Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

    کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

    کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کی برطانوی قسم پاکستان آنے میں حکومت کی نا اہلی نہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جوعلاقے متاثرہوئےہیں وہاں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے دو ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں، پنجاب میں ویکسی نیشن جاری ہے، 18 ہزار افراد ویکسین لگواچکے ہیں،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتظامیہ کو کوروناایس اوپیزپرعمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکی موجودہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے،متعلقہ حکام نئےایس اوپیزپرہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں ،عوام کی زندگیوں کےتحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہریوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانا اولین ترجیح ہے،بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگانے کا کام مزیدتیزکیا جائے،پولیس،انتظامیہ مارکیٹوں کی بندش کےمقررہ اوقات کی پابندی کرائیں،تاجربرادری عوام کی زندگیوں کومقدم رکھے،

    کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے مزید دو سیکٹرز کو سیل کر دیا۔ جی سکس 2 اور جی ٹین فور کو بھی سیل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے سیکٹر ایف الیون ون، آئی ایٹ فور اور آئی ٹین ٹو میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت میں تجارتی سرگرمیاں جمعے سے اتوار تک بند رہیں گی، تمام تفریحی مقامات، پارکس وغیرہ بھی ان تین ایام میں بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز اسلام آباد میں سامنے آئے ہیں ، این سی او سی کی ہدایات پر تمام تقریبات کا انعقاد منسوخ کر دیا گیا ہے اور اجتماعات کی اجازت کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، کسی بھی قسم کے انڈور تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی، کھلی جگہ پر صرف دو گھنٹے کیلئے 300 سے کم افراد کی تقریب کی اجازت ہوگی،

    راولپنڈی کے 4 علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا ہے۔ صادق آباد گلی نمبر 4، علامہ اقبال کالونی کی گلی نمبر 27، عزیز آباد کی قصر ابو طالب اور ڈھوک پراچہ میں نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔‏خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع کیلئے نئے ایس اوپیز وضع کئے گئے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات، چارسدہ، صوابی میں بازار 8 بجے بند ہوں گے۔ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ میڈیسن، بیکری، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے ہمراہ ایکسپوویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور 60سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ،معروف ایڈوکیٹ اعتزازاحسن سمیت نے بھی اہلیہ کے ہمراہ ویکسین لگوائی اور پنجاب حکومت کے انتظامات کو سراہا.

  • شیخ رشید کوقطرپہنچتے ہی کپتان نے واپس بلالیا:اچانک واپسی:آج بڑے فیصلے ہوں گے

    شیخ رشید کوقطرپہنچتے ہی کپتان نے واپس بلالیا:اچانک واپسی:آج بڑے فیصلے ہوں گے

    اسلام آباد:شیخ رشید کوقطرپہنچتے ہی کپتان نے واپس بلالیا:اچانک واپسی:آج بڑے فیصلے ہوں گے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد قطرسے فوری واپس بلالیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کسی بڑے فیصلے کی نشاندہی کرتا ہے ، ادھر اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود ہی شیخ رشید کو قطرروانہ کیا تھا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دورے کے دوران شیخ رشید نے قطری امیر کو ملنا تھا اور وزیر اعظم کا پیغام دینا تھا

    اس سے پہلے شیخ رشید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ !

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دوروزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔پاکستان کے سفیر نے دوہا ائیر پورٹ پراستقبال کیا-وہ 15 سے 17 مارچ منعقد ہونے والی ملی پول (Milipol) قطر نمائش میں شرکت کرینگے،

    آگے چل کرشیخ رشید نے ٹویٹ کیا کہ !
    وزیر داخلہ قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے۔ امیر قطر کے لئے وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی مراسلہ پہنچائیں گے

  • نوازشریف کا آخری وقت آگیا:ریڈوارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوگیا

    نوازشریف کا آخری وقت آگیا:ریڈوارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:نوازشریف کا آخری وقت آگیا:ریڈوارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کےمطابق نوازشریف کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے اوراطلاعات یہ ہیں کہ نوازشریف کے خلاف ریڈ وارنٹ کسی بھی وقت جاری ہوسکتے ہیں‌اوراس حوالے سے فیصلہ ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق نوازشریف جوکہ ان دنوں لندن میں‌ رپوش ہیں اوران کے پاس پاسپورٹ کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے اب ان کے لندن میں ٹھہرنے کے آخری دن آگئے ہیں ، ان کو کسی بھی وقت پاکستان لایا جاسکتا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس تناظر میں بھی کیا گیا ہےکہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کرپاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اوراس میں تیزی بھی لارہے ہیں

    نوازشریف جو کہ لندن میں بیٹھ کرپاکستان کی سلامتی کے اداروں اورعدلیہ جیسے اداروں کی اہم شخصیات کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیاہے کہ ملک دشمن کو اب کٹہرے میں لاکران کی اصلاح کی جائے

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے جس طرح لندن سے پاکستان کے خلاف مہم چلا رکھی ہے اورخاص کر سینیٹ الیکشن میں جس طرح پاکستان کو مشرقی پاکستان میں بدلنے کی دھمکیاں دے رہےہیں حکومت نے نوازشریف کی سازشوں کے آگے بندباندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف لندن میں وہاں بیٹھ کرپاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں جہاں سے سیدھا راستہ الطاف حسین کے گھر کوجاتا ہے

    یہ ریڈ وارنٹ لندن میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے نوازشریف تک پہنچائے جائیں گے

    یاد رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم سوا برس گزرنے کے باوجود واپس نہیں آئے نہ ہی نواز شریف کا علاج شروع ہوا ہے

    نواز شریف لندن میں ہیں پی ڈی ایم اجلاس میں بھی شریک ہوتے ہیں جلسوں سے خطاب کرتے ہیں لیکن وطن واپس آنے کو تیار نہیں

    نواز شریف کا پاسپورٹ حکومت نے ایک ماہ قبل منسوخ کر دیا تھا ۔ن لیگ نے پاسپورٹ منسوخی پر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا تا ہم عدالت ابھی تک نہیں گئی

    وزیراعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے وہ برطانوی وزیراعظم سے بات کرنے کو تیار ہیں ۔ جنہوں نے ملک لوٹا انکو این آر او نہیں ملے گا

    دوسری جانب مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب نے درخواست دائر کر دی ہے

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پرلاہورپہنچ گئے

    لاہور:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پرلاہورپہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج لاہور کا اہم دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے انکا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریزیڈینٹ ڈی ایچ اے گلف کپ چیمپین شب کی تقریب میں شرکت کی اور رایا فیئر ویز کا افتتاح کیا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ٹورنامنٹ میں نمایا ں کارکردگی والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

  • "تدبیراں دےچارے نئہیں چلدےجدوں تیروجّےتقدیراں دا”    گیلانی کےبیٹوں کاایک اورمنصوبہ فلاپ:خصوصی رپورٹ

    "تدبیراں دےچارے نئہیں چلدےجدوں تیروجّےتقدیراں دا” گیلانی کےبیٹوں کاایک اورمنصوبہ فلاپ:خصوصی رپورٹ

    لاہور:”تدبیراں دے چارے نئہیں چلدے جدوں تیروجّے تقدیراں دا”گیلانی کے بیٹوں کا ایک اورمنصوبہ فلاپ:گھٹیامنصوبہ:دلچسپ کہانی، یوسف رضاگیلانی کے بیٹوں نے جوگڑھا دوسروں کے لیے کھودا تھا ، آخرلائق بیٹے کے اس فعل نے ان کے اپنے ہی والد کواس گڑھے میں گرادیا

    چند دن پہلے سینیٹ کے عام الیکشن سے چند گھنٹے پہلے پیپلزپارٹی کی طرف سے ارکان اسمبلی کے ضمیرخریدنے کے جومناظرقوم نے دیکھے تھے اورجن میں ایک منظرنامے کا مرکزی کردار سپریم کورٹ کی طرف سے برطرف سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی تھے

