Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نیب کو ہوش آ ہی گیا، مریم کی اب خیر نہیں

    نیب کو ہوش آ ہی گیا، مریم کی اب خیر نہیں

    نیب کو ہوش آ ہی گیا، مریم کی اب خیر نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں،مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے،

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نومبر 2019 میں عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

    نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

  • چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج کا معاملہ،پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ابھی تک چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نتیجہ کو تاحال عدالت میں چیلنج کرنے کا نہیں کہا گیا، نتیجہ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت نے کرنا ہے، مجھے تاحال درخواست تیار کرنے کا نہیں کہا گیا،پیرکو قیادت نے کہا تو عدالت جائیں گے،

    فاروق ایچ نائیک کا مزید کہنا تھا کہ قانونی ماہرین کے مطابق یوسف رضا گیلانی ہی سینٹ چئیرمین ہیں ،یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کو مسترد نہیں کیاجا سکتا

    اطلاعات ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں سابق صدر آصف زرداری نے اپنا حصہ وصول کر لیا ہے جس کے بعد اب وہ خاموشی سے کھیلیں گے، ن لیگ اور جے یو آئی استعمال ہو چکی ہیں، حکومت کی طرف سے اوپن بیلٹ کے ذریعے اگر سینیٹ کے الیکشن ہوتے اور اپوزیشن جماعتیں شور نہ کرتیں تو شاید سید یوسف رضا گیلانی کی ایک نشست اپوزیشن ہار جاتی ، پی ٹی آئی کا امیدوار جیت جاتا لیکن اپوزیشن نے شور کیا، رکاوٹیں کھڑی کیں اور اسی کا نقصان اپوزیشن خاص کر ن لیگ اور جے یو آئی کو ہوا، پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اسلام آباد سیٹ جیت لی لیکن ن لیگ اور جے یو آئی کے حصہ میں کچھ نہ آیا

    چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی اگر اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوتے اور اپوزیشن حکومت کی بات مان لیتی تو اکثریت کی وجہ سے پی ڈی ایم کا امیدوار جیت جاتا لیکن اپوزیشن کی رکاوٹوں نے ہی اپوزیشن کو شکست دے دی، ایسے میں ایک زرداری سب پر بھاری حکومت کی بجائے اپوزیشن پر بھاری ہو گئے اور انہوں نے خاموش مفاہمت سے توقع سے زیادہ سینیٹ میں سیٹیں اور اسلام آباد سیٹ حاصل کر لی

    قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کی تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنے کےلئے سیکریٹری سینیٹ کو خط لکھا ہے،چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ ہم الیکشن ٹربیونل جائیں گے، پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گزشتہ روز الیکشن کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ایک کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی ، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں جب کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں لگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا

  • پاکستان میں کرونا کی نئی لہر،شہری حد درجہ احتیاط، ایس او پیز پر عمل کریں

    پاکستان میں کرونا کی نئی لہر،شہری حد درجہ احتیاط، ایس او پیز پر عمل کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، کرونا کی نئی لہر شروع ہونے کے بعد پنجاب کے سات اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے

    ان سات اضلاع میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز،پارک بند رہیں گے، مارکیٹس بھی شام چھ بجے بند ہو جائیں گی، جبکہ لاک ڈاؤں والے علاقوں میں ضروری دکانوں کے علاوہ سب کچھ بند ہو گا

    کورونا وائرس کے باعث داتا دربار سمیت تمام مزاروں کو 15 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے،.محکمہ اوقاف کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشے کے بنا پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ داتا دربار کی مسجد نماز کے اوقات میں کھولی جائے گی اور نماز کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    پاکپتن میں کوروناکیسز میں اضافہ کے بعد دربار بابا فرید زائرین کے لیے بند کر دیا گیا،اوقاف حکام نے دربار کے داخلی راستوں کو بھی زائرین کےلیے بند کردیا،15اپریل تک دربار پر زائرین کو حاضری دینے کی اجازت نہیں ہو گی،دربار بابا فرید کی مسجد میں ایس او پیز کے تحت پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی،

    کرونا کی نئی لہر آنے کے بعد شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ برقرارکھیں،شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں اورہاتھوں کوصابن سے دھوتے رہیں،

