Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات:باہمی دلچسپی اور‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات:باہمی دلچسپی اور‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی :آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات:باہمی دلچسپی اور‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور ‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی ‏فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا جب کہ عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی شعبےمیں ‏چینی تعاون وحمایت کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل سےدونوں ملکوں کی عوام کوفائدہ ‏ہوگا۔ملاقات میں چینی سفیر نےعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کےکردار کی تعریف کی۔

    پاکستان میں متعین ہونے پر نئے چینی سفیر نے گزشتہ سال 21 دسمبر کو آرمی چیف سے ملاقات ‏کی تھی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی ‏جب کہ پیک سےمتعلقہ اموربھی زیربحث آئے۔

  • نوجوت سنگھ سدھو کا دورہ پاکستان کا اعلان:مودی پریشان،خوش پاکستان

    نوجوت سنگھ سدھو کا دورہ پاکستان کا اعلان:مودی پریشان،خوش پاکستان

    اسلام آباد: نوجوت سنگھ سدھو کا دورہ پاکستان کا اعلان:مودی پریشان،خوش پاکستان ،اطلاعات کے مطابق سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر و ممتاز سیاسی رہنما نوجیت سنگھ سدھو نے مجوزہ انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

    اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور نے کہا کہ کورونا کے باعث کبڈی کے ایونٹس قومی اور بین الاقوامی سطح پر تاحال بند ہیں تاہم پاکستان کبڈی فیڈریشن جلد قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز کرے گی، آئندہ ایشیاء اور کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جب کہ سیف گیمز میں بھی کبڈی کا ایونٹ شامل کیا گیا ہے ۔

    رانا سرور کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتار پور راہداری میں بھارتی اور پاکستانی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوں گے، روزانہ کی بنیاد پر دونوں روایتی حریف وہاں مدمقابل ہوں گے، بھارتی ٹیم کے ساتھ معروف سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی آئیں گے،

    رانا سرورکہتے ہیں کہ روزانہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم واپس اپنے ملک جائے گی اور پھر اگلے روز میچ کھیلنے واپس آئے گی، دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشنز میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست ہے کہ روایتی کھیل کی سرپرستی کریں، بھارتی پروکبڈی لیگ کا بجٹ 8 ہزار کروڑ روپے ہے

  • سینیٹ کے پنجاب سے کتنے  اور کون کونسے امیدوار بلا مقابلہ ہوئے کامیاب؟

    سینیٹ کے پنجاب سے کتنے اور کون کونسے امیدوار بلا مقابلہ ہوئے کامیاب؟

    سینیٹ کے پنجاب سے کتنے اور کون کونسے امیدوار بلا مقابلہ ہوئے کامیاب؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی ہوئی ہے

    الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پی ٹی آئی کےعلی ظفراورن لیگ کے اعظم نذیرتارڑکامیاب ہونیوالوں میں شامل ہیں ،ٹینکو کریٹ کی نشست پرپی ٹی آئی امیدوارعطااللہ خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے،

    قبل ازیں سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے جس میں امیدواروں پر لگائے کے اعتراضات سنے جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے،لیگی رہنما پرویزرشید نادہندگی کے شواہد نہیں پیش کر سکے پرویزرشید پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    امیدوارکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف ہفتہ کے روز اپیلیں دائر کرسکتے ہیں اور ان اپیلوں کونمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست چوبیس فروری کو آویزاں کی جائے گی۔

    امیدواراپنے کاغذات رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو واپس لے سکیں گے۔سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر پولنگ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

  • سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    سینیٹ انتخابات،ہو گیا وہی جس کا سب کو تھا انتظار، جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ،مگر کس کے لئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے، ایسے میں تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری ہوئی ہے

    وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹر بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے جوڑ توڑ کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کا تعلق پارٹی سے ہے اور میں حفیظ شیخ کی بھر پور حمایت کروں گا ، ان سے میرا دیرینہ تعلق ہے اور خاصی پرانی دوستی ہے ،ان مسلسل رابطہ ہوتا رہتا ہے ۔