    انتہائی معتبر اورمصدقہ ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پرایک اورکہانی ، منصوبے اورگھٹیا تدبیرکے ڈیزائن ہونے کے اس کھیل سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں‌

    بتایا گیا ہے کہ جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی پی امیدواریوسف رضا گیلانی کو7 ممبران نے خلاف ضابطہ ووٹ دے کرمسترد کردیا توپھرملک میں قیاس آرائیوں نے جنم لیا

    بعض نے کہا کہ نوازشریف زرداری کے ساتھ ہاتھ کرگیا توکسی نے مریم نوازکوزرداری سے بھاری قراردیا ، بعض نے تویہ بھی کہانی گڑھ گی کی شہبازشریف یہاں کام دکھا گئے

    کسی نے کیا کہا اورکسی نے کیا بنائی کہانی ، اس دوران چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کوٹوٹنے سے بچانے اورشکست کا سبب بننے والے عناصراوراس متعلق گفتگو سے توجہ ہٹانے کےلیے یہ بیان داغ دیا کہ ن لیگی سینیٹرز نے پی پی امیدوارسے بے وفائی نہیں کی

    دوسری طرف پی پی قیادت کی طرف سے اس بہت بڑے سیاسی سانحے سے نکلنے اوراس عمل کو متنازعہ بنانے کے لیے کئی مشورے آنے شروع ہوگئے

    یہاں یہ بھی یاد رہےکہ پی پی ، ن لیگ سمیت سب جماعتوں کو پتہ ہے کہ گیلانی کے ساتھ ووٹ کسی غلطی کا شکار نہیں‌ ہوئے بلکہ جان بوجھ کرایسے کیا گیا اورگیلانی کوہرانے کی چال کھیلی گئی

    دوسرا اہم پہلو یہ ہےکہ یہ بھی ان پارٹیوں کو پتہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی جیت گئے ہیں اورادھر ادھر کی باتیں ہوائی باتیں ہیں اس جیت پرکوئی اثرنہیں پڑے گا

    پی پی کیطرف سے چیلنج کرنے اورمتنازعہ بنانے کا مقصد صرف یہ تاثردینا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،

    دوسری طرف اس دوران اس ساری کہانی کا رخ موڑنے کے حوالے سے پچھلے دو دن سے مختلف منصوبوں اورتدبیروں پرغورکیا گیا ، اس دوران یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے ایک تجویز دی کہ بس ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ ہم ن لیگ اوردیگرجماعتوں‌ کے ممبران کی طرف سے گیلانی کومسترد کرنے والی بحث ختم کردیں

    جس پرسوال ہوتا ہے کہ پھر کیا کیا جائے جس یہ تجویز دی جاتی ہےکہ ایک ہی حل ہے اور وہ یہ ہےکہ پارٹی یہ کہے کہ جو سات ووٹ مسترد کیے گئے ہیں وہ پی پی ارکان سینیٹ کے ہیں

    پھر وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ عدالت میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ پارٹی کے لوگ بے وفائی نہیں کرسکتے انہوں نے گیلانی کوہی ووٹ دیئے ہیں

    پھریہ بھی سوال کیا گیا کہ یہ دلیل کافی نہیں ہے ، جس پریہ جواب دیا گیا کہ یہ بھی جواز پیش کیا جائے کہ جب پی پی کے ارکان سینیٹ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بیلٹ پیپرز لے رہے تھے تو ساتھ کھڑے ہوئے پولنگ سٹاف نے پوچھنے پرہدایت کی تھی کہ نام پرہی مہرلگادیں ووٹ کاسٹ ہوجائے گا

    جس پرفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ مشورہ تو ٹھیک ہے لیکن پھریہ سوال ابھرے گا کہ پیپلزپارٹی کے ارکان اپنا ضمیر فروخت کربیٹھے یہ تاثربھی درست نہیں

    اس کے بعد یہ تجویز سامنے آتی ہے کہ اپنے ساتھ ممبران کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ حلفا عدالت کے سامنے کہہ دیں کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دیا اورہمارا ووٹ درست تسلیم کیا جائے

