامناکرتےہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔اطلاعات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز پاکستان کو نئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے خطے کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں خطے کی خوشحالی کیلئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ تمام تر تنازعات پر امن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والے اس اہم ڈائیلاگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیامِ امن کیلئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔ دیگر ممالک کی طرح افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔
پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کا مقصد وقت کے ساتھ مختلف محرکات کا مقابلہ کرنا ہے۔پاکستان خطے کا ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ وادی کا مسئلہ مظلوم کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
-

ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،آرمی چیف
ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،آرمی چیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے، آموجودہ حالات میں پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،پاکستان خطے میں سیکیورٹی خطرات کے باوجود دفاع کے اوپر کم خرچ کررہا ہے، سیکیورٹی پر اخراجات بڑھانے سے انسانی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے ،افغانستان میں امن خطےمیں امن کی ضمانت ہے، پاکستا ن اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے،ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو،ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا،ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے،پاکستان خطےمیں ایک ذمہ دار ملک ہے
-

ضیا الحق، پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ضیا الحق، پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل جاری ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سرکاری وکیل نے گزشتہ روز انگریزی زبان بولنے کی بات کی،جب پاکستان بنا3 زبانیں تھیں،اردو اور انگریزی کے علاوہ یہاں بنگالی کسی کو نہیں آتی،قائد اعظم محمد علی جناح انگریزی میں تقریر کرتے تھے،قائد اعظم کی بات لوگوں کو سمجھ نہیں آتی تھی پھر بھی کہتے تھے سچا لیڈر ہے،ہماری کابینہ کے لوگوں کو تو عربی نہیں آتی کیا وہ مسلمان نہیں؟بلوچستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ہے،ضیا الحق اور پرویز مشرف کا نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہوجاتے ہیں،ضیا الحق اور پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے،ہم ججز بھی قوم کے نوکر ہیں،وزیراعظم اور وزیر قانون نے میری درخواست کی مخالفت نہیں کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے حکومت ،صدر اور اٹارنی جنرل کی طرف سے مخالفت کی،کبھی نہیں کہا کہ تمام مقدمات میں براہ راست کوریج ہو،صرف اپنے کیس کی براہ راست کوریج کی استدعا کی ہے،دکھانا چاہتا ہوں عدالت سب کو عوامی سطح پر قابل احتساب بناتی ہے،جسٹس عمر عطابندیال کے علاوہ سب ججز میرے جونیئر ہیں،پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ جونیئر جج کبھی سینئر کے خلاف فیصلہ نہیں دیں گے،کہا گیا عدالت معاملہ فل کورٹ میٹنگ میں بھجوا دے،اگر چیف جسٹس فل کورٹ میٹنگ ہی نہ بلائیں تو کیا ہو گا؟دو ججز میرا کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں،تین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبر ہیں،5ججز میرے حوالے سے فل کورٹ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے،
جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ آپ نے کیسے تعین کر لیا ججز شرکت نہیں کریں گے؟ جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت نے کہا لوگ جاہل ہیں عدالتی کارروائی نہیں سمجھ سکیں گے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایسے الفاظ حکومت نے استعمال نہیں کیے،آپکا بولا ہوا ہر لفظ میڈیا میں رپورٹ ہوا ہے،الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں آپ جج ہیں
میرا سرشرم سے جھک گیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دلائل
مجھے پتہ چلے حلقہ میں یہ کام ہو رہا ہے تو میں ووٹ ڈالنے نہیں جاؤنگا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
آئین میں کہاں لکھا ہے الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ انتخاب نہیں کرائے گا؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
3 سال گزرگئے،یہ کام نہیں ہوا،حکومت کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
کیا گورنر پنجاب کو بیرون ملک سے اس لیے لایا گیا کہ وہ جمہوریت تباہ کریں ؟ عدالت
جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کر کے 19 جون کے عبوری حکم کو ختم کرے،درخواست میں کہا گیا کہ ایف بی آر نے اہل خانہ کے خلاف کارروائی تفصیلی فیصلے سے پہلے ہی شروع کر دی،ایف بی آر کی درخواست گزار کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، حکومتی تحریری دلائل پر جواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے،
قبل ازیں 18 جولائی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پاکستان بارکونسل نےنظر ثانی درخواست دائرکردی تھی
پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 19جون کےفیصلےپرنظرثانی کرے،درخواست میں صدر مملکت ،وزیراعظم اوروفاقی وزیرقانون کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل،مشیراحتساب شہزاد اکبر کوبھی فریق بنایا گیا ہے سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کےتوسط سے نظرثانی درخواست دائرکی گئی،
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست منظور کرلی،سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایف بی آر جسٹس قاضی عیسیٰ کی اہلیہ کو پراپرٹی سے متعلق 7 روز میں نوٹسز جاری کرے،ایف بی آر کے نوٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سرکاری رہائشگاہ بھجوائے جائیں،ہر پراپرٹی کا الگ سے نوٹس کیا جائے،ایف بی آر کے نوٹس میں جج کی اہلیہ اور بچے فریق ہوں گے،ایف بی آر حکام معاملے پر التوا بھی نہ دیں،انکم ٹیکس 7 روز میں اس کا فیصلہ کرے.
قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس
جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل
کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ
ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اچانک کہاں پہنچ گئے؟
قاضی فائز عیسیٰ کیس،کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست پر حکومت نے کیا دیا جواب؟
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ان لینڈ ریونیو کا کمشنر تمام فریقین کو سنے گا،انکم ٹیکس کمشنر قانون کے مطابق فیصلہ کرے،ایف بی آر 7 دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کو رپورٹ جمع کرائے ،چیئرمین ایف بی آر تمام تر معلومات سپریم جوڈیشل کونسل کو فراہم کرے گا،فیصلہ فل کورٹ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے سنایا
قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم کیخلاف مقدمات سننے سے روکنا غیر آئینی ہے،درخواست دائر
-

ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محنت کش طبقے میں گھراورفلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب ہوئی
منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1008 فلیٹس اور 500 گھرشامل ہیں، فلیٹس مالکانہ حقوق پرمحنت کش طبقے کوالاٹ کیے جا رہے ہیں الاٹیزمیں غریب محنت کش،مزدوروں کی بیوائیں اورخصوصی افراد شامل ہیں
وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی، وزیراعظم نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، وزیراعظم عمران خان نے تعمیرشدہ فلیٹس کا جائزہ کیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ مزدور طبقہ خون پسینہ سے ملکی معیشت چلاتے ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام غریب کےلیے بہترین اقدا م ہے،
وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بہترین منصوبہ ہے ذلفی بخاری اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت تعمیر شدہ فلیٹس اور گھر شامل ہیں ،25سال پرانے منصوبے کا خواب حقیقت ہوگیاہے،ملک میں کبھی مزدور طبقے کیلئے نہیں سوچا گیا،آپ نے 25سال پرانا پروجیکٹ تیارکردیا ہے،ہم نے پیچھے رہ جانے والے طبقے کو اوپر لانا ہے،ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے، محنت کش کرائے کے مکان میں رہتے تھے،اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور مکان ان کی ملکیت ہوجائے گا، شہروں میں مزدور سرکاری ملازمین کیلیے بھی گھر بنانا نا ممکن ہوتا ہے، گورنمنٹ کے کلاس 6 کے ملازمین بھی شہروں میں گھر نہیں بناسکتے،منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے تو ہم یہ کام نہیں کر سکتے تھے،متعلقہ قانون کوعدالت سے کلیئر ہونے میں دو سال لگے، متعلقہ قانون کےعدالت میں زیر التوا ہونے کے سبب اس کام میں تاخیر ہوئی ،
چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟
آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان
آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ
نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، تشہیری مہم پر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے؟
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت1000 سےزائد فلیٹس اور500 مکانات تیار کئے گئے ہیں، محنت کشوں کوپہلی بارمورٹگیج کی بنیاد پراپنی ذاتی چھت دی جارہی ہے 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والوں کوفلیٹس اورگھروں کےمالکانہ حقوق دیے گئے ہیں،ورکرز کلاس کیلئے قیمت کی معمولی قسط اورآسان شرائط کوبھی یقینی بنایا گیا ہے، سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی سےمنصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،ورکرزویلفیئرفنڈفنڈز کی عدم فراہمی پر کانٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا،

-

خبردار ، باز آ جائیں، ورنہ پابندیاں سخت ہو سکتی ہیں،حکومت کا عوام کو مشورہ
خبردار ، باز آ جائیں، ورنہ پابندیاں سخت ہو سکتی ہیں،حکومت کا عوام کو مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کرونا کی نئی لہر پاکستان میں آ چکی ہے
وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ ہواہے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا،عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ،صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پابندیاں مزید سخت کی جاسکتی ہیں،کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور خطرناک ہے ،
Sharp spike in covid positivity. Hospital daily admissions & people in critical care rising fast. If sop compliance does not improve, we will be forced to place stronger restrictions on activities. Please be very very careful. The new strain spreads faster and is more deadly.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 18, 2021
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے مزید 61 افراد لقمہ اجل گئے، اس طرح اموات کی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 24 ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 77 ہزار501 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔
پاکستان میں ساٹھ سال سے بڑی عمر کے بزرگوں کو کرونا ویکسین لگنا شروع ہوگئی ہے،پنجاب حکومت کے محکمہ صحت نے ویکسین لگانے کے زبردست انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن(ر) عثمان کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ آنے پر ایکسپوسنٹر میں رش ہو جاتا ہے اس لئے لاہور میں دو اور سنٹر قائم کرنے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس لگانے کے لئے پنجاب میں 114سینٹرز بنائے گئے ہیں،عمر کے حساب سے شہریوں کو بلارہے ہیں، جیسے جیسے ویکسین بڑھے گی اس کا دائرہ کار بھی بڑھائیں گے
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے ہمراہ ایکسپوویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور 60سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ،معروف ایڈوکیٹ اعتزازاحسن سمیت نے بھی اہلیہ کے ہمراہ ویکسین لگوائی اور پنجاب حکومت کے انتظامات کو سراہا.
کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری
-

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان
میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں فیصل واوَڈا کی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی
رہنما پی ٹی آئی رہنما الیکشن کمیشن پہنچ گئے فیصل واوَڈا کے وکیل بیرسٹر معید بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،فیصل واوڈا کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں استدعا کی کہ فیصل واوَڈا کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کی جائیں ، بطور قومی اسمبلی رکن میرے استعفی کے بعد میرے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کیمطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں اس لئیے کسی رکن پارلیمنٹ کو اسے نا اہل قرار دینے کا اسے اختیار بھی نہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کمیشن پہلے سے ہی مائنڈ بناکر بیٹھا ہے ،ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ ہم مائنڈ بناکر بیٹھے ہیں ایک سال سے معاملہ زیر سماعت ہے ،اگر مائنڈ بناکر بیٹھے ہوتے تو کیا کیس اتنا وقت لیتے؟
فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ
فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم
نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا
فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن پہلے مجھے سنیں میرے خلاف سیاست کی گئی ،بدنام کرنے کی کوشش کی گئی میرا پورا کیریئر ہے، فیملی ہے، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کیا کہ آپ کو سننے کا پورا موقع دیں گے
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سے دہری شہریت پر تحریری جواب مانگ رکھا ہے فیصل واوڈا نے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانےکی یقین دہانی کرائی تھی
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
فیصل واوڈا جواب نہیں دینا چاہتے تو بتا دیں، ہم فیصلہ کر دیتے ہیں، عدالت
فیصل واوڈا نےعدالت کو مذاق بنایا ،عدالتی نظام پر ہنس رہا ہوگا،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟
نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا
فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا
کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی
استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی
-

سفارتی جنگ عروج پر:جوبائیڈن کے پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
واشنگٹن :سفارتی جنگ عروج پر:جوبائیڈن کے پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے روسی ہم منصب پیوٹن سے متعلق بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔
روسی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے اپنے سفیر اناتولے انتونوف کو مشاورت کے لیے ماسکو طلب کر لیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفیر کو مستقبل کے روس امریکی تعلقات پر مشاورت کے لیے طلب کیا گیا ہے، یہ اقدام تعلقات میں کسی بھی ناقابل تلافی تقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر کو امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر قیمت چکانے اور پیوٹن کے قاتل ہونے کا بیان دیا تھا۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ 2020 کے امریکی الیکشن میں مداخلت کی کوشش کا روسی صدر پیوٹن کو حساب چکانا ہوگا۔ انہوں نے صدر پیوٹن کے قاتل ہونے سے متعلق سوال پر اس سے اتفاق بھی کیا۔
روس نے صدر بائیڈن کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے اور روسی اسپیکر پارلیمنٹ نے بیان کو روس پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے
-

پاکستان اورکویت کےدرمیان تاریخی تعلقات :وزیرخارجہ سمیت کابینہ کےاہم وزیروں کی پاکستان آمد
اسلام آباد: آج کویتی وزیرخارجہ وزیرداخلہ کو پاکستان کیوں لارہے ہیں، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر المحمد الصباح جمعرات کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
کویتی وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت وتجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی اُن کے ہمراہ ہوگا۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفصیلی بات چیت کے علاوہ کویتی وزیر خارجہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جومشترکہ مذہب و اقدا ر کے بندھنوں میں بندھے ہیں۔
پاکستان خلیج تعاون کونسل کے ارکان کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کویت کے مثبت کردار کو تسلیم کرتا ہے۔پاکستان مسلمان ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے کویت کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
کویتی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کیلئے مثبت اقدامات کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔
-

بھارت نے 212 کشمیریوں کوپاکستان آنے سے روک دیا
بھارتی حکام نے بدھ کے روز پاکستان آنے کے منتظر 212 کشمیری طلباوطالبات اور ان کے والدین کو عین اس وقت پاکستان میں داخلے سے روک دیا جب وہ اٹاری بارڈر پر امیگریشن کروانے کے کاونٹر پر موجود تھے جب کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل137 افراد کو پاکستان بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں کورونا کے باعث پاک بھارت بارڈربند ہوجانے کے باعث بھارت میں رکے ہوئے 212 کشمیری افراد جن میں طلبا وطالبات کی بڑی تعداد جو کہ پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، سمیت 349 افراد کوبدھ کے روز پاکستان آنے کے لئے بھارتی حکومت نے اجازت دی تھی اور اس مقصد کیلئے واہگہ اٹاری بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔
کشمیری افراد ہوائی جہاز کے ٹکٹ خرید کراٹاری واہگہ بارڈر پہنچے تو بھارتی امیگریشن حکام نے ان کو پاکستان جانے سے روک دیا اور کہا کہ نئی دہلی سے ان کی امیگریشن نہ کرنے کے احکامات آئے ہیں جس کے باعث وہ پاکستان نہیں جا سکتے۔
ان طلباوطالبات نے اٹاری بارڈر پر شدید احتجاج کیا اور انصاف کے نعرے لگائے تاہم بھارتی حکام ٹس سے مس نہ ہوئے اور انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