Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کر لیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین ون 900کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،شاہین ون اے زمین سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے،بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیاگیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربے کا مقصد ویپن اورنیوی گیشن سسٹم کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچنا تھا۔میزائل تجربے کو ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے دیکھا، جبکہ چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ بھی اس موقع پر موجود تھے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل تجربے پرانجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی

  • اسلام آبادمیں کیاچل رہا ہے:مریم نوازکےساتھ کیاہوگیاکہ سرشرم سےسرجھک گئے:مبشرلقمان نےپردہ فاش کردیا

    اسلام آبادمیں کیاچل رہا ہے:مریم نوازکےساتھ کیاہوگیاکہ سرشرم سےسرجھک گئے:مبشرلقمان نےپردہ فاش کردیا

    لاہور:اسلام آباد میں کیا چل رہا ہے اورمریم نوازکے ساتھ کیا ہوگیا کہ لندن تک شرم سے سرجھک گئے:مبشرلقمان نے پردہ فاش کردیا،اطلاعات کے مطابق پچھلے دودن سے جس طرح ملک میں ہلچل اورسیاسی عدم استحکام ہے اوراسلام آباد میں کیا ہورہا ہے اوراگلے چند دنوں تک ن لیگ کی سیاست کا کس طرح جنازہ نکلنے والا ہے اس کے حوالے سے پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان کے ساتھ اس وقت ملک کی اہم شخصیات رابطے میں ہیں اورساری حقیقت کھول کررکھ دی ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جس عقل مندی کا مظاہرہ کل نیب نے کیا وہ قابل تحسین ہے ، کیوںکہ نیب کو اطلاعات مل چکی تھیں کہ مریم نوازپیشی کی آڑمیں شرارت کرنے جارہی ہیں‌اوراس دوران اداروں اورسیکورٹی فورسزکوگالیاں دینے کا پروگرام مرتب ہوچکا تھا

     

    دوسری طرف مریم نواز نے اپنی اہمیت اجاگرکرنے کے لیے اپنے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کوساتھ لانے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ مریم اکیلی نہیں ہے

    اسی منصوبے کے تحت مولانا فضل الرحمن اوردیگراتحادیوں کو فون کیے کہ جتنے زیادہ ہوسکے لوگ لائے جائیں

    حمزہ کو اس احتجاجی ریلی کا سربراہ مقررکردیا تاکہ اگریہ ریلی ناکام ہوئی تو حمزہ کی قیادت پرالزام لگے گا اوراگرکامیاب رہی تو مریم کے حصے میں کامیابی
    آئے گی

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جولڑکی اپنے باپ کی عزت کا خیال نہیں رکھتی وہ کسی دوسرے کو کسی دوسرے کی عزت کیسے عزیز ہے ، اس لیے تواپنے باپ کا نام بھی ایسے لیتے ہی جیسے کوئی عمرمیں چھوٹے شخص کا لیا جاتا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ان کو اسلام آباد میں ن لیگی اہم رہنما بھی ملے جنہوں نے بڑے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ نہتی لڑکی ہمیں بھی رسوا کررہی ہے اوراپنے باپ کو بھی ، اس کوذرا بھر احساس نہیں کہ ملک میں اس کی وجہ سے عدم برداشت بڑھتا جارہا ہے اوراس کی حرکتوں کے وجہ سے لیگیوں کےسرشرم سے جھک گئے ہیں‌

     

  • ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی  کو بڑا عہدہ مل گیا

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیئے گئے،یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا

    پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے درخواست جمع کروائی تھی، ن لیگ کی رہنما مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ قائد حزب اختلاف ن لیگ سے ہو گا تا ہم پیپلز پارٹی نے اپنی درخواست جمع کروائی تھی جس کے بعد سینیٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا،یوسف رضا گیلانی کو 30 ووٹ ملے کیوں کہ 30 اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی گئی تھی

