Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم نے کہا ہے الیکشن صاف اور شفاف طریقے سے ہونے چاہییں، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے،الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کا حکم دے کر اختیارات سے تجاوز کیا،تحریک انصاف کی اپیل پر فیصلے تک دوبارہ انتخابات کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی گئی،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے پولنگ ڈے سے قبل ہی سماعت مکمل ہوجائے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر دلائل دیں، وکیل نے کہا کہ ن لیگ نے صرف 23 پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض کیا تھا ریٹرننگ افسر کے مطابق 360 میں سے340 اسٹیشنز کے نتائج پراعتراض نہیں،عمران خان نے 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب پر اعتراض نہیں کیا،

    تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کے حکم کا کوئی جواز نہیں، دوبارہ الیکشن کا مطلب حلقے کے عوام کو دوبارہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا سامنا کرانا ہے، یہ بھی استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن کالعدم قراردے کرنیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے اور 19 فروری کے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج جاری کرنے ، کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے دستیاب ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا اس لیے کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔مخالفین پہلے ہی ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔علی اسجد ملہی نے اپیل میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار ،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    قبل ازیں این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے،18 مارچ کو دوبارہ اس حلقے میں انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75 ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

    ڈسکہ ضمنی انتخابات، تحریک انصاف کی اپیل پر کب ہو گی سپریم کورٹ میں سماعت؟

  • گیلانی کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی، پی ٹی آئی کو لگا بڑا جھٹکا

    گیلانی کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی، پی ٹی آئی کو لگا بڑا جھٹکا

    گیلانی کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی، پی ٹی آئی کو لگا بڑا جھٹکا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے علی نواز اعوان کی درخواست خارج کی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بطور ایم پی اے نااہل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواستگزار سے کہا آپ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے پہلے اسی فورم کو استعمال کریں۔ اس موقع پر یہ رٹ قابل سماعت نہیں ہے۔ غیر ضروری طور پر عدالتوں کو سیاسی معاملات لانا ٹھیک نہیں۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی ایم این اے علی نواز اعوان سےکہ کہ پہلے الیکشن کمیشن کے فورم کو استعمال کریں، آپ بڑے اچھے اور قابل صلاحیت عوامی نمائندے ہیں، آپ ایسی درخواستیں یہاں کیوں لے کر آتے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس موقع پر یہ رٹ قابل سماعت نہیں ہے،

    لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ سینٹ انتخابات سے دو روز قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظرعام پر آئی۔ علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے شفاف الیکشن کرانا اسی کی آئینی زمہ داری ہے۔ علی حیدر گیلانی نے دو مارچ کو پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی ایم این اے سے ملاقات کا اعتراف کیا۔مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ ہی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کس قانون کے تحت منظور کئے۔

    درخواستگزار نے استدعا کی کہ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن لڑنا غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔یوسف رضا گیلانی کے نوٹیفیکیشن کو معطل یا جاری ہونے سے روکا جائے۔یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

    یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

    پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، اجلاس میں ایسی سفارشات پیش کہ شیخ رشید بھی دنگ رہ گئے

    پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا

    کون ہو گا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار؟ نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں کس کو نامزد کر دیا؟

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی یوسف رضاگیلانی کا مقابلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائیز دیں گے

    نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،

  • شخصیات سے زیادہ ریاست عزیز:چارن لیگی سینیٹرز کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت "گل اندروں مُک گئی”

    شخصیات سے زیادہ ریاست عزیز:چارن لیگی سینیٹرز کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت "گل اندروں مُک گئی”

    اسلام آباد:شخصیات سے زیادہ ریاست عزیز:چارن لیگی سینیٹرز کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت :اندرکی کہانی بتاگئی ،اطلاعات کے مطابق لیگی سینیٹرز کے مشاورتی اجلاس کے دوران 4 سینیٹرز کی عدم شرکت کا انکشاف۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ن لیگ کو پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کے سینیٹرز کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

