Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نواز شریف کی بریت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

    نواز شریف کی بریت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

    نواز شریف کی بریت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف،مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی نیب درخواستوں پرسماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرمنل اپیلیں مقررکرنے اوراپیلوں کے اسٹیٹس کی رپورٹ طلب کرلی جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےنیب کی متفرق درخواست پرسماعت کی نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردار مظفر عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایون فیلڈ ،العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلیں جلدمقررکرنے کی درخواست دی ، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بریت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل کی جلد سماعت کا کوئی جواز نہیں، جن ریفرنسز میں سزا ہوچکی ان کی جلد سماعت کی درخواست ہوسکتی ہے کورونا ایس او پیزکے باعث صرف اہم مقدمات کی سماعت کی جارہی ہے،ہماری اپنی ایک پالیسی ہے جس کے مطابق کرمنل اپیلیں سن رہے ہیں،عدالت نے رجسٹرار آفس سے 13 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی-

    نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

  • وزیر اعلی سندھ کو بلائیں وہ بتائیں کہ "مختیار کار” کیا کر رہا ہے؟ چیف جسٹس

    وزیر اعلی سندھ کو بلائیں وہ بتائیں کہ "مختیار کار” کیا کر رہا ہے؟ چیف جسٹس

    وزیر اعلی سندھ کو بلائیں وہ بتائیں کہ "مختیار کار” کیا کر رہا ہے؟ چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں کراچی کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ سب جعلی دستاویزات ہیں ایس بی سی اے کا اپررول بھی جعلی ہے ، ڈی جی ایس بی اے نے کہا کہ مہلت دے دیں تو مزید تحقیقات کرلیں گے ، چیف جسٹس نے کہا کہ مختیارکار کون ہوتا ہے یہ حکومت پاکستان کی لیز کردہ زمینیں ہیں ،پورے کراچی کو مختیار کاروں پر بانٹ دیا ہے کیا ؟ کراچی تو کیپیٹل رہا ہے کیا ہورہا ہے کراچی کے ساتھ ؟پی ای سی ایچ ایس اور سندھی مسلم میں بھی مختیار کار آپریٹ کررہا ہے تو گئی ساری زمین،کسی کو پرواہ نہیں ہے شہر کی ، کیا ہورہا کوہی فکر مند نہیں ،وقت آگیا ہے کہ آنکھیں کھولیں ،ایس بی سی اے والے کس دنیا میں رہ رہے ہیں ؟فیروز آباد کا مختیار کار کون ہے ؟ اس طرح کے کتنے کاغذ نکالے ہیں اس نے ؟ عدالت نے کمشنر کراچی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس شہر کے میں بارے میں کیا جانتے ہیں ؟ آپ کو کراچی کی تاریخ بھی نہیں معلوم کیا تھا کراچی ، چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کو بلائیں وہ بتائیں گے فیروزآباد میں مختیار کار کیا کررہا ہے ؟ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ کل تک مہلت دے دیں ہم تفصیل پیش کردیں گے ، چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی تو مختیار کار ڈی ایچ اے آنے والا ہے کچھ دیر میں ، فیروز آباد کا مختیار کار ہوسکتا ہے تو ڈی ایچ اے کا بھی نکل آے گا ،

    عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی سامنے آئیں، چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ آپ سے جو کام کرنے کو کہا تھا کیا ہوا؟ کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ پیش کرنے پر عدالت برہم ہو گئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کو فارغ کریں، ہمارے سامنے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کیسے پیش کی؟ ہم نے سب احکامات آپ کو خود دیئے تھے، کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ ہاکی گروَانڈ اور کھیل کے میدان بنا دیئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں، ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے کہا کہ کمشنر کراچی کام کر رہے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ انہیں ڈپٹی کمشنرز کے بجائے اپنی رپورٹ پیش کرنی چاہیے تھی، کمشنر کراچی نے کہا کہ کڈنی پارک ہو یا سب جگہ کام، اپنی نگرانی میں کروا رہا ہوں،