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 30اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی 21پیپلزپارٹی، 2 اے این پی ایک جماعت اسلامی کا رکن شامل ہے،فاٹا2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے،پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا،

  • ویلڈن بلاول،کسی کی نہ ماننے والا سراج الحق بلاول کے آگے "زیر”

    ویلڈن بلاول،کسی کی نہ ماننے والا سراج الحق بلاول کے آگے "زیر”

    ویلڈن بلاول،کسی کی نہ ماننے والا سراج الحق بلاول کے آگے "زیر”
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو ایک ہی ملاقات میں زیر کر لیا

    جماعت اسلامی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف لانے کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے اس درخواست میں جماعت اسلامی کے رکن کے بھی دستخط ہیں

    بلاول زرداری نے چند روز قبل لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی وضاحت جاری کی گئی تھی تا ہم آج سینیٹ میں جمع کروائی جانے والی درخواست پر جماعت اسلامی کے رکن کے دستخط موجود ہیں

    سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی نے کسی کوووٹ نہیں دیا تھا، اسی طرح وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ میں بھی جماعت اسلامی نے ووٹ نہیں دیا تھا، پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی جماعت اسلامی شامل نہیں ہوئی بلکہ اعلان کیا تھاکہ جماعت اسلامی الگ تحریک چلائے گی، پی پی، ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی چیز ہیں،جماعت اسلامی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے تا ہم بلاول سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

    جماعت اسلامی کے سربراہ سے سینیٹ الیکشن سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی تھی تا ہم وہ سراج الحق کو ووٹ دینے پر نہ منوا سکے تھے، بلاول کی ایک ملاقات نے سراج الحق کو بھی زیر کر لیا

  • زرداری کی گریٹ گیم ،مولانا کی منتیں بھی کام نہ آئیں،پی ڈی ایم کو ایک اوربڑا جھٹکا

    زرداری کی گریٹ گیم ،مولانا کی منتیں بھی کام نہ آئیں،پی ڈی ایم کو ایک اوربڑا جھٹکا

    زرداری کی گریٹ گیم ،مولانا کی منتیں بھی کام نہ آئیں،پی ڈی ایم کو ایک اوربڑا جھٹکا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی تمام تر کوششیں بے کار گئیں، پی ڈی ایم ایک نہ ہو سکی

    پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف لانے کی تیاری کر لی، جبکہ مریم نواز بھی گزشتہ روز کہہ چکی ہیں کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ن لیگ سے ہو گا، اس ضمن میں پیپلز پارٹی نے پہل کر دی ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست جمع کرادی

    30ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی گئی،پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 30اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی 21پیپلزپارٹی، 2 اے این پی ایک جماعت اسلامی کا رکن شامل ہے،فاٹا2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے،پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا،

    مولانا فضل الرحمان نے پچھلے ایک ہفتے میں آصف زرداری اور بلاول سے کم از کم تین بار رابطہ کیا تا ہم پیپلز پارٹی نے مولانا کی نہ سنی اور ن لیگ کا قائد حزب اختلاف ماننے کی بجائے اپنی درخواست جمع کروا دی، اب آنیوالے دنوں میں پی ڈی ایم کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا پیپلز پارٹی کے نواز شریف کے واپس بلاونے کے مطالبے کے بعد ہی اندازہ ہو گیا تھا تا ہم جو لوگ ابھی تک اس خوش فہمی میں ہیں کہ پی ڈی ایم متحد ہے اور رہے گی، اب ایسا ممکن نہیں رہا، پیپلز پارٹی نے اپنی گریٹ گیم کا آغاز کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان اسی پرانی تنخواہ پر کام کرتے رہیں گے،

  • یہ کام نہیں ہو سکتا،حکومت کا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا

    یہ کام نہیں ہو سکتا،حکومت کا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا

    یہ کام نہیں ہو سکتا،حکومت کا پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسے کے لئے حکومت نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے

    پیپلز پارٹی نے بھٹو کی برسی پر لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے اس ضمن میں پی پی نے کمشنر راولپنڈی کو جلسے کی اجازت کے لئے درخواست دے رکھی تھی، کمشنر آفس رالپنڈی نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ ملک میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اسلئے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیاقت باغ مین جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے.