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    اس سے قبل جب حکومت بنی تو اس میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہی بتایا جاتاہے جنہوں نے اپنے جہاز کا خوب استعمال کیا اور پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کیلئے میدان فراہم کیا تاہم اب پتا چلا ہے کہ جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر سے دبنگ انٹری دی اور حفیظ شیخ کو کامیاب کروانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں جبکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے ہیں جس میں جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کو وعدہ کیاہے کہ بھر پور کوشش کریں گے اور اس کوشش کا آغاز اس طرح ہوا ہے کہ جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    جہانگیر ترین آپ کی حمایت کر رہے ہیں؟ یوسف رضا گیلانی نے کیا دیا جواب؟

  • وزیراعظم عمران خان کادورہ سری لنکامنسوخ:دہلی سےواشنگٹن تک جشن:بھارت کامیاب یاکووڈ ڈپلومیسی آڑےآگئی:خصوصی رپورٹ

    وزیراعظم عمران خان کادورہ سری لنکامنسوخ:دہلی سےواشنگٹن تک جشن:بھارت کامیاب یاکووڈ ڈپلومیسی آڑےآگئی:خصوصی رپورٹ

    لاہور:وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکامنسوخ:دہلی سےواشنگٹن تک خوشی کاسماں:بھارت کامیاب یا کووڈ ڈپلومیسی آڑے آگئی:خصوصی رپورٹ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے کچھ اچھی خبریں نہیں آرہیں ، غیرمصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنا دورہ سری لنکا منسوخ کردیا ہے

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دوروزہ دورہ سری لنکا وزیراعظم عمران خان 22 فروری سے کرنے والے تھے کہ اچانک اس دورے کی منسوخ ہونے کی اطلاعات آگئی‌ ہیں

    ذرائع کے مطابق اس دورے میں وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسہ اور وزیر اعظم مہیندا راجا پاکسہ سے ملاقاتوں اور سرمایہ کاروں کی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ 24 فروری کو وہ سری لنکا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے تھے

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق صدر جنرل محمد ایوب خان (1963) اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو (1975) سری لنکا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں ،

    وزیراعظم عمران خان تیسرے پاکستانی سربراہ ہوں گے جوسری لنکا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنے والے تھے

    ایسے ہی ہندوستانی رہنما جواہر لال نہرو نے بھی 1962 میں پارلیمنٹ سے خطاب کیا ،1985 میں برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر اورپھر بھارتی رہنما نریندر مودی نے 2015 میں مقننہ سے خطاب کیا۔

    سری لنکا کے روزنامہ ایکسپریس نے سکریٹری خارجہ جیاناتھ کولمبیج کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپیکر مہندا یپا ابیوردینا نے کوویڈ 19 کے بہانے عمران خان کے دورہ کومنسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

    تاہم اسی اخبار نے بے نام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن حکومت کے اندر ایسے عناصر موجود تھے ، جو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کا انعقاد نہیں چاہتے تھے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے عمران خان سری لنکن عوام کے دل ودماغ میں اپنی جگہ بنا لیں گے جس کے اثرات سری لنکن حکومت پربھی بلا شبہ ہوں گے ، اس لیے یہ عناصرسمجھتے ہیں کہ عمران خان کے خطاب سے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے ،

    ادھر اس حوالے سے بھارت کے ساتھ ساتھ سری لنکن حکومت کوعمران خان کے دورہ پرواشنگٹن کو بھی اعتراض تھا اورایسے ہی چین مخالف قوتیں اس دورے کو بہت زیادہ اہم سمجھتے ہوئے منسوخ ہونا زیادہ بہتر تصورکررہی تھیں

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سری لنکا میں امریکی سفیر نے بھی عمران خان کے دورہ کومنسوخ کروانے کے لیے سری لنکن حکومت پردباو ڈالنے کی کوشش کی ہے ، اس سلسلے میں کولمبو میں امریکی سفیر پچھلے ایک ہفتے سے بہت سرگرم دکھائی دے رہے تھے اوراس دورے کورکوانے کے لیے امریکی سفیر کی بھارتی سفیر سے بھی کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت ، امریکہ اوردیگراتحادی اس دورے کوا س لیے بھی ناپسند کررہے ہیں کہ اس دورہ کے دوران عمران خان ایسے تجارتی اورمعاشی معاہدے کرنا چاہتے ہیں جس سے خطے میں بھارت سے سری لنکا کااںحصار بہت کم ہونے کی توقع تھی ،

    ادھر بھارت امریکہ اس دورے کو چین کی ڈپلومیسی فتح سمجھ رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ پاکستان اورچین مل کرخطے میں اپنی بالادستی چاہتے ہیں جس کے لیے دونوں ملک ایک دوسرے کے لیے ڈپلومیسی کرتے ہیں جوکہ بھارت ، امریکہ ، جاپان ، اوردیگراتحادیوں کو کسی صورت بھی برداشت نہٰیں ، اس لیے عمران خان کے دورے کورکوانے کے لیے ان ملکوں کی خفیہ طاقتیں پچھلے ڈیڑھ ہفتے سے سرگرم تھیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سری ننکا میں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر اٹھانے جارہے تھے ،جس سے بھارت ، امریکہ اوردیگربھارت نوازقوتوں کوسخت پریشانی لاحق ہوسکتی تھی

    یہ بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید کہ سری لنکا کی حکومت کوعمران خان کی طرف سے سری لنکا میں مسلمانوں کے حقوق کے بارے میں بات کرنے پر تشویش لاحق تھی جنھیں بدھ اکثریت کے ہاتھوں زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ،

    سری لنکا کی حکومت نے کوویڈ 19 سے مرنے والوں کے لئے ان کا لازمی طور پر آخری رسوم کا قانون ملک کے مسلمانوں پر لاگو کیا تھا۔ تاہم ، حکومت نے رواں ماہ کے شروع میں مسلمانوں کو آخری رسومات سے استثنیٰ دے دیا تھا اور اس مسئلے پر عالمی سطح پر شور و غل کے بعد انہیں اپنے مردہ خانے میں دفن کرنے کی اجازت دی تھی۔

    یہ مسئلہ بھی بہت حساس تھا جس پراگردنیا میں کسی نے سری لنکن حکومت کی توجہ اس طرف مبذول کروائی تووہ بھی عمران خان ہی تھے ، اسی وجہ سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ دورہ موخر ہوا ہے جس میں کچھ نئی گزارشات کے ساتھ عمران خان کوپھر دعوت دی جائے گی

  • کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما علی سدپارہ کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے

    علی سدپارہ کے بیٹے نے صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان کے ہمراہ موت کی تصدیق کی ہے، علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کے بعد گلگت کے صوبائی وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ لاپتہ کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے، ‏حکومت، پاک فوج، لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں، محمد علی سدپارہ اور بیٹے کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا،وزیر سیاحت جی بی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کو اسکردو ائیرپورٹ علی سدپارہ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویزدی گئی ہے

    اس موقع پر علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا مشکور ہوں۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تمام دستیاب وسائل استعمال کیےگئے۔ علی سدپارہ ہمیشہ انتہائی بلندی پر رہنا چاہتے تھے۔ کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیاہے۔

    پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کا خواب پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی مشکور ہوں۔

    واضح رہےکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

  • کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کردی

    وزیر سیاحت جی بی کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیما دنیا میں نہیں رہے، ‏حکومت، پاک فوج، لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں، محمد علی سدپارہ اور بیٹے کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا،

    وزیر سیاحت جی بی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کو اسکردو ائیرپورٹ علی سدپارہ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویزدی گئی ہے

    پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔

    5 فروری کو ساجد سدپارہ آکسیجن سلینڈر میں مسئلے کے باعث واپس بیس کیمپ آگئے تھے لیکن ان کے والد محمد علی سدپارہ بیس کیمپ سے واپس نہیں لوٹے تھے۔محمد علی سدپارہ اور غیر ملکی کوہ پیما کی تلاش کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں نے ریسکیو آپریشن بھی کیا لیکن کوہ پیماؤں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    کے ٹو سر کرنے کے لیے جانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے کا اہم پیغام آ گیا

    گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر خان اور علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس کی جس میں ساجد سدپارہ نے اپنے والد کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کی۔

    ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کا خواب پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی مشکور ہوں۔

    واضح رہےکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

  • اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی یا نہیں؟ چیف جسٹس کے اہم ریمارکس

    اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی یا نہیں؟ چیف جسٹس کے اہم ریمارکس

    اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی یا نہیں؟ چیف جسٹس کے اہم ریمارکس
    سپریم کورٹ میں سینٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کااطلاق سینیٹ انتخابات پرنہیں ہوتا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہاکہ قانون ہمیشہ معاشرے کے تجربات سے بنتاہے،ووٹ ڈالنے کاعمل خفیہ ہوناچاہئے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،خلاف ورزی پررکن اسمبلی کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ رکن اسمبلی کیخلاف کیاکارروائی ہوسکتی ہے؟ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ پارٹی کیخلاف ووٹ دینے والے رکن کوسنگین نتائج بھگتناہوں گے،کرپٹ پریکٹس کوروکناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،احمد اویس نے کہاکہ کوئی بڑاواقعہ ہوتواس کے حوالے سے قانون سازی ہوتی ہے،موجودہ حالات میں شخصیات کونہیں،اداروں کومضبوط کرناہوگا۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آرٹیکل 59 میں خفیہ ووٹنگ کاکوئی ذکرنہیں،آئین کاآرٹیکل 59 سینیٹ کے حوالے سے ہے،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شفافیت کیلئے ہرچیزخفیہ رکھنا لازمی نہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نا اہلی بھی ہوسکتی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے شفاف،آزادنہ انتخابات کرائے،متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت سیٹیں ہوناضروری ہیں،متناسب نمائندگی نہیں ملتی توکرپٹ پریکٹسزملوث ہوں گی،پارلیمانی رہنماکورکن اسمبلی کیخلاف کارروائی کا اختیار دیاگیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پرایڈووکیٹ جنرل سندھ سلطان طالب الدین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس میں اٹھایا گیا سوال ہی غیرمناسب ہے،اٹارنی جنرل نے کہا وہ اپنے سرپربوجھ نہیں اٹھا سکتے، ہارس ٹریڈنگ کاسب نے سنا ہے کسی کے پاس شواہد نہیں،اخباری خبروں اورویڈیوزتک ہی ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیااوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوجائےگی؟

    چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا کبھی سینیٹ کا الیکشن چیلنج ہوا؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ عدالت کوسیاسی سوالات سے دوررہنا چاہیے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین بذات خودبھی ایک سیاسی دستاویزہے،آئینی تشریح کرتے وقت عدالت سیاسی کام ہی کر رہی ہوتی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کاکام شفاف الیکشن کیلئے انتظامات کرناہے،پولنگ بوتھ میں نہ رشوت چلتی ہے نہ امیدوارسے کوئی رابطہ ہوتاہے۔

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ کیا الیکشن رزلٹ کے بعدووٹ کا جائزہ لیا جا سکتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ گنتی کے وقت ووٹ کودیکھا جاتا ہے،گنتی کے وقت ووٹ ڈالنے والے کاعلم نہیں ہوتا،آئین ووٹ ڈالنے والے کی شناحت ظاہرکرنےکی اجازت نہیں دیتا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوجائے گی؟ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی یانہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ آرٹیکل 226 انتخابات کوخفیہ رکھنے کا پابند کرتا ہے،آئین کے تحت ہونے والے انتخابات خفیہ ہوتے ہیں،کابینہ کی منظوری کے بعدوفاقی حکومت ترمیم چاہتی ہے،کابینہ کے پاس یہ معاملہ تھالیکن انہوں نے بوجھ خود نہیں اٹھایا،سارابوجھ انہوں نے عدالت پرڈال دیا،سپریم کورٹ کا دائرہ ایڈوائزری ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسار کیا کہ وہ کیسے؟ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ عدالت صرف اٹھائے گئے سوالات کے جواب دے سکتی ہے،اب بہت ساری باتیں ہورہی ہیں، بہت کچھ سناجارہاہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاک ہ ہمیں ان باتوں سے غرض نہیں،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ عدالت خودکوسیاست سے بالاتررکھے، الیکشن کمیشن کواپنی ذمہ داری پوری کرنے دیں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ افسوس ہے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے ہی معاہدے سے پھرگئے،دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت میں خفیہ طریقے کارکوختم کرنے کا معاہدہ کیاتھا،میثاق جمہوریت کی دستاویز اب بھی موجود ہے، لیکن اس پردستخط کرنے والی پارٹیاں اب اس پرعمل نہیں کررہیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ایک بات واضح ہے کہ ووٹ بنیادی ثبوت نہیں،پتہ چل جائے پارٹی کےخلاف ووٹ دیاتوپیسے لینے کا کیسے ثابت ہوگا،صرف ووٹ دیکھ لینے سے بدعنوانی ثابت نہیں ہوتی،عدالت صرف اٹھائے گئے سوالات کے جواب دے سکتی ہے۔

    ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بھی اٹارنی جنرل کے دلائل اپنا لیے ،اور کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کرپشن کی ویڈیوسامنے آچکی ہے،ووٹ کوخفیہ رکھنےکاعمل پولنگ اسٹیشن تک محدود ہے،الیکشن کمیشن آج تک شفاف انتحابات نہیں کرواسکا،

    ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا ہوں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کےدلائل مکمل ہوچکےمزیدنہیں سنیں گے،چ

  • مودی سن لے”دنیا میں امن ہم سے ہے”ساری دنیا پاکستان آئی:ہم تنہا نہیں:ہمارے ساتھ ہمارا رب ہے:وزیراعظم عمران خان

    مودی سن لے”دنیا میں امن ہم سے ہے”ساری دنیا پاکستان آئی:ہم تنہا نہیں:ہمارے ساتھ ہمارا رب ہے:وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:مودی سن لے”دنیا میں امن ہم سے ہے”ساری دنیا پاکستان آئی:ہم تنہا نہیں:ہمارے ساتھ ہمارا رب ہے:وزیراعظم عمران خان کی مودی کا سخت پیغام، جیسے ہی پاکستان میں ہونے والی پاک بحریہ کی امن مشقیں اختتام پزیرہوئیں وزیراعظم عمران خان نے مودی کویہ پیغام بھیج دیا ہے کہ مودی یاد رکھ دنیا میں امن ہم سے ہے ،

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے فیس بک اکاونٹ سے اس حوالے سے ایک ویڈیوشیئرکی ہے جس میں مودی کے طعنوں اوردعوں کوپاک بحریہ کی امن مشقوں کی کامیابی دکھا کر نہ صرف مسترد کردیا ہے بلکہ مودی کی حرکتوں کو شکست دے دی ہے

     

    <iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=316&href=https%3A%2F%2Fweb.facebook.com%2FImranKhanOfficial%2Fvideos%2F164977428592498%2F&show_text=false&width=560″ width=”560″ height=”316″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowfullscreen=”true” allow=”autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share” allowFullScreen=”true”></iframe>

    اس ویڈیو میں عمران خان بھارتی وزیراعظم مودی کے ان کودعوں کو پہلے دکھایا گیا ہے جس میں مودی بھارتیوں کو جھوٹی طفل تسلیاں دے رہے ہیں کہ ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے اورپاکستان کے ساتھ دنیا میں چین کے سوا کوئی نہیں

    وزیراعظم نے بی جے پی رہنما امت شاہ کے دعوے کا کچھ منظربیان کیا ہے جس میں امت شاہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا ہے ، عمران خان نے پاک بحریہ کی امن مشقوں کے مناظرپیش کرکے بتایا دیا کہ پاکستان تنہا نہین بلکہ بھارت تنہا رہ گیا ہے پاکستان میں تو دنیا کے تمام بڑے بڑے ممالک نے ان امن مشقوں میں شرکت کیی

    وزیراعظم نے کچھ غیر ملکی مبصرین کا بھی حوالہ دیا جوبھارت کی زبان بول رہے تھے کہ پاکستان تنہا رہ گیاہے

    وزیراعظم کہتے ہیں کہ دنیا دیکھ لے کہ دنیا کے بڑے بڑے ممالک جن میں امریکہ چین ، روس ترکی اورایسے ہی وہ ممالک جن کی آپس میں دشمنیاں تھیں پاکستان میں آکرسب اکھٹے ہوگئے

    وزیراعظم بتاتے ہیں کہ بتائیں مودی کہ تنہا کون ہوا

    اس پیغام مین وزیراعظم عمران خان نے مودی کو بتادیا کہ صرف 45 ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام براعظموں کے بڑے بڑے ممالک نے شرکت کی

    وزیراعظم نے یہ بھی پیغام بھیج دیا کہ پاکستان تنہا نہیں ہے پاکستانیوں کا اپنے رب پرایمان ہے ان کا رب ان کے ساتھ ہے ، اوروہ رب اپنے بندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے یہ پیغام دنیا میں امن ہم سے کے نام سے پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشقوں کے اختتام پرجاری کیا ہے

    پاک بحریہ کی اس کاوش کا مقصدہے کہ علاقائی اور دیگر بحری افواج کے مابین مشترکہ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے متعدد صلاحیتوں کو نکھارا جائے۔ اس مشق میں کئی ممالک کی افواج ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوتی ہیں۔ مختلف ممالک کے جہازوں پر موجود عملہ اور مندوبین پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے میل جول کرتے ہیں۔

    2007ء میں امن کے نام سے پاکستان نیوی نے مشترکہ بحری مشقوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ بحرہند کے خطے اوراس سے باہر دیگر ممالک کی بحری افواج نے بھی حصہ لیا تھا ۔ان مشقوں کا مقصد ان ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون اور مشترکہ کارروائیوں کے دوران استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے تاکہ بحرِہند میں امن اور سلامتی کو موثر طور پر قائم کیا جاسکے۔ 2007ء میں منعقد ہونے والی یہ مشترکہ بحری مشقیں اپنی نوعیت کی پہلی مشقیں تھی اور اس میں 28 ملکوں کی بحری افواج نے حصہ لیا تھا۔

    اس کی کامیابی سے متاثر ہو کر فیصلہ کیا گیا کہ ہر دو سال بعد ایسی مشقیں منعقد کی جائیں گی۔ اب تک اس نوعیت کی چھ مشقیں منعقد کی جا چکی ہیں اور ساتویں مشق اس سال یعنی 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں منعقد کی جائے گی۔ ان مشقوں کی افادیت اور اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سال ہونے والی مشق میں حصہ لینے کے لیے 45 سے زائد ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

    اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ امن کے نام سے شروع کی جانے والی ان مشترکہ بحری مشقوں نے علاقائی سلامتی کے لئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے میں کتنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان مشقوں میں ایسے ممالک کے جہاز حصہ لیتے ہیں جو اگرچہ بحر ہند کے خطے سے دور واقع ہیں مگر بحر ہند کے اردگرد واقع ممالک کے ساتھ ان کی اہم تعلقات قائم ہیں۔

    اس کے علاوہ بحرہند چونکہ عالمی تیل سپلائی کا نہایت اہم حصہ ہے۔ اس لئے ان مشقوں میں شریک ہوکر یہ ممالک حقیقت میں اپنی قومی معیشت اور سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ان میں ایسے ممالک بھی شامل ہیںمثلاًامریکہ جس نے بحرہند میں بھاری تعداد میں بحری جنگی جہاز جن میں طیارہ بردار جہاز اور آبدوزیں بھی شامل ہیں موجود رکھی ہیں۔

    ان جہازوں کا تعلق امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے سے ہے اور سینٹرل کمانڈ کے تحت یہ جہاز مستقل طور پر بحیرہ عرب، خلیج اومان، بحرین اور ڈیگو گارشیا کے مجمع الجزائر میں اپنے اڈوں میں مقیم ہیں۔ ان مشقوں کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ ان میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد میں برابر اضافہ ہو رہا ہے اور مشقوں میں باقاعدہ شریک ہونے والے ممالک کے علاوہ مبصرین(Observers) کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

    بحری مشق امن کے مسلسل انعقاد سے جہاں بحری امن و استحکام کے حصول کے لئے متفقہ سوچ اور عالمی کاوشوں کو یکجا کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوگا وہاں پاکستان کے حقیقی تشخص کو اُجاگر کرنے میں یہ مشقیں مدد گار ثابت ہوں گی۔ ان مشقوں میں عالمی افواج کی بھر پور شرکت اس امر کی بھی دلیل ہے کہ دنیا کی جدید، باصلاحیت اور طاقتور ممالک خطے میں قیام امن کے سلسلے میں کی جانے والی پاک بحریہ کی کاوشوں کو ثمر آور مانتے ہیں اور بحری امن و استحکام کے لئے پاک بحریہ کی ان کاوشوں کا بھر پور ساتھ دینے کو تیار ہیں

  • پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر سزا ہے یا نہیں؟ اٹارنی جنرل کا عدالت میں بڑا بیان

    پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر سزا ہے یا نہیں؟ اٹارنی جنرل کا عدالت میں بڑا بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کے صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن نے سینیٹ ووٹرز کے لئے ہدایت نامہ تیار کیا،الیکشن کمیشن کے وکیل کویہاں ہوناچاہیے ہمیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی،ووٹرز کےلئے ہدایت نامہ تیار کیا ہے تو دکھائیں،تمام ججز اورفریقین کے لئے ہدایت نامے کی کاپی منگوائیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نےہدایت نامہ تیارکیاہے،

    الیکشن کمیشن نے ہدایت نامےکی کاپیاں عدالت میں جمع کرا دیں ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سینیٹ الیکشن 2018کی دستاویزات ہمیں ملی ہیں،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہدایت نامہ میں متناسب نمائندگی اورخفیہ ووٹنگ کا ذکر ہے،ووٹ ڈالنے کا عمل خفیہ ہونا چاہیے ،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،پارلیمنٹ کے وقارکا تحفظ ضروری ہے،اسی وجہ سے اراکین اسمبلی پرکچھ پابندیاں بھی عائد کی گئیں ،جمہوریت کا تسلسل پارلیمنٹ کی وجہ سے ہے ،ووٹنگ کے میکانزم میں سیکریسی بھی اس وجہ سے رکھی گئی،اراکین اسمبلی کوپابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے ڈسپلن کی پیروی کریں،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے شفاف مطابق انتخابات کرائے،

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ رکن اسمبلی کیخلاف کیاکارروائی ہوسکتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا اطلاق سینیٹ انتحابات پرنہیں ہوتا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر کوئی سزا نہیں،جس کوپارٹی کے خلاف ووٹ دینا ہے کھل کردے،سزا صرف ووٹوں کی خریدوفروخت پرہوسکتی ہے،

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ قانون ہمیشہ معاشرے کے تجربات سے بنتا ہے،کوئی براواقعہ ہوتواس حوالے سے قانون سازی ہوتی ہے،موجودہ حالات میں شخصیات کونہیں اداروں کومضبوط کرنا ہو گا، اراکین اسمبلی کوسیاسی جماعتیں لیکرآتی ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنا ہو گا ،چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل59میں خفیہ ووٹنگ کا کوئی ذکرنہیں،آئین کا آرٹیکل59 سینیٹ کے حوالے سے ہے،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ شفافیت کیلئےہرچیزخفیہ رکھنالازمی نہیں،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا یہ کہنا درست ہوگا ووٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ماضی میں بھی غیرقانونی طریقے سے مینڈیٹ چوری ہوا،آصف زرداری نے اب بھی کہا کہ تمام 10نشستیں جیتیں گے،آصف زرداری کا بیان سیاسی لیکن مینڈیٹ کے برعکس ہے،الیکشن کمیشن کا کام کرپشن ہونے سے پہلے روکناہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عمومی گفتگوتوہوتی رہے گی اب قانون کی بات کریں،آرٹیکل226پڑھ کراسی پردلائل دیں،

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم،وزرائےاعلیٰ کے علاوہ ہر الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہو گا،