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوبارہ سے سخت پابندیاں نافذ کرتے ہوئے تمام مارکیٹوں کو شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس، خصوصاً برطانوی قسم دوبارہ تفتشیش ناک حد تک پھیل رہی ہے۔

  • سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

    سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی

    اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ دور حاضر کی حربی کامیابی، موثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے،دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور اسکی چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے،ائیر پاور سنٹر آف ایکسی لنس تربیت کے لیے بہترین اقدامات اٹھا رہے ہیں،

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کورس کے گریجویٹ ہونے والے آفیسرز کو ٹرافی اور اسناد سے نوازاکمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحید ظفر نے حاصل کی،کمبیٹ کنٹرولرز کی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر علی احمد نے حاصل کی،

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی شاندار کامیابی پاکستانی قوم آج سرپرائز ڈے منا رہی ہے

    ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

    ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

  • سینیٹ میں حکومتی امیدواروں کی جیت، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    سینیٹ میں حکومتی امیدواروں کی جیت، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملی،دونوں افراد کا انتخاب بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے،ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ یا پیچھے رہ گئے تھے،خوشی ہےیہ 2 عہدےبلوچستان اورسابق فاٹاکوملے،ماضی میں پیچھےرہ جانے والےعلاقوں کو قومی دھارےمیں لانا ہماری پالیسی ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا

    قبل ازیں بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان دورہ کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت/ ڈویژن / محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے

  • تحریک طالبان پاکستان نے”عورت مارچ” کا ذمہ دارفارن فنڈڈ میڈیا کی بجائے سرکاری اداروں کو ذمہ دارقراردے کردھمکی دے دی

    تحریک طالبان پاکستان نے”عورت مارچ” کا ذمہ دارفارن فنڈڈ میڈیا کی بجائے سرکاری اداروں کو ذمہ دارقراردے کردھمکی دے دی

    لاہور:تحریک طالبان پاکستان نے”عورت مارچ” کا ذمہ دارفارن فنڈڈ میڈیا کی بجائے سرکاری اداروں کو ذمہ دارقراردیا،اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے سیکورٹی اداروں کو دھمکی دی گئی ہے اوران کو عورت مارچ کا ذمہ دارقراردیا گیا ہے ،

    اپنے پیغام میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی کہتے ہیں کہ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسلامی شریعت نے تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے جو قوانین وضع کیے ہیں وہ بلا شبہ انصاف پر مبنی ہے. دین اسلام میں مردوں عورتوں حتی کہ تمام مخلوقات کے حقوق واضح ہیں۔

    سید قطب رحمہ اللہ کا قول ہے کہ اللہ تعالی نے لوگوں کیلئے جو شریعت بھیجی ہے وہ اس کائنات کیلئے اللہ تعالی کے کلی قانون کا ایک حصہ اور جزء ہے،

    لھذا اس دنیا میں اس شریعت کو نافذ کرنے کا لازمی اور مثبت اثر یہ ہوگا کہ اس پوری کائنات کی روش اور لوگوں کے طرز عمل کے درمیان ایک حسین ہم آہنگی پیدا ہو جائے گی .شریعت الہی ایمان کا ثمرہ اور نتیجہ ہے اور ایمان اس کی بنیاد ہے.

    روشن خیالی کے نام پر وطن عزیز پاکستان میں حدود اللہ کی پامالی روز کا معمول ہے. اسی سلسلے میں پچھلے کئی سالوں سے پاکستان میں عورت مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے. جس میں بے ہودہ اور قبیح قسم کے نعرے لگائے جاتے ہیں. ان مارچوں کی سرپرستی پاکستان میں سرگرم  این جی اوز کر رہی ہیں.

     

     


    جبکہ ان مارچوں کو تحفظ پاکستانی سیکورٹی ادارے فراہم کرتے ہیں.یہ لوگ ملک پاکستان کی مذھبی شناخت کا قتل کرنا چاہ رہے ہیں.جو پاکستانی عوام کو نامنظور ہے.
    کئی جگہوں پر اس مارچ کے خلاف پاکستان کے غیرت مند عوام نے احتجاج بھی کیا ہے جو یقینا ایمانی غیرت کا ثبوت ہے.

    تحریک طالبان پاکستان دین اسلام اور حدود اللہ کا تحفظ اپنا فرض سمجھتی ہے اور اس کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلئے تیار ہے.

    وطن عزیز پاکستان میں  فحاشی و عریانی پھیلانے کیلئے سرگرم تنظیموں کے نام پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنے قبلے درست کریں، اس امت میں اب بھی ایسے نوجوان موجود ہے جو دین اسلام اور حدود اللہ کا دفاع کرنا جانتے ہیں.

     

  • سعودی عرب میں اچانک برطرفیاں اوردربدریاں‌ شروع:شاہ سلمان نے سعودی وزیر حج و عمرہ کو برطرف کردیا

    سعودی عرب میں اچانک برطرفیاں اوردربدریاں‌ شروع:شاہ سلمان نے سعودی وزیر حج و عمرہ کو برطرف کردیا

    ریاض :سعودی عرب میں اچانک برطرفیاں اوردربدریاں‌ شروع:شاہ سلمان نے سعودی وزیر حج و عمرہ کو برطرف کردیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردو بدل کردی۔

    سعودی شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر مقرر کیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق برطرف کیے جانے والے محمد صالح نے 2016 میں وزیر مملکت برائے حج و عمرہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

    ایک اور شاہی فرمان میں شاہ سلمان نے سعودی سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کے سربراہ شیخ ابراہیم بن سلمان بن عبداللہ کو عہدے سے ہٹاکر شیخ علی بن سلیمان کو صدر سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ تعینات کیا ہے۔

    اس کے بعد ایک اور شاہی فرمان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر عبدالہادی بن احمد کو ہٹا کر عبدالعزیز بن عبداللہ کو تعینات کردیا ہے جبکہ عبدالہادی بن احمد کو معاون وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

  • پاکستان میں آسٹریلیائی ہائی کمشنرکی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات

    پاکستان میں آسٹریلیائی ہائی کمشنرکی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےملاقات

    راولپنڈی :پاکستان میں آسٹریلیائی ہائی کمشنرکی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں آسٹریلیائی ہائی کمشنر ہز ایکسی لینسی ڈاکٹر جیفری شا نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل سمیت مجموعی طور پر علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اس موقع پرکہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی ، معاشی اور دفاعی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

    دونوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے کوششوں سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    آسٹریلیائی ہائی کمشنر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

  • گیتاکے والدین کی تلاش میں بڑی حد تک کامیابی

    گیتاکے والدین کی تلاش میں بڑی حد تک کامیابی

    پاکستان سے ساڑھے پانچ سال قبل بھارت واپس جانے والی گونگی اور بہری لڑکی گیتاکے والدین کی تلاش میں بڑی حد تک کامیابی مل گئی ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پربھانی کے علاقہ جنتور کی ایک خاتون مینا پندھارے نے دعوی کیا ہے کہ گیتا اس کی بیٹی ہے۔ اس نے گیتا کی جو جسمانی نشانیاں بتائی ہیں وہ بھی درست ثابت ہوگئی ہیں جب کہ گیتا اپنے رہائشی علاقہ کے بارے میں جو کچھ بتاتی رہی ہے وہ بھی مینا پندھارے کے گھر کے اردگرد درست ثابت ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مینا پندھاری نے بتایا کہ گیتا کے پیٹ پر جلنے کا نشان ہے جو جو گیتا کے پیٹ پر اسی جگہ موجود ہے جہاں مینا بتارہی ہے۔ اس کے گھر کے نزدیک گنے کے کھیت بھی ہیں جب کہ وہاں دریا بھی موجود ہے۔ یہ سب نشانیاں گیتا نے بتائی تھیں۔ بھارےی حکام اب جلد ہی دونوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کی تیاریوں میں ہیں اور اگر یہ ٹیسٹ میچ کر گیا تو گیتا کو مینا کے حوالے کردیا جائے گا اور یوں گیتا کو والدین سے ملانے کا جو وعدہ آنجہانی سشماسوراج نے گیتا سے کیا تھا وہ پورا ہو جائے گا۔

    گیتا کی عمردس سال تھی جب 2000 میں وہ امرتسر میں غلطی سے سمجھوتا ایکسپریس میں سوار ہو کر لاہور پہنچ گئی تھی اور ریلوے اسٹیشن پر بے یارومددگار پھر رہی تھی کہ پاکستان رینجرز نے اسے تحویل میں لے لیا جہاں اس سے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ وہ نہ تو سن سکتی ہے اور نہ ہی بول سکتی ہے۔ رینجرز حکام نےاسے ایدھی فاونڈیشن کے سپرد کردیا جہاں عبدالستار ایدھی نے اسے اپنی بیٹی بنا لیااوراسے ایک دردمند شخص کے پاس رہنے کے لئے بھیج دیا۔