    دوسری جانب وزارت صحت سندھ نے راولپنڈی جلسے سے صوبے میں کوروناپھیلنے کاخدشہ ظاہر کر دیا ہے،وزارت صحت سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو خدشہ سے آگاہ کردیا،اور کہا کہ راولپنڈی میں کوروناکا پھیلاؤ 17 اورسندھ میں 2 فیصد ہے، راولپنڈی میں 4 اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کوروناکی لپیٹ میں آسکتا ہے،بہتر ہوگا کہ راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے چار اپریل کو راولپنڈی میں میں بھٹو کی برسی پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور اسکی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری تھیں، جلسے میں کراچی سمیت سندھ سے بھی قافلوں نے شرکت کرنی تھی جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے بھی پی پی جیالوں نے شرکت کرنی تھی،جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں تا ہم اب وزرات صحت کی جانب سے جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز سامنے آنے پر جلسہ منسوخ کیا جا سکتا ہے ، جلسہ منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ بلاول زرداری کرین گے

  • سوات ایئر پورٹ کی بحالی،پرواز میں وزرا کا سفر،اخراجات کس نے ادا کئے؟

    سوات ایئر پورٹ کی بحالی،پرواز میں وزرا کا سفر،اخراجات کس نے ادا کئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 17 سال بعد سوات کا سیدو شریف ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بحال ہوگیا۔

    ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز لینڈ کرگئی۔سوات ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سے سوات لینڈ کرگئی۔ پرواز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،مراد سعید اور غلام سرور بھی تھے

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سوات ایئرپورٹ سے دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا،سوات کے لیے قومی پرواز کی بحالی پر خوشی ہے ،

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا تھا کہ سوات میں قدرتی آفات کے باعث تباہ کاریاں بھی ہوئیں،قومی پرواز کی بحالی کااقدام خوش آئند ہے،17 سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز سوات پہنچی، سوات سے دیرینہ تعلق ہے، بچپن سے سیروتفریح کیلئے آتا رہا، سوات میں زلزلہ آیااور تباہی بھی ہوئی

    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 2004 سے سوات میں فضائی آپریشن بند تھا۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لیے ہفتے میں 2 دن پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنےوالی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہوں گی۔

    دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز سوات ایئر پورٹ پر لینڈ تو کر گئی لیکن اس پرواز کے اخراجات کس نے ادا کئے جس میں وفاقی وزرا سوار تھے ،اگر یہ کمرشل فلائٹ تھی تو وفاقی وزرا اس میں کیا کر رہے تھے ، وزرا اور حکومتی آفیشیل کے اس فلائٹ میں جانے کے اخراجات کس نے ادا کئے، ایک طرف ملک میں کرونا پھیل رہا ہے اور 65 سال سے کم عمر پاکستانی شہریوں کو کرونا ویکسین خرید کر لگوانا پڑ رہی ہے، حکومت کی طرف سے شہریوں کو مفت ویکیسن لگانے کا اعلان تو کیا گیا لیکن تاحال بزرگ شہریوں کے علاوہ کسی کو ویکسین نہیں لگائی جا رہی

    مہنگائی میں گھری عوام کو سوات ایئر پورٹ کی بحالی کا لولی پوپ حکومت کی طرف سے دیا جا رہا ہے جو کسی صورت بھی درست نہیں،وزیراعظم کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے دوسری جانب صدر مملکت عوام کو مزید گھبرانے کے لئے آرڈیننس جاری کرتے ہیں،اپوزیشن کا یہ دعویٰ کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کیوں جاری ہوتے ہیں درست ہے، جب بھی حکومت کا دل کرتا ہے آرڈیننس جاری ہو جاتا ہے، ایسے لگتا ہے کہ اس حکومت کو پارلیمان نہیں بلکہ آرڈیننس ہی چلا رہے ہیں

    سوات ایئر پورٹ کی بحالی خوش آئند ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پی آئی اے کی اس پرواز میں وفاقی وزرا کا سفر فوٹو شوٹ کے لئے تھا یا ایئر پورٹ پر درخت لگانے کے لئے، عوام کو اس پرواز سے کیا ریلیف ملا؟ کچھ بھی نہیں.