    اس کےبعد یہ بھی وہاں گفتگو ہوئی کہ عدالت کی طرف سے ریلیف توملتا نظرنہیں آتا لیکن پارٹی ممبران کو اس منصوبے کی آڑ میں قربان نہ کیا جائے

    ذرائع کے مطابق اس کے بعد یہ منصوبہ آصف علی زرداری کو پیش کیا جاتا ہے ، آصف علی زرداری اس منصوبے کی ڈیزائننگ پرمطمئن دکھائی دیئے اورپھراس کے مطابق وکلا کوتیاری کرنے کی ہدایت کردی

    دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ابھی تک کن سات پی پی سینیٹروں‌ کوقربانی کا بکرابنایا جانا ہے دو سینٹرز کے علاوہ کسی نے اتنا بڑا جھوٹ بولنے سے اجتناب برتنے کی کوشش کی ہے اوریہ بھی کہا جارہاہے کہ سینیٹرز آپس میں یہ مشورہ کرچکے ہیں کہ وہ جھوٹ نہیں بولیں گے

    یہ توتھی اس منصوبے کی ساری کہانی جس کوڈیزائن کرنے میں کردارادا کیا ہے حیدرگیلانی اورقاسم گیلانی نے اورساتھ مشاورت کےلیے وکلا کی سینیرٹیم بھی موجود تھی

    ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسری طرف ن لیگ کی قیادت نے پی پی کی طرف سے یہ الزام اپنے اوپرلینے میں راحت اورسکون محسوس کیا ہے

    ماہرین قانون کی رائے اورآئین کی روح کو دیکھا جائے تویہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی پی کا یہ منصوبہ بری طرح فلاپ ہوگا اورسوائےندامت کےکچھ ہاتھ نہیں آئے گااوروعدہ معاف گواہی پی پی کے گلے پڑ جائے گی

  • تایاجی پاکستان توڑنےکی باتیں نہ کریں:ایک بھارتی مظلوم مسلمان بچےکی نوازشریف سےدرخواست

    تایاجی پاکستان توڑنےکی باتیں نہ کریں:ایک بھارتی مظلوم مسلمان بچےکی نوازشریف سےدرخواست

    لاہور:تایاجی پاکستان توڑنےکی باتیں نہ کریں:ایک بھارتی مظلوم مسلمان بچےکی نوازشریف سےدرخواست،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں جہاں سیاسی اختلافات کی آڑ میں یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ پاکستان کے ساتھ مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرائی جائے گی اس دھمکی کوسن کربھارت سے ایک مظلوم مسلمان بچے نے نوازشریف کے نام پیغام بھیج دیا ہے

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اس ویڈیو میں آصف نامی مسلمان بچہ اپنی بے بسی بیان کرتے ہوئے کس طرح خوف زدہ ہےاس کے چہرے سے دیکھا جاسکتا ہے

    یہ بچہ جس کا نام آصف ہے اس کا سرزخمی ہے اورمودی کے غنڈوں نے اسے ملسمان ہونے کی وجہ سے مار مار کراس کو لہولہان کردیا ہے

    یہ بچہ کسی خاتون کواپنی اورمسلمانوں کی بے بسی پرخون کے آنسورورہاہے

    آصف نامی بھارتی مسلمان بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے مظالم کوبیان کرتے ہوئے جس طرح اپنی بے بسی کو ظاہر کررہا ہے دنیا بھرسے اس بچے کی حمایت اورمودی کی مذمت میں سلسلہ جاری ہے

    اس بچے نے اس سے پہلے اپنی مظلومیت بیان کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسلمانوں کو بھارت میں برح طرح مارا پیٹا جاتا ہے ، مسلمان عورتیں بچے ، بچیاں غرض یہ کہ ہرمسلمان کی جان خطرے میں ہے

    آصف نامی بجہ خاتون سے کچھ اس طرح بیان کرتا ہےکہ ہم سے پوچھیں کہ بھارت میں مسلمانوں کےساتھ کیا ہورہا ہے،