    اسی دوران پاکستان نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا تو بھارت میں کئی خاندانوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان کی بیٹی ہے۔ لیکن جب ان کی تصاویر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی وساطت سے گیتا کو دکھائی جاتیں تو وہ انہیں پہچاننے سے انکار کر دیتی۔ بالآخر ایک فیملی کو گپتا نے شناخت کرلیا جس کی بنیاد پر بھارتی حکام نے گپتا کی سفری دستاویز تیار کیں اورآخرکار 26اکتوبر 2015کو اس وقت کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج گیتا کو بھارت لے جانے میں کامیاب ہوگئیں۔

    بھارت پہنچ کر گیتا نے اس فیملی کو بھی اپنا ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد سشما سوراج نے گیتا کو بھارت کی بیٹی قرار دیااور اس سے وعدہ کیا کہ وہ بھارت بھر میں اس کے حقیقی والدین کو تلاش کریں گی۔ سشماسوراج نے گیتا کو سرکاری سرپرستی میں چلنے والی ایک این جی او کے سپرد کردیا جہاں اسے گونگے بہرے بچوں کے اسکول میں داخل کرادیاگیا۔ اسی دوران گیتا کے والدین کی تلاش جاری رہی تاہم سشماسوراج کی موت کے بعد یہ تلاش رک گئی۔

    گیتا اس وقت بھی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں اسی این جی او کے پاس رہ رہی ہے اور اس وقت اس کی عمر تیس برس ہے۔چند دن قبل گیتا کے والدین کی دوبارہ تلاش شروع کی گئی اور اسی سلسلے میں گیتا حیدرآباد کے شہر بسار ٹاؤن پہنچی جہاں پولیس کی مدد سے اسے ریلوے اسٹیشن، مندروں، دریا اور بس اڈوں پر لے جایا گیا لیکن اس کے والدین کا کوئی نشان نہ مل سکا۔ اتنا عرصہ اپنوں سے جدائی کا دکھ تو گیتا کو ضرور ہوگا لیکن اس کی سننے اور بولنے کی اہلیت نہ ہونے کے سبب اس کا دکھ گم ہو کر رہ گیا ہے۔

  • ڈپٹی چیئر مین سینیٹ حکومتی حمایت یافتہ محمد مرزا آفریدی 54 ووٹ لیکرکامیاب:پی ڈی ایم صدمے سےدوچار

    ڈپٹی چیئر مین سینیٹ حکومتی حمایت یافتہ محمد مرزا آفریدی 54 ووٹ لیکرکامیاب:پی ڈی ایم صدمے سےدوچار

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کی سیٹ بھی حکومتی حمایت یافتہ محمد مرزا آفریدی نے جیت لی:پی ڈی ایم صدمے سےدوچار ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ میں ڈپٹی چیئر مین کی سیٹ حکومت کے حمایت یافتہ محمد مرزا آفریدی نے جیت لیا۔

    سینٹ میں ڈپٹی چئیرمین الیکشن مکمل ہوچکے ہیں اور اطلاعات کے مطابق مرزا آفریدی نے 54 ووٹ لئے

    مولانا عبدالغفورحیدری صرف 44 ووٹ ہی لے سکے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں ڈپٹی چیئر مین کا الیکشن ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار محمد مرزا آفریدی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار مولانا عبد الغفور حیدری کو شکست دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے۔

    مرزا محمد آفریدی آزاد حیثیت سے مارچ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور وہ مارچ 2024 میں ریٹائر ہوں گے۔

    سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے اسلام آباد سمیت مغربی ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔مرزا محمد آفریدی پشاور زلمی کے مالک جاوید افریدی اور سینٹر ایوب آفریدی کے کزن ہیں اور ان کا تعلق ارب پتی خاندان سے ہے جن کا بیرون ملک بھی کاروبار ہے۔

    سینیٹر مرزا آفریدی کے چچا محمد شاہ آفریدی بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں قبائلی ضلع خیبر سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے