Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، خالد مقبول صدیقی، غوث بخش مہر، وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، نواب شاہ زین بگٹی، خالد خان مگسی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ اور سید امین الحق موجود تھے

    اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارکباد اور مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی بھی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع اور "کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی

    سینیٹ الیکشن سے قبل خریدوفروخت کی ایک اور ویڈیو ،مگر کس کی؟ کھلبلی مچ گئی

    سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب اور مستحق افراد کی کفالت اولین ترجیح ہے۔ حکومت انفرادی اور اداروں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے مستحقین کی مدد کے لیے کوشاں ہے۔

    وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا

  • چاہتا ہوں کہ سب کھل کر سامنے آئے، میں پبلک میں شرمندہ ہونے کو تیار ہوں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    چاہتا ہوں کہ سب کھل کر سامنے آئے، میں پبلک میں شرمندہ ہونے کو تیار ہوں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    چاہتا ہوں کہ سب کھل کر سامنے آئے، میں پبلک میں شرمندہ ہونے کو تیار ہوں ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر موقف آ گیا

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ مین جواب جمع کروا دیا ،حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستوں کی کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواست نا قابل سماعت قراردے دی

    وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے جسٹس فائز کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کارروائی براہ راست نشر کرنے کی استدعا نہیں کی جاسکتی ،نظرثانی کیس میں184/3 کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی ،نظرثانی کیس میں کوئی نیا موقف نہیںاپنایا جاسکتا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ قانون میں کھلی عدالت میں سماعت کا ذکر ہے میڈیا پر نشرکرنے کا نہیں ۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ براہ راست نشریات میڈیا کا حق ہے کسی فریق کا نہیں ،کسی میڈیا ہاﺅس نے براہ راست نشریات کی درخواست نہیں دی ،عامر رحمان نے کہا کہ کیاآزادی اظہار رائے کا مطلب براہ راست نشریات ہے؟جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کہتے ہیں میڈیا پر پابندیاں ہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی بات کی ہے ،عدالت نے کبھی سماعت کی براہ راست کوریج میڈیا کا حق قرارنہیں دیا ،

    جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس فائز کا انحصار غیرملکی عدالتوں کے فیصلوں پر ہے ،اے اے جی نے کہاکہ میڈیا کی آزادی بھی قانون سے مشروط ہے مطلق نہیں ،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نہ بتائے کہ ہمیں کیا کرنا ہے ،براہ راست نشریات عدالت کا اختیارہے حکومت کا نہیں ،اے اے جی نے کہا کہ حکومت کاموقف ہے یہ عدالتی نہیں سپریم کورٹ کا انتظامی معاملہ ہے

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہمیں بتانے کااختیار نہیں توکسی سائل کا بھی نہیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالتی اورپارلیمانی کارروائی کی براہ راست نشریات میں فرق ہیں ،پارلیمان میں بحث عمومی، عدالت میں ٹیکنیکل ہوتی ہے ،عدالتی کارروائی میں استعمال زبان عام فہم نہیں۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ہم گلوبل ویلج میں رہ رہے ہیں دنیا کیساتھ چلنا ہوگا،عدالتی کارروائی میں کچھ بھی خفیہ نہیں ہوتا،سپریم کورٹ اس ملک کے عوام کی عدالت ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ گوادرکا شہری عدالتی کارروائی دیکھنا چاہے توکیسے روک سکتے ہیں؟ شترمرغ کی طرح گردن زمین میں دیکر بیٹھنے کا فائدہ نہیں ،وکیل یا جج کوئی بدتمیزی کرے تو عوام کومعلوم ہونا چاہئے ۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 2 سال سےمیری زندگی مائیکرواسکوپ کے نیچے ہے،اب چاہتا ہوں کہ سب کھل کر سامنے آئے، میں پبلک میں شرمندہ ہونے کو تیار ہوں لیکن حکومت خوفزدہ ہے، یہ پروپیگنڈسٹ اور کنٹرولڈ میڈیا چاہتے ہیں جو ان کی طرف کی بات کرے، یہ گلا پھاڑ کر میرے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں، حکومت نے میڈیا کو تباہ کردیا، لوگ یوٹیوب پر جارہے ہیں، ان کو اس پر بھی اعتراض ہے، شہزاد اکبر نے مئی2019 میں پریس کانفرنس کرکے میری کردارکشی کی، 2 سال گزر گئے اور اب شہزاد اکبر اتنے خوفزدہ ہیں کہ عدالت نہیں آتے،

  • جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس گلزار احمد کو خط لکھ  کر بڑا مطالبہ کر دیا

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس گلزار احمد کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس گلزار احمد کو خط لکھ دیا

    خط میں چیف جسٹس سے استدعا کی گئی کہ زیرالتوا درخواست فی الفور سماعت کے لیے مقرر کیا جائے،اب تک کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا،درخواست کو 30 جون 2021 تک زیر التوا رکھا جا رہا ہے،

    اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔جو کہ وہ الزام ثابت نہ کرسکے

    جسٹس شوکت صدیقی ملکی تاریخ کے دوسرے جج ہیں جن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔اس سے قبل 1973 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت علی کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

  • چین ہانگ کانگ کے معاملات میں دخل اندازی سے بازرہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں‌ گے:امریکہ

    چین ہانگ کانگ کے معاملات میں دخل اندازی سے بازرہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں‌ گے:امریکہ

    واشنگٹن: چین ہانگ کانگ کے معاملات میں دخل اندازی سے بازرہے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں‌ گے:امریکہ نے خبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں اصلاح کی آڑ میں چین یہاں کی سیاست پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

    امریکہ نے جمعہ کے روز ہانگ کانگ کے قانون سازوں کے انتخاب پر شہر کی خودمختاری پر براہ راست حملے کے طور پر چین کے مجوزہ نئے ویٹو طاقتوں کے اس ٹھگ پالیسی کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ اسے واپس لیا جائے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ مجوزہ اقدام ہانگ کانگ کی خودمختاری ، ہانگ کانگ کی آزادی اور جمہوری عمل پر براہ راست حملہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ہانگ کانگ کے اصل قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ اگر ان پر عمل درآمد ہوتا ہے تو ان اقدامات سے ہانگ کانگ کے جمہوری اداروں کو نمایاں طور پر کمزور کیا جائے گا۔

    عوامی جمہوریہ چین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے امریکہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بتادیں کہ چین نے اپنے کنٹرول والے ہانگ کانگ کی سیاست پرگرفت مضبوط کرنے کی تیاری کی ہے۔

    اس ایپی سوڈ میں ، چین کی حمایت یافتہ کمیٹی ہانگ کانگ کی مقننہ کے کچھ ممبروں کا انتخاب بھی کرے گی۔ یہ کمیٹی ہانگ کانگ کے قائد کا انتخاب کرتی ہے۔ چین نے اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لئے گزشتہ سال ہانگ کانگ میں متنازعہ قومی سلامتی ایکٹ نافذ کیا تھا۔ اسی سیشن میں ہانگ کانگ پر چین کی گرفت سخت کرنے کے لئے ایک تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

    7 روزہ اجلاس میں ، چین کے لئے طویل مدتی معاشی منصوبے کے ساتھ ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بڑی تبدیلیاں لان ئے جانے ہیں۔ان تبدیلیوں سے ہانگ کانگ کی حکومت میں عام لوگوں کا کردار کم ہو جائے گا۔

    چین کی پارلیمنٹ ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے کی حکمت عملی پر نظرثانی کر رہی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق چین نواز سیاست دان اور کاروباری طبقات ایک انتخابی کمیٹی تشکیل دیں گے۔

    وہی کمیٹی ہانگ کانگ کی قانون سازی کونسل کے لئے امیدواروں کو نامزد کرے گی۔ اس تبدیلی سے یہ یقینی ہوگا کہ صرف محب وطن ہانگ کانگ کی انتظامیہ کو سنبھال لیں ۔ اس سے قبل گذشتہ سال پارلیمانی اجلاس کے دوران ، چین نے ہانگ کانگ کے لئے نیا قومی سلامتی قانون نافذ کیا تھا۔ یہ قانون احتجاج کو بنیادی طور پر مجرم بناتا ہے۔

