Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت کی جانب سے سیزفائر پر آمادگی خوش آئند ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    بھارت کی جانب سے سیزفائر پر آمادگی خوش آئند ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت سیز فائر اتفاق کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر پر آمادگی خوش آئند اور مستقبل کیلئے ایک اچھا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

    وزیر خارجہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں بھارت کو خلوص نیت کیساتھ اس سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی۔ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اقدام کے بعد ماحول میں جو بگاڑ پیدا ہوا، اس کی درستگی کیلئے اسے اہم موقع سمجھتا ہوں۔

    پاک بھارت سیز فائر معاہدے کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اہم بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جتنے سی بی ایم ہوئے، ان میں سب سے اہم سیز فائر معاہدہ تھا۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہم مسلسل احتجاج کرتے رہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو کئی خطوط ارسال کیے اور عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کروائی،ہم نے واضح کیا کہ سیز فائر خلاف ورزیوں سے ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے جہاں خطے میں تنائو بڑھ رہا ہے وہاں امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میں آج پاک بھارت سیز فائر اتفاق کو اہم پیش رفت سمجھتا ہوں ،یہ مستقبل کیلئے ایک اچھا آغاز ثابت ہو سکتا ہے بھارت کو خلوص نیت کیساتھ اس سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرنا ہو گی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک ماحول سازگار نہیں ہو گا ہم مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پیش رفت کیسے کر سکیں گے۔میرا عالمی برادری کیساتھ جب جب رابطہ ہوا میں نے انہیں خطے کے امن وامان کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سرکار کو اپنی کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔کشمیری، دہلی سرکار کی غلط پالیسیوں کے باعث ان سے دور ہو چکے ہیں۔آج کسان بھارت سرکار کے رویے سے نالاں ہیں اور سراپا احتجاج ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بھارت اس معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو یہ آئندہ کی طرف ایک مثبت قدم ہو گا۔بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدام کے بعد ماحول میں جو بگاڑ پیدا ہوا اس کی درستگی کیلئے اسے اہم موقع سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ۔میں بھارت کی جانب سے سیز فائر پر آمادگی کو “دیر آید درست آید” سمجھتا ہوں۔

  • این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    این اے 75 ضمنی انتخابات،کون ٹھہرا کامیاب ؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    این اے 75 انتخابات کالعدم قراردے دیئے گئے، این اے 75 میں دوبارہ الیکشن ہوں گے،18 مارچ کو دوبارہ اس حلقے میں انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن نے این اے 75ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظورکر لی گئی،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ اور قتل و غارت ہوئی، این اے 75ضمنی انتخابات میں ماحول خراب کیا گیا،

    این اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں، کچھ بڑے ثبوت جمع کرانا چاہتے ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ گذشتہ سماعت پر دلائل مکمل کرچکے۔سلمان اکرم راجہ نے کمیشن کو بتایا کہ کچھ اضافی چیزوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی ڈاکیومنٹ ہے، یہ 23 پولنگ سٹیشنز کا نہیں پورے حلقہ کا معاملہ ہے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ تاخیر سے پہنچنے کو ٹمپرنگ سمجھنا مفروضہ ہے، الیکشن کمیشن ووٹنگ سے روکنے پر کارروائی کرسکتا ہے، انکوائری ٹرائل الیکشن کمیشن نہیں الیکشن ٹربیونل کا مینڈیٹ ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ کیا پریذائیڈنگ افسران کا غائب ہونا قانون کی خلاف ورزی نہیں ؟ جس پر علی ظفر نے کہا میرے مطابق پریذائیڈنگ افسران کا غائب ہونا خلاف قانون نہیں تھا، ان پریذائیڈنگ افسران نے وضاحت دے دی ہے۔

    علی ظفر نے کہا کہ نوشین افتخار نے پہلے کہا 23 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرائیں،باقی اسٹیشن ٹھیک ہیں الیکشن کمیشن کے سامنے 23 پولنگ اسٹیشن کا مسئلہ ہے جہاں نتائج تاخیر سے آئے ،آر او نے فائنل رپورٹ میں کہا کہ ان 20 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرائیں ، آراو اس نتیجےپر پہنچا کہ پی او کےتاخیر سے پہنچنے پرگمان ہوا کہ وہاں دھاندلی ہوئی آراو نے کہا 6 کے نتائج فارم45 سے میچ ہیں اس لیے ان میں ردوبدل نہیں کرائی گئی

    ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے علی اسجد ملہی کو ڈانٹ دیا۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ نے جرسی اپنے گلے میں لٹکائی ہوئی ہے جو مناسب انداز نہیں، باہر جا کر جرسی اتاریں اور آکر بولیں۔ علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن سے معذرت کر کے باہر جاکر جرسی اتاری۔

    مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پر بے بسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

  • دیکھا وہی ہوا جس کا ڈرتھا:پاکستانی وزیراعظم نے سری لنکا میں کھل کرمسئلہ کشمیراٹھایا:بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا سخت ردعمل آگیا

    دیکھا وہی ہوا جس کا ڈرتھا:پاکستانی وزیراعظم نے سری لنکا میں کھل کرمسئلہ کشمیراٹھایا:بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا سخت ردعمل آگیا

    کولمبو: دیکھا وہی ہوا جس کا ڈرتھا:پاکستانی وزیراعظم نے سری لنکا میں کھل کرمسئلہ کشمیراٹھایا:بھارت چیخنے لگا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں اس وقت کہرام مچا ہوا ہے اوردہلی سے لیکر واشنگٹن تک اور واشنگٹن سے لیکر تل ابیب تک وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھانے پر سخت پریشان ہیں

    بھارتی دفاعی حکام کہتے ہیں کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھصرف مسئلہ کشمیر کا تنازعہ ہے اور اسے بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ سری لنکا پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، خان نے کہا کہ انہوں نے 2018 میں وزیر اعظم منتخب ہونے پر ہندوستان کو امن مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

    خان نے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راج پکشے کے ساتھ اس کانفرنس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا ، ہمارا تنازعہ صرف کشمیر کے بارے میں ہے اور اس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔اس ماہ کے شروع میں ، ہندوستان نے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی ، تشدد اور عدم استحکام سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتا ہے۔ خان نے کہا ، اقتدار میں آتے ہی میں نے اپنے ہمسایہ ملک ہندوستان سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ دونوں ممالک کے اختلافات بات چیت کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا مجھے کامیابی نہیں ملی لیکن مجھے امید ہے کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے۔

    برصغیر میں غربت کا خاتمہ صرف تجارتی تعلقات بڑھا کر کیا جاسکتا ہے۔ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور عدم استحکام سے پاک ماحول کی تشکیل کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔کوویڈ 19 کی وبا کے بعد خان سری لنکا کا دورہ کرنے والے پہلے صدر مملکت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہمسایہ ممالک کے مابین اچھے تعلقات سیاسی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے کاروباری دوست ماحول پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوںگے جس سے بالآخر عوام کو فائدہ ہوگا۔

    ابتدا میں ، سری لنکا کے مسلم رہنماؤں کو بھی انکار کے بعد خان سے ملنے کی اجازت تھی۔ مسلمانوں کی مرکزی پارٹی ۔سری لنکن مسلم کانگرس کے رہنما راؤف حکیم نے کہا کہ خان کے ساتھ ان کی معنی خیز گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے سری لنکا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے مسلم رہنماؤں کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکام عمران خان کے دورہ سری لنکا کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں اورسری لنکن عوام کے دلوں میں کپتان کی محبت کے اثرات کم کرنے کے لیے سرجوڑ لیئے ہیں‌

  • سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے‌ صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے‌ صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے‌ صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی

    سپریم کورٹ میں سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ چوکیدار کھڑا کریں گے تو وہی بچائے گا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان بار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کہنا چاہتے ہیں آرٹیکل 226 کے تحت تمام الیکشن منعقد کئے جاتے ہیں۔وکیل پاکستان بار نے جواب دیا اگر سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کیا گیا تو اس کا اثر تمام انتحابات پر ہو گا۔آئین میں کسی الیکشن کو بھی خفیہ بیلٹ کے ذریعے کروانے کا نہیں کہا گیا۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ عدالت کے سامنے سوال صرف آرٹیکل 226 کے نفاذ کا ہے،کیاوجہ ہے کہ انتخابی عمل سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ترمیم نہیں کی جارہی؟انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں قراردادیں منظورہوتی ہیں،پیپلزپارٹی دورمیں بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے موقع تھا۔

    اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چوکیدار کھڑا کریں گے تو ہی بچائے گا،کیا آپ کہناچاہتے ہیں آرٹیکل 226 کے تحت تمام الیکشن منعقد کیے جاتے ہیں؟ وکیل پاکستان بار نے کہا کہ اگر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کیا گیا تو اس کا اثر تمام انتحابات پر ہو گا،آئین میں کسی الیکشن کو بھی خفیہ بیلٹ کےذریعے کروانے کا نہیں کہا گیا، درحقیقت الیکشن کا مطلب ہی سیکریٹ بیلٹ ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعت سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس کو تسلیم کررہی ہے، آپ نے ویڈیو بھی دیکھی ہیں کیا آپ دوبارہ وہی کرنا چاہتے ہیں؟ سب کرپٹ پریکٹس کو تسلیم بھی کررہے ہیں ،خاتمےکےلیےاقدامات نہیں کررہے ہرجماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا،

    وکیل خرم چغتائی نے کہا کہ وفاقی حکومت کوعدالت سے رائے مانگنے کا اختیار نہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا ہم صدرکوبلا کر پوچھیں کہ انہیں سوال کیوں عوامی اہمیت کا لگا؟ وکیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کے وکیل ہوتے ہیں صدر کے نہیں،ریفرنس سے پہلےہرزاویے سے جائزہ لینے کا فیصلہ جسٹس فائزکیس میں دیاہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کیس کے خلاف نظرثانی کیس زیرسماعت ہے،وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ بنانے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں سے رائے لی گئی،شیخ رشید،عارف علوی،شبلی فرازبھی الیکشن ایکٹ کمیٹی میں تھے،صدر عارف علوی خود آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے ممبر تھے،کابینہ میں بیٹھے ہوئے اکثر وزرا بھی آئینی اصلاحاتی کمیٹی کےممبر تھے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اس وقت صدرایم این اے تھےاورانفرادی حیثیت میں کمیٹی کے رکن تھے،چیف جسٹس نے خرم چغتائی کو ہدایت کی کہ آپ صرف اٹھائے گئے سوالات تک محدود رہیں، جس پر خرم چغتائی نے کہا کہ عدالت خود تو 17دن حکومتی موقف سنتی رہی اورہمیں سننا بھی گوارا نہیں،اراکین اسمبلی کو عام شہریوں کے مقابلے میں خصوصی حیثیت حاصل ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ خصوصی حیثیت صرف اسمبلی میں حاصل ہے باہر وہ عام شہری ہی ہیں،

    وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل225 الیکشن معاملے پرٹریبونل بنانے کا اختیار دیتا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کہنا چاہ رہےہیں سینیٹ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج نہیں ہوسکتے،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہہ چکے موجودہ قانون میں ترمیم تک الیکشن سیکرٹ بیلٹ سے ہی ہوں گے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہم نےالیکشن کمیشن کوکہا جاگ جائیں،آپ نےکہا نہیں ہمیں سونے دیں،

    قبل ازیں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کیلئے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں

    ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعےکرانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے۔

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    ریفرنس میں آئین میں ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور انتخابات میں شفافیت کے لئے ایوان بالا کے آئندہ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی خواہاں ہے۔

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

    سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

    شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

  • بلاول اور مریم "ایک” ہو گئے، رائیونڈ میں بڑا اعلان کر دیا

    بلاول اور مریم "ایک” ہو گئے، رائیونڈ میں بڑا اعلان کر دیا

    بلاول اور مریم "ایک” ہو گئے، رائیونڈ میں بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے مشاورت کے بعد بلاول اور مریم نے میڈیا سے گفتگو کی ہے