    اس اجلاس کے دوران 4 لیگی سینیٹرز غائب رہے۔ سینیٹر دلاور خان، کامران مائیکل، نزہت آپا اور سینیٹر شاہین خالد بٹ نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس صورتحال کو ن لیگ کیلئے پریشان کن قرار دیا جا رہا ہے،

    جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ن لیگ نے چئیرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چئیرمین کیلئے جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا 12مارچ کو دوپہر میں کیا جائے گا ، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی ،

    جس کے بعد 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ، جب کہ 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا

    دوسری طرف خالد شاہین بٹ نے امریکہ سے یہ پیغام بھیجا ہےکہ وہ پاکستان آرہے ہیں اوراپنا ووٹ کاسٹ کریں‌گے

  • ن لیگ کاآزاد کشمیرسےخاتمہ ہونےکےقریب:کئی اہم ساتھی نوازشریف کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سےچھوڑگئے

    ن لیگ کاآزاد کشمیرسےخاتمہ ہونےکےقریب:کئی اہم ساتھی نوازشریف کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سےچھوڑگئے

    مظفرآباد: ن لیگ کاآزاد کشمیرسےخاتمہ ہونےکےقریب:کئی اہم ساتھی نوازشریف کی ملک دشمن پالیسیوں کی وجہ سےچھوڑگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر سے بھی خاتمہ ہوتےہوئے نظرآرہاہے ، بڑی تعداد میں لوگ نوازشریف کے ریاست مخالف بیانیئے کی وجہ سے پارٹی کو چھوڑرہےہیں‌

    ن لیگ کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب حلقہ ایل اے 45 ویلی 5 سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    ادھر مظفرآباد سے ن لیگی ذرائع کا ہی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اور رہنما بشیر خان نے ساتھیوں‌ سمیت تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی سے راہیں جدا کر کے تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

    ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے صدر سلطان محمود، راجہ منظور اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی نے بشیرخان اور ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم بھی کیا۔

  • پی ڈی ایم سیاست کرتی رہ گئی:عمران خان نے اللہ کوراضی کرلیا:ایسا کام کہ خوش ہوگیا ہرمسلمان

    پی ڈی ایم سیاست کرتی رہ گئی:عمران خان نے اللہ کوراضی کرلیا:ایسا کام کہ خوش ہوگیا ہرمسلمان

    اسلام آباد:پی ڈی ایم سیاست کرتی رہ گئی:عمران خان نے اللہ کوراضی کرلیا:ایسا کام کہ خوش ہوگیا ہرمسلمان،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم نفرت کی سیاست کرتی رہی لیکن اس دوران وزیراعظم عمران خان نے ایسا کام کردکھایا کہ نہ صرف دیکھنے والے بلکہ جہاں جہاں تک اس کی خوشخبو گئی لوگ دعائیں دینے لگے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں اسلامی طرز زندگی اختیارکرنے کی جو نصیحت کی تھی اس پرعمل بھی کردکھایا ہے،

    پاکستان میں‌جہاں ایک طرف پی ڈی ایم کے نام سے حکومت مخالف تحریک عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی تھی وہاں جب سے اہل پاکستان نے سنا ہے کہ عمران خان تعلیمی اداروں میں اسلامی اصطلاحات نافذ کررہاہے تو سیاسی طوردورپاکستانی نے بھی انتہائی محبت کا اظہارکیا اوردعائیں دینے لگے ہیں

    یہ خوشخبری ان لوگوں کے لیے ہے جو اس ملک کے تعلیمی اداروں سے عریانی فحاشی ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے تھے ، ذرائع کے مطابق پشاور کی سرکاری جامعات میں ڈریس کوڈ وضع کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اِسی سلسلے کی ایک کڑی کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نیا ضابطہ لباس لاگو کرنا ہے۔

     

    یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سر پر دوپٹہ، چادر یا عبایا پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔یونی ورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض پہنیں گی، جبکہ قمیض کے ساتھ دوپٹہ، چادر یا عبایا پہننا بھی لازمی ہوگا

