Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سینٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن  نے پی ٹی آئی ایم پی اے کے لیے جاری کیا اہم حکم نامہ

    سینٹ انتخابات ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ایم پی اے کے لیے جاری کیا اہم حکم نامہ

    سینٹ انتخابات ، الیکیشن کمیشن نے پی ٹی آئی ایم پی اے کے لیے جاری کیا اہم حکم نامہ

    باغی ٹی وی :خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کامعاملہ.الیکشن کمیشن نے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی سے ثبوت مانگ لئے.ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا خط وٹس ایپ پر مل چکا ہے،ہارڈ کاپی پیر کو ملے گی،عبدالسلام آفریدی.الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں،

    میرے پاس آڈیو میسجز موجود ہیں جس میں پیسوں کی آفر کی گئی، ..تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کردوں گا.الیکشن کمیشن کا خط وا ٹس ایپ پر مل چکا ہے،ہارڈ کاپی پیر کو ملے گی،
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم اپی اے عبدالسلام آفریدی کو ووٹ کے لیے 8 کروڑ کی پیش کش کی گئی تھی، انہیں واٹس ایپ میسج بیرون ملک کے نمبر سے بھیجے گئے تھے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے لیگی امیدوار عباس آفریدی کے گھر بلایا اور مجھے 8 کروڑ روپے کی پیش کش کی۔

    عبدالسلام آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے پیش کش کو مسترد کیا تو احمد کنڈی نے بتایا کہ دو اراکین اسمبلی سے اسلام آباد میں بات چیت طے ہوگئی ہے

    یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دی تھی جبکہ تحریک انصاف 102 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

  • ٹرین الٹ گئی ، جانی نقصان کی اطلاعات

    ٹرین الٹ گئی ، جانی نقصان کی اطلاعات

    ٹرین الٹ گئی ، جان نقصان کی اطلاعات

    باغی ٹی وی :روہڑی میں سانگی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چالیس مسافر زخمی ہو گئے۔

    حادثہ روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان منڈو دیرو کے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹرین کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کےنام سے ہوئی ہے۔

    ٹرین کی بوگیاں الٹ کر قریب واقع تالاب میں گریں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پرامدادری سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ایدھی، پولیس، رینجرز اور ریلوے کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک بلاک متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پرپہنچ گئی، مسافروں کو روہڑی اسٹیشن منتقل کیا جارہا ہے۔ حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاون ٹریک کو بند کردیا گیا ہے۔ڈی سی او ریلوے سکھر کامران لاشاری کا کہنا ہے کہحادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ہدایت کی ہے کہ سکھر حادثہ میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کی سیفٹی سب سے اہم ہے۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ 4سے 5روز میں مل جائے گی۔ حادثےمیں کسی کی غفلت ہوئی توبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • یوسف رضا گیلانی اور پرویز الہی کے درمیان آج ملاقات متوقع  زرداری کی طرف سے بڑی پیشکش کا امکان

    یوسف رضا گیلانی اور پرویز الہی کے درمیان آج ملاقات متوقع زرداری کی طرف سے بڑی پیشکش کا امکان

    لاہور:یوسف رضا گیلانی اور پرویز الہی کے درمیان آج ملاقات متوقع زرداری کی طرف سے بڑی پیشکش کا امکان،اطلاعات کے مطابق آج کا دن پھرسیاست میں اہم ترین حیثیت اختیار کرگیا ہے ، دوسری طرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی چوہدری پرویزالٰہی سے ملنے کے لیے تشریف لارہے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ چیئرمین کی حمایت لینے کے لیے حاضر ہورہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ وہ چوہدری برادران کو لالچ کی کڑکی میں‌ بھی پھنسانے کی کوشش کریں گے

    ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی چوہدری پرویز الٰہی کو آصف علی زرداری کا اہم پیغام بھی پہنچائیں گے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی کی طرف سے پنجاب میں تبدیلی کے بدلے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کریں گے

    دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ چوہدری برادران کیطرف اپنے معزز مہمان کو خوش آمدید تو کہا جائے گا لیکن وہ پنجاب میں کسی بھی تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے

  • چین نمبر1دشمن:ہند بحرالکاہل میں کواڈ کےساتھ مل کرچین کووہ سبق سیکھائیں گےکہ نسلیں یاد رکھیں گی:جوبائیڈن

    چین نمبر1دشمن:ہند بحرالکاہل میں کواڈ کےساتھ مل کرچین کووہ سبق سیکھائیں گےکہ نسلیں یاد رکھیں گی:جوبائیڈن

    واشنگٹن : چین نمبر 1 دشمن ، ہند بحرالکاہل میں کواڈ کے ساتھ مل کرچین کووہ سبق سیکھائیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی:جوبائیڈن،اطلاعات کے مطابق امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ نے نئی دفاعی پالیسی میں چین کو نمبر 1 دشمن قرار نہیں دیا ہے۔

    امریکی دفاعی حکام کے مطاب قصدر جو بائیڈن نے چین کو ہند بحر الکاہل اور دیگر خطوں میں سبق سیکھانے کے لئے اپنے اتحادی آسٹریلیا ، ہندوستان اور جاپان کے ساتھ جلد از جلد ا تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ کواڈ ممالک میں جاپان ، ہندوستان ، آسٹریلیا اور امریکہ شامل ہیں۔ چاروں ممالک نے 2017 میں ہند بحر الکاہل کے خطے میں چین کے جارحانہ رویے کا مقابلہ کرنے کے لئے کواڈیا چار ملکی اتحاد بنانے کی تجویز کو قبول کیا تھا ۔

    بائیڈن کی نئی قومی سلامتی حکمت عملی پرامریکہ کی24 صفحات پر مشتمل قومی سلامتی کی پالیسی نے چین کو ایک مضبوط مخالف کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ دراصل ، بائیڈن نے امیریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ، دنیا کو ان کی نئی قومی سلامتی کی حکمت عملی کا انتظار تھا۔ صدارتی انتخابات کے دوران ،

    بائیڈن نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متعدد فیصلوں کی مذمت کی تھی ۔ وہ خاص طور پر چین اور ایران کے بارے میں ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی کے مخالف تھے۔ ایسی صورتحال میں ، اقتدار سنبھالنے کے بعد ، دنیا کی نظریںمیں بائیڈن کی نئی قومی اور قومی سلامتی پالیسی پر ٹکی تھیں ۔ لیکن بائیڈن کی قومی سلامتی کی پالیسی میں چین کو امریکہ کا دشمن نمبر ایک سمجھا گیا ہے۔

    دوسری طرف ، پروفیسر ہرش پنت کا خیال ہے کہ چین کے عزائم کو دیکھتے ہوئے ، امید کم تھی کہ واشنگٹن کے ساتھ اس کے بہتر تعلقات برقرار ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین کی توسیع پسندانہ پالیسی میں امریکہ اس کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد ، صدر بائیڈن کو ایک نئے امریکہ کی سلطنت ملی۔ امریکہ جو کورونا وبا کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور ہواہے۔ ۔ یہ واضح ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو ملک کے اندر اور باہر ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنی نئی حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

    بائیڈن انتظامیہ کے لئے چین کو کنٹرول کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ اسی طرح روس ، ایران اور شمالی کوریا کو بھی اپنی واضح حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

    انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ، صدر بائیڈن نے آسٹریلیا ، ہندوستان اور جاپان میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ پرجوش اور مثبت بات چیت کی ہے اور جلد از جلد ہند بحر الکاہل کے خطے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ براہ راست شمولیت کے خواہاں ہیں۔

    عہدیدار نے کہا کہ کم حلف برداری کے 50 دن سے کم وقت میں، امریکی صدر بائیڈن ، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن ، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سمیت انتظامیہ کے سینئر ممبران نے کواڈ ممالک میں اپنے ہم منصبوں سے بات چیت کی ہے۔