  • سیکیورٹی فورسزکی شمالی اورجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسزکی شمالی اورجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزکی شمالی اورجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل اور زوئیدہ کے علاقوں خفیہ معلومات پر سیکیورٹٰ فورسز نے آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر شامل ہے۔ عبدالآدم سیکورٹی فورسز کے خلاف 20 سے زائد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے تین دہشتگرد کمانڈروں سمیت 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔

    مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل (ٹی ٹی پی طوفان گروپ)، جنید عرف جامد (ٹی ٹی طارق گروپ) اور خالق شاہ دین عرف ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) شامل تھے۔

    مرنے والے دہشتگرد 2009ء سے لے کر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    دہشت گرد بارودی سرنگوں سے حملوں ،ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔

  • ایک تھپڑ کےبدلےدس ماریں گے‘:روحیل اصغرنے زبردست دفاع کیا:ایسا ہی جواب ملےگا:مریم نوازکا اعلان

    ایک تھپڑ کےبدلےدس ماریں گے‘:روحیل اصغرنے زبردست دفاع کیا:ایسا ہی جواب ملےگا:مریم نوازکا اعلان

    اسلام آباد:ایک تھپڑ کے بدلے دس ماریں گے‘:روحیل اصغرنے زبردست دفاع کیا:ایسا ہی جواب ملےگا: مریم نواز کا بدلہ لینے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈی چوک پر ہونے والی بدتمیزی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

    نوازشریف کےقریبی ساتھی MNA کی گالیاں سن کرلوگوں نےکانوں میں انگلیاں ڈال لیں:شیطان…

     مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ’کل ڈی چوک پر لیگی رہنماؤں کے ساتھ طوفانِ بدتمیزی مچایا گیا، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مصدق ملک پر ہونے والے حملے کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی‘۔

     

     

    اُن کا کہنا تھا کہ ’آپ دو تھپڑ ماریں گے تو جواب میں ہم 10 ماریں گے،کل جوبدتمیزی کی گئی وہ ہرمسلم لیگی پرقرض ہے اور ہم قرض چکانا اچھے طریقے سے جانتے ہیں‘۔

     

    شیرشیر ہوتا ہے:وہ لندن نہیں بھاگتا:مگرگیڈرکی جب موت آتی ہےتو وہ کہاں جاتا ہے:مریم…

    مریم نواز نے بتایا کہ ’حمزہ شہباز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، ہم نے مٹینگ میں لانگ مارچ، ڈسکہ الیکشن اور کراچی کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا‘۔

    عمران خان سب سے عزیز:ممبرقومی اسمبلی بیٹے کی بارات چھوڑکراعتماد کا اظہارکرنے اسلام…

    اُن کا کہنا تھا کہ ’کل جو قومی اسمبلی سے جعلی اعتمادلیا گیا، اس پر اور چیئرمین سینیٹ الیکشن پر بھی بات ہوئی، اراکین کی گردنوں پر تلواریں رکھ کر ووٹ لیا گیا جبکہ اب اس کی کوئی قانونی اور سیاسی حیثیت نہیں ہے‘۔

     

     

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ڈرون کیمروں سےایک ایک ممبرکی نگرانی کی گئی، جن لوگوں نے گیلانی کو ووٹ دیا کل اُن کا فیصلہ زبردستی تبدیل کروایا گیا کیونکہ اب سب کو معلوم ہوچکا ہے کہ حکومت کا وقت ختم ہوگیا ہے‘۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ ’تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ہم سے رابطوں میں ہیں، دو اراکین قومی اسمبلی عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے راضی نہیں تھے، پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی آئے گی‘

  • طاقتورطاقتورکادوست:غریب کرےکچھ ہوش:سابق ڈی جی  LDAاحد چیمہ کےکارخاص اپنے”ڈان”کےوفادار

    طاقتورطاقتورکادوست:غریب کرےکچھ ہوش:سابق ڈی جی LDAاحد چیمہ کےکارخاص اپنے”ڈان”کےوفادار

    لاہور:طاقتورطاقتورکادوست:غریب کرے کچھ ہوش:سابقDGLDA احد چیمہ کے کارخاص بییورکریٹس اپنے”ڈان”کےوفادار، اطلاعات کے مطابق ایک ایسی تصویر نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے پرامید پاکستانیوں کی امیدوں پراس وقت پانی پھیردیا جب اس منظرنے ہمارے نظام عدل کے دوسرےچہرے کوننگا کردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ تصویر ایک ایسے شخص کی ہے جس نے اپنے سیاسی پیشواوں کی خواہش کے مطابق کرپشن، اقربا پروری ، رشوت ستانی اورایک خاص بیوروکریسی کے خاندانی سسٹم کو مضبوط کیا

    یہ شخص بیورکریسی کے "ڈان ” کے طورپرجانے جاتے ہیں‌، اس شخص نے جہاں اپنے سیاسی پیشواوں کو نوازا وہاں اپنے رشتہ دارں کو نوازنے کے لیے کوئی کسرنہیں چھوڑی

    یہ معروف شخصیت جسے ٹیکنیکل ماہرکرپیشن کے نام بھی یاد کیا جاتا ہے ان کا نام "احد چیمہ ” ہے اوریہ ڈی جی ایل ڈی اے رہ چکے ہیں اوراس دوران لاہور میں جس طرح ن لیگی رہنماوں کو پلاٹوں ، زمینوں اورجاگیروں کواپنا بنانے میں ان کا مرکزی کرداررہا ہے

    اس حوالے سے ابھی حال ہی میں ایک ایسی تصویر منظرعام پرآئی ہے کہ جس میں اس وقت پنجاب کی بیوروکریسی کے بڑے بڑے نام احتساب عدالت کے باہراحدچیمہ کے استقبال کے لیے حاضر ہیں‌

    ان بڑے بڑے ناموں میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن بیرسٹرنبیل ، زاہد زمان ڈی جی ایل ڈی اے ، کیپٹن ریٹائرڈ عثمان سی او صاف پانی کمپنی،احمد جاوید قاضی سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ ، فہدانیس ون ونڈوآپریشن چیف شامل ہیں

    اتنے بڑے بڑے بیوروکریٹس کو دیکھنے والا ہرکوئی نہ صرف حیران ہے بلکہ اس وجہ سے پریشان ہے کہ اگریہ حال ہے ان بیوروکریٹس کا کہ وہ ایک کرپٹ افسر کوبچانے کے لیے اس کا ساتھ دے رہے ہیں توپھراس قوم کا اللہ ہی حافظ ہے

    سوشل میڈیا پریہ بھی پیغام شیئر کیا جارہا ہے کہ
    طاقتورطاقتورکادوست:غریب کرے کچھ ہوش

    کسی نے یہ کہا کہ کبھی آپ نے نشئیوں کو الگ ہوتے نہیں دیکھا ہوگا ، اگرایک چرس کی سگریٹ پیتا ہے تو وہ باقی ساتھیوں کو بھی چرس کے "سوٹّے لگواتا ہے
    یہ حال ہے ہمارے اس جمہوری کلچر کا جہاں طاقتورایک دوسرے کے دفاع کے لیے لڑتےہیں اورغریب نوازشریف اورزرداری کی خاطرمرتے ہیں

    یاد رہے کہ احد چیمہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ انہیں کمر کی تکلیف ہے لیکن یہ ساری کہانیاں جھوٹی ثابت ہورہی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ انکی کسی قسم کی اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کی گئی ، کیوں کہ تکلیف نہیں تھی ، آرام کے لیے یہ فنی تدبیراستعمال کی گئی

    ہاں ایسے بھی ہوجاتا ہے کہ جب ایسے لوگوں کے حقائق کھلتے ہیں تو پھرنوازشریف کی طرح مرضی کی میڈیکل رپورٹس بھی مل جاتی ہیں جن کی آڑ میں وہ لندن فرارہونے میں کامیان ہوگئے

  • ہمیں بچالیں :حمزہ شہبازنے بلاول بھٹو کی منتیں‌شروع کردیں:پیسوں والی سرکار بھی وفد میں شامل

    ہمیں بچالیں :حمزہ شہبازنے بلاول بھٹو کی منتیں‌شروع کردیں:پیسوں والی سرکار بھی وفد میں شامل

    لاہور: میں بچالیں :حمزہ شہبازنے بلاول بھٹو کی منتیں‌شروع کردیں ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے،

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹو کے ہمراہ نومنتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی،ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی، پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ بھی موجود ہیں۔ بلاول بھٹو ،حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد پہلی بار ملاقات کر رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے بلاول بھٹو کو ظہرانہ بھی دیاجائے گا۔

    دونوں رہنما وں کے مابین ملاقات میں چیئر مین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے ، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

    دوسری طرف سینیٹ الیکشن میں مشہورہونےوالی سید زادہ ، صاحبزادہ علی حیدر گیلانی المعروف پیسوں والی سرکار بھی موجود ہیں اور حمزہ شہباز نے ان کے فن ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت پرمبارک باد بھی دی

  • امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے،معیشتیں تباہ ہوجائیں گی: ماہرین

    امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے،معیشتیں تباہ ہوجائیں گی: ماہرین

    جنیوا: امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے،معیشتیں تباہ ہوجائیں گی: ماہرین نے خبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق عوامی صحت اور وبائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امیر ملکوں نے کورونا ویکسین پر اپنی اجارہ داری ختم نہ کی تو کووِڈ 19 کی وبا آئندہ 7 سال تک ساری دنیا پر مسلط رہ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ 4 مارچ 2021 تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 28 کروڑ 36 لاکھ خوراکیں دی جاچکی تھیں۔

    تاہم اسی صورتِ حال کا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ ان میں سے تقریباً 75 فیصد خوراکیں صرف 10 امیر ممالک میں دی گئی ہیں جبکہ کئی غریب ممالک ابھی تک کورونا ویکسین سے مکمل محروم ہیں، جن کی مجموعی آبادی 2.5 ارب (ڈھائی ارب) کے لگ بھگ ہے۔

    وجہ یہ ہے کہ بیشتر امیر ممالک نہ صرف اپنی ضرورت سے زائد کورونا ویکسین خرید چکے ہیں بلکہ اپنے یہاں ویکسین بنانے والے اداروں کو پابند کرچکے ہیں کہ وہ حکومتی اجازت کے بغیر کووِڈ 19 ویکسین کسی بھی دوسرے ملک کو فروخت نہیں کریں گے۔

    مثلاً امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات (این ایچ ایس) اور فائزر/ بایو این ٹیک میں طے پانے والا معاہدہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس سے صرف امریکا اور فائزز کو فائدہ پہنچے، کسی اور کو نہیں۔

    علاوہ ازیں یورپ میں کورونا ویکسین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر، اٹلی نے بھی آسٹریلیا کےلیے کورونا ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔

    ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ یہ رجحان، جسے ’’ویکسین کساد بازاری‘‘ (ویکسین ہورڈنگ) اور ’’ویکسین قوم پرستی‘‘ (ویکسین نیشنلزم) بھی کہا جارہا ہے، کورونا وائرس کی عالمی وبا کو مزید خطرناک اور طویل بنا سکتا ہے۔

    ہفت روزہ تحقیقی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع شدہ ایک حالیہ مضمون میں عوامی صحت کے امریکی ماہر گیون یامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کووِڈ 19 ویکسین کی عالمی تقسیم میں ناانصافی اور تعصب کا یہی سلسلہ جاری رہا تو یہ وبا اگلے 7 سال تک دنیا پر مسلط رہے گی۔

    یہ تخمینہ لگانے کےلیے انہوں نے ’’گیم تھیوری‘‘ کا استعمال کیا۔

    دیگر ماہرین کی بھی یہی رائے ہے کہ امیر ممالک کے تمام لوگوں میں کورونا ویکسین لگنے کے باوجود بھی یہ وبا دنیا کی اکثریتی آبادی کو متاثر کررہی ہوگی جس کا خمیازہ ان امیر ممالک کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں خود کو تیزی سے تبدیل کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔

    لہذا اگر امیر ملکوں میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے بعد بھی یہ وائرس غریب ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کرتا رہا، تو اسے خود کو بدلنے کے اور بھی زیادہ مواقع ملیں گے جن کے نتیجے میں ایک ایسا نیا وائرس بھی وجود میں آسکتا ہے جس کے خلاف ہماری موجودہ کورونا ویکسینز ناکارہ ہوں گی۔

    اب اگر اس نئے وائرس کے پھیلاؤ کی صلاحیت اور ہلاکت خیزی بھی زیادہ ہوئیں تو ہمارا سامنا کسی نئی عالمی وبا سے ہوسکتا ہے جو شاید موجودہ (کووِڈ 19) عالمی وبا سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہو۔

    آسان الفاظ میں ماہرین کی اس رائے کا مطلب یہ ہے کہ اگر امیر ملکوں نے خود غرضی کا مظاہرہ جاری رکھا تو نہ صرف کورونا وائرس کی موجودہ عالمی وبا مزید 7 سال تک جاری رہے گی بلکہ ہوسکتا ہے کہ یہ وبا ختم ہونے سے پہلے ہی کوئی اور عالمی وبا شروع ہوجائے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریب ممالک میں کووِڈ 19 وبا کی بڑے پیمانے پر موجودگی سے امیر ممالک کو بھی شدید نقصان پہنچے گا جس سے ان کی معاشی نمو متاثر رہنے کا سلسلہ دراز ہوسکتا ہے۔

    البتہ، اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے پروگرام ’’کوویکس‘‘ (COVAX) کے تحت دنیا کے غریب ترین ممالک تک کورونا ویکسین پہنچانے کا آغاز ہوچکا ہے جن میں افریقہ سے گھانا، مالی اور ملاوی شامل ہیں۔اس پروگرام کا نعرہ ہے: ’’جب تک سب محفوظ نہیں، تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں!‘‘

    ’’کوویکس‘‘ پروگرام کا ہدف ہے کہ 2021 کے اختتام تک دنیا کے 92 غریب ممالک میں کورونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں عام لوگوں کو لگا دی جائیں۔اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے جسے جون 2021 تک کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار خوراکیں مفت میں فراہم کی جائیں گی۔

  • نوازشریف ہاتھ کی صفائی دکھا گئے:سینیٹ میں کیا ڈبل گیم کھیلی: مولانا اورزرداری چلّااٹھے

    نوازشریف ہاتھ کی صفائی دکھا گئے:سینیٹ میں کیا ڈبل گیم کھیلی: مولانا اورزرداری چلّااٹھے

    اسلام آباد: نوازشریف ہاتھ کی صفائی دکھا گئے:سینیٹ میں کیا ڈبل گیم کھیلی: مولانا اورزرداری چلّااٹھے،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر اختلافات بڑھ گئے، پی پی اور جےیوآئی کو خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف نے خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی پی اور جےیو آئی ف کے پی سے ایک سینیٹ نشست ضائع ہونے پر بھی برہم ہیں۔

    پیپلزپارٹی ذرایع کے مطابق ن لیگ خیبرپختونخوا سے سینیٹ سیٹ ضایع ہونے کی ذمےدار ہے۔اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی کہا ہے کہ کےپی میں ن لیگی امیدوار کی وجہ سے پی ڈی ایم کی سیٹ ضائع ہوئی، خیبرپختونخوا میں ن لیگ کی وجہ سے پی ڈی ایم کو سینیٹ کی 2نشستیں ملیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی امیدوار کی وجہ سے پی ڈی ایم امیدواروں کا ووٹ بینک متاثر ہوا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو سینیٹ الیکشن پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

    یہ بھی سننے میں آیا ہےکہ جے یو آئی ف کی مجلس شوریٰ بھی مولانا کوباور کراچکی ہے کہ نوازشریف اپنے بچاو کے لیے ہمیں استعمال کررہا ہے ، اس کے مستقبل میں‌ سنگین نتائج برآمد ہوں گے لٰہذا اپنی نظریاتی سیاست کرنی چاہیے اورنوازشریف اورزرداری سے کنارہ کشی کرنی چاہیے