    پشاور کی یونیورسٹیوں کی جانب سے طلبہ اور طالبات کو نظم و ضبط کا پابندی بنانے کے لیے اُن پر نیا ڈریس کوڈ لاگو کیا جا رہا ہے، تاہم یونیورسٹیوں کی جانب سے طالبات پر شلوار قمیض اور دوپٹہ پہننے کا نیا ضابطہ لاگو کرنے کئی حلقوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی کی سطح پر طالب علموں کو کپڑے کے انتخاب کی آزادی ہونی چاہیے۔

    خیال رہے کہ یونی ورسٹی ڈریس کوڈ میں طلبہ کے لیے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر یونی ورسٹی آئیں گے، طلبہ کو بھورے رنگ کا ڈریس پینٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق طلبہ و طالبات پرگرمی اور سردی دونوں موسموں میں کالے جوتے پہننا لازمی ہوگا۔

  • سینیٹ انتخابات کےوہ حقائق جسےچھپارہاپیڈ میڈیا،بتارہا ہےباغی ٹی وی:جھوٹ کیااورسچ کیا:حقائق کی نظرمیں

    سینیٹ انتخابات کےوہ حقائق جسےچھپارہاپیڈ میڈیا،بتارہا ہےباغی ٹی وی:جھوٹ کیااورسچ کیا:حقائق کی نظرمیں

     

     

    اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کےوہ حقائق جسےچھپارہاپیڈ میڈیا،بتارہا ہےآپ کوباغی ٹی وی:جھوٹ کیااورسچ کیا:حقائق کی نظرمیں ، جب سے پاکستان میں‌ سینیٹ انتخابات کا سلسلہ شروع ہوا ہے توپاکستان کا پی ڈی ایم فنڈڈ میڈیا حقائق بھی چھپا رہا ہے اورجھوٹ بھی سنا رہا ہے ، لیکن آج باغی ٹی وی ان حقائق سے پردہ اٹھا رہا ہے کہ سچ کیا ہے اورجھوٹ کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت پی ڈی ایم فنڈڈ میڈیا پاکستانیوں کو ایسے خود ساختہ حقائق بتا رہا ہےکہ پاکستانی بھی پریشان ہیں کہ کس کی بات کو سچ مانیں اورکس کی بات کو جھوٹ

    جب سے سینیٹ الیکشن ہوئے ہیں پی ڈی ایم فنڈڈ میڈیا بتا رہا ہےکہ سینیٹ میں پی ڈی ایم اتحاد کے پاس 53 سینٹرز ہیں اورحکومت کے پاس 47

    جبکہ ایسا نہیں ہے ، حقیقت کیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں کچھ پہلووں کے ذریعے

     

    جیسا کہ ہر پاکستانی دیکھ رہاہے کہ مین اسٹریم میڈیا گزشتہ3روز سے سینٹ کی نمبر گیم غلط چلا رہا ہے،یعنی اپوزیشن53 اور حکومت47,یہ سو فیصد غلط ہے،میں ثابت کر رہا ہوں تھریڈ میں انشا اللہ،باقی یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ یہ مین اسٹریم میڈیا کی بدنیتی ہے یا نا اہلی،کیونکہ انہوں نے پہلے بھی قومی اسمبلی کی نمبر گیم غلط چلائی

     

     

    اب آتے ہیں کہ پی ڈی ایم اتحاد کے کل کتنے ووٹ بنتے ہیں توان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ سینٹ میں پیپلز پارٹی 20، نواز لیگ 18، جے یو آئی 5، اے این پی 2، نیشنل پارٹی 2, پی کے میپ 1 اور بی این پی مینگل کی 1 نشست ہے اور یہ ہوئے 49 ٹوٹل

     

     

     

    اب آتے ہیں کہ سینیٹ میں حکومتی اتحاد کی کیاپوزیشن ہے ،تحریک انصاف 26، باپ 13 ، ایم کیو ایم 3، ق لیگ 1 اور جی ڈی اے کی 1 نشست یہ ہوئے 44, آزاد ارکان 6 جیتے، 4 فاٹا سے، 2 بلوچستان سے، فاٹا کے 3 حکومت کا حصہ ہیں اور 1 اپوزیشن پیپلز پارٹی کا، بلوچستان سے عبدالقادر، حکومت کا حصہ ہے اور نسیمہ احسان دونوں طرف کے ووٹوں سے جیتی

     

     

     

     

    اب آگے چل کردیکھتے ہیں کہ اس کے بعد کیا صورت حال سامنے آتی ہے ،یوں اپوزیشن کے ہوگئے 50 کنفرم اور حکومت کے ہوگئے 48 ، یہ بنے 98, ایک جماعت اسلامی کا 99 اور ایک نسیمہ احسان, کل ہوئے 100، نسیمہ احسان کا تعلق بی این پی عوامی سے رہا ہے جو پی ڈی ایم میں شامل نہیں، ہاں اس مرتبہ اسے بی این پی مینگل نے بھی سپورٹ کیا، یعنی یہ "بسکٹ سینیٹر” ہیں

     

     

     

    فیاض راجہ کہتے ہیں کہ اس میں کچھ آزاد ارکان سینیٹ کا بڑا رول ہے جو کچھ اس طرح دکھائی دے رہا ہےاگر بسکٹ سینیٹر، نسیمہ احسان کو بھی اپوزیشن کے کھاتے میں ڈال دیں تو اپوزیشن کے کل ہوئے 51 اور حکومت کے 48, جبکہ 1 جماعت اسلامی کا، اب آجائیں اسحق ڈار کی طرف یو یقینا اتنا دلیر نہیں کہ ووٹ ڈالنے آجائے یعنی اپوزیشن کے پھر بچ گئے 50, حکومت کے 48 اور جماعت اسلامی غیر جانبدارنظرآرہی ہے 

     

     

     

     

    فیاض راجہ کہتے ہیں کہ اب میں اوربتانے لگا ہوں وہ بات، جو ابھی تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی یعنی آئین کیا کہتا ہے، چیئرمین سینٹ کو 100 کے ایوان میں انتخاب جیتنے کے لئے ہر صورت 51 ارکان چاہیئیں، چاہے اس دن کوئی لندن میں ہو، کوئی غیر حاظر ہو یا کوئی غیر جانبدار۔۔۔۔چاہے ہاوس میں 99 بندہ ہو 98 ہو یا چاہے 90 بھی

     

     

     

    اگرووٹ برابر ہوئے تو پھر کیا صورت حال بنے گی وہ کچھ اس  طرح ہے

      اگر ووٹ برابر ہوگئے تو دوبارہ پولنگ ہوگی اور اگر اپوزیشن 51 ووٹ نہ لے سکی تو صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینٹ رہیں گے چاہے انہوں نے 51 سے کم ووٹ لئے۔ اور معاملہ ہے بھی خفیہ ووٹنگ، اس لئے اپوزیشن کے رنگ اڑے ہوئے ہیں

     

     

    ادھر بلوچستان ہی سینیٹ کے نتائج کو پلٹ سکتا ہے ، اس کا نقشہ کچھ اس طرح ہے ؛
    ترپ کا ایک پتہ یہ ہے کہ نواز لیگ کے دلاور خان نے پہلے بھی سنجرانی کو ووٹ دیا تھا، ان پر ہارس تریڈنگ اور فلور کراسنگ کا قانون لاگو نہیں ہوتا کیونکہ2018میں جب نواز شریف صاحب نا اہل ہوئے تھے تو ان کے جاری کئے سینٹ کے پارٹی ٹکٹ کالعدم ہوگئے تھے اور نوا ز لیگ کے سینیٹر "آزاد” جیتے

     

    فیاض راجہ کہتے ہیں کہ میرے  اس ٹویٹ تھریڈ کے بعد@HamidMirPAKمیر کا، کل کا کالم پڑھیں، وڈےہ اینکرز، ویلے کالم نگاروں کے تجزیئے سنیں اور اس بات پر ماتم کریں کہ ہم اپنے بچوں کے لئے کیسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے ، جہاں اس قسم کے لوگ سب سے بڑے "دانشور” ہیں، افسوس

     

    فیاض راجہ لکھتے ہیں کہ اس کے بعد بڑی حیرانی ہوتی ہے وہ کہتےہیں کہ !