    بلاول زرداری وفد کے ہمراہ رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں‌ نے مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں بلاول اور مریم نواز حکومت کے خلاف "ایک” ہو گئے، ملاقات میں اس بات پر اتقاق کیا گیا کہ حکومت کے خلاف ملکر تحریک چلائیں گے اور سینیٹ الیکشن بھی ملکر لڑیں گے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں حمایت کی اور کہا کہ ن لیگی امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروائیں گے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ رائیونڈ سینیٹ الیکشن پرمشاورت کے لیے آئے ہیں،ضمنی انتخابات نے ثابت کردیاکہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں یوسف رضا گیلانی پراعتماد کے لیے شہبازشریف اورنوازشریف کا مشکورہوں،یوسف رضا گیلانی کی کمپین بہت اچھی چل رہی ہے،گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت مل کر کریں گے،ہم سب ملکرجمہوریت کوبحال کریں گے ،ہر ادارہ اپنا اپنا آئینی کردار ادا کرے، ہم یہ چاہتے ہیں،ہمیں ایک گیم سے کامیابی نہیں ملے گی ،مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی، یہ کٹھ پتلی حکمران ہیں انکو قبول نہیں کریں گے ،حفیظ شیخ اور گیلانی کا مقابلہ ممبران پارلیمنٹ کے لئے ایک امتحان ہے، ہم اراکین سے پوچھیں گے کہ کیا آپ نے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے یا عوام کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے ، سینیٹ الیکشن اور تحریک عدم اعتماد میں فرق ہے، پی ڈی ایم مشترکہ فیصلے کرے گی، ہم سینیٹ میں مقابلہ کریں گے،لانگ مارچ بھی کریں گے

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تین مارچ کو سب نظر آ جائے گا کہ کون کس کو ووٹ دیتا ہے، ہم تمام اراکین اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے ہیں پی پی نے جمہوری انداز میں کوشش کی اب بھی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے،اس وقت سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کررہے ہیں، جو مسلط کیا گیا ہے،ارکان پارلیمنٹ ٹیکنو کریٹ کو ووٹ نہیں دیں گے،کامیابی فورا نہیں ملے گی، ہمیں مسلسل کام کرنا ہوگی جائز حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، سید خورشید شاہ کو رہا کیا جائے،شہباز شریف کو بھی رہا کیا جائے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اوروفد آج ملاقات کے لیے آئے اورہماری مثبت گفتگوہوئی ،تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے، تین سال سے مسلسل مہنگائی ہو رہی ہے، کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، یوسف رضا گیلانی کی ن لیگ نے حمایت کی، سب جمہوریت پسند انہیں ووٹ دیں گےیوسف رضاگیلانی سب کے پسندیدہ امیدوار ہیں ،یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں عوام پر روز مہنگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے،تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کردی گئی ، ہر صوبے میں بغاوت ہورہی ہے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم نواز باہر جانے پر راضی ہوتی تو مریم نواز پر ایک اور جھوٹا مقدمہ نیب کا نہ بنتا،ہر جمہوریت پسند جماعت کا یہی موقف ہے کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کے ذریعے ہی آسکتی ہے کسی عدالت کے ذریعے نہیں، اپنے سیاسی فائدے کے لیے عدالت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے اس سے عدالت داغدار ہوگی۔ ہم اس جعلی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے عمران خان قوم کا مجرم ہے،غیرسیاسی قوتوں کو سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریزکرنا چاہیے،

  • ہرجماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا،چیف جسٹس

    ہرجماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا،چیف جسٹس

    سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے،

    چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،پاکستان بارکونسل کے وکیل منصورعثمان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن قوانین اور ووٹ کوخفیہ رکھنے اورمتناسب نمائندگی پردلائل دوں گا،عدالت نے کہاکہ مخصوص نشستوں کاکوٹہ سیاسی جماعتوں کی سیٹوں کے تناسب سے ملتاہے،آرٹیکل 51 کے تحت مخصوص نشستوں کے انتخابات خفیہ کیسے ہوتے ہیں؟،

    وکیل منصور عثمان نے کہاکہ مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن جماعتوں سے فہرست پہلے ہی لیتاہے،متناسب نمائندگی کے ذریعے نشستوں کیلئے ناموں کی سکروٹنی ہوتی ہے،سکروٹنی کے بعدمنتخب ارکان کے نام پبلک کئے جاتے ہیں، آئین میں کسی الیکشن کوبھی خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا نہیں کہاگ یا،درحقیقت الیکشن کامطلب ہی خفیہ بیلٹ ہے۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ عدالت کے سامنے سوال صرف آرٹیکل 226 کے نفاذ کا ہے،کیاوجہ ہے کہ انتخابی عمل سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ترمیم نہیں کی جارہی؟انتخابی عمل شفاف بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں قراردادیں منظورہوتی ہیں،پیپلزپارٹی دورمیں بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے موقع تھا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چوکیدار کھڑا کریں گے تو ہی بچائے گا،کیا آپ کہناچاہتے ہیں آرٹیکل 226 کے تحت تمام الیکشن منعقد کیے جاتے ہیں؟ وکیل پاکستان بار نے کہا کہ اگر سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کیا گیا تو اس کا اثر تمام انتحابات پر ہو گا،آئین میں کسی الیکشن کو بھی خفیہ بیلٹ کےذریعے کروانے کا نہیں کہا گیا، درحقیقت الیکشن کا مطلب ہی سیکریٹ بیلٹ ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی جماعت سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس کو تسلیم کررہی ہے، آپ نے ویڈیو بھی دیکھی ہیں کیا آپ دوبارہ وہی کرنا چاہتے ہیں؟ سب کرپٹ پریکٹس کو تسلیم بھی کررہے ہیں ،خاتمےکےلیےاقدامات نہیں کررہے ہرجماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا،

  • توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم

    توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم

    توہین عدالت کیس، وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کرائیں،عدالت کا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی

    شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے، شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی چاہتے ہیں،توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے جو ہوا اس پر معافی چاہتے ہیں، عدالت کے رحم و کرم پر اپنے آپ کو چھوڑتا ہوں،

    سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ پتہ نہیں مجھے کیوں فریق بنایا گیا ،جو کچھ ہوا اس پر معافی چاہتے ہیں، جسٹس روح الامین نے کہا کہ آپ اس وقت ذمہ دار عہدے پر تھے شاید اس وجہ سے آپ کو فریق بنایا ہے،کوئی عام ملازم اگر اس طرح کریں تو ہم اس کو چھوڑ دیتے ہیں، اگر بڑے عہدے پر بیٹھے لوگ اس طرح کرتے ہیں تو اچھی بات نہیں ،عدالت اور پارلیمنٹ سپریم ادارے ہیں اس کا احترام سب پر لازم ہے، کسی کے خلاف کوئی فیصلہ آئے تو جذبات میں نہیں آنا چاہیے،

    جسٹس سید عتیق شاہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں فیصلے کا حوالہ دیا، عدالت نے کہا کہ آپ اپنا بیان حلفی جمع کریں پھر ہم استثنیٰ دیں گے،شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم ابھی اپنا بیان حلفی اپنی جمع کریں گے، عدالت نے کہا کہ وزیراعظم بھی اپنا بیان حلفی جمع کریں،

    عدالت نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے وفاقی وزیر فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان کوآئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا

  • این اے 75 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن کب فیصلہ سنائے گا؟

    این اے 75 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن کب فیصلہ سنائے گا؟

    این اے 75 ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن کب فیصلہ سنائے گا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 75 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ آج تین بجے فیصلہ سنائے گا۔ این اے 75 ڈسکہ میں بے ضابطگیوں کے کیس میں الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ن لیگ کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں، کچھ بڑے ثبوت جمع کرانا چاہتے ہیں۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا آپ گذشتہ سماعت پر دلائل مکمل کرچکے۔سلمان اکرم راجہ نے کمیشن کو بتایا کہ کچھ اضافی چیزوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی ڈاکیومنٹ ہے، یہ 23 پولنگ سٹیشنز کا نہیں پورے حلقہ کا معاملہ ہے۔

    پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ تاخیر سے پہنچنے کو ٹمپرنگ سمجھنا مفروضہ ہے، الیکشن کمیشن ووٹنگ سے روکنے پر کارروائی کرسکتا ہے، انکوائری ٹرائل الیکشن کمیشن نہیں الیکشن ٹربیونل کا مینڈیٹ ہے۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ کیا پریذائیڈنگ افسران کا غائب ہونا قانون کی خلاف ورزی نہیں ؟ جس پر علی ظفر نے کہا میرے مطابق پریذائیڈنگ افسران کا غائب ہونا خلاف قانون نہیں تھا، ان پریذائیڈنگ افسران نے وضاحت دے دی ہے۔

    علی ظفر نے کہا کہ نوشین افتخار نے پہلے کہا 23 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن کرائیں،باقی اسٹیشن ٹھیک ہیں الیکشن کمیشن کے سامنے 23 پولنگ اسٹیشن کا مسئلہ ہے جہاں نتائج تاخیر سے آئے ،آر او نے فائنل رپورٹ میں کہا کہ ان 20 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرائیں ، آراو اس نتیجےپر پہنچا کہ پی او کےتاخیر سے پہنچنے پرگمان ہوا کہ وہاں دھاندلی ہوئی آراو نے کہا 6 کے نتائج فارم45 سے میچ ہیں اس لیے ان میں ردوبدل نہیں کرائی گئی

    ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے علی اسجد ملہی کو ڈانٹ دیا۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ نے جرسی اپنے گلے میں لٹکائی ہوئی ہے جو مناسب انداز نہیں، باہر جا کر جرسی اتاریں اور آکر بولیں۔ علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن سے معذرت کر کے باہر جاکر جرسی اتاری۔

    مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پر بے بسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

    پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

    این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

    این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    ہمارے لوگ شہید ہوئے، کن شہروں سے غنڈوں کو لایا گیا،علی اسجد ملہی کا اہم انکشاف

    ڈی ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور میری چادر کھینچ لی،یہ لڑائی میری نہیں بلکہ، نوشین افتخار برس پڑی

    ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک ہے، جو ہارے وہاں دھاندلی،شبلی فرازبرس پڑے

    معاملہ خراب کرنے کا الزام نہ لگائیں تحقیقات کریں،رانا ثناء اللہ کا چیلنج

    ڈسکہ میں جو کچھ ہوا ہے اس پر مٹی نہ ڈالی جائے،ن لیگی وکیل کے دلائل

    کیا 20 پولنگ کے علاوہ باقی پولنگ اسٹیشن پر آپکی امیدوار جیت نہیں رہی؟ چیف الیکشن کمشنر کا سوال؟

    ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

    این اے 75 ڈسکہ، ن لیگ نے الیکشن کمیشن میں نیا مطالبہ کر دیا

  • پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ لیا ،پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی، گفتگو میں ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوز نے بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر سیز فائرکےلیے2003میں ایک اور انڈرسٹینڈنگ ہوئی ،پاکستان اور بھارت میں یہ رابطہ 1957سے جاری ہے ،2014سےایل او سی سیزفائر خلاف ورزیوں میں تیزی آگئی تھی،سیزفائر خلاف ورزیوں میں 310شہری شہید اورایک ہزار600زخمی ہوئے 2019میں سب سے زیادہ سیزفائر خلاف ورزیاں ہوئیں

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل.، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    احسان اللہ احسان کا فرار ہونا سنگین معاملہ،لاپتہ افراد بارے اہم پیشرفت، ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو

  • تعلیمی اداروں کے حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان

    تعلیمی اداروں کے حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان

    تعلیمی اداروں کے حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں مسلسل کمی کے بعد وفاقی وزیر تعلیم سفقت محمود نے تعلیمی اداروں کے حوالہ سے بڑا اعلان کر دیا ہے

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے ،بڑے شہروں میں 50فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28فرور ی کوختم ہوجائے گی،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہان تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہم معمول پر آ رہے ہیں،اب ہفتے میں مکمل کلاسز ہوں گی، تعلیمی اداروں میں کرونا کی وجہ سے جو پابندیاں عائد تھیں انکو ختم کر رہے ہیں،

    واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020 کو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تا ہم بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے میں کلاسز میں نصف طلبا کو بلانے کی اجازت تھی

    وفاقی نظامت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں،موسم گرما کی چھٹیاں 2سے31جولائی تک ہوں گی، پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31مئی تک ہوں گے،

    پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15جون تک لیں گے،پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا ،پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا