Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بائبل پرحلف اٹھانےکےبعد جوبائیڈن نے مذہب کی پاسداری کرنےکاحلف دیا،اورکیا کہا،حلف کی اہم باتیں سامنے آگئیں‌

    بائبل پرحلف اٹھانےکےبعد جوبائیڈن نے مذہب کی پاسداری کرنےکاحلف دیا،اورکیا کہا،حلف کی اہم باتیں سامنے آگئیں‌

    واشنگٹن :بائبل پرحلف اٹھانے کے بعد جوبائیڈن نے مذہب کی پاسداری کرنے کا حلف دیا،اورکیا کہا،حلف کی اہم باتیں سامنے آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے مقدس کتاب بائبل پرحلف اٹھایا ہے اورعہد کیا ہے کہ وہ اپنے مذہب ،امریکی آئین اورامریکی عوام کی اقدار کی پاسداری کریں‌گے

    امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ اس سے ’جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔‘جوبائیڈن نے مزید کہا کہ’یہ دن امریکیوں کا ہے۔ یہ دن جمہوریت کا ہے۔ یہ تاریخی دن اپنے ساتھ امید لایا ہے۔

    ’امریکہ کو مشکلات درپیش ہوئیں لیکن شہریوں نے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔ آج ہم ایک امیدوار کی جیت نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت منا رہے ہیں۔‘بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کیطرف سے مزاحمت کئے جانے کے بارے میں‌کہا کہ ایک پُرتشدد واقعے نے کیپیٹل کی بنیایں ہلا دیں۔

    ’ہم نے پھر سیکھا کہ جمہوریت اہم ہے۔ یہ کمزور ہے۔۔۔ لیکن ہم ایک قوم بن کر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم نے گذشتہ دو دہائیوں کی طرح طاقت کی پُرامن منتقلی کو یقینی بنایا ہے۔‘تقریب حلف برداری کے موقع پر امریکہ کے نئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر رکاوٹ کو شکست دیں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا کام امریکہ کے مستقبل کو بچانا ہے۔ ’اس کے لیے محض الفاظ نہیں بلکہ اقدامات درکار ہوں گے۔‘’جمہوریت میں اس کے لیے سب سے ضروری اتحاد ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جو عناصر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ طاقتور ہیں لیکن وہ کوئی نئے نہیں۔‘

  • جو بائیڈن نے حلف لے لیا، امریکہ کے 46ویں صدر منتخب

    جو بائیڈن نے حلف لے لیا، امریکہ کے 46ویں صدر منتخب

    واشنگٹن:جو بائیڈن نے حلف لے لیا، امریکہ کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں‌ ،جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے لیے امریکی قانون سازوں کی عمارت یو ایس کیپٹل پر کافی دیر پہلے ہی پہنچ چکے تھے ۔

    جوبائیڈن سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے حلف لیا

    ذرائع کے مطابق جوبائیڈن نے بائبل پرحلف لیا اورقوم اورمذہبی اقدارکی ہر صورت پاسداری کرنے کا وعدہ کیا

    دوسری طرف امریکہ میں نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

    کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کے مخالف تھیں تاہم بائیڈن نے اپنے انتخاب کے بعد کملا کو اپنے نائب کے طور پر چن لیا تھا۔

    کملا ہیرس صرف پہلی خاتون نائب صدر ہی نہیں بلکہ ان کے والدین کے جمیکا اور انڈیا سے تعلق کی وجہ سے وہ پہلی غیرسفید فام شخصیت بھی ہیں جو امریکہ کی نائب صدر بن رہی ہیں۔

    کملا ہیرس کی والدہ انڈیا جبکہ والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے۔

    وہ ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور وہ نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی بھی حامی رہی ہیں۔

  • عمران خان تو واقعی کپتان نکلا:نومتخب امریکی صدرنے منتخب ہونے سے چند دن پہلے کیا پیغآم بھیجا:اہم خبرآگئی

    عمران خان تو واقعی کپتان نکلا:نومتخب امریکی صدرنے منتخب ہونے سے چند دن پہلے کیا پیغآم بھیجا:اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:عمران خان تو واقعی کپتان نکلا:نومتخب امریکی صدرنے منتخب ہونے سے چند دن پہلے کیا پیغآم بھیجا:اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ جوبائیڈن نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ ان دونوں‌رہنما وں کے درمیان چند دن پہلے اہم ایشوزپربات ہوچکی ہے ، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ فون پربات ہوئی یا کسی کے ذریعے پیغآمات کا سلسلہ قائم ہوا ، پہلے جوبائیڈن نے بات کی یا پھر کپتان نے