    وکیل مکین ہل پارک نے عدالت سے استدعا کی کہ 4ماہ کی مہلت دے دی جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک فیملی نے 3 گھروں پر قبضہ کر رکھا ہے، ہل پارک تجاوزات کیس میں مکینوں کی فریقین بننے کی درخواست مسترد کر دی گئی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باغ ابن قاسم کی کیا صورتحال ہے؟ کمشنر کراچی نے جواب دیا کہ باغ ابن قاسم میں سبزہ اگانے کا کام جاری ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں شاہراہ قائدین نالے پر عمارت کا کیا ہوا؟ کمشنر کراچی نے کہا کہ ایس بی سی سے نے بتایا کہ نالے پر عمارت نہیں ہے،چیف جسٹس گلزار احمد کمشنر کراچی پر برہم ہو گئے اور کہا کہ ایس بی سی اے کو چھوڑیں، آپ کو براہ راست حکم کا مطلب آپ کو جواب دینا ہے، پوری بلڈنگ ہی نالے پر کھڑی ہے، ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہیں، اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیر المنزلہ عمارت بن جاتی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کہاں ہیں ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمارے سامنےکیوں غلط بیانی کر رہے ہیں ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت کوجواب دیا کہ سٹرک کی ری الاٹمنٹ سے پلاٹ نکلا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پھر بییچ دیں گے، کل سپریم کورٹ کی عمارت پر دعویٰ کردیں گے،سپریم کورٹ کا لے آوَٹ پلان لے آئیں گے تو ہم کیا کریں گے؟ آپ لوگ کل سپریم کورٹ کی عمارت کسی کو دے دیں گے ، آپ لوگ کل وزیراعلی ٰہاوَس پر کسی کو عمارت بنوا دیں گے، ہمارے سامنے ایسی غلط باتیں مت کریں، سب معلوم ہے،آپ ریکارڈ ڈیجیٹلائزکیوں نہیں کرتے؟ دنیا کو معلوم ہے ایس بی سی اے کون چلا رہا ہے ، ایک مولوی کو ڈی جی ایس بی سی اے بنا کر لا کھڑا کردیا، آپکا خیال ہے کہ آپ ڈی جی ایس بی سی اے ہیں، ہر ماہ ایس بی سی اے میں اربوں روپے جمع ہوتا ہے، سب رجسٹرار آفس، ایس بی سی اے اور ریونیو میں زیادہ پیسہ بنایا جاتا ہے، سب معلوم ہے کیا ہو رہا ہے، ان اداروں کا حال برا ہے ، آپ کچھ اعتراض کریں گے تو آپ کو ہٹا دیا جائے گا،

    ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

    ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ شاہراہ قائدین پر نسلہ ٹاور سے متعلق بلڈر کو بلا کر پوچھا جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہاں ایس بی سی سے بلڈر ہی کی تو ترجمانی کر رہا ہے، 50سالہ پرانے علاقے میں اچانک کیسے ایک پلاٹ نکل آتا ہے؟ کیسے اچانک لیز کردی جاتی ہے ؟ابھی نسلہ ٹاور کی لیز منسوخ کردیتے ہیں،چیف جسٹس نےڈی جی ایس بی سے اے کو حکم دیا کہ آپ عمارت گرانے کا کام شروع کریں،

    اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

    انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

    کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم

  • اڑھائی سال میں کتنا قرضہ واپس کر چکے ہیں؟ وزیراعظم کا غریبوں کے لئے اہم اعلان

    اڑھائی سال میں کتنا قرضہ واپس کر چکے ہیں؟ وزیراعظم کا غریبوں کے لئے اہم اعلان

    اڑھائی سال میں کتنا قرضہ واپس کر چکے ہیں؟ وزیراعظم کا غریبوں کے لئے اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب‏ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فراش ٹاؤن میں لوگوں کو دو سال میں تیار فلیٹ مل جائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان‏ کا کہنا تھا کہ بینکوں سے چھوٹے قرضے حاصل کرنے میں لوگوں کو اب بھی مشکلات ہیں،بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کیلئے سستے قرضے دیئے، سستے گھروں کیلئے کئی مراحل طے کیے گئے، 2 سال میں فراش ٹاؤن میں لوگوں کو گھر فراہم کر دیئے جائیں گے،‏دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، امید ہے فراش ٹاؤن کے فلیٹ بھی وقت پر مکمل ہوں گے سی ڈی اے نے اس منصوبے پر بہت کام کیا، ایف ڈبلیو او نے قلیل عرصے میں کرتارپور راہداری مکمل کی، 2 ہزار فلیٹ اس طبقے کو مل رہے ہیں جو اپنے گھر کا تصور نہیں کرسکتا تھا. میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں،لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اس لئے کچی آبادی بن جاتی ہے، مسلم لیگ ن نے 5سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا، ہم اڑھائی سال میں 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کرچکے ہیں، پاکستان میں 50 سال بعد 2 ڈیمزبن رہے ہیں،زرعی پیداوار اور سستی بجلی پیدا ہوگی،پچھلے مہینے پاکستان کی تاریخ میں سیمنٹ کی رکارڈ فروخت ہوئی ہے، بنڈل آئی لینڈ پر حکومت سندھ سے بات کررہے ہیں،

  • ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم

    ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم

    ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں کراچی رائل پارک کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی سامنے آئیں، چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ آپ سے جو کام کرنے کو کہا تھا کیا ہوا؟ کمشنر کراچی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ پیش کرنے پر عدالت برہم ہو گئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کو فارغ کریں، ہمارے سامنے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کیسے پیش کی؟ ہم نے سب احکامات آپ کو خود دیئے تھے، کمشنر کراچی نے عدالت میں کہا کہ ہاکی گروَانڈ اور کھیل کے میدان بنا دیئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں، ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے کہا کہ کمشنر کراچی کام کر رہے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ انہیں ڈپٹی کمشنرز کے بجائے اپنی رپورٹ پیش کرنی چاہیے تھی، کمشنر کراچی نے کہا کہ کڈنی پارک ہو یا سب جگہ کام، اپنی نگرانی میں کروا رہا ہوں،

