Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سینیٹ انتخابات ،مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کے کاغذات نامزدگی مسترد

    سینیٹ انتخابات ،مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت کے کاغذات نامزدگی مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت سینیٹ انتخابات سے‌ آؤٹ ہو گئی

    سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے جس میں امیدواروں پر لگائے کے اعتراضات سنے جا رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے،لیگی رہنماپ رویزرشید نادہندگی کے شواہد نہیں پیش کر سکے پرویزرشید پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم پیسے جمع کروانا چاہتے تھے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ نے پیسے وصول نہیں کیے، پرویز رشید کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو ٹریبونل میں چیلنج کرسکتے ہیں پرویز رشید کے کاغذات پر تحریک انصاف نے اعتراض دائر کیا تھا

    پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ کاغذات جنرل نشست کیلئے جمع کرائے، بیان حلفی پر ٹیکنوکریٹ کا ذکر کیا،پرویز رشید نے کاغذات میں غلط بیانی کی، الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، پرویز رشید نے ضروری دستاویزات بھی جمع نہیں کرائے، پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل کل تک جاری رہے گا۔امیدوارکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف ہفتہ کے روز اپیلیں دائر کرسکتے ہیں اور ان اپیلوں کونمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست چوبیس فروری کو آویزاں کی جائے گی۔

    امیدواراپنے کاغذات رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو واپس لے سکیں گے۔سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر پولنگ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

  • موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے واپس کیے ،وزیراعظم

    موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے واپس کیے ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنےکرکٹرزاوربینکرزکوخاص طورپرخوش آمدید کہتا ہوں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں،جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے،شوکت خانم کیلئے جب فنڈز اکٹھے کیے توسب سے زیادہ اوورسیزپاکستانیوں  نے حصہ لیا،کرنسی گرتی ہے توسب سےزیادہ بوجھ غریب پرپڑتاہے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مالی خسارے کاسب سے زیادہ اثر ملک کی کرنسی پر ہوتا ہے، غریب عوام اورتنخواہ دارطبقے کو مشکلات کا سامنا ہے ،بہتر اقدامات سے اب ہمارے ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے،روپےکو مستحکم رکھنے کیلئے بھی روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ اہم پیشرفت ہے ،پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے،پاکستانی تاریخ میں موجودہ حکومت نے ریکارڈقرضے واپس کیے ،20 ارب ڈالرز واپس کر چکے ہیں،ٹوٹل 6 ہزار ارب روپے قرضوں کی قسطیں دے چکے ہیں ، کورونا کے باوجود معاشی استحکام آرہا ہے معاشی بہترین کیلئےبینکوں کا کردار اہم ہے،

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آج اسٹیٹ بینک کیلئے خوشی کا دن ہے،وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں اسٹیٹ بینک نے وہ اقدامات کیے جو پہلے نہیں ہوئے ،بیرونی ملک پاکستانی قوم کا اہم اثاثہ ہیں،روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ کے ذریعے بھیجی گئیں ترسیلات زر500 ملین ڈالرز سے بڑھ گئیں ،اوورسیز پاکستانی اپنا اکاوَنٹ گھربیٹھ کراستعمال کرسکتے ہیں ،

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کودعوت دیتا ہوں کہ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ کو آزمائیں ،روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ نے 500 ملین ڈالرز ترسیلات زرکا ٹارگٹ حاصل کر لیا،اندازے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد 70سے 90 لاکھ ہے،صرف 5 ماہ میں 97 ملکوں سے 88 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے،

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 88 ہزار بیرون ملک پاکستانی فائدہ اٹھارہے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی وجہ سے سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی

  • یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

    یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے اسلام آباد سیٹ سے سینیٹ کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی بارے الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے، ریٹرننگ افسر نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات پرپی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے، یوسف رضاگیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردے دیئے گئے،ریٹرننگ افسرظفراقبال نے فیصلہ سنایا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھاکہ نیب نے تحقیقات کے بعدتوشہ خانہ ریفرنس دائرکیا،یوسف رضاگیلانی نے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کی، یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی،وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ حلف کی خلاف ورزی پرنااہلی کی سزاتاحیات ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نے مختلف عدالتوں کے حوالے پیش کردیئے تھے۔

    تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کاغذات نامزدگی چیلنج کئے تھے ,پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے، الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں،یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،

    سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار برائے اسلام آباد سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سیٹ سے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں،یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سیٹ سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں،

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان میں 2 سابق وزرائے اعظم شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ ہیں ،شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تائید کنندہ ہیں

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست،پی ٹی آئی وکیل نے وقت مانگ لیا

    سینیٹ انتخابات کے لیے  کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،

    حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

  • نواز شریف کے قریبی ساتھی، ن لیگ کے مرکزی رہنما چل بسے

    نواز شریف کے قریبی ساتھی، ن لیگ کے مرکزی رہنما چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو بڑا صدمہ، سینئر رہنما، سینیٹ کے امیدوار چل بسے

    مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان چل بسے، مشاہداللہ خان ہسپتال میں زیر علاج تھے ،آج ان کی موت ہوئی ہے،مشاہد اللہ خان کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میںہوتا تھا، مشاہد اللہ خان کی نماز جناز ہ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا،مشاہد اللہ خان کی وفات پر ن لیگی رہنماون نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے،مشاہد اللہ خان کو ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ سینیٹ کے امیدوار تھے

    مشاہد اللہ خان کئی ماہ سے علیل تھے، اطلاعات کے مطابق انکی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں ن لیگی رہنما، کارکنان شریک ہوں گے

    مشاہداللہ خان 1953 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی ۔ گریجویشن تک تعلیم راولپنڈی گورڈن کالج میں حاصل کی ۔ 1997 میں ایل ایل بی اردو لاء کالج ( اب اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس ) سے کیا ۔ اور انہیں بعد ازاں جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کی جانب سے ڈگری جاری کی گئی

    مشاہداللہ خان نے سیاسی کیریئر کا آغاز 1989 میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرکے کیا ۔ مارشل لاء کے دور میں انہیں احتجاج کرنے پر کراچی صدر ریگل چوک پر سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ، ان کی مسلم لیگ ن کے لئے طویل قربانیاں ہیں ۔ 2009 میں وہ پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے کوٹے پر سینیٹ کی جنرل نشست پر پہلی بار ممبر سینیٹ منتخب کئے گئے ۔ 2015 میں انہیں دوسری بار سینیٹ کا ممبر منتخب کیا گیا ۔ وہ سینیٹ کی مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی رہے ۔

    مشاہد اللہ خان پی آئی اے میں 1975 سے 1997 تک ٹریفک سپروائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔1997 سے 1999 وہ وزارت محنت مین پاور اور سمندر پار پاکستانی میں گریڈ 22 میں ایڈوائزر بھی رہے ہیں ۔ اگست 1999 سے اکتوبر 1999 تک وہ کراچی میں کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC) میں ایڈمنسٹریٹر تعینات رہے ۔

    مشاہداللہ خان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی PIAC ایمپلائز یونین میں 1989 سے 1997 تک ٹریڈ یونین میں سیٹرل جنرل سیکرٹری رہے ہیں ۔ 1989 میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔ مسلم لیگ ن میں انہیں لیبر ونگ کا سیکٹری جنرل بنایا گیا جہاں وہ 1994 سے 1999 تک خدمات انجام دیتے رہے ۔

    مشاہداللہ خان پاکستان مسلم لیگ ن میں 2000 سے 2001 تک چیف کوآرڈینیٹر رہے ۔ 2001 سے 2002 تک سیکرٹری اطلاعات کے طور پر کام کیا ۔مسلم لیگ ن میں 2002 سے لیکر اب تک سینٹرل وائس پریزیڈنٹ کے طو رپر کام ررہے ہیں ۔ جنوری 2015 میں انہیں نواز شریف کابینہ میں لایا گیا ۔ انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئرمین بنایا گیا ۔اس دوران انہیں وزیر کا پورٹ فولیو دیا گیا مگر انہوں نے نہیں لیا ۔ جس کے بعد انہیں وزیر کلائمنٹ چینج بنایا گیا ۔ 2017 کے الیکشن کے بعد سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کی کیبنٹ میں اگست 2017 سے مئی 2018 تک کلائمنٹ چینج کے دوبارہ منسٹر بھی رہے ہیں ۔ اور آج کل وہ ممبر سینیٹ آف پاکستان تھے۔ اورحکومت کے خلاف جارحانہ اور مخصوص انداز میں بیانات دیتے تھے

  • دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکس رہنا ہے، آرمی چیف کا وارکالج کراچی میں خطاب

    دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکس رہنا ہے، آرمی چیف کا وارکالج کراچی میں خطاب

    راولپنڈی:دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے چوکس رہنا ہے، آرمی چیف کاکراچی میں خطاب ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کے دورے کے موقع پر افسروں سے خطاب میں کہی۔

     

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور چیف آف لاجسٹک لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر وار کورس کے شرکا سے خطاب میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے افسران جدید رجحانات سے خود کو روشناس کریں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جدید جنگی تقاضوں اور رجحانات میں ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔ ہمیں موجودہ چیلنجز کیلئے خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہوگا۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی کا بھی دورہ کیا اور آرڈیننس کور کی لاجسٹک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف کو ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

  • نوشہرہ والواگرآپ نے ہمارے ساتھ مل کرعمران خان کونہ نکالا تو وہ ہمیں نہیں چھوڑے گا: مریم نواز

    نوشہرہ والواگرآپ نے ہمارے ساتھ مل کرعمران خان کونہ نکالا تو وہ ہمیں نہیں چھوڑے گا: مریم نواز

    نوشہرہ: نوشہرہ والواگرآپ نے ہمارے ساتھ مل کرعمران خان کونہ نکالا تو وہ ہمیں نہیں چھوڑے گا: اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ وقت جلد دور نہیں جب عوام ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے۔ ملک میں مافیا کا سربراہ اور سرغنہ عمران خان ہے۔ اسے رخصت کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

    نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، مولانا فضل الرحمان اور خصوصی طور پر مولانا عطاء الرحمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کیا اور اپنے امیدوار کو ن لیگ کے حق میں دستبردار کرایا۔ اپنی عزت اور حوصلہ افزائی کی بھی مشکور ہوں۔

    ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ڈسکہ جاؤں اور نوشہرہ نہ جاؤں، مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔ مجھے جتنی ہمدردی پنجاب سے ہے، سندھ سے ہے، بلوچستان سے ہے اس سے زیادہ ہمدردی خیبرپختونخوا سے ہے،اس کی وجہ نالائقی ، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر مسائل صوبہ 8 سال سے برداشت کر رہا ہے۔

    لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے جہاں جہاں بھی الیکشن میں حصہ لیں گے یہ شکست کھائیں گے۔ عوام کو کہنا چاہتی ہوں کہ جب یہ لوگ ووٹ لینے آئیں تو ان کو بجلی کا بل، گیس کا بل اور دوائیوں کی پرچی دکھانا اور پی ٹی آئی والوں کو کہنا کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مافیا کا سربراہ اور سرغنہ عمران خان ہے۔ اسے رخصت کرنے کا وقت آ گیا ہے،نوشہرہ کے لوگواگرآپ نے ہمارے ساتھ مل کراس مافیا کے سربراہ عمران خان کی حکومت نہ گرائی تو یہ عمران خان ہمیں نہیں چھوڑے گا

  • عمران خان نےسینیٹ کا ٹکٹ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کودے کرباغی ٹی وی کے دعوے کی تصدیق کردی

    عمران خان نےسینیٹ کا ٹکٹ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کودے کرباغی ٹی وی کے دعوے کی تصدیق کردی

    اسلام آباد:مولانا دیکھتے رہ گئے:عمران خان نے سینیٹ کا ٹکٹ اہم مذہبی شخصیت کو دے دیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے علما سے اپنی محبت اوروابستگی کا عملی اظہارکردیا

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ کا ٹکٹ معروف عالم دین مولانا سمیع الحق کے فرزند ارجمند جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ  مولانا حامد الحق کودے کرمولانا فضل الرحمن کی خوشیوں کو غموں میں تبدیل کردیا ہے

     

     

    ادھر اس حوالے سے اس وقت پاکستان میں اس ٹکٹ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اورکہا جارہا ہے کہ خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں مولانا سمیع الحق بہت زیادہ اثررکھتے ہیں

    دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مولاناحامد الحق نہ صرف پاکستان میں بلکہ افغانستان میں بھی بہت زیادہ اثرورسوخ رکھتے ہیں اورکہا جاہارہا ہے کہ عمران خان نے بہت درست فیصلہ کیا ہے

     

    https://مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

     