    اس بچے کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں نوازشریف ، مریم نواز اوران کے پے رول کچھ اسلام دشمن اورپاکستان دشمن سیاستدانوں‌ نے سینیٹ میں پی پی کے امیدوار کی شکست پرپاکستان توڑنے کی سازش میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

    دوسری طرف سوشل میڈیا پراس بھارتی مسلمان بچے جس کا نام آصف ہے کی طرف سے نوازشریف کے نام پیغام بھی شیئرکیاجارہاہے جس میں بچے کی طرف سے کہا گیا ہےکہ

     

    "تایا جی نوازشریف صاحب آپ پاکستان توڑنے کی بات نہ کریں‌،ہم سے پوچھیں جوبھارت میں غلامی کی زندگیاں‌ گزاررہے ہیں ، پاکستان اللہ کی نعمت ہے اسے سیاسی اختلاف کی بھینٹ نہ چڑھائیں ،

    اس بچے کی طرف سے سوشل میڈیا پرمزید باتیں سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ

    "تایا جی آپ کا دوست مودی اوراس کے غنڈے ہمیں‌ بہت مارتے ہیں آپ مودی اوراس کے غنڈوں کی مذمت کریں ، بھارت کو توڑنے کی باتیں‌کریں نہ کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کریں‌

    سوشل میڈیا پراس بچے کی طرف سے یہ بھی دعا کی گئی کہ "پاکستان اسلام کے نام پربنا یہ قیامت تک قائم رہے گا اس کوتوڑنے کی خواہش کرنے والے خود ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجائیں گے ،

    بچے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی اللہ کا شکرادا کریں کہ وہ کسی کے غلام نہیں ، ہم سے پوچھیں کہ جن کی عزتیں‌ محفوظ نہیں ، جن کے مال اسباب محفوظ نہیں ، جن کے اباواجداد قتل کردیئے گئے ، ہم یہ ساری تکالیف برداشت کررہے ہیں لیکن پاکستان کومصیبت اورمشکل میں ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے

  • نوازشریف،الطاف حسین بنےہیں توانجام بھی سامنےرکھیں  پاکستان توڑنےکی باتیں کرنےوالےذلیل ہی ہوئے:فواد چوہدری

    نوازشریف،الطاف حسین بنےہیں توانجام بھی سامنےرکھیں پاکستان توڑنےکی باتیں کرنےوالےذلیل ہی ہوئے:فواد چوہدری

    اسلام آباد:نواز شریف، الطاف حسین بنیں تو ان کا انجام بھی اپنے سامنے رکھیں،پاکستان کوتوڑنے کی باتیں کرنے والے ذلیل ہی ہوئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی تربیت ایک ہی کھوکھ سے ہوئی تھی،

    پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں اور نہ ان کا کوئی سیاسی وژن ہے، میں ان سیاسی نابالغوں کو کہنا چاہوں گا کہ الطاف حسین بنے تو پھر اس کا انجام بھی اپنے سامنے رکھیں۔

    پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ مریم نواز کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے لیکن پیپلز پارٹی کا یہ نعرہ قومی نعرہ ہے۔

    خیال رہے کہ رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے ایک ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کو مبینہ دھمکی کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ‘اگر خدانخواستہ مریم نواز شریف کو کچھ ہوا تو ہم پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے’۔

    پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ اس بات سے ہر پاکستانی کا دل دکھا لیکن یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کیوں نواز شریف اور الطاف حسین دونوں 1985 کی سیاست کا تحفہ ہیں جن کی قیمت ایک الیکشن ہے، ایک انتخاب ہار جائیں تو ریاستی اداروں کے خلاف، مخالف سیاسی جماعتوں اور ریاست کے خلاف شروع ہوجاتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی تربیت ایک ہی کھوکھ سے ہوئی تھی، یہ سیاسی لوگ نہیں نہ ان کا کوئی سیاسی وژن ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں جاوید لطیف کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آج پاکستان نہ ہوتا اور آپ لوگ جاتی امرا میں ہوتے تو نواز شریف کو جتنا کھانے پینے کا شوق ہے وہاں ان کو گائے کا گوشت کھانے کے چکر میں وہ لوگ پتھر مار مار کر فارغ کردیتے۔