    ایک طرف پی آئی اے کو وفاقی وزیر ہوا بازی نے پائلٹ کے لائسنس کے حوالہ سے پارلیمنٹ میں بیان دے کر پوری دنیا میں نقصان پہنچایا جس کا ابھی تک ازالہ نہیں ہو سکا، دوسری جانب پرواز کی بحالی میں وزرا کا سفر،فوٹو شوٹ،تقریب، یوں محسوس ہوتا ہے کہ وزیر ہوا بازی پی آئی اے کو مزید تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لیے تلے ہوئے ہیں

  • جیل میں بس ہو گئی، شہباز شریف بھی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے، کب ہو گی سماعت؟

    جیل میں بس ہو گئی، شہباز شریف بھی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے، کب ہو گی سماعت؟

    جیل میں بس ہو گئی، شہباز شریف بھی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے، کب ہو گی سماعت؟

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کردی

    لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 29 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا، شہبازشریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ضمانت کی درخواست میں نیب کو فریق بنایاہے اور موقف اختیار کیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں ، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے اور نیب نے کوئی ریکوری بھی نہیں کرنی ہے ، منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکاہے اور ٹرائل جاری ہے ، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا اس لیے عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔

    شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ،اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، امجد پرویز اورمحمد نواز ضمانت کا ڈرافٹ تیارکیا درخواست ضمانت میں میڈیکل گراؤنڈز بھی شامل کی گئیں

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

  • مٹن چنے، مٹن کوفتے، سری پائے تیار کروا کے مریم نواز نے کس کو ناشتے پر بلا لیا؟

    مٹن چنے، مٹن کوفتے، سری پائے تیار کروا کے مریم نواز نے کس کو ناشتے پر بلا لیا؟

    مٹن چنے، مٹن کوفتے، سری پائے تیار کروا کے مریم نواز نے کس کو ناشتے پر بلا لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو اہم شخصیت ملنے جاتی امرا پہنچ گئی

    مریم نواز نے آج نیب میں پیش ہونا تھا جس کے لئے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے کارکنا ن کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کی تھی، گزشتہ شب نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی ،جس کے بعد مریم نواز کو آج ملنے کے لئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری جاتی امرا پہنچ گئے

    نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے جاتی امرا میں مہمانوں کے لئے ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا ہے،ناشتے میں لاہوری مرغ چنے، داس کلچہ،آملیٹ، افغانی انڈہ اور سری پائے شامل ہیں،ناشتےمیں حلوہ پوری، مٹن چنے، مٹن کوفتے، پراٹھے ،کشمیری چائے، لسی اور جوسز شامل ہیں

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کی جانب سے ناشتے میں پی ڈی ایم رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے، پی ڈی ایم رہنما شریک ہوں گے، مریم نواز اس موقع پر پی ڈی ایم تحریک کے حوالہ سے بھی مشاورت کریں گی اور انہین نواز شریف کا خصوصی پیغام بھی دیں گی

  • انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم

    انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم

    اسلام آباد:‏انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس جاری، 140 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ،اطلاعات کے مطابق ‏صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا، ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے حکومت کو ڈیڑھ سو ارب روپے کی آمدنی ہوگی

    حکومت نے صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے 150 سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرکے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کردی۔
    ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021ء جاری کردیا جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔

    شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ ،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز،پاکستان سویٹ ہوم اینجلز اینڈ فیریز پیلس،سردار ٹرسٹ آئی ہسپتال لاہور، الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال، عزیز تابا فاؤنڈیشن، شریف ٹرسٹ، دی کڈنی سنٹر پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ، پاکستان ڈس ایبل فاونڈیشن، سپریم کور ٹ آف پاکستان دیامر مہمند فنڈ، دعوت ہدیہ کراچی سمیت 62 اداروں کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقرار  رکھی گئی ہے اور ان 62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی ہے۔

    اس آرڈی ننس کے ذریعے کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنے کو بھی لازمی قراردے دیا گیا ہے اوراین ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    اس صدارتی آرڈیننس کے بعد فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پی سی بی سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی ہے اور فلم انڈسٹری کے لیے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔

    صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں بھی ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت کلاس 29 سی ذیلی کلاز بی ختم کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سیکشن 64 سی بھی ختم کردی گئی ہے جس سے فریش گریجویٹ کو ملازمت دینے پر دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے اسی طرح سیکشن 65 سی بھی ختم کردی ہے اس سیکشنز کے ختم کرنے سے ان لسٹ منٹ پر حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔

    آرڈیننس کے ذریعے ایک نئی شق 65 بھی شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے کول مائننگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں  اورسندھ میں پاور پراجیکٹس کو سپلائی ہونے والے کوئلے کو سو فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دی گئی ہے۔

    اسی طرح سیکشن دو کی کلاز 62 اے کے تحت ٹیکس ائیر میں آئی ٹی کے شعبے میں اسٹارٹ اپ بزنس کی تعریف وضع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی جانب سے جس ٹیکس ائیر میں اسٹارٹ اپ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہوگا اس ٹیکس ائیر اور اس کے بعد اگلے دو ٹیکس ائیر انہیں بھی ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ملے گی اور کمپیوٹر سافٹ ویئر، آئی ٹی سروسز اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کی فراہمی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بھی تیس جون 2025ء تک سوفیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی لیکن اس کے لیے  کمپیوٹر سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کی فراہمی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد غیر ملکی زرمبادلہ کی صورت میں معمول کے بینکنگ چینل سے پاکستان لانا ہوگا۔

    اس کے علاوہ ایک اور نئی شق شامل کی گئی ہے جس کے ذریعے آئی ٹی سروسز اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کی تعریف وضع کرکے بتایا گیا ہے کہ کونسی سروسز آئی ٹی اور آئی ٹی سے متعلقہ زمرے میں آتی ہیں۔ ان میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، سافٹ ویئرمینٹی ننس، سسٹم انٹی گریشن، ویب ڈیزائننگ، ویب ڈویلپمنٹ، ویب ہوسٹنگ، نیٹ ورک ڈیزائننگ، ان بونڈ، آوٹ بونڈ کال سنٹرز، میڈیکل ٹرانسکرپشن، ریموٹ مانیٹرنگ، گرافک ڈیزائننگ، اکاؤنٹنگ سروسز، ایچ آر سروسز، ٹیلی میڈیسن سنٹرز، ڈیٹا انٹری آپریشنز، مقامی سطح پر پروڈیوس کردہ ٹیلی ویژن پروگرام، انشورنس کلیم پراسیسنگ سمیت دیگر سروسز شامل ہیں۔

    اس آرڈیننس کے ذریعے سو فیصد ٹیکس کریڈٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے شرائط پوری کرنا ہوں گی جس کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانا ہوں گے اور جہاں جو ٹیکس کٹوتی بنتی ہوگی وہ ٹیکس کٹوتی کرواکر جمع کروائی گئی ہونا ضروری ہے۔ علاوہ ازیں ٹیکس ایئر کا ودہولڈنگ ٹیکس اسٹیٹمنٹ جمع کروانا ہوگا۔ اسی طرح متعلقہ ٹیکس پیریڈ کے لیے سیلز ٹیکس گوشوارے بھی جمع کروانا ہوں گے۔