    وکیل مکین ہل پارک نے عدالت سے استدعا کی کہ 4ماہ کی مہلت دے دی جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک فیملی نے 3 گھروں پر قبضہ کر رکھا ہے، ہل پارک تجاوزات کیس میں مکینوں کی فریقین بننے کی درخواست مسترد کر دی گئی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باغ ابن قاسم کی کیا صورتحال ہے؟ کمشنر کراچی نے جواب دیا کہ باغ ابن قاسم میں سبزہ اگانے کا کام جاری ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں شاہراہ قائدین نالے پر عمارت کا کیا ہوا؟ کمشنر کراچی نے کہا کہ ایس بی سی سے نے بتایا کہ نالے پر عمارت نہیں ہے،چیف جسٹس گلزار احمد کمشنر کراچی پر برہم ہو گئے اور کہا کہ ایس بی سی اے کو چھوڑیں، آپ کو براہ راست حکم کا مطلب آپ کو جواب دینا ہے، پوری بلڈنگ ہی نالے پر کھڑی ہے، ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہیں، اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیر المنزلہ عمارت بن جاتی ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کہاں ہیں ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمارے سامنےکیوں غلط بیانی کر رہے ہیں ڈی جی ایس بی سی اے نے عدالت کوجواب دیا کہ سٹرک کی ری الاٹمنٹ سے پلاٹ نکلا، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پھر بییچ دیں گے، کل سپریم کورٹ کی عمارت پر دعویٰ کردیں گے،سپریم کورٹ کا لے آوَٹ پلان لے آئیں گے تو ہم کیا کریں گے؟ آپ لوگ کل سپریم کورٹ کی عمارت کسی کو دے دیں گے ، آپ لوگ کل وزیراعلی ٰہاوَس پر کسی کو عمارت بنوا دیں گے، ہمارے سامنے ایسی غلط باتیں مت کریں، سب معلوم ہے،آپ ریکارڈ ڈیجیٹلائزکیوں نہیں کرتے؟ دنیا کو معلوم ہے ایس بی سی اے کون چلا رہا ہے ، ایک مولوی کو ڈی جی ایس بی سی اے بنا کر لا کھڑا کردیا، آپکا خیال ہے کہ آپ ڈی جی ایس بی سی اے ہیں، ہر ماہ ایس بی سی اے میں اربوں روپے جمع ہوتا ہے، سب رجسٹرار آفس، ایس بی سی اے اور ریونیو میں زیادہ پیسہ بنایا جاتا ہے، سب معلوم ہے کیا ہو رہا ہے، ان اداروں کا حال برا ہے ، آپ کچھ اعتراض کریں گے تو آپ کو ہٹا دیا جائے گا،

    ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

    ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ شاہراہ قائدین پر نسلہ ٹاور سے متعلق بلڈر کو بلا کر پوچھا جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہاں ایس بی سی سے بلڈر ہی کی تو ترجمانی کر رہا ہے، 50سالہ پرانے علاقے میں اچانک کیسے ایک پلاٹ نکل آتا ہے؟ کیسے اچانک لیز کردی جاتی ہے ؟ابھی نسلہ ٹاور کی لیز منسوخ کردیتے ہیں،چیف جسٹس نےڈی جی ایس بی سے اے کو حکم دیا کہ آپ عمارت گرانے کا کام شروع کریں،

    اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

    انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

    کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس

  • میں ہارا نہیں، گیلانی دوبارہ عدالت پہنچ گئے

    میں ہارا نہیں، گیلانی دوبارہ عدالت پہنچ گئے

    میں ہارا نہیں، گیلانی دوبارہ عدالت پہنچ گئے

    چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کا معاملہ یوسف رضا گیلانی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کردی

    اپیل یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی،اپیل میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے دوران سماعت حقائق کا جائزہ نہیں لیا،غیر قانونی عمل کی تشریح عدالتیں کر سکتی ہیں،عدالت کا کام ہے کہ غیر قانونیت پر نعم البدل فراہم کرے،ایسے مقدمات میں عدالت نے ووٹرکی نیت کو پرکھنا ہوتا ہے،انٹرا کورٹ اپیل منظور اور سنگل بینچ کا فیصلہ مسترد کیا جائے یوسف رضاگیلانی نے پریذائیڈنگ افسرکی جانب سے 7ووٹ مسترد کیے جانے کافیصلہ چیلنج کیا تھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے اور آرٹیکل 69 کے تحت پارلیمان کی کارروائی کو تحفظ حاصل ہے اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ اس معاملے میں کوئی ڈائریکشن جاری نہیں کرسکتی

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

    کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے

  • نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ:پاکستان کے بڑے ذمہ داران اہم بریفنگ پرجی ایچ کیوپہنچ گئے

    نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ:پاکستان کے بڑے ذمہ داران اہم بریفنگ پرجی ایچ کیوپہنچ گئے

    راولپنڈی :نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ:پاکستان کے بڑے ذمہ داران اہم بریفنگ پرجی ایچ کیوپہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آج پاکستان کے اہم بڑے ذمہ داران نے جی ایچ کیو کا اہم دورہ کیا

    ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کے دوران منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کرنےوالے 22 کے شرکاکو عالمی اور علاقائی سلامتی اور قومی سلامتی کےحوالے سے پاک فوج کے منصبوبوں‌کے بارے میں بتایا گیا۔

    بعد ازاں شرکا نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم نشست کی

    راولپنڈی میں‌ہونے والی یہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ ایک سالانہ تقریب ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    قومی سلامتی ورکشاپ پارلیمنٹیرینز ، سول سرونٹس ، آرمڈ فورس کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت 54 شرکاء شریک ہیں۔

  • پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دے کرفتح قوم کےنام کردی:سیریزاپنےنام کرلی

    پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دے کرفتح قوم کےنام کردی:سیریزاپنےنام کرلی

    سنچورین:پاکستان نےجنوبی افریقہ کوشکست دے کرفتح قوم کےنام کردی:سیریزاپنےنام کرلی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فتح حاصل کر لی۔

     

    دوسری پاکستانی کھلاڑیوں‌ نے سیریزجیتنے کے ساتھ قوم کوخوشخبری سناتے ہوئے فتح پاکستانیوں کے نام کرکے جنوبی افریقہ کی سرزمین سے ہزاروں کلومیٹردورسے یہ خوشی کا پیغام دے بھیجا ہے

     

     

    پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین میں کھیلے تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    آج ٹاس جیت کر جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی گئی تو اس وقت یہ یہ فیصلہ اچھا لگ رہا تھا ، جنوبی افریقی کپتان کا فیصلہ پاکستان کے لیے سودمند ثابت ہوا اور دونوں اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا۔

     

    پاکستان کی طرف سےکھیل کا شاندارآغازہوا اوراوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 112 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم امام الحق 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد فخر زمان کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم کریز پر آئے اور ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھانے ہوئے 200 رنز مکمل کرائے۔

     

    فخر زمان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے9 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی، جس کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان چند منٹ ہی وکٹ پر ٹِک پائے اور صرف 2 رنز بنا کر 214 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

     

    سرفراز احمد اچھی فارم میں نظر آئے لیکن ان کی اننگز بھی صرف 13 رنز تک محدود رہی اور وہ جے جے اسمٹس کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستانی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں فہیم اشرف بھی صرف ایک بنا کر چلتے جس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم پانچویں وکٹ گنوا بیٹھی۔

    کپتان بابراعظم نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن وہ صرف 6 رنز کے فاصلے سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے ،دوسری طرف محمد نواز بھی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد ایڈن مرکرم کی دوسری وکٹ بن گئے۔

    آخری دس اوورز میں وقتاً فوقتاً گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم تیز رفتاری سے رنز اسکور نہ کر سکی۔تاہم آخری دو اوورز میں پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حسن علی اور بابر اعظم نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے دو اوورز میں 43 رنز بنائے۔

    حسن علی نے اننگز کے 49ویں اوور میں 4 چھکے لگا ئے اورپاکستان کی اننگزکے خاتمے پر32 سکورکےساتھ ناٹ آوٹ واپس آئے جبکہ بابر نے 50ویں اوور میں دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔اننگز کی آخری گیند پر بابر اعظم کو سنچری مکمل کرنے کے لیے 6 رنز درکار تھے لیکن چھکا مارنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔

     

    پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔بابر نے 82 گیندوں پر تین چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنائے جبکہ حسن علی نے 11 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں ایڈن مرکرم کے ساتھ جینمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے اپنی ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی شاہین شاہ آفریدی نے دلائی جب 18 رنز بنانے والے ایڈن مرکرم وکٹوں کے عقب میں سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

     

    اسکور 77 تک پہنچا تو کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلنے والے عثمان قادر نے 17 رنز بنانے والے جے جے اسمٹس کو چلتا کر کے پہلی وکٹ حاصل کی۔دو وکٹیں گرنے کے بعد ملان کا ساتھ دینے کپتان ٹیمبا باووما آئے اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 127 تک پہنچا دیا۔

    اس مرحلے پر سیریز کا پہلا میچ کھیلنے والے محمد نواز نے ایک ہی اوور میں ملان اور باووما کو چلتا کر کے پاکستان کو میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچا، ملان نے 77 اور باووما نے 20 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کو اگلا دھچکا اس وقت لگا جب نواز نے چند رنز کے اضافے سے ہنری کلاسن کو بھی چلتا کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلا دی۔

    پانچ وکٹیں گرنے کے بعد ایندائل فلکوایو اور کائل ویرین کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔فلکوایو اور ویرین نے چھٹی وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

    اس مرحلے پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کو فتح دلانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں لیکن حارث رؤف نے ویرین کی اننگز کا خاتمہ کر کے میزبان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، ویرین نے 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔

    فلکوایو سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی مجموعی اسکور میں 3 رنز کے اضافے سے چلتے بنے، انہوں نے بھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔

    بیورن ہینڈرکس بھی صرف ایک رنز بنا سکے جبکہ 19 رنز بنانے والے کیشپ مہاراج کی وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے بکھیر دیں۔میچ کے آخری اوور میں شاہین نے ڈیرل ڈپاویلن کو آؤٹ کرکے پاکستان کو میچ اور سیریز میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز 34 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے بھی تین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں فتح کی بدولت پاکستان نے تین میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، عثمان قادر، فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

    جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کیشو مہاراج، جے جے اسمَٹس، بیورین ہینڈرکس، ہینرِچ کلاسین، ڈیرن ڈوپاولَن، اینڈائل فلکاوایو، کائل ویرینے، ایڈِن مرکرم، جینیمَن ملان اور لوتھو سِپاملا۔