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ باہمی عزت واحترام کی بنیاد پر طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت کے لئے تیار ہے۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بات ایک ویبینار سے خطاب میں 46 ویں امریکی صدر کے ساتھ پاکستان کی ترجیحات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر پاکستان کیلئے اجنبی نہیں، جوبائیڈن پاکستان کے پرانے دوست ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے تاریخی تعلقات دوبارہ بحال ہو سکتے ہیں کیونکہ بہتر مستقبل کے لئے پاکستان اور امریکا کو موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے افہام وتفہیم کا تبادلہ کرنا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کو وبائی امراض، عالمی معاشی سست روی، ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان میں قیام امن کے لئے ایک شراکت دار کی حیثیت پاکستان پر اعتماد کرنا چاہیے جہاں دوسرے ’’ایکٹرز‘‘ سپائلرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ کا حصول صرف امن سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں جنگی معیشت کو امن کی معیشت کی منتقلی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی امن و ترقی کے لئے بین الاقوامی برادری کی مکمل حمایت اور شمولیت ناگزیر ہے۔ پاکستان ماضی میں اپنی جیو پولیٹیکس حکمت عملی کو جیو اکنامکس میں تبدیل کر چکا ہے۔ پاکستان نے بے گناہوں کی جانوں اور معیشت کو 126 ارب ڈالر کے نقصان سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

  • "مجھے کیوں نکالا”یہ کہہ کر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس چھوڑ گئے:ہیلی کاپٹرپربیٹھ کرفلوریڈا کی طرف پروازکرگئے

    "مجھے کیوں نکالا”یہ کہہ کر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس چھوڑ گئے:ہیلی کاپٹرپربیٹھ کرفلوریڈا کی طرف پروازکرگئے

    واشنگٹن :”مجھے کیوں نکالا”یہ کہہ کر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس چھوڑ گئے:ہیلی کاپٹرپربیٹھ کرفلوریڈا چلے گئے،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی مدت ختم ہونے پر وائٹ ہاوس چھوڑ گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نوازشریف کا بیانیہ دہراتے ہوئے جاتے ہوئے کہہ دیا کہ پتہ ہے”مجھے کیوں نکالا”

    یہ بھی یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور امریکی صدر آج مدت پوری ہو رہی ہے اور وہ نئے صدر جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب سے قبل ہی واشنگٹن چھوڑ گئے۔

    امریکی صدر نے صدارتی مدت مکمل ہونے پر وائٹ ہاوس میں الوداعی خطاب کیا جس میں انہوں نے سابق ایڈوائزر سمیت 73 افراد کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس کو الوداع کہہ کر واشنگٹن سے فلوریڈا کے لیے روانہ ہوگا، وائٹ ہاوس میں صدر کا خصوصی ہیلی کاپٹر انہیں اگلی منزل کی جانب لے جانے کے لیے اڑان بھر گیا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ وہ حلف برداری سے چند گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ جائیں گے۔

    حلف برداری میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور نائب صدر مائیک پنس شرکت کریں گے جب کہ سابق صدور کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

    نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن چیف جسٹس جان رابرٹس سے صدارتی حلف لیں گے جبکہ کاملاہیرس سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتو مایر سے نائب صدر کا حلف لیں گی۔

    جوبائیڈن کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری میں سابق صدور، کانگریس اراکین اور سیلیبریٹیز شرکت کرینگے، جن میں سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما شامل ہیں جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کی شرکت بھی متوقع ہے، اس کے علاوہ تقریب میں کانگریس کے متعدد اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    امریکی نو منتخب صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جینیفرلوپیز، بروس اسپرینگسٹین، گارتھ بروکس سمیت متعدد سیلیبریٹیز بھی شریک ہونگی۔

    امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوئے تو امریکی تاریخ میں ایک سو ساٹھ سال بعد ایسا ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے، نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

    واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے، ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے، علاوہ ازیں درجنوں سب وے اسٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

  • پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن  خوف زدہ

    پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن خوف زدہ

    : پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن خوف زدہ

    باغی ٹی وی : پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) شاہین تھری بلیسٹک میزائل کی رینج 2450 کلومیٹر ہے۔ میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    میزائل کا تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربہ ہوتے دیکھا۔ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • ان انسانوں کےلیےجومتکبرہیں‌:بیت اللہ میں کبوترکی سجدہ ریزہونےکی ویڈیووائرل:ایمان تازہ ہوگئے

    ان انسانوں کےلیےجومتکبرہیں‌:بیت اللہ میں کبوترکی سجدہ ریزہونےکی ویڈیووائرل:ایمان تازہ ہوگئے

    مکہ مکرمہ: ان انسانوں کے لیے جومتکبرہیں‌ : خانہ کعبہ میں مطاف کے احاطے میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں کبوتر کی سجدہ ریز ہونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

     

    اس مطیع وفرمانبردار کبوتر کی سجدہ کرنے کی یہ ویڈیو اس قدر پسند کی جارہی ہے کہ جسے ٹویٹر صارفین کی جانب سے بارہا شئیر بھی کیا گیا۔ االہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے ”کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چارپائے اور آدمی اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں” ۔

    بحیثیت مسلمان اس بات پر ہم کسی قسم کا شک و شُبہ نہیں ہے کہ اس کائنات میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا ہی تخلیق کردہ ہے ، اور پرندوں ، جانوروں سمیت تمام جن و انس بھی اپنے اپنے مخصوص انداز میں اللہ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور اُسی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کبوتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مطاف کے احاطہ میں سر جُھکا کر سجدہ ریز ہوتے دیکھا گیا۔

    یہ وہ جگہ ہے جہاں عازمین حج اور عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔ مسجد الحرام کے سفید فرش پر کبوتر کے سجدہ ریز ہونے کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو جس جس نے بھی دیکھا وہ ”سبحان اللہ” کہے بغیر نہ رہ سکا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

     

    صارفین کا کہنا ہے کہ کبوتر کا اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہونے کا یہ منظر ایک مسلمان کے لیے روح پرور ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں گذشتہ برس پرندوں کے ہوا میں خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندوں نے غول کی صورت میں خانہ کعبہ کا طواف اُس وقت کیا تھا جب عالمی وبا کورونا کے باعث سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور مطاف خالی رہتا تھا۔ پرندوں کی جانب سے خانہ کعبہ کے طواف کے اس روح پرور منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

  • فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم

    فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،وزیراعظم

    فارن فنڈنگ کیس، وزیراعظم نے اپوزیشن کو بڑا چیلنج دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہونی چاہیے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے،فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہان کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے،چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی فنڈ ریزنگ صرف تحریک انصاف نے کی،اوورسیزپاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے،میں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ سمندر پار پاکستانیوں سے لی،ان جماعتوں کو علم ہے اور مجھے بھی پتہ ہے کہ فارن فنڈنگ کونسی ہے،ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سے میں ان کا نام نہیں لینا چاہتا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو استعمال کرکے حکومتوں کو بلیک میل کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی؟وفارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شکرگزار ہوں،سب کے سامنے آنا چاہیے پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی ساری دنیا میں سیاسی جماعتیں فنڈ ریزنگ کرتی ہیں،اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے پیسہ کہاں سے اکٹھا کیا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے خرچے کم کرنا تھے،آمدنی بڑھانا تھی ،خرچے کم کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہم نے اصلاحات کرنا تھیں جس میں دیر ہوئی ،اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ساتھ ملائے بغیر کچھ نہیں کرسکتے،پارلیمانی جمہوریت میں بھی بھاری اکثریت کے بغیراصلاحات نہیں ہوسکتیں ،کورونا کے باوجود ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا،فیصل آباد اورسیالکوٹ میں مزدور نہیں مل رہے،وانا کو ہمیشہ سے نظرانداز کیا گیا،اب ترقی کی طرف لے کر جائیں گے،وانا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

    بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

    مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

    پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

    شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

    مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

    مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

    الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

    پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کے باہر کیا ہے ‌صورتحال، شیخ رشید نے بھی لگائی دھمکی

    پی ڈی ایم احتجاج، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم دے دیا

    مریم نواز نے اسلام آباد میں کس کو "دھوکا” دے دیا؟ تہلکہ مچ گیا

    مولانا فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے باہر کیا کرنیوالے ہیں؟ بڑی خبر لیک ہو گئی

    الیکشن کمیشن کے سامنے وزیراعظم ہاؤس ہے، مولانا نے روانگی سے قبل بڑی دھمکی دے دی

    ٌٰالیکشن کمیشن احتجاج،پی ڈی ایم کو وارننگ مل گئی،یہ کرو اور گھر جاؤ ورنہ….

    مولانا کو پستے بادام کھلائیں گے، چائے بھی پلائنگے، شیخ رشید نے لانگ مارچ کی دعوت دے دی

    پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز

    حکومت کا بڑا فیصلہ،سینیٹ و قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی روز طلب

    الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

  • امریکاافغانستان بن گیا:جوبائیڈن کی حفاظت کےلیےفوج ہی فوج:جنگی ہیلی کاپٹرفضا میں‌:کرفیوسےنظام زندگی مفلوج

    امریکاافغانستان بن گیا:جوبائیڈن کی حفاظت کےلیےفوج ہی فوج:جنگی ہیلی کاپٹرفضا میں‌:کرفیوسےنظام زندگی مفلوج

    واشنگٹن :امریکا افغانستان بن گیا:جوبائیڈن کی حفاظت کے لیے فوج ہی فوج:جنگی ہیلی کاپٹربھی فضا میں‌ :کرفیوسے نظام زندگی مفلوج ، چندگھنٹوں کے بعد امریکی تاریخ بھی بدل جائے گی:حفاظت کے لیے فوج ہی فوج:جنگی ہیلی کاپٹربھی فضا میں‌ ،اطلاعات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ چند گھنٹوں کے بعد امریکا کی تاریخ بدل جائے گی اورپھر بڑی کوشش کے بعد امریکی فوج ، ادارے ٹرمپ کو وائیٹ ہاوس سے نکالنے کے بعد جوبائیڈن کو کرسی صدارت پربٹھانے میں کامیاب ہوجائیں گے ،

    امریکا میں ہونے والی صدارتی انتخابات کا حتمی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے تک صدر رہیں گے ، ان ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ جوبائیڈن اور کاملا ہیرس کی تقریب حلف برداری مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے منعقد ہوگی جبکہ پاکستان میں شام کے 8بجے کا وقت ہوگا

    پاکستانی وقت کے حساب سے دیکھا جائے تو 6 گھنٹے کا وقت باقی ہے، ادھر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ڈونلڈجے ٹرمپ آج صبح وائٹ ہاﺅس سے واشنگٹن کے نواح میں واقع اینڈریو ایئر بیس پر مختصر سی تقریب میں انہیں آخری سلامی پیش کرکے رخصت کیا جائے گاوہ امریکی صدر کے لیے مخصوص امریکی فضائیہ کے طیارے ایئر فورس ون کے ذریعے ریاست فلوریڈا کے لیے روانہ ہونگے ایک فوجی طیارہ بھی ان کے ہمراہ ہو گا

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے کچھ گھنٹوں بعد ایئر فورس ون واپس لوٹ آئے گا کیونکہ جوبائیڈن کے حلف اٹھاتے ہی ایئرفورس ون ان کے استعمال میں آجائے گارپورٹس کے مطابق جانے سے قبل ٹرمپ ممکنہ طور پر 100 لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں گے جبکہ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عین ممکن ہے کہ وہ جانے سے قبل 6 جنوری کے عمل کے لیے معافی کے طلبگار ہوں حالانکہ ان کے قانونی ماہرین نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا ہے کچھ رپورٹس کے مطابق جو لوگ 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر چڑھائی میں شریک تھے انہیں بھی صدارتی معافی دیئے جانے کا امکان ہے.

    نئے صدر کے استقبال کے لیے وائٹ ہاﺅس میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات ہے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کیپٹل ہل پر امریکی پارلمیان کے مغربی دروازے کے باہر منعقدہ تقریب میں حلف لیں گے جس کے اطراف خاردار تاریں لگائی گئی ہیں. واشنگٹن ڈی سی کے رہنے والوں کے مطابق شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندی گزشتہ شام ڈھلتے ہی کردی گئی تھی اور ہیلی کاپٹرزکے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے

    ادھر واشنگٹن سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ ملک میں لوٹ مار اورمظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجائے ان حاالات کے پیش نظر مقامی وقت کے مطابق امریکی دارالحکومت میں رات اپنے آخری پہر میں داخل ہورہی ہے شہر میں دوکانوں‘ریستوران‘بارزاور دیگر کاروباربند ہیں جبکہ دوکانوں کو توڑپھوڑاور لوٹ مار سے بچانے کے لیے ان کے مرکزی دروازوں کو لکڑی کے تختوں لگا کر بند کیا گیا ہے جو واشنگٹن ڈاﺅن ٹاﺅن جیسے خوبصورت علاقے کے لیے انتہائی افسوسناک بات ہے.

    ادھر امریکا کی بے بسی اور امریکا میں جو اس وقت صورت حال ہے اس کے متعلق مقامی ٹیلی ویژن چینل کا رپورٹر اس پر رپورٹ کرتے ہوئے جذبات پر قابو پر رکھ سکا اور اس کی آوازرندھ گئی انہوں نے بتایا کہ وہ واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ہیں اور وہ زندگی میں پہلی مرتبہ شہر کو اس حالت میں دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا شہر بھر میں فوجی گاڑیاں کھڑی کرکے شہر کی سڑکیں اور گلیاں بند کی گئی ہیں انہوں نے معنی خیزاندازمیں کہا”فوک یہ افغانستان یا عراق نہیں بلکہ امریکا کا دارالحکومت ہے.

    کیپٹیل ہل اوروائٹ ہاﺅس کی جانب جانے والے راستوں کو کنکریٹ کے بلاک رکھ کر اور خاردار تاریں لگاکر بلاک کیا گیا ہے اسی طرح آج واشنگٹن کی مقامی میٹروٹرین سروس اور دوسرے شہروں سے آنے والی ٹرین سروسزبند رہیں گی نو منتخب صدر کی حلف برداری کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں شہر میں منگل کی رات سے ملٹری پولیس کے دستوں کا اضافہ ہوگیا ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا حفاظتی انتظامات کے لیے واشنگٹن میں 25ہزار سے زیادہ فوجی پہلے ہی دارالحکومت میں تعینات ہیں ‘ایف بی آئی ‘میٹروپولٹین پولیس‘نیشنل سیکورٹی ایجنسی ‘سیکرٹ سروس اور نیشنل گارڈز سمیت امریکا کی قومی سلامتی پر مامور اداروںکے ہزاروں اہلکار ان کے علاوہ ہیںیہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر میں کسٹم اور بارڈ پروٹیکشن (سی بی پی)کے اہلکاربھی تعینات نظر آئے یہ امریکی شہریوں کے لیے انتہائی غیرمعمولی ہے.

    یاد رہے کہ افغانستان میں بھی اس قدر شاید افغان صدر حامد کرزئی،اشرف غنی کو حلف اٹھانے کے لیے مشکل درپیش نہ ہوئی ہو جتنی آج امریکا کو ہورہی ہے ،افغانتان میں تو کابل شہراورصدارتی محل پرسیکورٹی گارڈز تعینات ہوتے تھے لیکن امریکہ میں تو ہرجگہ سیکورٹی فورسز تعینات ہیں

    افغانستان میں کسی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں 2500 سے 3000 ہزار تک سیکورٹی اہلکار تعینات ہوتے تھے مگرواشنگٹن میں تازہ ترین حالات کے مطابق 68ہزار سے تجاور کرگئے ہیں‌

    افغانستان میں صدر کی حلف برداری کی تقریب کے لیے جنگی جہازوں اورہیلی کاپٹروں کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی مگرآج طاقت ورامریکا اس قدربے بس ہے کہ نہ صرف جنگی ہیلی کاپٹرفضامیں گشت کررہے ہیں بلکہ ایف 35 جیسے جدید جنگی جہاز بھی فضاوں میں جوبائیڈن کوحلف اٹھانے میں مدد کے لیے اڑرہے ہیں

    صرف یہ ہی نہیں‌بلکہ امریکہ کی تمام ریاستوں مین اس وقت غدر کی کیفیت ہے ، بغاوت کا سماں ہے ، لوگ ٹرمپ کے حکم کے منتظرہیں اورکچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں

    امریکا کو یہ دن کیوں دیکھنے پڑے ،ایک قانون قدرت ہے کہ !