    انہوں نے کہا کہ اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کریں، الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، نتائج آپ کی توقع کے مطابق نہیں آئیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ منہ اٹھا کر ریاست کے خلاف بیانیہ شروع کردیں۔

    پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں غداری کے سرٹیفکیٹس دینے نہیں بیٹھے لیکن پاکستان کے عوام فیصلہ کرسکتے ہیں کہ ان لوگوں کی قیمت کیا ہے، نہ ان کا کوئی سیاسی وژن ہے نہ سیاست کا کوئی مقصد یا اصول ہے جس پر یہ کھڑے ہوں، ہر لمحہ اپنا اصول تبدیل کرتے ہیں۔

    پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف کی اپنی کوئی سوچ نہیں، وہ بچارا شطرنج کا مہرہ ہے جو ٹیپ ریکارڈر اسے پیچھے سے پڑھایا اس نے آ کر ٹی وی پر پڑھ دیا، اصل سوچ ان کی ہے جو الطاف حسین بننا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ان سیاسی نابالغوں کو کہنا چاہوں گا کہ الطاف حسین بنے ضرور تو پھر اس کا انجام بھی اپنے سامنے رکھیں، وہ بھی لندن سے واپس نہیں آرہا آپ بھی لندن سے واپس نہیں آ پا رہے، جو یہاں پر ہیں انہیں ہم شاید لندن نہ جانے دیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کوششیں تو بہت ہیں دل بھی بہت ہے ساری مہم پہلے یہ تھی کہ پاپا بچاؤ اور اب مجھے لندن جانے دو، اس طرح ملک نہیں چلا کرتے۔

    ان کا کہنا تھا مریم نواز کی ضمانت منسوخی بہت مستحسن اقدام ہے، ہماری اور پاکستان کے عوام کی خواہش ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) جو کیس شروع کرے اسے منطقی انجام تک پہنچائے کیوں کہ کیسز ہوتے ہیں پھر معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیس کدھر گیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اس سے ہم پر بھی اثر آتا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں احتساب کا بیانیہ شکست کھارہا ہے کیوں کہ مقدمات منطقی انجام تک نہیں پہنچتے کیوں کہ نواز شریف اور مریم دونوں عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں لیکن ان کے رویے سے لگتا ہے جیسے کوئی انقلابی سوچ لے کر آئے ہیں، حالانکہ ان کی انقلابی سوچ بس یہی ہے کہ ہمارے پیسے ہمارے پاس رہنے دو۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ان کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، ہمارا ان سے یہی مطالبہ ہے کہ آپ پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف سے جو کہلوایا گیا اس پر پاکستان کے عوام کو بہت غصہ ہے اور یہ قابل قبول نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں اپنی سیاست گروی نہ رکھے، مریم اور بلاول کو سیاست کا کوئی تجربہ نہیں ہے، ان جماعتوں کے سینئر لوگ پالیسی سازی کو سنبھالیں۔

    ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھ اکہ اپوزیشن لانگ مارچ موخر کرے اور حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بات کریں ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ کے الیکشن شفاف بنائے جائیں ۔

    ایک سوال کے جواب میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی کیمرے کی آڑ میں مصطفی نواز کھوکھر اور مصدق ملک نے سیٹ کی الیکٹرک وائرنگ خراب کر دی ہے ویسے تو 60ہزار کا نقصان بنتا ہے لیکن انھیں 54 ہزار روپے کا بل بھجوا رہے ہیں ۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک ایسا گٹھ ہے جس کا آپس میں جوڑ نہیں بنتا۔