  • مشترکہ مفادات کونسل اجلاس:جام کمال نے کیا بات کی کہ اجلاس ملتوی کرکے دوبارہ طلب کرنا پڑا

    مشترکہ مفادات کونسل اجلاس:جام کمال نے کیا بات کی کہ اجلاس ملتوی کرکے دوبارہ طلب کرنا پڑا

    اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل اجلاس:جام کمال نے کیا بات کی کہ اجلاس ملتوی کرکے دوبارہ طلب کرنا پڑا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کی منظوری دے دی گئی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا ۔ چار گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سمیت وفاقی وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی۔ ۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا مردم شماری کے نتائج جاری کرنے، جب کہ وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے کو نئی مردم شماری سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔

    وزیراعلٰی بلوچستان کی جانب سے مردم شماری کے نتائج سے متعلق وقت مانگنے پرمشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیرکو دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔

    مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے صوبے کو 3800 میگاواٹ اضافی بجلی دی جائے گی۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بلوچستان میں بجلی کی ایک اور تقسیم کار کمپنی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    مشترکہ مفادات کونسل نے درآمد شدہ ایل این جی کی قیمت طے کرنے سے متعلق تجویز کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے معاملات، صوبائی فوڈ اتھارٹیز اور پی ایس کیو سی اے کے کو بھی وفاق ہی طے کرے گا

    دوسری طرف سندھ ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کی طرف سے اچھے ماحول اورکچھ کرگزرنے کے عزم سے بہت متاثرہوئے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان جس جزبے کے ساتھ ملکی معاملات کوحل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی

  • وزیراعظم عمران خان:یہودی یامسلمان:برطانوی میڈیا     نےخطرےکی گھنٹی بجادی:ڈیلی میل کےخطرناک انکشافات

    وزیراعظم عمران خان:یہودی یامسلمان:برطانوی میڈیا نےخطرےکی گھنٹی بجادی:ڈیلی میل کےخطرناک انکشافات

    لندن :وزیراعظم عمران خان:اندرسے یہودی یا مسلمان :برطانوی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی:ڈیلی میل کے خطرناک انکشافات ،وزیراعظم عمران خان کے بارے میں باقاعدہ ایک مہم شروع کی گئی ہے ، جس میں‌ عالمی نشریاتی اداروں سے لیکرعالمی خفیہ اداروں نے ایک باقاعدہ جنگ شروع کررکھی ہے، ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی ماضی کی زندگی پرتبصرے تودوسری طرف کپتان کے نظریات پرخطرناک حقائق نے ساری صورت حال کھول کررکھ دی ہے،عمران خان جسے بعض سخت گیراسلامی انتہاپسند یہودی ہونے کے طعنے دیتے رہے اور اب کیا صورت حال ہے اس پرڈیلی میل نے کچھ یوں نقشہ کھینچا ہے ،

    ڈیلی میل لکھتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ عورت کی عزت،عصمت پردے اوراسلامی لباس میں ہے:یہی کچھ وہ پاکستان میں چاہتے ہیں: اس عالمی نشریاتی ادارے نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ایک بہت بڑا دعویٰ کردیا ہے جس نے نظریہ پاکستان کے مخالف ملکوں ، قوتوں اورگروہوں کو عمران خان سے بہت ناراض کردیا ہے

    ڈیلی میل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران‌ خان اندر سے سخت اسلام پسند ہیں اوروہ دنیا کو بظاہر یہ تاثردے رہے ہیں کہ وہ اسلامی اقدار، شعائر اور اسلامی طرز حیات کے بارے میں سخت گیر نہیں ہیں ، ڈیلی میل نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عمران خان پہلا پاکستانی وزیراعظم ہے جوحقیقی طورپرپاکستان کوراسخ العقیدہ اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں

    ڈیلی میل نے وزیراعظم عمران خان کی اسلام پسندی کو ثابت کرنے کےلیے چند واقعات درج کئے ہیں جن میں‌ پاکستان میں عورت کی آزادی کے حوالے سے جاری تحریکوں کو پسند نہ کرنے کے حوالے سے بھی ان پرالزام ہے ،

    ڈیلی میل لکھتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان یہ سمجھتے ہیں‌ کہ خواتین عصمت دری کے واقعات میں اضافے کے لئے کس طرح لباس پہنتی ہیں اور کہتے ہیں کہ ‘ہر ایک کو اس سے بچنے کی طاقت نہیں ہوتی ہے’۔ڈیلی میل کے مطابق جس قسم کا متاثرکن لباس خواتین پہنتی ہیں اس سے برائی اوربے حیائی کی طرف سوچ راغب ہوتی ہے اورپھریہ سوچ باقاعدہ ایک جرم کی شکل اٰختیارکرلیتی ہے

    وزیراعظم عمران خان کے بارے میں عالمی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کپتان یہ سمجھتے ہیں کہ غیراسلامی لباس پہننے کے بعد عورت کے لیے اپنی عزت اورعصمت کی حفاظت بہت مشکل ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے جرائم کے پیدا ہونے اوربڑھنے کا شائبہ رہتا ہے

    ڈیلی میل نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں لکھا ہے کہ عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں ریپ ، جنسی زیادتیوں کے واقعات کے بڑھنے کے پیچھے خواتین کے لباس اوررہن سہن کا بڑا عمل دخل ہے

    ڈیلی میل نے ایک بہت بڑی بات منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ صرف اسلامی لباس اورطرززندگی ہی خواتین کی عزت اورعصمت کا پاسبان ہے ، عالمی ادارہ لکھتا ہےکہ وزیراعظم عمران خان یہ بھی سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں اس قسم کے جرائم کی بڑی وجہ مردوزن کی خلوت اورپھرمجالس ہیں

    ڈیلی میل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یہ بھی سمجھتے ہیں اوریہ ایمان رکھتے ہیں کہ اسلامی لباس ، پردے سے بے حیائی ، عریانی اورفحاشی جیسے فتنوں سے بچا جاسکتا ہے

    ڈیلی میل نے وزیراعظم عمران خان کے ان نظریات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مغرب اوریورپ وزیراعظم عمران خان کے خیالات اورپھران خیالات کے پیچھے اقدامات کو گہری نظرسے دیکھ رہا ہے اوروہ کپتان کو اسی وجہ سے اچھی نظرسے نہیں دیکھتے ،

    ڈیلی میل نے وزیراعظم عمران خان کو اسلام پسندی کی وجہ سے "ثقافت خان” کے لقب سے پکارکریہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہےکہ وزیراعظم عمران خان اسلامی ثقافت اورطرززندگی کوہرحال میں پاکستان میں اپنانا چاہتے ہیں

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان جوبظاہرایک آزاد ادارہ ہے ، اس ادارے نے بھی وزیراعظم عمران خان کواندر سے ایک راسخ العقیدہ مسلمان قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان دنیا کودکھاتا کچھ ہے اوراندرسے پاکستان میں اسلامی انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے

    ڈیلی میل اورہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے کچھ واقعات کا ‌حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعات جن میں غیرت کے نام پرقتل اورپھرموٹروے پرخاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کو بنیاد بنا کرکہا ہے کہ یہاں تولباس نے متاثرنہیں کیاتھا جس کی وجہ سے یہ جرم ہوا

    ڈیلی میل نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان علما طبقے کے ساتھ بہت زیادہ قربت رکھتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں جن کے اردگرد علما کا قبضہ ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے سال کپتان کوایک عالم دین کے بیان کی وجہ سے بہت زیادہ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑاہے ،ڈیلی میل کا یہ اشارہ مولانا طارق جمیل کی طرف ہے

    ڈیلی میل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اندرکے انسان کا اس وقت پتا چلا جب پاکستان میں عورت مارچ کے نام پرہونے والے پروگراموں‌ پراسلام پسند جماعتوں کی طرف سے سخت ردعمل آیا اوراس ردعمل کی عمران خان نے حمایت کی اورعورت مارچ کوپاکستانی معاشرے کے لیے ایک غیرپسندیدہ فعل قراردیا

    ڈیلی میل نے ایک بہت بڑی بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ عورت مارچ میں لگنے والے نعرے خلاف اسلام اور توہین اسلام وتوہین رسالت کے زمرے میں‌آتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ پاکستان میں عورت مارچ کے منتظمین کےخلاف مقدمات بھی وزیراعظم کی مرضی کے بغیرقائم نہیں ہوسکتے

    ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ بڑی عجیب اورحیران کن عالمی برادری کے لیے یہ بات ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود عمران خان کچھ ایسی باتیں کررہیں کہ جن سے ان کی اصلیت کھل کرسامنے آجاتی ہے ، ڈیلی میل لکھتا ہے کہ خان کا یہ کہنا کہ برطانیہ میں طلاق کی شرحوں کو بھی 1970 کی دہائی میں شروع ہونے والی ‘جنسی ، منشیات اور راک اینڈ رول’ ثقافت ذمہ دارہیں یہ ایک ایسا بیان ہے جویہ ظاہرکرتا ہے کہ اگرعمران خان اقتدارپررہا تووہ پاکستان میں سخت گیراسلامی معاشرے کوپروان چڑھائے گا، خواتین کواسلامی لباس جبری طورپرپہننے کے لیے اقدامات کرے گا اورپھرجنوبی ایشیا میں ایسی سخت گیراسلامی ریاست کا تصورپیش کرے گا جس سے پہلے ہی مغرب اوریورپ سمیت دیگردنیا خائف ہے

  • آر ایس ایس اور بے جی پی کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب،مودی کا بچھایا بارود پھٹ پڑا