     

    واضح رہے کہ اس اہم ملاقات کی خبربریک کرتے ہوئے باغی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ علی محمد خان اورپرویزخٹک کووزیراعظم عمران خان نے خصوصی طورپربھیجا ہے اورسینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش بھی کی ہے

     

     

    ٹھیک ایک ہفتے کے بعد آج باغی ٹی وی کا وہ دعویٰ سچ ثابت ہوگیا جب پاکستان تحریک انصاف نے مولاناحامد الحق کو کے پی سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرکے باغی ٹی وی کے دعوے کی تائید کردی ہے

  • بھارتی حکومت نےسکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا

    بھارتی حکومت نےسکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا

    بھارتی حکومت نے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے پاکستان آنے والے سکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں آخری لمحات میں پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ ساکہ ننکانہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت کے مختلف شہروں سے 600 سکھوں کا جتھہ آج واہگہ کے راستے پاکستان آرہا تھا۔ 17 فروری کی شام کو نئی دہلی میں وزارت داخلہ کی طرف سے امرتسر شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کور بھیگووال کے نام لکھے گئے متضاد دعووں سے بھر پور خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان جانے والے بھارتی شہریوں کی جان کو خطرہ ہے اور اس بارے میں بھارتی حکومت کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں جس کے پیش نظر حکومت 600 بھارتی شہریوں کی جان داو پر نہیں لگا سکتی۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاک بھارت سرحد بند ہے جو اس وقت کھولنا مناسب نہیں اس لئے بھارتی حکومت سکھوں کے جتھے کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

    دریں اثنا پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر نے بھارتی حکومت کے اقدام پر احتجاج کیا ہے۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کورکا کہنا ہے کہ ان کی اپنی حکومت نے سکھوں کے ساتھ دھوکا کیا یے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کی اس حرکت سےسکھوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ حکومت کا سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا ایک اور ہتکھنڈا سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ جتھے کوپاکستان آنے سے روکنا انتہائی ماہوس کن ہے۔ مختلف ریاستوں سے یاتری شری دربارصاحب امرتسرپہنچ چکے ہیں اور آج انہوں نے بارڈرکراس کرنا تھا لیکن بدھ کی شام کو بھارت کی ہوم منسٹری کی طرف سے پیٍغام آگیا کہ یاتری پاکستان نہیں جاسکتے.

    انہوں نے کہا کہ نومبر میں یاتری پاکستان گئے تھے اس وقت سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں تھا جب کہ کورونا کے باوجود اٹاری بارڈر بھی کھولا گیا لیکن اس وقت جب کہ ساکہ ننکانہ صاحب کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنیوالے 730 بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی طرف سے ویزے جاری کیے گئے انہیں روکنا مناسب نہیں۔ بی بی جاگیرکور کے مطابق پاکستان جانے والے یاتریوں نے مکمل تیاری کرلی تھی لیکن اب ہماری ہی حکومت نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے 27 لاکھ روپے سے 20 بسوں کی بکنگ کروائی گئی تھی جب کہ آج واہگہ بارڈر پر بھرپور استقبال کیا جانا تھا لیکن بھارتی حکومت نے آخری وقت پر سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے سے روکنے سے تمام انتظامات دھرے رہ گئے۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار کی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں کے ساتھ دشمنی کھل کرسامنے آرہی ہے۔ شری اکال تخت صاحب کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ساکہ ننکانہ صاحب پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

  • لندن سے پھرپریشان کردینےوالی خبرآگئی:ایم کیوایم قائد پرکرونا کا شدید حملہ:سانس اکھڑگیاہسپتال منتقل

    لندن سے پھرپریشان کردینےوالی خبرآگئی:ایم کیوایم قائد پرکرونا کا شدید حملہ:سانس اکھڑگیاہسپتال منتقل

    لندن :لندن سے پھرپریشان کردینے والی خبرآگئی:ایم کیوایم قائد پرکرونا کا شدید حملہ:ہسپتال منتقل،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو سانس میں تکلیف کے باعث دوبارہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    گزشتہ دنوں لندن میں مقیم بانی ایم کیو ایم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے برنیٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    دوران علاج الطاف حسین کی حالت تشویشناک تھی تاہم گزشتہ ہفتے ہی وہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے تھے اور انہیں 13 فروری کو گھر منتقل کیا گیا تھا۔