    بائیڈن نے دنیا کے چوٹی کے دس قائدین کو فون کیا ان میں کواڈ ممالک کے رہنما بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے جاپان کے وزیر اعظم یوشاہدے سوگا سے 27 جنوری کو آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن سے ،

    3 فروری کو وزیر اعظم نریندر مودی سے اور 8 فروری کو بات کی۔ آسٹریلیا ، ہندوستان ، جاپان اور امریکہ گروپ بندی کواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے اور بائیڈن انتظامیہ اس کو مضبوطی دینے میں مصروف ہے۔ کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس ہوچکا ہے۔ جاپانی میڈیا نے گذشتہ ماہ خبر دی تھی کہ کواڈ سربراہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔

  • سکیورٹی فورسزکا خفیہ معلومات پرآپریشن،3 کمانڈرز سمیت  8 دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسزکا خفیہ معلومات پرآپریشن،3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

    میرانشاہ :سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے تین دہشتگرد کمانڈروں سمیت 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پرآپریشن کیا، آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔ مرنے والوں میں تین اہم کمانڈر بھی شامل تھے،

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل (ٹی ٹی پی طوفان گروپ)، جنید عرف جامد (ٹی ٹی طارق گروپ) اور خالق شاہ دین عرف ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) شامل تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مرنے والے دہشتگرد 2009ء سے لیکر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بارودی سرنگوں سے حملوں ،ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا

  • سینیٹ میں شکست، حفیظ شیخ مستعفی ہوں گے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    سینیٹ میں شکست، حفیظ شیخ مستعفی ہوں گے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    سینیٹ میں شکست، حفیظ شیخ مستعفی ہوں گے یا نہیں؟ وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے حفیظ شیخ کی خدمات ہیں، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے،

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

    واضح رہے کہ سیینٹ الیکشن میں اسلام آباد سیٹ سے حفیظ شیخ پی ٹی آئی کے امیدوار تھے تا ہم انہیں شکست ہوئی اور یوسف رضا گیلانی جیت گئے، حفیظ شیخ کی شکست کے بعد اطلاعات تھیں کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں گے تا ہم آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ نے عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

  • چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کیلئے گیلانی نے ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی

    چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کیلئے گیلانی نے ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی

    چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کیلئے گیلانی نے ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے

    پی ڈی ایم نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ حکومت نے صادق سنجرانی کو سینیٹ کا امیدوارطے کیا ہے،‌صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی نے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے.

    یوسف رضاگیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت مانگ لی ،گیلانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنما مقبول صدیقی سے ملاقات کی ہے،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں آئین اورقانون کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا،ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے،

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسے لوگوں نے ووٹ دیئے جنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ہے،سینیٹ میں میری جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے،تحریک انصاف کو اپنی پارٹی کے لوگوں پر اعتماد نہیں،ایم کیوایم پاکستان سے سپورٹ کے لیے گزارش کروں گا،آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑے،

    وزیراعظم بتائیں پارٹی کارکنوں سے اعتماد کا ووٹ کیوں لے رہےہیں؟ وزیراعظم آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہےہیں، وزیراعظم پہلے ارکان سے ملنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے، پی ڈی ایم نے اپنی اکثریت ظاہرکردی ہے،ان کومشورہ دیا گیا اعتماد کا ووٹ لیں تو 6ماہ کوئی نہیں چھیڑےگا،سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے، 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کے لیے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے،

  • ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

    ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

    ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یوسف رضا سے سیکھنا چاہیے تھا،

    بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، تین سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے،پی ڈی ایم نے ایک سیٹ سےاپنی حیثیت کوثابت کردیا،ہم نے اس حکومت کو بے نقاب کردیا ہے،کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے، سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے، پی ڈی ایم نےسینیٹ الیکشن میں حکومت کوشکست دی، ملک میں ڈھائی سال سے ہائبرڈ نظام چل رہا ہے،غیرسیاسی سپورٹ سے تمام دروازے بند ہوتے جارہےہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایک سینیٹ انتخاب نے تو آپ کو پورا بے نقاب کیا،ہم نے تو سمجھا کہ مہم چلائیں گے لیکن آپ نے تو سب کچھ مختصر کردیا،گزشتہ رو ز آپ نے پارلیمانی اراکین کا فوج اکٹھا کیا،ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،آصف زرداری ،مولانافضل الرحمان اور نوازشریف جب منصوبہ بنائیں توعمران بچ نہیں پائیں گے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کب ، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، آج جوکچھ ہوا اس پی ڈی ایم اس کی مذمت کرتی ہے،بزرگوں کے حوالے سے نامناسب بیانات پی ٹی آئی کی روایت ہے،آپ گزشتہ روز کے اجلاس میں ہی آپ اعتماد کھوچکے تھے ،وزیراعظم کو یوسف رضا سے سیکھنا چاہیے تھا،خان صاحب کی حکومت جو روایت اپنا رہی ہے نظام کیلئے خطرہ ہے، پارلیمنٹ لاجز کے باہر ارکان کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی،

    کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

    سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

    ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز

    قومی اسمبلی اجلاس،شیخ رشید کے ساتھ "ہاتھ” ہو گیا

  • عمران خان سب سے عزیز:ممبرقومی اسمبلی بیٹے کی بارات چھوڑکراعتماد کا اظہارکرنے اسلام آباد پہنچ گیا

    عمران خان سب سے عزیز:ممبرقومی اسمبلی بیٹے کی بارات چھوڑکراعتماد کا اظہارکرنے اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد:عمران خان سب سے عزیز:ممبرقومی اسمبلی بیٹے کی بارات چھوڑکراعتماد کا اظہارکرنے اسلام آباد پہنچ گیا ،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے کرداراوراس کی حب الوطنی نے بڑے بڑے ممبران قومی اسمبلی کو اس قدروفاداربنا دیا کہ لوگ اپنے بیٹوں کی خوشیوں سے زیادہ عمران خان کی خوشی پرخوش دکھائے دینے لگے

    ادھراس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے بھی ممبران قومی اسمبلی آج دیکھنے کو ملے کہ جن کی کیفیت جزباتی ہوگئی تھی اوروہ عمران خان کوپریشان نہیں دیکھنا چاہتے تھے ،

    ان خوش نصیبوں میں ایک ایم این اے رحیم یارخاں سےتعلق رکھتے ہیں جنہوں‌نے اپنے بیٹے کی آج شادی کی تقریب چھوڑ دی لیکن عمران خان سے اظہارمحبت کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ معزز رکن اسمبلی این اے 179 رحیم یارخان سے جاوید اقبال وڑائچ ہیں جن کے بیٹے کی آج شادی ہے اوربیٹے کی بارات بھی آج ہی جانی ہے

    ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ نے بیٹے سے وزیراعظم سے اظہارمحبت کا اظہارکیا تو بیٹے نے بھی اپنے باپ کوخوش کردیا

    رحیم یارخان سے ذرائع کے مطابق بیٹے نے اپنے والد محترم کوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ بابا جی میری شادی سے زیادہ اہم ، ضروری پاکستانیت ہے جس کے لیے عمران خان سب آسائشیں ، آرام اورخوشیاں چھوڑ کرمصروف خدمت ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیٹے نے اپنے والد محترم کوبہت ہی پیارا جواب دیا، بیٹا اپنے والد محترم سے کہتا ہے کہ مجھے شادی سے زیادہ عزیز وزیراعظم عمران خان کی خوشی ہے آپ ضرور جائیں اورکپتان کو حوصلہ دیں کہ اللہ کے بعد ہم تمہارے سے ساتھ ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیٹے کی بات سن کرایم این اے جاوید اقبال وڑائچ بہت خوش ہوئے اوراپنے بیٹے کودعائیں دیتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جاوید اقبال وڑائچ نے آج وزیراعظم عمران خان سے اظہاروفا کرتے ہوئے بڑی خوشی محسوس کی اورکپتان اورپاکستان کے لیے دعائیں کیں‌