    انہوں نے کہا کہ استعفوں اور لانگ مارچ پر ان میں اختلافات سامنے آچکے ہیں، سینٹ کے الیکشن میں یہ ہی ثابت ہوا کہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک چانس ہے وہ کورونا کی وجہ سے اپنا لانگ مارچ ختم کردیں کیوں کہ ویسے بھی انھیں لانگ مارچ سے کچھ نہیں ملنے والا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکمت عملی کے تحت روزگار اور انسانی جانوں دونوں کو بچایا گیا، ہماری کامیابیوں کو دنیا نے سراہا ہے ۔ اس قسم کے بحرانوں میں قیادت کا پتہ چلتا ہے عالمی وبا کووڈ 19میں بڑی بڑی معیشت متاثر ہوئی ہیں لیکن ہماری کامیاب حکمت عملی کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔

  • ورلڈ اکنامک فورم کی تحسین  پر وزیراعظم کا ٹویٹ ، حکومت نے کون سی کامیابی سمیٹی

    ورلڈ اکنامک فورم کی تحسین پر وزیراعظم کا ٹویٹ ، حکومت نے کون سی کامیابی سمیٹی

    ورلڈ اکنامک فورم کی تحسین پر وزیراعظم کا ٹویٹ ، حکومت نے کون سی کامیابی سمیٹی

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ان اقدام کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اختیار کی گئی ماحولیاتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جار رہا ہے .

    وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کے سرسبز پاکستان پروگرام کو عالمی ادارے سراہ رہے ہیں اور ماحولیاتی ایکشن پلان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اعظم نے پاکستان کی ماحولیاتی بہتری کیلئے کی گئی کوششوں سے متعلق ورلڈ اکنامک فورم کی بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی۔جس میں پاکستان کی پودے لگانے کی مہم کا اعتراف کیا گیا ہے .
    کہیں پر کوئی درخت نہیں لگا،سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان تین طرح سے اپنے مستقبل کو سرسبز کررہا ہے،.رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 2030 تک 60 فیصد بجلی قابل تجدید وسائل سے حاصل کرے گا،درخت لگانے کا عمل شروع کرکے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے، .پاکستان گرین اسپیس میں سرمایہ کاری کررہا ہے،

    رپورٹ میں‌مزید بتایا گیا کہ پاکستان نے اب تک گرین اسپیس میں180 ملین ڈالرکے سرمایہ کاری حاصل کرلی، ورلڈ اکنامک فورم.پاکستان نے15نئے نیشنل پارک بنائے.پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے گرین یورو بانڈ لانچ کیے،پاکستان جلد اپنے گرین اسپیس کو مالیاتی ویلیو دے گا،کورونا کی وبا اور ماحولیاتی تغیر نے ہماری زندگیوں کو خطرات سے دوچار کررکھا ہے، 10 لاکھ جانور اورزمینی حشرات بقا کےرسک پر ہیں

    گرین مستقبل پر پاکستان کے کردار بارے ورلڈ اکنامک فورم نے کیا کہا

  • کوروناکاپھیلاؤ، قومی اسمبلی کے متعلق بڑا حکم آگیا

    کوروناکاپھیلاؤ، قومی اسمبلی کے متعلق بڑا حکم آگیا

    کوروناکاپھیلاؤ، قومی اسمبلی کے متعلق بڑا حکم آگیا

    باغی ٹی وی : کوروناکاپھیلاؤ،قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پرمعطل کر دی گئی ہیں .کوروناکاممکنہ پھیلاؤروکنےکیلئےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےدفاتر2دن کیلئے بندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے . قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کےشعبہ انتظامیہ کی جانب سےنوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ پبلک اکاؤنٹس اورخصوصی کمیٹیوں کےتمام اجلاس منسوخ.کر دیے گئے ہیں.

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کےدفاتر کو 16مارچ تک بند رکھاجائےگا،اعلامیہ..سی ڈی اےکوجراثیم کش ادویات سےتمام دفاترکوڈس انفیکٹ کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہیں.

    عملےکوکوروناوائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانےکی ہدایات کی گئی ہے ،.17مارچ سےمتعلقہ افسران ضروری اسٹاف کوآفس بلاسکیں گے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ.قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلےکے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے .

    واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد کیسز اور اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کےباعث کئی شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی محدود کردی گئی ہیں۔

  • ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    اسلام آباد : ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں‌کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کا امکان ہے

    ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئندہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