    آر ایس ایس اور بے جی پی کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب،مودی کا بچھایا بارود پھٹ پڑا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت آرایس ایس کی حمایت سے بی جے پی کی حکومت بھارت کے اندر انسانی تاریخ کا ایسا المناک کھیل کھیل رہی ہے جس کی بارے لکھتے ہوئے بھی مورخ یقینا شرمندگی محسوس کرے گا۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر دیکھا جائے تو آر ایس ایس کی صف اول کی قیادت میں محض نریندر مودی ، جنرل بپن راوت، اجیت ڈووال، موہن بھاگوت ، راج ناتھ سنگھ اور امت شاہ شامل ہے۔ یہ ٹولہ گذشتہ کافی عرصے سے سب کچھ منظم انداز میں کر رہا ہے ۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ آر ایس ایس کے زیر اہتمام 2009 میں ایک تھنک ٹینک وجود میں آتا ہے جس کا بنیادی ہدف یہ قرار دیا جاتا ہے کہ 2025
    تک ہندو ازم کو سرکاری طور پر باقاعدہ بھارت کا ریاستی مذہب قرار دیا جا سکے۔ اس کے بانی سربراہ اجیت ڈووال مقرر کئے جاتے ہیں۔ اور اسی سال موہن بھاگوت آر ایس ایس کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں اور اس کے پانچ سال کے بعد مودی کی قیادت میں بی جے پی بھارت میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیت جاتی ہے اور اس کے بعد مودی وزیر اعظم بننے کے بعد جو سب سے پہلا کام کرتا ہے وہ اجیت ڈول کی تقرری کرتا ہے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پھر بعد کی کہانی آپکو معلوم ہے کہ شہریت قانون ، بابری مسجد ، مقبوضہ کشمیر کو ضم کرنا ، سکھوں کو نکیل ڈالنا ۔ مسلمانوں کو دیوار کے ساتھ لگنا ، دلتوں کو سبق سکھنا ۔ سب کچھ ہنگامی بنیادوں پر کیا جاتا ہے ۔ اور ایسے نہ ختم ہونے والے کا سلسلہ اب بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ حقیقت میں بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کا جو لوگوں کے ساتھ سلوک ہے اس سے بھارت کا ایک بڑا طبقہ بہت مایوس ہے۔ میں آپکو بتاوں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمون کے سربراہ اسد الدین اویسی تو بارہا کہہ چکے ہیں کہ
    گوڈسے نے تو صرف ایک گاندھی کو قتل کیا تھا لیکن موجودہ گوڈسے (نریندر مودی) نے پورے بھارت کو قتل کر دیا ہے۔ BJP کی زبان پر تو گاندھی کا نام ہوتا ہے مگر ذہن پر ان کا قاتل ناتھورام گوڈسے سوار ہے، BJP گاندھی کے نام کی دکان کھولے پورے بھارت کو بیوقوف بنا رہی ہے ۔ اس کے جو نتائج ہندوستان پر مرتب ہو رہے ہیں اور مزید ہونگے۔ ان کو آنے والا وقت مستقبل قریب میں واضح کر دے گا۔ یہ صرف اسد الدین اویسی ہی نہیں راہول گاندھی بھی شور مچا رہے ہیں کہ بی جے پی اداروں پر قابض امریکہ کیوں خاموش ہے۔ مگر یہاں اصل بات یہ ہے کہ بھارت میں یہ سب کچھ اچانک تو نہیں ہوا بلکہ اس کے آثار بہت حد تک نمایاں تھے ۔۔ 2005 میں انڈین انٹیلی بیورو کے چیف کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈووال نے آر ایس ایس میں نہ صرف باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی بلکہ عہد کیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں آر ایس ایس اور ہندو ازم کے فروغ میں صرف کر دے گا ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر آر ایس ایس اور ’’را ‘‘کی مشترکہ تحریک Vivekananda International Foundation (وی آئی ایف) کے نام سے ایک ادارہ وجود میں آیا جو بادی النظر میں تو ایک تھنک ٹینک تھا لیکن در حقیقت اس میں ۔۔۔ را ۔۔۔ کا سابق چیف اروند گپتا، سابق ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف لیفٹینٹ جنرل (ر) آر کے ساہنی، ڈاکٹر شری رادھا دت، لیفٹیننٹ جنرل (ر) گوتم بینر جی، بریگیڈیئر (ر) ونود آنند، آر این پی سنگھ، ڈاکٹر وجے شکوجا، میجر جنرل (ر) پی کے ملک، تلک دویشر، سابق سفارتکار پربھات شکلا، سابق سیکرٹری خارجہ کنول سبل،سمیت بھارت کے صف اول کے دفاعی، ثقافتی، خارجی ، داخلی اور سفارتی امور کے ماہر اور ماہرین لسانیات شامل ہیں۔ یوں در حقیقت اس انتہا پسند مگر پر اسرار ادارے کو سپر راء کا نام دیا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات خاصی اہم اور توجہ طلب ہے کہ آر ایس ایس کی اس تنظیم نو کے دوسرے مرحلے میں آر ایس ایس سے وابستہ زیادہ شدت پسند عناصر نے دانستہ طور پر واجپائی ، جسونت سنگھ، یشونت سنہا، مرلی منوہر جوشی اور ایل کے ایڈوانی کو موثر ڈھنگ سے عملاً بے اثر کر دیا۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق واجپائی اور جسونت سنگھ کو تو باقاعدہ ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج کر دیا گیا تا کہ یہ نسبتاً اعتدال پسند سمجھی جانے والی شخصیات وی آئی ایف Vivekananda International Foundation پر انگلی نہ اٹھا سکیں۔ بہت سے لوگ تو یہ بھی مانتے ہیں کہ سشما سوراج اور ارون جیٹلی کے ساتھ بھی درحقیقت یہی کیا گیا کیونکہ دونوں افراد ایک سے زائد جگہ پر اس super raw کے بڑھتے اثر و رسوخ پر انگلی اٹھا چکے تھے۔ ۔ آپ بھارت کی سرکاری ٹی وی دور درشن نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کے سالانہ خطاب کو براہِ راست نشر کیا۔۔ آپکو بتاوں آر ایس ایس 1925 میں قائم کی گئی تھی جس پر آزادی کے بعد تین دفعہ پابندی عائد کی گئی ۔ پر اس وقت اس کا جادو پورے بھارت پر سرچڑھ کر بول رہا ہے ۔۔ آر ایس ایس کے نظریات سے متاثر مودی انڈیا کو ایک ہندو راشٹریا میں تبدیل کرکے مذہبی اقلیتوں کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔ یہ دراصل غیر ہندوؤں کو ہندوتوا کے لیے خطرہ مانتے ہیں۔آر ایس ایس بی جے پی کی ’ماں‘ ہے ۔ آر ایس ایس کئی تھنک ٹینک بھی چلاتی ہے۔ ان میں سے چند نامی گرامی صنعت کاروں اور کاروباری افراد کے فراہم کردہ سرمائے سے چلائے جاتے ہیں۔ آر ایس ایس نے کبھی انڈیا کے آئین کو دل سے قبول نہیں کیا اور بار بار مختلف حلقے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان کی ہمنوا پارٹی جب دو تہائی اکثریت سے حکومت میں آئے گی تو وہ اسے بدل دیں گے۔ ۔ اس کی ہمنوا تنظیموں کی ایک لمبی فہرست ہے جسے ۔۔۔ سنگھ پریوار۔۔۔ یعنی آر ایس ایس کا خاندان کہا جاتا ہے اور یہ دو درجن سے زیادہ پارٹیوں پر مشتمل ہے۔ ان میں بی جے پی یعنی بھارتیہ جنتا پارٹی ان کا سیاسی چہرہ ہے جبکہ اسی طرز پر بھارتیہ کسان سنگھ، بھارتیہ مزدور سنگھ وغیرہ ہیں۔ وہ پورے ملک میں شاکھا لگاتے ہیں جہاں لوگوں کو لاٹھی، تلوار، بھالے وغیرہ سے تربیت دی جاتی ہے۔ فی الحال ان کی تازہ رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں 84 ہزار شاکھائیں لگتی ہیں جن میں سے تقریبا 60 ہزار روزانہ لگتی ہیں۔ ان میں انھیں جہاں عسکری تربیت دی جاتی ہے وہیں انھیں حالات حاضرہ سے باخبر رکھا جاتا ہے۔ ۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی تنظیم کہلاتی ہے اس کے کارکنوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ یہ بھارت میں ابتدائی تعلیم کے لیے سرسوتی ششو مندر کے طور پر تقریبا
    12000 سکول چلاتے ہیں جبکہ اتنے ہی سکول ودیا بھارتی کے نام سے ثانوی سطح کے چلاتے ہیں جہاں تقریبا 40 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لیے میں آپکو بغیر کسی شک و شبہے کے بتارہا ہوں کہ آر ایس ایس کو بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی نظریاتی اساس یا بنیاد مانتی ہے۔ بی جے پی کے تمام پالیسیاں آر ایس ایس کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں۔ اور ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ دوسری جانب یہ بھی ایک کھلا راز ہے کہ بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں ہر آنے والے دن کے ساتھ زور پکڑتی جا رہی ہیں اور خصوصاً شمال مشرقی بھارت کے صوبوں یعنی ناگا لینڈ، میزورام، میگھالیہ، منی پور، تری پورہ ، ارونا چل پردیش ،سکم اور آسام میں تویہ باقاعدہ آزادی کی تحریکیں بن چکی ہیں۔ ۔ ماہرین کے مطابق ہندوستان کے چھ سو اضلاع میں سے 240 سے زائد ضلعوں میں نکسلائٹ تحریک زوروں پر ہے اور ہزاروں افراد اس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر اس جانب توجہ دی جائے کیونکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جلد یا بدیر خطے میں کسی بڑے حادثے یا سانحے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ابھی حال ہی میں چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں 22 انڈین فوجیوں کی ہلاکت ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے ۔ اتنی زیادہ تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت کے باعث یہ پوچھا جا رہا ہے کیا یہ سٹریٹیجک غلطی تھی یا اسے انٹلیجنس سسٹم کی ناکامی سمجھا جانا چاہیے۔ کیا فوجیوں کے مابین باہمی رابطے کا فقدان تھا جس کی وجہ سے جدید ترین اسلحوں سے لیس دو ہزار سے زیادہ جوان چند سو ماؤ نوازوں کا مقابلہ نہیں کر سکے؟ ۔ تو نہ سٹریٹجک غلطی تھی نہ ہی انٹیلی جنس کی ناکام ۔ بھارتی فوج کی اہلیت ہی یہ ہے وہ صرف نہتے لوگوں پر ظلم وستم ہی کر سکتی ہے ۔ ویسے ہمیشہ بھارتی فوج ایسے ہی مار کھاتی ہے ۔ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس علاقے میں ہمیشہ بھارتی فوج کو مار ہی پڑی ہے اور بہت سے فوجی تو یہاں ڈیوٹی لگ جانے سے فوج ہی چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