    جیسا کروگے ویسا بھرو گے ، افغانستان ، صومالیہ اورایسے ہی دنیا کے دیگرملکوں میں نفرت ، خلفشاری اوربیزاری کی جنگ بھڑکانےوالے امریکا کوآج وہ دن دیکھنا پڑا ہے

    کچھ لوگوں‌کا کہنا ہے کہ ابھی تو یہ ابتدا ہے

    آگے آگے دیکھو ہوتا کیا ہے

  • وزیرستان والوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، وزیراعظم نے نوجوانوں کے دل جیت لئے

    وزیرستان والوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، وزیراعظم نے نوجوانوں کے دل جیت لئے

    وزیرستان والوں کا دیرینہ مطالبہ پورا، وزیراعظم نے نوجوانوں کے دل جیت لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ 30سال پہلے وانا آیا تھا،

    وزیراعظم عمران خان نے وانا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو علاقے اور جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لے کر آئیں گے،جو علاقے پیچھے رہے گئے ہیں ان میں اسکول اور کالج کھولیں گے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا نوجوان ہے، یہاں نوجوانوں کے اندر سب سے زیادہ بے روزگاری ہے ،جنوبی وزیرستان میں اسکول، کالج، یونورسٹی بنائیں گے

    کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

    کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کا مقصد بہتر روزگار دینا ہے،یہاں کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سب سےزیادہ تباہی وزیرستان میں ہوئی، یہاں نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے ،کئی لوگوں نے کوشش کی کہ قبائلی علاقے ضم نہ ہوں،بلوچستان میں بھی لوگ پیچھے رہ گئے ہیں وہاں بھی کام کریں گے ،جنوبی وزیرستان میں بروند محسود علاقے میں نیو ایجوکیشن سیٹی قائم کی جائے گئی۔یہاں سے ٹانک جانا لوگوں کے لیے بہت مشکل ہے،اس علاقے اور لوگوں کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ آج سے وزیرستان میں 3جی اور 4جی سروس کھول دی جائے گی،1965 کی جنگ میں یہاں سے بڑے بڑے لشکر گئے تھے، ملک کیلئے آپ کے جذبے سے آگاہ ہوں ، قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام بہت بڑا کارنامہ ہے،ہمارا دشمن پوری کوشش کررہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلے بلوچستان اور وزیرستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے

    نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے وزیراعظم کہاں پہنچ گئےِ؟

  • سینیٹ الیکشن،حکومت اور ق لیگ میں معاملات طے، ق لیگ کو کتنی سیٹیں مل رہی ہیں؟

    سینیٹ الیکشن،حکومت اور ق لیگ میں معاملات طے، ق لیگ کو کتنی سیٹیں مل رہی ہیں؟

    سینیٹ الیکشن،حکومت اور ق لیگ میں معاملات طے، ق لیگ کو کتنی سیٹیں مل رہی ہیں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کا معاملہ، حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے پا گئے

    پی ٹی آئی پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست ق لیگ کو دے دی،پی ٹی آئی کے اراکین ق لیگ کے سینیٹ امیدوار کی حمایت کریں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ق لیگ اتحادی جماعت ہے، انکا جائز حق دیا جائے گا،

    ق لیگ کا سینیٹر کون ہو گا، قرعہ کامل علی آغا یا چودھری شجاعت حسین کے نام نکلے گا ،سینیٹ کی 52 میں سے پنجاب کی 11 نشستوں پر انتخاب ہو گا،پنجاب سے سینیٹ کی 1 نشست کیلئے 42 اراکین کے ووٹ درکارہیں

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    دوسری جانب سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی سندھ سے امیدواروں کی فہرست وزیراعظم کوارسال کردی گئی ہیں ،امیدواروں میں حفیظ شیخ،حنیدلاکھانی،محمود مولوی،اشرف قریشی،ثمرعلی خان ،سیف اللہ شامل ہیں،ٹیکنوکریٹ نشست پرحفیظ شیخ،جنرل نشست پر حنید لاکھانی ،محمود مولوی فیورٹ قراردیئے گئے ہیں،حفیظ شیخ لاڑکانہ،حنیدلاکھانی کراچی،محمودمولوی کا شکارپورسے تعلق ہے۔

    سینیٹ الیکشن سے قبل کتنے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ؟ سب پارٹیوں کو بڑا جھٹکا