    صرف یہی نہیں، اس بات پر بھی سر پیٹیں کہ اس معاشرے کے "باغی اور دیوانے” عمران خان کو ترجمانوں کی جو فوج ظفر نوج ملی ہے وہ اپنا "کام” کتنا کر رہی ہے اور کتنا عمران خان کو "بیچ” رہی ہے

     

     

  • امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات  ، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

    امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات ، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی:امریکی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات ، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا ، اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور جنرل قمر جاوید کی ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

  • صادق سنجرانی کی جیت یقینی نظرآنے لگی

    صادق سنجرانی کی جیت یقینی نظرآنے لگی

    اسلام آباد :صادق سنجرانی کی جیت یقینی نظرآنے لگی،اطلاعات کے مطابق ایک طرف چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے جوڑ توڑجاری ہیں تو دوسری طرف صادق سنجرانی جو کہ پہلے بھی چیئرمین سینیٹ ہیں اب اگلے چیئرمین سینیٹ کے لیے مضبوط ترین بن کرسامنے آرہے ہیں

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ صادق سنجرانی کو اپوزيشن کے7 سینیٹرز نے حمايت کا یقین دلا دیا۔حمایت کا یقین دلانے والوں میں سے چار کا تعلق ن لیگ سے ہے جب کہ دیگر تین کا چھوٹی جماعتوں سے ہے جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

    ان حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سینیٹرز کے کئی معاملات حل بھی کروائے۔تحریک عدم اعتماد میں بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیا گیا۔متعلقہ پارٹیوں کے سربراہوں کی بھی ان سینیٹرز پر نظریں ہیں۔لیکن ان سینیٹرز نے واضح کردیا ہے کہ وہ ریاست کے لیے ووٹ دیں گے نہ کہ کسی شخصیت کے لیے

    بتایا گیا ہے کہ سربراہوں تک سینیٹرز کے نام پہنچ گئے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی حمایت واپس لے لیں تاہم ابھی دو دن باقی ہیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

    دوسری طرف آج جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفورحیدری جن کو حکومت اورپی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین شپ کے لیے پیشکش کی گئی اس وقت خود اضطراب میں ہیں کہ وہ کس پارٹی کے ساتھ مل کرڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن سکتے ہیں‌

  • چین کےخلاف جنگ یا پراکسی وار:امریکہ،جاپان    ،ہندوستان،آسٹریلیاسمیت اتحادی متحرک ہوگئے

    چین کےخلاف جنگ یا پراکسی وار:امریکہ،جاپان ،ہندوستان،آسٹریلیاسمیت اتحادی متحرک ہوگئے

    بیجنگ :چین کےخلاف جنگ یا پراکسی وار:امریکہ،جاپان،ہندوستان،آسٹریلیاسمیت اتحادی متحرک ہوگئے،اطلاعات کےمطابق چین کی ابھرتی ہوئی طاقت کے خوف سے چین کے حریف ممالک جن میں امریکہ ، بھارت ، جاپان اورآسٹریلیا اوردیگراتحادی ملکوں نے چین کے راستے روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان کردیا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے ان حریف ملکوں کے نوخیزاتحاد جسے عرف عام میں "کواڈ ممالک” کہا جاتا ہے نے چین کے خلاف کمر بستہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پہلی بار ، سربراہی کانفرنس کی سطح پر ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کے اتحاد کے طور پر پہچان بنا چکا کواڈ گروپ کا سب سے بڑا اجلاس ہونے جارہا ہے، جس کی تیاریاں زور و شور سے چل ر ہی ہیں۔

    معتبرذرائع کے مطابق چین کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کے لیے اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، امریکی صدر جو بائیڈن ، جاپانی وزیر اعظم یوشیہدے سُگا اور آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن شریک ہوں گے۔ دوسری طرف اس اہم اورفیصلہ کن اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے بھی کواڈ کانفرنس کی تصدیق کردی ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے اسی سال یعنی چند دن پہلے فروری میں کواڈ کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات کا اشارہ کیا گیا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن بھی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرح ، کواڈ کی کشتی پر انڈو – پیسیفک (ہند بحر الکاہل کو )عبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف کواڈ ممالک کے جوائنٹ ڈیفنس سسٹم سے ملنے والے اشاروں کے مطابق ان چار ممالک کے سربراہان کی اس کانفرنس کے بعد جیو سیاست میں کواڈ کے اثرات واضح طور پر نظر آئیں گے۔ چار ممالک کی حکومتیں کواڈ کی اس کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ کانفرنس کب ، کہاں اور کیسے ہوگی اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پہلی بار ہو رہی ایسی کانفرنس کو انڈو – پیسیفک ( ہند بحر الکاہل خطہ )میں امن و استحکام کے لئے بہت اہم قرار دیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چین کی پہلے مرحلے کے طور پر بحری ناکہ بندی کی جائے گی اورپھرمعاشی ناکہ بندی کرکے چین کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکیا جائے گا

    دوسری طرف ا س حوالے سے کہا جارہاہے کہ آسٹریلیائی وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ چاروں رہنما ایک ساتھ بیٹھ کر اس پر تبادلہ خیال کریں ،

    کرونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر امریکی انتظامیہ رواں ماہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانفرنس کے حق میں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر یہ چار رہنما ایک ساتھ کانفرنس کرنے پر راضی ہوتے ہیں تو مستقبل قریب میں جون مہینے میں برطانیہ میں ہونے والے جی 7 پلس(گروپ آف سیون میں پھرچین کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ،

    ان تجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ لندن میں موجود جب تمام رہنما وہاں موجود ہوں گے۔ اسی کے ساتھ ، ماضی میں چین کی بوکھلاہٹ پہلے ہی دکھ چکی ہے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اسے چین کے خلاف ایشین ناٹو نما محور قرار دیا ہے۔

  • جے یو آئی کو حکومتی پیشکش پر ن لیگ میدان میں آ گئی، بڑا اعلان کر دیا

    جے یو آئی کو حکومتی پیشکش پر ن لیگ میدان میں آ گئی، بڑا اعلان کر دیا

    جے یو آئی کو حکومتی پیشکش پر ن لیگ میدان میں آ گئی، بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کو سینیٹ میں ڈپٹی کی سیٹ کی پیشکش کے بعد ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ میدان میں آ گئے

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پیش کش کوقبول نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی چیئرمین کے لیے جو فیصلہ ہوگا وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوگا،حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم میں دراڑ کی کوشش ہے،جے یو آئی پی ڈی ایم کے فیصلے کی پابند رہے گی،سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت ہے، حکومت کی اکثریت نہیں،حکومت سینیٹ میں پی ڈی ایم کی اکثریت کو تسلیم کرے حکومتی اتحاد کی سینیٹ میں پی ڈی ایم سے نشستیں کم ہیں،حکومت کی باضابطہ پیشکش کی اطلاع میرے علم میں نہیں

    جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام کیلئے شاہدخاقان کی صدارت میں کمیٹی بنی ہے،اگر حکومت کی طرف سے آفرہوتی ہے تو پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، حکومت کومانتےہی نہیں تو اس کی پیش کش کوکیسےتسلیم کرسکتے ہیں،

    واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد حکومت کا مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سے رابطہ ہوا ہے ،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کو اہم عہدہ دینے کے پیشکش کی ہے، حکومت نے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کردی

    لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عبدالغفورحیدری کو آفر کی ہےکہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں،

    مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلیے نامزد کردیا، جس پر مولانا حیدری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے، مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا،میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا،

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

    یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

    پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، اجلاس میں ایسی سفارشات پیش کہ شیخ رشید بھی دنگ رہ گئے

    پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا

    کون ہو گا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار؟ نواز شریف نے پی ڈی ایم اجلاس میں کس کو نامزد کر دیا؟

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی یوسف رضاگیلانی کا مقابلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائیز دیں گے

    نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،