    تاہم بانی ایم کیو ایم کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت انتہائی خراب بتائی جارہی ہے

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافےکی منظوری:یکم مارچ سےمعاشی سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا اعلان

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافےکی منظوری:یکم مارچ سےمعاشی سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا اعلان

    اسلام آباد:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافےکی منظوری:یکم مارچ سےمعاشی سرگرمیاں مکمل بحال کرنےکا اعلان ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ یکم مارچ سے تمام معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بحال کرنے اور مختلف تقرریوں کی منظوری دیدی ہے۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور پھیلاؤ کی شرح کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ کورونا ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جا رہی ہے۔ اب تک تقریباً پچاس ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور اس عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 1166 نمبر فراہم کیا گیا جہاں ویکسین کے لئے وہ اپنے شناختی کارڈ کا اندراج اور رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کی جانب سے ویکسین کی درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے۔ یکم مارچ سے تمام معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائیگا۔

    وزیرِاعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیئے جانے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تنصیب کے حوالے سے پیشرفت دریافت کی۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیرِاعظم نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو ہدایت کی کہ صدر مملکت کی مشاورت سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تنصیب کے لئے درکار تمام انتظامی اقدامات اور مراحل کی نشاندہی کی جائے

    جبری گمشدگیوں کے معاملے کے حوالے سے کابینہ نے اس امر کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر شفافیت اور قانون کی عمل داری پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

    وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ میں قانون لانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ کابینہ نے جنسی جرائم کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا

    کابینہ نے موجودہ حکومت کی جانب سے خواتین کو جائیداد میں ان کا حق دلوانے کے قانون کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد کے معاملات کے فوری حل کے حوالے سے قانون لانے کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔

    کابینہ کو قبضہ مافیا سے سرکاری زمینوں کو واگذار کرانے کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کی فعالی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ نے وفاقی حکومت کے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے فرق کو کم کرنے اورسرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے 2017کی بنیادی تنخواہوں پر پچیس فیصد اضافے ( Disparity Reduction Allowance) کی منظوری دی۔

    اس کے ساتھ ساتھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی یہ ہدایت کی جائے گی کہ وہ بھی اپنے محکموں میں تنخواہوں میں پائے جانے والے فرق کو کم کرنے کے حوالے سے اقدامات لیں۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی طرز پر ایک گریڈ سے سولہ گریڈ تک کو ٹائم سکیل پروموشن دی جا رہی ہے۔

    کابینہ کو بتایا گیا کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو یکم جولائی سے بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جا رہا ہے جس کا اصل فائدہ پینشنرز کو میسر آئے گا۔تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی بد انتظامی اور مشکل معاشی صورتحال سے ملک بھر کی عوام مشکلات کا شکار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملکی معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت نے کفایت شعاری کی مہم کا آغاز کیا اور اسکی ابتدا وزیرِ اعظم آفس سے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو بچایا جا سکے۔

    وزیرِ اعظم نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ خسارہ کرنے والے تمام سرکاری اداروں اور اس خسارے کا حجم عوام کے سامنے رکھا جائے تاکہ عوام کو ملکی معاملات کا مکمل علم ہو۔اس کے ساتھ ساتھ ان اداروں میں اصلاحات متعارف کرانے اور اس میں ہونے والی پیش رفت سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے۔

    کابینہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کراچی کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی منظوری دی۔ کابینہ نے فیڈرل سروس ٹربیونل کراچی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف ایس ٹی کی موجود عمارت سے متصل چار سو مربع گز زمین ایف ایس ٹی کو الاٹ کرنے کی منظوری دی تاکہ اس آفس کی دفتری ضروریات کو با احسن پورا کیا جا سکے۔

    کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے4 فروری 2021کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ جس میں پانچ وزارتوں میں اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کے ماتحت دفاتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کی سفارشات پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر – I میں ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان رینجرز (سندھ) کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔

    کابینہ نے جاوید قریشی کو چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز، سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں ملتا تھا ، وراثتی سرٹیفکیٹ ملنے میں تاخیر ہوتی تھی ،اس نظام کو تبدیل کر کے تمام حقداروں کو 15دنوں میں وراثنی سرٹیفکیٹ مل سکے گا ۔