  • پارٹی ساری بھی چھوڑ جائے تو اکیلا بھی لڑتا رہوں گا،وزیراعظم کا دبنگ پیغام

    پارٹی ساری بھی چھوڑ جائے تو اکیلا بھی لڑتا رہوں گا،وزیراعظم کا دبنگ پیغام

    پارٹی ساری بھی چھوڑ جائے تو اکیلا بھی لڑتا رہوں گا،وزیراعظم کا دبنگ پیغام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیرا عظم عمران خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک مہینے سے پتا تھا سینیٹ الیکشن کیلیے پیسے اکٹھے کیے جا رہے ہیں ،چڑھے ہوئے قرضے بیماری کی علامات ہیں،قوم کواخلاقی تباہ کیا،کوئی ملک کرپٹ لیڈر شپ کےساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا کہا جاتا ہےایک زرداری سب پر بھاری، وہ رشوت دیتا اس لیے وہ بھاری ہے؟ زرداری دنیا بھرمیں10 پرسنٹ سےمشہور ہے،اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں ،نواز شریف ملک کو 30 سال سے لوٹ کر ملک سے باہر بھاگاہوا ہے فضل الرحمان ہمیشہ سے دو نمبر آدمی ہے ،این آر او لے کر دونوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سارے ڈاکو سمجھ رہے ہیں پریشر ڈالو یہ عمران خان این آر او دے دے گا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے این آر او لے کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا،نوازشریف، زرداری سمیت اپوزیشن سمجھتی ہے مجھے بلیک میل کرلے گی،جتنا پیسہ ان کے پاس ہے ان کو خود نہیں پتہ یہ کہاں کہاں پڑاہواہے،یوسف رضا گیلانی نے رقم واپس لانے کیلئے خط نہیں لکھا،ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے نہیں ، ن لیگ کے دور میں آئے، ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی ، روپیہ گرتا ہے تو منہگائی بڑھتی ہے،اگر ہم پر پابندیاں لگ جاتیں تو آپ سوچ نہیں سکتے ملک میں کیا حال ہوتا،

    https://www.youtube.com/watch?v=TyrCKh_RvPI

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کیوں اعتماد کا ووٹ لیا، تا کہ دنیا کو پیغام جائے، رات گئے سینیٹ میں خواتین کو کالز کی گئیں کہ دو کروڑ سے ریٹ ہے ووٹ دیں ،پاکستان کی ایجنسیز سے ایک سیکرٹ بریفنگ لیں تا کہ پتہ چلے کہ کتنا پیسہ چلا سینیٹ میں، کسی کی آزادی ختم نہیں کر رہا،کیا میں الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کر رہا ہوں؟ ڈھائی سال بڑی چیزیں برداشت کرتا رہا صبر سے کیوں کہ ملک مشکل میں تھا، میری زندگی جدوجہد میں گزری اپوزیشن نے جلسے کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کا شہزادہ اور شہزادی آ گئے ہیں ان کو جدو جہد کا پتہ ہی نہیں ، ڈھائی سال زندگی کی سب سے مشکل جدوجہد تھی، ایک ایک ادارہ انہوں نے تباہ کر دیا، پی آئی اے ، سٹیل ملز کسی کو بھی لیں، سٹیل مل منافع میں تھی جب تک زرداری نے ہاتھ نہیں مارا، اب مل بند ہے، لوگوں کی بھرتیاں کیں اتنے لوگ بھرتی کئے کہ کچھ بچتا ہی نہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم دبئی کی کمپنی میں نوکری کر رہا ہے کبھی یہ سنا ہے، ایک وزیر سعودی کمپنی میں سنتری بنا ہوا تھا ،اس ملک سے پیسہ منی لانڈر کر کے باہر لے جایا گیا، اپوزیشن کی شکل دیکھ کر پوچھتاہوں کہ کیا واقعی یہ دونوں ایماندار ہیں، ایمانداری سے دولت بنی، انکو موت کی فکر ہی نہیں، تین بار کا ملک کا وزیراعظم اسکے دو بیٹے باہر بیٹھے ہیں، لندن کو جانتا ہوں امیر ترین لوگ اس علاقے میں نہیں رہ سکتے جہاں وہ رہ رہے ہیں، کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ کتنا پیسہ باہر پڑا ہے،اکیلا عمران خان کچھ ٹھیک نہیں کر سکتا، کیسز نیب یا عدالت میں ہیں، میرا کوئی کردار نہیں، عدلیہ اور نیب کو مدد چاہئے حکومت سے ہم تیار ہین، جب تک لوگوں کو سزا ہی نہیں دیں گے مسئلہ حل نہیں ہو گا، جس معاشرے میں سزا و جزا نہ ہو غریب جیل میں جائے اور طاقتور جلسے کرے این آر او کے لئے، نیب عدالت سے نکلتے ہیں تو پھول پھینکے جاتے ہیں، معاشرہ کرپشن کے خلاف لڑتا ہے، قانون کرپشن ختم نہیں کر سکتا جتنے مرضی بنا لیں، معاشرے کی اخلاقیات اچھی ہوں کہ کرپٹ افراد معاشرے میں شکل نہ دکھا سکیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم مدینہ کی ریاست کے بڑے اصول عدل اور انصاف پر معاشرہ کھڑا کریں گے تو کامیابی ملے گی، کرپٹ جتنا طاقتورہو جیل میں جائے معاشرہ تب ہی آگے بڑھتا ہے، مجھے قوم کی مدد کی ضرورت ہے، پارٹی ساری بھی چھوڑ جائے تو اکیلا بھی لڑتا رہوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا، وقت آ گیا ہے کہ ملک کو ،آنے والی نسل کو بچانا ہے، تب تک نہیں کر سکتے جب تک سارے ملکر فیصلہ نہ کریں، چوروں کو نہیں بچانا، صحافی جا کر کہہہ رہے ہیں عدالت میں کہ جو باہر بیٹھے ہیں انکو تقریر کرنے دیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سترہ سال بعد سرپلس پر چلا گیا،ہم پیسہ نہیں لگا رہے، روپیہ خود بڑھ رہا ہے، یہ اہم وقت ہے، اسکے باوجود ملک میں کرونا ہوا، دنیا کی اکانومیز کرونا سے متاثر ہوئیں، اللہ کے کرم سے پاکستان میں حالات بہتر ہیں، اپنی ٹیم اسد عمر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمارا چیلنج ہے کہ ایکسپورٹ کو بڑھائیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل وقت میں اتحادیوں نے میرا ساتھ دیا مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی،جب آپ مشکل وقت سے نکلتے ہیں تو اور مضبوط ہوجاتے ہیں، پارٹی جب مضبو ط ہوتی ہےتو مشکل وقت سے نکلتی ہے، آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مشکل وقت سے نکلے،کئی اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے ، شکریہ ادا کرتا ہوں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹتی ہے تو مرجاتی ہے،ہماری لیڈرشپ کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری ارب پتی بن جائیں علامہ اقبال کا خواب پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا تھا، اچھا لگا کہ آپ سب کو سینیٹ الیکشن کے نتائج پر دل سے تکلیف ہوئی انشاءاللہ اس سے ہماری ٹیم اور مضبوط ہو گی، الیکشن کمیشن کے بیان پر صدمہ ہوا،سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پر مجھے شرمندگی ہوتی ہے،الیکشن کمیشن کہتاہے کہ بڑا اچھا الیکشن ہوا ، اس سے مجھے اور صدمہ ہوا، اگر یہ اچھا الیکشن ہے تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے؟